Page 7 of 7 FirstFirst ... 4567
Results 73 to 84 of 84

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10

  1. #73
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 10:23] پھر جب وہ نجات دیتا ہے اُنہیں تو فوراً وہ (پھر) بغاوت کرنے لگتے ہیں زمین میں حق سے منحرف ہوکر۔ اے انسانو! حقیقت یہ ہے کہ تمہاری بغاوت تمہارے اپنے ہی خلاف ہے، (لوٹ لو) مزے دنیاوی زندگی کے پھر ہماری طرف، تم کو لوٹ کر آنا ہے پھر ہم بتائیں گے تمہیں کہ تم کیا کرتے رہے ہو؟
    [قران آسان تحریک 10:24] حقیقت یہ ہے کہ مثال دُنیاوی زندگی کی اس پانی کی سی ہے جسے نازل کیا ہم نے آسمان سے پھر خوب گھنی ہوگئی اُس سے روئیدگی زمین کی جسے کھاتے ہیں انسان اور چوپائے۔ یہاں تک کہ جب حاصل کرلی زمین نے اپنی بہار اور بن سنور گئیں (کھیتیاں) اور سمجھنے لگے اس کے مالک کہ وہ قادر ہیں اس (سے فائدہ اُٹھانے) پر، تو آگیا اس پر ہمارا عذاب (اچانک) رات کو یا دن کو تو کردیا ہم نے اس کو اُجڑے ہُوئے گھیت کی مانند گویا کہ کچھ آباد تھا ہی نہیں (وہاں) کل۔ اسی طرح ہم کھول کھول کر بیان کرتے ہیں اپنی نشانیاں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:25] اور اللہ دعوت دیتا ہے داراسلام کی طرف۔ اور ہدایت دیتا ہے جسے چاہے سیدھے راستے کی۔
    [قران آسان تحریک 10:26] ان لوگوں کے لیے جنہوں نے اچھّے کام کیے، ہے بھلائی اور مزید (اِنعام) اور نہ چھائے گی اُن کے چہروں پر سیاہی اور نہ ذلّت۔ یہی لوگ جنتی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 10:27] اور جن لوگوں نے کمائیں برائیاں، بدلہ ہے بُرائی کا ویسا ہی (بُرا)، اور مسلّط ہوگی اُن پر ذلّت۔ اور نہیں ہوگا اُن کو اللہ سے کوئی بچانے والا۔ (اُن کے چہرے اتنے سیاہ ہوں گے) گویا ڈھانپ دیا گیا ہے اُن کے چہروں کو ایک ٹکڑے سے رات کے جو سخت سیاہ ہو۔ یہی لوگ جہنّمی ہیں، وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 10:28] اور جس دن جمع کریں گے ہم اُن سب کو (اپنے حضور) پھر ہم کہیں گے اُن لوگوں سے جنہوں نے شرک کیا تھا (ٹھہر جاؤ) اپنی جگہ پر تم بھی اور تمہارے (خود ساختہ) شریک بھی، پھر تفرقہ ڈالیں گے ہم اُن کے درمیان اور کہیں گے اُن کے ٹھہرائے ہُوئے شریک، نہیں کرتے تھے تم ہماری عبادت۔
    [قران آسان تحریک 10:29] پس کافی ہے اللہ گواہ ہمارے اور تمہارے درمیان یقینا تھے ہم تمہاری عبادت سے بالکل بے خبر۔
    [قران آسان تحریک 10:30] اُس وقت جانچ لے گی ہر جان وہ (اعمال) جو اُس نے پہلے کیے تھے اور لوٹائے جائیں گے سب اللہ کی طرف جو مالک ہے اُن کا حقیقی اور گم ہوجائیں گے اُن کے وہ (جھوٹے شریک) جو اُنہوں نے گھڑ رکھے تھے۔
    [قران آسان تحریک 10:31] (ان سے) پُوچھو کون رزق دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے یا کون مالک ہے تمہارے سُننے اور دیکھنے (کی قوتوں) کا اور کون نکالتا ہے جاندار کو بے جان سے اور (کون) نکالتا ہے بے جان کو جاندار سے اور کون انتظام کرتا ہے تمام اُمور کا؟ تو وہ ضرور کہیں گے۔ اللہ۔ سو کہو! کیا پھر نہیں ڈرتے تم؟۔
    [قران آسان تحریک 10:32] سو یہ ہے اللہ تمہارا رب حقیقی، پھر اب کیا (رہ گیا) ہے حق کے بعد، سوائے گمراہی کے، آخر کس (غلط) سمت پھرائے جا رہے ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 10:33] اس طرح سچ (ثابت) ہوگئی تمہارے رب کی بات اُن لوگوں پر جو فاسق تھے -- کہ وہ نہیں ایمان لائیں گے –
    [قران آسان تحریک 10:34] پوچھو! کیا تمہارے ٹھہرائے ہوئے شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو ابتدا کرے تخلیق کی پھر اس کا اعادہ بھی کرے۔ جکہو! یہ اللہ ہی ہے جو ابتدا بھی کرتا ہے تخلیق کی پھر اُس کا اعادہ بھی کرتا ہے پھر کس الٹی راہ پر تم چلائے جا رہے ہو؟۔
    [قران آسان تحریک 10:35] پوچھو! کیا تمہارے ٹھرائے ہُوئے شریکوں میں سے کوئی ایسا ہے جو رہمنائی کرے حق کی طرف؟ کہو! یہ اللہ ہی ہے جو ہدایت دیتا ہے حق کی۔ پھر بھلا وہ جو ہدایت دیتا ہے حق کی طرف زیادہ مستحق ہے اس بات کا کہ اُس کی پیروی کی جائے یا وہ جو خود بھی راہ نہیں پاتا اِلاّ یہ کہ اُس کی رہنمائی کی جائے، تو کیا ہوگیا ہے تم کو، کیسے (اُلٹے پُلٹے) فیصلے کرتے ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 10:36] اور نہیں پیروی کرتے ہیں اِن میں اکثر لوگ مگر گمان اور قیاس کی حالانکہ گمان نہیں پُوری کرتا ضرورت حق کی ذرا بھی۔ بیشک اللہ پُوری طرح باخبر ہے ان (اعمال) سے جو یہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:37] اور نہیں ہے یہ قرآن ایسا کہ گھڑلیا جائے (اپنی طرف سے) بغیر اللہ (کی وحی) کے بلکہ (یہ تو) تصدیق ہے اُس کی جو اُس سے پہلے آچُکا ہے اور تفصیل ہے الکتاب کی، نہیں کوئی شک اس میں یہ رب العالمین کی طرف سے ہے۔
    [قران آسان تحریک 10:38] کیا یہ کہتے ہیں کہ اسے گھڑلیا ہے (خود نبی نے)؟ کہو! اچّھا تو (بنا) لاؤ ایک سُورت اس جیسی اور بلالو (اس کام کے لیے) جن کو بلا سکتے ہو تم اللہ کے سوا، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 10:39] حقیقت یہ ہے کہ جھٹلایا اُنہوں نے اُن باتوں کو جو نہیں آئیں گرفت میں اُن کے علم کی اور نہیں آئی اُن کے سامنے (ابھی) اُس کی حقیقت۔ اسی طرح جھٹلایا تھا اُن لوگوں نے جو ان سے پہے گزر چُکے ہیں سو دیکھ لو کیا ہُوا انجام ظلم کرنے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 10:40] اور اُن میں سے کچھ ایسے ہیں جو ایمان لائیں گے اس پر اور کچھ ایسے ہیں جو ایمان نہیں لائیں گے اس پر اور تیرا رب خوب جانتا ہے اُن مفسدوں کو۔

  2. #74
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 10:41] اور اگر یہ تمہیں جھٹلاتے ہیں تو کہہ دو! میرے لیے ہے میرا عمل اور تمہارے لیے ہے تمہارا عمل، تم بَری ہو اُن اعمال (کی ذمّہ داری) سے جو میں کرتا ہوں اور میں بری ہو اُن اعمال (کی ذمہ داری) سے جو تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 10:42] اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جو کان لگاتے ہیں تمہاری طرف۔ تو بھلا تم سُناؤ گے بہروں کو اگرچہ وہ کچھ نہ سمجھتے ہوں۔
    [قران آسان تحریک 10:43] اور ان میں سے بعض ایسے ہیں جو دیکھتے ہیں تمہاری طرف۔ لیکن کیا تم راہ دکھاؤ گے اندھوں کو؟ خواہ اُنہیں کچھ نہ سوجھتا ہو۔
    [قران آسان تحریک 10:44] یقینا اللہ نہیں ظلم کرتا انسانوں پر ذرا بھی لیکن انسان خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:45] اور جس دن جمع کرے گا وہ اُنہیں تو (وہ ایسا محسوس کریں گے) گویا کہ نہیں رہے تھے (دُنیا میں) مگر ایک گھڑی دن کی (جس میں وہ) جان پہچان کرتے رہے آپس میں۔ یقینا سخت گھاٹے میں پڑگئے وہ لوگ جنہوں نے جھٹلایا اللہ سے ملاقات کو اور نہ ہُوئے وہ ہدایت پانے والے۔
    [قران آسان تحریک 10:46] خواہ ہم دکھادیں تم کو بعض وہ (نتائج) جن سے ہم اُنہیں ڈرا رہے ہیں یا اُٹھالیں ہم تمہیں تو بھی ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے ان سب کو، پھر اللہ خود شاہد ہے۔ اس پر جو یہ کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:47] اور ہر اُمّت کے لیے ایک رسُول ہے، پھر جب آجاتا ہے ان کا رسُول اُن کے پاس تو فیصلہ کردیا جاتا ہے اُن کے درمیان پُورے انصاف کے ساتھ او راُن پر ظلم نہیں کیا جاتا۔
    [قران آسان تحریک 10:48] اور کہتے ہیں کہ کب پُوری ہوگی تمہاری یہ دھمکی، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 10:49] کہو (ان سے) کہ نہیں اختیار رکھتا میں اپنی ذات کے لیے بھی کسی نقصان کا اور نہ فائدے کا مگر وہ جو چاہے اللہ۔ ہر اُمت کی ایک مُدّت (مہلت) مقّرر ہے۔ جب آجاتا ہے اُن کا وقتِ مقّرر تو نہیں پیچھے رہ سکتے وہ ایک گھڑی بھر اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:50] کہو! کبھی سوچا ہے تم نے کہ اگر آجائے تم پر اللہ کا عذاب رات کو یا دن کو (تو تم کیا کرسکتے ہو) پھر آخر کیا ہے وہ چیز کہ جلدی مچارہے ہیں جس کے لیے یہ مجرم؟۔
    [قران آسان تحریک 10:51] کیا پھر جب (عذاب) آہی پڑے گا تب یقین کرو گے تم اس کا؟ (اس وقت کہا جائے گا) کہ اب (مانا تم نے)؟ حالانکہ اسی کے لیے جلدی مچارہے تھے تم۔
    [قران آسان تحریک 10:52] پھر کہا جائے گا ان لوگوں سے جنہوں نے ظلم کیا (اپنے اوپر) اب چکھو مزا دائمی عذاب کا، نہیں بدلہ دیا جائے گا تمہیں مگر اُسی کا جو تم کماتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 10:53] اور دریافت کرتے ہیں تم سے کیا واقعی سچ ہے جو تم کہہ رہے ہو؟ کہو ہاں! قسم میرے رب کی یقینا یہ بالکل سچ ہے اور نہیں ہو تم (اُسے) عاجز کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 10:54] اور اگر کہیں ہو ہر اُس شخص کے پاس جس نے ظلم کیا، وہ سب کچھ جو زمین میں ہے تو وہ ضرور فدیہ میں دے دے اُسے (عذاب سے بچنے کے لیے)۔ اور دل ہی دل میں پچھتائیں گے جب دیکھیں گے وہ عذاب کو، مگر فیصلہ کیا جائے گا اُن کے درمیان انصاف کے مطابق اور اُن پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 10:55] سن رکھو! بے شک اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔ اور یہ بھی سُن رکھو کہ بے شک وعدہ اللہ کا سچّا ہے لیکن اکثر ان میں سے نہیں جانتے۔

  3. #75
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 10:56] وہی زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے اور اُسی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 10:57] اے انسانو! بے شک آگئی ہے تمہارے پاس نصیحت تمہارے رب کی طرف سے اور وہ شفا ہے ان (بیماریوں) کی جو دلوں میں ہیں۔ اور ہدایت اور رحمت ہے مومنوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 10:58] کہو! یہ (نزولِ قرآن) اللہ کے فضل اور اُس کی رحمت سے ہے سو اس پر چاہیے اُن کو خوش ہونا۔ یہ بہتر ہے اُن سب چیزوں سے جو یہ جمع کررہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:59] کہو! کبھی تم نے سوچا کہ جو نازل کیا ہے اللہ نے تمہارے لیے رزق پھر تم نے ٹھہرالیا اس میں سے کچھ حرام اور (کچھ) حلال۔ کہو! (ان سے) کیا اللہ نے اجازت دی تھی(اس کی) تمہیں یا اللہ پر بہتان باندھتے ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 10:60] اور کیا گمان ہے اُن لوگوں کا جو گھڑتے ہیں اللہ پر جھُوٹ (ان کے ساتھ کیا معاملہ ہوگا) قیامت کے دن۔؟ واقعہ یہ ہے کہ اللہ تو بڑا مہر بان ہے انسانوں پر لیکن ان کی اکثریّت شکر ادا نہیں کرتی۔
    [قران آسان تحریک 10:61] اور نہیں ہوتے تم (اے نبی) کسی حال میں اور نہیں تلاوت کرتے تم کچھ قرآن میں سے اور نہیں کرتے تم لوگ کوئی عمل مگر ہوتے ہیں ہم تمہارے پاس حاضر، جب مصروف ہوتے ہو تم اس میں اور نہیں پُوشیدہ تمہارے رب سے ذرّہ کے برابر (کوئی چیز)، زمین میں اور نہ آسمان میں اور نہیں کوئی چھوٹی چیز اس سے بھی اور نہ کوئی بڑی چیز مگر وہ (درج) ہے کتاب مُبین میں۔
    [قران آسان تحریک 10:62] یاد رکھو! بے شک جو دوست ہیں اللہ کے، نہیں ہے کوئی خوف ان کے لیے اور نہ ہی وہ غمگین ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 10:63] یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے اور (گناہوں سے) بچتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 10:64] اُن کے لیے خوشخبری ہے دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں بھی، نہیں بدل سکتیں باتیں اللہ کی۔ یہ (خوشخبری) ہی ہے عظیم کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 10:65] اور نہ رنجیدہ کریں تم کو اُن کی باتیں، بے شک عزّت اللہ ہی کے لیے ہے اساری کی ساری۔ وہ ہر بات سُننے والا اور سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 10:66] یاد رکھو! بے شک اللہ ہی کی مِلک ہیں جو (بستے) ہیں آسمانوں میں اور جو (بستے) ہیں زمین میں۔ اور نہیں پیچھے لگے ہوئے ہیں یہ لوگ جو پکارتے ہیں اللہ کے سوا (دوسرے) شریکوں کو۔ نہیں پیچھے لگے ہوئے ہیں یہ مگر گمان کے اور نہیں ہیں وہ سوائے اس کے کچھ کہ قیاس آرائیاں کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:67] وہی تو ہے جس نے بنایا تمہارے لیے رات کو تاکہ سکون حاصل کرو اس میں اور دن کوروشن۔ بے شک اس (صناعی) میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو سننے کی صلاحیّت رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 10:68] کہتے ہیں کہ بنایا ہے اللہ نے (کسی کو) بیٹا، پاک ہے وہ (اس سے)۔ وہ تو بے نیاز ہے۔ اُسی کی مِلک ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں۔ نہیں ہے تمہارے پاس کوئی سند اس (قولِ باطل) کی۔ کیا، کہتے ہو تم اللہ کے بارے میں وہ باتیں جن کے متعلّق تم کچھ نہیں جانتے؟۔
    [قران آسان تحریک 10:69] کہہ دو! یقینا وہ لوگ جو باندھتے ہیں اللہ پر جھوٹ، وہ کبھی فلاح نہیں پائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 10:70] تھوڑا سا فائدہ اُٹھالیں، اس دُنیا میں پھر ہمارے ہی پاس لوٹ کر آنا ہے ان کو پھر چکھائیں گے ہم اُنہیں مزا سخت عذاب کا، اس بنا پر کہ وہ کفر کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 10:71] اور سُناؤ اُن کو احوال نوح کا۔ جب کہا اُنہوں نے اپنی قوم سے اے میری قوم! اگر ہے ناقابلِ برداشت تمہارے لیے، میرا تمہارے درمیان رہنا اور نصیحت کرنا اللہ کی آیات سُناکر تو اللہ پر ہے میرا بھروسہ سو تم پختہ کرلو اپنی تدبیر مع اپنے شرکا کے اس طرح کہ نہ رہے تمہارے معاملات میں تم کو کوئی شُبہ پھر کر گزرو تم میرے ساتھ (جو کرنا ہے) اور مجھے ذرا بھی مُہلت نہ دو۔
    [قران آسان تحریک 10:72] پھر اگر تم منہ موڑتے ہو تو (مرا کیا نقصان ہے) نہیں مانگتا میں تم سے کوئی اجر۔ نہیں ہے میرا اجر مگر ذمّہ اللہ کے اور حکم دیا گیا ہے مجھے کہ رہوں میں فرمانبردار بن کر۔
    [قران آسان تحریک 10:73] لیکن اُنہوں نے جھٹلایا اُسے تو نجات دے دی ہم نے اُسے اور اُن (لوگوں) کو جو اُس کے ساتھ تھے کشتی میں اور بنایا ہم نے اُن کو (زمین میں) خلیفہ اور غرق کردیا ہم نے اُن لوگوں کو جنہوں نے جھٹلایا تھا ہماری آیات کو۔ سو دیکھ لو کیا ہُوا انجام اُن کا جنہیں متنبہ کردیا گیا تھا۔
    [قران آسان تحریک 10:74] پھر بھیجے ہم نے نوح کے بعد کتنے ہی رسول اُن کی قوم کی طرف سو وہ آئے اُن کے پاس کُھلی کُھلی نشانیاں لے کر مگر وہ ایسے نہ تھے کہ ایمان لے آتے چونکہ وہ جھٹلاچکے تھے اس کو پہلے۔ اس طرح مہر کردیتے ہیں ہم دلوں پر حد سے بڑھ جانے والوں کے۔
    [قران آسان تحریک 10:75] پھر بھیجا ہم نے ان کے بعد موسیٰ اور ہارون کو طرف فرعون کے اور اس کے سرداروں کے اپنی نشانیاں دےکر۔ تو اُنہوں نے (اپنی بڑائی کا) گھمنڈ کیا اور تھے وہ مجرم۔

  4. #76
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 10:76] پھر جب آیا اُن کے سامنے حق ہماری طرف سے تو اُنہوں نے کہہ دیا کہ یقینا ہے یہ کھلا جادُو۔
    [قران آسان تحریک 10:77] کہا موسیٰ نے کیا تم کہتے ہو حق کے بارے میں (یہ باتیں) جبکہ وہ تمہارے سامنے آگیا ہے۔ کیا جادو ہے یہ۔؟ حالانکہ نہیں فلاح پاتے (کبھی) جادو گر۔
    [قران آسان تحریک 10:78] اُنہوں نے کہا: کیا آیا ہے تُو ہمارے پاس؟ تاکہ تو ہمیں پھیر دے اُس (طریقے) سے کہ پایا ہم نے اُس پر اپنے باپ دادا کو او رحاصل ہوجائے تم دونوں کو سرداری اس ملک میں۔ اور نہیں ہیں ہم تم دونوں کو ماننے والے کسی حالت میں۔
    [قران آسان تحریک 10:79] اور کہا: فرعون نے کہ حاضر کرو تم میرے پاس ہر قسم کے جادُو گر، ماہرِ فن۔
    [قران آسان تحریک 10:80] پھر جب آگئے جادُو گر تو کہا اُن سے موسیٰ نے کہ پھینکو، جو کچھ تمہیں پھینکنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 10:81] پھر جب اُنہوں نے پھینکا تو کہا موسیٰ نے کہ یہ جو کچھ تم لائے ہو یہ جادُو ہے۔ یقینا اللہ نیست و نابود کردے گا اسے۔ بے شک اللہ نہیں سدھرنے دیتا کام مفسدوں کے۔
    [قران آسان تحریک 10:82] اور سچ کردکھائے گا اللہ، حق کو اپنے احکام سے خواہ ناپسند ہی کیون نہ کریں (یہ بات) مجرم۔
    [قران آسان تحریک 10:83] پس نہ ایمان لائے موسیٰ پر مگر چند نوجوان اُس کی قوم میں سے ڈرتے ڈرتے، فرعون سے اور اپنے سرداروں سے کہ کہیں مبتلا نہ کردیں وہ اُنہیں کسی مصیبت میں۔ واقعہ یہ ہے کہ فرعون کو غلبہ حاصل تھا ملک میں اور بےشک تھا وہ حد سے بڑھ جانے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 10:84] اور کہا! موسیٰ نے، اے میری قوم! اگر لے آئے ہو تم ایمان اللہ پر تو اُسی پر بھروسہ کرو، اگر ہو تم مُسلمان۔
    [قران آسان تحریک 10:85] تو اُنہون نے کہا: اللہ ہی پر بھروسہ کیا ہم نے۔ اے ہمارے مالک! نہ ڈالیو تو ہمیں آزمائش میں ظالم لوگوں کے ہاتھوں۔
    [قران آسان تحریک 10:86] اور نجات دے تو ہمیں اپنی رحمت کے صدقہ کافر لوگوں سے۔
    [قران آسان تحریک 10:87] اور وحی بھیجی ہم نے موسیٰ اور اُس کے بھائی کی طرف کہ مقّرر کرو اپنی قوم کے لیے مصر میں چند گھر اور بناؤ اپنے ان گھروں کو قبلہ رُخ اور قائم کرو نماز۔ اور خوشخبری سُنادو مومنوں کو۔
    [قران آسان تحریک 10:88] اور کہا: موسیٰ نے، اے ہمارے مالک! بے شک تُونے نواز رکھا ہے فرعون او راس کے سرداروں کو زینت سے اور مال و دولت سے دُنیاوی زندگی میں اے ہمارے مالک! (کیا یہ) اس لیے ہے کہ گمراہ کریں یہ تیرے راستے سے۔ اے ہمارے مالک! غارت کردے ان کے مال اور سخت کردے ان کے دلوں کو تاکہ وہ ایمان نہ لائیں جب تکہ کہ نہ، دیکھ لیں درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 10:89] فرمایا: یقینا قبول ہوگئی تمہاری دُعا تو تم ثابت قدم رہنا اور نہ پیروی کرنا اُن لوگوں کے طریقے کی جو کچھ نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 10:90] اور گزار لے گئے ہم بنی اسرائیل کو سمندر سے تو پیچھا کیا اُن کا فرعون اور اس کے لشکر نے ظلم اور زیادتی کی غرض سے۔ حتّٰی کہ جب ڈوبنے لگا وہ تو بول اُٹھا میں ایمان لایا اس بات پر کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اُس ہستی کے کہ ایمان لائے ہیں جس پر بنی اسرائیل اور میں بھی ہوں فرمانبرداروں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 10:91] (جواب ملا) کیا اب (ایمان لاتا ہے)؟ حالانکہ تو نافرمانی کرتا رہا پہلے اور تھا تو فساد برپا کرنے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 10:92] سو آج ہم بچالیں گے تیرے جسم کو تاکہ بن جائے تُو اُن لوگوں کے لیے جو تیرے بعد ہوں گے، نشانِ عبرتِ۔ اور اگرچہ اکثریت انسانوں کی ہماری نشانیوں سے غفلت برتتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 10:93] اور البّتہ دیاہم نے بنی اسرائیل کو ٹھکانا پسندیدہ اور کھانے کو دیں ہم نے اُنہیں پاکیزہ چیزیں، سو نہیں اختلاف کیا اُنہوں نے (باہم) مگر اُس وقت کہ آگیا اُن کے پاس علم۔ بے شک تیرا رب فیصلہ فرمائے گا اُن کے درمیان قیامت کے دن اُن باتوں کا جن میں یہ اختلاف کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 10:94] اور اگر ہے تمہیں کوئی شک ان باتوں کے بارے میں جو ہم نے نازل کی ہیں تمہاری طرف تو پوچھ لو ان لوگوں سے جو پڑھتے ہیں کتاب تم سے پہلے کہ یقینا آیا ہے تمہارے پاس حق تمہارے رب کی طرف سے لہٰذا ہرگز مت ہونا تم شک کرنے والون میں سے۔
    [قران آسان تحریک 10:95] اور ہرگز نہ ہونا اُن میں سے جنہوں نے جھٹلایا اللہ کی آیات کو ورنہ ہوجاؤ گے تم نقصان اُٹھانے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 10:96] درحقیقت وہ لوگ کہ پُورا ہوگیا ہے اُن پر قول تیرے رب کا، وہ ایمان نہ لائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 10:97] اور اگرچہ آجائیں اُن کے سامنے ساری نشانیاں، جب تک کہ (نہ)، دیکھ لیں وہ درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 10:98] پھر کیوں نہ ہوئی کوئی بستی کہ ایمان لائی ہو (عذاب دیکھ کر) اور فائدہ پہنچایا ہو اس کو اس کے ایمان نے سوائے قومِ یُونس کے۔ کہ جب ایمان لائے وہ لوگ ہٹادیا ہم نے اُن سے ذلّت آمیز عذاب دُنیا کی زندگی میں اور بہرہ مند ہونے کا موقع دیا اُنہیں ایک مُدّت تک۔
    [قران آسان تحریک 10:99] اور اگر چاہتا تیرا رب تو ضرور ایمان لے آتے جو بھی ہیں زمین میں سب کے سب۔ تو کیا تم زبردستی کروگے انسانوں پر تاکہ ہوجائیں وہ مومن؟۔
    [قران آسان تحریک 10:100] جبکہ نہیں ہے اختیار کسی جان کو کہ ایمان لائے بغیر اللہ کی اجازت کے۔ اور ڈالتا ہے وہ (شرک و کفر کی) نجاست اُن لوگوں پر جو عقل و سمجھ سے کام نہیں لیتے۔
    [قران آسان تحریک 10:101] کہو! ذرا دیکھو: تو کیا کیا (نشانیاں) ہیں آسمانوں میں اور زمین میں۔ اور نہیں فائدہ پہنچاتیں نشانیاں اور تنبیہات اُن لوگوں کو جو ایمان نہیں لاتے۔
    [قران آسان تحریک 10:102] سو اب نہیں انتظار کر رہے ہیں یہ بھی مگر اُنہی کے سے (بُرے) دنوں کو جو گزر چُکے ہیں ان سے پہلے۔ کہہ دو! اچّھا تو اب انتظار کرو اور میں بھی تمہارے ساتھ شامل انتظار کرنے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 10:103] پھر(جب ایسا وقت آتا ہے تو) نجات دیتے ہیں ہم اپنے رسولوں کو اور اُن کو جو ایمان لائے اسی طرح ہمارا ذمّہ ہے کہ نجات دیں مومنوں کو۔
    [قران آسان تحریک 10:104] کہو اے انسانو! اگر ہو تم مُبتلا کسی شک میں میرے دین کے بارے میں (تو سُن لو) میں تو نہیں عبادت کروں گا اُن کی جن کی تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سوا۔ بلکہ میں تو عبادت کروں گا اُس اللہ کی جس کے قبضے میں ہے تمہاری موت۔ او رمجھے حُکم دیا گیا ہے کہ ہوجاؤں میں ایمان والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 10:105] اور یہ کہ قائم رکھو اپنے آپ کو دین (اسلام) پر یکسو ہوکر۔ اور ہرگز نہ ہوجانا تم مشرکوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 10:106] اور مت پکارو اللہ کو چھوڑ کر اُن کو جو نہ نفع پہنچا سکتے ہیں تمہیں اور نہ نقصان۔ پس اگر کہیں کیا تم نے ایسا تو یقینا بہوجاؤ گے تم ایسی صورت میں ظالموں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 10:107] اور اگر پہنچائے تم کو اللہ کوئی تکلیف تو نہیں ہے کوئی دُور کرنے والا اُس کا مگر وہی اور اگر پہنچانا چاہے تمہیں کوئی بھلائی تو نہیں ہے کوئی پھیرنے والا اس کے فضل کو۔ وہ پہنچاتا ہے اپنا فضل جس کو چاہے اپنے بندوں میں سے۔ اور وہ بہت بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔
    [قران آسان تحریک 10:108] کہو، اے انسانو! یقینا آچُکا ہے تمہارے پاس حق تمہارے رب کی طرف سے۔ پس جو ہدایت حاصل کرتا ہے تو درحقیقت وہ ہدایت پاتا ہے اپنے ہی فائدے کے لیے۔ اور جو گمراہ ہوگا تو درحقیقت اُس کی گمراہی کا نقصان اُسی کو پہنچے گا، اور نہیں ہُوں میں تم پر کوئی داروغہ۔
    [قران آسان تحریک 10:109] اور پیروی کیے جاؤ (اے رسول!) اس کی جو وحی کیا گیا ہے تمہاری طرف اور صبر کرو یہاں تک کہ فیصلہ کردے اللہ، اور وہی ہے بہترین فیصلہ کرنے والا۔

  5. #77
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    اسلام علیکم
    ثوبی بہت اچھا تھریڈ بنایا ہے آپ نے ۔ بہت خوشی ہوئ دیکھ کر ۔ کہتے ہیں قران پڑھو ، سمجھو ، اور اس پر عمل کرو۔ آپ کی اس کوشش سے کم از کم سمجھنے میں تو کچھ آسانی ہو جائے گی۔ بہت شکریہ

  6. #78
    Join Date
    05 Dec 2008
    Location
    MA K Qadmo Taly
    Gender
    Male
    Posts
    5,557
    Threads
    52
    Credits
    1,368
    Thanked
    261

    Default

    Bohaat Khub Dear Sister
    Very Nice Thread
    Thanks For The Sharing With Us
    /\/\/\/Coming Soon With New \/\/\/\

  7. #79
    Nameless's Avatar
    Nameless is offline Senior Member+
    Last Online
    29th November 2009 @ 07:20 PM
    Join Date
    07 Nov 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    238
    Threads
    2
    Credits
    945
    Thanked
    10

    Smile

    اسلام علیکم
    جزاک اللہ ۔ اللہ پاک آپ کو اس کا اجر دے۔ آمین

  8. #80
    Cool_man's Avatar
    Cool_man is offline Senior Member+
    Last Online
    25th December 2011 @ 12:43 AM
    Join Date
    08 Mar 2009
    Age
    33
    Posts
    270
    Threads
    5
    Credits
    813
    Thanked
    14

    Default

    MASHALLAH.....buhat khoob

    buhat mehnat ki hai aap ne
    ALLAH TAALAH aap ku es mehnat ka phal zaroor daiga

    buhat buhat shkriya share karnay ka....buhat ACHAA ooor naiki wala kaam kiya hai....

  9. #81
    ZubairArain is offline Junior Member
    Last Online
    3rd September 2013 @ 07:07 PM
    Join Date
    23 Jan 2009
    Age
    50
    Posts
    21
    Threads
    0
    Credits
    1,000
    Thanked
    2

    Default

    Bohat Behtreen, kiya baat he............

  10. #82
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    subhan Allah,

    Bohat khoobsoorat sharing ha sister

    jazak Allah
    Khanqah Daruslam

  11. #83
    Abu ashar's Avatar
    Abu ashar is offline Advance Member
    Last Online
    22nd February 2022 @ 11:14 PM
    Join Date
    01 Apr 2010
    Location
    Kashmir
    Gender
    Male
    Posts
    4,593
    Threads
    241
    Credits
    1,140
    Thanked
    964

    Default

    Jazak Allah

  12. #84
    majid25 is offline Senior Member+
    Last Online
    14th April 2014 @ 06:50 PM
    Join Date
    17 Oct 2013
    Gender
    Male
    Posts
    38
    Threads
    0
    Credits
    999
    Thanked
    0

    Default

    تم میں سے بہتر وہ ہے جو قران سیکھے اور سکھاے

Page 7 of 7 FirstFirst ... 4567

Similar Threads

  1. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  2. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •