استاد) ابے او کالو
(کالو) جی استاد
کیا تو جانتا ھے آج کیا ھے?( استاد نے رازدرانہ انداز میں پوچھا)
استاد آج اتوار ھے (کالو نے خوش ھوتے ہوے کہا )
لعنت ھے تجھ پر
چل ادھر کان لا (استاد نے سرگوشی کرتے ہوے کہا)
(کالو کان لاتا ھے)
ابے جا پہیلے منہ دھو کر آ تیرے سے بد بو آ رہی ہے (استاد نے غصے کے انداز میں کہا)
کالو منہ دھو کر آتا ہے
چل تیرے کو نہیں بتاتا ( استاد نے رو ٹھے انداز میں کہا)
کیوں استاد?
یار تیرے پہ بھروسہ نہیں ہے ( استاد نے کہا)
استاد مجھے تیری قسم ۔۔ مجھے اپنے ٹوٹھے ہوے دانت کی قسم میں کسی کو نہیں بتا ؤں گا
چل چل ٹھیک ہے بتاتا ھوں ۔۔ ادھر آ
کالو کان لاتا ہے
آج آج ج ۔۔ج۔۔ و ہے نہ آٹھ تاریخ ھے
(کالو ہنستے ھوے ) استاد میں جانتا ھوں
چل بتا کیا جانتا ہے? ( استاد نے روٹھے انداز میں کہا)
استاد اس دن جو نا علامہ اقبال کی یاد آ رہی ہے کل اس کی برسی جو ھے( کالو نے شیخی بگھارتے ہوے کہا)
ابے تف ہے تجھ پہ جس دن تو پیدا ھوا تھا ضرور اس دن نیوٹن مرا ھوگا(استاد بھی کہا ں پیچھے ہٹنے والا تھا)
چل استاد بتا نا آج کیا ھے?(کالو نے ہار مانتے ھوے کہا)
ابے آج جو نہ آی ٹی دنیا ۔کوم کی سالگرہ ہے
استاد وہ کیا ھوتی ہے (کالو نے پوچھا)
ابے وہ نا آج جو ہے نہ آی ٹی دنیا ۔کوم کو سال ھونے کو ہیں اسی لیے
اچھا( کالو نے اچھا کو کھینچھے ھوے کہا)
پھرتو استاد آج میری بھی سوالگرہ ھے
ابے وہ کیا ھوتی ہے?
استاد آج مجھے بھی سولواں سال ھونے کو ہے
چل چل ٹھیک ہے جا جاکر کام کر(استاد نے دھتکارتے ھوے کہا)
استاد ایک پلیٹ بریانی تو لا (گاہک آتا ہے)
لایا بھای صاحب
اور ہاں کالو ایک بات یاد رکھ کسی کو یہ بات پتا نہ چلے
ٹھیک ہے استاد(کالو نے کہا)
مجھے آج ایک تحفہ بھی تو دینا ھے آی ٹی دنیا ۔کوم کو (استاد نے سوچھتے ہوے کہا)
ختم شد
Bookmarks