Page 3 of 7 FirstFirst 123456 ... LastLast
Results 25 to 36 of 84

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10

  1. #25
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 4:26] چاہتا ہے اللہ کہ کھول کر بیان کرے تمہارے لیے (اپنے احکام) اور چلائے تم کو طریقوں پر ان لوگوں کے جو (تھے) تم سے پہلے اور قبول کرلے تمہاری توبہ۔ اور اللہ ہے ہربات جاننے والا، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 4:27] اور اللہ تو چاہتا ہے کہ توبہ قبول کرے تمہاری۔ مگر چاہتے ہیں وہ لوگ جو پیروی کرتے ہیں خواہشاتِ نفس کی کہ دُور ہٹ جاؤ تم (راہِ راست سے) بہت زیادہ دُور۔
    [قران آسان تحریک 4:28] چاہتا ہے اللہ کہ ہلکا کرے بوجھ تمہارا کیونکہ پیدا کیا گیا ہے انسان کمزور۔
    [قران آسان تحریک 4:29] اے لوگو! جو ایمان لائے ہو نہ کھاؤ ایک دوسرے کے مال باہم ناجائز طریقے سے، مگر یہ کہ ہو لین دین تمہاری آپس کی رضامندی سے۔ اور نہ قتل کرو اپنے آپ کو، بے شک اللہ ہے تم پر بے حد مہربان۔
    [قران آسان تحریک 4:30] جو شخص کرے گا ایسے کام زیادتی اور ظلم سے تو عنقریب جھونکیں گے ہم اسے بڑی آگ میں اور ہے یہ (کام) اللہ کے لیے بہت آسان۔
    [قران آسان تحریک 4:31] اور اگر تم بچتے رہو ایسے برے گناہوں سے کہ منع کیا گیا ہے تم کو جن سے تو معاف کردیں گے ہم تمہاری چھوٹی بُرائیاں اور داخل کریں گے ہم تمہیں عزّت و احترام کی جگہ۔
    [قران آسان تحریک 4:32] اور مت تمنّا کرو ایسی بات کی کہ فضیلت دی ہے اللہ نے اس میں تم میں سے بعض کو بعض پر۔ مردوں کے لیے ہے حصّہ اس میں جو کمایا انہوں نے اور عورتوں کے لیے ہے حصّہ اس میں جو کمایا انہوں نے اور مانگو اللہ سے اس کا فضل۔ بے شکا اللہ ہے ہر چیز کے بارے میں سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:33] اور سب کے لیے مقّرر کیے ہیں ہم نے وارث اس میں جو چھوڑیں والدین اور قریبی رشتہ دار۔ اور رہے وہ لوگ جن سے عہد و پیمان کر رکھا ہے تم نے۔ سو دو اُنہیں بھی اُن کا حصّہ۔ بے شک اللہ ہے ہر چیز پر نگران۔
    [قران آسان تحریک 4:34] مرد سرپرست و نگہبان ہیں عورتوں کے اس بنا پر کہ فضیلت دی ہے اللہ نے انسانوں میں بعض کو بعض پر اور اس بنا پر کہ خرچ کرتے ہیں مرد اپنے مال۔ پس نیک عورتیں (ہوتی ہیں) اطاعت شعار، حفاظت کرنے والیاں (مردوں کی) غیر حاضری میں، ان سب چیزوں کی جن کو محفوظ بنایا ہے اللہ نے۔ اور وہ عورتیں کہ اندیشہ ہو تم کو نافرمانی کا جن سے، سو نصیحت کرو ان کو اور (اگر نہ مانیں تو) تنہا چھوڑ دو اُن کو بستروں میں اور (پھر بھی نہ مانیں تو) مارو ان کو پھر اگر اطاعت کرنے لگیں وہ تمہاری تو نہ تلاش کرو ان پر زیادتی کرنے کی راہ۔ بے شک اللہ ہے سب سے بالا تر اور بہت بڑا۔
    [قران آسان تحریک 4:35] اور اگر اندیشہ ہو تم کو ناچاقی کا، میاں بیوی کے درمیان تو مقّرر کرو ایک ثالث مرد کے خاندان سے اور ایک ثالث عورت کے خاندان سے، اگر چاہیں گے وہ دونوں اصلاحِ احوال تو موافقت پیدا کر دے گا اللہ اُن دونوں کے درمیان، بے شک اللہ ہے سب کچھ جاننے والا، ہر بات سے باخبر۔
    [قران آسان تحریک 4:36] اور بندگی کرو اللہ کی اور نہ شریک بناؤ اس کا (کسی کو) ذرا بھی اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرو اور رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں، رشتے دار ہمسایوں، بیگانہ ہمسایوں، پاس کے اُٹھنے بیٹھنے والوں، مسافروں اور اپنے لونڈی، غلاموں کے ساتھ بھی (حسنِ سلوک کرو)۔ بے شک اللہ نہیں پسند کرتا ان لوگوں کو جو ہوں مغرور اور شیخی بگھارنے والے۔
    [قران آسان تحریک 4:37] جو بخل کرتے ہیں اور ترغیب دیتے ہیں لوگوں کو بخل کی اور چھپاتے ہیں اس کو جو دیا ہے ان کو اللہ نے اپنے فضل سے اور تیّار کر رکھا ہے ہم نے ایسے ناشکروں کے لیے رسوا کُن عذاب۔
    [قران آسان تحریک 4:38] اور (نہیں پسند کرتا) ان لوگوں کو بھی جو خرچ کرتے ہیں اپنے مال، لوگوں کے دکھاوے کی خاطر اور نہیں ایمان رکھتے اللہ پر اور نہ روزِ آخرت پر (اُن کا ساتھی شیطان ہے) اور وہ شخص کہ ہوگیا شیطان اس کا ساتھی، تو وہ تو بہت ہی بُرا ساتھی ہے۔
    [قران آسان تحریک 4:39] اور کی آفت ٹوٹ پڑتی ان پر اگر ایمان لے آتے وہ اللہ پر اور روز آخرت پر اور خرچ کرتے اس میں سے جو دیا ہے انہیں اللہ ہی نے اور ہے اللہ ان کے بارے میں سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:40] بے شک اللہ نہیں ظلم کرتا ذرہ برابر۔ اور اگر ہونیکی تو دو گنا چوگنا کرتا ہے اس کو اور دیتا ہے اپنے پاس سے بھی اجرِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 4:41] پھر کیا کیفیت ہوگی (ان لوگوں کی) جب لائیں گے ہم ہر اُمّت میں سے ایک گواہ اور لائیں گے تمہیں (اے محمد!) ان پر بطورِ گواہ۔
    [قران آسان تحریک 4:42] اس دن آرزو کریں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور نافرمانی کی رسُول کی اے کاش! (وہ زمین میں سماجائیں اور) برابر کردی جائے اُن پر زمین اور نہ چھپا سکیں گے وہ اللہ سے کوئی بات۔
    [قران آسان تحریک 4:43] اے لوگوں جو ایمان لائے ہو! نہ قریب جاؤ نماز کے، اس حال میں کہ نشہ میں ہو، حتّٰی کہ (نشہ اُتر جائے اور) معلوم ہو تمہیں کہ کیا کہہ رہے ہو تم؟ اور نہ جنابت کی حالت میں (قرب جاؤ نماز کے) الاّیہ کہ تم راستے سے گزر رہے ہو، حتّٰی کہ غسل کرلو۔ اور اگر ہو تم بیمار یا سفر میں یا آیا ہو کوئی تم میں سے رفع حاجت کر کے یا ہم بستری کی ہو تم نے عورتوں سے۔ اور نہ میسر آئے تم کو پانی تو تیّمم کرو پاک مٹی سے۔ سو مسح کرو اپنے چہروں کا اور ہاتھوں کا بے شک اللہ ہے خطائیں معاف کرنے والا، گناہ بخشنے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:44] کیا نہیں دیکھا تم نے ان لوگوں کو جنہیں دیا گیا تھا کچھ حصّہ کتابِ الٰہی میں سے کہ خریدتے ہیں وہ گمراہی اور چاہتے ہیں کہ بھٹک جاؤ تم بھی راستے سے۔
    [قران آسان تحریک 4:45] اور اللہ خُوب جانتا ہے تمہارے دشمنوں کو اور کافی ہے اللہ کارساز اور کافی ہے اللہ مدد گار۔

  2. #26
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    [قران آسان تحریک 4:46] ان لوگوں میں سے جو یہودی بن گئے کچھ ایسے ہیں جو ہٹا دیتے ہیں الفاظ کو اُن کے موقع و محل سے اور کہتے ہیں: -سمعنا وعصینا- ہم نے سُنا اور نہ مانا اور - اسمع غیر مسمع= ہماری سُن تیری کوئی نہ سُنے اور (کہتے ہیں) -راعنا- کو -ر اعینا0:: (یعنی ہمارا گڈریا) مروڑ کر اپنی زبانیں طنز کرنے کے لیے دینِ حق پر اور اگر وہ یُوں کہتے -سمعنا واطعنا- ہم نے سُنا اور مان لیا اور - اسمع و انظرنا- سنیے اور ہماری طرف نظر کیجیے تو یہ ہوتا بہتر ان کے حق میں اور زیادہ درست بھی، لیکن دُور کردیا ہے اپنی رحمت سے اُن کو اللہ نے، ان کے کفر کی وجہ سے سو وہ نہیں ایمان لاتے مگر بہت کم۔
    [قران آسان تحریک 4:47] اے لوگو! جنہیں دی گئی ہے کتاب، ایمان لاؤ اس کتاب پر جو نازل کی ہے ہم نے، جو تصدیق کرنے والی ہے اس کتاب کی جو تمہارے پاس ہے قبل اس کے کہ ہم مسخ کردیں چہروں کو اور پھیردیں ان کو ان کی پیٹھ کی طرف یا لعنت کریں ہم ان پر جیسے لعنت کی تھی ہم نے اصحابِ سبت پر۔ اور (یاد رکھو) ہے اللہ کا حُکم نافذ ہوکر رہنے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:48] بے شک اللہ نہیں معاف کرتا یہ (گناہ) کہ شرک کیا جائے اس کے ساتھ اور معاف کردیتا ہے شرک کے علاوہ (باقی گناہ) جس کے لیے چاہے۔ اور جس نے شریک ٹھہرایا اللہ کا (کسی کو) اس نے بہتان باندھا الہ پر (اور ارتکاب کیا) بہت بڑے گناہ کا۔
    [قران آسان تحریک 4:49] کیا نہیں دیکھا تم نے ان لوگوں کو جو پاکیزہ قرار دیتے ہیں اپنی ذات کو، حالانکہ اللہ ہی ہے جو پاک کرتا ہے جسے چاہتا ہے اور (جنہیں اللہ پاک نہیں کرتا) نہیں ظلم کیا جائے گا ان پر بھی ذرّہ برابر۔
    [قران آسان تحریک 4:50] دیکھو تو سہی! کس ڈھٹائی سے بہتان باندھ رہے یہ لوگ اللہ پر جُھوٹ کا۔ اور کافی ہے (ان کے مُجرم ہونے کے لیے) یہی کُھلا گناہ۔
    [قران آسان تحریک 4:51] کیا نہیں دیکھا تم نے ان لوگوں کو جن کو دیا گیا ہے کچھ حصّہ کتابِ الٰہی میں سے کہ ایمان رکھتے ہیں وہ جادُو ٹونے اور شیطانی قوّتوں پر اور کہتے ہیں ان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے انکار کیا (رسالتِ محمدیہ کا) کہ یہ لوگ زیادہ ہدایت یافتہ ہیں اُن کی نسبت جو مُسلمان ہوچُکے ہیں راستے کے اعتبار سے۔
    [قران آسان تحریک 4:52] یہ ہیں وہ لوگ کہ لعنت کی ہے ان پر اللہ نے۔ اور جس پر لعنت کردی اللہ نے سو ہرگز نہیں پائے گا تو اس کے لیے کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 4:53] کیا ان کو حاصل ہے کوئی حصّہ، اللہ کی حکومت میں؟ (اگر کہیں ایسا ہوتا) تو پھر یہ نہ دیتے لوگوں کو، ذرّہ برابر بھی۔
    [قران آسان تحریک 4:54] یا پھر یہ حسد کرتے ہیں لوگوں سے اس پر جو عطا کیاہے ان کو اللہ نے اپنے فضل سے۔ سو عطا کی تھی ہم نے تو آلِ ابراہیم کو بھی کتاب اور حکمت اور عطا کی تھی ہم نے ان کو بہت بڑی سلطنت۔
    [قران آسان تحریک 4:55] سو ان میں سے کچھ تو ایسے تھے جو ایمان لائے اس پر اور کچھ ایسے بھی تھے جو رکے رہے ایمان لانے سے۔ اور کافی ہے (ایسوں کے لیے) جہنّم کی بھڑکتی ہُوئی آگ۔
    [قران آسان تحریک 4:56] بے شک وہ لوگ جنہوں نے انکار کیا ماننے سے ہمارے احکام کو عنقریب جھونکیں گے ہم انہیں آگ میں۔ جب جل جائیں گی کھالیں ان کی تو بدل دیں گے ہم ان کی کھالیں اور کھالوں سے، تاکہ مزہ چکھتے رہیں عذاب کا۔ بے شک اللہ ہے سب پر غالب، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 4:57] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور کرتے رہے نیک عمل، عنقریب داخل کریں گے ہم انہیں جنّتوں میں کہ بہتی ہوں گی ان کے نیچے نہریں، رہیں گے یہ ان جنّتوں میں ہمیشہ ہمیشہ۔ ہوں گی ان کے لیے وہاں بیویاں پاکیزہ اور داخل کریں گے ہم انہیں (اپنی رحمت کی) گھنی چھاؤں میں۔
    [قران آسان تحریک 4:58] بے شک اللہ حکم دیتا ہے تم کو کہ سپرو کرو امانتیں، اہلِ امانت کو۔ اور جب فیصلہ کرو تم لوگوں کے مابین تو فیصلہ کرو عدل کے ساتھ۔ بے شک اللہ بہت ہی اچھّی نصیحت کرتا ہے تم کو، بے شک اللہ ہے ہر بات کا سُننے والا، ہر چیز کو دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:59] اے ایمان والو! اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اور صاحبانِ اقتدار و اختیار کی، جو تم میں سے ہوں پھر اگر جھگڑا ہوجائے تمہارے درمیان کسی معاملہ میں، تو پھیر دو اسے (فیصلے کے لیے) اللہ کی طرف اور رسول کی طرف، اگر تم (واقعیٰ ایمان رکھتے ہو اللہ پر اور روز ااخرت پر۔ یہی طریقِ کار ہے بہتر اور بہت اچّھا انجام کے اعتبار سے۔
    [قران آسان تحریک 4:60] کیا نہیں دیکھا تم نے ان لوگوں کو جو دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ایمان لائے ہیں اس پر جو نازل کیا گیا ہے تم پر اور اس پر بھی جو نازل کیا گیا ہے تم سے پہلے (اس کے باوجود) چاہتے ہیں یہ کہ رجوع کریں معاملات کے فیصلے کے لیے طاغوت کی طرف، حالانکہ انہیں حکم دیا گیا تھا کہ انکار کریں طاغوت کا۔ جبکہ چاہتا ہے شیطان یہی کہ لے جائے بھٹکا کر انہیں گمراہی میں بہت دُور۔

  3. #27
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    [قران آسان تحریک 4:61] اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ آؤ اس کی طرف جو نازل کیا ہے اللہ نے اور (آؤ) رسُول کی طرف تو دیکھو گے تم ان منافقوں کو کہ رکے رہتے ہیں تمہارے پاس آنے سے، بڑی سختی کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 4:62] پھر کیا کیفیّت ہوتی ہے جب آپڑتی ہے ان پر، کوئی مصیبت بسبب اس کے جو کیا ہوتا ہے ان کے اپنے ہاتھوں نے، پھر آتے ہیں تمہارے پاس قسمیں کھاتے ہوئے اللہ کی کہ نہیں تھا ہمارا ارادہ مگر بھلائی اور (فریقین میں) موافقت کرانا۔
    [قران آسان تحریک 4:63] یہ وہ لوگ ہیں کہ جانتا ہے اللہ اس کو جو ہے ان کے دلوں میں سو چشم پوشی کرو تم ان سے اور سمجھاؐؤ انہیں اور کہو ان سے ان کے حق میں ایسی بات، جو دل میں اتر جائے۔
    [قران آسان تحریک 4:64] اور نہیں بھیجا ہم نے کوئی رسُول مگر اس لیے کہ اطاعت کی جائے اس کی اللہ کے حُکم سے۔ اور اگر یہ لوگ جب ظلم کربیٹھے تھے اپنی جانوں پر تو آجاتے تمہارے پاس اور معافی مانگتے اللہ سے اور مغفرت کی درخواست کرتے ان کے لیے رسُول بھی تو یقیناً پاتے وہ اللہ کو بڑا معاف کرنےو الا۔ اور رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:65] سو قسم ہے تمہارے رب کی (اے محمد) یہ ہرگز مومن نہیں ہوسکتے، جب تک کہ فیصلہ کرنے والا نہ تسلیم کرلیں تم کو اپنے باہمی اختلافات میں پھر نہ پاویں اپنے دلوں میں کوئی کھٹک اس پر جو، فیصلہ کیا ہو تم نے اور تسلیم کرلیں اسے جیسا کہ تسلیم کرنے کا حق ہے۔
    [قران آسان تحریک 4:66] اور اگر کہیں ہم نے حُکم دیا ہوتا انہیں کہ قتل کرو اپنے آپ کو یا نکل جاؤ اپنے گھروں سے تو نہ عمل کرتے اس حُکم پر، مگر تھوڑے ان میں سے۔ اور اگر یہ عمل کرتے اس حُکم پر جس کی نصیحت کی جاتی ہے انہیں تو ہوتا زیادہ بہتر ان کے حق میں اور (دین میں) زیادہ ثابت قدمی کا ذریعہ۔
    [قران آسان تحریک 4:67] اور اس صُورت میں ضرور دیتے ہم ان کو اپنی جنابِ خاص سے اجرِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 4:68] اور ضرور ہدایت دیتے ہم ان کو صراطِ مستقیم کی۔
    [قران آسان تحریک 4:69] اور جس نے اطاعت کی اللہ کی اور رسول کی سو یہی ہیں جو (ہوں گے) ساتھ ان لوگوں کے کہ انعام کیا ہے اللہ نے ان پر (یعنی) انبیا اور صدّیقین اور شہدا اور صالحین (کے) اور بہت اچھّے ہیں یہ لوگ بطور رفیق کے۔
    [قران آسان تحریک 4:70] یہ ہے فضلِ خاص اللہ کی طرف سے۔ اور بس کافی ہے اللہ سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:71] اے لوگوں جو ایمان لائے ہو! سنبھالو اپنے ہتھیار پھر نکلو الگ الگ دستوں کی صُورت میں یا نکلو سب اکٹّھے۔
    [قران آسان تحریک 4:72] اور بے شک تم میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو ضرور پیچھے رہ جاتا ہے پھر اگر پہنچتی ہے تمہیں کوئی مصیبت تو کہتا ہے بے شک احسان کیا اللہ نے مجھ پر کہ نہ ہوا میں ان کے ساتھ حاضر (معرکہ میں)۔
    [قران آسان تحریک 4:73] اور اگر پہنچتا ہے تم کو فضل اللہ کا تو وہ اس طرح بات کرتا ہے، گویا کہ نہ تھی تمہارے اور اس کے درمیان ذرا بھی دوستی (کہتا ہے) اے کاش! ہوتا میں بھی ان کے ساتھ تو حاصل کرتا بڑی کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 4:74] سوچا ہیے کہ جنگ کریں اللہ کی راہ میں وہ لوگ جو فروخت کرچُکے ہیں دُنیاوی زندگی کو آخرت کے عوض۔ اور جو شخص جنگ کرے، اللہ کی راہ میں پھر وہ مارا جائے یا غالب آجائے تو ضرور دیں گے ہم اسے اجرِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 4:75] اور کیا ہوا ہے تم کو کہ نہیں جنگ کرتے تم اللہ کی راہ میں اور ان بے بس مردوں، عورتوں اور بچوں (کی خاطر) جو فریاد کر رہے ہیں کہ اے ہمارے رب! نکال تو ہمیں اس بستی سے کہ ظالم ہیں، جس کے رہنے والے۔ اور بناتُو ہمارے لیے اپنی جناب سے کوئی حامی اور بنا تو ہمارے لیے اپنی جناب سے کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 4:76] وہ لوگ جو ایمان والے ہیں، جنگ کرتے ہیں اللہ کی راہ میں اور جو کافر ہیں وہ جنگ کرتے ہیں راہ میں، شیطان کی پس جنگ کرو تم شیطان کے ساتھیوں سے۔ بے شک چال شیطان کی ہے نہایت کمزور۔
    [قران آسان تحریک 4:77] کیا نہیں دیکھا تم نے ان لوگوں کو، کہا گیا تھا جن سے کہ روکے رکھو اپنے ہاتھ (جنگ سے) اور قائم کرو نماز اور دیتے رہو زکوٰۃ پھر جونہی حکم دیا گیا انہیں جنگ کا تو ایک گروہ ان میں سے ایسا جو جو ڈرتا ہے لوگوں سے ایسا جیسے ڈرنا چاہیے اللہ سے یا اس بھی زیادہ ڈر۔ اور کہتے ہیں یہ لوگ۔ اے رب ہمارے! کیوں فرض کیا تونے ہم پر جنگ کرنا؟ کیوں نہ مہلت دی تونے ہم کو تھوڑی مُدّت اور؟ کہو دو (اے نبی!) دُنیاوی فائدہ حقیر ہے اور آخرت بہت بہتر ہے، ان کے لیے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں۔ اور نہیں ظلم کیا جائے گا تم پر ذرّہ برابر۔
    [قران آسان تحریک 4:78] جہاں کہیں بھی ہوگے تم، آلے گی تم کو موت اگرچہ ہو تم مضبوط قلعوں کے اندر۔ اور اگر حاصل ہوتی ہے ان (موت سے ڈرنے والوں) کو کامیابی تو کہتے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہے۔ اور اگر پہنچتا ہے ان کو کوئی نقصان تو کہتے ہیں کہ (اے محمد) یہ تمہاری وجہ سے ہے۔ کہو سب کچھ اللہ کی طرف سے ہے۔ آخر کیا ہوگیا ہے ان لوگوں کو کہ نہیں لگتے یہ کہ سمجھیں کوئی بات۔
    [قران آسان تحریک 4:79] جو پہنچتی ہے تم کو کسی قسم کی بھلائی سو وہ اللہ کی طرف سے ہے۔ اور جو پہنچتی ہے تم کو کسی قسم کی بُرائی سو تمہارے نفس کی طرف سے ہے اور بھیجا ہے ہم نے تم کو (اے محمد) لوگوں کے لیے رسول بنا کر اور کافی ہے اللہ (اس بات پر) گواہ۔
    [قران آسان تحریک 4:80] جس نے اطاعت کی رسول کی سو در حقیقت اطاعت کی اس نے اللہ کی اور جو منہ موڑ گیا تو نہیں بھیجا ہے ہم نے تم کو ان پر پاسبان بناکر۔
    [قران آسان تحریک 4:81] اور کہتے ہیں ہم فرمانبردار ہیں مگر جب چلے جاتے ہیں تمہارے پاس سے تو راتوں کو مشورہ کرتا ہے ایک گروہ ان کا، خلاف اس کے جو تم کہتے ہو۔ اور اللہ لکھ رہا ہے جو مشورے یہ کرتے ہیں سو پرواہ نہ کرو ان کی اور بھروسہ کرو اللہ پر اور کافی ہے اللہ کار ساز۔
    [قران آسان تحریک 4:82] کیا یہ لوگ (ذرا بھی) غور نہیں کرتے قرآن میں اور اگر کہیں ہوتا یہ غیر اللہ کی طرف سے تو ضرور پاتے یہ اس میں، بہت زیادہ اختلاف۔
    [قران آسان تحریک 4:83] اور جب آتی ہے ان کے پاس کوئی بات، امن کی یا خوف کی تو نشر کردیتے ہیں اس کو حالانکہ اگر پہنچاتے اس کو رسول کے پاس یا اپنے صاحب اختیار لوگوں تک تو اس کی تحقیق کرتے وہ لوگ جو نتیجہ اخذ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ان میں سے اور اگر نہ ہوتا فضل اللہ کا تم پر اور حمت اس کی تو ضرور پیروی کرنے لگ جاتے تم شیطان کی، مگر تھوڑے۔
    [قران آسان تحریک 4:84] سو جنگ کرو تم (اے نبی!) اللہ کی راہ میں، نہیں ہو تم ذمّہ دار مگر اپنی ذات کے اور ترغیب دلاتے رہو مومنوں کو بھی تو قّع ہے کہ اللہ توڑ دے زور ان لوگوں کا جو کافر ہیں۔ اور اللہ سب سے زبردست ہے اور بہت سخت ہے سزا دینے میں۔
    [قران آسان تحریک 4:85] جو کرے گا سفارش اچھّے کام کی، ہوگا اس کے لیے حصّہ اس میں سے اور جو کرے گا سفارش بُرے کام کی، ہوگا اس کے لیے حصّہ اس میں سے۔ اور ہے اللہ ہر چیز پر قادر اور نگران۔

  4. #28
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 4:86] اور جب دُعا دی جائے تم کو، سلامتی کی دُعا تو (جواب میں) دو تم بھی دُعا بہتر اس سے یا لوٹا دو وہی۔ بے شک اللہ ہے ہر چیز کا حساب لینے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:87] اللہ (وہ ذات ہے کہ) نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے ضرور جمع کرے گا وہ تم سب کو قیامت کے روز کہ نہیں ہے کوئی شک جس (کے آنے) اور کون ہے زیادہ سچّا اللہ سے بات میں۔
    [قران آسان تحریک 4:88] پھر کیا ہوگیا ہے تم کو کہ منافقین کے معاملہ میں دو گروہ بن گئے ہو، جبکہ اللہ نے واپس لوٹا دیا ہے ان کو (گمراہی میں) بسبب ان کی کرتوتوں کے۔ کیا چاہتے ہو تم کہ ہدایت دو اسے جسے گمراہ کردیا ہے اللہ نے حالانکہ جس کو گمراہ کردے اللہ تو ہرگز نہیں پاؤگے تم اس کے لیے کوئی راستہ (ہدایت پانے کا)۔
    [قران آسان تحریک 4:89] دل سے چاہتے ہیں (یہ منافق) کہ کاش تم بھی کافر ہو جاؤ جیسے کافر ہوگئے ہیں وہ تاکہ ہو جاؤ تم (اور وہ) ایک جیسے لہٰذا مت بناؤ تم میں سے کسی کو دوست جب تک کہ نہ ہجرت کریں وہ اللہ کی راہ میں، پھر اگر رُوگردانی کریں وہ (ہجرت سے) تو پکڑو انہیں اور قتل کرو جہاں کہیں پاؤ تم انہیں اور نہ بناؤ تم ان میں سے کسی کو دوست اور نہ مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 4:90] مگر وہ لوگ (اس حُکم سے مستثنٰی ہیں) جو جاملیں ایسی قوم سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان (صلح کا) معاہدہ ہے یا ٓآئیں وہ تمہارے پاس کہ تنگ آچُکے ہوں ان کے دل اس بات سے کہ جنگ کریں تمہارے ساتھ یا جنگ کریں اپنی قوم کے ساتھ اور اگر چاہتا اللہ تو غالب کردیتا ان کو تم پر، پھر ضرور جنگ کرتے وہ تم سے پس اگر وہ کنارہ کش رہیں تم سے اور نہ جنگ کریں تم سے اور پیش کریں تمہارے آگے صلح کی درخواست تو نہیں رکھا ہے اللہ نے تمہارے لیے ان کے خلاف (کسی اقدام کا) کوئی جواز۔
    [قران آسان تحریک 4:91] اور پاؤ گے تم کچھ اور لوگ جو چاہتے ہیں کہ امن میں رہیں تم سے بھی اور امن میں رہیں اپنی قوم سے بھی۔ جب بھی موقع پاتے ہیں فتنے کا تو اوندھے مُنہ جاپڑتے ہیں اس میں۔ پس اگر نہ کنارہ کش ہوں یہ لوگ تم سے اور (نہ) پیش کریں تمہارے آگے صلح کی درخواست اور (نہ) روکیں ہاتھ اپنے (جنگ سے) تو پکڑو انہیں اور قتل کرو جہاں کہیں پاؤ تم انہیں اور یہی وہ لوگ ہیں کہ دیا ہے ہم نے تم کو ان پر کھلا اختیار۔
    [قران آسان تحریک 4:92] اور نہیں ہے کسی مومن کے لیے (روا) کہ قتل کرے کسی مومن کو مگر غلطی سے۔ اور جس نے قتل کیا کسی مومن کو غلطی سے تو آزاد کرے ایک غلام، مومن اور خون بہا ادا کیا جائے مقتول کے وارثوں کو، مگر یہ کہ معاف کردیں وہ بطور صدقہ پھر اگر ہو مقتول ایسی قوم سے جو دشمن ہو تمہاری اور ہو مقتول مومن تو آزاد کرنا ہوگا ایک مومن غلام۔ اور اگر ہو مقتول ایسی قوم میں سے کہ تمہارے اور ان کے درمیان معاہدہ ہو تو خون بہا ادا کیا جائے اس کے وارثوں کو اور آزاد کیا جائے ایک مومن غلام پھر جس کو میّسر نہ ہو (غلام) تو روزے رکھے دو مہینے کے لگاتار، توبہ کرنے کے لیے اللہ سے۔ اور ہے اللہ ہر بات جاننے والا، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 4:93] اور جو کوئی قتل کرے کسی مومن کو قصدا تو اس کی سزا ہے جہنّم ہمیشہ رہے گا وہ اس میں اور غضب ہوگا اللہ کا اس پر اور لعنت ہوگی اس پر اور تیّار کر رکھا ہے اس کے لیے عذابِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 4:94] اے ایمان والوں! جب نکلو تم (جہاد کے لیے) اللہ کی راہ میں تو خُوب تحقیق کرلیا کرو اور نہ کہو اس شخص کو جو کرے تم کو سلام کہ نہیں ہے تو مومن (کیا) حاصل کرنا چاہتے ہو تم سازو سمان دنیاوی زندگی کا؟ تو اللہ کے ہاں غنمیتیں ہیں بہت۔ ایسے تو تھے تم اسلام سے پہلے پھر احسان کیا اللہ نے تم پر (کہ تم مسلمان ہوگئے) لہٰذا خُوب تحقیق کرلیا کرو۔ بے شک اللہ ہے ہراس بات سے جو تم کرتے ہو پُوری طرح باخبر۔
    [قران آسان تحریک 4:95] نہیں برابر، گھر بیٹھ رہنے والے مسلمان، جن کو کوئی عذر نہ ہو اور جہاد کرنے والے اللہ کی راہ میں اپنے مال سے اور جان سے فضیلت دی ہے اللہ نے ان کو جو جہاد کرنے والے ہیں اپنے مال سے اور جان سے، بیٹھے رہنے والوں پر درجہ کے اعتبار سے۔ اگرچہ سب سے وعدہ کررکھا ہے اللہ نے بھلائی کا لیکن فضیلت دی ہے اللہ نے مجاہدین کو بیٹھ رہنے والوں پر اجرِ عظیم سے۔
    [قران آسان تحریک 4:96] یعنی بڑے درجے ہیں اس کی طرف سے اور مغفرت ہے اور رحمت ہے اور ہے اللہ بے انتہا بخشنے والا، ہر حال میں رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:97] بے شک وہ لوگ کہ رُوح قبض کریں گے ان کی فرشتے، اس حال میں کہ وہ ظلم کر رہے تھے اپنی جانوں پر، پوچھیں گے ان سے فرشتے، تم کیا کرتے رہے، وہ کہیں گے تھے ہم کمزور اور بے بس اپنی سرزمین میں، فرشتے کہیں گے کیا نہیں تھی اللہ کی زمین وسیع کہ ہجرت کرجاتے تم اس میں۔ سو یہی وہ لوگ ہیں کہ ٹھکانا ہے ان کا جہنّم اور وہ بہت بُری جگہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 4:98] مگر وہ کمزور اور بے بس مرد، اور عورتیں اور بچے جو نہیں کرسکتے کوئی تدبیر اور نہیں پاتے کوئی راستہ۔
    [قران آسان تحریک 4:99] سو یہ لوگ، اُمید ہے کہ اللہ معاف کردے انہیں۔ اور ہے اللہ بے حد معاف کرنے والا، بڑا بخشنے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:100] اور جو شخص ہجرت کرے گا اللہ کی راہ میں، پائے گا وہ زمین میں ٹھکانے بہت سے اور فراخی اور جو نکلا اپنے گھر سے ہجرت کر کے اللہ اور رسول کی طرف پھر آلیا اس کو موت نے تو ہوگیا اس کا اجر اللہ کے ذمّہ۔ اور ہے اللہ بے حدمعاف کرنے والا اور رحم کرنے والا۔

  5. #29
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 4:101] اور جب سفر کرو تم زمین میں تو نہیں ہے تم پر کچھ گناہ کہ قصر کرو تم نماز میں۔ اگر اندیشہ ہو تم کو کہ ستائیں گے تم کو وہ لوگ جو کافر ہیں۔ بے شک کافر ہیں، تمہارے کُھلے دُشمن۔
    [قران آسان تحریک 4:102] اور جب موجود ہو تم (مسلمانوں) کے ساتھ اور پڑھانے لگو ان کو نماز، تو چاہیے کہ کھڑا ہو ایک گروہ ان میں سے تمہارے ساتھ اور لیے رہیں اپنے ہتھیار پھر جب سجدہ کرچکیں یہ لوگ تو چاہیے کہ چلے جائیں تمہارے پیچھے اور آجائے گر وہ دوسرا جنہوں نے نماز نہیں پڑھی پس وہ نماز پڑھیں تمہارے ساتھ اور ضروری ہے کہ چوکنّا رہیں (اور لیے رہیں) اپنے ہتھیار، دل سے چاہتے ہیں وہ لوگ جو کافر ہیں کہ کاش غافل ہوجاؤ تم اپنے ہتھیاروں سے اور سامانوں سے تو ٹوٹ پڑیں وہ تم پر ایک دم۔ اور نہیں ہے کچھ گناہ۔ تم پر اگر ہو تمہیں تکلیف بارش کی وجہ سے یا ہو تم بیمار کہ اتار رکھو اپنے ہتھیار لیکن چوکنا ر ہو بے شک اللہ نے تیار کر رکھا ہے کافروں کے لیے رسواکن عذاب۔
    [قران آسان تحریک 4:103] پھر جب تم ادا کرچکو نماز تو یاد کرتے رہو اللہ کو کھڑے بیٹھے اور اپنے پہلوؤں کے بل (ہر حال میں) پھر جب خوف دُور ہوجائے تمہارا تو قائم کرو نماز (تمام شرائط و آداب کے ساتھ) بےشک نماز ہے مومنوں پر فرض پابندی وقت کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 4:104] اور نہ کمزوری دکھاؤ تم دشمن کا تعاقب کرنے میں۔ اگر تم تکلیف اٹھاتے ہو تو بے شک وہ بھی تکلیف اٹھاتے ہیں جیسے تم اٹھاتے ہو لیکن توقع رکھتے ہو تم اللہ سے ایسے (اجر) کی جس کی وہ توقع نہیں رکھتے۔ اور ہے اللہ ہر بات جاننے والا، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 4:105] بےشک ہم ہی نے نازل کی ہے تمہاری طرف (اے نبی!) یہ کتاب حق کے ساتھ تاکہ تم فیصلے کرو لوگوں کے درمیان اس (علم و حکمت) کے مطابق جو سکھائی ہے تم کو اللہ نے۔ اور مت بنو تم خیانت کرنے والوں کے طرف دار۔
    [قران آسان تحریک 4:106] اور درخواست کرو درگزر کی اللہ سے بے شک اللہ ہے بہت معاف فرمانے والا، ہر حالت میں رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:107] اور مت وکالت کرو ان لوگوں کی جو دغا رکھتے ہیں اپنے دلوں میں۔ بے شک اللہ نہیں پسند کرتا ایسے شخص کو جو ہو دغا باز، گناہوں میں ڈوبا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 4:108] چُھپاسکتے ہیں یہ (اپنی حرکات) لوگوں سے لیکن نہیں پُھپاسکتے اللہ سے اس لیے کہ وہ تو ان کے ساتھ ہوتا ہے، اس وقت بھی جب یہ مشورے کرتے ہیں راتوں کو ایسی باتوں کے بارے میں جنہیں نہیں پسند کرتا اللہ اور ہے اللہ (کا علم)، ان کے اعمال پر محیط ۔
    [قران آسان تحریک 4:109] یہ تم ہو (اے مسلمانو!) جو جھگڑا کرتے ہو ان کی طرف سے دُنیاوی زندگی میں لیکن کون جھگڑا کرے گا اللہ کے ساتھ، ان کی طرف سے قیامت کے دن یا کون ہے جو ہوگا ان کا کارساز۔
    [قران آسان تحریک 4:110] اور جو بھی کر گزرے کوئی بُرا کام یا ظلم کر بیٹھے اپنے اوپر بھر بخشش طلب کرے اللہ سے، تو پائے گا وہ اللہ کو بے انتہا معاف فرمانے والا، رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:111] اور جو شخص کماتا ہے کوئی گناہ تو بس کماتا ہے وہ اس گناہ (کا وبال)، اپنی جان پر اور ہے اللہ ہر بات جاننے والا، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 4:112] اور جس نے ارتکاب کیا کسی خطا یا گناہ کا پھر تھوپ دیا اسے کسی بے گناہ کے سر تو یقیناً اُٹھایا اس نے بوجھ بڑے بہتان اور کھلے گناہ کا۔
    [قران آسان تحریک 4:113] اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تمہارے شامل حال اور اس کی رحمت تو قصد کرلیا تھا ایک گروہ نے ان میں سے کہ بہکادیں تم کو ۔ حالانکہ نہیں بہکا رہے تھے وہ مگر اپنے آپ کو اور نہیں نقصان پہنچاسکتے تھے وہ تم کو ذرا بھی۔ کیونکہ نازل کی ہے اللہ نے تم پر کتاب اور حکمت اور سکھایا ہے تم کو وہ کچھ جو تم نہ جانتے تھے۔ اور ہے اللہ کا فضل تم پر بہت ہی زیادہ۔
    [قران آسان تحریک 4:114] نہیں ہے کوئی بھلائی ان کے بیشتر خفیہ مشوروں میں سوائے اس کے کہ کوئی ترغیب دے صدقہ دینے یا نیکی کرنے کی یا اصلاح احوال کی لوگوں کی لوگوں کے درمیان۔ اور جو شخص کرتا ہے یہ کام تلاش میں رضائے الٰہی کے تو ضرور عطا کریں گے ہم اسے اجرِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 4:115] اور جس نے مخالفت کی رسُول کی اس کے بعد بھی کہ کُھل کر آچُکی ہے اس کے سامنے ہدایت اور چلا اہل ایمان کی راہ کے خلاف تو چلنے دیں گے ہم اس کو اسی (راستے) پر جدھر وہ مُڑگیا اور ڈالیں گے ہم اسے جہنّم میں۔ اور وہ بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 4:116] بے شک الہ نہیں معاف کرتا یہ (گناہ) کہ شریک ٹھہرایاجائے اس کے ساتھ (کسی کو) اور معاف کردیتا ہے شرک کے علاوہ (باقی گناہ) جس کے لیے چاہے۔ اور جس نے شریک ٹھہرایا اللہ کا (کسی کو) تو یقیناً بھٹک گیا وہ گمراہی میں بہت دُور۔
    [قران آسان تحریک 4:117] نہیں عبادت کرتے یہ (مشرک) اللہ کے سوا مگر دیو یوں کی اور نہیں عبادت کرتے یہ (ان کی بھی) بلکہ شیطان کی جو باغی ہے۔
    [قران آسان تحریک 4:118] لعنت کی اس پر اللہ نے۔ اور کہا تھا اس نے کہ ضرور لے کر رہوں گا میں، تیرے بندوں میں سے (اپنا) مقّررہ حصّہ۔
    [قران آسان تحریک 4:119] اور ضرور گمراہ کروں گا میں ان کو اور ضرور آرزؤو ں کے سبز باغ دکھاؤں گا میں ان کو اور ضرور حُکم دوں گا میں ان کو تو ضرور چیریں گے وہ کان مویشیوں کے اور ضرور حُکم دُوں گا میں اُن کو تو وہ ضرور ردوبدل کریں گے اللہ کی بنائی ہوئی ساخت میں اور جس نے بنایا شیطان کو اپنا ولی و سرپرست اللہ کو چھوڑ کر تو یقیناً اُٹھایا اس نے گھاٹا کھُلا۔
    [قران آسان تحریک 4:120] وعدے کرتا ہے شیطان اُن سے اور آرزؤوں کے سبز باغ دکھاتا ہے اُن کو اور نہیں وعدے کرتا اُن سے شیطان، مگر پر فریب۔

  6. #30
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 4:121] یہ وہ لوگ ہیں کہ ہے اُن کا ٹھکانا جہنّم اور نہیں پائیں گے وہ اس سے بچنے کی کوئی جگہ۔
    [قران آسان تحریک 4:122] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک کام، ضرور داخل کریں گے ہم اُن کو ایسی جنتوں میں کہ بہہ رہی ہوں گی ان کے نیچے نہریں، رہیں گے وہ ان میں ہمیشہ ہمیشہ۔ یہ وعدہ ہے اللہ کا سچّا اور کون ہے زیادہ سچّا اللہ سے بات میں۔
    [قران آسان تحریک 4:123] نہیں ہے (موقوف کچھ) آرزوؤں پر تمہاری اور نہ آرزؤوں پر اہل کتاب کی۔ جو بھی کرے گا کوئی بُرا کام، بدلہ دیاجائے گا اُسے اس کے مطابق اور نہ پائے گا ۲وہ اپنے لیے اللہ کے سوا کوئی حامی اور نہ کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 4:124] اور جو شخص کرے گا کوئی نیک کام وہ مرد ہو یا عورت اور ہو وہ مومن تو ایسے سب لوگ داخل ہوں گے جنّت میں اور نہیں ناانصافی ہوگی اُن کے ساتھ ذرا بھی۔
    [قران آسان تحریک 4:125] اور کون زیادہ اچھّا ہے دین کے لحاظ سے اس شخص سے جس نے جُھکادیا اپنا چہرہ اللہ کے حضور اور وہ نیک کام کرتا رہا اور پیروی کی اس نے مِلّتِ ابراہیم کی جو ہر طرف سے کٹ کر اللہ کا ہوگیا تھا اور بنالیا تھا اللہ نے ابراہیم کو اپنا مخلص دوست۔
    [قران آسان تحریک 4:126] اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور ہے اللہ ہر چیز کو پُوری طرح جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:127] اور فتویٰ پُوچھتے ہیں تم سے عورتوں کے بارے میں، کہو! اللہ فتویٰ دیتا ہے تم کو، ان کے معاملہ میں اور (متوجّہ کرتا ہے) اس طرف جو تلاوت کیا گیا تم پر کتاب میں ان یتیم عورتوں کے بارے میں جن کو نہیں دیتے تم وہ حق جو مقرّر کیا گیا ہے ان کے لیے اور چاہتے ہو تم کہ ان سے خود نکاح کرلو (لالچ کی بنا پر) اور (متوجّہ کرتا ہے) بے سہارا بچوں کی طرف اور یہ کہ قائم رہو تم یتیموں کے بارے میں انصاف پر اور جو کرو گے تم کوئی بھی بھلائی تو بے شک اللہ ہے اس سے پُوری طرح باخبر۔
    [قران آسان تحریک 4:128] اور اگر کسی عورت کو ڈر ہو اپنے خاوند کی طرف سے بدسلوکی یا بے رُخی کا تو کچھ گناہ نہیں ان دونوں پر کہ صلح کرلیں آپس میں کسی طریقے سے۔ او رصلح بہر حال بہتر ہے اور موجود رہتا ہے طبیعتوں میں حرص اور اگر تم حسن سلوک سے کام لو اور اللہ سے ڈرتے رہو تو بے شک اللہ ہے تمہارے اعمالوں سے پُوری طرح باخبر۔
    [قران آسان تحریک 4:129] اور نہیں قدرت رکھتے تم اس بات کی کہ عدل کرسکو بیویوں کے درمیان، خواہ کتنا ہی چاہو تم لہٰذا نہ جھک جاؤ (کسی ایک کی طرف) پُور ی طرح جُھکنا کہ چھوڑ دو دوسری بیویوں کو ادھر لٹکتا۔ اور اگر درست کرلو تم (اپناطرزِ عمل) اور ڈرتے رہو اللہ سے تو بے شک اللہ ہے بہت معاف کرنے والا، او ررحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:130] اور اگر جُدا ہو جائیں (میاں بیوی ایک دوسرے سے) تو بے نیاز کردے گا اللہ ہر ایک کو (محتاجی سے) اپنی وسیع قدرت سے اور ہے اللہ وسیع قدرت کا مالک، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 4:131] اور اللہ ہی کے لیے ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور سختی سے ہدایت کی تھی ہم نے ان لوگوں کو جنہیں دی گئی تھی کتاب تم سے پہلے اور (ہدایت کرتے ہیں) تم کو کہ ڈرتے رہو اللہ سے اور اگر نہ مانو گے تم تو (اللہ کا کچھ نقصان نہیں) بے شک اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں۔ اور ہ ہے اللہ بے نیاز اور ہر حال میں سزاوارِ حمد و ثنا کا۔
    [قران آسان تحریک 4:132] اور اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں۔ اور کافی ہے اللہ کار ساز۔
    [قران آسان تحریک 4:133] اگرچاہے تو لے جائے تم کو (زمین سے) اے انسانو! اور لے آئے دوسروں کو۔ اور ہے اللہ اس پر پُوری طرح قادر۔
    [قران آسان تحریک 4:134] جو شخص ہے طالب دُنیاوی صلہ کا (وہ جان لے کہ) اللہ کے پاس تو ہے، صلہ و ثواب دُنیا کا بھی اور آخرت کا بھی اور ہے اللہ ہر بات کا سُننے والا اور ہر چیز کا دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:135] اے لوگو جو ایمان لائے ہو، بنو علمبردار انصاف کے، گواہی دینے والے اللہ کے لیے اگرچہ ہو (یہ گواہی) خلاف تمہاری اپنی ذات کے یا والدین اور رشتہ داروں کے، خواہ ہو کوئی مال دار یا غریب بہر حال اللہ ہے تم سے زیادہ خیر خواہ ان کا پس مت پیروی کرو تم خواہشاتِ نفس کی عدل نہ کرنے میں اور اگر گھما پھرا کر بات کرو گے (گواہی میں) یا گریز کرو گے تو بےشک اللہ ہے تمہارے اعمال سے پُوری طرح باخبر۔

  7. #31
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 4:136] اے لوگوں جو ایمان لائے ہو! ایمان لاؤ اللہ پر اوراس کے رسُول پر اور اس کتاب پر جو نازل کی ہے اس نے اپنے رسُول پر اور اس کتاب پر بھی جو نازل کی اس سے پہلے اور جس نے انکار کیا اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کی کتابوں کا اور رسُولوں کا اور روزِآخرت کا تو یقیناً وہ بھٹک کر نکل گیا گمراہی میں بہت دُور۔
    [قران آسان تحریک 4:137] بے شک جو لوگ ایمان لائے پھر کافر ہُوئے پھر ایمان لائے پھر کافر ہُوئے پھر بڑھتے چلے گئے کفر میں ہرگز نہیں ہے اللہ کہ بخشے ان کو اور نہ یہ کہ ہدایت دے ان کو (سیدھے) راستے کی۔
    [قران آسان تحریک 4:138] خوشخبری دی دو منافقوں کو کہ ان کے لیے ہے دردناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 4:139] ایسے (منافق) جو بناتے ہیں کافروں کو دوست مومنوں کو چھوڑکر، کیا ڈھونڈتے ہیں ان کے ہاں عزّت، سو بے شک عزّت تو اللہ ہی کی ہے، ساری کی ساری۔
    [قران آسان تحریک 4:140] اور البتّہ نازل کر چُکا ہے اللہ تم پر اسی کتاب میں یہ (حکم) کہ جب سُنو تم اللہ کی آیات کے ساتھ کفر کیا جارہا ہے اور ہنسی اُڑائی جارہی ہے اُن کی تو نہ بیٹھو ایسے لوگوں کے ساتھ جب تک نہ مشغول ہوجائیں وہ کسی اور بات میں، اس کے علاوہ بے شک تم بھی، اگر ایسا کرو گے تو انہی جیسے ہوجاؤ گے۔ یقیناً اللہ جمع کرنے والا ہے منافقوں اور کافروں کو جنہم میں ایک جگہ اکٹھا۔
    [قران آسان تحریک 4:141] یہ وہ لوگ ہیں جو منتظر رہتے ہیں مصیبت کے تمہارے لیے پھر اگر حاصل ہوتی ہے تم کو فتح اللہ کی طرف سے تو کہتے ہیں کیا نہ تھے ہم تمہارے ساتھا ور اگر ملتا ہے کافروں کو کچھ حصّہ (فتح کا) تو کہتے ہیں کیا ہم قادر نہ تھے کہ لڑتے تمہارے خلاف اور کیا ہم نے نہیں بچایا تم کو مومنوں سے۔ پس اللہ فیصلہ کرے گا تمہارے اور ان کے درمیان، قیامت کے دن۔ اور ہرگز نہیں رکھا ہے اللہ نے کافروں کے لیے مؤمنوں پر غالب آنے کا کوئی راستہ۔
    [قران آسان تحریک 4:142] بے شک منافق دھوکہ بازی کر رہے ہیں اللہ کے ساتھ اور اللہ نے دھوکے میں ڈال رکھا ہے ان کو اور جب کھڑے ہوتے ہیں نماز کے لیے تو کھڑے ہوتے ہیں بے دلی اور کاہلی کے ساتھ، دکھاوا کرتے ہیں لوگوں کے سامنے اور نہیں یاد کرتے اللہ کو مگر تھوڑا۔
    [قران آسان تحریک 4:143] ڈانواں ڈول ہیں دونوں کے درمیان نہ موٌمنوں کی طرف اور نہ کافروں کی طرف۔ اور جسے گمراہ کردیا اللہ نے سو ہر گز نہ پاؤ گے تم اس کے لیے کوئی راستہ۔
    [قران آسان تحریک 4:144] اے لوگو جو ایمان لائے ہو نہ بناؤ کافروں کو دوست سوائے مؤمنوں کے۔ کیا چاہتے ہو تم کہ مہیا کردو اللہ کو اپنے خلاف کھُلی حجت۔
    [قران آسان تحریک 4:145] بے شک منافق ہوں گے سب سے نچلی درجے میں جہنّم کے اور ہر گز نہ پاؤ گے تم ان کے لیے کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 4:146] مگر وہ لوگ جنہوں نے توبہ کرلی اور اپنی اصلاح کرلی اور مضبوطی سے پکڑلیا اللہ (کی رسّی) کو اور خالص کرلیا اپنے دین کو اللہ کے لیے سو ایسے لوگ مؤمنوں کے ساتھ ہوں گے۔ اور عنقریب دے گا اللہ مؤمنوں کو اجرِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 4:147] کیا کرے گا اللہ تمہیں عذاب دے کر اگر شکر گزار بنے رہو تم اور ایمان کی روش پر چلو۔ اور ہے اللہ قدر دان، سب کے حال سے پوری طرح واقف۔
    [قران آسان تحریک 4:148] نہیں پسند کرتا اللہ علانیہ بری بات کہنا ما سوائے اس شخص کے جس پر ظلم ہُوا ہو اور ہے اللہ ہر بات سُننے والا، ہر چیز کا جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:149] لیکن اگر تم علانیہ نیکی کرو یا پُھپاکر کرو یا درگزر کر دو (دوسرے کی) بُرائی سے تو بے شک اللہ بھی ہے بے حد معاف کرنے والا، پُوری قدرت رکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:150] بے شک وہ لوگ جو انکار کرتے ہیں اللہ کا اور اس کے رسُولوں کا اور چاہتے ہیں کہ تفریق کریں اللہ اور اس کے رسُولوں کے درمیان اور کہتے ہیں کہ ایمان لائے ہم بعض پر اور انکار کرتے ہیں بعض کا اور چاہتے ہیں وہ کہ نکالیں ایمان اور کفر کے درمیان کوئی راستہ۔
    [قران آسان تحریک 4:151] ایسے ہی لوگ ہیں جو ہیں کافر حقیقی اور مہیّا رکھا ہے ہم نے کافروں کے لیے، عذاب ذلّت آمیز۔
    [قران آسان تحریک 4:152] اور وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اللہ پر اور اس کے رسُولوں پر اور نہیں فرق کیا انہوں نے ان میں ایکدوسرے کے درمیان، یہ وہ لوگ ہیں کہ ضرور دے گا اللہ اُن کو ان کے اجر۔ اور ہے اللہ بے حد معاف کرنے والا، ہر حالت میں رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 4:153] مطالبہ کرتے ہیں تم سے (اے پیغمبر!) اہلِ کتاب کہ نازل کراؤ ان پر کوئی کتاب آسمان سے (کچھ عجب نہیں) کہ مطالبہ کرچُکے ہیں یہ لوگ موسیٰ سے، اس سے بھی بڑا چنانچہ انہوں نے کہا تھا کہ دکھا تو ہم کو اللہ کُھلم کُھلا سا آلیا اُن کو بجلی نے اُن کے ظلم کے سبب۔ پھر پُوجنا شروع کردیا اُنہوںنے بچھڑے کو اس کے بعد بھی کہ آچُکی تھیں اُن کے پاس کھلی نشانیاں لیکن معاف کردیا ہم نے اس کو بھی اور عطا کیا ہم نے موسیٰ کو کُھلا غلبہ۔
    [قران آسان تحریک 4:154] اور اُٹھایا ہم نے اُوپر اُن کے کوہِ طُور اُن سے عہد لینے کے لیے اور کہا ہم نے اُن سے کہ داخل ہونا دروازے میں سجدہ کرتے ہُوئے اور حُکم دیا تھا ہم نے ان کو کہ حد سے نہ بڑھنا قانونِ سبت میں اور لیا تھا ہم نے اُن سے (ان باتوں کا) پختہ عہد۔
    [قران آسان تحریک 4:155] پس بسبب اس کے کہ توڑا انہوں نے اپنا عہد اور انکار کیا اُنہوں نے اللہ کی آیات کا اور قتل کیا اُنہوں نے نبیوں کو ناحق اور کہا انہوں نے کہ ہمارے دل غلافوں میں محفوظ ہیں حالانکہ مہر کردی ہے اللہ نے اُن کے دلوں پر بسبب اُن کے کفر کے سو نہیں ایمان لائیں گے یہ مگر تھوڑے۔
    [قران آسان تحریک 4:156] اور بسبب اُن کے کفر کے اور اُن کے قول کے جس سے انہوں نے مریم پر بہتانِ عظیم لگایا۔
    [قران آسان تحریک 4:157] اور ان کے اس کہنے کی وجہ سے کہ ہم نے قتل کیا ہے مسیح عیسی ابن مریم کو جو رسول ہیں اللہ کے حالانکہ نہیں قتل کیا انہوں نے اس کو اور نہ سولی پر چڑھایا اسے بلکہ معاملہ مشتبہ کردیا گیا ان کے لیے اور بے شک وہ لوگ جنہوں نے اختلاف کیا اس معاملہ میں ضرور مبتلا ہیں شک میں اس بارے میںَ اور نہیں ہے انہیں اس واقع کا کچھ بھی علم سوائے گمان کی پیروی کے اور نہیں قتل کیا ہے انہوں نے مسیح کو یقینا!۔
    [قران آسان تحریک 4:158] بلکہ اٹھا لیا ہے اس کو اللہ نے اپنی طرف۔ اور ہے اللہ زبردست طاقت رکھنے والا، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 4:159] اور نہیں کوئی اہلِ کتاب میں سے مگر ضرور ایمان لائے گا مسیح پر اس کی موت سے پہلے اور قیامت کے دن ہوگا میسح ان پر گواہ۔
    [قران آسان تحریک 4:160] پس بسبب ان مظالم کے جو کیے ان لوگوں نے جو یہودی ہیں، حرام کردیں ہم نے ان پر بہت سی پاکیزہ چیزیں جو (پہلے) حلال تھیں ان کے لیے اور اس بنا پر بھی کہ روکنے ہیں وہ۔ اللہ کی راہ سے بہت زیادہ۔
    [قران آسان تحریک 4:161] اور لیتے ہیں سُود جبکہ روک دیا گیا تھا اُن کو اس سے اور کھاتے ہیں لوگوں کے مال ناجائز طریقے سے (یہ سزادی گئی) اور تیّار کیا ہے ہم نے ان کے لیے جو کافر ہیں ان میں سے دردناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 4:162] لیکن جو پختہ ہیں علم میں ان میں سے اور ایمان والے ہیں، وہ ایمان لاتے ہیں اس پر بھی جو نازل کیا گیا تم پر اور اس پر بھی جو نازل کیا گیا تم سے پہلے اور قائم کرنے والے ہیں نماز کو اور ادا کرنے والے ہیں زکوٰۃ کو اور ایمان لانے والے ہیں اللہ پر اور روزِ آخرت پر۔ یہی وہ لوگ ہیں کہ ضرور دیں گے ہم اُن کو اجرِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 4:163] بے شک ہم ہی نے وحی بھیجی ہے تمہاری طرف جیسے وحی بھیجی تھی ہم نے نوح اور ان نبیوں کی طرف جو اس کے بعد ہُوئے اور وحی بھیجی ہم نے ابراہیم، اسماعیل، اسحاق، یعقوب اور اولادِ یعقوب کی طرف اور عیسی، ایوب، یونس، ہارون اور سیلمان کی طرف اور دی ہم نے داؤد کو زبور۔
    [قران آسان تحریک 4:164] اور کچھ رسُول ہیں کہ بیان کیے ہیں ان کے حالات ہم نے تم سے اس سے پہلے اور کچھ رسُول کہ نہیں بیان کیے ہم نے ان کے حالات تم سے (اُن کی طرف بھی وحی بھیجی) اور کلام کیا اللہ نے موسیٰ سے جیسے کلام کیا جاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 4:165] یہ سب رسول بھیجے گئے خوشخبری دینے والے اور ڈرانے والے (بناکر) تاکہ نہ رہے لوگوں کے پاس اللہ کے حضور، کوئی حجت رسولوں کے آجانے کے بعد۔ اور ہے اللہ سب پر غالب بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 4:166] (اب بھی اگر کوئی نہیں مانتا تو نہ مانے) لیکن اللہ گواہی دیتا ہے کہ جو کچھ نازل کیا ہے اس نے تمہاری طرف، نازل کیا ہے اس کو اپنے علم سے اور فرشتے بھی گواہ ہیں۔ حالانکہ کافی ہے اللہ گواہ۔
    [قران آسان تحریک 4:167] یقیناً وہ لوگ جنہوں نے (اس کے) ماننے سے انکار کیا اور روکا اللہ کی راہ سے (دوسروں کو بھی) بے شک جاپڑے وہ گمراہی میں بہت دُور۔
    [قران آسان تحریک 4:168] بے شک جن لوگوں نے انکار کیا اور (دوسروں کو روک کر) ظلم کیا ہرگز نہیں اللہ ایسا کہ معاف کرے اُن کو اور نہ یہ کہ ہدایت دے اُنہیں کسی راہ کی۔
    [قران آسان تحریک 4:169] سوائے جہنّم کے راستے کے رہیں گے وہ اس میں ہمیشہ ہمیشہ اور ہے یہ بات اللہ کے لیے بہت آسان۔

  8. #32
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 4:170] اے لوگو! بے شک آگیا ہے تمہارے پاس یہ رسول حق لے کر تمہارے رب کی طرف سے، لہٰذا ایمان لے آؤ تم بہتر ہوگا تمہارے لیے اور اگر تم انکار کرو گے تو بے شک اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں اور ہے اللہ سب کچھ جاننے والا، بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 4:171] اے اہلِ کتاب مت مبالغہ کرو اپنے دین کے معاملہ میں اور مت کہو اللہ کی شان میں، مگر وہ بات جو سچ ہو۔ حقیقت یہ ہے کہ مسیح عیسی ابنِ مریم صرف اللہ کا رسُول اور اس کا کلمہ تھا جو بھیجا تھا مریم کی طرف اور رُوح تھی اللہ کی طرف سے پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسُولوں پر اور مت کہو کہ (الٰلہ) تین ہیں، باز آجاؤ۔ بہتر ہوگا تمہارے لیے حقیقت یہ ہے کہ صرف اللہ ہی معبود یکتا ہے، پاک ہے اس کی ذات اس (عیب) سے کہ ہو اس کی اولاد۔ اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور کافی ہے اللہ کارساز۔
    [قران آسان تحریک 4:172] ہر گز نہیں باعثِ عار میسح کے لیے یہ بات کہ ہو وہ بندہ اللہ کا اور نہ مقّرب فرشتوں کے لیے اور جس نے باعثِ عار سمجھا اللہ کی بندگی کو اور تکبّر کیا تو عنقریب اکٹّھا کرے گا اللہ اُنہیں اپنے پاس سب کو۔
    [قران آسان تحریک 4:173] سو وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے کام نیک تو دے گا اللہ اُنہیں پُورے پُورے اجر ان کے اور مزید عطا فرمائے گا اُنہیں اپنے فضل سے۔ لیکن جن لوگوں نے باعثِ عار سمجھا (اللہ کی بندگی کو) اور تکبّر کیا سو دے گا انہیں عذاب درد ناک اور نہ پائیں گے وہ اپنے لیے غیر اللہ میں سے کوئی دوست اور نہ کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 4:174] اے لوگو! بے شک آچکی ہے تمہارے پاس روشن دلیل تمہارے رب کی طرف سے اور نازل کی ہے ہم نے تمہاری طرف روشنی جو صاف راہ دکھاتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 4:175] پھر وہ لوگ جو ایمان لائے اللہ پر اور پکڑے رکھا مضبوطی سے اُنہوں نے اللہ کا سہارا تو ضرور داخل کرے گا اللہ اُن کو اپنی رحمت و فضلِ خاص میں اور دکھائے گا ان کو اپنی طرف آنے کا سیدھا راستہ۔
    [قران آسان تحریک 4:176] فتویٰ پوچھتے ہیں تم سے، کہو اللہ فتویٰ دیتا ہے تم کو -کلالہ- کے بارے میں۔ اگر کوئی شخص مرجائے (اس حالت میں کہ) نہ ہو اس کی اولاد اور ہو اس کی ایک بہن تو اس بہن کے لیے ہے، نصف اس کے ترکے کا۔ اور بھائی وارث ہوگا بہن کے (پُورے مال کا) اگر نہ ہو اس بہن کی کوئی اولاد۔ پھر اگر ہوں دو بہنیں (یا زائد) تو ان کے لیے ہے دوتہائی ترکے کا۔ اور اگر ہوں کئی بھائی بہنیں مرد اور عورتیں تو مرد کے لیے ہے برابر دو عورتوں کے حصّہ کے۔ کھول کھول کر بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لیے (اپنے احکام) تاکہ بھٹکتے نہ پھرو تم اور اللہ ہر چیز کا پورا علم رکھتا ہے۔

  9. #33
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 5:المائدۃ
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:1] اے لوگوں جو ایمان لائے ہو! پُورے کرو عہد و پیمان۔ حلال کیے گئے ہیں تمہارے لیے مویشی سوائے اُن کے جو (آگے) بیان کیے جائیں گے تم سے (لیکن) نہ حلال سمجھو شکار کرنے کو جبکہ ہو تم احرام میں۔ بے شک اللہ حکم دیتا ہے جو چاہے۔
    [قران آسان تحریک 5:2] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! مت بے حرمتی کرو اللہ کی نشانیوں کی اور نہ حرمت والے مہینے کی اور نہ نیازِ کعبہ کے جانور کی اور نہ اُن کی جن کے گلے میں پٹے ہیں اور نہ اُن کی جو جارہے ہوں بیت الحرام کی طرف تلاش کرتے ہوئے فضل اپنے رب کا اور (اس کی) خوشنودی اور جب تم احرام اُتار دو تو شکار کرسکتے ہو۔ اور نہ آمادہ کرے تم کو دُشمنی کسی قوم کی کہ اس نے روکا تھا تم کو مسجدِ حرام سے اس (بات) پر کہ تم زیادتی کرنے لگو اور تعاون کرو نیکی میں اور پرہیز گاری میں اور مت تعاون کرو گناہ میں اور ظلم میں اور ڈرتے رہو اللہ سے۔ بے شک اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:3] حرام کیا گیا ہے تم پر مُردار، خون، خنزیر کا گوشت اور وہ جانور کہ پُکارا گیا ہو غیر اللہ (کا نام) جس پر اور (جو مرا ہو) گلا گھٹ کر یا چوٹ سے یا بلندی سے گر کر یا سینگ لگنے سے اور وہ جسے کھایا ہو درندے نے، مگر جس کو تم نے ذبح کرلیا اور وہ بھی (حرام ہے) جو ذبح کیا گیا آستانے پر اور یہ کہ قسمت معلوم کرو تم جوئے کے تیروں سے، یہ سب کچھ گناہ ہے۔ آج مایوس ہوچُکے ہیں کافر تمہارے دین کی طرف سے پس مت ڈرو تم اُن سے اور مجھ ہی سے ڈرو۔ آج مکمّل کردیا ہے میں نے تمہارے لیے تمہارا دین اور پُوری کردی تم پر اپنی نعمت اور پسند کرلیا ہے تمہارے لیے اسلام کو بطور دین۔ البتّہ جو مجبور ہو جائے بھُوک سے (اور کھائے) بغیر رغبتِ گناہ کے توبے شک اللہ معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:4] تم سے پُوچھتے ہیں (اے رسول) کونسی چیزیں حلال کی گئی ہیں اُن کے لیے، کہہ دو کہ حلال کی گئی ہیں تمہارے لیے پاکیزہ چیزیں اور جو سدھا رکھے ہیں تم نے شکاری جانور، شکار پر دوڑانے کے لیے کہ سکھاتے ہو تم اُن کو وہ طریقہ جو سکھایا ہے تم کو اللہ نے سو کھاؤ اس میں سے جو وہ پکڑ رکھیں تمہارے لیے اور لو نام اللہ کا اُس پر اور ڈرتے رہو اللہ سے۔ بے شک اللہ دیر نہیں کرتا حساب لینے میں۔
    [قران آسان تحریک 5:5] آج حلال کردی گئیں تمہارے لیے سب پاکیزہ چیزیں۔ اور کھانا اُن لوگوں کا جنہیں دی گئی کتاب، حلال ہے تمہارے لیے اور تمہارا کھانا حلال ہے اُ ن کے لیے اور (حلا ہیں) پاکدامن عورتیں مسلمانوں میں سے اور پاکدامن عورتیں ان لوگوں میں سے جنہیں دی گئی کتاب تم سے پہلے۔ جب ادا کردو تم اُن کو اُن کے مہر قیدِ نکاح میں لانے کے لیے نہ شہوت رانی کے لیے اور نہ چوری چُھپے آشنائی کرنے کو اور جس نے انکار کیا ایمان (کی روش پر چلنے) سے تو اکارت گئے اس کے اعمال اور وہ (ہوگا) آخرت میں خسارہ اُٹھانے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 5:6] اے ایمان والوں! جب کھڑے ہو تم نماز کے لیے تو دھو لو اپنے منہ اور اپنے ہاتھ کہنیوں تک اور مسح کر لو اپنے سر کا اور (دھولو) اپنے پاؤں ٹخنوں تک اور اگر ہو تم حالتِ جنابت میں تو (نہا دھوکر) اچّھی طرح پاک ہوجاؤ اور اگر ہو تم بیمار یا سفر میں یا آیا ہو کوئی تم میں سے بیت الخلا سے یا مباشرت کی ہو تم نے عورتوں سے پھر نہ میسر ہو تم کو پانی تو تیّمم کرلو پاک مٹّی سے۔ سو مسح کرو اپنے منہ کا اور اپنے ہاتھوں کااس سے، نہیں چاہتا اللہ کہ مُبتلا کرے تم کو کسی قسم کی تنگی میں بلکہ چاہتا ہے کہ پاک کرے تم کو اور پُوری کرے اپنی نعمت تم پر، تاکہ تم (اس کا) شکر ادا کرو۔
    [قران آسان تحریک 5:7] اور یاد کرو اللہ کے احسان (جو اس نے) تم پر کیا اور اس کے عہد کو جو اس نے تم سے لیا، جب کہا تھا تم نے کہ ہم نے سُنا اور مانا ہم نے اور ڈرتے رہو اللہ سے۔ بے شک اللہ خُوب جانتا ہے دلوں کے رازوں کو۔
    [قران آسان تحریک 5:8] اے ایمان والو! بنو تم قائم رہنے والے (راستی پر) اللہ کی خاطر، گواہی دینے والے انصاف کی اور نہ باعث بنے تمہارے لیے دشمنی، کسی قوم کی کہ نہ کرو تم انصاف۔ انصاف کرو، یہی بات زیادہ قریب ہے تقویٰ کے۔ اور ڈرتے رہو اللہ سے۔ بے شک اللہ خوب باخبر ہے اُس سے جو کچھ تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 5:9] وعدہ کیا ہے اللہ نے اُن لوگوں سے جو ایمان لائے اور کیے جنہوں نے نیک عمل (کہ ہے) ان کے لیے بخشش اور اجرِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 5:10] اور جنہوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیات کو، یہی لوگ ہیں دوزخی۔
    [قران آسان تحریک 5:11] اے ایمان والو! یاد کرو اللہ کے اس احسان کو (جو اس نے ) تم پر کیا جب قصد کیا تھا ایک گروہ نے کہ دست درازی کرے تم پر تو روک دیئے اس نے اُن کے ہاتھ تمہاری طرف (بڑھنے سے) اور ڈرتے رہو اللہ سے اور اللہ ہی پر چاہیے کہ بھروسہ کریں ایمان والے۔
    [قران آسان تحریک 5:12] بلاشُبہ لیا تھا اللہ نے عہد بنی اسرائیل سے اور مقّرر کیے تھے ہم نے اُن میں بارہ سردار ۔ اور کہا اللہ نے، بے شک میں تمہارے ساتھ ہوں۔ اگر تم قائم رکھو گے نماز اور دیتے رہو گے زکوٰۃ اور ایمان لاؤ گے میرے رسُولوں پر اور مدد کرو گے اُن کی اور قرض دو گے اللہ کو قرضِ حسنہ تو ضرور دُور کروں گا میں تم سے تمہارے گناہ اور ضرور داخل کروں گا تم کو جنتوں میں کہ بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں۔ مگر جس نے کفر کیا اس کے بعد بھی تم میں سے تو بے شک بھٹک گیا وہ وہ سیدھے راستے سے۔
    [قران آسان تحریک 5:13] پھر اس وجہ سے کہ توڑا انہوں نے اپنا عہد، دُور کردیا ہم نے اُن کو اپنی رحمت سے اور کردیا ہم نے ان کے دلوں کو اتنا سخت کہ بدل دیتے ہیں وہ کلام (اللہ) کو اُس کی (اصل) جگہ سے اور بُھلا بیٹھے وہ بڑا حصّہ اُس تعلیم کا، نصیحت کی گئی تھی اُنہیں جس سے، اور (اے پیغمبر) ہوتے رہتے ہو تم آگاہ کسی نہ کسی خیانت پر اُن لوگوں کی ماسوائے چند کے اُن میں سے۔ سو معاف کردو اُنہیں اور درگزر سے کام لو۔ بے شک اللہ پسند کرتا ہے اچّھا سلوک کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 5:14] اور ان لوگوں سے بھی جو کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں، لیا تھا ہم نے پختہ عہد پھر بھلا بیٹھے وہ بھی بڑا حصّہ اُس تعلیم کا، یاد دہانی کرائی گئی تھی اُنہیں جس کے ذریعہ سے پس ڈال دیا ہم نے اُن کے درمیان بعض و عناد روزِ قیامت تک کے لیے اور عنقریب بتائے گا اُن کو اللہ کہ وہ (دُنیا میں) کیا کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 5:15] اے اہلِ کتاب! بلاشُبہ آگیا ہے تمہارے پاس ہمارا رسُول جو کھول کھول کر بیان کرتا ہے تمہارے لیے بہت کچھ اُس میں سے جو تم چھُپاتے تھے۔ کتاب میں سے۔ اور درگزر کرتا ہے بہت سی باتوں سے۔ بے شک آگئی ہے تمہارے پاس اللہ کی طرف سے روشنی اور کتاب مبین۔
    [قران آسان تحریک 5:16] دکھاتا ہے اس کے ذریعہ سے اللہ ہر اُس شخص کو جو طالب ہو اُ س کی رضا کا، سلامتی کی راہیں اور نکالتا ہے اُن کو اندھیروں سے روشنی کی طرف اپنے اذن سے اور چلاتا ہے اُن کو سیدھی راہ پر۔
    [قران آسان تحریک 5:17] بے شک کفر کیا ان لوگوں نے جنہوں نے کہا کہ یقیناً اللہ ہی مسیح ابن مریم ہے۔ (اے پیغمبر) کہہ دو، کہ کس کا بس چل سکتا ہے اللہ کے آگے ذرا بھی اگر وہ چاہے ہلاک کرنا مسیح ابنِ مریم کو، اُس کی ماں کو اور اُن لوگوں کو جو زمین میں ہیں، سب کو۔ اور اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی، زمین کی اور اس کی جو ان کے درمیان ہے، پیدا کرتا ہے جو چاہے۔ اور اللہ تو ہر چیز پر پُور ی قدرت رکھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:18] اور کہتے ہیں یہود و نصاریٰ ہم بیٹے ہیں اللہ کے اور اس کے چہیتے ہیں۔ کہہ دو پھر کیوں سزا دیتا ہے تمہیں تمہارے گناہوں پر۔ نہیں بلکہ تم بھی بشر ہو اُنہی میں سے جو اُس نے پیدا فرمائے ہیں۔ بخش دے جسے چاہے۔ اور عذاب دے جسے چاہے۔ اور اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی اور اس کی جو ان دونوں کئے درمیان ہے اور اُسی کی طرف (سب کو) لوٹ کر جانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:19] اے اہلِ کتابً بے شک آیا ہے تمہارے پاس ہمارا رسول جو بیان کرتا ہے تمہارے لیے (ہمارے احکام) ایک مُدّت تک سلسلۂ رسالت منقطع رہنے کے بعد۔ مُبادا کہو تم کہ نہیں آیا ہمارے پاس کوئی خوشخبری دینے والا اور نہ ڈرانے والا پس آگیا تمہارے پاس خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا اور اللہ ہر چیز پر پُوری طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:20] اور جب کہا موسیٰ نے اپنی قوم سے اے میری قوم! یاد کرو اللہ کا احسان اپنے اُوپر اس بات کا کہ پیدا کیے اس نے تم میں نبی اور بنایا تم کو بادشاہ اور دیا تم کو وہ کچھ جو نہیں دیا تھا کسی کو بھی اہلِ عالم میں سے۔


  10. #34
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 5:21] اے برادراِ نِ قومً داخل ہوجاؤ ارضِ مقدّس میں جو لکھ دی ہے اللہ نے تمہارے لیے اور نہ پسپا ہو جانا (مقابلے سے) اپنی پیٹھ موڑ کر (ایسا کرو گے) تو پلٹو گے تم ناکام و نامراد۔
    [قران آسان تحریک 5:22] کہنے لگے اے موسیٰ! بے شک وہاں (آباد) ہے ایک قوم بہت طاقتور اور ہم ہرگز نہ داخل ہوں گے اُس میں جب تک کہ نہ نکل جائیں وہ وہاں سے! البتّہ اگر وہ نکل جائیں وہاں سے تو ہم ضرور داخل ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 5:23] کہا دو مردوں نے اُنہی ڈر نے والوں میں سے، کہ انعام کیا تھا اللہ نے جس پر۔ کہ داخل ہو جاؤ تم اُن پر (حملہ کر کے) دروازے میں۔ پھر جب داخل ہوجاؤ گے تم اس میں تو بے شک تم ہی غالب رہو گے اور اللہ ہی پر بھروسہ کرو، اگر ہو تم ایمان والے۔
    [قران آسان تحریک 5:24] اُنہوں نے کہا اے موسیٰ! ہم ہرگز نہ داخل ہوں گے اس میں کبھی، جب تک موجود ہیں وہ لوگ وہاں سو جاؤ تم اور تمہارا رب اور جنگ کرو تم دونوں ہم تو یہیں بیٹھے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:25] موسیٰ نے کہا اے میرے رب! نہیں میرے اختیار میں مگر میری ذات اور میرا بھائی۔ پس فیصلہ فرمادے تو درمیان ہمارے اور اس نافرمان قوم کے۔
    [قران آسان تحریک 5:26] ارشاد ہُوا اچّھا تو وہ (ملک) حرام کردیا گیا ہے اُن پر چالیس سال کے لیے۔ بھٹکتے پھریں گے یہ لوگ زمین میں۔ سو نہ غم کھاؤ تم اس نافرمان قوم پر۔
    [قران آسان تحریک 5:27] اور سُناؤ اُن کو قصّہ آد م کے دو بیٹوں کا بے کم و کاست۔ جب پیش کی دونوں نے قربانی تو قبول کرلی گئی اُن میں سے ایک کی اور نہ قبول ہُوئی دوسرے کی۔ اُس نے کہا میں ضرور تمہیں قتل کردوں گا۔ اُس نے جواب دیا حقیقت یہ ہے کہ قبول کرتا ہے اللہ (قربانی) پرہیز گاروں کی۔
    [قران آسان تحریک 5:28] (اور) اگر بڑھائے گا تو میری طرف اپنا ہاتھ مجھے قتل کرنے کے لیے تو میں نہیں بڑھاؤں گا اپنا ہاتھ تمہیں قتل کرنے کے لیے، یقیناً میں ڈرتا ہُوں اللہ سے جو رب ہے سب جہانوں کا ۔
    [قران آسان تحریک 5:29] البتّہ میں چاہتا ہوں کہ سمیٹ لے تُو میرا گناہ بھی اور اپنا گناہ بھی پھر ہوجائے تو اہلِ دوزخ میں سے اور یہی ہے سزا ظالموں کی۔
    [قران آسان تحریک 5:30] بالآخر مرغوب بنادیا اس کے لیے اس کے نفس نے قتل کرنا اپنے بھائی کا سو قتل کردیا اُس نے اُسے اور ہوگیا وہ شامل نقصان اُٹھانے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 5:31] پھر بھیجا اللہ نے ایک کوا جو کریدنے لگا زمین کو تاکہ دکھائے اُسے کہ کس طرح چھپائے لاش اپنے بھائی کی۔ بولا ہائے میری بدبختی! کیا میں اس سے بھی عاجز ہُوں کہ ہوتا مثل اس کوّے کے اور چھپاسکتا لاش اپنے بھائی کی۔ غرض ہوگیا وہ نادم۔
    [قران آسان تحریک 5:32] اسی وجہ سے فرض کردیا ہم نے نبی اسرائیل پر کہ جس نے قتل کیا کسی انسان کو بغیر اس کے کہ اس نے کسی کی جان لی ہو یا فساد مچایا ہو زمین میں تو گویا اس نے قتل کر ڈالا سب انسانوں کو اور جس نے زندگی بخشی ایک انسان کو تو گویا اس نے زندہ کیا سب انسانوں کو۔ اور بے شک آچُکے ہیں اُن کے پاس ہمارے رسول واضح احکام لے کر پھر بھی یقیناً بہت سے لوگ ان میں سے اس کے بعد بھی زمین میں زیادتیاں کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 5:33] صرف یہی ہے سزا۔ اُن لوگوں کی جو جنگ کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسُول سے اور بھاگ دوڑ کرتے ہیں زمین میں فساد مچانے کی کہ قتل کیے جائیں یا سولی چڑھائے جائیں یا کاٹے جائیں اُ کے ہاتھ اور پاؤں مخالف سمتوں سے یا نکال دیئے جائیں ملک سے۔ یہ (سزا) ان کے لیے ذلت و خواری ہے دُنیا میں اور ان کے لیے ہے آخرت میں عذابِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 5:34] مگر جنہوں نے توبہ کی قبل اس کے کہ تم قابو پاؤ اُن پر تو جان لو کہ بے شک اللہ معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:35] اے ایمان والو! ڈرتے رہو اللہ سے اور تلاش کرو اس تک (پہنچنے کا) ذریعہ اور جہاد کرو اس کی راہ میں تاکہ فلاح پاؤ۔

  11. #35
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post

    [قران آسان تحریک 5:36] یقیناً جن لوگوں نے کفر کیا اگر ہو اُن کے پاس جو زمین میں ہے سب کا سب اور اتنا ہی مزید اُس کے ساتھ تاکہ فدیہ کردیں وہ اسے عذابِ روزِ قیامت کے بدلے تونہ قبول کیا جائے گا وہ اُن سے اور اُن کے لیے ہے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 5:37] وہ چاہیں گے کہ نکل جائیں آگ سے۔ مگر وہ نہیں نکل پائیں گے اس میں سے اور اُن کے لیے ہوگا ہمیشہ رہنے والا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 5:38] اور چور مرد اور چور عورت، کاٹ دو ہاتھ ان دونوں کے یہ بدلہ ہے اُن کی کمائ کا، عبرتناک سزا کے طور پر اللہ کی طرف سے اور اللہ ہر چیز پر غالب، کامل حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:39] پھر جس نے توبہ کی اپنے ظلم کے بعد اور اصلاح کرلی توبے شک اللہ توبہ قبول کرلیتا ہے اس کی، یقیناً اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:40] کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی، عذاب دے جسے چاہے اور بخش دے جسے چاہے۔ اور اللہ ہر چیز پر پُوری طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:41] اے رسُول! نہ غمگین کریں تم کو وہ لوگ جو تیزگامی دکھاتے ہیں کفر کی راہ میں، ان لوگوں میں سے جو کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے محض اپنے مُنہ سے جبکہ نہیں ایمان لائے اُن کے دل اور ان لوگوں میں سے بھی جو یہودی ہیں کان لگانے والے ہیں جُھوٹ پر اور سُن گن لیتے ہیں دوسرے لوگوں کے لیے جو نہیں آئے تمہارے پاس، تحریف کرتے ہیں کلمات میں ان کو اصل مقام سے ہٹاکر، کہتے ہیں اگر دیا جائے تم کو یہ (حُکم) تم اسے قبول کرلو اور اگر نہ دیا جائے یہ حکم تو بچتے رہنا۔ اور جسے چاہے اللہ ہی فتنے میں ڈالنا تو نہیں کرسکتے تم اُس کی مدد اللہ کے مقابلے میں ذرا بھی۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ نہیں چاہا اللہ نے کہ پاک کرے اُن کے دلوں کو۔ ان کے لیے ہے دُنیا میں ذِلت اور اُن کے لیے ہے آخرت میں عذابِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 5:42] بڑے ہی سُننے والے ہیں جُھوٹ کے اور بہت کھانے والے حرام کے سو اگر آئیں وہ تمہارے پاس تو فیصلہ کرو ان (کے جھگڑوں) کا یا منہ موڑ لو ان سے اور اگر منہ موڑ لوگے اُن سے تو ہر گز نہ بگاڑ سکیں گے وہ تمہارا کچھ بھی اور اگر تم فیصلہ کرو تو کرو فیصلہ اُن کے درمیان انصاف کے ساتھ۔ بے شک اللہ محبوب رکھتا ہے انصاف کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 5:43] اور کس طرح حکم بنائیں گے یہ تم کو حالانکہ اُن کے پاس تو رات ہے جس میں (لکھا) ہے اللہ کا حُکم پھر بھی مُنہ موڑلیتے ہیں یہ (اس سے) اس کے بعد بھی۔ (اصل بات یہ ہے کہ) نہیں ہیں یہ ایمان والے۔
    [قران آسان تحریک 5:44] بے شک ہم نے نازل کی تورات جس میں ہے ہدایت اور روشنی فیصلہ کرتے تھے اسی کے مطابق انبیا جو فرمانبردار تھے (اللہ کے)، ان لوگوں (کے معاملات) کا جو یہودی کہلائے اور (فیصلہ کرتے ہیں) درویش اور علما بھی (اسی کے مطابق) کیونکہ وہ محافظ ٹھہرائے گئے تھے کتاب اللہ کے اور تھے وہ اس پر گواہ سو تم مت ڈرو لوگوں سے اور مجھ ہی سے ڈرو اور نہ بیچو میری آیات کو حقیر معاوضہ پر۔ اور جو لوگ فیصلہ نہ کریں ان احکام کے مطابق جو نازل کیے ہیں اللہ نے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:45] اور لکھ دیا تھا ہم نے اُن کے لیے تورات میں (یہ حکم) کہ جان کا بدلہ جان ہے اور آنکھ کا بدلہ آنکھ، ناک کا بدلہ ناک اور کان کا بدلہ کان اور دانت کا بدلہ دانت ہے اور زخموں کا بدلہ ویسا ہی زخم ہے پھر جو شخص معاف کردے تو وہ کفّارہ ہے اس (کے گناہوں) کا۔ اور جو لوگ فیصلہ نہ کریں اس (قانون) کے مطابق جو نازل کیا ہے اللہ نے تو ایسے ہی لوگ ظالم ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:46] اور بھیجا ہم نے ان نبیوں کے نقوشِ قدم پر عیسیٰ ابن مریم کو تصدیق کرنے والا بنا کر اس حصّہ کا جو موجُود تھا اس سے پہلے تورات میں سے اور عطا کی ہم نے اس کو انجیل جس میں ہدایت اور روشنی ہے اور تصدیق کرتی ہے اس حصّہ کتاب کی جو موجود تھا تورات میں سے اور ہدایت اور نصیحت پرہیز گاروں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 5:47] اور چاہیے کہ فیصلے کریں اہلِ انجیل اس قانون کے مطابق جو نازل کیا اللہ نے اس میں اور جو نہیں فیصلہ کرتے اس کے مطابق جو نازل کیا اللہ نے تو ایسے ہی لوگ نافرمان ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:48] پھر نازل کی ہم نے تم پر (اے نبی) یہ کتاب حق کے ساتھ جو تصدیق کرنے والی ہے اس کی جو موجود ہے اس سے پہلے الکتاب میں سے اور نگہبان ہے اس کی سو فیصلے کرو تم اُن کے درمیان اس کے مطابق جو نازل کیا اللہ نے اور مت پیروی کرو اُن کی خواہشات کی، (منہ موڑ کر) اس سے جو آگیا ہے تمہارے پاس حق۔ ہر ایک کے لیے تم میں سے مقّرر کی ہے ہم نے شریعت اور راستہ اور اگر چاہتا اللہ تو بنادیتا تم کو ایک ہی اُمّت لیکن (یہ اس لیے کیا) کہ آزمائے تم کو ان احکام کے بارے میں جو اس نے تم کو دیے ہیں سو تم سبقت لے جاؤ نیکیوں میں۔ اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے تم سب کو پھر آگاہ کرے گا وہ تم کو اِن اُمور سے جن میں تم اختلاف کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 5:49] اور (حُکم دیتے ہیں ہم تم کو) کہ فیصلہ کیا کرو اُن کے معاملات کا اس کے مطابق جو نازل کیا ہے اللہ نے اور نہ پیروی کرنا اُن کی خواہشات کی اور محتاط رہنا کہ مبادا یہ لوگ تم کو فتنے میں مبتلا کردیں (اور منحرف کردیں) کسی ایسے حُکم سے جو نازل کیا ہے اللہ نے تم پر۔ پھر اگر وہ منہ موڑ جائیں تو جان لو کہ چاہتا ہے اللہ کہ مُبتلائے مصیبت کرے اُن کو پاداش میں ان کے بعض گناہوں کی۔ اور بے شک انسانوں میں سے اکثر نافرمان ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:50] تو کیا پھر یہ لوگ زمانۂ جاہلیّت کا فیصلہ چاہتے ہیں حالانکہ کون بہتر ہے اللہ سے فیصلہ کرنے والا اُن لوگوں کے نزدیک جو اس پر یقین رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:51] اے ایمان والو! نہ بناؤ یہود و نصاریٰ کو دوست۔ وہ باہم دوست ہیں ایک دوسرے کے اور جو کوئی دوستی کرے گا اُن سے، تم میں سے تو وہ انہی میں سے ہے۔ بے شک اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالم لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 5:52] اسی لیے دیکھتے ہو تم ان کو جن کے دلوں میں (نفاق کا) روگ ہے کہ وہ دوڑ کر گھستے ہیں ان میں کہتے ہیں کہ ہمیں ڈر ہے کہ کہیں نہ آجائے ہم پر گردش ز مانہ سو قریب ہے کہ اللہ ہمکنار کردے (تمہیں) فتح سے یا کوئی اور صُورت (غلبے کی پیدا کردے) اپنی جناب سے اور ہو جائیں وہ۔ اس پر جو چُھپارکھا تھا انہوں نے اپنے دلوں میں، پشیمان۔
    [قران آسان تحریک 5:53] اور کہیں (اس وقت) اہلِ ایمان کہ کیا یہی ہیں وہ لوگ جو قسمیں کھاتے تھے اللہ کی، پکّی قسمیں کہ بے شک ہم تمہارے ساتھ ہیں، برباد ہوگئے اُن کے اعمال اور ہوگئے وہ خسارہ اٹھانے والے۔
    [قران آسان تحریک 5:54] اے ایمان والو! جو کوئی پھرے گا تم میں سے اپنے دین سے تو عنقریب لائے گا اللہ ایسے لوگوں کو جو محبوب ہوں گے اللہ کو اور انہیں اللہ سے محبت ہوگی مہربان، مسلمانوں پر اور سخت، کفّار کے لیے جہاد کریں گے وہ اللہ کی راہ میں اور نہ ڈریں گے ملامت سے کسی ملامت کرنے والے کی، یہ فضل ہے اللہ کا جو دیتا ہے وہ جسے چاہے۔ اور اللہ وسیع ذرائع کا مالک اور سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:55] حقیقت یہ ہے کہ تمہارا دوست تو بس اللہ اور اس کا رسُول اور وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے (اللہ اور رسول پر) وہ لوگ جو قائم کرتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور وہ جُھکنے والے ہیں (اللہ کے حضور)۔

  12. #36
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 5:56] اور جو کوئی دوست بن جائے گا اللہ اور اس کے رسُول کا اور ان کا جو ایمان لائے تو بے شک اللہ کی جماعت ہی سب پر غالب رہنے والی ہے۔
    [قران آسان تحریک 5:57] اے ایمان والو! مت بناؤ۔ ان لوگوں کو جنہوں ے بنالیا ہے تمہارے دین کو مذاق اور کھیل ان میں سے جنہیں دی گئی تھی کتاب تم سے پہلے اور کفّار کو۔ اپنا دوست- اور ڈرتے رہو اللہ سے اگر ہو تم ایمان والے۔
    [قران آسان تحریک 5:58] اور جب منادی کرتے ہو تم نماز کی تو بنالیتے ہیں وہ اُسے مذاق اور کھیل۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ وہ لوگ بے عقل ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:59] کہہ دو کہ اے اہلِ کتاب! نہیں ضد اور نفرت کرتے تم ہم سے مگر اس وجہ سے کہ ایمان لائے ہم اللہ پر اور اس پر جو نازل ہوا ہماری طرف اور اس پر جو نازل ہُوا (ہم سے) پہلے، واقعہ یہ ہے کہ تم میں اکثر نافرمان ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:60] کہو کیا مین بتاؤں تم کو کہ کون زیادہ بُرے ہیں اُن سے بھی انجام کے لحاظ سے، اللہ کے نزدیک، وہ جن پر لعنت کی اللہ نے اور غضب ٹوٹا (اس کا) اُن پر اور بنادیا اُن میں سے بعض کو بندر اور سؤر اور جنہوں نے بندگی کی طاغوت کی یہی لوگ بدتر ہیں درجہ میں اور زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں سیدھے راستے سے۔
    [قران آسان تحریک 5:61] اور جب آتے ہیں تمہارے پاس تو کہتے ہیں ایمان لائے ہم حالانکہ وہ آئے بھی کفر لیے ہُوئے اور وہ گئے بھی کفر لیے ہُوئے اور اللہ خُوب جانتا ہے جو کچھ وہ چھپائے ہُوئے ہیں (دلوں میں)۔
    [قران آسان تحریک 5:62] اور دیکھتے ہو تم ان میں سے اکثر کو کہ دوڑ دُھوپ کرتے ہیں گناہ اور ظلم زیادتی کے کاموں میں اور حرام کھانے میں۔ یقینا بہت ہی بُرے ہیں وہ کام جو یہ کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:63] کیوں نہیں منع کرتے اُنہیں اُن کے درویش اور علما گناہ کی بات کہنے سے اور حرام کھانے سے بہت ہی بُرے ہیں وہ کام جو یہ کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:64] اور کہتے ہیں یہودی کہ اللہ کا ہاتھ بندھا ہُوا ہے، بندھ گئے اُن کے ہاتھ اور لعنت پڑی اُن پر اس (بکواس) کی بدولت بلکہ اس کے ہاتھ کُھلے ہُوئے ہیں خرچ کرتا ہے جس طرح چاہے اور ضرور اضافہ ہوگا اُن میں سے بہت سوں میں، اس کلام سے جو نازل ہُوا ہے تم پر تمہارے رب کی طرف سے، سرکشی میں اور کفر میں اور ڈال دی ہے ہم نے اُن کے درمیان عداوت اور دُشمنی روزِ قیامت تک کے لیے۔ جب کبھی بھڑکاتے ہیں یہ آگ جنگ کے لیے تو بجھا دیتا ہے اُسے اللہ اور دوڑ دُھوپ کرتے ہیں وہ زمین میں فساد مچانے کی خاطر۔ اور اللہ نہیں پسند کرتا فساد کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 5:65] اور اگر کہیں یہ اہلِ کتاب ایمان لے آتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو دُور کردیتے ہم اُن سے اُن کے گناہ اور داخل کرتے ہم اُن کو نعمت بھری جنّتوں میں۔
    [قران آسان تحریک 5:66] اور اگر اُنہوں نے قائم کیا ہوتا تورات اور انجیل کو اور ان تعلیمات کو جو نازل کی گئی ہیں اُن کی طرف اُن کے رب کی طرف سے تو رزق ملتا اُن کو اُن کے اُوپر سے بھی اُن کے پاؤں کے نیچے سے بھی، ان میں ایک گروہ راست رَہ ہے۔ اور بہت سے ان میں ایسے ہیں کہ بہت بُرا ہے وہ عمل جو وہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:67] اے رسُول! پہنچا دو جو کچھ نازل کیا گیا ہے تم پر تمہارے رب کی طرف سے اور اگر نہ کیا تم نے (ایسا) تو نہ ادا کیا تم نے حق اس کی پیغمبری کا اور اللہ بچالے گا تم کو لوگوں (کے شر) سے بے شک اللہ نہیں دکھاتا کامیابی کی راہ کافروں کو۔
    [قران آسان تحریک 5:68] (اے پیغمبر) کہہ دو! اے اہلِ کتاب! نہیں ہو تم کسی راہ پر جب تک کہ نہ قائم کرو تم تورات اور انجیل کو اور اس تعلیم کو جو نازل کی گئی ہے تم پر تمہارے رب کی طرف سے۔ اور ضرور بڑھائے گا ان میں سے بہت سوں کو وہ (کلام) جو نازل کیا گیا تم پر تمہارے رب کی طرف سے، سرکشی اور کفر میں۔ سو تم غم نہ کرو ایسے کافروں پر۔
    [قران آسان تحریک 5:69] بے شک وہ لوگ جو مسلمان ہیں اور جو یہودی ہیں اور صابی اور نصاریٰ، (ان میں سے) جو بھی ایمان لائے اللہ پر اور یومِ آخرت پر اور کیے انہوں نے نیک عمل تو نہیں ہے کسی قسم کا خوف اُن کے لیے اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 5:70] (اور) یقینا لیا تھا ہم نے عہد نبی اسرائیل سے اور بھیجے ہم نے ان کی طرف رسُول۔ جب بھی آیا اُن کے پاس کوئی رسُول ایسا حکم لے کر جو پسند نہ آیا اُن کے نفس کو تو بعض کو جھٹلایا اُنہوں نے اور بعض کو قتل ہی کردیتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 5:71] او رسمجھتے رہے کہ نہ رونما ہوگا کوئی فتنہ سو وہ اندھے اور بہرے ہوگئے پھر توبہ قبول کرلی اللہ نے ان کی پھر (دوبارہ) اندھے اور بہترے ہوگئے اُن میں سے بہت اور اللہ پوری نظر رکھے ہوئے ہے ان باتوں پر جو وہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 5:72] یقینا کافر ہوئے وہ جنہوں نے کہا کہ بے شک اللہ مسیح ابنِ مریم ہی ہے۔ حالانکہ کہا تھا مسیح نے کہ اے بنی اسرائیل: عبادت کرو اللہ کی جو رب ہے میرا بھی اور رب ہے تمہارا بھی بے شک جس نے شرک کیا اللہ کے ساتھ سو حرام کردی اللہ نے اس پر جنّت اور ٹھکانا ہے اس کا دوزخ اور نہیں ہوگا ظالموں کا کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 5:73] یقینا کافر ہُوئے وہ جنہوں نے کہا کہ بلاشُبہ اللہ تین میں کا تیسرا ہے۔ حالانکہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اِلٰہِ واحد کے اور اگر وہ باز نہ آئے اس بات سے جو وہ کہتے ہیں تو ضرور پہنچے گا ان لوگون کو جنہوں نے کفر کیا ان میں سے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 5:74] تو کیا نہ توبہ کریں گے یہ اللہ کے حضور اور اپنے گناہوں کی بخشش طلب (نہیں) کریں گے اُس سے؟ حالانکہ اللہ تو ہے ہی معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 5:75] نہیں ہے مسیح ابنِ مریم مگر ایک رسُول البتّہ گزر چُکے اس سے پہلے بہت سے رسُول۔ اور اس کی ماں بھی ایک راست باز عورت تھی۔ کھاتے تھے دونوں کھانا، دیکھو کیسے کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ہم اُن کے سامنے نشانیاں، پھر دیکھو کس طرف وہ اُلٹے پھرے جا رہے ہیں۔

Page 3 of 7 FirstFirst 123456 ... LastLast

Similar Threads

  1. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  2. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •