Page 6 of 7 FirstFirst ... 34567 LastLast
Results 61 to 72 of 84

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10

  1. #61
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 8:الانفال

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہر بان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:1] (اے نبی) پُوچھتے ہیں تم سے غنیمتوں کے بارے میں۔ کہو! مالِ غنیمت اللہ اور رسُول کا ہے۔ پس ڈرو تم اللہ سے اور درست کرو آپس کے تعلّقات اور اطاعت کرو اللہ اور اُس کے رسول کی، اگر ہو تم مومن۔
    [قران آسان تحریک 8:2] مومن تو درحقیقت وہی لوگ ہیں کہ جب لیا جاتا ہے اللہ کا (نام) تو لرزجاتے ہیں اُن کے دل اور جب پڑھی جاتی ہیں اُن کے سامنے اللہ کی آیات تو بڑھا دیتی ہیں (وہ آیات) اُن کا ایمان اور اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 8:3] وہ جو قائم کرتے ہیں نماز اور اُس (رزق) میں سے جو ہم نے ہی دیا ہے اُن کو خرچ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 8:4] یہی لوگ ہیں جو مومن ہیں سچّے۔ اُن کے لیے بڑے درجے ہیں اُن کے رب کے ہاں اور بخشش ہے اور بہترین رزق۔
    [قران آسان تحریک 8:5] جیسا کہ نکالا تم کو تمہارے رب نے تمہارے گھر سے حق کے ساتھ جبکہ (اُس وقت) ایک گروہ مومنوں میں سے (اس نکلنے کو) ناپسند کرتا تھا۔
    [قران آسان تحریک 8:6] جھگڑا کر رہے تھے وہ لوگ تم سے اس حق کے معاملہ میں اس کے بعد بھی کہ کھل کر سامنے آچُکا تھا وہ حق (اور اُن کا حال یہ تھا) کہ گویا وہ ہانکے جارہے ہیں موت کی طرف آنکھوں دیکھتے۔
    [قران آسان تحریک 8:7] اور (یاد کرو) جب وعدہ کررہا تھا تم سے اللہ ایک کا دو گروہوں میں سے کہ وہ تمہیں مِل جائے گا اور تم یہ چاہتے تھے کہ کمزور گروہ مِل جائے تمہیں اور ارادہ تھا اللہ کا یہ کہ ثابت کردکھائے حق کو اپنے ارشادات سے اور کاٹ دے جڑ کافروں کی۔
    [قران آسان تحریک 8:8] تاکہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ کردے خواہ ناگوار گزرے (یہ بات) مجرموں کو۔
    [قران آسان تحریک 8:9] جب تم فریاد کررہے تھے اپنے رب سے تو اُس نے تمہاری فریاد سُن لی (اور فرمایا) بے شک میں مدد دُوں گا تمہیں ایک ہزار فرشتوں سے جو ایک دوسرے کے پیچھے لگاتار آتے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 8:10] اور نہیں بتائی تھی یہ بات اللہ نے مگر اس لیے کہ خوشخبری ہو (تمہارے لیے) اور تاکہ مطمئن ہوجائیں اس سے تمہارے دل اور نہیں (آتی) ہے کوئی مدد مگر اللہ کی طرف سے ۔ یقینا اللہ زبر دست ہے اور حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:11] (اور وہ وقت بھی) جب طاری کررہا تھا وہ تم پر غنودگی تسکین کے لیے اپنی طرف سے اور نازل کر رہا تھا تم پر آسمان سے پانی، تاکہ پاک کردے تمہیں اس سے اور دُور کردے تم سے نجاست شیطان کی اور مضبوط کردے تمہارے دلوں کو اور جمادے اس سے تمہارے قدم۔
    [قران آسان تحریک 8:12] جب حکم دے رہا تھا تمہارا رب فرشتوں کو کہ بے شک میں تمہارے ساتھ ہوں لہٰذا تم ثابت قدم رکھو اہلِ ایمان کو، میں ابھی ڈالے دیتا ہُوں دلوں میں ان کافروں کے دہشت سو ضرب لگاؤ تم اُن کی گردنوں پر اور چوٹ لگاؤ اُن کے جوڑ جوڑ پر۔
    [قران آسان تحریک 8:13] یہ اس لیے کہ مخالفت کی اُن لوگوں نے اللہ کی اور اُس کے رسول کی اور جو مخالفت کرتا ہے اللہ کی اور اُس کے رسول کی تو بے شک اللہ (ایسے لوگوں کو) سزا دینے میں بہت سخت ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:14] یہ ہے (تمہاری سزا) لہٰذا چکھو اس کا مزا اور بے شک منکرینِ حق کے لیے ہے دوزخ کا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 8:15] اے لوگو جو ایمان لائے ہو جب مقابلہ ہو تمہارا کافروں سے میدانِ جنگ میں تو مت پھیرو تم اُن کے سامنے پیٹھ۔
    [قران آسان تحریک 8:16] اور جو پھیرے گا اُن کے سامنے اُس دن پیٹھ سوائے اس کے کہ چال چلنا چاہتا ہو جنگ کے لیے یا جاملنا چاہتا ہو کسی (دوسری) فوج سے تو وہ گھِر جائے گا غضب میں اللہ کے اور ٹھکانا ہوگا اس کا جہنّم جو بہت ہی بُرا ہے ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 8:17] پس (حقیقت یہ ہے کہ) نہیں قتل کیا تم نے انہیں بلکہ اللہ نے قتل کیا انہیں اور نہیں پھینکی تھی تم نے (وہ ریت ان پر) جب پھینکی تھی تم نے بلکہ اللہ نے پھینکی تھی (اور یہ اس لیے تھا) کہ گزار دے اللہ مومنوں کو اپنی طرف سے ایک بہترین آزمائش میں سے۔ یقینا اللہ ہر بات کا سننے والا اور جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:18] یہ معاملہ تو تمہارے ساتھ ہے اور بے شک اللہ کمزور کرنے والا ہے کافروں کی چالوں کو۔
    [قران آسان تحریک 8:19] (اے کافرو!) تم فیصلہ چاہتے ہو تو بے شک آچکا ہے تمہارے سامنے فیصلہ اور اگر تم باز آجاؤ تو یہ بہتر ہوگا تمہارے لیے اور اگر تم دوبارہ یہی کروگے تو پھر ہم بھی ایسا ہی کریں گے اور ہرگز نہ کام آسکے گی تمہارے جمیعت تمہاری ذرا بھی خواہ وہ کتنی ہی زیادہ ہو اور (جان لو کہ) بیشک اللہ اہلِ ایمان کے ساتھ ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:20] اے ایمان والو! اطاعت کرو اللہ کی اور اُس کے رسُول کی اور مت منہ موڑو اطاعت سے در آنحا لیکہ تم سُن رہے ہو۔

  2. #62
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 8:21] اور مت ہوجانا تم اُن لوگوں کی طرح جنہوں نے کہا: سُن لیا ہم نے حالانکہ وہ نہیں سُنتے۔
    [قران آسان تحریک 8:22] بے شک سب سے بدتر جانداروں میں، اللہ کے نزدیک وہ بہرے گونگے لوگ ہیں جو نہیں لیتے کام عقل سے۔
    [قران آسان تحریک 8:23] اور اگر دیکھتا اللہ اُن میں کچھ بھلائی تو وہ ضرور اُنہیں سُننے کی توفیق دیتا۔ لیکن اگر (بھلائی کے بغیر) سنواتا تو ضرور رُدگردانی کرتے، بے رُخی کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 8:24] اے ایمان والو! لبیک کہو اللہ کے بلانے پر اور اس کے رسُول ( کے بُلانے) پر جب بُلائیں وہ تم کو اُس چیز کی طرف جوتمہیں زندگی بخشنے والی ہے اور جان رکھوّ کہ اللہ حائل ہے درمیان آدمی کے اور اس کے دل کے اور یہ حقیقت بھی کہ اسی کے حضور گھیر گھار کر لایا جائے گا تمہیں۔
    [قران آسان تحریک 8:25] اور بچو اس فتنے سے کہ نہیں پہنچے گی اس کی (شامت) صرف اُن لوگوں کو جو ظالم ہیں تم میں سے بطورِ خاص۔ اور جان رکھو کہ یقینا اللہ سخت سزا دینے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:26] اور یاد کرو (وہ وقت) جب تم تھوڑے تھے (اور) بے زور سمجھے جاتے تھے زمین میں (اور) ڈرتے رہتے تھے تم اُس بات سے کہ کہیں اُچک (نہ) لے جاویں تم کو لوگ پھر اُس نے تم کو جائے پناہ دی اور مضبوط کیے تمہارے ہاتھ اپنی مدد سے اور عطا فرمائیں تمہیں پاکیزہ چیزیں شاید کہ تم شکر گزار بنو۔
    [قران آسان تحریک 8:27] اے ایمان والو! مت خیانت کرو اللہ اور رسول کے ساتھ اور (مت) خیانت کرو اپنی امانتوں میں، جانتے بوجھتے۔
    [قران آسان تحریک 8:28] اور جان رکھو کہ درحقیقت تمہارے مال اور تمہاری اولادیں سامان، آزمائش ہیں اور بے شک اللہ ہی ہے جس کے پاس ہے اجر اعظم۔
    [قران آسان تحریک 8:29] اے ایمان والوں! اگر تم ڈرتے رہوگے اللہ سے دے گا وہ تمہیں (حق و باطل میں فرق کی) کسوٹی اور دُور کردے گا تم سے تمہارے گناہ اور بخش دے گا تمہارے (قصور) اور اللہ مالک ہے فضلِ عظیم کا۔
    [قران آسان تحریک 8:30] اور جب چالیں چل رہے تھے تمہارے خلاف وہ لوگ جو کافر ہیں کہ قید کردیں تمہیں یا قتل کردیں تمہیں یا جلاوطن کردیں تمہیں، وہ چل رہے تھے اپنی چالیں اور چل رہا تھا اپنی چال اللہ۔ اور اللہ سب سے بہتر چال چلنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:31] اور جب تلاوت کی جاتی ہیں اُ کے سامنے ہماری آیات تو وہ کہتے ہیں کہ ہاں سن لیا ہم نے، اگر ہم چاہیں تو بناسکتے ہیں ہم بھی ایسی ہی باتیں، نہیں ہیں یہ، مگر کہانیاں پہلے لوگوں کی۔
    [قران آسان تحریک 8:32] اور (یاد کرو) جب کہا تھا (ان کافروں نے) اے اللہ! اگر ہے یہ (قرآن) واقعی سچّا تیری طرف سے تو برسا تُو ہم پر پتّھر آسمان سے یا لاہم پر درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 8:33] اور نہیں ہے اللہ ایسا کہ عذاب دے اُن کو جبکہ تم (اے نبی) اُن میں موجود ہو۔ اور نہیں ہے اللہ عذاب دینے والا انہیں جبکہ وہ استغفار کرتے ہوں۔
    [قران آسان تحریک 8:34] اور اب کونسی بات ہے ان میں کہ نہ عذاب دے اُن کو اللہ جبکہ وہ روک رہے ہیں راستہ مسجدِ حرام کا۔ حالانکہ نہیں ہیں وہ اس کے (جائز) متولی نہیں ہیں اس کے متولی مگر اہلِ تقویٰ لیکن ان کی اکثریّت (اس بات سے) بے خبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:35] اور نہیں ہوتی ہے اِن کی نماز بیت اللہ کے پاس مگر سیٹیاں بجانا اور تالیاں پیٹنا۔ سو چکھو اب مزا عذاب کا بدلے میں انکارِ حق کے جو تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 8:36] یقینا وہ لوگ جنہوں نے (حق کا) انکار کیا وہ خرچ کرتے ہیں اپنے مال تاکہ روکیں (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے۔ سو ابھی اور مال خرچ کرتے رہیں گے وہ آخر کار، ہوجائیں گی (یہی کوششیں) اُن کے لیے باعثِ حسرت۔ پھر یہ مغلوب ہوجائیں گے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے (حق کا) انکار کیا جہنّم کی طرف گھیر لائے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 8:37] تاکہ چھانٹ کر الگ کرے اللہ گندگی کو پاکیزگی سے اور ڈالتا چلاجائے گندگی کو دوسری گندگی پر پھر ڈھیر بنادے اس سارے کا، پھر جھونک دے اُسے جہنّم میں۔ یہی لوگ ہیں جو گھاٹا اُٹھانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 8:38] (اے نبی) کہو ان کافروں سے اگر یہ باز آجائیں (اب بھی) تو معاف کردیے جائیں گے اِن کے وہ (جرائم) جو پہلے سرزد ہوچُکے ہیں لیکن اگر یہ دوبارہ وہی کچھ کریں گے تو بے شک نافذ ہوچکا ہے (ہمارا) قانون پہلے لوگوں پر۔
    [قران آسان تحریک 8:39] اور جنگ کرتے رہو ان (کافروں) سے یہاں تک کہ نہ باقی رہے فتنہ اور ہوجائے دین پُورے کا پُورا اللہ کے لیے۔ پھر اگر وہ باز آجائیں تو بے شک اللہ اُن کے اعمال کو دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:40] اور اگر وہ نہ مانیں تو جان رکھو کہ بے شک اللہ تمہارا سرپرست ہے۔ (اور وہ) بہترین حامی اور بہترین مدد گار ہے۔

  3. #63
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 8:41] اور جان لو کہ جو بطوِ غنیمت ملے تم کو کوئی چیز تو ہے اللہ کے لیے اُس کا پانچواں حصّہ اور رسول کے لیے اور قرابت داروں کے لیے اور یتیموں کے لیے اور مسکینوں کے لیے اور مسافروں کے لیے، اگر تم رکھتے ہو ایمان اللہ پر اور اس (نصرت) پر جو نازل کی تھی ہم نے اپنے بندے پر فیصلے کے دن جس دم ٹکرائی تھیں دو فوجیں۔ اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:42] جب (تھے) تم (وادی کے) ورے کنارے پر اور (تھے) وہ پرلے کنارے پر اور قافلہ نیچے کی طرف تھا تم سے۔ اگر تم باہم وعدہ کرتے تو نہ پہنچتے وعدہ پر لیکن (یہ اس لیے تھا) تاکہ پُورا کرڈالے اللہ اُس بات کو جسے ہونا تھا۔ تاکہ ہلاک ہو جسے ہلاک ہونا ہے واضح دلیل سے زندہ رہے جسے زندہ رہنا ہے، ساتھ واضح دلیل کے۔ اور بے شک اللہ بہر حال ہر بات کو سُننے والا اور جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:43] (اور) جب دکھا رہا تھا تمہیں، اُن کو اللہ تمہارے خواب میں تھوڑا۔ اور اگر دکھاتا تم کو اُنہیں زیادہ تو تم ضرور ہمت ہار جاتے اور جھگڑنے لگتے اِس لڑائی کے بارے میں لیکن اللہ نے بچالیا۔ بے شک وہ پوری طرح باخبر ہے سینوں کے حال سے۔
    [قران آسان تحریک 8:44] اور (یاد کرو وہ وقت) جب دکھلارہا تھا تم کو (اللہ) اُنہیں، جب تم ایک دوسرے کے مقابل ہُوئے تمہاری نگاہوں میں تھوڑٓ اور تھوڑا دکھارہا تھا تم کو، اُن کی نگاہوں میں تاکہ پُورا کر ڈالے اللہ وہ بات جو ہوکر رہنی تھی۔ اور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں سارے معاملات۔
    [قران آسان تحریک 8:45] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جب مقابلہ ہو تمہارا کسی گروہ سے تو ثابت قدم رہو اور ذکر کرتے رہو اللہ کا کثرت سے، تاکہ تمہیں کامیابی نصیب ہو۔
    [قران آسان تحریک 8:46] اور اطاعت کرو اللہ کی اور اس کے رسول کی اور نہ جھگڑو (آپس میں) ورنہ بزدل ہوجاؤ گے تم اور اُکھڑ جائے گی تمہاری ہوا اور صبر سے کام لو۔ بے شک اللہ ساتھ ہے صبر کرنے والوں کے۔
    [قران آسان تحریک 8:47] اور نہ ہوجاؤ اُن لوگوں کی طرح جو نکلے تھے اپنے گھروں سے اِتراتے ہُوئے اور دکھاتے ہُوئے (اپنی شان) لوگوں کو (اُن کا حال یہ ہے) کہ روکتے ہیں اللہ کی راہ سے۔ اور اللہ اُن کے اعمال کا احاطہ کیے ہُوئے ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:48] اور (یاد کرو وہ وقت) جب خوشنما بنا کر دکھا رہا تھا اُن کو شیطان اُن کے کرتوت اور کہہ رہا تھا کوئی غالب نہیں ہوگا تم پر آج کے دن لوگوں میں سے اور بے شک ہیں حمایتی ہُوں تمہارا۔ پھر جب آمنا سامنا ہُوا دونوں گروہوں کا تو پھر گیا اُلٹے پاؤں اور کہنے لگا کہ میں الگ ہوتا ہوں تم سے، بے شک میں دیکھ رہا ہوں وہ کچھ جو تم نہیں دیکھ سکتے، مجھے ڈر لگتا ہے اللہ سے۔ اور اللہ بڑا سخت ہے عذاب دینے میں۔
    [قران آسان تحریک 8:49] جب کہہ رہے تھے منافق اور وہ لوگ جن کے دلوں میں روگ ہے کہ مغرور کردیا ہے اِن (مُسلمانوں) کو اِن کے دین نے۔ حالانکہ جس نے بھروسہ کیا اللہ پر تو یقینا اللہ زبردست اور حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:50] اور کاش تم دیکھتے (اُس حالت کو) جب روحیں قبض کر رہے تھے کافروں کی فرشتے اور ضربیں لگارہے تھے اُن کے چہروں اور کولہوں پر اور (کہتے جاتے تھے لو اب) چکھو مزہ جلنے کے عذاب کا۔
    [قران آسان تحریک 8:51] یہ (سزا) بسبب اُن (اعمال) کے ہے جو تم نے آگے بھیجے تھے اپنے ہاتھوں سے اور بے شک اللہ نہیں ہے ظلم کرنے والا اپنے بندوں پر۔
    [قران آسان تحریک 8:52] ان کے لچھن آل فرعون کے سے اور ان لوگوں کے سے تھے جو ان سے پہلے ہو گزرے ہیں۔ انہوں نے انکار کیا تھا ماننے سے اللہ کے احکامات کو سو پکڑ لیا ان کو اللہ نے ان کے گناہوں پر۔ بے شک اللہ بہت قوی اور سخت ہے سزا دینے میں۔
    [قران آسان تحریک 8:53] جو کچھ ہُوا اس بنا پر ہوا کہ اللہ ہر گز نہیں ہے بدلنے والا کسی نعمت کو جو اُس نے عطا کی ہو کسی قوم کو جب تک کہ (نہ) بدل دیں وہ خود اپنے طرزِ عمل کو، اور بے شک اللہ ہر بات سُننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:54] اُسی ضابطے کے مطابق جو آلِ فرعون اور ان لوگوں پر (لاگو ہُوا) جو تھے اِن سے پہلے (اِن کے ساتھ بھی معاملہ ہوگا) جھٹلایا تھا اُنہوں نے آیات کو اپنے رب کی سو ہلاک کردیا ہم نے اُن کو اُن کے گناہوں کی پاداش میں اور غرق کردیا ہم نے آلِ فرعون کو، اور وہ سب (لوگ) تھے ظالم۔
    [قران آسان تحریک 8:55] بے شک سب سے بُرے، زمین میں چلنے والی مخلوق میں سے نزدیک اللہ کے، وہ لوگ ہیں جنہوں نے حق کو ماننے سے انکار کردیا سو یہ (اب) ایمان نہ لائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 8:56] (خصوصاً) وہ لوگ کہ معاہدہ کیا تھا تم نے اُن سے پھر توڑ دیتے رہے وہ اپنے عہد کو ہر موقع پر اور وہ (اللہ سے ذرا) نہیں ڈرتے۔
    [قران آسان تحریک 8:57] لہٰذا اگر قابو پالو تم اُن پر لڑائی میں تو انہیں سخت سزا دے کر، حواس باختہ کر دو تم اُن لوگوں کو جو اُن کے پیچھے ہیں، تاکہ وہ عبرت پکڑیں۔

  4. #64
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 8:58] اور اگر کبھی تمہیں اندیشہ ہو کسی قوم سے خیانت کا تواُٹھا کر پھینک دو (اُن کا عہد) اُن کی طرف اسی طرح جیسے اُنہوں نے پھینکا۔ بے شک اللہ نہیں پسند کرتا خیانت کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 8:59] اور نہ غلط فہمی میں مبتلا رہیں وہ کافر جو بازی لے گئے ہیں (وقتی طور پر)۔ یقینا وہ (ہم کو) نہیں ہراسکتے۔
    [قران آسان تحریک 8:60] اور مہیا رکھو اُن کے مقابلے کے لیے جہاں تک تمہارا بس چلے زیادہ سے زیادہ طاقت اور تیّار بندھے رہنے والے گھوڑے تاکہ خوفزدہ کرسکو تم اُس کے ذریعہ سے اللہ کے دشمنوں کو، اور اپنے دشمنوں کو اور اُن دوسرے دشمنوں کو جو اُن کے علاوہ ہیں، جنہیں تم نہیں جانتے، (لیکن) اللہ جانتا ہے اُنہیں۔ اور جو بھی تم خرچ کرو گے کوئی چیز، اللہ کی راہ میں تو اُس کا پُورا پُورا بدلہ دیا جائے گا تمہیں اور تمہارے ساتھ بے انصافی نہ کی جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 8:61] اور اگر جھکیں وہ صلح کی طرف تو تم بھی جھک جاؤ اُس کی طرف اور بھروسہ کرو اللہ پر۔ بے شک وہ سب کچھ سُننے والا اور جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:62] اور اگر اُن کا ارادہ یہ ہو کہ دھوکہ دیں تم کو تو یقینا کافی ہے تمہارے لیے اللہ۔ وہی تو ہے جس نے تمہیں قوّت بہم پہنچائی اپنی مدد سے اور مومنوں کے ذریعہ سے۔
    [قران آسان تحریک 8:63] اور جوڑ دیا اُن کے دلوں کو ایک دوسرے کے ساتھ۔ اگر تم خرچ کردیتے جو کچھ زمین میں ہے، سب کا سب تو بھی نہ جوڑ سکتے اُن کے دلوں کو مگر وہ اللہ ہی ہے جس نے جوڑ دیئے اُن کے دل۔ بے شک وہ بڑا زبردست او رحکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:64] اے نبی! کافی ہے تمہارے لیے اللہ اور ان لوگوں کے لیے بھی جو تمہارے پیروکار ہیں مومنوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 8:65] اے نبی! اُبھارتے رہو، مومنوں کو جہاد پر۔ اگر ہوں گے تم میں سے بیس ثابت قدم رہنے والے تو غالب آجائیں گے وہ دو سو ۲۰۰ پر، اور اگر ہوں گے تم میں سے سو ۱۰۰ (ثابت قدم) تو غالب آجائیں گے وہ ہزار کافروں پر کیونکہ وہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ نہیں رکھتے۔
    [قران آسان تحریک 8:66] اچّھا! اب تخفیف کردی ہے اللہ نے تم پر اور جان لیا ہےکہ تم میں کمزوری ہے لہذا اگر ہوں تم میں سے سو ۱۰۰ ثابت قدم رہنے والے تو وہ غالب آجائیں گے دو سو ۲۰۰ پر۔ اور اگر ہوں تم میں سے ہزار (ثابت قدم) تو وہ غالب آجائیں گے دو ہزار پر اللہ کے حُکم سے۔ اور اللہ ساتھ ہے صبر کرنے والوں کے۔
    [قران آسان تحریک 8:67] نہیں ہے زیبا کسی نبی کوکہ ہوں اُس کے پاس قیدی جب تک کہ (نہ) کُچل دے پُوری طرح (دشمنوں کو) زمین میںَ تم چاہتے ہو فائدے دُنیا کے۔ اور اللہ چاہتا ہے(تمہارے لیے) آخرت۔ اور اللہ زبردست اور حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:68] اگر نہ ہوتا نوشۃ اللہ کا پہلے سے، تو ضرور ملتی تم کو اس پر جو حاصل کیا تھا تم نے (ان سے بطورِ فدیہ) سزا بہت بڑی۔
    [قران آسان تحریک 8:69] سو اب کھاؤ اُس میں سے جو مالِ غنیمت ملا ہے تم کو حلال اور پاک سمجھ کر اور ڈرتے رہو اللہ سے۔ بے شک اللہ درگزر کرنے والا اور رحم رفرمانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:70] اے نبی! کہہ دو ان سے جو ہیں تمہارے قبضہ میں قیدی کہ اگر پائے گا اللہ تمہارے دل میں نیکی تو دے گا تم کو بہتر اس سے جو لیا گیا ہے تم سے اور بخش دے گا تمہیں۔ اور اللہ بڑا درگزر کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:71] اور اگروہ ارادہ کریں تم سے خیانت کرنے کا تو بے شک خیانت کرچُکے ہیں یہ اللہ کے ساتھ اس سے پہلے تو اللہ نے گرفتار کرا دیا انہیں (تمہارے ہاتھوں)۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:72] یقینا وہ لوگ جو ایمان لائے اور ہجرت کی اور جہاد کیا اُنہوں نے اپنے مال و جان سے اللہ کی راہ میں اور وہ لوگ جنہوں نے رہنے کی جگہ دی (اُن کو) اور مدد کی (اُن کی) یہی لوگ ہیں جو آپس میں ایک دوسرے کے رفیق و مدد گار ہیں۔ اور وہ لوگ جو ایمان لائے لیکن اُنہوں نے ہجرت نہیں کی، نہیں ہے تمہیں اُن کی رفاقت سے کچھ بھی (تعلّق) جب تک کہ (نہ) ہجرت کر آئیں وہ بھی اگر مدد چاہیں وہ تم سے دین کے معاملہ میں تو تم پر فرض ہے اُن کی مدد کرنا اِلّایہ کہ مقابلہ میں وہ قوم ہو کہ ہے تمہارے اور اُن کے درمیان کوئی معاہدہ اور اللہ تمہارے اعمال کو پُوری طرح دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 8:73] اور وہ لوگ جو منکرِ حق میں وہ آپس میں ایک دوسرے کے رفیق و مدد گار ہیں۔ اگر نہ کرو گے تم (ہمارے احکام پر عمل) تو برپا ہوگا فتنہ زمین میں اور بڑا فساد۔
    [قران آسان تحریک 8:74] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور جنہوں نے ہجرت کی اور جہاد کیا اور اللہ کی راہ میں اور وہ لوگ جنہوں نے پناہ دی (اُن کو) اور مدد کی، یہی لوگ ہیں جو مومن ہیں سچّے۔ اُن کے لیے ہے بخشش اور روزی عزّت کی۔
    [قران آسان تحریک 8:75] اور وہ لوگ جو ایمان لائے (ان کے) بعد اور جنہوں نے ہجرت کی اور جہاد کیا تمہارے ساتھ مل کر سو یہ لوگ بھی تم میں سے ہیں، مگر خُونی رشتے دار ایک دوسرے کے زیادہ حقدار ہیں اللہ کی کتاب کی رُوسے۔ بے شک اللہ ہر چیز کو پُوری طرح جانتا ہے۔

  5. #65
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 9:التوبۃ

    [قران آسان تحریک 9:1] صاف جواب ہے اللہ اور اُس کے رسول کی طرف سے اُن لوگوں کو جن سے تم نے معاہدہ کر رکھا تھا مشرکوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 9:2] سو چل پھر لو تم لوگ ملک میں چار مہینے اور جان رکھو کہ تم عاجز کرنے والے نہیں اللہ کو، اور یقینا اللہ رسوا کرکے رہے گا کافروں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:3] اور اطلاِع عام ہے اللہ اور اُس کے رسول کی طرف سے سب لوگوں کے لیے حجِ اکبر کے دن کہ بے شک اللہ بری الذّمہ ہے مشرکین سے۔ اور اُس کا رسُول بھی پھر اگر تم توبہ کرلو تو یہ بہتر ہے تمہارے لیے اور اگر تم منہ پھیرتے ہو تو خوب جان رکھو کہ تم نہیں عاجز کرنے والے ہو اللہ کو۔ اور خوشخبری دے دو اُن لوگوں کو جو کافر ہیں، درد ناک عذاب کی۔
    [قران آسان تحریک 9:4] مگر وہ لوگ کہ عہد کر رکھا ہے تم نے (اُن کے ساتھ) مشرکوں میں سے پھر نہیں کمی کی اُنہوں نے تمہارے ساتھ زرا بھی (عہد پُورا کرنے میں) اور نہیں مدد کی تمہارے خلاف کسی کی تو پُورے کرو اُن کے ساتھ اُن سے کیے ہوئے عہد، اُن سے مقّرر کردہ مدّت تک۔ بے شک اللہ پسند کرتا ہے متقیوں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:5] پھر جب گزر جائیں مہینے حُرمت والے تو قتل کرو مشرکوں کو جہاں پاؤ تم انہیں اور پکڑو انہیں اور گھیرلو انہیں اور بیٹھو اُن (کی خبر لینے) کے لیے ہر گھات میں، پھر اگر وہ توبہ کرلیں اور قائم کریں نماز اور دیں زکوٰۃ تو چھوڑ دو اُن کی راہ۔ بے شک اللہ غفور و رحیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:6] اور اگر کوئی شخس مشرکوں میں سے پناہ مانگے تم سے تو پنا دو اُسے یہاں تک کہ سن لے وہ اللہ کا کلام۔ پھر پہنچا دو اُسے اُس کی امن کی جگہ۔ یہ اس لیے کرنا چاہیے کہ یہ لوگ بے علم ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:7] آخر کیسے ہوسکتا ہے ان مشرکوں کے لیے کوئی عہد اللہ کے ہاں اور اُس کے رسول کے ہاں مگر وہ لوگ جن کے ساتھ عہد کیا ہے تم نے مسجدِ حرام کے پاس، سو جب تک وہ قائم رہیں تمہارے ساتھ کیے ہُوئے (عہد پر) تو تم قائم رہو اُن کے ساتھ (کیے ہُوئے عہد پر) بے شک اللہ پسند کرتا ہے متقیوں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:8] کیسے (قائم رہ سکتا ہے اُن سے عہد) جبکہ اُن کا حال یہ ہے کہ اگر غالب آجائیں تم پر تو نہیں لحاظ رکھتے تمہارے معاملہ میں، کسی قرابت کا اور نہ کسی معاہدے کا۔ خوش کردیتے ہیں یہ تم کو اپنے منہ کی باتوں سے مگر انکار کرتے ہیں اِن کے دل (انہی باتوں کا) اور اکثر ان میں سے بد عہد ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:9] بیچ دیا ہے اُنہوں نے آیات کو اللہ کی حقیر معاوضہ کے بدلے پھر روکنے لگے (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے صُورتِ حال یہ ہے کہ بہت بُرے ہیں وہ کام جو یہ کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:10] نہیں لحاظ رکھتے کسی مومن کے معاملہ میں، قرابتداری کا اور نہ معاہدہ کا۔ اور یہی لوگ ہیں حد سے تجاوز کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 9:11] پھر اگر توبہ کرلیں وہ اور قائم کریں نماز اور دیں زکوٰۃ تو تمہارے بھائی ہیں دینی لحاظ سے۔ اور کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ہم اپنے احکام اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:12] اور اگر وہ توڑ ڈالیں اپنی قسمیں بعد عہد کرنے کے اور طعن کریں تمہارے دین پر تو جنگ کرو کفر کے علمبرداروں سے، بے شک یہ وہ لوگ ہیں کہ کوئی اعتبار نہیں اُن کی قسموں کا، شاید کہ وہ باز آجائیں (اپنی حرکتوں سے)۔
    [قران آسان تحریک 9:13] کیا نہیں جنگ کرو گے تم ایسے لوگوں سے، توڑ ڈالیں جنہوں نے اپنی وقسمیں اور قصد کیا تھا جلا وطن کرنے کا رسُول کو؟ اور یہی وہ ہیں جنہوں نے ابتدا کی تھی تم پر (زیادتی کرنے میں) پہلی مرتبہ۔ کیا تم ڈرتے ہو ایسے لوگوں سے؟ حالانکہ اللہ زیادہ مستحق ہے اس بات کا کہ ڈرو تم اُس سے، اگر ہو تم (واقعی) مومن۔
    [قران آسان تحریک 9:14] لڑو اُن سے، سزا دلوائے گا اُن کو اللہ تمہارے ہاتھوں اور ذلیل و خوار کرے گا اُنہیں اور مدد کرے گا تمہاری ان کے مقابلہ میں اور ٹھنڈے کرے گا دل اُن لوگوں کے جو مومن ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:15] اور دُور کرے گا جلن اُن کے دِلوں کی۔ اور توفیق دیگا توبہ کی اللہ جسے چاہے۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:16] (اے مسلمانو!) کیا تم نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ یونہی چھوڑ دیے جاؤ گے تم حالانکہ ابھی نہیں پُرکھا اللہ نے اُن لوگوں کو جنہوں نے جہاد کیا ہے تم میں سے اور نہیں بنایا سوائے اللہ کے اور نہ اُس کے رسُول کے اور نہ مومنوں کے (کسی کو) اپنا جگری دوست۔ اور اللہ پُوری طرح باخبر ہے اُن (اعمال) سے جو تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 9:17] نہیں ہے مشرکوں کا کام کہ آباد کریں وہ اللہ کی مساجد کو جبکہ وہ خود گواہی دے رہے ہیں اپنے بارے میں کفر کی۔ یہی وہ لوگ ہیں کہ ضائع ہوگئے ان کے سب اعمال اور آگ ہی میں یہ ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 9:18] حقیقت یہ ہے کہ آباد کرتے ہیں اللہ کی مساجد کو (صرف) وہ لوگ جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور آخرت کے دن پر اور قائم کرتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور نہیں ڈرتے (کسی سے) سوائے اللہ کے، توقّع ہے ایسے لوگوں کے بارے میں کہ ہوجائیں وہ منزل پانے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 9:19] کیا بنارکھا ہے تم نے حاجیوں کا پانی پلانا اور آباد کرنا مسجد حرام کا برابر اُس کے جو ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور یومِ آخرت پر اور جہاد کرتا ہے اللہ کی راہ میں۔ ہرگز نہیں برابر ہوسکتے یہ دونون نزدیک اللہ کے۔ اور اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالم لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:20] وہ لوگ جو ایمان لائے اور اُنہوں نے گھر بار چھوڑے اور جہاد کیا اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے، وہ بڑے ہیں درجہ کے لحاظ سے اللہ کے ہاں۔ اور یہی لوگ ہیں مُراد کو پہنچنے والے۔
    [قران آسان تحریک 9:21] خوشخبری دیتا ہے اُن کو رب اُن کا اپنی رحمت اور خوشنودی کی اور ایسی جَنّتوں کی کہ اُن کے لیے ہیں اُن میں نعمتیں سَدا رہنے والی۔
    [قران آسان تحریک 9:22] رہیں گے وہ اُن میں ہمیشہ۔ بے شک اللہ کے پاس ہے (اپنے نیک بندوں کے لیے) اجرِ عظیم۔

  6. #66
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 9:23] اے ایمان والو! مت بناؤ تم اپنے آباؤ اجداد اور اپنے بھائیوں کو اپنا رفیق اگر وہ عزیز رکھیں کفر کو ایمان کے مقابلہ میں۔ اور جو رفیق بنائے گا ان کو تم میں سے سو ایسے ہی لوگ ظالم ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 9:24] (اے نبی) کہہ دیجیے کہ اگر ہیں تمہارے باپ، تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری بیویاں اور تمہارے عزیز و اقارب اور وہ مال جو تم نے کمائے ہیں اور وہ کاروبار جن کے بارے میں تمہیں ڈر ہے کہ وہ ماند پڑ جائیں گے اور وہ گھر جو تمہیں پسند ہیں، زیادہ محبوب تمہیں اللہ اور اُس کے رسُول سے اور جہاد سے اللہ کی راہ میں تو انتظار کرو یہاں تک کہ (سامنے) لے آئے اللہ اپنا فیصلہ۔ اور اللہ نہیں ہدایت دیا کرتا فاسق لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:25] یقینا مدد کرچُکا ہے تمہاری اللہ بہت سے مواقع پر، اور غزوۂ حنین کے دن، جب غَرہ تھا تم کو اپنی کثرتِ تعداد کا تو نہ کام آئی تمہارے کوئی چیز اور تنگ ہوگئی تم پر زمین اپنی وسعت کے باوجود پھر بھاگ نکلے تم پیٹھ پھیر کر۔
    [قران آسان تحریک 9:26] پھر نازل فرمائی اللہ نے اپنی سکینت اپنے رسول پر اور مومنوں پر اور نازل فرمائے ایسے لشکر جو نہ نظر آتے تھے تمہیں اور سزا دی اُن لوگوں کو جو منکرِ حق تھے اور یہی سزا ہے منکرینِ حق کی۔
    [قران آسان تحریک 9:27] پھر توبہ کی توفیق دیتا ہے اللہ اس کے بعد بھی جس کو چاہے اور اللہ ہے بخشنے والا، مہربان۔
    [قران آسان تحریک 9:28] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! حقیقت یہ ہے کہ مُشرک ناپاک ہیں سو نہ پھٹکنے پائیں قریب بھی مسجدِ حرام کے اِس سال کے بعد، اور اگر تمہیں خوف ہو تنگدستی کا تو عنقریب غنی کردے گا تم کو اللہ اپنے فضل سے اگر چاہے۔ بے شک اللہ سب کچھ جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:29] جنگ کرو اُن لوگوں سے جو نہیں ایمان رکھتے اللہ پر اور نہ آخرت کے دن پر اور نہیں حرام مانتے اُن چیزوں کو جنہیں حرام کیا ہے اللہ نے اور اُس کے رسُول نے اور نہیں قبول کرتے دِینِ حق کو اُن لوگوں میں سے جنہیں دی گئی ہے کتاب (جنگ کر ان سے) حتّٰی کہ وہ دیں جزیہ اپنے ہاتھ سے اور بن کر رہیں چھوٹے۔
    [قران آسان تحریک 9:30] اور کہا یہود نے کہ عزیر اللہ کا بیٹا ہے اور کہا نصاریٰ نے کہ میسح اللہ کا بیٹا ہے یہ محض باتیں ہیں اُن کے منہ کی، ریس کرتے ہیں اُن لوگوں کی باتوں کی جو کفر میں مُبتلا تھے ان سے پہلے، غارت کرے اُنہیں اللہ۔ یہ کہاں سے دھوکہ کھارہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:31] بنالیا ہے اُنہوں نے اپنا علما اور درویشوں کو اپنا رب اللہ کے سوا اور میسح ابنِ مریم کو بھی، جبکہ نہیں حُکم دیا گیا تھا اُنہیں مگر صرف یہ کہ عبادت کریں الٰہِ واحد کی کہ نہیں، ہے کوئی معبود سوائے اُس کے۔ پاک ہے وہ اُن مشرکانہ باتوں سے جو یہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:32] یہ چاہتے ہیں کہ بجھادیں نور اللہ کا اپنے منہ (کی پھونکوں) سے اور نہیں ماننے والا اللہ مگر یہ کہ مکمّل کرے اپنی روشنی، خواہ کتنا ہی ناگوار ہو کافروں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:33] وہی ہے وہ ذات جس نے بھیجا اپنا رسُول ہدایت اور دین حق کے ساتھ تاکہ غالب کردے اسے تمام ادیان پر خواہ (یہ بات) کتنی ہی ناگوار ہو مشرکوں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:34] اے ایمان والو! یہ حقیقت ہے کہ بہت سے علما اور راہب ضرور کھاجاتے ہیں مال لوگوں کے ناجائز طریقہ سے اور (اس طرح) روکتے ہیں اللہ کی راہ سے۔ اور جو لوگ جمع کر کے رکھتے ہیں سونے اور چاندی کو اور نہیں خرچ کرتے اُسے اللہ کی راہ میں، سو خوشخبری دے دو اُنہیں دردناک عذاب کی،۔
    [قران آسان تحریک 9:35] جس دن دہکائی جائے گی اس (سونے چاندی) پر جہنّم کی آگ، پھر داغا جائے گا اسی (سونے چاندی) سے اُن کی پیشانیوں کو اور اُن کے پہلوؤں کو اور اُن کی پیٹھوں کو۔ (اور کہا جائے گا) یہ ہے وہ (خزانہ) جو جمع کیا تھا تم نے اپنے لیے۔ لو اب چکھو مزا اُس کا جو تم سمیٹا کرتے تھے۔

  7. #67
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 9:36] بے شک تعداد مہینوں کی نزدیک اللہ کے بارہ ماہ ہے، اللہ کے نوشتہ میں جس دن ے پیدا فرمائے اُس نے آسمان اور زمین، اُن میں سے چار (مہینے) حرمت والے ہیں۔ یہی ضابطہ ہے سب سے زیادہ درست، سو نہ ظلم کرو تم ان (چار مہینوں) میں اپنے اُوپر (باہم جنگ کر کے)۔ اور جنگ کر و مشرکوں کے ساتھ سب مِل کر اور جان رکھو کہ اللہ ساتھ دیتا ہے متقیوں کا۔
    [قران آسان تحریک 9:37] حقیقت یہ ہے کہ مہینوں کو آگے پیچھے کرلینا اضافہ ہے کفر میں گمراہ کئے جاتے ہیں۔ جس سے یہ کافرلوگ حلال کرلیتے ہیں کسی مہینے کو ایک سال اور حرام قرار دیتے ہیں اسی کو (دوسرے) سال تاکہ پُوری کرلیں تعداد ان (مہینوں) کی جنہیں حرام ٹھہرایا ہے اللہ نے اور اس طرح حلال کرلیں وہ (مہینہ) جسے حرام قرار دیا ہے اللہ نے۔ خوشمنا بنادیے گئے ہیں اُن کے لیے اُن کے بُرے کام اور اللہ۔ نہیں ہدایت دیتا حق کا انکار کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:38] اے ایمان والو! تمہیں کیا ہوگیا ہے کہ جب کہا گیا تم سے کہ نکلو (جہاد کے لیے) اللہ کی راہ میں تو تم چمٹ کر رہ گئے زمین سے؟ کیا پسند کرلیا ہے تم نے دنیاوی زندگی کو آخرت کے مقابلہ میں؟ (اگر ایسا ہے تو جان لو) کہ نہیں ہے ساز و سامان دنیاوی زندگی کا آخرت کے مقابلہ میں۔ مگر بہت تھوڑا۔
    [قران آسان تحریک 9:39] اگر نہ نکلو گے تم تو سزا دے گا تم کو اللہ درد ناک سزا۔ اور لے آئے گا تمہاری جگہ دوسری قوم کو اور نہ بگاڑ سکو گے تم اُس کا کچھ بھی۔ اور اللہ ہر چیز پر پُوری قدرت رکھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:40] اگر نہیں مدد کی تم نے نبی کی تو (کچھ پروا نہیں) بے شک مدد کی تھی اُس کی اللہ نے اُس وقت بھی جب نکال دیا تھا اُس کو اُن لوگوں نے جو کافر تھے (جب تھا وہ) دو میں دوسرا جبکہ وہ دونوں غار میں تھے اور جب کہہ رہا تھا وہ اپنے ساتھی سے، غم نہ کر! بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے، سو نازل کیا اللہ نے اپنی طرف سے سکونِ قلب اُس پر اور مدد کی اُس کی ایسے لشکروں سے جو نہیں نظر آتے تھے تمہیں اور کردیا بول کافروں کا نیچا۔ اور بول اللہ کا، وہ تو ہے ہی اُونچا۔ اور اللہ زبردست اور حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:41] نکلو خواہ تم ہلکے ہو یا بوجھل اور جہاد کرو اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں یہ بہتر ہے تمہارے لیے بشرطیکہ تم سمجھو۔
    [قران آسان تحریک 9:42] اگر ہوتا آسانی سے حاصل ہونے والا فائدہ اور ہلکا سفر تو یہ ضرور پیچھے چلتے تمہارے لیکن بہت کھٹن ہوگیا اُن کے لیے یہ راستہ۔ اور عنقریب اب وہ قسم کھائیں گے۔ اللہ کی (کہیں گے) اگر ہم سے ہوسکتا تو ہم ضرور نکلتے۔ تمہارے ساتھ۔ ہلاکت میں ڈال رہے ہیں یہ اپنی جانون کو اور اللہ جانتا ہے کہ بے شک وہ جھوٹے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:43] معاف کرے اللہ تمہیں (اے نبی) کیوں، رخصت دے دی تم نے اُنہیں جب تک کہ (نہ) ظاہر ہوجاتے تم پر وہ لوگ جو سچّے ہیں اور جن لیتے تم جھوٹوں کو؟۔
    [قران آسان تحریک 9:44] نہیں مانگیں گے رخصت تم سے وہ لوگ جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور روزِ آخرت پر اس سے کہ جہاد کریں اپنے مال و جان سے۔ اور اللہ خُوب جانتا ہے۔ اور اللہ خُوب جانتا ہے متقیوں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:45] حقیقت یہ ہے کہ رُخصت طلب کرتے ہیں تم سے وہ لوگ جو نہیں ایمان رکھتے اللہ پر اور روزِ آخرت پر اور شک میں مُبتلا ہیں اُن کے دل سو وہ اپنے ہی شک میں بھٹک رَہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:46] اور اگر واقعتاً ارادہ ہوتا اُن کا نکلنے کا (جہاد کے لیے) تو ضرور تیّار کرتے یہ اس کے لیے کچھ ساز و سامان لیکن ناپسند تھا اللہ کو اُن کا اُٹھنا اور نکلنا لہٰذا اس نے اُن کو سُست کردیا اور اُن سے کہہ دیا گیا کہ بیٹھے رہو بیٹھ رہنے رہنے والوں کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 9:47] اگر نکلتے یہ تمہارے ساتھ تو نہ اضافہ کرتے تمہارے لیے مگر خرابی میں اور ضرور بھاگ ڈور کرتے تمہارے درمیان فتنہ پردازی کے لیے۔ اور تمہارے اندر (ایسے لوگ موجود ہیں) جو کان لگاکر سُنتے ہیں اُن کی باتیں۔ اور اللہ خُوب جانتا ہے، ان ظالموں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:48] یقینا کوششیں کی تھیں اُن لوگوں نے فتنہ پردازی کی اس سے پہلے بھی اور الٹ پلٹ کردیا تھا تمہارے معاملات کو یہاں تکہ کہ آگیا سچّا وعدہ اور غالب ہُوا اللہ کا حکم جبکہ وہ اُسے ناپسند ہی کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 9:49] اور اُن میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو کہتا ہے کہ رُخصت دے دو مجھے (جہاد پر نہ جانے کی) اور فتنے میں نہ ڈالو مُجھے۔ سن رکھو فتنے میں تو یہی لوگ پڑے ہُوئے ہیں۔ اور یقینا جہنّم نے گھیر رکھا ہے ان کافروں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:50] اگر پہنچتی ہے تمہیں کوئی بھلائی تو اُنہیں بُرا لگتا ہے، اور اگر آتی ہے تم پر کوئی مصیبت تو یہ کہتے ہیں (اچھا ہُوا) ہم نے ٹھیک کرلیا تھا اپنا معاملہ پہلے ہی اور لوٹ جاتے ہیں وہ خوشیاں مناتے ہُوئے۔

  8. #68
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 9:51] کہہ دیجیے ہر گز نہیں پہنچتی ہمیں (کوئی بھلائی یا بُرائی) مگر وہ جو لکھ دی ہے اللہ نے ہمارے لیے، اللہ ہی ہمارا مولیٰ ہے، اور اللہ ہی پر چاہیے کہ بھروسہ کریں اہلِ ایمان۔
    [قران آسان تحریک 9:52] کہہ دیجیے نہیں ہو منتظر تم ہمارے حق میں، مگر دو بھلائیوں میں سے ایک کے۔ اور ہم انتظار کررہے ہیں تمہارے لیے اس بات کا کہ دے تم کو اللہ سزا از خود یا ہمارے ہاتھوں سے۔ سو تم بھی انتظار کرو اور ہم بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:53] کہہ دو! خرچ کرو تم خوشی سے یا نا خوشی سے بہر حال وہ نہیں قبول کیا جائے گا۔ تم سے اِس لیے کہ تم ہو ایسے لوگ جو نافرمان ہو۔
    [قران آسان تحریک 9:54] اور نہیں کوئی چیز مائع اُن کے لیے اس بات میں کہ قبول کیے جائیں اُن سے اُن کے دیے ہُوئے مال مگر یہ کہ اُنہوں نے کُفر کیا ہے اللہ اور اُس کے رسُول کے ساتھ اور نہیں آتے ہیں وہ نماز کے لیے مگر سُستی اور کاہلی سے اور نہیں خرچ کرتے وہ، مگر بادلِ نخواستہ۔
    [قران آسان تحریک 9:55] سو تعجّب میں نہ ڈالے تم کو ان کی مال و دولت اور نہ اُن کی (کثرتِ) اولاد۔ حقیقت یہ ہے کہ چاہتا ہے اللہ کہ مُبتلا عذاب کرے اُن کو اِنہی چیزوں کی وجہ سے دُنیاوی زندگی میں اور نکلے جان اُن کی ایسی حالت میں کہ وہ کافر ہوں۔
    [قران آسان تحریک 9:56] اور قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی کہ یقینا وہ تم میں سے ہیں۔ حالانکہ نہیں ہیں وہ تم میں سے اصل میں وہ تو ایسے لوگ ہیں جو خوفزدہ ہیں (تم سے)۔
    [قران آسان تحریک 9:57] اگر پالیں وہ کوئی جائے پناہ یا غار۔ یا کوئی گُھس بیٹھنے کی جگہ تو اُلٹے دوڑ پڑیں اس کی طرف رسیاں تڑاتے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 9:58] اور اُن میں سے کچھ ایسے ہیں جو اعتراضات کرتے ہیں تم پر صدقات کی تقسیم کے سلسلہ میں، پھر اگر اُنہیں دے دیا جاتا ہے اُس میں سے کچھ تو راضی ہوجاتے ہیں اور اگر نہ دیا جائے اُس میں سے تو وہ بگڑنے لگتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:59] (کیا اچّھا ہوتا) اگر وہ راضی ہوجاتے اُس پر جو دیا تھا اُن کو اللہ اور اُس کے رسُول نے، اور کہتے کہ کافی ہے ہمارے لیے اللہ، عنقریب عطا کرے گا ہم کو اللہ اپنا فضل اور اُس کا رسُول بھی اور یقینا ہم اللہ ہی کی طرف راغب ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:60] حقیقت یہ ہے کہ صدقات تو دراصل فقراء و مساکین کے لیے ہیں اور (اُن کے لیے ہیں) جو مامور ہیں صدقات کے کام پر اور (اُن کے لیے) جن کی تالیفِ قلب مطلوب ہو۔ نیز گردنوں کے چُھڑانے اور قرضداروں کی مدد کرنے اور اللہ کی راہ میں اور مسافر نوازی میں (خرچ کرنے کے لیے ہیں)۔ یہ ضابطہ ہے، اللہ کی طرف سے اور اللہ سب کچھ جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:61] اور ان میں ایسے لوگ بھی ہیں جو دکھ دیتے ہیں نبی کو اور کہتے ہیں کہ وہ کانوں کا کچّا ہے۔ کہہ دیجیے وہ کان لگاکر سُنتا ہے تمہاری بھلائی کو اور ایمان رکھتا ہے اللہ پر اور اعتماد رکھتا ہے مومنوں پر۔ اور سراپا رحمت ہے اُن لوگوں کے لیے جو اہلِ ایمان ہیں تم میں سے۔ اور جو لوگ دُکھ دیتے ہیں اللہ کے رسول کو، اُن کے لیے ہے درد ناک سزا۔
    [قران آسان تحریک 9:62] قسمیں کھاتے ہیں یہ اللہ کی تمہارے سامنے تاکہ راضی کریں تمہیں، حالانکہ اللہ اور اس کا رسول زیادہ حق دار ہیں اس بات کے کہ یہ راضی کریں اُنہیں، اگر ہیں یہ مومن۔
    [قران آسان تحریک 9:63] کیا نہیں معلوم انہیں کہ جو مقابلہ کرتا ہے اللہ اور اُس کے رسُول کا تو بے شک اُس کے لیے ہے۔ جہنّم کی آگ، ہمیشہ رہے گا وہ اس میں۔ یہ ہے رُسوائی بہت بڑی۔
    [قران آسان تحریک 9:64] ڈر رہے ہیں یہ منافق اس بات سے کہ کہیں نازل ہوجائے مسلمانوں پر کوئی ایسی سُورت جو باخبر کردے انہیں اُن رازوں سے جو ان (منافقوں) کے دلوں میں ہیں۔ کہہ دو! تم مذاق اُڑاؤ، بے شک اللہ کھول کر رہے گا اُن باتوں کو جن (کے کھلنے) سے تم ڈرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 9:65] اور اگر پوچھو تم اُن سے (کہ تم کیا باتیں کررہے تھے؟) تو یقینا وہ کہیں گے کہ ہم تو کر رہے تھے بحث و مباحثہ اور دل لگی۔ کہو! کیا تم اللہ اور اُس کی آیات اور اللہ کی رسُول کے ساتھ مذاق کر رہے تھے؟۔
    [قران آسان تحریک 9:66] (اب) نہ عذر تراشو یقینا کافر ہوگئے تم ایمان لانے کے بعد۔ اگر ہم معاف کر بھی دیں ایک گروہ کو تم میں سے تو ضرور سزا دیں گے ہم (دوسرے) گروہ کو اس بنا پر کہ وہ مُجرم ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:67] منافق مرد اور منافق عورتیں سب ایک طرح کے ہیں۔ حکم دیتے ہیں بُرائی کا اور منع کرتے ہیں بھلائی سے اور روک لیتے ہیں اپنے ہاتھ (خیر سے)۔ بُھلادیا ہے اُنہوں نے اللہ کو سو بھلادیا اُس نے بھی انہیں۔ درحقیقت منافق ہی سرکش ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:68] وعدہ کیا ہے اللہ نے منافق مردوں اور منافق عورتوں سے اور کفّار سے جہنّم کی آگ کا، ہمیشہ رہیں گے وہ اس میں۔ وہی ان کے لیے موزوں ہے، اور پھٹکار ہے اُن پر اللہ کی، اور اُن کے لیے عذاب ہے ہمیشہ قائم رہنے والا۔
    [قران آسان تحریک 9:69] مانند ان لوگوں کے جو تم سے پہلے ہو گزرے تھے وہ زیادہ تم سے زور آور اور (رکھتے تھے) زیادہ مال اور اولاد۔ سو اُنہوں نے مزے لوٹ لیے اپنے حصّے کے اور تم نے بھی مزے لوٹ لیے اپنے حصّے کے جیسے لُوٹے تھے اُنہوں نے جو تم سے پہلے تھے۔ اپنے حصّے کے اور تم بھی بحثوں میں پڑے ہُوئے ہو جیسے وہ پڑے ہُوئے تھے۔ یہی وہ لوگ ہیں کہ ضائع ہوگئے اُن کے اعمال دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، اور یہی لوگ ہیں خسارہ اُٹھانے والے۔
    [قران آسان تحریک 9:70] کیا نہیں پہنچی ان کے پاس خبر ان لوگوں کی جو اُن سے پہلے تھے (یعنی) قومِ نوح او رعاد و ثمود، اور قومِ ابراہیم اور اصحابِ مدین اور ان بستیوں کی جنہیں الٹ دیا گیا تھا۔ آئے تھے اُن کے پاس ان کے رسُول کُھلی کُھلی نشانیاں لے کر سو نہیں تھا اللہ ایسا کہ ظلم کرتا اُن پر بلکہ وہ اپنی جانوں پر خود ہی ظلم کرتے تھے۔

  9. #69
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 9:71] اور مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے رفیق ہیں۔ حکم دیتے ہیں بھلائی کا اور منع کرتے ہیں بُرائی سے قائم کرتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور اطاعت کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسُول کی۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ ضرور رحمت نازل فرمائے گا ان پر اللہ۔ بے شک اللہ غالب اور حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:72] وعدہ کیا ہے اللہ نے مومن مردوں اور مومن عورتوں سے ایسی جنّتوں کا کہ بہتی ہیں ان کے نیچے نہریں۔ ہمشیہ رہیں گے یہ اس میں اور نفیس قیامگا ہوں کا، سدا بہار باغوں میں اور خوشنودی اللہ کی جو سب سے بڑھ کر ہے اور یہی ہے عظیم کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 9:73] اے نبی! پُوری قوّت سے مقابلہ کرو کفّار کا اور منافقوں کا اور سختی سے پیش آؤ اُن کے ساتھ اور اُن کا ٹھکانا (بالآخر) جہنّم ہے اور وہ بدترین ٹھکانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:74] قسم کھاتے ہیں یہ لوگ اللہ کی کہ نہیں کہی اُنہوں نے وہ (بات)۔ حالانکہ ضرور کہا ہے اُنہوں نے کلمہ کفر اور وہ کافر ہوگئے ہیں بعد اِسلام لانے کے اور قصد کیا اُنہوں نے وہ کچھ کرنے کا جسے وہ نہ کرسکے، اور نہیں بدلہ لیا اُنہوں نے مگر اس بات کا کہ غنی کردیا ہے اُن کو اللہ اور اُس کے رسُول نے اپنے فضل سے، پس اگر باز آجائیں یہ (اپنی روش سے) تو ہوگا بہتر اُن کے لیے اور اگر نہ مانیں گے تو سزا دے گا اُن کو اللہ درد ناک عذاب کی، دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی، اور نہ ہوگا اُن کا روئے زمین پر کوئی دوست اور نہ کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 9:75] اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جنہوں نے عہد کیا تھا اللہ سے کہ اگر عطا فرمائے گا وہ ہم کو (مال و دولت) اپنے فضل سے تو ہم ضرور خُوب خیرات کریں گے اور ضرور بن کر رہیں گے ہم صالح۔
    [قران آسان تحریک 9:76] پھر جب عطا کیا انہیں اللہ نے اپنے فضل سے (مال و دولت) تو وہ بُخل پر اُتر آئے اور پھر گئے اپنے عہد سے رُوگردانی کرتے ہُوئے۔
    [قران آسان تحریک 9:77] سو سزا دی اُن کو الہ نے یہ کہ نفاق ڈال دیا اُن کے دلوں میں اُس دن تک کے لیے جب وہ حاضر ہوں گے اللہ کے حضور نتیجے میں اِس کے کہ خلاف ورزی کی اُنہوں ے اللہ سے اس وعدے کی جو اُنہوں نے اُس سے کیا تھا اور بسبب اس کے کہ وہ جھوُٹ بولا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 9:78] کیا نہیں جانتے یہ لوگ کہ بے شک اللہ جانتا ہے اُن کے مخفی رازوں اور اُن کی سرگوشیوں کو اور بے شک اللہ پُوری طرح باخبر ہے تمام غیب کی باتوں سے،۔
    [قران آسان تحریک 9:79] وہ لوگ جو طعنہ زنی کرتے ہیں اُن پر جو برضاؤ رغبت دیتے ہیں (صدقات) مومنوں میں سے صدقات کے بارے میں اور اُن پر بھی جو نہیں رکھتے مگر اپنی محنت مرزدوری (کی کمائی) تو مذاق اُڑاتے ہیں یہ اُن کا۔ مذاق اُڑاتا ہے اللہ اُن کا، اور ان کے لیے ہے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 9:80] (اے نبی) خواہ درخواست کرو تم مغفرت کی اُن کے لیے یا نہ بخشش مانگو اُن کے لیے (برابر ہے)۔ اگرچہ طلبِ مغفرت کرو تم اُن کے لیے ستّر مرتبہ بھی، پھر بھی نہیں بخشے گا اللہ اُن کو۔ یہ اس لیے کہ اُنہوں نے کفر کیا اللہ سے اور اُس کے رسُول کے ساتھ۔ اور اللہ نہیں ہدایت دیتا ایسے لوگوں کو جو سرکش ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:81] خوش ہوگئے وہ لوگ جو پیچھے رہ گئے تھے اپنے گھر بیٹھ رہنے پر رسُول اللہ سے جُدا ہو کر اور ناگوار گزرا اُنہیں کہ وہ جہاد کریں اپنے مالوں سے اور اپنی جانوں سے اللہ کی راہ میں اور اُنہون نے کہا مت کوچ کرو سخت گرمی میں۔ کہو کہ جہنّم کی آگ اس سے زیادہ گرم ہے کاش سمجھتے وہ یہ بات۔
    [قران آسان تحریک 9:82] سو اب چاہیے کہ یہ لوگ ہنسیں کم اور روئیں زیادہ، بدلے میں اس (بدی) کے جو یہ کماتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 9:83] پھر اگر واپس لے جائے تمہیں اللہ اُن (منافقوں) کے کسی گروہ کی طرف اور یہ تم سے اجازت طلب کریں (جہاد کے لیے) نکلنے کی تو تم کہہ دینا ہرگز نہیں نکل سکتے تم میرے ساتھ کبھی اور ہرگز نہیں جنگ کرسکتے تم میرے ساتھ مِل کر کسی دشمن سے۔ بے شک تم وہ ہو جنہوں نے پسند کیا تھا بیٹھ رہنے کو پہلی مرتبہ سو (اب بھی) بیٹھے رہو، ساتھ پیچھے رہنے والوں کے۔
    [قران آسان تحریک 9:84] اور نہ نمازِ (جنازہ) پڑھنا تم کسی کی ان میں سے جو مرجائے، کبھی بھی اور نہ کھڑے ہونا (دُعا کے لیے) اُس کی قبر پر۔ بے شک انہوں نے کفر کیا اللہ اور اُس کے رسُول کے ساتھ اور وہ مرے ہیں اس حالت میں کہ وہ سرکش تھے۔
    [قران آسان تحریک 9:85] اور نہ تعجب میں ڈالیں تم کو اُن کے مال اور اُن کی اولادیں۔ حقیقت یہ ہے کہ چاہتا ہے اللہ کہ وہ عذاب دے اُنہیں اسی مال و دولت کے ذریعہ سے دُنیا ہی میں اور نکلے جان ان کی اس حالت میں کہ وہ کافر ہی ہوں۔
    [قران آسان تحریک 9:86] اور جب نازل ہوئی ہے کوئی سورت (اس مضمون کی) کہ ایمان لاؤ اللہ پر اور جہاد کرو ساتھ مل کر رسُول اللہ کے تو رخصت طلب کرتے ہیں تم سے صاحبِ ثروت لوگ ان میں سے اور کہتے ہیں اجازت دو ہمیں کہ رہ جائیں ہم بیٹھ رہنے والوں کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 9:87] خوش ہیں وہ اس پر کہ وہ شامل ہوگئے پیچھے رہنے والی عورتوں کے ساتھ اور مُہر کردی گئی اُن کے دلوں پر، لہذا اُن کی سمجھ میں کچھ نہیں آتا۔
    [قران آسان تحریک 9:88] لیکن رسول اور وہ لوگ جو ایمان لائے اس کے ساتھ، جہاد کیا ہے اُنہوں نے اپنے مالوں اور اپنی جانوں سے۔ اور یہی لوگ ہیں کہ ہیں اُن کے لیے تمام بھلائیاں اور یہی لوگ ہیں فلاح پانے والے۔
    [قران آسان تحریک 9:89] تیار کر رکھی ہیں اللہ نے ان کے لیے ایسی جنّتیں کہ بہتی ہیں اُن کے نیچے نہریں، ہمیشہ رہیں گے یہ لوگ اس میں۔ اور یہی ہے عظیم کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 9:90] اور آئے بہانہ بنانے والے کچھ بدوی عرب تاکہ اجازت مِل جائے اُنہیں (پیچھے رہ جانے کی) اور (اس طرح) بیٹھ رہے وہ لوگ جنہوں نے جُھوٹا وعدہ کیا تھا اللہ اور اُس کے رسُول سے۔ سو عنقریب پہنچے گا ان لوگوں کو جنہوں نے کفر کا طریقہ اختیار کیا ان میں سے، دردناک عذاب۔

  10. #70
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 9:91] نہیں ہے ضعیفوں پر اور نہ بیماروں پر اور نہ اُن لوگوں پر جو نہیں پاتے زادِ راہ، کچھ حرج بشرطیکہ خیر خواہ ہوں وہ اللہ اور اس کے رسُول کے۔ (اس لیے کہ) نہیں ہے احسان کی روش اختیار کرنے والوں پر کوئی مواخذہ۔ اور ہے اللہ بہت معاف کرنے والا، نہایت مہربان۔
    [قران آسان تحریک 9:92] اور نہ اُن لوگوں پر (کوئی گرفت ہے) جو جب بھی آئے تمہارے پاس تاکہ سواری دو تم اُنہیں تو کہا تم نے نہیں ہے میرے پاس کوئی چیز کہ سوار کراؤں میں تم کو اُس پر، تو وہ لَوٹے اس حالت میں کہ اُن کی آنکھوں سے بہہ رہے تھے آنسو غم کی وجہ سے اس بات پر کہ نہ مِلا اُن کو زادِ راہ۔
    [قران آسان تحریک 9:93] واقعہ یہ ہے کہ گرفت صرف اں لوگوں پر ہے جو رخصت مانگتے ہیں تم سے درآنحالیکہ وہ مالدار ہیں، اور خوش ہیں اس بات پر کہ شامل ہوگئے وہ پیچھے رہنے والے عورتوں میں، اور مُہر کردی اللہ نے اُن کے دلوں پر، سو وہ نہیں جانتے (کہ اُن کا انجام کیا ہوگا)۔
    [قران آسان تحریک 9:94] بہانے بنائیں گے تمہارے سامنے جب تم واپس جاؤ گے اُن کے پاس۔ سو کہنا کہ بہانے نہ بناؤ ہرگز نہیں کریں گے ہم اعتبار تمہارا، بے شک بتادیئے ہیں ہم کو اللہ نے تمہارے حالات۔ اور دیکھے گا آئندہ بھی اللہ تمہارا طرزِ عمل اور اُس کا رسُول بھی پھر لوٹائے جاؤ گے تم اُس کی طرف جو جاننے والا ہے چُھپے اور کُھلے کا پھر وہ بتائے گا تمہیں کہ تم کیا کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 9:95] یہ ضرور قسمیں کھائیں گے اللہ کی تمہارے سامنے جب لوٹ کر جاؤ گے تم اُن کے پاس تاکہ تم درگزر کرو اُن سے۔ سو چھوڑ دو تم اُن کو اُن کی حالت پر۔ بے شک وہ سخت ناپاک ہیں اور اُن کا ٹھکانا جہنّم ہے، یہ بدلہ ہے اُن بُرائیوں کا جو یہ کماتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 9:96] یہ قسمیں کھائیں گے تمہارے سامنے تاکہ راضی ہوجاؤ تم اُن سے، سو اگر راضی ہو بھی جاؤ تم اُن سے تو بے شک اللہ راضی نہیں ہوتا نافرمان لوگوں سے۔
    [قران آسان تحریک 9:97] یہ بدوی عرب بہت سخت ہیں کفر اور نفاق میں اور اسی قابل ہیں کہ نہ جانیں حدود اُن احکام کے جو نازل فرمائے ہیں اللہ نے اپنے رسُول پر۔ اور اللہ سب کچھ جاننے والا، بڑی حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:98] اور اِن بدوی عربوں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو سمجھتے ہیں اس کو جو خرچ کرتے ہیں یہ (اللہ کی راہ میں) چَٹّی اور انتظار کرتے ہیں تمہارے حق میں (زمانے کی گرد شوں کا۔ انہی پر پڑے گردش، بُری۔ اور اللہ سب کچھ سُننے والا اور ہر بات جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:99] اور انہی بدوی عربوں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور یومِ آخرت پر اور بناتے ہیں وہ اُسے جو خرچ کرتے ہیں تقرب کا ذریعہ اللہ کے ہاں اور رسول کی دُعا نے رحمت کا (ذریعہ)۔ ہاں! بے شک یہ خرچ کرنا تقرب کا ذریعہ ہے اُن کے لیے۔ ضرور داخل کرے گا اُنہیں اللہ اپنی رحمت میں۔ بے شک اللہ بخشنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:100] اور وہ سبقت لے جانے والے جنہوں نے سب سے پہلے (دعوتِ ایمان پر) لبیک کہا مہاجروں میں سے اور انصار میں سے اور وہ جو اُن کے پیچھے آئے راست بازی کے ساتھ، راضی ہوگیا اللہ اُن سے اور وہ راضی ہوگئے اُس سے اور مہیّا کر رکھے ہیں اُس نے اُن کے لیے ایسے باغات کہ بہہ رہی ہیں اُن کے نیچے نہریں، رہیں گے وہ اُن میں ہمیشہ اور یہی ہے بڑی کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 9:101] اور اُن میں سے بعض جو تمہارے گروہ پیش ہیں۔ بدوی عرب منافق ہیں۔ اور کچھ اہلِ مدینہ میں بھی، اڑے ہُوئے ہیں نفاق پر، نہیں جانتے تم اُنہیں۔ ہم جانتے ہیں اُنہیں عنقریب ہم سزا دیں گے اُنہیں دوہری پھر وہ لوٹائے جائیں گے عذاب عظیم کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 9:102] کچھ اور لوگ ہیں جنہوں نے اعتراف کرلیا ہے اپنے گناہوں کا، مِلا جلادیا ہے اُنہوں نے (اعمال کو) ایک اچّھا کام کیا اور دوسرا بُرا کام۔ اُمید ہے کہ اللہ توبہ قبول فرمالے اُن کی۔ بے شک اللہ معاف فرمانے والا اور مہربان ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:103] لو (اے نبی) تم ان کے مالوں میں سے صدقہ (تاکہ) پاک کرو تم اُنہیں اور تزکیۂ نفس کرو اُن کا اس کے ذریعے سے اور دُعا کرو اُن کے حق میں۔ بے شک تمہاری دُعا باعثِ تسکین ہے اُن کے لیے اور اللہ سب کچھ سُننے والا، جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:104] کیا نہیں جانتے یہ لوگ کہ بے شک اللہ ہی ہے جو قبول فرماتا ہے توبہ اپنے بندوں کی اور شرفِ قبولیّت بخشتا ہے اُن کے صدقات کو اور بے شک اللہ ہی ہے جو بہت توبہ قبول فرمانے والا، بے حد مہربان ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:105] اور کہہ دیجیے کہ تم عمل کرتے رہو، سو دیکھے گا اللہ تمہارے اعمال کو اور اُس کا رسول بھی اور مومن بھی۔ اور پھر تم عنقریب لوٹائے جاؤ گے اُس کی طرف جو جاننے والا ہے چُھپی اور کُھلی (سب باتوں) کو۔ پھر وہ تمہیں بتائے گا اُن (سب اعمال) کے بارے میں جو تم کرتے رہے،۔

  11. #71
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 9:106] اور کچھ دوسرے ہیں جن کا معاملہ ملتوی ہے اللہ کا حُکم آنے پر خواہ سزا دے اُنہیں یا توبہ قبول فرمالے اُن کی۔ کیونکہ اللہ سب کچھ جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:107] اور وہ لوگ جنہوں نے بنائی ہے ایک مسجد (دعوتِ حق کو) نقصان پہنچانے کے لیے اور کفر کے لیے اور تفرقہ ڈالنے کے لیے اہلِ ایمان کے درمیان اور اس (غرض) سے کہ وہ گھات لگانے کی جگہ بنے اُس کے لیے جو جنگ کرچُکا ہے اللہ اور اُس کے رسول سے قبل ازیں۔ اور ضرور قسم کھا کر کہیں گے کہ نہیں ہے ہمارا ارادہ مگر بھلائی کا اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ یقینا یہ لوگ قطعی جھوٹے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:108] نہ کھڑے ہونا تم اس میں کبھی البتّہ وہ مسجد۔ بُنیاد رکھی گئی ہے جس کی تقویٰ پر اوّل روز سے زیادہ مستحق ہے اس بات کی کہ کھڑے ہو تم (عبادت کے لیے) اس میں۔ اس میں ایسے لوگ ہیں جو پسند کرتے ہیں بہت زیادہ پاک رہنا۔ اور اللہ پسند کرتا ہے پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:109] کیا بھلا وہ شخص جس نے بُنیاد رکھی اپنی عمارت (مسجد) کی اللہ کے خوف اور اُس کی رضامندی کی طلب پر، بہتر ہے یا وہ شخص جس نے بنیاد رکھی اپنی عمارت کی کنارے پر کھائی کے جو گرنے والی ہو اور لے گرے اُسے (اپنے ساتھ) جہنّم کی آگ میں۔ اور اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالم لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 9:110] ہمیشہ بنی رہے گی اُن کی یہ عمارت جو بنائی ہے اُنہوں نے سبب بے یقینی کا اُن کے دلوں میں الایہ کہ پارہ پارہ ہوجائیں اُن کے دل۔ اور اللہ ہر چیز سے باخبر اور حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:111] بے شک اللہ نے خریدلی ہیں مومنوں سے اُن کی جانیں او اُن کے مال اس کے بدلہ میں کہ ملے گی اُن کو جنّت۔ (یہ مومن) جنگ کرتے ہیں اللہ کی راہ میں پھر قتل کرتے ہیں (کافروں کو) اور شہید ہوتے ہیں، یہ (جنت کا) وعدہ اللہ کے ذمّے ہے اور سچّا ہے، (جو اُس نے کیا ہے) تورات میں، انجیل میں اور قرآن میں۔ اور کون ہے زیادہ پُورا کرنے والا اپنے عہد کا اللہ سے سوخوشیاں مناؤ اپنے اُس سودے پر جو تم نے ٹھہرایا ہے اللہ کے ساتھ۔ اور یہی ہے کامیابی بہت بڑی۔
    [قران آسان تحریک 9:112] (یہ کامیابی ہے) اُن کے لیے جو۔-- توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے، اس کی حمد و ثنا کرنے والے، روزے رکھنے والے، رکوع کرنے والے، سجدہ کرنے والے، حکم کرنے والے نیکیوں کا اور منع کرنے والے بُرائیوں سے اور اللہ کی حدود کی حفاظت کرنے والے --- - ہیں۔ اور خوشخبری دے دو ایسے مومنوں کو (جنّت کی)۔
    [قران آسان تحریک 9:113] نہیں زیبا نبی کے لیے اور اُن لوگوں کے لیے جو ایمان لاچُکے ہیں، یہ بات کہ وہ مغفرت کی دعا کریں مشرکوں کے لیے، اگرچہ ہوں وہ اُن کے رشتہ دار اس کے بعد بھی کہ کھُل چُکی ہے اُن پر یہ بات کہ وہ جہنّمی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:114] اور نہیں تھی دُعائے مغفرت ابراہیم کی اپنے باپ کے لیے مگر اس وعدے کی بنا پر جو کیا تھا اُنہوں نے اُس سے، لیکن جب کھل کر سامنے آگئی اُن کے یہ بات کہ وہ دُشمن ہے اللہ کا تو بیزار ہوگئے وہ اُس سے۔ بے شک ابراہیم بڑے نرم دل اور بُردبار تھے۔
    [قران آسان تحریک 9:115] اور نہیں ہے اللہ ایسا کہ گمراہ کرے لوگوں کو بعد اس کے کہ وہ ہدایت دے چُکا ہو اُنہیں، جب تک کہ (نہ) بیان کردے اُن کے لیے وہ چیزیں جس سے اُنہیں بچنا چاہیے۔ بے شک اللہ ہر چیز کے بارے میں خوب جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:116] بے شک اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی۔ وہی زندگی عطا کرتا ہے اور مارتا ہے۔ اور نہیں ہے تمہارا اللہ کے سوا کوئی حامی اور نہ کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 9:117] بے شک معاف فرمادیا اللہ نے نبی کو اور اُن مہاجرین و انصار کو جنہوں نے ساتھ دیا تھا نبی کا سخت تنگی کے وقت، اس کے بعد بھی کہ قریب تھا کہ کجی پیدا ہوجائے دلوں میں ایک گروہ کے اُن میں سے پھر معاف کردیا اللہ نے اُنہیں۔ بے شک وہ اُن کے ساتھ انتہائی شفقت کرنے والا، مہربان ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:118] اور اُن تینوں کو بھی جن کا معاملہ مُلتوی کردیا گیا تھا۔ یہاں تک کہ جب تنگ ہوگئی اُن کے لیے زمین اپنی تمام تر وسعت کے باوجود اور بار ہوگئیں اُن پر اپنی جانیں اور جان لیا اُنہوں نے یہ کہ نہیں ہے کوئی جائے پناہ اللہ سے بچنے کے لیے مگرخود اُس کی ذات۔ پھر مہربان ہوگیا اللہ اُن پر تاکہ وہ توبہ کرلیں۔ بے شک اللہ ہی ہے۔ توبہ قبول کرنے والا، مہربان۔
    [قران آسان تحریک 9:119] اے لوگو جو ایمان لائے ہو ڈرتے رہو اللہ سے اور ساتھ دو سچّے لوگوں کا۔
    [قران آسان تحریک 9:120] نہیں زیبا تھا اہلِ مدینہ کو اور اُن کو جو اُن کے گرد دونواح میں ہیں بدوی عرب کہ وہ چھوڑ کر پیچھے رہ جائیں اللہ کے رسُول کو اور نہ (زیب دیتا تھا کہ) فکر کریں اپنی جانوں کی نبی کی جان سے لاپروا ہو کر۔ یہ اس لیے کہ وہ لوگ ہیں کہ نہیں پہنچتی اُنہیں پیاس اور نہ جسمانی مشقت اور نہ بھُوک، اللہ کی راہ میں اور نہیں اُٹھاتے وہ کوئی ایسا قدم جو ناگوار ہو کفّار کو اور نہیں حاصل کرتے وہ دشمن پر کوئی کامیابی مگر لکھا جاتا ہے اُن کے لیے اس کے بدلہ میں ایک عمِل صالح۔ اس لیے کہ اللہ نہیں ضائع کرتا اجر اچّھا کام کرنے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 9:121] اور نہیں خرچ کرتے یہ کسی قسم کا خرچ چھوٹا، نہ بڑا اور نہیں طے کرتے یہ (سعیٔ جہاد میں) کوئی وادی مگر لکھا جاتا ہے ان کے حق میں تاکہ بدلہ دے اُن کو اللہ بہتر اُس (عمل سے) جو وہ کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 9:122] اور نہیں تھا مومنوں پر ضروری کہ وہ نکل کھڑے ہوں (جہاد کے لیے) سب کے سب۔ لیکن کیوں نہ ایسا ہوا کہ نکلتے ہر حصّۂ آبادی میں سے کچھ لوگ اس غرض سے کہ وہ سمجھ پیدا کریں دین کی اور خبردار کریں اپنی قوم کے لوگوں کو جب وہ لوٹ کر آئیں اُن کے پاس تاکہ وہ بچے رہیں (بُرے کاموں سے)۔
    [قران آسان تحریک 9:123] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! جنگ کرو اُن سے جو تمہارے قریب ہیں کافروں میں سے اور چاہیے کہ پائیں وہ تمہارے اندر سختی اور جان لو کہ اللہ متقیوں کے ساتھ ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:124] او جب بھی نازل ہوتی ہے کوئی سُورت تو اُن میں سے بعض لوگ (مذاق کے طور پر) کہتے ہیں کہ تم میں سے کس کا بڑھایا ہے اس (سورت) نے ایمان؟ سو (سنو) کہ جو لوگ اہلِ ایمان ہیں اُن کے لیے تو اضافہ کیا ہے (اس سورت نے) ایمان میں اور وہ خوش ہوتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:125] اور رہ گئے وہ لوگ کہ اُن کے دلوں میں بیماری ہے سو بڑھاتی ہے (نازل ہونے والی سُورت) اُن کے لیے گندگی اُن کی پہلی گندگی پر اور وہ مرتے ہیں کفر ہی کی حالت میں۔
    [قران آسان تحریک 9:126] کیا نہیں دیکھتے یہ لوگ کہ اُنہیں آزمائش میں ڈالا جاتا ہےہر سال ایک دفعہ یا دوبار پھر بھی نہیں توبہ کرتے اور نہ وہ نصیحت پکڑتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 9:127] اور جب بھی نازل ہوتی ہے کوئی سُورت تو دیکھنے لگتا ہے اُن میں سے ہر ایک دوسرے کی طرف۔ کہ کہیں دیکھ تو (نہیں) رہا ہے تم کو کوئی (مسلمان) پھر نکل جاتے ہیں وہ (مجلسِ نبوی سے)۔ پھیر دیا ہے اللہ نے اُن کے دلوں کو اس بنا پر کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو نہیں سمجھ رکھتے۔
    [قران آسان تحریک 9:128] بلاشُبہ آیا ہے تمہارے پاس (اے لوگو!) ایک رسول تم ہی میں سے، ناگوار ہے اُس کے لیے ہر وہ بات جو تمہیں تکلیف پہنچائے اور حریص ہے تمہاری بھلائی کا اور مومنوں پر بڑا شفیق، بے حد مہربان ہے۔
    [قران آسان تحریک 9:129] پھر اگر یہ مُنہ پھیرتے ہیں (تم سے) تو کہہ دو! (اے نبی) کافی ہے میرے لیے اللہ، نہیں ہے کوئی معبود سوائے اُس کے اور اُسی پر میں نے بھروسہ کیا اور وہ مالک ہے عرش عظیم، کا۔

  12. #72
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 10:يونس

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 10:1] الف۔ لام۔ را، یہ آیات ہیں ایسی کتاب کی جو پُر حکمت ہے۔
    [قران آسان تحریک 10:2] کیا ہے، لوگوں کے لیے باعثِ تعجب؟ یہ (بات) کہ وحی بھیجی ہم نے ایک آدمی کی طرف انہی میں سے کہ خبردار کرو لوگوں کو اور خوشخبری دو ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں، کہ ہے ان کے لیے عزّت و سرفرازی سچی، پاس ان کے رب کے۔ (یہ سن کر) کہا کافروں نے کہ بے شک یہ کھلا جادو گر ہے۔
    [قران آسان تحریک 10:3] حقیقت یہ ہے کہ تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے پیدا فرمائے آسمان اور زمین چھ دنوں میں پھر متمکن ہوا عرش پر، انتظام چلارہا ہے (پوری کائنات کا)۔ نہیں ہے کوئی شفاعت کرنے والا مگر بعد اس کی اجازت کے یہی ہے اللہ تمہارا رب، سو اسی کی عبادت کرو۔ پھر کیا تم ہوش میں نہ آؤ گے؟۔
    [قران آسان تحریک 10:4] اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے تمہیں سب کو۔ یہ وعدہ ہے اللہ کا سچا۔ بے شک اسی نے ابتدا کی خلق کی پھر وہی دوبارہ پیدا کرے گا تاکہ جزا دے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے نیک کام انصاف کے مطابق۔ اور وہ لوگ جنہوں نے انکارِ حق کیا۔ اُن کے لیے ہے پینے کو، کھولتا ہُوا پانی اور عذاب درد ناک اس بنا پر کہ وہ کفر کا رویّہ اختیار کیے رہے۔
    [قران آسان تحریک 10:5] وہی تو ہے جس نے بنایا سُورج کو روشنی دینے والا اور چاند کو روشن اور مقرر کیں اس کے لیے منزلیں تاکہ معلوم کرو تم گنتی سالوں کی اور حساب (تاریخوں کا)۔ نہیں پیدا کیا اللہ نے یہ سب مگر برحق، وہ کھول کھول کر بیان کرتا ہے اپنی نشانیاں اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:6] بلاشُبہ ایک دوسرے کے پیچھے آنے میں رات اور دن کے اور جو کچھ پیدا کیا ہے اللہ نے آسمانوں میں اور زمین میں یقینا نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو اللہ سے ڈرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:7] یقینا وہ لوگ جو نہیں اُمید رکھتے ہم سے ملنے کی اور راضی ہوگئے ہیں دُنیا کی زندگی پر اور مطمئن اُسی پر اور وہ لوگ جو ہماری نشانیوں سے غافل ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:8] یہی ہیں وہ لوگ کہ ٹھکانا ہے اُن کا جہنّم بدلہ میں اُن (اعمال) کے جو وہ کماتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 10:9] بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے اچھے کام، پہنچائے گا اُن کو اُن کا رب بسبب اُن کے ایمان کے (اُن کی منزل پر)، بہہ رہی ہوں گی اُن کے (محّلات کے) نیچے نہریں، نعمت بھری جنّتوں میں۔
    [قران آسان تحریک 10:10] ان کی صدا وہاں (یہ ہوگی) پاک ہے تو اے ہمارے مالک! ان کی باہمی دُعا، بوقت ملاقات وہاں – سلام -- ہوگی اور خاتمہ اُن کی ہر بات کا (اس پر ہوگا) کہ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو رب ہے سب جہانوں کا۔
    [قران آسان تحریک 10:11] اور اگر کہیں جلدی کرتا اللہ انسانوں کے لیے بُرا معاملہ کرنے میں اُتنی ہی جلدی جتنی وہ بھلائی مانگنے میں کرتے ہیں تو پُوری ہوجاتی اُن کی مہلتِ عمل۔ سو چھوڑے دیتے ہیں ہم اُن لوگوں کو جو نہیں توقّع رکھتے ہم سے ملنے کی کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:12] اور جب پہنچتی ہے انسان کو تکلیف تو پکارتا ہے وہ ہم کو پہلو کے بل لیٹے ہوئے یا بیٹھ کر یا کھڑے ہو کر (ہر حالت میں) پھر جب ٹال دیتے ہیں ہم اُس پر سے اُس کی مُصیبت تو گزر جاتا ہے وہ اس طرح کہ گویا اُس نے کبھی پکارا ہی نہ تھا ہمیں مصیبت کے وقت جو اُسے پہنچی تھی۔ اس طرح خوشنما بنادیے گئے ہیں حَد سے گزرنے والوں کے لیے وہ (اعمالِ بد) جو وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 10:13] اور البّتہ ہلاک کرچُکے ہیں ہم بہت سی قوموں کو تم سے پہلے جب اُنہوں نے ظلم کی روش اختیار کی، اور آئے تھے ان کے پاس اُن کے رسول کُھلی کُھلی نشانیاں لے کر لیکن وہ تیار ہی نہ تھے اس بات کے لیے کہ ایمان لائیں۔ اس طرح بدلہ دیتے ہیں ہم جُرم کرنے والے لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 10:14] پھر بنایا ہم نے تم کو نائب زمین میں اُن کے بعد تاکہ دیکھیں ہم کہ کیسے عمل کرتے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 10:15] اور (اب یہ بھی) جب پڑھ کر سُنائی جاتی ہیں اِن کو ہماری آیات جو بہت واضح ہیں، تو کہتے ہیں وہ لوگ جو نہیں توقّع رکھتے ہم سے ملنے کی کہ لاؤ کوئی اور قرآن علاوہ اِس کے یا اس میں کچھ ترمیم کردو۔ کہو! نہیں ہے یہ میرا اختیار کہ میں اس میں کوئی تبدیلی کروں اپنی طرف سے نہیں پیروی کرتا میں مگر اُس کی جو وحی بھیجی جاتی ہے، میری طرف۔ بے شک میں ڈرتا ہون اگر نافرمانی کروں میں اپنے رب کی، عذاب سے ایک بڑے ہولناک دن کے۔
    [قران آسان تحریک 10:16] (یہ بھی) کہہ دو! اگر چاہتا اللہ تو نہ پڑھ کر سُناتا میں یہ تم کو اور نہ اللہ خبر تک دیتا تمہیں اس کی، آخر گزار چُکا ہوں میں تمہارے درمیان ایک عمر اِس سے پہلے۔ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟۔
    [قران آسان تحریک 10:17] سو کون ہے بڑا ظالم اس شخص سے جو گھڑے اللہ کے بارے میں جُھوٹ یا جھٹلائے اُس کی آیات کو۔ واقعہ یہ ہے کہ کبھی نہیں فلاح پاسکتے ایسے مجرم۔
    [قران آسان تحریک 10:18] اور یہ عبادت کرتے ہیں اللہ کے سوا اُن کی جو نہ نقصان پہنچاسکتے ہیں اُنہیں اور نہ نفع دے سکتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ (جن کو پُوجتے ہیں ہم) ہماری سفارش کرنے والے ہیں اللہ کے حضور۔ کہہ دو! کیا خبر دیتے ہو تم اللہ کو ایسی بات کی جو نہیں جانتا وہ، آسمانوں میں اور نہ زمین میں۔ پاک ہے اُس کی ذات اور بلند ہے وہ اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:19] اور نہ تھے تمام انسان مگر ایک ہی اُمّت پھر آپس میں اختلاف کرنے لگے۔ اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو پہلے سے (طے) ہوچکی تھی تمہارے رب کی طرف سے تو فیصلہ کردیا جاتا اُن کے درمیان اُن باتوں کا جن میں یہ اختلاف کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:20] اور کہتے ہیں کہ کیوں نہیں نازل کی گئی اُس پر کوئی نشانی اُس کے رب کی طرف سے سو کہہ دو! حقیقت ہے کہ غیب کا علم صرف اللہ ہی کو ہے سو انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں شامل ہوں۔
    [قران آسان تحریک 10:21] اور جب چکھاتے ہیں مزا ہم انسانوں کو رحمت کا بعد اُس مصیبت کے جو پہنچتی ہے اُن کو تو وہ چالبازیاں کرنے لگتے ہیں ہماری آیات کے معاملے میں۔ کہہ دو! اللہ زیادہ تیز ہے (اپنی) چال میں۔ یقینا ہمارے فرشتے لکھ رہے ہیں تمہاری چالبازیاں۔
    [قران آسان تحریک 10:22] وہی تو ہے جو چلاتا ہے تم کو خشکی میں اور سمندر میں۔ یہاں تک کہ جب ہوتے ہو تم کشتیوں میں اور وہ لے کر چلتی ہیں لوگوں کو موافق ہواؤں کی مدد سے اور خوش ہوجاتے ہیں وہ اس پر تو یکایک آجاتی ہے اس (کشتی) پر بادِ مخالف اور آنے لگتی ہیں اُن پر موجیں ہر طرف سے اور وہ سمجھنے لگتے ہیں کہ یقینا وہ اب گھِرگئے ہیں (طوفان میں) تو اُس وقت دُعائیں مانگتے ہیں اللہ سے خالص کر کے اس کے لیے اپنے دین کو کہ اگر نجات دے دی تو نے ہم کو اس (مصیبت) سے تو ضرور ہوجائیں گے ہم (تیرے) شکر گزار بندے۔

Page 6 of 7 FirstFirst ... 34567 LastLast

Similar Threads

  1. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  2. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •