Page 5 of 7 FirstFirst ... 234567 LastLast
Results 49 to 60 of 84

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10

  1. #49
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 7:الاعراف

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 7:1] الف۔ لام۔ میم۔ صاد۔
    [قران آسان تحریک 7:2] یہ کتاب ہے، نازل کی گئی ہے تمہاری طرف پس (اے نبی) نہ پیدا ہو تمہارے دل میں کوئی تنگی اس کی وجہ سے (اسے نازل کیا گیا ہے) تاکہ خبردار کرو تم اس کے ذریعہ سے (منکرین کو) اور نصیحت ہو ایمان والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 7:3] (لوگو!) پیروی کرو اس کی جو نازل کیا گیا ہے تم پر تمہارے رب کی طرف سے اور نہ پیروی کرو اپنے رب کو چھوڑ کر (دوسرے) سر پرستوں کی۔ (مگر) کم ہی نصیحت قبول کرتے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 7:4] اور کتنی ہی بستیاں ہیں کہ ہلاک کیا ہم نے ان کو اور آن پڑا ان پر ہمارا عذاب (اچانک) رات کے وقت یا دوپہر کو سوتے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 7:5] پس نہ تھی ان کی صدا اس وقت جب آیا ان پر ہمارا عذاب مگر یہ کہ کہنے لگے یقینا ہم ہی تھے ظالم۔
    [قران آسان تحریک 7:6] پس یہ ضرور ہو کر رہنا ہے کہ ہم باز پرس کریں گے ان لوگوں سے کہ پیغمبر بھیجے گئے جن کی طرف اور ضرور پوچھیں گے ہم پیغمبروں سے بھی۔
    [قران آسان تحریک 7:7] پھر ہم بیان کریں گے ساری سرگذشت اُن کے سامنے پورے علم کے ساتھ اور نہیں تھے ہم کہیں غائب۔
    [قران آسان تحریک 7:8] اور وزن اس دن عین حق ہوتگا سوجن کے بھاری ہوں گے پلڑے سو وہی فلاح پانے والے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 7:9] اور وہ کہ ہلکے ہوں گے پلڑے اُن کے سو یہی وہ لوگ ہیں کہ خسارے میں مُبتلا کیا تھا اُنہوں نے اپنی جانوں کو کیونکہ تھے وہ ہماری آیات کے ساتھ ظالمانہ برتاؤ کرتے۔
    [قران آسان تحریک 7:10] اور یقینا بسایا ہم نے تم کو اختیار و اقتدار کے ساتھ زمین میں اور فراہم کیا ہم نے تمہارے لیے زمین میں سامانِ زیست۔ بہت ہی کم، شکر کرتے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 7:11] اور بے شک ہم نے تمہاری تخلیق کی پھر تمہاری شکل و صُورت بنائی پھر کہا ہم نے فرشتوں سے کہ سجدہ کرو آدم کو تو سجدہ کیا سب نے سوائے ابلیس کے، نہ تھا وہ شامل سجدہ کرنے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 7:12] پُوچھا (اللہ نے) کس چیز نے روکا تجھ کو سجدہ کرنے سے جبکہ حکم دیا تھا میں نے تجھ کو، بولا میں بہتر ہوں اس سے۔ پیدا کیا ہے تونے مجھے آگ سے اور پیدا کیا ہے اس (آد م) کو مٹّی سے۔
    [قران آسان تحریک 7:13] فرمایا: اچّھا تو نیچے اُترجا تُو یہاں سے اس لیے کہ نہیں پہنچتا تجھے (کوئی حق) کہ تُو بڑائی کا گھمنڈ کرے یہاں اور نکل جا درحقیقت تو اُن لوگوں میں سے ہے جو خود اپنی ذلّت چاہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:14] بولا مجھے مہلت دے اُس دن تک کہ سب دوبارہ اُٹھائے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 7:15] فرمایا!درحقیقت تجھے مہلت ہے۔
    [قران آسان تحریک 7:16] بولا: چونکہ گمراہ کیا ہے تونے ہی مجھ کو تو میں ضرور گھات میں لگا رہوں گا انسانوں کے لیے تیری سیدھی راہ پر۔
    [قران آسان تحریک 7:17] پھر ضرور میں گھیروں گا اُن کو اُن کے آگے سے اور پیچھے سے اور اُن کی دائیں طرف سے اور بائیں طرف سے اور نہ پائے گا تو اُن میں سے اکثر کو شکر گزار۔
    [قران آسان تحریک 7:18] فرمایا: نکل جا یہاں سے ذلیل اور ٹھکرایا ہُوا۔ یقین رکھ کہ جو پیروی کرے گا تیری ان میں سے تو میں ضرور بھروں گا جہنّم کو تجھ سمیت ان سب سے۔
    [قران آسان تحریک 7:19] اور اے آد م! رہو تم اور تمہار بیوی اس جنّت میں اور کھاؤ تم دونوں جہاں سے جو چاہو مگر نہ قریب پھٹکنا اس درخت کے ورنہ ہوجاؤ گے تم ظالموں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 7:20] پھر بہکایا ان دونوں کو شیطان نے تاکہ کھول دے اُن کے سامنے جو چھپائی گئی تھیں ایک دوسرے سے اُن کی شرم گاہیں اور کہا: نہیں روکا ہے تم کو تمہارے رب نے اس درخت سے، مگر کہیں (نہ) ہو جاؤ تم فرشتے یا (نہ) ہوجاؤ تم ہمیشہ زندہ رہنے والے۔

  2. #50
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 7:21] اور قسم کھائی اُس نے اُن کے سامنے کہ یقین کرو میں تم دونوں کا حقیقی خیر خواہ ہوں۔
    [قران آسان تحریک 7:22] پھر رفتہ رفتہ اپنے ڈھب پر لے آیا اُن دونوں کو دھوکا دے کر پھر جب چکھا اُن دونوں نے مزا اس درخت کا تو کُھل گئے اُن کے سامنے ان کے ستر اور لگے وہ ڈھانکنے اور اپنے آپ کو جنّت کے پتوں سے اور پکارا اُنہیں اُن کے رب نے کیا نہیں روکا تھا میں نے تمہیں اس درخت کے پاس جانے سے اور (نہ) کہا تھا تم سے کہ یقینا شیطان تم دونوں کا دُشمن ہے، کُھلا۔
    [قران آسان تحریک 7:23] وہ دونوں بولے اے ہمارے رب! ظلم کیا ہم نے اپنے اُوپر اور اگر نہ بخشا تونے ہمیں اور (نہ) رحم فرمایا ہم پر تو یقینا ہوجائیں گے ہم خسارہ اُٹھانے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 7:24] فرمایا: (اچّھا) اُتر جاؤ، تم ایک دوسرے کے دشمن ہو اور تمہارے لیے ہے زمین میں جائے قرار اور سامانِ زیست ایک خاص مدّت تک کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 7:25] فرمایا: اسی میں جینا ہے تم کو اور اسی میں مرنا ہے تمہیں اور اسی میں سے (آخرکار) تم کو نکالا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 7:26] اے اولادِ آد م! یقینا اُتارا ہے ہم نے تم پر لباس کہ چھپائے تمہارے جسم کے قابل شرم حِصّے اور ذریعہ ہے (تمہارے جسم کے لیے) حفاظت اور زینت کا اور تقویٰ کا لباس، یہ سب سے بہتر ہے۔ یہ نشانیوں میں سے ہے اللہ کی، شاید کہ لوگ نصیحت پکڑیں۔
    [قران آسان تحریک 7:27] اے اولادِ آد م! کہیں فتنے میں نہ مبتلا کردے تم کو شیطان جس طرح کہ نکلوایا تھا اس نے تمہارے والدین کو جنّت سے اتروا دیئے تھے ان پر سے ان کے لباس تاکہ دکھائے ان دونوں کو ان کی شرم گاہیں۔ واقعہ یہ ہے کہ دیکھتا ہے تم کو وہ اور اس کے ساتھی ایسی جگہ سے کہ نہیں دیکھ سکتے تم اُنہیں۔ بے شک بنایا ہم نے شیطانوں کو سرپرست اُن لوگوں کا جو ایمان نہیں لاتے۔
    [قران آسان تحریک 7:28] اور جب کرتے ہیں یہ کوئی شرمناک کام تو کہتے ہیں کہ پایا ہے ہم نے اسی طریقہ پر اپنے باپ دادا کو اور اللہ ہی نے حکم دیا ہے ہم کو ایسا کرنے کا۔ اِن سے کہو: بے شک اللہ کبھی نہیں حُکم دیتا ہے بے حیائی کا۔ کیا کہتے ہو تم اللہ کے بارے میں؟ ایسی باتیں جن کے متعلّق تم کچھ نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 7:29] کہو: حکم دیا ہے میرے رب نے تو راستی اور انصاف کا اور (یہ کہ) ٹھیک رکھو اپنے رُخ ہر عبادت میں اور پُکارو اُسی کو، خالص رکھ کر اُسی کے لیے، اپنا دین۔ جس طرح پیدا کیا اس نے تم کو (اب، اسی طرح) تم پھر پیدا کیے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 7:30] ایک گروہ ہے جس کو سیدھا راستہ دکھا دیا گیا اور دوسرا گروہ ہے کہ چسپاں ہو کر رہی اُن پر گمراہی۔ یقینا یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بنایا شیطانوں کو اپنا سرپرست، اللہ کو چھوڑ کر اور سمجھتے ہیں وہ کہ ہم ہی سیدھی راہ پر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:31] اے اولادِ آدم! آراستہ رہو اپنے زینت سے تم ہر عبادت کے موقع پر اور کھاؤ اور پیؤ اور نہ تجاوز کرو حد سے۔ بے شک اللہ نہیں پسند کرتا حد سے بڑھنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 7:32] کہو: کس نے حرام کیا ہے اللہ کی زینت کو جو اُسی نے پیدا کی ہے اپنے بندوں کے لیے (اور کس نے حرام کی ہیں) پاکیزہ چیزیں کھانے پینے کی؟ کہو: یہ سب چیزیں اُن لوگوں کے لیے ہیں جو ایمان لائے، دُنیاوی زندگی میں بھی (اور) خالصتًا (انہی کے لیے ہیں) آخرت میں۔ اس طرح تفصیل سے بیان کرتے ہیں ہم اپنی آیات ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:33] کہو: بس حرام کیے ہیں میرے رب نے تو تمام بےشرمی کے کام خواہ کُھلے ہوں یا چُھپے اور گناہ اور سرکشی حق کے خلاف اور (حرام کیا ہے) یہ کہ تم شریک بناؤ اللہ کا ان کو کہ نہیں نازل کی اللہ نےان کے بارے میں کوئی سند اور یہ کہ کہو تم اللہ کے بارے میں ایسی باتیں جن کے متعلّق تم نہیں جانتے (کہ وہ اللہ نے فرمائی ہیں)۔
    [قران آسان تحریک 7:34] اور ہر اُمّت کے لیے (مہلت کی) ایک مدّت مقّرر ہے پھر جب آئے گا اُن کا وقتِ مقرر تو نہ پیچھے رہ سکیں گے وہ (اس سے) ایک ساعت اور نہ آگے بڑھ سکیں گے۔
    [قران آسان تحریک 7:35] اے بنی آدم! جب آئیں (جو کہ ضرور آئیں گے) تمہارے پاس رسُول، جو تم ہی میں سے ہوں گے، پڑھ کر سُنائیں گے تمہیں میری آیات تو جو شخص تقویٰ اختیار کرے گا اور اصلاح کرلے گا (اپنی) سو نہ کسی قسم کا خوف ہوگا ان کے لیے اور نہ وہ کبھی غمگین ہوں گے۔

  3. #51
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 7:36] اور وہ لوگ جو جھٹلائیں گے ہماری آیات کو اور تکبّر کریں گے ان (کے ماننے) سے، وہی لوگ ہیں اہلِ دوزخ جو اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 7:37] تو کون ہے بڑا ظالم اس شخص سے جو گھڑے اللہ کے بارے میں جُھوٹی باتیں یا جھٹلائے اللہ کی آیات کو۔ ایسے لوگوں کو ملے گا اُن کا حصّہ اُن کے نوشۃٔ تقدیر میں سے۔ یہاں تک کہ جب پہنچیں گے اُن کے پاس ہمارے فرشتے قبض کرنے کے لیے اُن کی روحیں (اس وقت) وہ پوچھیں گے اُن سے کہاں ہیں وہ جن کو تم پکارتے تھے اللہ کے سِوا؟ وہ کہیں گے کہ سب گُم ہوگئے ہم سے اور گفواہی دیں گے خود اپنے خلاف کہ واقعی تھے ہم مُنکر حق۔
    [قران آسان تحریک 7:38] ارشاد ہوگا کہ داخل ہوجاؤ تم بھی اُن گروہوں کے ساتھ جو جاچُکے ہیں تم سے پہلے، جنوں اور انسانوں میں سے ، جہنّم میں ۔ جب بھی داخل ہوگا کوئی گروہ (جہنّم میں) تو لعنت بھیجے گا وہ اپنے جیسے اور گروہوں پر حتّٰی کہ جب گرِ چکیں گے اس میں سب تو کہیں گے بعد میں آنے والے اپنے سے پہلوں کے بارے میں کہ اے ہمارے رب! یہ ہیں جنہوں نے گمراہ کیا تھا ہمیں لہٰذا دے تو اُنہیں دُگنا عذاب آگ کا۔ ارشاد ہوگا ہر ایک کے لیے ہے۔ دُگنا ہی (عذاب) لیکن تم نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 7:39] اور کہیں گی پہلی اُمیتں بعد میں آنے والوں سے کہ آخر کیا تھی تمہیں ہم پر فضلیت (کہ تمہیں کم عذاب ملے) لہٰذا چکھو اب مزا اِس عذاب کا، نتیجے میں اُن (گناہوں) کے جو تم کماتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 7:40] بے شک وہ لوگ جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیات کو اور سرکشی اختیار کی ان کے مقابلہ میں، نہ کھولے جائیں گے اُن کے لیے دروازے آسمان کے اور نہ داخل ہوں گے وہ جنّت میں جب تک کہ (نہ) گزر جائے اُونٹ سوئی کے ناکے میں سے اور ایسا ہی م بدلہ دیا کرتے ہں مجرموں کو۔
    [قران آسان تحریک 7:41] اُن کے لیے ہوگا جہنّم بچھونا اور ان کے اُوپر ہوگا (اسی کا) اوڑھنا۔ اور ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں ہم ظالموں کو۔
    [قران آسان تحریک 7:42] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے نیک کام (ہمارا ضابطہ یہ ہے کہ) نہیں بوجھ ڈالتے ہم کسی جان پر، مگر اس کی استطاعت کے مطابق (لہٰذا) ایسے لوگ اہلِ جنّت ہیں، یہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 7:43] اور نکال دیں گے ہم جو ہوگی اُن کے سینوں میں (ایک دوسرے کے خلاف) کچھ کدورت، بہتی ہوں گی اُن کے (محلّات کے) نیچے نہریں۔ اور وہ کہیں گے، شکر اللہ کا جس نے پہنچایا ہم کو اس (جنت) میں اور نہ تھے ہم راہ پانے والے اگر نہ ہدایت دیتا ہم کو اللہ۔ بے شک لائے تھے ہمارے رب کے رسُول، سچّی باتیں۔ اور ندا دی جائے گی اُنہیں کہ یہ ہے وہ جنّت جس کے تم وارث بنائے گئے ہو، بدلے میں ان اعمال کے جو تم (دُنیا میں) کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 7:44] اور پُکار کر کہیں گے اہلِ جنّت دوزخ والوں سے کہ بے شک پائے ہم نے وہ وعدے جو کیے تھے ہم سے ہمارے رب نے سچّے تو کیا پائے تم نے بھی وہ وعدے جو کیے تھے تم سے تمہارے رب بے سچّے؟ وہ جواب دیں گے ہاں۔ پھر پکار کر کہے گا ایک پکارنے والا ان کے درمیان، کہ لعنت ہو اللہ کی ان ظالموں پر۔
    [قران آسان تحریک 7:45] جو روکتے تھے (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے اور چاہتے تھے اسے ٹیڑھا کرنا اور وہ آخرت کے منکر تھے۔
    [قران آسان تحریک 7:46] اور درمیان اُن دونوں (گروہوں) کے (حائل ہوگی) ایک اوٹ اور ایک مقامِ بلند (اعراف) پر کچھ لوگ ہوں گے جو پہچانتے ہوں گے ہر گروہ کو اُن کے قیافے سے اور پکار کر کہیں گے وہ اہلِ جنّت سے کہ سلام ہو تم پر۔ (یہ لوگ) نہیں داخل ہوئے ہوں گے ابھی جنّت میں البتہ اس کے آرزو مند ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 7:47] اور جب پھریں گی اُن کی نگاہیں طرف اہلِ جہنّم کے تو کہیں گے اے ہمارے رب! نہ کیجیو تو ہمیں شاملِ ان ظالم لوگوں میں۔
    [قران آسان تحریک 7:48] اور پکاریں گے یہ اہلِ اعراف کچھ بڑے لوگوں کو جنہیں وہ پہچانتے ہوں گے ان کی علامتوں سے اور کہیں گے نہ کام آئے تمہارے (آج) تمہارے جتھے اور وہ ساز و سامان جنکو تم بڑی چیز سمجھتے تھے۔

  4. #52
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 7:49] کیا یہی (اہلِ جنّت) ہیں وہ لوگ جن کے بارے میں تم قسمیں کھا کھا کر کہتے تھے کہ نہ نوازے گا ان کو اللہ اپنی رحمت سے (اور اُن سے کہا جائے گا) داخل ہو جاؤ جنّت میں (آج) نہ خوف ہے تمہارے لیے اور نہ تم غمگین ہوگے۔
    [قران آسان تحریک 7:50] اور پکاریں گے اہلِ دوزخ اہلِ جنّت کو (اور کہیں گے) کہ ڈال دو ہم پر تھوڑا سا پانی یا اس میں سے (ہمیں کچھ دو) جو رزق دیا ہے تم کو اللہ نے۔ وہ کہیں گے یقینا اللہ نے حرام کردیا ہے ان چیزوں کو ان کافروں پر۔
    [قران آسان تحریک 7:51] جنہوں نے بنالیا تھا اپنے دین کو کھیل تماشا اور فریب میں مُبتا کر رکھا تھا اُن کو دُنیاوی زندگی نے (اللہ تعالیٰ فرمائے گا) سو آج بھلادیں گے ہم انہیں اسی طرح جیسے بھولے رہے وہ پیشی کو اپنے اس دن کی اور (اسی طرح) جیسے وہ کرتے تھے ہماری آیات کا انکار۔
    [قران آسان تحریک 7:52] اور بے شک پہنچادی ہے ہم نے اُن کو ایک کتاب جس میں تفصیل بیان کردی ہے ہم نے ہر بات کی، علم کی بُنیاد پر جو ہدایت اور رحمت ہے اُن لوگوں کے لیے جو ایمان والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:53] نہیں یہ منتظر مگر اس کے کہ وہ انجام سامنے آجائے (جس کی انہیں خبر دی جارہی ہے) جس دن سامنے آئے گا وہ انجام تو کہیں گے یہی لوگ جنہوں نے اسے بُھلادیا تھا پہلے، کہ واقعی لائے تھے۔ ہمارے رب کے رسول، سچّی باتیں۔ تو کیا ہیں ہمارے لیے کچھ سفارش کرنے والے جو سفارش کریں ہماری؟ یا واپس بھیج دیا جائے ہم کو (دُنیا میں) تاکہ کریں ہم ایسے اعمال جو مختلف ہوں اُن سے جو ہم کیاکرتے تھے۔ درحقیقت خسارے میں ڈال دیا ہے انہوں نے اپنے آپ کو اور گم ہوگئے اُن سے وہ سب (جھوٹ) جو اُنہوں نے تراش رکھتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 7:54] بلاشُبہ تمہارا رب اللہ ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پھر جلوہ افروز ہوا اپنے تخت سلطنت پر۔ ڈھانک دیتا ہے وہ رات کو دن پر اور وہ چلی آتی ہے اس کے پیچھے پیچھے دوڑتی اور سورج اور چاند اور ستارے سب کام میں لگے ہوئے ہیں اس کے حکم کے مطابق، خبر دار ہو اسی کا کام ہے پیدا فرمانا اور (اُسی کو اختیار ہے) حکم دینے اور فیصلہ کرنے کا بہت بابرکت ہے اللہ جو رب ہے سب جہانوں کا۔
    [قران آسان تحریک 7:55] پکارو اپنے رب کو گِڑ گڑاتے ہُوئے اور چُپکے چُپکے۔ یقینا وہ نہیں پسند فرماتا حد سے بڑھنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 7:56] اور نہ فساد برپا کرو زمین میں بعد اُس کی اصلاح کے اور دُعا مانگتے رہو اس سے ڈرتے ہُوئے اور امید وار رہتے ہوئے۔ یقینا اللہ کی رحمت بہت قریب ہے نیک کام کرنے والوں سے۔
    [قران آسان تحریک 7:57] اور وہی ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو خوشخبری لیے ہُوئے آگے آگے اپنی رحمت کے حتّٰی کہ جب وہ (ہوائیں) اُٹھالیتی ہیں (پانی سے) بوججھل بادلوں کو تو ہانک دیتے ہیں ہم اُن کو مردہ زمین کی طرف پھر برساتے ہیں ہم وہاں پانی پھر نکالتے ہیں اس پانی سے ہر طرح کی پیداوار۔ اسی طرح ہم نکالیں گے مُردوں کو، (قبروں سے شاید کہ تم )اس مشاہدہ سے) سبق حاصل کرو۔
    [قران آسان تحریک 7:58] اور اچھی زمین سے، اگتے ہیں اس کے پھل پُھول اس کے رب کے حکم سے اور جو زمین خراب ہوتی ہے، نہیں نکلتا (اس میں سے) سوائے ناقص پیداوار کے۔ اس طرح بار بار پیش کرتے ہیں ہم اپنی نشانیاں ان لوگوں کے لیے جو شکر گزار بننا چاہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:59] بے شک رسول بنا کر بھیجا ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف تو اُس نے کہا اے میری قوم کے لوگو: عبادت کرو اللہ کی، نہیں ہے تمہارا کوئی معبود سوائے اُس کے۔ یقینا میں ڈرتا ہوں تمہارے حق مین عذاب سے ایک ہولناک دن کے۔
    [قران آسان تحریک 7:60] کہا کچھ سرداروں نے اُس کی قوم میں سے یقینا ہم دیکھتے ہیں تم کو کُھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 7:61] نوح نے کہا اے میری قوم کے لوگو! نہیں ہوں میں (مُبتلا) کسی گمراہی میں بلکہ میں تو رسول ہُوں ربُّ العالمین کا۔

  5. #53
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 7:62] پہنچارہا ہوں تم کو پیغامات اپنے رب کے اور خیر خواہ ہوں تمہارا اور جانتا ہوں میں اللہ کی طرف سے وہ کچھ جو تم نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 7:63] کیا تمہیں تعجب ہُوا اس پر کہ آگئی ہے تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسے شخص کی معرفت جو تم ہی میں سے ہے تاکہ خبردار کرے وہ تم کو اور تاکہ تم بچ جاؤ (غلط روی سے) اور تاکہ تم پر رحم کیا جائے؟۔
    [قران آسان تحریک 7:64] مگر جھٹلایا اُنہوں نے اس کو سو نجات دی ہم نے اُسے اور اُن لوگوں کو جو اُس کے ساتھ تھے اس کشتی میں سوار اور غرق کردیا ہم نے ان لوگوں کو جنہوں نے جھٹلایا تھا ہماری آیات کو۔ بے شک وہ تھے اندھے لوگ۔
    [قران آسان تحریک 7:65] اور (بھیجا ہم نے) طرف قومِ عاد کے اُن کے بھائی ہُود کو، اس نے کہا: اے میرے قوم کے لوگو! عبادت کرو اللہ کی، نہیں ہے تمہارا کوئی معبود اس کے سوا، کیا تم ڈرتے نہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 7:66] کہا کچھ سرداروں نے جو کافر تھے اُس کی قوم میں سے، واقعہ یہ ہے کہ دیکھتے ہیں ہم تمہیں مُبتلا حماقت میں اور یقینا ہم سمجھتے ہیں کہ تم جُھوٹے ہو۔
    [قران آسان تحریک 7:67] کہا: اے میری قوم کے لوگو! نہیں ہے مجھ میں حماقت کی کوئی بات بلکہ میں تو رسول ہوں بھیجا ہُوا ربُّ العالمین کا۔
    [قران آسان تحریک 7:68] پہنچا رہا ہوں میں تم کو پیغامات اپنے رب کے اور میں ہوں تمہارا سچا خیر خواہ۔
    [قران آسان تحریک 7:69] کیا تعجّب ہے تمہیں اس پر کہ آئی ہے تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے ایک ایسے شخص کی معرفت جو تم ہی میں سے ہے تاکہ خبردار کرے وہ تمہیں۔ اور یاد کرو اس (احسان) کو کہ اُس نے بنایا ہے تم کو سردار، بعد قومِ نوح کے اور زیادہ عطا کی ہے اس نے تم کو تخلیق میں وسعت۔ سو یاد کرو احسان اللہ کے تاکہ تم فلاح پاؤ۔
    [قران آسان تحریک 7:70] اُنہوں نے کہا: کیا آئے ہو تم ہمارے پاس؟ (یہ پیغام لے کر) کہ عبادت کریں ہم صرف اللہ کی جو ایک ہی ہے اور چھوڑ دیں اُن سب کو جن کی عبادت کیا کرتے تھے ہمارے باپ دادا۔ اچّھا تو لے آؤ تم وہ (عذاب) جس کی تم ہمیں دھمکی دیتے ہو، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 7:71] کہا (ہُود نے) یقینا پڑچکی ہے تم پر تمہارے رب کی طرف سے پھٹکار اور (اس کا) غضب، کیا جھگڑتے ہو تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جو رکھ لیے ہیں تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (ازخود) نہیں نازل کی اللہ نے اُن کے بارے میں کوئی سند۔ سو تم بھی انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں۔
    [قران آسان تحریک 7:72] آخر کار بچالیا ہم نے ہود کو اور ان لوگوں کو جو اُن کے ساتھ تھے، اپنی مہربانی سے اور کاٹ دی ہم نے جڑ اُن لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا تھا ہماری آیات کو اور نہ تھے وہ ایمان لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 7:73] اور (بھیجا ہم نے) ثمود کی طرف اُن کے بھائی صالح کو کہا اے میری قوم! بندگی کرو اللہ کی، نہیں ہے تمہارا کوئی معبود اُس کے سوا۔ بے شک آگئی ہے تمہارے پاس کُھلی دلیل تمہارے رب کی طرف سے۔ یہ ہے اُونٹنی اللہ کی، تمہارے لیے ایک معجزہ، سو اسے کُھلا چھوڑ دو تاکہ چرتی پھرے زمین میں اللہ کی اور نہ ہاتھ لگاؤ اُسے تم، بُرے ارادے سے ورنہ آلے گا تمہیں ایک درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 7:74] اور یاد کرو (یہ بات) جب بنایا اس نے تم کو سردار بعد قومِ عاد کے اور آباد کیا تم کو زمین میں کہ بناتے ہو تم ہموار میدان میں محلات اور ترشتے ہو تم پہاڑوں کو گھروں کی شکل میں۔ پس یاد کرو احسان اللہ کے اور مت پھرو زمین میں فساد پھیلاتے۔
    [قران آسان تحریک 7:75] کہا: اُن سرداروں نے جو متکبّر تھے، اُس کی قوم میں سے، اُن لوگوں سے جو کمزور تھے اور ایمان لے آئے تھے اُن میں سے کیا تم کو یقین ہے کہ صااؒحؑ رسول ہے اپنے رب کا؟ اُنہوں نے جواب دیا بے شک ہم اس ہدایت پر جو بھیجی گئی ہے اس کے ساتھ، یقین رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:76] کہنے لگے وہ لوگ جو متکبّر تھے، بے شک ہم اس (ہدایتٰ) کا تم ایمان لائے ہو، جس پر انکار کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:77] پھر مار ڈالا اُنہوں نے اُونٹنی کو اور سرکشی کی، حکم کی اپنے رب کے اور کہا: اے صالح! لے آؤ ہم پر وہ (عذاب) جس سے تم ہمیں ڈراتے ہو اگر ہو تم (واقعی) رسُول۔
    [قران آسان تحریک 7:78] آخر کار آلیا اُنہیں ایک سخت زلزلہ نے اور رہ گئے وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے۔
    [قران آسان تحریک 7:79] سو منہ موڑ کر چلے گئے (صالحؑ) ان سے یہ کہتے ہوئے: اے میری قوم! بے شک پہنچا دیا ہے میں نے تم کو پیغام اپنے رب کا اور خیر خواہی کی ہے تمہاری لیکن نہیں پسند کرتے تم اپنے خیر خواہوں کو۔
    [قران آسان تحریک 7:80] اور لوطؑ، جب (وہ معبوث ہوئے تو) کہا انہوں نے اپنی قوم سے کیا تم (ایسے بے حیا ہوگئے ہو اور کرتے ہو) وہ فحش کام کہ نہیں کیا تم سے پہلے ایسا کام کسی نے؟ دُنیا میں؟۔
    [قران آسان تحریک 7:81] بے شک تم آتے ہو مردوں کے پاس قضائے شہوت کے لیے عورتوں کو چھوڑ کر۔ حقیقت یہ ہے کہ تم ایسے لوگ ہو جو حد سے گرز جانے والے ہو۔
    [قران آسان تحریک 7:82] مگر نہ تھا جواب اُس کی قوم کا کچھ سوائے اس کے کہ کہا انہوں نے نکال دو ان لوگوں کو اپنی بستی سے۔ یقینا یہ ایسے لوگ ہیں جو بہت پاکباز بنتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:83] آخر کار بچالیا ہم نے اس کو اور اُس کے گھروالوں کو سوائے اس کی بیوی کے جو تھی پیچھے رہ جانےوالوں میں۔
    [قران آسان تحریک 7:84] اور برسائی ہم نے اُن پر (پتھروں کی) بارش، سو دیکھو! کیا ہوا تھا انجام مجرموں کا۔
    [قران آسان تحریک 7:85] اور مدین والوں کی طرف (بھیجا ہم نے) اُن کے بھائی شعیب کو۔ اس نے کہا: اے میری قوم! بندگی کرو اللہ کی، نہیں ہے تمہارا معبود، سوائے اس کے۔ یقینا آچکی ہے تمہارے پاس کُھلی رہنمائی تمہارے رب کی طرف سے لہٰذا پورا کرو، ناپ اور تول اور نہ گھاٹادو لوگوں کو ان کی چیزوں میں اور مت فساد مچاؤ تم زمین میں بعد اس کی اصلاح کے۔ یہ بات بہتر ہے، تمہارے حق میں اگر ہو تم مومن۔

  6. #54
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 7:86] اور نہ بیٹھو تم ہر راستے پر کہ ڈرانے لگو اور روکنے لوگ اللہ کی راہ سے ہر اُس سخص کو جو ایمان لائے اللہ پر اور درپے (نہ) ہو جاؤ اس کی راہ کو ٹیڑھا کرنے کے اور یاد کرو (وہ وقت) جب تھے تم تھوڑے پھر بہت کردیا تم کو (اللہ نے) اور دیکھو کیا ہوا انجام فساد مچانے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 7:87] اور اگر ہے ایک گروہ تم میں سے ایسا جو ایمان لے آیا ہے اس تعلیم پر بھیجا گیا ہوں میں جس کے ساتھ تو (دوسرا) گروہ ایسا بھی ہے جو نہیں ایمان لایا تو صبر کرو حتّٰٰی کہ فیصلہ کردے اللہ ہمارے درمیان اور وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 7:88] کہا: سرداروں نے جو متکبّر تھے اُس کی قوم میں سے۔ ضرور نکال دیں گے ہم تجھ کو اے شعیبؑ! اور اُن لوگوں کو بھی جو ایمان لائے ہیں تیرے ساتھ، اپنی بستی سے یا واپس آنا ہوگا تم کو ہماری ملّت میں۔ شعیب نے کہا! کیا اگر ہوں ہم بیزار (تمہارے مذہب سے)۔
    [قران آسان تحریک 7:89] یقینا گھڑیں گے ہم، اللہ پر جھوٹ اگر لوٹ جائیں ہم تمہاری مِلّت میں، اس کے بعد بھی کہ نجات دے چُکا ہے ہم کو اللہ اس سے اور نہیں ممکن ہے ہمارے لیے کہ ہم لوٹیں اس میں اِلاّ یہ کہ چاہے اللہ جو ہمارا رب ہے، احاطہ کیے ہوئے ہے ہمارا رب ہر چیز کا اپنے علم سے۔ اللہ ہی پر بھروسہ ہے ہمارا۔ اے ہمارے مالک! فیصلہ فرما دے درمیان ہمارے اور ہمارے قوم کے بالکل ٹھیک ٹھیک اور تُو تو ہے ہی بہترین فیصلہ کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 7:90] اور کہا: سرداروں نے جو کافر تھے اس کی قوم میں سے اگر پیروی کی تم نے شعیب کی تو یقینا تم برباد ہوجاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 7:91] سو آلیا اُن کو ایک سخت زلزلہ نے اور رہ گئے وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے۔
    [قران آسان تحریک 7:92] وہ لوگ جنہوں نے جھٹلایا تھا شعیب کو ایسے ہوگئے گویا کہ وہ کبھی آبادہی نہ تھے اس میں۔ وہ لوگ جنہوں نے جُھٹلایا تھا شعیب کو ہوگئے وہی برباد۔
    [قران آسان تحریک 7:93] سو چلے گئے (شعیب) منہ موڑ کر ان سے یہ کہتے ہوئے اے میری قوم! بے شک پہنچادیئے ہیں میں نے تم کو پیغامات اپنے رب کے اور خیر خواہی کی ہے تمہاری۔ تو (اب عذاب نازل ہونے پر) کیسے غم کھاؤں میں اُن لوگوں پر جو حق کا انکار کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 7:94] اور نہیں بھیجا ہم نے کسی بستی میں کوئی نبی مگر مُبتلا کیا ہم نے اس بستی کے لوگوں کو تنگی اور سختی میں شاید کہ وہ عاجزی اختیار کریں۔
    [قران آسان تحریک 7:95] پھر بدل دیا ہم نے (ان کی) بدحالی کو خوشحالی سے یہاں تک کہ (جب) وہ خُوب بھلے پھولے اور کہنے لگے کہ پیش آتی رہی ہے ہمارے آباؤ اجداد کو بھی سختی او رخوشحالی تو پکڑ لیا ہم نے ان کو اچانک اس طرح کہ انہیں خبر تک نہ ہُوئی۔
    [قران آسان تحریک 7:96] اور اگر کہیں بستیوں والے ایمان لاتے اور تقویٰ اختیار کرتے تو کھول دیتے ہم ان پر (دروازے) برکتوں کے آسمان سے اور زمین سے لیکن اُنہوں نے تو جھٹلایا۔ لہٰذا پکڑ لیا ہم نے اُن کو بسبب اُن (بُرائیوں) کے جو وہ کماتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 7:97] اب کیا بے خوف ہیں بستیوں کے لوگ اس سے کہ آجائے اِن پر ہمارا عذاب راتوں رات جبکہ وہ سوئے پڑے ہوں؟۔
    [قران آسان تحریک 7:98] یا بے خوف ہوگئے ہیں بستیوں کے لوگ اس سے کہ آپڑے اُن پر ہمارا عذاب، ان کے وقت جبکہ وہ کھیل رہے ہوں؟۔
    [قران آسان تحریک 7:99] کیا بے خوف ہوگئے ہیں یہ لوگ اللہ کی چال سے؟ سو واقعہ یہ ہے کہ نہیں بے خوف ہوتے اللہ کی چال سے مگر وہ لوگ جو تباہ ہونے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:100] کیا نہیں رہنمائی مِلی اُن لوگوں کو جو وارث بنتے ہیں زمین کے؟ بعد اُن کے جو (پہلے) آباد تھے کہ اگر ہم چاہیں تو مصیبت میں مُبتلا کرسکتے ہیں اُن کو بھی، اُن کے گناہوں کے بدلے میں لیکن مہر لگادیتے ہیں ہم اُن کے دلوں پر لہٰذا وہ کچھ نہیں سُنتے۔

  7. #55
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 7:101] یہ ہیں وہ بستیاں کہ سنا رہے ہیں ہم تم کو اُن کی خبریں اور صُورت حال یہ ہے کہ آئے تھے اُن کے پاس اُن کے رسُول کھلی کھلی نشانیاں لے کر سو نہ ہوئے وہ ایمان لانے والے اس وجہ سے کہ جھٹلا چُکے تھے وہ (اُنہیں) پہلے (دیکھو) اس طرح مُہر کردیتا ہے اللہ دلوں پر منکریں حق کے۔
    [قران آسان تحریک 7:102] اور نہ پایا ہم نے اُن میں سے اکثر میں پاسِ عہد اور یقینا پایا ہم نے ان میں سے اکثر کو فاسق۔
    [قران آسان تحریک 7:103] پھر بھیجا ہم نے اُن کے بعد موسیٰ کو اپنی نشانیوں کے ساتھ پاس فرعون اور اس کے سرداروں کے مگر اُنہوں نے (نہ مان کر) ناانصافی کی اُن نشانیوں کے ساتھ۔ پس دیکھو کیا ہُوا انجام فساد مچانے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 7:104] اور فرمایا موسیٰ نے، اے فرعون! بے شک میں بھیجا ہُوا آیا ہوں کائنات کے مالک کی طرف سے۔
    [قران آسان تحریک 7:105] میرا منصب ہی یہ ہے کہ نہ کہوں اللہ کے بارے میں مگر حق بات یقینا لایا ہوں میں تمہارے پاس کُھلی نشانی تمہارے رب کی طرف سے۔ سو بھیج دو تم میرے ساتھ بنی اسرائیل کو۔
    [قران آسان تحریک 7:106] (فرعون نے) کہا: اگر لائے ہو تم کوئی نشانی تو پیش کرو اسے، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 7:107] تو پھینکا موسیٰ نے اپنا عصا، سو یکایک ہوگیا وہ اژدھا جیتا جاگتا۔
    [قران آسان تحریک 7:108] اور نکالا (موسیٰ نے) اپنا ہاتھ تو اچانک وہ (نظر آیا) چمکتا ہُوا، دیکھنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 7:109] کہا: کچھ سرداروں نے قومِ فرعون میں سے کہ یقینا یہ شخص ایک جادُو گر ہے، بڑا ماہر۔
    [قران آسان تحریک 7:110] جو چاہتا ہے کہ نکال دے تم کو تمہارے مُلک سے، تو اب کیا مشورہ دیتے ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 7:111] اُنہوں نے کہا کہ انتظار میں رکھو اُسے اور اس کے بھائی کو اور بھیجو تمام شہروں میں (لوگوں کو) جمع کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 7:112] جو لے آئیں گے تمہارے پاس ہر قسم کے جادُو گر، ماہر۔
    [قران آسان تحریک 7:113] اور آئے جادُو گر فرعون کے پاس، کہنے لگے کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم کو ضرور صلہ ملے گا، اگر رہیں ہم غالب۔
    [قران آسان تحریک 7:114] فرعون نے کہا: ہاں اور یقینا تم شامل ہوجاؤ گے مقربوں میں۔
    [قران آسان تحریک 7:115] جادُو گروں نے کہا: اے موسیٰ یا تم پھینکو (پہلے عصا) یا پھر ہم پھینکتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:116] موسیٰ نے کہا: تم ہی پھینکو پھر جب اُنہوں نے پھینکیں (اپنی لاٹھیاں اور رسیاں) تو مسحور کردیا لوگوں کی نگاہوں کو اور مرعوب کردیا اُن کو اور دکھایا اُنہوں نے جادُو، زبردست۔
    [قران آسان تحریک 7:117] اور اشارہ کیا ہم نے موسیٰ کو کہ پھینکو تم اپنا عصا سو وہ آن کی آن میں نگلتا چلا گیا اُن کے جھوٹے طلسموں کو۔
    [قران آسان تحریک 7:118] پس ثابت ہوگیا حق اور باطل ہو کر رہ گیا وہ (جھوٹ) جو انہوں نے بنارکھا تھا۔
    [قران آسان تحریک 7:119] پس مغلوب ہوگئے میدان میں (فرعون اور اُس کے ساتھی) اور لوٹ گئے ذلیل ہوکر۔
    [قران آسان تحریک 7:120] اور گرادیئے گئے (غیبی قوّت سے) جادُو گر سجدے میں۔
    [قران آسان تحریک 7:121] (اور بے اختیار) بول آٹھے وہ کہ ایمان لائے ہم پرور دگار عالم پر۔
    [قران آسان تحریک 7:122] جو رب ہے موسیٰ کا اور ہارون کا۔
    [قران آسان تحریک 7:123] بولا فرعون (کیا) ایمان لے آئے ہو تم اُس پر پہلے اِس سے کہ اجازت دُوں مین تم کو؟ یقینا یہ وہ خفیہ سازش تھی جو تم نے تیّار کر رکھّی تھی شہر میں تاکہ تم بے دخل کرو اس میں سے اس کے مالکوں کو سو عنقریب تم جان لوگے (اس کا نتیجہ)۔
    [قران آسان تحریک 7:124] ضرور کٹوادوں گا میں تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں مخالف سمتوں سے پھر ضرو ر سولی پر چڑھادوں گا تمہیں سب کو۔
    [قران آسان تحریک 7:125] انہوں نے جواب دیا (کچھ پرواہ نہیں) بہر حال ہمیں اپنے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

  8. #56
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 7:126] اور نہیں انتقام لینا چاہتا ہے تو ہم سے مگر اس بنا پر کہ ایمان لے آئے ہیں ہم نشانیوں پر اپنے رب کی جب وہ ہمارے سامنے آئیں۔ اے ہمارے مالک! دہانے کھول دے ہم پر صبر و استقامت کے اور دُنیا سے اُٹھا تو ہمیں اس حالت میں کہ ہم (تیرے) فرمانبردار ہوں۔
    [قران آسان تحریک 7:127] اور کہا: سرداروں نے قومِ فرعون کے، کیا تو چھوڑ دے گا موسیٰؑ اور اس کی قوم کو کہ وہ فساد مچائیں زمین میں اور چھوڑ دیں (بندگی) تیری اور تیرے معبودوں کی؟ فرعون نے کہا: کہ ہم ضرور قتل کروائیں گے اُن کے بیٹوں کو اور ہم زندہ رکھیں گے اُن کی عورتوں کو اور یقینا ہمیں اُن کے اُوپر اقتدار حاصل ہے۔
    [قران آسان تحریک 7:128] فرمایا: موسیٰ نے اپنی قوم سے کہ مدد مانگوں اللہ سے اور صبر کرو۔ یقینا زمین اللہ کی ہے، وارث بنادیتا ہے وہ اس کا جس کو چاہے اپنے بندوں میں سے۔ اور آخری کامیابی (اللہ سے) ڈرنے والوں کے لیے ہے۔
    [قران آسان تحریک 7:129] کہا (موسیٰ کی قوم نے) ستائے جاتے رہے ہم پہلے بھی تمہارے آنے سے اور بعد بھی تمہارے آنے کے (موسیٰ نے ) کہا: قریب ہے کہ تمہارا رب ہلاک کردے تمہارے دشمن کو اور خلیفہ بنادے تم کو زمین میں پھر دیکھے وہ کہ کیسے عمل کرتے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 7:130] اور یقینا مبتلا رکھا ہم نے آلِ فرعون کو کئی سال تک قحط اور پیداوار کی کمی میں، تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔
    [قران آسان تحریک 7:131] پھر جب آتی اُن پر خوشحالی تو کہتے کہ ہم مستحق ہیں اسی کے اور جب آتی اُن پر بدحالی تو منحوس قرار دیتے موسیٰ اور ا س کے ساتھیوں کو حالانکہ درحقیقت آلِ فرعون کی بدبختی تو اللہ کے پاس (مقدر) تھی لیکن ان میں سے اکثر بے خبر تھے۔
    [قران آسان تحریک 7:132] اور کہنے لگے کہ خواہ کیسی ہی لے آؤ تم ہمارے پاس کوئی نشانی تاکہ مسحور کرو تم ہم کو ان سے، تب بھی نہیں ہم تم پر ایمان لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 7:133] پھر بھیجا ہم نے اُن پر (عذاب) طوفان، ٹڈی دَل، سُسریوں، مینڈکوں اور خون (کی صُورت میں) یہ سب نشانیاں الگ الگ (دکھلائیں) مگر وہ سرکشی کیے چلے گئے اور تھے وہ لوگ (بڑے ہی) مُجرم۔
    [قران آسان تحریک 7:134] اور جب بھی نازل ہوتا اُن پر کوئی عذاب تو کہتے اے موسیٰ! دُعا کرو ہمارے حق میں اپنے رب سے اُس منصب کی بنا پر جو تمہیں حاصل ہے اگر تم ٹلوا دو ہم سے اس عذاب کو تو ہم ضرور ایمان لے آئیں گے تم پر اور بھیج دیں گے تمہارے ساتھ بنی اسرائیل کو۔
    [قران آسان تحریک 7:135] پھر جب ٹال دیتے ہم اُن سے عذاب اس وقتِ مقّرر تک کے لیے جس تک اُن کو بہرحال پہنچنا تھا تو یک لخت وہ اس عہد کو توڑ ڈالتے۔
    [قران آسان تحریک 7:136] پس انتقام لیا ہم نے اُن سے سو غرق کردیا ہم نے اُن کو سمندر میں اس بنا پر کہ جھٹلایا تھا اُنہوں نے ہماری آیات کو اور ہوگئے تھے وہ اُن سے بے پروا۔
    [قران آسان تحریک 7:137] اور وارث بنا دیا ہم نے اُن لوگوں کو جو کمزور بنا کر رکھ دیے گئے تھے اس سرزمین کے مشرق و مغرب کا، وہ سرزمین کہ برکت عطا فرمائی تھی ہم نے اس میں اور پُورا ہوگیا وعدہ تیرے رب کا، خیر کا، بنی اسرائیل پر کیونکہ اُنہوں نے صبر سے کام لیا تھا اور تباہ و برباد کردیا ہم نے وہ سب کچھ جو بنایا کرتے تھے فرعون اور اُس کی قوم کے لوگ اور جو اُنہوں نے چڑھا رکھا تھا۔
    [قران آسان تحریک 7:138] اور پار اُتارا ہم نے بنی اسرائیل کو سمندر کے اور گزر ہوا اُن کا ایسے لوگوں کے پاس سے جو پوجتے تھے اپنے چند بتوں کو (انہیں دیکھ کر) وہ کہنے لگے اے موسیٰ! بنادے ہمارے لیے بھی ایک خدا ویسا ہی جیسے اُن کو خدا ہیں موسیٰ نے کہا درحقیقت تم لوگ بڑے ہی نادان ہو۔
    [قران آسان تحریک 7:139] صُورتِ حال یہ ہے کہ یہ لوگ ایسے ہیں کہ برباد ہونے والا ہے وہ (طریقہ) جس کی یہ پیروی کررہے ہیں اور سراسر باطل ہے وہ (عمل) جو یہ کرتے رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:140] (اور) کہا، کیا اللہ کے سوا تلاش کروں میں تمہارے لیے کوئی اور معبود؟ حالانکہ اُسی نے فضیلت بخشی ہے تم کو اہلِ عالم پر۔
    [قران آسان تحریک 7:141] اور (یاد کرو) جب نجات دلائی ہم نے تم کو آلِ فرعون سے جنہوں نے مُبتلا کررکھا تھا تم کو بدترین عذاب میں۔ قتل کرتے تھے وہ تمہارے بیٹوں کو اور زندہ رہنے دیتے تھے تمہاری عورتوں کو اور اس صُورتِ حال میں تمہاری آزمائش تھی تمہارے رب کی طرف سے بہت بڑی۔
    [قران آسان تحریک 7:142] اور وقتِ ملاقات مقّرر کیا ہم نے موسیٰ سے تیس راتیں اور اضافہ کردیا ہم نے اُس میں دس کا اس طرح پُوری ہوگئی۔ مقّرر کردۂ اُس کے رب کی، چالیس راتیں اور کہا موسیٰ نے اپنے بھائی ہارون سے کہ میری نیابت کرنا تم میرے پیچھے، میری قوم میں اور اصلاح کرتے رہنا اور نہ چلنا راستے پر بگاڑ پیدا کرنے والوں کے۔

  9. #57
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 7:143] پھر جب آئے موسیٰ ہمارے مقّرر کردہ وقت پر اور کلام کیا اُس سے اُس کے رب نے تو التجا کی موسیٰ نے اے میرے رب! مجھے یارائے نظر دے کہ میں دیکھ سکوں تجھے، فرمایا: تم مجھے ہرگز نہیں دیکھ سکتے لیکن دیکھو اس پھاڑ کی طرف پھر اگر وہ قائم رہ گیا اپنی جگہ پر تو ضرور تم بھی مجھے دیکھ سکوگے: چنانچہ جب تجّلی کی اس کے رب نے پہاڑ پر تو کردیا اُسے ریزہ ریزہ اور گر پڑے موسیٰ غش کھاکر، پھر جب ہوش آیا تو کہنے لگے، پاک ہے تیری ذات، توبہ کرتا ہوں میں تیرے حضور اور میں ہُوں سب سے پہلا ایمان لانے والا۔
    [قران آسان تحریک 7:144] فرمایا: اے موسیٰ! بے شک میں نے منتخب کرلیا ہے تمہیں تمام لوگوں پر اپنی پیغمبری اور ہم کلامی کے لیے۔ سو تھام لو جو میں تمہیں دے رہا ہوں اور ہو جاؤ شکر بجالانے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 7:145] اور لکھدی ہم نے اس کے لیے تختیوں پر ہر طرح کی نصیحت اور تفصیل ہر چیز کی۔ (اور اُس سے کہا) سو پکڑ لو اُسے مضبوطی سے اور حکم دو اپنی قوم کو کہ وہ عمل کریں اس کی اچّھی باتوں پر۔ عنقریب دکھاؤں گا میں تمہیں گھر نافرمانوں کا۔
    [قران آسان تحریک 7:146] میں پھیر دُوں گا اپنی نشانیوں کا طرف سے اُن لوگوں (کی نگاہوں) کو جو بڑے بنتے ہیں زمین میں بغیر کسی حق کے۔ اور (ان کی حالت یہ ہے کہ) خواہ دیکھ لیں ساری نشانیاں بھی تو بھی نہ ایمان لائیں اُن پر اور اگر وہ دیکھ لیں راستہ ہدایت کا تو بھی نہ (بنائیں) اسے (اپنا) راستہ اور اگر وہ دیکھ لیں راستہ گمراہی کا تو بنالیں اس کو (اپنا) راستہ۔ یہ اس لیے ہے کہ اُنہوں نے جھٹلایا ہماری نشانیوں کو اور رہے وہ اس سے بے پرواہ۔
    [قران آسان تحریک 7:147] اور وہ لوگ جنہوں نے جھٹلایا ہماری نشانیوں کو اور پیشی کو آخرت کی، ضائع ہوگئے اُن کے اعمال، نہیں بدلہ دیا جائے گا اُنہیں مگر وہی جو وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 7:148] اور بنالیا قومِ موسیٰ نے اس کے بعد اپنے زیورات سے بچھڑے کا پُتلا، جس میں (سے نکلتی) تھی بیل کی سی آواز۔ کیا نہیں دیکھتے تھے وہ کہ وہ نہ اُن سے بات کرتا ہے اور نہ دکھاتا ہے اُن کو کوئی راستہ۔ (پھر بھی) بنا لیا اُنہوں نے اُس کو (معبود) اور وہ تھے (خود ہی) ظلم کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 7:149] پھر جب وہ پچھتائے اور سمجھے کہ درحقیقت وہ گمراہ ہوگئے ہیں تو کہنے لگے اگر نہ رحم فرمایا ہم پر ہمارے رب نے اور (نہ)معاف فرمایاہمیں تو ضرور ہوجائیں گے ہم تباہ وبرباد۔
    [قران آسان تحریک 7:150] پھر جب لوٹے موسٰیؑ طرف اپنی قوم کے غصے میں بھرے ہُوئے اور رنجیدہ ،فرمایا، بہت ہی بُری ہے جو جانشینی کی ہے تم نے میری ،میرے بعد ،کیا جلد بازی کی تم نے اپنے رب کے عذاب کے لیے ؟ اور پھینک دیں (تورات کی )تختیاں اور پکڑلیا سر کے بالوں سے اپنے بھائی کو، کھینچھتے ہُوئے اپنی طرف ،وہ بولے:اے میرے ماں جائے ! بے شک ان لوگوں نے مجھے دبالیااور قریب تھاکہ قتل کردیں مجھے۔ پس نہ ہنسنے کا موقع دیں آپ مجھ پر دشمنوں کو اور نہ کرو مجھے شامل ایسے لوگوں میں جو ظالم ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:151] موسٰی نے کہا: اے میرے مالک !معاف کردے مجھے اور میرے بھائی کو اور داخل فرماتو ہمیں اپنی رحمت میں اور تُو تو ہے ہی سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ۔
    [قران آسان تحریک 7:152] بے شک وہ لوگ جہنوں نے بنالیا تھا بچھڑے کو (معبود) عنقریب گرفتار ہوکر رہیں گے وہ غضب میں اپنے رب کے اور ذلیل ہوں گے دنیاوی زندگی میں اور ایسی ہی سزادیتے ہیں ہم جُھوٹی باتیں گھڑنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 7:153] لیکن وہ لوگ جنہوں نے کیے بُرے کام پھر توبہ کرلی اس کے بعد اور ایمان لے آئے تو یقینا تیرارب تو بہ اور ایمان کے بعد ضرور معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 7:154] اور جب ٹھنڈا ہُوا موسٰی کا غصہ تو اُٹھالیں اُنہوں نے وہ تختیا ں اور اُن کی تحریر میں ہدایت اور رحمت تھی ان لوگوں کے لیے جو اپنے رب سے ڈرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:155] اور متخب کیا موسٰی نے اپنی قوم سے سَتّر آدمیوں کو ہمارے وقتِ مقرّرہ پر حاضرہونے کے لیے پھر جب آلیا اُنہیں ایک سخت زلزلہ نے تو عرض کیا موسٰی نے، اے میرے مالک! اگرتو چاہتا تو ہلاک کرسکتا تھا اُن کو اس سے پہلے بھی اور مجھے بھی۔ کیا تو ہلاک کرے گا ہمیں اس (قصور) میں جو کیا ہے (چند) نادانوں نے ہم میں سے؟ نہیں ہے یہ مگر ایک آزمائش تیری طرف سے۔ گمراہی میں مُبتلا کردیتا ہے تو اس کے ذریعہ سے جسے چاہے اور ہدایت بخش دیتا ہے تو جسے چاہے۔ تُوہی ہمارا سرپرست ہے پس معاف فرمادے ہمیں اور ہم پر رحم فرما، تُو سب سے بڑھ کر معاف کرنے والا ہے۔

  10. #58
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 7:156] اور لکھدے ہمارے لیے اس دُنیا میں بھی، بھلائی اور آخرت میں بھی۔ بے شک ہم نے رجوع کیا تیری طرف۔ ارشاد ہُوا: مَیں سزا دیتا ہُوں جس کو چاہوں لیکن میری رحمت چھائی ہے ہرچیزپر۔ سواُسے میں لکھّے دیتا ہُوں اُن لوگوں کے لیے جو ڈرتے رہیں گے اور ادا کریں گے ذکوٰۃ ان لوگوں کے لیے جو میری آیات پر ایمان لائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 7:157] یہ وہ لوگ ہیں جو اتباع کریں گے،اُس رسُول کی جو نبی اُمّی ہے، جسے پاتے ہیں وہ لکھا ہُوا اپنے پاس تورات میں اور انجیل میں جو حکم دیتا ہے انہیں نیکی کا اور منع کرتا ہے اُنہیں بدی سے اور حلال کرتا ہے ان کے لیے پاکیزہ چیزیں اور حرام ٹھراتا ہے اُن کے لیے ناپاک چیزیں اور اُتارتا ہے اُن پر سے اُن کے بوجھ اور (کھولتا ہے) اُن کی بندشیں جو تھیں (پہلے) اُن پر۔ سو جو ایمان لائیں گے اس پر اور اس کی حمایت اور مدد کریں گے اور اتّباع کریں گےاُس نور (قرآن) کی جو نازل کیا گیا ہے اُس کے ساتھ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو فلاح پانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:158] (اے محمد) کہدو: اے انسانو! بے شک میں رسُول ہُوں اللہ کا، بھیجا گیا تم سب کی طرف (اللہ وہ ہے) جسے زیب دیتی ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی۔ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اُس کے وہ زندگی بخشتاہے اور موت دیتا ہے۔ پس ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسُول نبی اُمّی پر وہ جو خود بھی ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور اُس کے کلام پر اور پیروی کرو اُس کی، تاکہ تم ہدایت پاؤ۔
    [قران آسان تحریک 7:159] اور موسٰیؑ کی قوم میں سے بھی ایک گروہ ہے جو ہدایت کرتا ہے حق کی اور اسی کے مطابق انصاف کرتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 7:160] اور تقسیم کر دیا ہم نے اُنہیں بارہ گھرانوں میں مستقل گروہوں کی شکل میں اور وحی کی ہم نے موسٰی کی طرف جب پانی طلب کیا اُس سے اُس کی قوم نے، کہ مارو اپنے عصا کو فلاں چٹان پر، تو پھوٹ نکلے اُس سےبارہ چشمے، بےشک جان لیاہر قبیلے نے اپنا اپنا گھاٹ اور سایہ کیا ہم نے اُن پر بادل کا اور اُتارا ہم نے اُن پر من اور سلوٰی۔ (اورکہا) کھاؤ اُن پاکیزہ چیزوں میں سے جو عطا کی ہیں ہم نے تم کو۔ اور (ناشکری کرکے)نہیں بگاڑا اُنہوں نے کچھ ہمارا، اپنی ہی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 7:161] اور جب کہا گیا اُن سے کہ سکونت اختیار کرو اس شہر میں اور کھاؤ وہاں جہاں سے چاہو اور کہتے جانا بخش دے ہم کو اور داخل ہُونا (بستی کے ) دروازے میں سجدہ زیر ہوتے ہوئے معاف کردیں گے ہم تمہاری خطائیں اور زیادہ عطا کریں گے ہم نیکی کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 7:162] پس بدل دیا اُن لوگوں نے جو ظالم تھے اُن میں سے (اس کلمہ کو) ایسے کلمے سے جو مختلف تھا س سے جو کہا گیا تھا اُن سے تو بھیجا ہم نے اُن پر عذاب آسمان سے اس وجہ سے کہ وہ ظلم کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 7:163] اور پُوچھو ان سے حال اس بستی کا جو تھی سمندر کے کنارے۔ جب احکامِ الہٰی کی خلاف ورزی کرتے تھے وہ ہفتے کے دن اُس وقت کہ آتی تھیں اُن کے پاس مچھلیاں ہفتے کے دن، اُبھر اُبھر کر سطح پر اور جس دن نہیں ہوتا ہفتہ تو نہیں آتی تھیں۔ اس طرح ہم آزمارہے تھے اُن کو اس وجہ سے کہ تھے وہ نافرمان۔
    [قران آسان تحریک 7:164] اور جب (ان سے) کہا ایک گروہ نے انہی میں سے کہ کیوں نصیحت کرتے ہو تم ایسے لوگوں کو جنہیں اللہ ہلاک کرنے والا ہے یا عذاب دینے والا ہے انہیں، سخت ترین عذاب۔ تو انہوں نے کہا اس لیے کہ ہم معذرت پیش کرسکیں تمہارے رب کے حضور اور اس لیے کہ شاید وہ (نافرمانی سے) پرہیز کرنے لگیں۔
    [قران آسان تحریک 7:165] پھر جب وہ بُھول گئے اُن ہدایات کو جو انہیں یاد کرائی گئی تھیں۔ تو نجات دی ہم نے اُن کو جو منع کرتے تھے بُرے کام سے اور پکڑلیا ہم نے اُن لوگوں کو جو ظالم تھے بدترین عذاب میں بسبب اُن نافرمانیوں کے جو وہ کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 7:166] پھر جب اُنہوں نے سرکشی کی اُن کاموں میں جن سے اُنہیں منع کیا گیا تھا تو ہم نے کہا اُن سے کہ بن جاؤ بندر ذلیل و خوار۔
    [قران آسان تحریک 7:167] اور (یاد کرو) جب اعلان کیا تمہارے رب نے کہ ضرور مسلّط کرتا رہے گا وہ بنی اسرائیل پر قیامت تک ایسے لوگ جو دیں گے اِن کو بدترین عذاب۔ یقینا تیرا رب جلد سزا دینے والا ہے اور یقینا وہی بخشنے والا، مہربان ہے۔

  11. #59
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 7:168] اور تقسیم کردیا ہم نے اُن کو زمین میں مختلف فرقوں میں، کچھ اُن میں سے نیک ہیں اور کچھ اُن میں سے مختلف ہیں اُس سے اور آزمایا ہم نے اُن کو آسائشوں اور تکلیفوں سے، شاید کہ وہ پلٹ آئیں۔
    [قران آسان تحریک 7:169] پھر جانشین ہوئے اُن کے بعد ایسے ناخلف جو وارث ہو کر کتاب الہٰی کے، حاصل کرتے تھے فائدہ اس حقیر دنیاوی زندگی کا اور کہتے تھے کہ توقع ہے کہ ہمیں معاف کردیا جائے گا اور اگر آتی تھی اُن کے سامنے (پھر) ویسی ہی متاع تو پھر لے لیتے تھے اُسے۔ کیا نہیں لیا گیا تھا اُن سے یہ عہد کتاب میں؟ کہ نہیں بولیں گے وہ اللہ کے بارے میں، مگر سچّی بات اور انہوں نے پڑھا بھی ہے وہ جو اس میں (لکھا) ہے۔ اور آخرت کا گھر بہتر ہے اُن لوگوں کے لیے جو (اللہ سے) ڈرتے ہیں۔ تو کیا نہیں (اتنی سی بات بھی) سمجھتے تم؟۔
    [قران آسان تحریک 7:170] اور جو لوگ پابندی کرتے ہیں کتاب کی اور قائم کرتے ہیں نماز، بے شک ہم نہیں ضائع کرتے اجر ایسے نیک کردار لوگوں کا۔
    [قران آسان تحریک 7:171] اور (یاد کرو وہ وقت) جب اکھاڑ کر اُٹھایا ہم نے پہاڑ اُن کے اُوپر گویا کہ وہ سائبان ہے اور وہ یہ گمان کررہے تھے کہ وہ آن پڑے گا اُن پر۔ پکڑے رہو وہ (احکام) جو ہم نے دیئے ہیں تم کو مضبوطی سے اور یاد رکھو اُسے جو اس میں ہے۔ تاکہ تم (غلط روش سے) بچے رہو۔
    [قران آسان تحریک 7:172] اور (یاد کرو) جب نکالا تھا تیرے رب نے اولادِ آدم میں سے یعنی اُن کی پشتوں میں سے اُن کی نسل کو اور گواہ بنایا تھا اُن کو خود اُن کے اُوپر (اور پُوچھا تھا) کیا نہیں ہوں میں تمہارا رب؟ سب نے کہا تھا ہاں (تُو ہی ہمارا رب ہے) ہم گواہی دیتے ہیں (یہ ہم نے اس لیے کیا تھا) کہ کہیں (نہ) کہو تم قیامت کے دن کہ ہم تو تھے اس بات سے بے خبر۔
    [قران آسان تحریک 7:173] یا کہو تم کہ شرک تو کیا تھا ہمارے باپ دادا نے ہم سے پہلے اور ہم تھے اِن کی اولاد اِن کے بعد۔ تو کیا پھر تو ہلاک کرے گا ہمیں ان (گناہوں کی پاداش) میں جو کرتے رہے گمراہ لوگ۔
    [قران آسان تحریک 7:174] اور اس طرح ہم واضح طور پر بیان کرتے ہیں نشانیاں اور اس لیے بھی تاکہ پلٹ آئیں یہ۔
    [قران آسان تحریک 7:175] (اے نبی اور بیان کرو ان کے سامنے حال اس شخص کا جسے عطا کی تھیں ہم نے اپنی آیات مگر وہ نکل بھاگا ان کی پابندی) سے تو لگ گیا اس کے پیچھے شیطان سو ہوگیا وہ شامل گمراہوں میں۔
    [قران آسان تحریک 7:176] اور اگر ہم چاہتے تو بلندی عطا کرتے اسے ان آیات کے ذریعے سے مگر وہ تو ہو کر رہ گیا دنیا کا اور پیروی کی اس نے اپنی خواہش نفس کی۔ پس اس کی مثال ہوگئی مانند کتے کے، اگر بوجھ لادو اس پر تب بھی زبان لٹکائے اور چھوڑ دو اسے تب بھی زبان لٹکائے۔ یہی مثال ہے ان لوگوں کی جو جھٹلاتے ہیں ہماری آیات کو، تو بیان کرو یہ احوال (ان کے سامنے) شاید وہ کچھ غور و فکر کریں۔
    [قران آسان تحریک 7:177] بہت ہی بری ہے مثال ان لوگوں کی جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیات کو اور اپنے ہی اوپر ظلم کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:178] جسے ہدایت بخشے اللہ سو وہی راہِ راست پاتا ہے اور جس کو محروم کردے اللہ رہنمائی سے، سو ایسے ہی لوگ ناکام و نامراد ہو کر رہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:179] اور یقینا پیدا کیے ہیں ہم نے جہنّم ہی کے لیے بہت سے جن اور انسان، اُن کے دل تو ہیں (مگر) نہیں لیتے سوچنے سمجھنے کا کام ان سے اور ان کے آنکھیں تو ہیں (مگر) نہیں دیکھتے اُن سے اور اُن کے کان تو ہیں (مگر) نہیں سُنتے وہ اُن سے یہ لوگ جانوروں کی طرح ہیں بلکہ اُن سے بھی زیادہ گمراہ۔ یہی لوگ ہیں جو غفلت ہمیں پڑے ہوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:180] اور اللہ ہی کے لیے ہیں سب اچھے نام سو پکارو اس کو اُن ناموں سے اور چھوڑ دو اُن لوگوں کو جو مخرف ہوجاتے ہیں راستی سے اس کے ناموں کے معاملہ میں وہ ضرور بدلہ پاکر رہیں گے اپنے کیے کا۔

  12. #60
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 7:181] اور ہماری ہی مخلُوق میں ایک گروہ ایسے لوگوں کا بھی ہے۔ جو ہدایت کرتے ہیں (ٹھیک ٹھیک) حق کے مطابق اور اُسی کے مطابق انصاف کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:182] اور وہ لوگ جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیات کو، انہیں ہم بتدریج لے جائیں گے (تباہی کی طرف) ایسے طریقے سے کہ انہیں خبر تک نہ ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 7:183] اور میں ڈھیل دُوں گا انہیں، بے شک میری چال بڑی مضبوط ہے۔
    [قران آسان تحریک 7:184] کیا نہیں سوچا اُنہوں نے (کبھی) کہ نہیں ہے اُن کے رفیق (محمد) پر کوئی اثر جنوں کا؟ نہیں ہیں وہ مگر ایک متنبہ کرنے والے واضح طور پر۔
    [قران آسان تحریک 7:185] کیا نہیں غور کیا اُنہوں نے کبھی انتظام پر آسمانوں اور زمین کے اور اُن پر جو پیدا کی ہیں اللہ نے چیزیں اور اس پر کہ بہت ممکن ہے کہ قریب آلگا ہو اُن (کی مہلتِ زندگی پُورا ہونے) کا وقت آخر وہ کونسی بات ہے، پیغمبر کی تنبیہ کے بعد (جس پر یہ) ایمان لائیں گے؟۔
    [قران آسان تحریک 7:186] جس کو رہمنائی سے محروم کردے اللہ تو نہیں کوئی رہنما اس کے لیے اور چھوڑ دیتا ہے (اللہ) ایسے لوگوں کو کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے پھریں۔
    [قران آسان تحریک 7:187] پُچھتے ہیں یہ لوگ تم سے قیامت کے بارے میں کہ کب ہے وقت اس کے قائم ہونے کاَ کہہ دو! بے شک اس کا علم تو میرے رب ہی کے پاس ہے۔ نہیں ظاہر کرے گا اسے اس کے وقت پر مگر وہ، بڑا بھاری ہوگا (وہ وقت) آسمانوں اور زمین پر۔ نہں آئے گی وہ تم پر مگر اچانک۔ وہ پُوچھتے ہیں تم سے اس طرح گویا کہ تم کھوج میں لگے ہُوئے ہو اس کے کہہ دو! اس کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے، لیکن اکثر لوگ اس حقیقت سے ناواقف ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:188] کہہ دو! کہ نہیں اختیار رکھتا میں اپنی ذات کے لیے بھی کسی نفع اور نہ کسی نقصان کا، مگر یہ کہ چاہے اللہ۔ اور اگر ہوتا مجھے علم غیب کا تو ضرور حاصل کرلیتا میں بہت فائدے اور نہ پہنچتا مجھے کبھی کوئی نقصان۔ نہیں ہوں میں مگر خبردار کرنے والا اور خوش خبری سُنانے والا اُن لوگوں کے لیے جو میری بات مانیں۔
    [قران آسان تحریک 7:189] وہی تو ہے جس نے پیدا کیا تم کو ایک جان سے اور بنایا اسی میں سے اس کا جوڑا تاکہ سکون حاصل کرے وہ اس کے پاس۔ پھر جب ڈھانک لیا مرد نے عورت کو تو اُٹھالیا اُس نے ہلکا سا بوجھ پھر وہ لیے پھری اُسے پھر جب وہ بوجھل ہوگئی تو دونوں نے دُعا کی اللہ سے جو اُن کا رب ہے کہ اگر عطا فرمائے تو ہمیں اچھّا اور سالم بچّہ تو ضرور ہوں گے ہم تیرے شکر گزار۔
    [قران آسان تحریک 7:190] پھر جب دیا اللہ نے اُن دونوں کو صحیح و سالم بچّہ تو ٹھہرانے لگے وہ اللہ کے شریک (دوسروں کو) اُس نعمت میں جو عطا کی تھی اُن کو اللہ نے پس بلند و برتر ہے اللہ کی ذات ان سے جن کو یہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:191] کیا شریک ٹھہراتے ہیں یہ اُن کو جو نہیں پیدا کرتے کوئی چیز اور وہ خود پیدا کیے گئے ہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 7:192] اور نہ طاقت رکھتے ہیں وہ اُن کے لیے کسی قسم کی مدد کی اور نہ خود اپنی ہی مدد کرسکتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:193] اور اگر بلاؤ تم اُن کو ہدایت کی طرف تو نہ پیروی کریں تمہاری، برابر ہے تمہارے لیے خواہ پکارو تم اُن کو یا تم خاموش رہو۔
    [قران آسان تحریک 7:194] درحقیقت یہ جنہیں پُکارتے ہو تم اللہ کے سوا وہ بھی بندے ہیں تمہاری طرح کے سو پُکار کر دیکھو تم اُنہیں ضرور جواب دیں گے وہ تمہیں! اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 7:195] کیا، ہیں اُن کے پاؤں کو چلتے ہیں وہ اُن سے؟ یا ہیں اُن کے ہاتھ کہ پکڑتے ہیں وہ اُن سے؟ یا ہیں اُن کی آنکھیں کہ دیکھتے ہیں وہ اُن سے؟ یا ہیں اُن کے کان کہ سُنتے ہیں ہو اُن سے؟ کہدو! کہ بلالو تم اپنے (ٹھہرائے ہوئے) شریکوں کو پھر تم سب تدبیر کرو میرے خلاف اور مجھے ذرا مہلت نہ دو۔
    [قران آسان تحریک 7:196] یقینا میرا حامی و ناصر اللہ ہے جس نے نازل کی ہے کتاب اور وہی حمایت کرتا ہے نیک لوگوں کی۔
    [قران آسان تحریک 7:197] اور وہ جن کو پکارتے ہو تم اس کے سوا، نہیں کرسکتے وہ تمہاری مدد اور نہ وہ خود اپنی ہی مدد کرسکتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:198] اور اگر بلاؤ تم اُن کو سیدھی راہ کی طرف تو سُن بھی نہیں سکتے۔ اور نظر آتا ہے تم کو کہ دیکھ رہے ہیں وہ تمہاری طرف حالانکہ وہ کچھ نہیں دیکھ رہے ہوتے۔
    [قران آسان تحریک 7:199] اختیار کرو طریقہ درگزر کا اور تلقین کرو نیک کام کی اور نہ اُلجھو جاہلوں سے۔
    [قران آسان تحریک 7:200] اور اگر کبھی اُکسائے تم کو شیطان کسی وسوسہ سے تو پناہ مانگو اللہ کی۔ بے شک وہ ہے ہر بات سُننے والا اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 7:201] حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ متّقی ہیں (ان کا حال یہ ہے) کہ جب چھوجاتا ہے اُنہیں کوئی بُرا خیال شیطان (کے اثر) سے تو فوراً چوکنّے ہوجاتے ہیں اور پھر اُنہیں صاف نظر آنے لگتا ہے (کہ اصل بات کیا ہے)؟۔
    [قران آسان تحریک 7:202] اور ان (کفّار) کے بھائی کھینچتے چلے جاتے ہیں اُنہیں گمراہی میں اور کوئی کسر نہیں اُٹھا رکھتے (اُن کو بھٹکانے میں)۔
    [قران آسان تحریک 7:203] اور جب نہیں پیش کرتے تم (اے نبی) اُن کے سامنے کوئی معجزہ تو یہ کہتے ہیں کہ کیوں نہ منتخب کرلی تم نے (اپنے لیے کوئی) نشانی، کہہ دو! کہ میں تو صرف پیروی کرتا ہُوں اُس کی جو وحی کیا جاتا ہے مجھ پر میرے رب کی طرف سے۔ یہ (قرآن) بصیرت کی روشنیاں ہیں تمہارے رب کی طرف سے اور ہدایت اور رحمت ہے اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:204] اور جب پڑھا جائے (تمہارے سامنے) قرآن تو توجّہ سے سُنو اُسے اور خاموش رہو تاکہ تم پر رحمت ہو۔
    [قران آسان تحریک 7:205] اور (اے نبی) یاد کیا کرو اپنے رب کو دل ہی دل میں گڑ گڑاتے ہُوئے اور ڈرتے ہُوئے۔ اور بغیر آواز بلند کیے الفاظ کی صبح و شام اور نہ ہوجاؤ تم اُن لوگوں میں سے جو غفلت میں پڑے ہُوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 7:206] یقینا وہ (فرشتے) جو مقرب ہیں تیرے رب کے وہ کبھی اپنی بڑائی کے گھمنڈ میں مُنہ نہیں موڑتے اُس کی عبادت سے اور اُس کی تسبیح کرتے ہیں اور اُسی کے آگے جُھکے رہتے ہیں۔

Page 5 of 7 FirstFirst ... 234567 LastLast

Similar Threads

  1. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  2. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •