Page 3 of 5 FirstFirst 12345 LastLast
Results 25 to 36 of 53

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20

  1. #25
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 16:96] جو کچھ تمہارے پاس ہے، ختم ہوجائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے۔ اور ضرور دے کر رہیں گے ہم اُن لوگوں کو جنہوں نے صبر سے کام لیا اُن کا اجر کہیں بہتر اُن (اعمال) سے جو وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 16:97] جو کوئی کرے گا نیک عمل خواہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو تو ضرور بسر کرائیں گے ہم اُسے (دُنیا میں) اچّھی زندگی اور بدلے میں دیں گے ہم اُنہیں (آخرت میں) اُن کا اجر، کہیں بہتر اُن (اعمال) سے جو وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 16:98] پھر جب پڑھنے لگو تم قرآن تو پنا مانگ لیا کرو اللہ کی شیطانِ مردود سے۔
    [قران آسان تحریک 16:99] واقعہ یہ ہے کہ نہیں ہے اُسے کوئی اختیار اُن لوگوں پر جو ایمان والے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 16:100] اس کا زور تو چلتا ہے، بس انہی لوگوں پر جو اس (کے بہکانے) سے شرک کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 16:101] اور جب ہم بدلتے ہیں ایک آیت کو دوسری آیت کی جگہ حالانکہ اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا نازِل کرے؟ تو یہ کہتے ہیں کہ بس تم خود ہی گھڑلیتے ہو (یہ کلام)۔ دراصل اکثر لوگ ان میں سے (حقیقت سے) بے خبر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 16:102] کہہ دو! کہ نازل کیا ہے اُسے رُوح القدس نے تمہارے رب کی طرف سے بالکل ٹھیک ٹھیک تاکہ ثابت قدم رکھے ایمان والوں کو اور ہدایت و بشارت ہے فرمانبردوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 16:103] اور ہم خُوب جانتے ہیں کہ وہ ضرور کہیں گے کہ درحقیقت سکھاتا ہے اُس کو ایک آدمی، حالانکہ زبان اُس شخص کی، اشارہ کرتے ہیں یہ جس کی طرف عجمی ہے اور اس قرآن کی زبان عربی ہے جو فصیح ہے۔
    [قران آسان تحریک 16:104] حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ نہیں ایمان لاتے اللہ کی آیات پر، نہیں ہدایت دیتا اُنہیں اللہ اور ان کے لیے ہے دردناک عذاب۔

  2. #26
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 16:105] حقیقت یہ ہے کہ گھڑتے ہیں جُھوٹ وہ لوگ جو نہیں ایمان لاتے اللہ کی آیات پر اور یہی لوگ ہیں جُھوٹے۔
    [قران آسان تحریک 16:106] جس نے کفر کیا اللہ کے ساتھ ایمان لانے کے بعد سوائے اُس سخص کے جو مجبور کردیا گیا ہو اور اُس کا دل مطمئن ہو ایمان پر (وہ تو معذور ہے)، اس کے برعکس جس نے دل کی رضامندی سے کفر کو قبول کرلیا تو ایسے لوگوں پر اللہ کا غضب ہے اور اُن کے لیے ہے عذابِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 16:107] یہ اس لیے ہے کہ اُنہوں نے پسند کرلیا دُنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلہ میں اور یقینا اللہ نہیں راہ (نجات) دکھاتا اُن لوگوں کو جو حق کا انکار کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 16:108] یہ وہ لوگ ہیں کہ مہر لگادی ہے اللہ نے اُن کے دِلوں پر، کانوں پر اور آنکھوں پر اور یہی لوگ ہیں جو غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 16:109] لازماً یہی لوگ آخرت میں خسارے میں رہنے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 16:110] بخلاف اِس کے یقینا تیرا رب اُن لوگوں کے حق میں جنہوں نے ہجرت کی اس کے بعد کہ وہ آزمائش میں ڈالے گئے پھر اُنہوں نے جہاد کیا (اللہ کی راہ میں) اور ثابت قدم رہے بے شک تیرا رب ان آزمائشوں کے بعد یقینا ہے بخشنے والا اور رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 16:111] (ان سب کا فیصلہ اس دن ہوگا) جس دن آئے گا ہر تنفس، کوشش کرتا ہوا اپنے بچاؤ کی اور پُورا پُورا بدلہ دیاجائے گا ہر تنفس کو اس کے اعمال کا اور ان میں سے کسی پر ظلم نہیں ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 16:112] اور دیتا ہے اللہ مثال ایک بستی کی جو تھی امن اور اطمینان والی، پہنچتا تھا اُنہیں اُن کا رزق بافراغت ہرجگہ سے پھر ناشکری کی اُن لوگوں نے اللہ کی نعمتوں کی تو چکھایا اُنہیں اللہ نے مزا بُھوک اور خوف کا بسبب اُن (کرتوتوں) کے جو وہ کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 16:113] اور یقینا آیا ان کے پاس ایک رسُول اُنہی میں سے لیکن جھٹلایا اُنہوں نے اُسے سو آپکڑا انہں عذاب نے اس بنا پر کہ وہ ظالم تھے۔
    [قران آسان تحریک 16:114] لہٰذا (اے لوگو!) کھاؤ تم اس میں سے جو رزق دیا ہے تم کو اللہ نے حلال اور پاکیزہ اور شکرادا کرو اللہ کی نعمتوں کا، اگر تم واقعی اسی کی عبادت کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 16:115] حقیقت یہ ہے کہ اس نے تو بس حرام کیا ہے تم پر مُردار خُون، سؤر کا گوشت اور ہر وہ چیز کہ پکارا جائے (نام) غیر اللہ کا اُس پر، پھر جو مجبور ہوجائے جبکہ وہ سرکش بھی نہ ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا ہو تو بے شک اللہ ہے معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 16:116] اور نہ کہہ دیا کرو تم ایسے ہی جو آجائے تمہارے زبان پر جھوٹ موٹ کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے تاکہ بہتان باندھو تم اللہ پر جُھوٹ کا بے شک وہ لوگ جو بہتان باندھتے ہیں اللہ پر جُھوٹ کے وہ ہر گز فلاح نہیں پائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 16:117] (جھوٹ کا) فائدہ تھوڑا سا ہے اور ایسے لوگوں کے لیے ہے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 16:118] اور اُن لوگوں پر بھی جو یہودی کہلائے حرام کیا تھا ہم نے وہ سب کچھ جو بیان کیا ہے تمہارے لیے اس سے پہلے اور نہیں ظلم کیا تھا ہم نے اُن پر بلکہ وہ خود ہی اپنے اُوپر ظلم کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 16:119] پھر بھی بے شک تیرا رب اُن لوگوں کے لیے جو کر گزرتے ہیں کوئی بُرائی نادانی سے پھر توبہ کرلیتے ہیں اس کے بعد اور (اپنی) اصلاح کرلیتے ہیں تو بے شک تیرا رب ہے اس توبہ کے بعد ضرور بخشنے والا اور مہربان۔
    [قران آسان تحریک 16:120] واقعہ یہ ہے کہ ابراہیم تھا اپنی ذات سے ایک پُوری اُمّت، مطیع، فرمان اللہ کا، سب سے کٹ کر اللہ کا ہورہنے والا اور نہ تھا وہ مشرکوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 16:121] شکر ادا کرنے والا اللہ کی نعمتوں کا، منتخب کرلیا تھا اُسے اللہ نے اور ڈال دیا تھا اُسے سیدھی راہ پر۔
    [قران آسان تحریک 16:122] اور دی تھی ہم نے اسے دنیا میں بھلائی اوروہ آخرت میں یقینا ہوگا صالحین میں سے۔
    [قران آسان تحریک 16:123] پھر وحی بھیجی ہم نے تمہاری طرف کہ پیروی کرو ابرہیم کے طریقہ کی یکسو ہو کر اور نہ تھا وہ مشرکوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 16:124] حقیقت یہ ہے کہ نافذ کیا گیا تھا --سبت-- ان لوگوں پر جنہوں نے اختلاف کیا تھا اس کے (احکام میں) اور یقینا تیرا رب ضرور فیصلہ کرے گا ان کے درمیان قیامت کے دن اُن باتوں کا جن میں وہ اختلاف کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 16:125] دعوت دو اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت کے ساتھ اور عمدہ نصیحت کے ساتھ اور مباحثہ کرو لوگوں سے ایسے طریقہ سے جو بہترین ہو۔ بے شک تیرا رب ہی خوب جانتا ہے اُس کو جو بھٹک گیا اُس کے راستے سے اور وہی بہتر جانتا ہے اُن کو جو ہدایت یافتہ ہیں۔
    [قران آسان تحریک 16:126] اور اگر تم بدلہ لو تو تکلیف پہنچاؤ اسی قدر جس قدر تکلیف پہنچائی گئی تمھیں اور اگر تم صبر کرو تو یقینا صبر بہتر ہے صبر کرنے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 16:127] (اے نبی) صبر کیے جاؤ اور نہیں ہے تمہارا صبر مگر اللہ کی توفیق سے اور نہ غم کھاؤ تم اُن پر اور نہ ہو تنگدل ان چالبازیوں سے جو یہ کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 16:128] حقیقت یہ ہے کہ اللہ ساتھ ہے ان لوگوں کے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں اور اُن لوگوں کے جو اچھے کام کرتے ہیں۔

  3. #27
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 17:الاسراء

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 17:1] پاک ہے وہ ذات جو لے گئی اپنے بندے کو راتوں رات مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ تک، وہ (مسجدِ اقصیٰ) کہ برکت دی ہے ہم نے جس کے ماحول کو تاکہ دکھائیں ہم اُسے اپنی کچھ نشانیاں، بے شک اللہ ہی ہے سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 17:2] اور دی تھی ہم نے موسیٰ کو بھی کتاب اور بنایا تھا اُس (کتاب) کو ذریعۂ ہدایت بنی اسرائیل کے لیے اس تاکید کے ساتھ کہ نہ بنانا تم میرے سوا کسی کو (اپنا) کارساز۔
    [قران آسان تحریک 17:3] (تم) اولاد (ہو) اُن لوگوں کی جنہیں سوار کیا تھا ہم نے نوح کے ساتھ (کشتی پر)۔ بے شک وہ تھا شکر گزار بندہ۔
    [قران آسان تحریک 17:4] اور متنبہ کر دیا تھا ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب میں کہ تم ضرور فساد مچاؤ گے زمین میں دو مرتبہ اور ضرور سرکشی کرو گے، بڑی سرکشی۔
    [قران آسان تحریک 17:5] پھر جب آیا اُن میں ےس پہلا وعدہ تو مسلّط کر دیے ہم نے تم پر اپنے ایسے بندے جو سخت جنگ جُو تھے سو وہ گھس کر پھیل گئے تمہاری تلاش میں، پورے ملک میں۔ اور تھا یہ ایک وعدہ (اللہ کا) جسے پورا ہو کر رہنا تھا۔
    [قران آسان تحریک 17:6] پھر پھیرے ہم نے تمہارے دن غلبہ دے کر ان پر اور مدد دی ہم نے تم کو مال اور اولاد سے اور کر دیا ہم نے تم کو تعداد میں بہت زیادہ۔
    [قران آسان تحریک 17:7] (دیکھو!) اگر بھلائی کی تم نے تو بھی وہ بھلائی تمہارے اپنے لیے اور اگر برائی کی تو تھی وہ تمہارے اپنے لیے۔ پھر جب آیا دوسرے وعدے کا وقت (تو مسلط کر دیے ہم نے تم پر دوسرے دشمن) تاکہ وہ بگاڑ دیں تمہارے چہرے اور داخل ہو جائیں مسجد (بیت المقدس) میں جس طرح داخل ہوئے تھے اس میں پہلی بار تاکہ تباہ کر دیں ہر وہ چیز جس پر غلبہ پائیں بری طرح۔
    [قران آسان تحریک 17:8] بعد نہیں کہ تمھارا رب تم پر رحم فرمائے لیکن اگر تم نے پھر وہی کیا جو پہلے کیا تھا تو ہم بھی وہی کریں گے (جو پہلے کیا تھا)۔ اور بنایا ہے ہم نے جہنّم کو کافروں کے لیے قید خانہ۔
    [قران آسان تحریک 17:9] بلاشبہ یہ قرآن راہ دکھاتا ہے ایسی جو بالکل ہی سیدھ ہے اور بشارت دیتا ہے مومنوں کو جو کرتے ہیں اچھے کام کہ یقیناً ان کے لیے ہے بڑا اجر۔
    [قران آسان تحریک 17:10] اور یقیناً وہ لوگ جو نہیں ایمان رکھتے آخرت پر، تیار کر رکھا ہے ہم نے اُن کے لیے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 17:11] اور دعا مانگتا ہے انسان شر کی بھی اسی طرح جیسے دعا مانگنی چاہیے خیر کے لیے اور ہے انسان، بڑا ہی جلد باز۔
    [قران آسان تحریک 17:12] اور بنایا ہے ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں پھر بے نور بنایا ہم نے رات کی نشانی کو اور بنایا دن کی نشانی کو روشن تاکہ تلاش کر سکو تم فضل اپنے رب کا اور تاکہ جان لو تم گنتی ماہ و سال کی اور حساب بھی اور ہر چیز کو بیان کیا ہے ہم نے پوری تفصیل سے۔
    [قران آسان تحریک 17:13] اور ہر انسان کا معاملہ یہ ہے کہ لٹکا دی ہے ہم نے اس کی تقدیر اس کی گردن میں۔ اور نکالیں گے ہم اس کو دکھانے کے لیے روزِ قیامت ایک نوشتہ، پائے گا وہ جسے کھلی کتاب کی مانند۔
    [قران آسان تحریک 17:14] پڑھ اپنا اعمال نامہ۔ کافی ہے تو خود ہی آج اپنا حساب لگانے کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 17:15] جس نے اختیار کی راہِ راست تو در حقیقت راہِ راست اختیار کرتا ہے وہ اپنے فائدے کے لیے اور جو گمراہ ہوا تو حقیقت میں ہے اس کی گمراہی (کا وبال) اسی پر اور نہیں اٹھائے گا کوئی بوجھ اٹھانے والا، بوجھ دوسرے کا۔ اور نہیں ہیں ہم عذاب دینے والے (کسی کو) جب تک کہ (نہ) بھیج دیں ہم کوئی پیغمبر۔
    [قران آسان تحریک 17:16] اور جب ارادہ کرتے ہیں ہم کہ ہلاک کریں کسی بستی کو تو حُکم دیتے ہیں ہم اُس کے خوشحال لوگوں کو سو وہ نافرمانیاں کرنے لگتے ہیں اس میں تب چسپاں ہو جاتا ہے اُس پر فیصلہ (عذاب کا) پھر برباد کر دیتے ہیں ہم اُسے پوری طرح۔
    [قران آسان تحریک 17:17] اور (دیکھ لو) کتنی ہی ہلاک کی ہیں ہم نے اُمتیں نوح کے بعد۔ اور کافی ہے تمھارا رب جو اپنے بندوں کے گناہوں سے پُوری طرح باخبر اور سب کچھ دیکھنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 17:18] جو ہے خواہش مند دُنیا (کے فائدے) کا تو جلدی دے دیتے ہیں ہم اُسے یہیں جو چاہتے ہیں ہم اور جس کو چاہتے ہیں پھر ٹھہرا رکھا ہے ہم نے اُس کے لیے جہنّم، داخل ہوگا وہ اُس میں بُرے حال سے اور راندۂ درگاہ ہو کر۔
    [قران آسان تحریک 17:19] اور جو کوئی خواہش مند ہو آخرت کا اور کوشش کرے اُس کے لیے جو کوشش ضروری ہے اور ہو بھی وہ مومن پس یہ لوگ ہیں کہ ہے اِن کی کوشش مقبول۔
    [قران آسان تحریک 17:20] ہر ایک کو مدد دیتے ہیں ہم اِن کو بھی اور اُن کو بھی عطا میں سے تیرے رب کی اور نہیں ہے عطا تیرے رب کی (کسی پر) بند۔
    [قران آسان تحریک 17:21] دیکھو! کیسے فضیلت دی ہم نے بعض کو بعض پر۔ اور البتہ آخرت بہت بڑی ہے درجات کے اعتبار سے اور بہت بڑی ہے فضیلت کے اعتبار سے بھی۔
    [قران آسان تحریک 17:22] نہ بنانا اللہ کے ساتھ کوئی معبود دوسرا ورنہ بیٹھا رہ جائے گا تُو ملامت زدہ اور بے یار و مدد گار (ہوکر)۔

  4. #28
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 17:23] اور فیصلہ کر دیا ہے تیرے رب نے کہ نہ عبادت کرو تم مگر صرف اُسی کی اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو۔ اگر پہنچ جائے تمہارے پاس بڑھاپے کو اُن میں سے کوئی ایک یا دونوں تو نہ کہو تم اُنھیں اُف بھی اور نہ جھڑکو اُنھیں اور کہو اِن سے بات احترام کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 17:24] اور جُھکاؤ اُن کے حضور اپنے پہلو عاجزی سے شفقت کی بنا پر اور دُعا کرو (اُن کے حق میں) اے میرے رب! رحم فرما اُن پر اسی طرح جیسے اُنہون نے پالا ہے مجھے بچپن میں۔
    [قران آسان تحریک 17:25] تمھارا رب خُوب جانتا ہے اسے جو ہے تمہارے دلوں میں اگر بن کر رہو گے تم صالح تو بے شک وہ ہے توبہ کرنے والوں کو بخشنے والا۔
    [قران آسان تحریک 17:26] اور دو قرابت داروں کو اُن کا حق اور مساکین کو بھی اور مسافروں کو بھی اور مت کرو بے جا خرچ۔
    [قران آسان تحریک 17:27] بے شک بے جا خرچ کرنے والے ہیں بھائی شیطانوں کے اور ہے شیطان اپنے رب کا بڑا ہی ناشکرا۔
    [قران آسان تحریک 17:28] اور اگر تم خبر گیری نہ کر سکو اُن کی اپنے رب کی رحمت کے انتظار میں جس کی تمھیں امید ہو تو کہو ان سے بات نرمی کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 17:29] اور نہ رکھو اپنا ہاتھ باندھ کر اپنی گردن کے ساتھ اور نہ چھوڑ دو اسے بالکل کھلا کہ پھر بیٹھ رہو تم ملامت زدہ اور حسرت میں مبتلا ہو کر۔
    [قران آسان تحریک 17:30] بے شک تیرا رب ہی کشادہ کرتا ہے۔ رزق جس کے لیے چاہے اور تنگ کرتا ہے (جس کے لیے چاہے)۔ بے شک وہ ہے اپنے بندوں (کے حال) سے پوری طرح باخبر اور سب کچھ دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 17:31] اور نہ قتل کرو تم اپنی اولاد کو ڈر سے افلاس کے۔ ہم ہی رزق دیتے ہیں انہیں بھی اور تمھیں بھی۔ بے شک ان کا قتل کرنا ہے جرم بہت بڑا۔
    [قران آسان تحریک 17:32] اور نہ قریب پھٹکو زنا کے، بے شک وہ ہے بڑی بے حیائی۔ اور بہت ہی بُری راہ۔
    [قران آسان تحریک 17:33] اور مت قتل کرو اس جان کو جس (کے قتل) کو حرام ٹھہرایا ہے اللہ نے مگر حق کی بنا پر اور جو شخص قتل کیا گیا ہو مظلومانہ تو یقیناً عطا کیا ہے ہم نے اس کے ولی کے اختیار، پس چاہیے کہ نہ حد سے بڑھے وہ قتل کے معاملے میں۔ اس لیے کہ اس کی مدد کی گئی ہے۔
    [قران آسان تحریک 17:34] اور نہ پاس پھٹکو مالِ یتیم کے مگر اس طریقے سے جو بہترین ہو یہاں تک کہ وہ پہنچ جائے اپنی جوانی کو اور پورا کرو عہد۔ بے شک عہد کے بارے میں ہوگی جواب دہی۔
    [قران آسان تحریک 17:35] اور پورا بھرو پیمانے کو جب ناپو اور تولو درست ترازو سے۔ یہی طریقہ اچھا ہے اور سب سے بہتر ہے انجام کے لحاظ سے۔
    [قران آسان تحریک 17:36] اور نہ پیچھے لگو ایسی بات کے کہ نہ ہو تمھیں جس کا علم۔ بے شک کان، آنکھ اور مرکزِ حواس دل و دماغ ان سب کے بارے میں تم سے باز پرس ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 17:37] اور نہ چلو زمین میں اکڑ کر، حقیقت یہ ہے کہ تم نہ تو پھاڑ سکتے ہو زمین کو اور نہ پہنچ سکتے ہو پہاڑوں کی بلندی کو۔
    [قران آسان تحریک 17:38] یہ سب ایسے امور ہیں کہ ہے ان کا برا پہلو تمہارے رب کے نزدیک ناپسندیدہ۔
    [قران آسان تحریک 17:39] یہ وہ باتیں ہیں جو وحی کی ہیں تمہاری طرف تمہاری رب نے حکمت میں سے۔ اور نہ ٹھہراؤ تم اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا معبود ورنہ ڈال دیے جاؤ گے تم جہنّم میں ملامت زدہ اور ہر بھلائی سے محروم (ہوکر)۔
    [قران آسان تحریک 17:40] کیا نوازا ہے تم کو تمہارے رب نے بیٹوں سے اور بنا لی ہیں فرشتوں میں سے (اپنے لیے) بیٹیاں؟ واقعہ یہ ہے کہ تم کہہ رہے ہو بڑی (غلط) بات۔

  5. #29
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 17:41] اور یقیناً طرح طرح سے، بار بار بیان کیا ہے ہم نے (ہر مضمون) اس قرآن میں تاکہ وہ اچّھی طرح سمجھ لیں لیکن نہیں اضافہ کرتا یہ قرآن اُن میں سوائے نفرت کے۔
    [قران آسان تحریک 17:42] (ان سے) کہو اگر ہوتے اللہ کے ساتھ اور معبود بھی جیسا کہ کہتے ہیں یہ تو ضرور کوشش کرتے وہ صاحبِ عرش تک راہ پانے کی۔
    [قران آسان تحریک 17:43] پاک ہے وہ اور بلند و برتر ہے ان باتوں سے جو یہ کہہ رہے ہیں نہایت ہی بلند ہے (اس کی شان)۔
    [قران آسان تحریک 17:44] تسبیح کرتے ہیں اُس کی ساتوں آسمان اور زمین اور وہ سب جو ان کے درمیان ہیں بلکہ نہیں ہے کوئی چیز مگر وہ تسبیح کرتی ہے اُس کی حمد و ثنا کر کے مگر نہیں سمجھتے تم اُن کی تسبیح کو، بے شک وہ ہے بڑا ہی بُرد بار اور درگزر کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 17:45] اور جب پڑھتے ہو تم قرآن تو حائل کر دیتے ہیں ہم۔ درمیان تمہارے اور درمیان اُن لوگوں کے جو نہیں ایمان رکھتے آخرت پر۔ ایک پردہ، نہ نظر آنے والا۔
    [قران آسان تحریک 17:46] اور چڑھا دیتے ہیں ہم اُن کے دلوں پر غلاف (تاکہ) نہ سمجھ سکیں وہ اُسے اور (ڈال دیتے ہیں) اُن کے کانوں میں بہرہ پن۔ اور جب ذکر کرتے ہو تم اپنے رب کا قرآن میں جو یکتا ہے تو چل دیتے ہیں یہ اپنی پیٹھ موڑ کر نفرت کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 17:47] ہم خوب جانتے ہیں کہ یہ کیا سُنتے ہیں، جب یہ کان لگا کر سُنتے ہیں تمہاری بات اور جب وہ سرگوشیاں کرتے ہیں، جب کہتے ہیں یہ ظالم کہ نہیں پیروی کرتے ہو تم مگر ایک سحرزدہ آدمی کی۔
    [قران آسان تحریک 17:48] ذرا دیکھیے کیسی چسپاں کر رہے ہیں یہ تم پر مثالیں چنانچہ یہ بھٹک گئے ہیں اور اب نہ پاسکیں گے راستہ۔
    [قران آسان تحریک 17:49] اور کہتے ہیں یہ کہ کیا جب ہو جائیں گے ہم ہڈیاں اور خاک بن جائیں گے تو کیا ہم اُٹھائے جائیں گے؟ پیدا کر کے اور از سرِ نو؟۔
    [قران آسان تحریک 17:50] ان سے کہو ہو جاؤ تم! پتّھر یا لوہا۔
    [قران آسان تحریک 17:51] یا کوئی اور مخلوق جو زیادہ مشکل ہو (ان سے بھی) تمہارے ذہن میں تو پھر نہ ضرور کہیں گے اچّھا! ہمیں کون دوبارہ زندہ کرے گا؟ کہو! وہی ذات جس نے پیدا کیا ہے تم کو پہلی بار (یہ سُن کر) وہ ہلا ہلا کر تمہارے سامنے اپنے سر پُوچھیں گے کہ کب ہوگا یہ؟ ان سے کہو کہ بہت ممکن ہے کہ ہو وہ قریب ہی۔
    [قران آسان تحریک 17:52] جس دن بُلائے گا وہ تمھیں تو تم لبّیک کہو گے اُس کے بلاوے پر اس کی حمد و ثنا کرتے ہوئے اور تمھیں ایسا گمان ہوگا کہ نہیں رہے تھے تم (دُنیا میں) مگر تھوڑی دیر۔
    [قران آسان تحریک 17:53] اور کہہ دو! میرے بندوں سے کہ وہ کہیں ایسی بات جو ہو بہترین، بے شک یہ شیطان ہے جو وسوسہ ڈالتا ہے اُن کے درمیان، یقیناً شیطان ہے انسان کا کُھلا دُشمن۔
    [قران آسان تحریک 17:54] تمھارا رب خوب جانتا ہے تمھیں اگر چا ہے تو رحم فرمائے تم پر یا اگر چاہے تو سزا دے تم کو اور نہیں بھیجا ہے ہم نے تمھیں ان پر دراوغہ بنا کر۔
    [قران آسان تحریک 17:55] اور تیرا رب خوب جانتا ہے ان سب کو جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں۔ اور یقیناً فضیلت دی ہے ہم نے بعض نبیوں کو بعض پر اور دی تھی ہم نے داؤد کو زبور۔
    [قران آسان تحریک 17:56] ان سے کہو! پکارو تم اُن کو جنہیں سمجھتے ہو تم (حاجت روا) اللہ کے سِوا، سو نہیں اختیار رکھتے وہ دُور کرنے کا تکلیف کو تم سے اور نہ حالت بدلنے کا۔
    [قران آسان تحریک 17:57] یہ (معبوُد)، جن کو پکارتے ہیں یہ لوگ، وہ خود تلاش کرتے ہیں اپنے رب تک پہنچنے کا ذریعہ کہ کون ان میں سے (اس کا) مقرب ہوتا ہے اور امّیدوار رہتے ہیں اس کی رحمت کے اور ڈرتے ہیں اس کے عذاب سے، بے شک عذاب تیرے رب کا ہے ہی ڈرنے کے لائق۔
    [قران آسان تحریک 17:58] اور نہیں ہے کوئی بستی مگر ہم ضرور ہلاک کریں گے اس کو قبل روزِ قیامت کے یا عذاب دیں گے اسے سخت عذاب۔ ہے یہ بات کتاب میں لکھی ہوئی۔
    [قران آسان تحریک 17:59] اور نہیں منع کیا ہے ہمیں اس سے کہ بھیجیں ہم نشانیاں مگر اس بات نے کہ جھٹلایا تھا انہیں پہلے لوگوں نے۔ اور دی تھی ہم نے ثمود کو اونٹنی، علانیہ تو انہوں نے ظلم کیا اس پر اور نہیں بھیجتے ہم نشانیاں مگر ڈرانے کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 17:60] اور جب کہا تھا ہم نے تم سے (اے نبی) کہ بے شک تیرے رب نے گھیر رکھا ہے لوگوں کو اور نہیں بنایا ہم نے اس منظر کو جو دکھایا ہے ہم نے تم کو مگر آزمائش لوگوں کے لیے اور وہ درخت بھی جس پر لعنت بھیجی گئی ہے قرآن میں۔ اور تنبیہ پر تنبیہ کیے جا رہے ہیں ہم انہیں، لیکن نہیں اضافہ کرتیں (ہماری یہ تنبیہات) مگر ان کی سخت سرکشی میں۔
    [قران آسان تحریک 17:61] اور جب حکم دیا ہم نے فرشتوں کو کہ سجدہ کرو آدم کو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے۔ اس نے کہا کہ کیا میں سجدہ کروں اسے جس کو پیدا کیا ہے تو نے مٹی سے؟۔
    [قران آسان تحریک 17:62] اور کہنے لگا ذرا دیکھیے تو سہی اسے جس کو فضیلت دی ہے آپ نے مجھ پر (کیا یہ اس قابل تھا؟) اگر مہلت دیں آپ مُجھے روزِ قیامت تک تو میں جڑ کاٹ ڈالوں گا اُس کی نسل کی مگر تھوڑے لوگ (بچ جائیں گے)۔
    [قران آسان تحریک 17:63] ارشاد ہوا چلا جا! اس لیے کہ جو تیری پیروی کرے گا اُن میں سے تو بے شک جہنم ہی ہوگی تمہاری سزا، بھر پور سزا۔
    [قران آسان تحریک 17:64] اور بھٹکا لےجس کو تو بھٹکا سکتا ہے ان میں سے اپنی دعوت سے اور چڑھا لا ان پر اپنے سوار اور پیادے اور شریک بن جا ان کا ان کے مال اور اولاد میں اور وعدے کرتا رہ ان سے اور نہیں وعدہ کرتا ان سے شیطان مگر جھوٹا۔

  6. #30
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 17:65] البتہ جو میرے خاص بندے ہیں نہیں ہوگا تجھے ان پر کوئی اختیار اور کافی ہے تیرا رب توکّل کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 17:66] تمھارا رب وہ ہے جو چلاتا ہے تمہاری کشتی سمندر میں تاکہ تم تلاش کرو اُس کا فضل۔ بے شک وہ ہے تم پر مہربان۔
    [قران آسان تحریک 17:67] اور جب آتی ہے تم پر کوئی مصیبت سمندر میں تو گم ہو جاتے ہیں وہ سب جنہیں تم پکارا کرتے ہو سوائے اس (ایک) کے پھر جب وہ تمھیں (مصیبت سے) بچا لاتا ہے خشکی پر تو تم منہ موڑ جاتے ہو اور ہے ہی انسان بڑا ناشکرا۔
    [قران آسان تحریک 17:68] کیا تم بے خوف ہو اس بات سے کہ دھنسا دے وہ تمھیں خشکی پر ہی (زمین میں) یا بھیج دے تم پر پتھراؤ کرنے والی آندھی پھر نہ پاؤ تم اپنے لیے کوئی کار ساز؟
    [قران آسان تحریک 17:69] یا بے خوف ہو گئے ہو تم اس سے کہ واپس بھیج دے تم کو سمندر میں دوبارہ پھر بھیجے تم پر سخت طوفانی ہوا اور وہ غرق کر دے تمھیں بدلے میں تمہاری ناشکری کے پھر نہ پاؤ تم اپنے لیے ہم پر اس کے بارے میں کوئی دعویٰ کرنے والا بھی۔
    [قران آسان تحریک 17:70] اور بے شک ہم نے بڑی عزت دی ہے بنی آدم کو اور سواریاں عطا کی ہیں ہم نے اُنھیں خشکی میں اور سمندر میں اور رزق دیا ہے اُن کو ہم نے پاکیزہ چیزوں سے اور فضیلت عطا کی ہے ہم نے اُن کو بت سی مخلوقات پر، نمایاں فضیلت۔
    [قران آسان تحریک 17:71] جس دن بلائیں گے ہم سب انسانوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ سو جس شخص کو دیا جائے گا اس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں سو یہ لوگ پڑھیں گے اپنے اعمالنامے اور نہ ہوگا اُن پر ظلم ذرّہ برابر۔
    [قران آسان تحریک 17:72] اور جو رہا اس دُنیا میں اندھا سو وہ ہوگا آخرت میں بھی اندھا بلکہ زیادہ گمراہ (اندھے سے بھی)۔
    [قران آسان تحریک 17:73] اور ان کی کوشش یہ ہے کہ فتنے میں ڈال کر تمھیں پھیر دیں اس وحی سے جو بھیجی ہے ہم نے تمہاری طرف تاکہ گھڑ لو تم ہمارے بارے میں اس کے علاوہ کچھ اور تو اس صورت میں وہ ضرور بنا لیتے تم کو اپنا دوست۔
    [قران آسان تحریک 17:74] اور اگر نہ ثابت قدم رکھا ہوتا ہم نے تم کو بہت ممکن تھا کہ تم جھک جاتے ان کی طرف کسی قدر۔
    [قران آسان تحریک 17:75] اور اس وقت ضرور چکھاتے ہم تمھیں مزہ دگنا (عذابِ) دنیا کا اور دگنا ہی (عذاب) آخرت کا پھر نہ پاتے تم اپنے لیے ہمارے مقابل کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 17:76] اور ان کی کوشش یہ ہے کہ تمہارے قدم اکھاڑ دیں اس سرزمین سے تاکہ نکال دیں تمھیں یہاں سے اور اس صورت میں نہ رہیں گے یہ خود بھی تمہارے بعد مگر بہت تھوڑی دیر۔
    [قران آسان تحریک 17:77] یہی طریق کار ہے (ہمارا) ان کے بارے میں جو بھیجے تھے ہم نے تم سے پہلے اپنے رسول اور نہ پاؤ گے تم۔
    [قران آسان تحریک 17:78] قائم کرو نماز زوالِ آفتاب سے لے کر رات کے اندھیرے تک اور (قائم کرو) فجر کی نماز بھی، بے شک نمازِ فجر (کے وقت) فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 17:79] اور رات کو تہجّد پڑھو یہ زائد عبادت ہے تمہارے لیے بعید نہیں کہ (اس کی برکت سے) فائز کر دے تمھیں تمھارا رب مقامِ محمود پر۔
    [قران آسان تحریک 17:80] اور دُعا کرو اے میرے مالک! لے جا تُو مجھے (جہاں بھی لے جائے) صِدق کے ساتھ اور نکال مجھے (جہاں سے بھی نکالے) سچائی کے ساتھ اور بنا دے تُو میرے لیے اپنی جنابِ خاص سے کسی اقتدار کو میرا مدد گار۔

  7. #31
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 17:81] اور اعلان کر دو کہ حق آگیا ہے اور مٹ گیا باطل۔ یقیناً باطل تو ہے ہی مٹنے والا۔
    [قران آسان تحریک 17:82] اور نازل کر رہے ہیں ہم قرآن میں وہ کچھ جو شفا ہے اور رحمت ہے مومنوں کے لیے اور نہیں اضافہ کرتا یہ ظالموں کے لیے سوائے خسارے کے۔
    [قران آسان تحریک 17:83] اور جب انعام سے نوازتے ہیں ہم انسان کو تو پیٹھ موڑ لیتا ہے اور اینٹھ جاتا ہے اور جب پہنچتی ہے اُسے مُصیبت تو ہو جاتا ہے مایوس۔
    [قران آسان تحریک 17:84] (ان سے) کہ دو! ہر ایک عمل کر رہا ہے اپنے طریقہ پر۔ اب یہ تمھارا رب ہی ہے جو پُوری طرح جانتا ہے کہ کون ہے ہدایت یافتہ، راستے کے اعتبار سے؟۔
    [قران آسان تحریک 17:85] اور پُوچھتے ہیں یہ لوگ تم سے رُوح کے بارے میں۔ کہو کہ روح (آتی ہے) میرے رب کے حُکم سے اور نہیں دیا گیا ہے تمھیں علم مگر تھوڑا۔
    [قران آسان تحریک 17:86] اور اگر چاہیں ہم تو چھین لے جائیں وہ سب جو وحی کیا ہے ہم نے تمہاری طرف پھر نہ پاؤ گے تم اپنے لیے اس سلسلہ میں ہمارے مقابل کوئی حمایتی۔
    [قران آسان تحریک 17:87] مگر (جو حاصل ہے تمھیں) یہ رحمت ہے تمہارے رب کی، یقیناً اُس کا فضل ہے تم پر بہت زیادہ۔
    [قران آسان تحریک 17:88] (اُن سے) کہہ دیجیے اگر کہیں ملِ کر کوشش کریں تمام جن و انس اس بات کی کہ لے آئیں کوئی چیز مانند اس قرآن کے تو نہ لاسکیں گے وہ اس کی مثل اگرچہ ہو جائیں وہ سب ایک دوسرے کے مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 17:89] اور یقیناً طرح طرح سے بار بار بیان کیا ہے ہم نے انسانوں کے لیے اس قرآن میں ہر قسم کا مضمون، لیکن انکار کر دیا (ماننے سے) اکثر انسانوں نے (اور نہ رہے) مگر کافر بن کر۔
    [قران آسان تحریک 17:90] اور اُنہوں نے کہا کہ ہر گز نہیں مانیں گے ہم تمہاری بات جب تک کہ نہ پھاڑ بہاؤ تم ہمارے لیے زمین سے کوئی چشمہ۔
    [قران آسان تحریک 17:91] یا (نہ ہو) تمہارے پاس ایک باغ کھجوروں اور انگوروں کا اور رواں کر دو تم نہریں اُن کے اندر بہترین طریقے سے۔
    [قران آسان تحریک 17:92] یا (نہ) گرا دو تم آسمان کو جیسا کہ تمھارا دعویٰ ہے ہمارے اُوپر ٹکڑے ٹکڑے کر کے یا (نہ) لے آؤ تم اللہ اور فرشتوں کو ہمارے سامنے۔
    [قران آسان تحریک 17:93] یا (جب تک نہ) ہو تمہارے لیے گھر سونے کا یا (نہ) چڑھ جاؤ تم آسمان پر۔ اور ہر گز نہیں یقین کریں گے ہم تمہارے چڑھنے کا بھی جب تک کہ (نہ) اُتارو تم ہم پر ایک تحریر جسے ہم پڑھیں خود۔ کہہ دیجیے پاک ہے میرا رب نہیں ہوں میں مگر ایک آدمی (اللہ کا) پیغام پہنچانے والا۔
    [قران آسان تحریک 17:94] اور نہیں منع کیا لوگوں کو ایمان لانے سے جب بھی آئی اُن کے پاس ہدایت مگر ان کے اسی قول نے کہ کیا بھیجا ہے اللہ نے آدمی کو رسول بنا کر۔
    [قران آسان تحریک 17:95] کہہ دیجیے! اگر ہوتے زمین میں فرشتے چل پھر رہے ہوتے اطمینان کے ساتھ تو ضرور نازل کرتے ہم اُن پر آسمان سے فرشتہ کو رسول بناکر۔
    [قران آسان تحریک 17:96] اُن سے کہیے کافی ہے اللہ گواہی کے لیے میرے اور تمہارے درمیان، یقیناً وہ ہے اپنے بندوں کے بارے میں پُوری طرح باخبر اور سب کچھ دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 17:97] اور جسے ہدایت دے اللہ سو وہی ہے ہدایت پانے والا اور جسے وہ گمراہ کر دے تو ہر گز نہ پاؤ گے تم ایسے لوگوں کے لیے کوئی مدد گار اللہ کے سِوا۔ اور گھیر کر لے آئیں گے ہم اُنھیں روزِ قیامت اوندھے منہ، اندھے، گونگے اور بہرے۔ اور اُن کا ٹھکانا ہوگا جہنّم، جب وہ ماند پڑنے لگے گا تو ہم اُسے اور زیادہ بھڑکا دیں گے۔
    [قران آسان تحریک 17:98] یہ ہے سزا اُن کی اس بنا پر کہ اُنہوں نے انکار کیا تھا ہماری آیات کا اور کہا تھا کہ کیا جب ہو جائیں گے ہم ہڈیاں اور خاک کیا واقعی ہم دوبارہ اُٹھائے جائیں گے نئے سرے سے؟۔
    [قران آسان تحریک 17:99] کیا کبھی نہیں غور کیا اُنہوں نے؟ کہ بے شک اللہ جس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو وہ قادر ہے اس پربھی کہ پیدا فرمائے اِن کی مثل (دوبارہ) لیکن مقّرر کر رکھی ہے اُس نے اُن کے لیے ایک مُدّت کوئی شک نہیں جس کے آنے میں مگر انکار کر دیا ہے ظالموں نے کہ (نہ رہیں گےوہ) بغیر کافر ہُوئے۔
    [قران آسان تحریک 17:100] اِن سے کہہ دیجیے اگر تم مالک ہوتے میرے رب کی رحمت کے خزانوں کے تو پھر ضرور روک لیتے تم اُنھیں خرچ ہونے کے ڈر سے۔ اور انسان تو ہے ہی بڑا تنگ دل۔
    [قران آسان تحریک 17:101] اور یقیناً عطا کیے تھے ہم نے موسیٰ کو نو معجزات پس پُوچھ لو بنی اسرائیل سے جب آئے موسیٰ اُن کے ہاں تو کہا تھا ان سے فرعون نے بے شک میں سمجھتا ہوں تمھیں اے موسیٰ سحر زدہ شخص۔
    [قران آسان تحریک 17:102] کہا تھا موسیٰ نے یقیناً تو جانتا ہے کہ نہیں نازل کیا ان معجزات کو مگر اُس نے جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا بصیرت کے لیے اور بے شک میں سمجھتا ہوں تجھے اے فرعون شامت زدہ شخص۔
    [قران آسان تحریک 17:103] سو ارادہ کیا فرعون نے کہ اکھاڑ پھینکے اُن کو اس سرزمین سے تو غرق کر دیا ہم نے اسے اور اُن کو بھی جو اس کے ساتھ تھے سب کو۔
    [قران آسان تحریک 17:104] اور کہا ہم نے اس کے بعد نبی اسرائیل سے بسو تم زمین میں پھر جب آن پُورا ہوگا آخرت کا وعدۂ تو لا حاضر کریں گے ہم تم سب کو ایک ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 17:105] اور حق ہی کے ساتھ نازل کیا ہے ہم نے اس قرآن کو اور حق ہی لے کر نازل ہُوا ہے اور نہیں بھیجا ہم نے تمھیں (اے محمد) مگر بشارت دینے والا اور متنبہ کرنے والا، بناکر۔
    [قران آسان تحریک 17:106] اور نازل کیا ہے ہم نے اس قرآن کو واضح مضامین کے ساتھ۔ تاکہ پڑھ کر سُناؤ تم اسے انسانوں کو ٹھہر ٹھہرکر اور نازل کیا ہے ہم نے اس کو بتدریج (حسبِ موقعہ)۔
    [قران آسان تحریک 17:107] ان سے کہہ دیجیے کہ ایمان لاؤ اس پر یا نہ لاؤ تم، یقیناً وہ لوگ جنہیں دیا گیا تھا علم اس سے پہلے جب تلاوت کیا جاتا ہے یہ اُن کے سامنے تو گرِ جاتے ہیں وہ ٹھوڑیوں کے بَل سجدے میں۔
    [قران آسان تحریک 17:108] اور پُکار اُٹھتے ہیں کہ پاک ہے ہمارا رب یقیناً ہے وعدہ ہمارے رب کا، ضرور پُورا ہوکر رہنے والا۔
    [قران آسان تحریک 17:109] اور گرِ پڑتے ہیں وہ منہ کے بل روتے ہُوئے اور اضافہ کرتا ہے (یہ کلام) اُن کے خشوع میں۔
    [قران آسان تحریک 17:110] ان سے کہہ دیجیے کہ پکارو اللہ کہہ کر یا پکارو رحمٰن کہہ کر جس نام سے بھی تم پُکارو گے اُسے سو اسی کے لیے تو ہیں سب اچھے نام اور نہ بلند آواز سے پڑھو تم اپنی نماز اور نہ بہت پست کرو تم اپنی آواز نماز میں اور اختیار کرو ان دونوں کے درمیان مناسب طریقہ۔
    [قران آسان تحریک 17:111] اور کہہ دو! سب تعریفیں اُس اللہ کے لیے ہیں جس نے ہرگز نہیں بنایا کیسی کو بیٹا اور ہر گز نہیں ہے اُس کا کوئی شریک بادشاہی میں اور ہرگز نہیں ہے اُس کا کوئی شریک بادشاہی میں اور ہرگز نہیں اُس کا کوئی مدد گار کمزوری کی بنا پر اور بڑائی بیان کرو اُس کی کمال درجے کی برائی۔

  8. #32
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 18:الكہف

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 18:1] سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے نازل فرمائی اپنے بندہ پر یہ کتاب اور نہیں رکھی اس میں کوئی کجی۔
    [قران آسان تحریک 18:2] ٹھیک ٹھیک سیدھی بات کہنے والی کتاب تاکہ خبردار کرے (لوگوں کو) سخت عذاب سے اللہ کے اور خوشخبری دے مومنوں کو جو کرتے ہیں نیک عمل، کہ یقیناً اُن کے لیے ہے اجر بہت اچھّا۔
    [قران آسان تحریک 18:3] رہیں گے یہ اس میں ہمیشہ۔
    [قران آسان تحریک 18:4] اور ڈرائے ان لوگوں کو جو کہتے ہیں کہ بنا لیا ہے اللہ نے کوئی بیٹا۔
    [قران آسان تحریک 18:5] نہیں ہے اُنھیں اس کے بارے میں کوئی علم اور نہ ان کے باپ دادا کو (تھا)، بڑی ہے وہ بات جو نکلتی ہے اُن کے مُنہ سے۔ نہیں کہتے وہ مگر جھُوٹ۔
    [قران آسان تحریک 18:6] تو شاید اے نبی! ہلاک کر دینا چاہتے ہو تم اپنے آپ کو ان کے پیچھے اگر نہ ایمان لائیں وہ اس قرآن پر مارے غم کے۔
    [قران آسان تحریک 18:7] واقعہ یہ ہے کہ بنایا ہے ہم نے ان (سب چیزوں) کو جو زمین پر ہیں زینت اس کے لیے تاکہ آزمائیں ہم لوگوں کو کہ کون ان میں بہتر ہے عمل کے لحاظ سے۔
    [قران آسان تحریک 18:8] اور یقیناً ہم بنادیں گے اس سب کو جو زمین پر ہے (بالآخر) ایک چٹیل میدان۔
    [قران آسان تحریک 18:9] کیا تم سمجھتے ہو کہ اصحابِ غار اور کہنے والے تھے ہماری عجیب نشانیوں میں سے؟
    [قران آسان تحریک 18:10] جب پناہ لی تھی چند جوانوں نے غار میں اور کہا تھا اے ہمارے مالک! عطا فرما تُو ہمیں اپنی جنابِ خاص سٍے رحمت اور مہیّا کر تُو میں ہمارے معاملات کی درستی۔
    [قران آسان تحریک 18:11] پھر تھپکی دے کر ہم نے ان کے کانوں پر (سلا دیا ان کو) اس غار میں چند برس گنتی کے۔
    [قران آسان تحریک 18:12] پھر اٹھایا ہم نے انہیں تاکہ ہم جانیں کہ کون دونوں گروہوں میں سے ہے ٹھیک شمار کرنے والا ان کے وہاں رہنے کی مدت کا۔
    [قران آسان تحریک 18:13] ہم سناتے ہیں تمھیں ان کا قصّہ بالکل ٹھیک ٹھیک۔ واقعہ یہ ہے کہ وہ چند نوجوان تھے جو ایمان لے آئے تھے اپنے رب پر اور زیادہ دی تھی ہم نے انہیں ہدایت۔
    [قران آسان تحریک 18:14] اور مضبوط کر دیے تھے ہم نے اُن کے دِل جب وہ کھڑے ہُوئے تھے اور اُنہوں نے کہا تھا کہ ہمارا رب وہی ہے جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا۔ ہرگز نہیں پکاریں گے ہم اس کے سِوا کسی معبود کو، (ایسا کریں تو) بے شک کہیں گے ہم اُس وقت غلط بات۔
    [قران آسان تحریک 18:15] اس ہماری قوم نے بنا لیے ہیں اللہ کے سوا بہت سے معبود، کیوں نہیں لاتے وہ اُن (کے معبود ہونے) پر کوئی واضح دلیل۔ سو کون ہے بڑا ظالم اس سے جو باندھے اللہ پر جھوٹ۔
    [قران آسان تحریک 18:16] اب جبکہ تم چھوڑ چُکے ہو اُنھیں اور ان (معبودوں) کو جن کی وہ پُوجا کرتے ہیں اللہ کے سِوا تو پناہ لے لو اِس غار میں پھیلا دے گا تمہارے لیے تمھارا رب اپنی رحمت کا دامن اور مہیّا کر دے گا تمہارے لیے تمہارے کاموں میں آسانی۔
    [قران آسان تحریک 18:17] اور دیکھتے ہو تو سُورج کو جب طُلوع ہوتا ہے تو کترا جاتا ہے ان کے غار کی طرف سے دائیں جانب اور جب غروب ہوتا ہے تو کنّی کاٹ جاتا ہے ان سے بائیں طرف اور وہ ہیں ایک کشادہ جگہ میں اس غار کے اندر، یہ (ایک نشانی ہے) اللہ کی نشانیوں میں سے، جسے ہدایت دے اللہ سو وہی ہے ہدایت یافتہ اور جسے گمراہ کر دے وہ تو ہرگز نہیں پائے گا تُو اس کے لیے کوئی دوست راہ بتانے والا۔
    [قران آسان تحریک 18:18] اور سمجھتے ہو تم اُنھیں کہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ سو رہے ہیں اور کروٹ دلواتے ہیں ہم اُنھیں دائیں طرف اور بائیں طرف اور اُن کا کُتّا پھیلائے بیٹھا ہے اپنے ہاتھ غار کے دہانے پر، اگر کہیں جھانک کر دیکھو تم اُنھیں تو پلٹ جاؤ تم اُن کو دیکھ کر بھاگتے ہوئے اور بھر جائے تمھارا دل اُنھیں دیکھ کر دہشت سے۔
    [قران آسان تحریک 18:19] اور اسی طرح اُٹھا کھڑا کیا ہم نے اُنھیں تاکہ پُوچھیں ایک دوسرے سے آپس میں۔ کہا ایک کہنے والے نے اُن میں سے کتنی دیر رہے ہو تم (اس حال میں)؟ اُنہوں نے کہا رہے ہیں ہم دن بھر یا دن کا کچھ حصّہ (پھر) وہ بولے تمھارا رب ہی بہتر جانتا ہے کہ کتنی دیر تم رہے ہو۔ اچھّا! بھیجو اپنے ایک آدمی کو اپنا یہ روپیہ دے کر شہر کی طرف اور اُسے چاہیے کہ وہ دیکھے کہ کس کا اچّھا ہے کھانا پھر لے آئے وہ تمہارے پاس کچھ کھانا اس سے اور چاہیے کہ ہوشیار رہے کہ نہ خبر دے بیٹھے تمہاری کسی کو۔
    [قران آسان تحریک 18:20] یقیناً یہ لوگ اگر غالب آ گئے تم پر تو سنگسار کریں گے تمھیں یا واپس لے جائیں گے تمھیں اپنے دین میں اور ہرگز نہ فلاح پاسکو گے تم اس صورت میں کبھی بھی۔

  9. #33
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 18:21] اور اس طرح ہم نے مطلع کر دیا ان کے بارے میں (اہل شہر کو) تاکہ اُنھیں معلوم ہوجائے کہ بے شک وعدہ اللہ کا سچّا ہے اور یہ کہ قیامت (برحق ہے) کوئی نہیں اس میں اس وقت جب وہ جھگڑنے لگے آپس میں ان کے بارے میں تو کہا (کچھ لوگوں نے) چُن دو اُن کے اُوپر ایک دیوار۔ اُن کا رب ہی بہتر جانتا ہے اُن کے بارے میں۔ کہا ان لوگوں نے جو غالب تھے ان کے معاملات پر ہم ضرور بنائیں گے اُن پر ایک عبادت گاہ۔
    [قران آسان تحریک 18:22] (کچھ) لوگ کہیں گے کہ وہ تین تھے اور چوتھا اُن کا گُتّا تھا، اور (کچھ) کہیں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا اُن کا کُتّا تھا، بے تُکی باتیں، اور (کچھ) کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں اُن کا کُتّا تھا، کہہ دیجیے میرا رب ہی بہتر جانتا ہے اُن کی گنتی، نہیں جانتے اُن کے بارے میں مگر کم لوگ۔ پس مت جھگڑا کرو تم اُن کے بارے میں مگر سرسری طور اور مت پوچھو تم اس کے بارے میں اُن میں سے کسی سے۔
    [قران آسان تحریک 18:23] اور کبھی نہ کہو کسی بات کے بارے میں کہ میں ضرور کروں گا یہ کل۔
    [قران آسان تحریک 18:24] (تم کچھ نہیں کر سکتے) اِلّا یہ کہ چاہے اللہ اور یاد کرو اپنے رب کو جب بُھول جاؤ تم (اس کا نام لینا) اور کہو اُمید کہ بتائے گا مجھے میرا رب زیادہ اس سے بھی ہدایت کی بات۔
    [قران آسان تحریک 18:25] اور رہے وہ اپنی غار میں تین سو سال اور بڑھا دیے ہیں لوگوں نے نو سال۔
    [قران آسان تحریک 18:26] کہہ دیجیے اللہ بہتر جانتا ہے کہ کتنی مُدّت رہے وہ، اسی کو معلوم ہیں سب چُھپی باتیں آسمانوں کی او زمین کی، کیا خوب ہے وہ دیکھنے والا اور سُننے والا، نہیں ہے مخلوقات کا اُس کے سِوا کوئی سرپرست اور نہیں شریک کرتا وہ اپنی حکومت میں کِسی کو۔
    [قران آسان تحریک 18:27] اور سُنا دو جو کچھ وحی کیا گیا ہے تمہاری طرف تمہارے رب کی کتاب میں سے، نہیں کوئی بدلنے کا مجاز اس کی باتوں کو اور ہرگز نہ پاؤ گے تم اس کے سوا کوئی جائے پناہ۔
    [قران آسان تحریک 18:28] اور مطمئن کر لو اپنے دل کو ان لوگوں کی معیت پر جو پکارتے ہیں اپنے رب کو صُبح و شام اور طلب گار ہیں اس کی رضا کے اور نہ ہٹاؤ تم اپنی نظروں کو ان کی طرف سے۔ اس غرض سے کہ پسند کرو تم زینت، دُنیاوی زندگی کی اور مت مانو بات اس کی کہ غافل کر دیا ہے ہم نے جس کے دِل کو اپنے ذکر سے اور وہ پیروی کر رہا ہے اپنی خواہش نفس کی اور ہے اس کا طریقِ کار افراط و تفریط پر مبنی۔
    [قران آسان تحریک 18:29] اور کہہ دیجیے کہ یہ حق ہے تمہارے رب کی طرف سے سو جس کا جی چاہے ایمان لے آئے اور جس کا جی چاہے انکار کر دے۔ یقیناً ہم نے مہیّا کر رکھی ہے ظالموں کے لیے ایک ایسی آگ گھیر رکھا ہے ان کو جس کی لپٹوں نے۔ اور اگر پانی مانگیں گے تو پلایا جائے گا اُن کو ایسا پانی جو تیل کی تلچھٹ جیسا ہوگا جو جُھلس دے گا منہ کو۔ بہت ہی بُرا ہے مشروب اور بہت بُری ہے وہ آرام گاہ۔
    [قران آسان تحریک 18:30] بے شک وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے نیک عمل یقیناً ہم نہیں ضائع کرتے اجر اس شخص کا جس کا عمل اعلیٰ اور معیاری ہو۔
    [قران آسان تحریک 18:31] یہی لوگ ہیں کہ ہیں ان کے لیے جنتّیں سدا بہار کہ بہتی ہیں اُن کے (محلّات کے) نیچے نہریں، پہنائے جائیں گے اُنھیں وہاں سونے کے کنگن اور پہنیں گے وہ لباس سبز رنگ کے جو بنائے گئے ہوں گے باریک ریشم اور اطلس و دیبا سے، تکیے لگا کر بیٹھیں گے وہ ان جنتوں میں اُونچی مسندوں پر۔ یہ بہترین اجر ہے۔ اور اعلیٰ درجے کی آرام گاہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 18:32] اور پیش کرو ان کے سامنے ایک مثال کہ دو شخص تھے، دیے تھے ہم نے ان میں سے ایک کو دو باغ انگور کے اور باڑ لگائی تھی ہم نے اُن کے گرد کھجور کے درختوں کی اور اُگا رکھی تھی ہم نے ان دونوں کے درمیان کھیتی بھی۔
    [قران آسان تحریک 18:33] دونوں باغ دینے لگے اپنا پھل اور نہ چھوڑی اُنہوں نے پیداوار میں کوئی کمی اور جاری کر دی ہم نے اُن کے درمیان ایک نہر۔
    [قران آسان تحریک 18:34] اور حاصل ہوا اُسے خُوب فائدہ، سو کہا اس نے اپنے ساتھی سے باتیں کرتے ہُوئے کہ میں زیادہ دوں تم سے مال میں بھی اور زیادہ طاقتور جتھّا رکھتا ہوں۔
    [قران آسان تحریک 18:35] پھر داخل ہوا وہ اپنے باغ میں ظلم کرتا ہُوا اپنے اُوپر۔ کہنے لگا! میں نہیں سمجھتا کہ فنا ہوجائے گا یہ باغ کبھی۔
    [قران آسان تحریک 18:36] اور میں نہیں خیال کرتا کہ قیامت آئے گی (کبھی) اور اگر کہیں میں لوٹایا گیا اپنے رب کے حضور تو ضرور پاؤں گا میں بہتر اس سے بھی جگہ۔
    [قران آسان تحریک 18:37] کہا اس سے اُس کے ساتھی نے باتیں کرتے ہُوئے کیا کفر کرتا ہے تُو اس ذات کے ساتھ جس نے پیدا کیا ہے تجھے مٹّی سے پھر نطفہ سے پھر بنا کھڑا کیا اس نے تجھے ایک مکمل آدمی۔
    [قران آسان تحریک 18:38] لیکن میں کہتا ہوں کہ وہی اللہ میرا رب ہے اور نہیں شریک کرتا میں اپنے رب کے ساتھ کسی کو۔
    [قران آسان تحریک 18:39] اور کیوں نہیں جب تُو داخل ہُوا تھا اپنے باغ میں تو کہا تُو نے: ماشاء اللہ (کہ وہی ہوگا جو چاہے اللہ)، لاقوّۃ الّا باللہ (کچھ اختیار نہیں مگر اللہ کی توفیق سے)؟ اگر دیکھتا ہے تُو مجھے کہ میں کم ہوں تجھے سے مال و اولاد میں۔
    [قران آسان تحریک 18:40] سو بعید نہیں کہ میرا رب عطا کر دے مجے بہتر تیرے باغ سے اور بھیج دے تیرے باغ پر کوئی آفت آسمان سے اور ہو کر رہ جائے وہ چٹیل میدان۔
    [قران آسان تحریک 18:41] یا اُترجائے اس کا پانی گہرائی میں تو نہ کر سکے تُو اس کو حاصل۔
    [قران آسان تحریک 18:42] اور مارا گیا اُس کا پھل اور ملتا رہ گیا وہ اپنے ہاتھ اس پر جو اس نے خرچ کیا تھا س میں کیونکہ وہ گرا ہُوا تھا اپنے چھپّروں پر، اب وہ کہنے لگا کاش! نہ شریک ٹھہرایا ہوتا میں نے اپنے رب کے ساتھ کسی کو۔
    [قران آسان تحریک 18:43] اور نہ تھا اس کے پاس کوئی جتھّا جو اس کی مدد کرتا اللہ کے سوا اور نہ تھا وہ اس قابل کہ خود بدلہ لیتا۔
    [قران آسان تحریک 18:44] اس وقت (معلوم ہوا) کہ کار سازی کا اختیار اللہ ہی کو ہے جو برحق ہے، وہی بہتر دینے والا ہے ثواب اور وہی بہتر کرنے والا ہے انجام کو۔
    [قران آسان تحریک 18:45] اور بیان کرو اُن کے سامنے مثال دُنیاوی زندگی کی (کہ وہ) مانند ہے اس پانی کے جسے برسایا ہم نے آسمان سے تو خوب گھنی ہو گئی اس کی وجہ سے روئیدگی زمین کی پھر بن کر رہ گئی وہ بُھس جسے اڑائے لیے پھرتی ہیں ہوائیں۔ اور ہے اللہ ہر چیز پر پُوری قدرت رکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 18:46] مال اور بیٹے رونق ہیں دنیاوی زندگی کی اور باقی رہ جانے والی نیکیاں ہی بہتر ہیں تیرے رب کے نزدیک نتیجہ کے لحاظ سے اور بہتر ہیں اُمید کے اعتبار سے۔
    [قران آسان تحریک 18:47] اور جس دن چلائیں گے ہم پہاڑوں کو اور دیکھے گا تُو زمین کو کُھلا میدان اور اکٹھّا کریں گے ہم سب کو، تو نہیں چھوڑیں گے ہم اُن میں سے کسی ایک کو۔
    [قران آسان تحریک 18:48] اور پیش کیے جائیں گے سب تیرے رب کے حضور صف در صف، (دیکھ لو) بلاشُبہ آ گئے ہو تم ہمارے حضور ویسے ہی جیسا پیدا کیا تھا ہم نے تم کو پہلی بار، جبکہ تم سمجھتے تھے کہ قطعاً نہیں مقّرر کیا ہے ہم نے تمہارے لیے کوئی پیشی کا وقت۔
    [قران آسان تحریک 18:49] اور رکھ دیا جائے گا اعمالنامہ سو تم دیکھو گے مجرموں کو کہ ڈر رہے ہوں گے وہ اس سے جو اس میں (درج) ہوگا اور کہیں گے ہائے ہماری کم بختی کیسی ہے یہ تحریر نہیں چھوڑی اس نے کوئی چھوٹی اور نہ بڑی (حرکت جو ہم نے کی تھی) مگر درج کر لیا ہے اُسے اور پائیں گے وہ اپنے اعمال کو سامنے اور نہیں ظلم کرے گا تیرا رب کسی پر۔
    [قران آسان تحریک 18:50] اور جب کہا تھا ہم نے فرشتوں سے کہ سجدہ کرو آدم کو تو سجدہ کیا اُنہوں نے سوئے ابلیس کے۔ تھا وہ جِنوں میں سے اس لیے نافرمانی کی اس نے اپنے رب کے حُکم کی۔ تو کہا بناتے ہو تم اُسے اور اس کی اولاد کو اپنا سرپرست میرے سوا حالانکہ وہ تمہارے دشمن ہیں؟ اور بہت ہی بُرا ظالموں کے لیے یہ بدل (جسے وہ اختیار کر رہے ہیں)۔

  10. #34
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 18:51] نہیں بُلایا تھا میں نے اُنھیں پیدا کرتے وقت آسمانوں کے اور زمین کے اور نہ اُن کی اپنی تخلیق کے وقت اور نہیں ہوں میں ایسا کہ بناؤں گمراہ کرنے والون کو اپنا مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 18:52] اور جس دن ارشاد فرمائے گا وہ کہ پکارو تم میرے شرکاء کو جنہیں تم مانا کرتے تھے تو وہ پکاریں گے اُنھیں لیکن نہیں جواب دیں گے وہ انہیں اور بنا دیں گے ہم اُن کے درمیان ایک ہلاکت کا گڑھا۔
    [قران آسان تحریک 18:53] اور دیکھیں گے مجرم آگ کو تو سمجھ لیں گے کہ یقیناً اُنھیں گرِنا ہے اس میں اور نہ پائیں گے اس سے بچنے کا کوئی راستہ۔
    [قران آسان تحریک 18:54] اور یقیناً طرح طرح سے بار بار بیان کیا ہے ہم نے اس قرآن میں انسانوں کے لیے ہر طرح کا مضمون۔ لیکن ہے انسان ہر چیز سے بڑھ کر جھگڑالو۔
    [قران آسان تحریک 18:55] اور نہیں منع کیا انسانوں کو ایمان لانے سے جب آئی اُن کے پاس ہدایت اور (اس سے کہ) معافی مانگتے وہ اپنے رب سے مگر اس (خواہش) نے کہ آئے اُن پر وہی کچھ جو آ چکا ہے پہلوں پر یا یہ کہ دیکھ لیں وہ آتے ہُوئے عذاب کو سامنے سے۔
    [قران آسان تحریک 18:56] اور نہیں بھیجتے ہم رسولوں کو مگر اس لیے کہ خوشخبری دیں اورڈدرائیں جبکہ جھگڑا کرتے ہیں یہ کافر جھُوٹی باتیں بناکر تاکہ نیچا دکھائیں اُن سے حق کو اور بنا لیا ہے انہوں نے میری آیات کو اور ان تنبیہات کو جو اُنھیں کی گئیں، مذاق۔
    [قران آسان تحریک 18:57] اور کون بڑا ظالم ہے اس شخص سے جسے یاد دلائی جائیں نشانیاں اس کے رب کی اور وہ منہ پھیر لے اُن سے اور بھُول جائے اس (انجام) کو جس کا اہتمام اس نے اپنے ہاتھوں کیا ہے۔ بے شک ہم نے چڑھا دیے ہیں ان کے دِلوں پر غلاف تاکہ (نہ) سمجھ سکیں یہ قرآن کو اور (پیدا کر دیا ہے) اُن کے کانوں مین بہرہ پن اور اب یہ حال یہ کہ اگر تم بلاؤ اُنھیں ہدایت کی طرف تو نہ ہدایت پائیں گے یہ اب کبھی۔
    [قران آسان تحریک 18:58] اور تیرا رب ہے، بڑا بخشنے والا اور رحم فرمانے والا۔ ورنہ اگر کہیں گرفت فرماتا اُن کی بسبب ان کے اعمال کے تو جلد لے آتا ان پر عذاب۔ لیکن ان کے لیے ایک وقت مقّرر ہے نہیں پائیں گے وہ اس سے بچ کر نکلنے کے لیے کوئی راہ۔
    [قران آسان تحریک 18:59] اور یہ ہیں وہ بستیاں جنہیں ہلاک کیا تھا ہم نے جب اُنہوں نے ظلم کیا اور طے کر رکھا تھا ان کی ہلاکت کے لیے ایک وقتِ معیّن۔
    [قران آسان تحریک 18:60] اور جب کہا تھا موسیٰ نے اپنے خادم سے کہ نہ ختم کروں گا میں (اپنا سفر) حتّٰی کہ پہنچ جاؤں سنگم پر دونوں دریاؤں کے ورنہ چلتا ہی رہوں گا میں برسوں۔
    [قران آسان تحریک 18:61] پھر جب پہنچ گئے وہ دونوں اُن کے سنگم پر تو بھُول گئے اپنی مچھلی کو اور بنا لیا اس نے اپنا راستہ سمندر میں جیسے کوئی سرنگ لگی ہو۔
    [قران آسان تحریک 18:62] پھر جب آگے چلے گئے وہ دونوں تو کہا موسیٰ نے اپنے خادم سے کہ لاؤ ہمارا ناشتہ، یقیناً پہنچی ہے ہمیں اس سفر سے بڑی تکلیف۔
    [قران آسان تحریک 18:63] خادم نے کہا آپ نے دیکھا (کیا ہوا) جب ہم ٹھہرے تھے اس چٹان کے پاس اس وقت میں بھُول گیا تھا مچھلی کو اور نہیں غافل کیا تھا مجھے مگر شیطان نے اس بات سے کہ میں ذکر کروں اُس کا (آپ سے) اور بنا لیا تھا اس نے اپنا راستہ سمندر میں، عجیب طریقے سے۔
    [قران آسان تحریک 18:64] موسیٰ نے کہا یہی ہے وہ بات جس کی ہمیں تلاش تھی۔ پھر واپس ہوئے وہ اپنے نقوشِ قدم پر پاؤں رکھتے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 18:65] سوپایا اُنہوں نے ایک بندے کو ہمارے بندوں میں سے جسے نوازا تھا ہم نے اپنی رحمتِ خاص سے اور سکھایا تھا ہم نے اسے اپنی طرف سے ایک (خاص) علم۔
    [قران آسان تحریک 18:66] کہا اُس سے موسیٰ نے کیا میں تمہارے ساتھ چل سکتا ہوں تاکہ تعلیم دیں آپ مجھے اس کی جو سکھائی گئی ہے آپ کو دانشمندی۔
    [قران آسان تحریک 18:67] انہوں نے کہا یقیناً آپ نہ کر سکیں گے میرے ساتھ رہ کر صبر۔
    [قران آسان تحریک 18:68] اور کیسے کر سکتے ہیں آپ صبر اس بات پر جس کی نہ ہو آپ کو خبر۔
    [قران آسان تحریک 18:69] موسیٰ نے کہا ضرور پائیں گے آپ مجھے انشاء اللہ صبر کرنے والا اور نہ نافرمانی کروں گا میں آپ کی کسی معاملہ میں۔
    [قران آسان تحریک 18:70] اُنہوں نے کہا اچّھا اگر آپ چلتے ہیں میرے ساتھ تو نہیں پوچھیں گے کوئی بات جب تک کہ (نہ) کروں آپ سے اُس کا ذکر۔
    [قران آسان تحریک 18:71] پھر روانہ ہُوئے وہ دونوں، یہاں تک کہ جب وہ سوار ہُوئے ایک کشتی میں تو سوراخ کر دیا اس میں (اس بندہ نے) موسیٰ نے کہا کیا آپ نے سوراخ کیا ہے اس میں تاکہ ڈبو دیں کشتی والوں کو؟ یقیناً کی ہے آپ نے بڑی عجیب حرکت۔
    [قران آسان تحریک 18:72] اُنہوں نےکہا کیا نہیں کہا تھا میں نے آپ سے کہ نہیں کر سکیں گے آپ میرے ساتھ رہ کر صبر؟
    [قران آسان تحریک 18:73] موسیٰ نے کہا نہ گرفت کیجیے میری بُھول چُوک پر اور نہ اختیار کیجیے میرے معاملے میں سختی۔
    [قران آسان تحریک 18:74] چنانچہ چلے پھر وہ دونوں حتّٰی کہ ملے وہ دونوں ایک لڑکے سے اور قتل کر دیا اس نے اُسے۔ موسیٰ نے کہا کیا قتل کر دیا ہے آپ نے ایک معصوم جان کو بغیر کسی کے عوض؟ یقیناً کی ہے آپ نے بہت ہی بُری حرکت۔
    [قران آسان تحریک 18:75] اُنہوں نے کہا کیا نہیں کہا تھا میں نے آپ سے کہ یقینا آپ نہیں کرسکیں گے میرے ساتھ رہ کر صبر۔

  11. #35
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 18:76] موسیٰ نے کہا اگر پُوچھوں میں آپ سے کوئی بات اس کے بعد تو نہ رکھیے گا مجھے اپنے ساتھ۔ یقینا مِل گیا ہے آپ کو میری طرف سے عذر۔
    [قران آسان تحریک 18:77] پھر چل پڑے وہ دونوں حتّٰی کہ جب پہنچے وہ دونوں ایک بستی والوں کے پاس تو اُنہوں نے کھانا طلب کیا وہاں کے رہنے والوں سے تو انکار کردیا اُنہون نے اُنہیں مہمان بنانے سے پھر دیکھی اُنہوں نے وہاں ایک دیوار جو گرا چاہتی تھی تو اس نے اسے درست کردیا۔ موسیٰ نے کہا اگر آپ چاہتے تو ضرور لے سکتے تھے اس کام پر اُجرت۔
    [قران آسان تحریک 18:78] اُنہوں نے کہا اب جدائی ہے میرے اور آپ کے درمیان۔ میں بتائے دیتا ہوں آپ کو حقیقت ان باتوں کی کہ نہ کرسکے آپ اُن پر صبر۔
    [قران آسان تحریک 18:79] چنانچہ وہ کشتی سو تھی وہ چند مسکینوں کی جو مزدوری کیا کرتے تھے سمندر میں، میں نے چاہا کہ اسے عیب دار کردُوں کیونکہ ہے اُن کے آگے ایک بادشاہ جو چھین لیتا ہے ہر کشتی زبردستی۔
    [قران آسان تحریک 18:80] اور رہ گیا وہ لڑکا (جسے قتل کیا گیا تھا) تو تھے اس کے ماں باپ مومن سو ہمیں ڈر ہوا کہ تنگ کرے گا اُنہیں اپنی سرکشی اور کفر سے۔
    [قران آسان تحریک 18:81] سو ہم نے چاہا کہ بدلے میں دے اُن کو اُن کا رب (ایسی اولاد) جو بہتر ہو اس سے اخلاق میں اور زیادہ قریب ہو صلہ رحمی میں۔
    [قران آسان تحریک 18:82] اور رہ گئی وہ دیوار سو تھی وہ دو بچّوں کی جو یتیم تھے شہر میں اور تھا نیچے اس کے خزانہ اُن کا اور تھا اُن کا باپ ایک نیک آدمی۔ پس چاہا تمہارے رب نے کہ وہ جوان ہوں اور نکال لیں اپنا خزانہ۔ یہ مہربانی تھی آپ کے رب کی طرف سے اور نہیں کیا ہے میں نے یہ (جو کچھ کیا ہے) اپنے اختیار سے۔ یہ ہے حقیقت ان باتوں کی کہ نہ کرسکے آپ جن پر صبر۔
    [قران آسان تحریک 18:83] اور پُوچھتے ہیں یہ لوگ تم سے ذُوالقرنین کے بارے میں۔ کہو ابھی سُناتا ہُوں میں تمہیں اُن کا کچھ حال۔
    [قران آسان تحریک 18:84] بے شک ہم نے اقتدار عطا کیا تھا اُسے زمین میں اور عطا کیے تھے اُسے ہم نے ہر قسم کے اسباب و وسائل۔
    [قران آسان تحریک 18:85] چنانچہ اس نے مہیّا کیا (ایک سفر کا) سامان۔
    [قران آسان تحریک 18:86] یہاں تک کہ جب پہنچا غروبِ آفتاب (کی حد) تک تو دیکھا سُورج کو کہ غروب ہورہا ہے سیاہ پانی کے چشمے میں اور ملی اُسے اس کے پاس ایک قوم۔ ہم نے کہا! اے ذوالقرنین: چاہو تو سزا دو تم اُنہیں اور اگر چاہو تو اختیار کرلو اُن کے بارے میں اچّھا رویّہ۔
    [قران آسان تحریک 18:87] اس نے کہا اچّھا! جو ظلم کرے گا ان میں سے تو ضرور ہم سزا دیں گے اُسے پھر وہ لوٹایا جائے گا اپنے رب کی طرف اور وہ اُسے سخت عذاب دے گا۔
    [قران آسان تحریک 18:88] لیکن جو کوئی ایمان لائے گا اور کرے گا نیک عمل تو اس کے لیے ہے اچّھی جزا اور ضرور کہیں گے ہم بھی اس سے اپنے احکام کے سلسلے میں نرم (بات)۔
    [قران آسان تحریک 18:89] پھر اس نے مہیّا کیا (ایک اور سفر کا) سامان۔
    [قران آسان تحریک 18:90] یہاں تک کہ جب پہنچا وہ طلوعِ آفتاب کے مقام پر تو دیکھا اس نے کہ سُورج طلوع ہو رہا ہے ایک ایسی قوم پر کہ نہیں مہیّا کی ہے ہم نے اُن کے لیے سُورج سے کوئی اوٹ۔
    [قران آسان تحریک 18:91] یہ حال تھا اُن کا اور یقینا ہمیں معلوم تھا جو کچھ ذوالقرنین کے پاس تھا۔
    [قران آسان تحریک 18:92] پھر اس نے مہیّا کیا (ایک اور سفر کا) سامان۔
    [قران آسان تحریک 18:93] یہاں تک کہ جب پہنچا دو پہاڑوں کے درمیان تو مِلی اُسے پہاڑوں کے اِس طرف ایک قوم جو نہیں لگتی تھی کہ سمجھے کوئی بات۔
    [قران آسان تحریک 18:94] اُنہوں نے کہا: اے ذوالقرنین بے شک یاجوج اور ماجوج فساد مچاتے ہیں زمین میں تو کیا مہیّا کریں ہم تمہارے لیے کچھ محصُول اور غرض سے کہ بنادو تم ہمارے اور اُن کے درمیان ایک بند۔
    [قران آسان تحریک 18:95] اس نے کہا جو کچھ عطا کر رکھا ہے مجھے اس سلسلہ میں میرے رب نے وہ زیادہ بہتر ہے البتّہ مدد کرو تم میری قوّت سے بنادُوں گا میں تمہارے اور اُن کے درمیان ایک مضبوط بند۔

  12. #36
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 18:96] لادو تم مجھے ٹکڑے لوہے کے۔ یہاں تک کہ جب پاٹ دیا اس نے اس خلا کو جو دو پہاڑوں کے درمیان تھی تو کہا دھونکو یہاں تک کہ جب کردیا اُسے آگ کا انگارہ تو کہا لاؤ میرے پاس انڈیلوں گا میں اس کے اُوپر پگھلا ہُوا تانبا۔
    [قران آسان تحریک 18:97] سو نہ اُن میں طاقت ہے کہ اس پر چڑھ سکیں اور نہ لگاسکیں گے اس میں نقب۔
    [قران آسان تحریک 18:98] کہا ذوالقرنین نے یہ مہربانی ہے میرے رب کی۔ پھر جب آئے گا وعدہ میرے رب کا تو کردے گا وہ اس کو ریزہ ریزہ اور ہے وعدہ میرے رب کا سچّا۔
    [قران آسان تحریک 18:99] اور چھوڑ دیا ہم نے ان میں سے بعض کو اس دن سے کہ وہ گھتم گتھا ہوتے رہیں بعض کے ساتھ۔ پھر پھونکا جائے گا صور سو جمع کریں گے ہم ان سب کو ایک ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 18:100] اور سامنے لائیں گے ہم جہنّم کو اس دن کافروں کے، پُوری طرح۔
    [قران آسان تحریک 18:101] وہ کافر کہ پڑا ہوُا تھا ان کی آنکھوں پر پردہ میری نصیحت کی طرف سے اور تھے وہ ایسے کہ نہ طاقت رکھتے تھے کچھ سُننے کی۔
    [قران آسان تحریک 18:102] کیا خیال کرتے ہیں یہ کافر لوگ کہ وہ بنالیں گے میرے بندوں کو میرے سِوا اپنا کارساز۔ یقینا بنا رکھا ہے ہم نے جہنّم کو کافروں کے لیے سامانِ ضیافت۔
    [قران آسان تحریک 18:103] ان سے کہیے کیا خبر دیں ہم تمہیں ان لوگوں کی جو سب سے زیادہ ناکام و نامراد ہیں اپنے اعمال کے لحاظ سے۔
    [قران آسان تحریک 18:104] وہ کہ ضائع ہوگئی اُن کی جد و جہد دُنیاوی زندگی کے کاموں میں اور وہ سمجھتے رہے کہ وہ اچھّے کام کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 18:105] یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے جھٹلایا تھا اپنے رب کی آیات کو اور اس کے حضور پیش ہونے کو تو ضائع ہوگئے اُن کے اعمال چنانچہ نہ دیں گے ہم ان (کے اعمال) کو روز قیامت کوئی وزن۔
    [قران آسان تحریک 18:106] یہ ہے بدلہ ان کا یعنی جہنّم بسبب اُن کے کفر کے اور اُڑایا تھا اُنہوں نے میری آیات اور رسُولوں کا مذاق۔
    [قران آسان تحریک 18:107] یقینا وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے نیک کام ہوگی اُن کی جنّت الفردوس میں مہمان نوازی۔
    [قران آسان تحریک 18:108] ہمیشہ رہیں گے وہ اس میں اور نہ چاہیں گے اس سے نکلنا۔
    [قران آسان تحریک 18:109] کہہ دیجیے کہ اگر بن جائے سمندر روشنائی میرے رب کی باتیں لکھنے کے لیے تو ضرور ختم ہوجائے سمندر اس سے پہلے کہ ختم ہوں باتیں میرے رب کی اور خواہ لے آئیں ہم اتنی ہی اور روشنائی۔
    [قران آسان تحریک 18:110] کہہ دیجیے (اے نبی) کہ درحقیقت میں بھی ایک بشر ہوں تم ہی جیسا، وحی کی جاتی ہے میری طرف یہ حقیقت کہ بس تمہارا معبود تو الٰہِ واحد ہے سو جو شخص ہے اُمیدوار اپنے رب سے ملاقات کا اسے چاہیے کہ کرے کام اچھے اور نہ شریک بنائے اپنے رب کی عبادت میں کسی کو۔

Page 3 of 5 FirstFirst 12345 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •