Page 4 of 5 FirstFirst 12345 LastLast
Results 37 to 48 of 53

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20

  1. #37
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 19:مريم

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 19:1] کاف۔ ہا۔ یا۔ عین۔ صاد
    [قران آسان تحریک 19:2] زکر ہے تیرے رب کی رحمت کا (جو اس نے کی) اپنے بندے زکریا پر۔
    [قران آسان تحریک 19:3] جب اُس نے پُکارا تھا اپنے رب کو چُپکے چپکے۔
    [قران آسان تحریک 19:4] اس نے عرض کیا تھا: اے مریے مالک! بے شک گھل گئی ہیں ہڈیاں میری اور بھڑک اُٹھا ہے میرا سر بڑھاپے کی سفیدی سے اور نہیں رہا میں تجھ سے دُعا مانگ کر اے میرے مالک کبھی نامراد۔
    [قران آسان تحریک 19:5] اور بے شک مجھے سخت ڈر ہے اپنے بھائی بندوں سے اپنے پیچھے اور ہے میری بیوی بانجھ سو عطا کردے تو مجھے اپنے فضلِ خاص سے ایک بیٹا۔
    [قران آسان تحریک 19:6] جو وارث بنے میرا اور میراث پائے آلِ یعقوب سے اور بنا تو اسے اے میرے مالک! پسندیدہ (انسان)۔
    [قران آسان تحریک 19:7] (ارشاد ہُوا) اے زکریا! یقینا ہم بشارت دیتے ہیں تمہیں ایک لڑکے کی جس کا نام یحیٰی ہوگا، نہیں رکھا ہم نے یہ نام اس سے پہلے کسی کا۔
    [قران آسان تحریک 19:8] عرض کیا: اے میرے مالک! کیونکر ہوگا میرے ہاں لڑکا جبکہ ہے میری بیوی بانجھ اور میں پہنچ گیا ہُوں بڑھاپے میں انتہا کو۔
    [قران آسان تحریک 19:9] ارشاد ہُوا: ایسا ہی ہوگا، فرماتا ہے تیرا رب، یہ (پیدا کرنا) میرے لیے بہت آسان ہے۔ آخر پیدا کرچُکا ہوں میں ہی تجھ کو بھی اس سے پہلے جبکہ نہ تھا تو کوئی چیز۔
    [قران آسان تحریک 19:10] عرض کیا: اے میرے مالک! مقرر کردے تو میرے لیے کوئی نشانی۔ ارشاد ہُوا: تیرے لیے نشانی یہ ہے کہ نہ بات کرسکے گا تو لوگوں سے تین رات (دن) مسلسل۔
    [قران آسان تحریک 19:11] چنانچہ نکل کر آئے وہ اپنی قوم کے پاس حجرہ سے اور اشارے سے کہا اُنہیں کہ تسبیح کرتے رہو (اللہ کی) صبح و شام۔
    [قران آسان تحریک 19:12] (جب لڑکا پیدا ہوگیا تو ارشاد ہوا) اے یحییٰ! تھام لو ہماری کتاب کو مضبوطی سے۔ اور نوازا تھا ہم نے اسے دانائی سے بچپن میں ہی۔
    [قران آسان تحریک 19:13] اور نرم دلی عطا کی تھی اپنی جنابِ خاص سے اور پاکیزگی بھی۔ اور تھا وہ پرہیزگار۔
    [قران آسان تحریک 19:14] اور حق شناس اپنے والدین کا اور نہ تھا سرکش، نافرمان۔
    [قران آسان تحریک 19:15] اور سلام یحیٰی پر جس دن وہ پیدا ہُوا اور جس دن مرے گا۔ اور جس دن اُٹھایا جائے گا دوبارہ زندہ کر کے۔
    [قران آسان تحریک 19:16] اور بیان کرو حال اس کتاب میں مریم کا۔ جب کنارہ کش ہو کر وہ اپنے گھروالوں سے (معتکف ہوگئی) مشرقی گوشہ میں۔
    [قران آسان تحریک 19:17] اور لٹکالیا اُن کی طرف پردہ۔ تو بھیجا ہم نے اُس کی طرف اپنا فرشتہ اور نمودا ہُوا وہ بن کر اس کے سامنے ایک پُورا آدمی۔
    [قران آسان تحریک 19:18] کہا امریم نے بے شک میں پناہ لیتی ہُوں رحمن کی تجھ سے اگر ہے تو اللہ سے ڈرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 19:19] اس نے کہا: حقیقت یہ ہے کہ میں بھیجا ہُوا ہوں تمہارے رب کا تاکہ عطا کروں تمہیں ایک پاکیزہ لڑکا۔
    [قران آسان تحریک 19:20] مریم نے کہا کیونکر ہوگا میرے ہاں لڑکا جبکہ نہیں چھُوا ہے مُجھے کسی آدمی نے اور نہیں ہُوں میں بدکار۔
    [قران آسان تحریک 19:21] اس نے کہا ایسا ہی ہوگا، فرمایا ہے تمہارے رب نے کہ ایسا کرنا مریے لیے بہت آسان ہے اور یہ اس لیے کریں گے کہ بنائیں ہم اسے ایک نشانی انسانوں کے لیے اور رحمت اپنی طرف سے
    [قران آسان تحریک 19:22] سو حاملہ ہوگئیں مریم اور چلی گئیں اسی حالت میں ایک دُور دراز جگہ۔
    اور ہے یہ معاملہ طے شدہ۔

  2. #38
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 19:23] پھر لے گیا اُسے دردِزہ ایک کھجور کے درخت کے نیچے۔ کہنے لگیں کاش میں مرجاتی اس سے پہلے ہی اور ہوجاتی بے نام و نشان!۔
    [قران آسان تحریک 19:24] ھر پُکارا اُسے فرشتے نے نچلی جانب سے کہ غم نہ کرو یقینا رواں کردیا ہے تمہارے رب نے تمہارے نیچے ایک چشمہ۔
    [قران آسان تحریک 19:25] اور ہلاؤ اپنی طرف کھجور کے تنے کو تو ٹپک پڑیں گی تم پرکھجوریں، پکی ہُوئی۔
    [قران آسان تحریک 19:26] پس کھاؤ اور پیئو اور ٹھنڈی کرو اپنی آنکھیں پھر اگر دیکھو تم آدمیوں میں سے کسی کو تو (اشارے سے) کہہ دو کہ بیشک میں نے نذر مانی ہے رحمٰن کے لیے (چُپ کے) روزے کی سو ہرگز نہیں بات کروں گی میں آج کسی شخص سے۔
    [قران آسان تحریک 19:27] پھر لائی وہ اس (بچّہ) کو اپنی قوم کے پاس گود میں اُٹھائے ہُوئے۔ وہ کہنے لگے: اے مریم! تم نے تو کرڈالا ہے بڑا پاپ۔
    [قران آسان تحریک 19:28] اے ہارون کی بہن! نہ تھا تیرا باپ بُرا آدمی اور نہ تھی تمہاری ماں بد کار۔
    [قران آسان تحریک 19:29] پس اشارہ کیا مریم نے بچّہ کی طرف۔ وہ کہنے لگے کیسے بات کریں ہم اس سے جو ہے گود میں ایک چھوٹا سا بچّہ؟
    [قران آسان تحریک 19:30] (اس وقت وہ بچّہ) بول اُٹھا: بے شک میں بندہ ہوں اللہ کا۔ عطا کی ہے اُس نے مجھے کتاب اور بنایا ہے مجھے نبی۔
    [قران آسان تحریک 19:31] اور کیا ہے اس نے مجھے برکت والا جہاں بھی میں ہوں اور حکم دیا ہے اس نے مجھے نماز کا اور زکوٰۃ کا جب تک رہوں میں زندہ۔
    [قران آسان تحریک 19:32] اور حق شناس رہوں اپنی والدہ کا اور نہیں بنایا اُس نے مجھے سرکش اور بدبخت۔
    [قران آسان تحریک 19:33] اور سلام ہے مجھ پر جس دن پیدا ہُوا میں اور جس دن مروں گا اور جس دن اُٹھایا جاؤں گا میں زندہ کر کے۔
    [قران آسان تحریک 19:34] یہ ہیں عیسیٰ ابن مریم (اور یہ ہے وہ) سچّی بات جس کے بارے میں جھگڑتے ہیں یہ لوگ۔
    [قران آسان تحریک 19:35] نہیں ہے اللہ کے شایانِ شان کہ بنائے کسی کو بیٹا، پاک ہے اُس کی ذات۔ جب فیصلہ کرلیتا ہے کسی کام کا تو بس حکم دیتا ہے اُسے کہ ہوجا اور وہ ہوجاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 19:36] اور بے شک اللہ ہی میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے سو اُسی کی عبادت کرو۔ یہی ہے راہ سیدھی۔
    [قران آسان تحریک 19:37] اس کے باوجود اختلاف کرنے لگے نصاریٰ کے فرقے آپس میں، سو بڑی تباہی ہوگی ان لوگوں کے لیے جنہوں نے انکار کیا بڑے دن کی پیشی کے وقت۔
    [قران آسان تحریک 19:38] خوب سُن رہے ہوں گے وہ اور خُوب دیکھ رہے ہوں گے اُس دن جب یہ حاضر ہوں گے ہمارے سامنے لیکن یہ ظالم آج پڑے ہُوئے ہیں کُھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 19:39] اور ڈراؤ اُنہیں حسرت کے دن سے جب فیصلہ ہوجائے گا سارے معاملہ کا جبکہ آج یہ لوگ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں اور ایمان نہیں لارہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 19:40] بے شک ہم ہی وارث ہوں گے زمین کے اور اُن کے جو (بستے ہیں) زمین پر اور ہماری طرف ہی اُنہیں لوٹایا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 19:41] اور بیان کرو حال اس کتاب میں ابراہیم کا۔ اس طرح کہ وہ تھے بہت سچے انسان اور نبی۔
    [قران آسان تحریک 19:42] جب کہا تھا اُنہوں نے اپنے باپ سے، ابا جان! کیوں عبادت کرتے ہو تم ان چیزوں کی جو نہ سن سکتی ہیں اور نہ دیکھ سکتی ہیں اور نہ فائدہ پہنچا سکتی ہیں آپ کو ذرا بھی۔
    [قران آسان تحریک 19:43] اے ابّا جان: بے شک میرے پاس آیا ہے ایسا علم جو نہیں آیا تمہارے پاس سو پیروی کرو میری بتاؤں گا میں تمہیں راستہ، سیدھا۔
    [قران آسان تحریک 19:44] اے ابّا جان: نہ بندگی کیجیے شیطان کی۔ بے شک شیطان ہے رحمن کا سخت نافرمان۔
    [قران آسان تحریک 19:45] ابّا جان: مجھے ڈر لگتا ہے کہ کہیں آجائے تم پر عذاب رحمن کی طرف سے اور بن جاؤ تم شیطان کے ساتھی۔
    [قران آسان تحریک 19:46] باپ نے کہا: کیا پھر گئے ہو تم میرے معبودوں سے اے ابراہیم! اگر نہ باز آؤ گے تو میں تمہیں سنگسار کردوں گا اور چھوڑ دو تم مجھے ہمیشہ کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 19:47] ابراہیم نے کہا: سلام ہو تم پر میں ضرور بخشش کی دُعا کروں گا تمہارے لیے اپنے رب سے بے شک وہ ہے مجھ پر بڑا ہی مہربان۔
    [قران آسان تحریک 19:48] اور چھوڑتا ہوں میں تمہیں اور اُن کو بھی جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا اور پُکاروں گا میں اپنے ہی رب کو، مجھے اُمید ہے کہ نہیں رہوں گا میں پُُکار کر اپنے رب کو، نامراد۔
    [قران آسان تحریک 19:49] پھر جب جُدا ہوگئے ابراہیم اُن سے اور ان چیزوں سے بھی جن کو وہ پُوجتے تھے اللہ کے سوا، اور عطا کی ہم نے ابراہیم کو اسحٰق اور یعقوب (جیسی اولاد) اور ہر ایک کو بنایا ہم نے نبی۔
    [قران آسان تحریک 19:50] اور نوازا ہم نے اُنہیں اپنی رحمت سے اور کیا ہم نے اِن کا ذکر جِمیل، بلند۔

  3. #39
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 19:51] اور ذکر کرو اس کتاب میں موسیٰ کا، بے شک وہ تھے ایک برگزیدہ شخص اور تھے وہ بنی مُرسَل۔
    [قران آسان تحریک 19:52] اور آواز دی ہم نے اُسے طُور کی دائیں جانب سے اور ہم نے ان کو تُقرّب عطا کیا شرفِ ہمکلامی سے۔
    [قران آسان تحریک 19:53] اور عطا کیا ہم نے اُسے اپنی رحمت سے (بطور مدد گار) اس کا بھائی ہارون، نبی بناکر۔
    [قران آسان تحریک 19:54] اور ذکر کرو اس کتاب میں اسماعیل کا بے شک وہ تھا وعدے کا سچّا اور تھا بنی مرسل۔
    [قران آسان تحریک 19:55] اور دیا کرتا تھا حکم اپنے گھر والوں کو نماز اور زکوٰۃ کا اور تھا اپنے رب کے نزدیک پسندیدہ شخص۔
    [قران آسان تحریک 19:56] بے شک وہ تھے راست باز انسان اور نبی۔
    [قران آسان تحریک 19:57] اور اُٹھایا تھا ہم نے اُنہیں بلند مرتبہ پر۔
    [قران آسان تحریک 19:58] یہ ہیں وہ لوگ کہ انعام فرمایا اللہ نے اُن پر انبیا میں سے جو اولاد تھے آدم کی اور اُن کی جن کو سوار کیا تھا ہم نے نوح کے ساتھ اور یہ نسل سے تھے ابراہیم و اسرائیل کی اور اُن لوگوں میں سے تھے جن کو ہم نے ہدایت بخشی اور برگزیدہ کیا۔ جب پڑھی جاتی تھیں اُن کے سامنے آیات رحمن کی تو گرِ پڑتے تھے سجدے میں روتے ہُوئے۔
    [قران آسان تحریک 19:59] پھر جانشین ہوئے ان کے بعد ایسے ناخلف لوگ جنہوں نے ضائع کر دیا نماز کو اور پیروی کی خواہشاتِ نفس کی سو عنقریب دوچار ہوں گے وہ گمراہی (کے انجام) سے۔
    [قران آسان تحریک 19:60] البتہ جس نے توبہ کی اور ایمان لایااور کیے اچھے اعمال سوایسے لوگ داخل ہوں گے جنّتوں میں اور نہ حق تلفی ہوگی اُن کی ذرا بھی۔
    [قران آسان تحریک 19:61] سدا بہار جنّتوں میں جن کا وعدہ کیا ہے رحمن نے اپنے بندوں سے (ان کو) بن دکھائے بے شک ہے اُس کا وعدہ پورا ہو کر رہنے والا۔
    [قران آسان تحریک 19:62] نہیں سنیں گے وہ وہاں کوئی بے ہودہ بات مگر (سنیں گے) سلام اور ان کو ملے گا اُن کا رزق وہاں صبح وشام۔
    [قران آسان تحریک 19:63] یہ ہے وہ جنّت جس کا وارث بنائیں گے ہم اپنے بندوں میں سے اس شخص کو جو ہوگا پرہیز گار۔
    [قران آسان تحریک 19:64] اور (فرشتے نے کہا) نہیں اُترتے ہم مگر تیرے رب کے حُکم سے اُسی کا ہے جو کچھ ہمارے سامنے ہے اور جو کچھ ہمارے پیچھے ہے۔ اور جو کچھ اس کے درمیان ہے اور نہیں ہے تیرا رب بُھولنے والا۔
    [قران آسان تحریک 19:65] وہ رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور ہر اُس چیز کا جو ان کے درمیان ہے سو عبادت کرو اُسی کی اور ثابت قدم رہو اُس کی عبادت پر۔ کیا تم جانتے ہو کوئی ہستی جو اس کی ہم پایہ ہو؟
    [قران آسان تحریک 19:66ا] ور کہتا ہے انسان : کیا واقعی جب میں مرجاؤں گا تو ضرور پھر نکال لایا جاؤں گا زندہ کرکے؟
    [قران آسان تحریک 19:67] کیا نہیں یاد انسان کو کہ یقیناً ہم نے ہی پیدا کیا ہے اُسے اس سے پہلے جبکہ نہ تھا وہ کچھ بھی۔
    [قران آسان تحریک 19:68] پس قسم ہے تیرے رب کی ضرور گھیر کر لائیں گے ہم ان سب کو اور شیاطین کو بھی پھر ضرور حاضر کریں گے ہم اُنہیں جہنّم کے گرد گھٹنوں کے بل گرے ہُوئے۔
    [قران آسان تحریک 19:69] پھر ضرور ہم چھانٹ لیں گے ہر گروہ میں سے کہ کون ہے اُن میں سے زیادہ سخت رحمٰن کے مقابل سرکشی میں۔
    [قران آسان تحریک 19:70] پھر یقینا ہم ہی بہتر جانتے ہیں ان لوگوں کو جو اُن میں سے زیادہ مستحق ہیں جہنّم میں ڈالے جانے کے۔
    [قران آسان تحریک 19:71] اور نہیں ہے تم میں سے کوئی شخص مگر وہ ضرور گزرے گا جہنّم پر سے ہے یہ بات تیرے رب کی طرف سے لازم اور طے شدہ۔
    [قران آسان تحریک 19:72] پھر ہم بچالیں گے ان لوگوں کو جو متقی تھے اور چھوڑ دیں گے ظالموں کو اسی میں گِرا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 19:73] اور جب تلاوت کی جاتی ہیں اُن کے سامنے ہماری آیات جو بہت واضح ہیں تو کہتے ہیں کافر لوگ ان لوگوں سے جو ایمان لے آئے کہ کون ہے دونوں گروہوں میں سے زیادہ بہتر مقام کے لحاظ سے اور بہتر ہے مجلسوں کے اعتبار سے؟
    [قران آسان تحریک 19:74] حالانکہ کتنی ہی ہلاک کرچُکے ہیں ہم اُن سے پہلے اُمتیں جو بہتر تھیں (ان سے) ساز و سامان اور شان و شوکت کے لحاظ سے۔
    [قران آسان تحریک 19:75] ان سے کہہ دیجیے: جو ہیں مبتلا گمراہی میں سو ڈھیل دیا کرتا ہے انہیں رحمن خوب ڈھیل، یہاں تک کہ جب وہ دیکھیں گے وہ چیز جس کا وعدہ کیا گیا ہے اِن سے یعنی عذاب اور یا قیامت۔ تو ضرور جان لیں گے کہ کون ہے جو زیادہ بُرا ہے حالت کے لحاظ سے اور کمزور ہے کس کا لشکر؟

  4. #40
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 19:76] اور ترقی عطا کرتا ہے اللہ ان لوگوں کو جو راہِ راست اختیار کرتے ہیں ہدایت میں۔ اور باقی رہ جانے والی نیکیاں ہی بہتر ہیں نزدیک تیرے رب کے جزا کے اعتبار سے اور بہتر ہیں انجام کے لحاظ سے۔
    [قران آسان تحریک 19:77] بھلا کیا تم نے دیکھا اس شخص کو جس نے انکار کردیا ہماری آیات کا اور کہا کہ ضرور نوازا جاؤں گا میں مال و اولاد سے؟
    [قران آسان تحریک 19:78] کیا پتہ چل گیا ہے اُس کو غیب کا یا لے رکھا ہے اُس نے رحمن سے کوئی عہد؟
    [قران آسان تحریک 19:79] ہرگز نہیں ہم لکھے لیتے ہیں وہ بات جو یہ کہہ رہا ہے اور ہم بڑھاتے چلے جائیں گے اس کے لیے عذاب آہستہ آہستہ۔
    [قران آسان تحریک 19:80] اور مالک بن جائیں گے ہم ان سب چیزوں کے جن کا یہ ذکر کر رہا ہے اور یہ حاضر ہوگا ہمارے حضور اکیلا۔
    [قران آسان تحریک 19:81] اور بنارکھے ہیں اُنہوں نے اللہ کے سوا کچھ خُدا تاکہ ہوں وہ اُن کے مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 19:82] ہرگز نہ ہوگا کوئی مدد گار، ضرور انکار کردیں گے وہ اُن کی عبادت کا اور بن جائیں گے وہ اُن کے مخالف۔
    [قران آسان تحریک 19:83] کیا نہیں دیکھا تم نے کہ یقینا ہم نے چھوڑ رکھے ہیں شیاطین کافروں پر جو اکساتے رہتے ہیں اُن کو (حق کی مخالفت پر) بہت زیادہ۔
    [قران آسان تحریک 19:84] پس مت جلدی کرو تم ان پر (عذاب کے لیے) درحقیقت شمار کر رہے ہیں ہم اُن کے لیے دنوں کی گنتی۔
    [قران آسان تحریک 19:85] جس دن جمع کریں گے ہم متقیوں کو رحمٰن کے حضور مہمانوں کی طرح۔
    [قران آسان تحریک 19:86] اور ہانکیں گے ہم مجرموں کو جہنّم کی طرف جیسے پیاسوں کو گھاٹ پر لایا جاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 19:87] (اس وقت) نہ لاسکیں گے وہ کوئی سفارش سوائے اُن لوگوں کے کہ لے رکھی ہوگی اُنہوں نے رحمن سے اجازت۔
    [قران آسان تحریک 19:88] اور کہتے ہیں کہ بنا لیا ہے رحمٰن نے کسی کو بیٹا۔
    [قران آسان تحریک 19:89] درحقیقت گھڑ لائے ہو تم ایک بات سخت بے ہودہ۔
    [قران آسان تحریک 19:90] قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں اور شق ہو جائے زمین اور گر پڑیں پہاڑ پارہ پارہ ہوکر۔
    [قران آسان تحریک 19:91] اس بات پر کہ دعویٰ کیا ہے اُنہوں نے رحمٰن کے لیے اولاد ہونے کا۔
    [قران آسان تحریک 19:92] حالانکہ نہیں ہے یہ شان رحمن کی کہ وہ بنائے کسی کو بیٹا۔
    [قران آسان تحریک 19:93] نہیں ہے کوئی جو ہے آسمانوں میں اور زمین میں مگر پیش ہونے والے ہیں وہ سب رحمن کے حضور عبد کی حیثیّت سے۔
    [قران آسان تحریک 19:94] یقینا اس نے احاطہ کر رکھا ہے اُن کا اور شمار کر رکھا ہے اُنہیں گن گن کر۔
    [قران آسان تحریک 19:95] اور ان میں سے ہر ایک حاضر ہوگا اس کے حضور قیامت کے دن اکیلا اکیلا۔
    [قران آسان تحریک 19:96] یقینا وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے نیک کام عنقریب پیدا کردے گا ان کے لیے رحمٰن (دلوں میں) محبت۔
    [قران آسان تحریک 19:97] درحقیقت یہ جو آسان کیا ہم نے قر آن کو تمہاری زبان میں (نازل کر کے) اس لیے کیا ہے تاکہ خوشخبری دو تم اس کے ذریعہ سے متقیوں کو اور ڈراؤ اس سے ہٹ دھرم لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 19:98] اور کتنی ہی ہلاک کی ہیں ہم نے اُن سے پہلے اُمّتیں۔ کیا پاتے ہو تم (نام و نشان) اُن میں سے کسی کا یا سُنتے ہو تم ان کے بارے میں کوئی بِھنک۔

  5. #41
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 20:طہ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 20:1] طا۔ ہا۔
    [قران آسان تحریک 20:2] نہیں نازل کیا ہم نے تم پر (اے نبی) یہ قر آن کہ تم مشقت میں پڑجاؤ۔
    [قران آسان تحریک 20:3] بلکہ یہ تو یاد دہانی ہے ہر اس شخص کے لیے جو ڈرے (اللہ سے)۔
    [قران آسان تحریک 20:4] نازل کیا جارہا ہے اس ذات کی طرف سے جس نے پیدا کیا ہے زمین کو اور بلند آسمانوں کو۔
    [قران آسان تحریک 20:5] وہ رحمٰن (کائنات کے) تختِ سلطنت پر جلوہ فرما ہے۔
    [قران آسان تحریک 20:6] اسی کی مِلک ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں اور جو کچھ ہے ان دونوں کے درمیان اور جو کچھ نیچے ہے مٹّی کے۔
    [قران آسان تحریک 20:7] اور خواہ تم پُکار کر کہو اپنی بات (یا۔۔۔) سو وہ تو جانتا ہے چپکے سے کہی ہوئی بات بھی اور اس سے زیادہ چُھپی ہوئی بھی۔
    [قران آسان تحریک 20:8] وہ اللہ ہے نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے، اسی کے لیے ہیں سب نام اچّھے۔
    [قران آسان تحریک 20:9] اور کیا پہنچی ہے تمہیں کچھ خبر موسیٰ کی؟۔
    [قران آسان تحریک 20:10] جب دیکھی اُس نے آگ تو کہا اپنے گھروالوں سے ذرا ٹھہرو بلاشُبہ میں نے دیکھی ہے آگ شاید کہ میں لے آؤں تمہارے لیے اس میں سے کوئی انگارا یا مِل جائے مجھے آگ کے پاس رہنمائی۔
    [قران آسان تحریک 20:11] پھر جب وہ پہنچے وہاں تو پُکارا گیا اے موسیٰ۔
    [قران آسان تحریک 20:12] بے شک میں ہی ہوں تیرا رب پس اُتار دو تم اپنی جُوتیاں، بلاشُبہ تم ایک وادئ مقدس میں ہو (جس کا نام) طویٰ ہے۔
    [قران آسان تحریک 20:13] او رمیں نے چُن لیا ہے تم کو لہٰذا سُنو! وہ جو وحی کیا جاتا ہے (تمہاری طرف)۔
    [قران آسان تحریک 20:14] بے شک میں ہی اللہ ہوں، نہیں ہے کوئی معبود سوائے میرے پاس میری ہی عبادت کرو اور قائم کرو نماز میری یاد کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 20:15] یقینا قیامت آنے والی ہے۔ میں چاہتا ہُوں کہ پوشیدہ رکھوں اس (کے وقت کو) تاکہ بدلہ دیا جائے ہر متنفس کو اس کی کوشش کا۔
    [قران آسان تحریک 20:16] سو نہ روک دے تم کو اس (کے فکر) سے کوئی ایسا شخص جو نہ ایمان رکھتا ہو اس پر اور پیروی کرتا ہو اپنی خواہشات کی اگر ایسا کیا تو تم ہلاکت میں پڑ جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 20:17] اور کیا ہے یہ تمہارے دائیں ہاتھ میں اے موسیٰ؟
    [قران آسان تحریک 20:18] بولے: یہ میری لاٹھی ہے، ٹیک لگاتا ہوں میں اس پر اور پتے جھاڑتا ہوں میں اس سے اپنی بکریوں کے لیے اور میں لیتا ہوں اس سے بہت کام اور بھی۔
    [قران آسان تحریک 20:19] ارشاد ہُوا: پھینکو اُسے اے موسیٰ!۔
    [قران آسان تحریک 20:20] سو پھینک دیا اسے موسیٰ نے تو یکایک ہوگئی وہ ایک سانپ جو دوڑ رہا تھا۔
    [قران آسان تحریک 20:21] ارشاد ہوا: پکڑ لو اُسے اور ڈرو نہیں، لوٹائے دیتے ہیں ہم ابھی اسے اس کی پہلی حالت میں۔
    [قران آسان تحریک 20:22] اور دبالو اپنا ہاتھ اپنی بغل میں، نکلے گا وہ چمکتا ہُوا بغیر کسی تکلیف کے۔ یہ نشانی ہے دوسری۔
    [قران آسان تحریک 20:23] (دی گئی ہے تمہیں) اس لیے کہ ہم دکھانے والے ہیں تم کو اپنی نشانیاں بڑی بڑی۔
    [قران آسان تحریک 20:24] جاؤ فرعون کے پاس بے شک وہ سرکش ہوگیا ہے۔
    [قران آسان تحریک 20:25] عرض کیا؛ اے میرے مالک! کھول دے میرا سینہ:۔
    [قران آسان تحریک 20:26] اور آسان کردے میرے لیے میرا کام۔
    [قران آسان تحریک 20:27] اور کھول دے گرہ میری زبان کی۔
    [قران آسان تحریک 20:28] تاکہ سمجھ سکیں لوگ میری بات۔
    [قران آسان تحریک 20:29] اور مقّرر کردے میرے لیے ایک وزیر میرے کنبے سے۔
    [قران آسان تحریک 20:30] یعنی ہارون کو جو میرا بھائی ہے۔

  6. #42
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 20:31] مضبوط کردے تو اس کے ذریعہ سے میرے ہاتھ۔
    [قران آسان تحریک 20:32] اور شریک کردے تو اس کو میرے کام (نبوت) میں۔
    [قران آسان تحریک 20:33] تاکہ تسبیح کریں ہم تیری کثرت سے۔
    [قران آسان تحریک 20:34] اور ذکر کریں ہم تیرا بہت زیادہ۔
    [قران آسان تحریک 20:35] بے شک ہے تو ہمارے (حالات پر) نگران۔
    [قران آسان تحریک 20:36] ارشاد ہُوا: مطمئن رہو منظور کر لی گئی ہے تمہاری درخواست اے موسیٰ!۔
    [قران آسان تحریک 20:37] اور یقینا احسان کیا ہم نے تم پر دوسری بار۔
    [قران آسان تحریک 20:38] جب بتائی ہم نے تیری ماں کو یہ بات جو بیان کی جارہی ہے۔
    [قران آسان تحریک 20:39] کہ رکھ دو اسے صندوق میں پھر ڈال دو صندوق کو دریا میں تو پھینک دے گا اُسے دریا ساحل پر اور اُٹھالے گا اُسے (ایک شخص) جو ہے میرا دُشمن اور اس کا دُشمن اور طاری کردی میں نے تم پر محبّت اپنی طرف سے تاکہ پرورش پاؤ تم میری نگرانی میں۔
    [قران آسان تحریک 20:40] (پھر وہ وقت) جبکہ چل رہی تھی تمہاری بہن اور اُس نے کہا تھا کیا میں پتہ دُوں تمہیں ایسے شخص کا جو اس کی پرورش کرے؟ اور اس طرح لوٹا دیا ہم نے تمہیں تمہاری ماں کے پاس تاکہ ٹھنڈی ہو اُس کی آنکھیں اور تاکہ نہ غمگین ہو۔ اور قتل کردیا تھا تم نے ایک شخص کو پھر نجات دلائی تھی ہم نے تمہیں اس پھندے سے اور آزمایا تھا ہم نے تمہیں طرح طرح کی آزمائشوں سے، پھر ٹھہرے رہے تم کئی سال اہلِ مدین کے پاس، پھر اب تم آگئے ہو تقدیر میں طے شدہ وقت پر اے موسیٰ۔
    [قران آسان تحریک 20:41] اور بنالیا ہے میں نے تم کو اپنے (کام کے) لیے۔
    [قران آسان تحریک 20:42] جاؤ تم اور تمہارا بھائی میری نشانیاں لے کر اور نہ سُستی کرنا میرے ذکر میں۔
    [قران آسان تحریک 20:43] جاؤ تم دونوں فرعون کے پاس کیونکہ وہ سرکش ہوگیا ہے۔
    [قران آسان تحریک 20:44] اور کرنا تم دونوں اس سے بات نرمی سے، شاید کہ وہ نصیحت پکڑے یا ڈر جائے۔
    [قران آسان تحریک 20:45] عرض کیا ان دونوں نے اے ہمارے مالک! یقینا ہمیں اندیشہ ہے کہ کہیں زیادتی کرے ہم پر یا حد سے بڑھ جائے۔
    [قران آسان تحریک 20:46] ارشاد ہُوا: مت ڈرو تم یقینا میں تمہارے ساتھ ہوں (ہر بات) سُن رہا ہوں اور دیکھ رہا ہوں۔
    [قران آسان تحریک 20:47] لہٰذا جاؤ تم اُس کے پاس اور کہو واقعہ یہ ہے کہ ہم دونوں ہیں پیغمبر تیرے رب کے بس تو بھیج دے ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو اور نہ عذاب دے اُنہیں۔ بے شک ہم لے کر آئے ہیں تیرے پاس نشانی تیرے رب کی طرف سے۔ اور سلامتی ہے اس کے لیے جس نے پیروی کی ہدایت کی۔
    [قران آسان تحریک 20:48] یہ حقیقت ہے کہ وحی کی گئی ہے ہم پر کہ عذاب اُسے ہوگا جو جھٹلائے گا اور منہ موڑے گا۔
    [قران آسان تحریک 20:49] فرعون نے کہا: اچّھا کون ہے تم دونوں کا رب اے موسیٰ؟
    [قران آسان تحریک 20:50] موسیٰ نے کہا: ہمارا رب وہ ہستی ہے جس نے عطافرمائی ہرچیز کو اس کی ساخت پھر راستہ بتایا۔
    [قران آسان تحریک 20:51] فرعون نے کہا: اچّھا کیا معاملہ ہوگا پہلی قوموں کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 20:52] موسیٰ نے کہا: اس کا علم میرے رب کے پاس درج ہے ایک کتاب میں، نہ چُوکتا ہے میرا رب اور نہ بھُولتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 20:53] وہی ہے جس نے بنایا تمہارے لیے زمین کو بچھونا اور بنائے اس نے تمہارے لیے اس میں راستے اور برسایا آسمان سے پانی۔ پھر نکالے ہم نے اس کے ذریعہ سے جوڑے جوڑے طرح طرح کی نباتات کے۔
    [قران آسان تحریک 20:54] کھاؤ اور چراؤ اپنے مویشیوں کو۔ بے شک اس میں بہت سی نشانیاں ہیں اہلِ عقل کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 20:55] اسی (زمین میں) سے پیدا کیا ہے ہم نے تمہیں اور اسی (زمین) میں واپس لوٹائیں گے ہم تمہیں اور اسی میں سے نکالیں گے ہم تمہیں دوبارہ۔
    [قران آسان تحریک 20:56] اور یقینا دکھلائیں ہم نے اُسے اپنی نشانیاں ساری لیکن اُس نے جھٹلایا اور انکار کیا۔
    [قران آسان تحریک 20:57] کہنے لگا: کیا آیا ہے تو ہمارے پاس اس لیے کہ نکال دے تو ہمیں ہماری سرزمین سے اپنے جادُو کے زور سے اے موسیٰ؟
    [قران آسان تحریک 20:58] سو لائیں گے ہم بھی تمہارے مقابلہ کے لیے جادو اسی قسم کا لہٰذا متعیّن کرلو ہمارے اور اپنے درمیان ایک خاص دن کہ نہ خلاف ورزی کریں اُس کی ہم اور نہ تم ایک کُھلے میدان میں۔
    [قران آسان تحریک 20:59] موسیٰ نے کہا: تم سے طے شدہ وقت جشن کا دِن ہے اور اکٹھے کیے جائیں لوگ دن چڑھے۔
    [قران آسان تحریک 20:60] سو لوٹ گیا فرعون اور جمع کرنے لگا اپنی تدابیر پھر (مقابلہ کے لیے) آموجود ہُوا۔

  7. #43
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 20:61] کہا: ان سے موسیٰ نے اے شامت کے مارو! نہ گھڑو تم اللہ کے بارے میں جُھوٹ ورنہ وہ ستیاناس کردے گا تمہارا ایک سخت عذاب سے اور یقینا نامراد ہُوا وہ جس نے جھوٹ گھڑا۔
    [قران آسان تحریک 20:62] یہ سُن کر جھگڑنے لگے وہ اپنے معاملہ میں آپس میں اور چُپکے چُپکے کرنے لگے مشورے۔
    [قران آسان تحریک 20:63] کہنے لگے یقینا یہ دونوں ضرور جادُو گر ہیں جو چاہتے ہیں کہ نکال دیں تم کو تمہاری سرزمین سے اپنے جادُو کے زور سے اور مٹادیں تمہارے طریقِ زندگی کو جو مثالی ہے۔
    [قران آسان تحریک 20:64] لہٰذا اکٹھی کرلو اپنی تمام تدابیر پھر آجاؤ صف باندھ کر۔ حقیقت یہ ہے کہ فلاح اس کی ہوگی آج جو جیت گیا
    [قران آسان تحریک 20:65] اُنہوں نے کہا: اے موسیٰ! یا تو تم پھینکو یا ہم ہوں پہلے پھینکنے والے۔
    [قران آسان تحریک 20:66] موسیٰ نے کہا: نہیں تم ہی پھینکو تو یکایک اُن کی رسیاں اور اُن کی لاٹھیاں محسوس ہونے لگیں موسیٰ کو اُن کے جادُو کے اثر سے گویا کہ وہ دوڑ رہی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 20:67] پس محسوس کیا اپنے دل میں ایک طرح کا خوف موسیٰ نے۔
    [قران آسان تحریک 20:68] ہم نے کہا نہ ڈرو یقینا تم ہی غالب رہو گے۔
    [قران آسان تحریک 20:69] اور پھینکو اس کو جو تمہارے ہاتھ میں ہے، وہ نگل جائے گا اس کو جو اُنہوں نے بنایا ہے واقعہ یہ ہے کہ جو کچھ اُنہوں نے بنایا ہے وہ فریب ہے جادُو گر کا اور نہیں کامیاب ہوسکتا جادُوگر خواہ جس شان سے آئے وہ۔
    [قران آسان تحریک 20:70] سو گِرا دیے گئے سارے جادُو گر سجدے میں اور پُکار اُٹھے ایمان لائے ہم ربِ ہارون و موسیٰ پر۔
    [قران آسان تحریک 20:71] فرعون نے کہا: ایمان لے آئے تم اس پر قبل اس کے کہ میں اجازت دُوں تمہیں (اس کی)؟ یقینا وہی تمہارا گرو ہے جس نے سکھائی ہے تمہیں جادُو گری سو ضرور کٹوائے دیتا ہُوں میں تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں مخالف سمتوں سے اور ضرور سُولی چڑھواتا ہُوں تم کو کھجور کے تنوں پر اور خوب جان لوگے تم کہ ہم دونوں میں سے کس کا عذاب زیادہ سخت اور دیر پا ہے۔
    [قران آسان تحریک 20:72] اُنہوں نے کہا: ہرگز نہیں ترجیح دے سکتے ہم تجھے اس پر جو آ گئی ہیں ہمارے سامنے روشن نشانیاں اور اس ذات پر جس نے ہمیں پیدا کیا ہے سو کرلے جو تو کرسکتا ہے۔ اور تُو تو بس فیصلہ کرسکتا ہے اس دُنیاوی زندگی کا۔
    [قران آسان تحریک 20:73] یقینا ہم تو ایمان لے آئے اپنے رب پر تاکہ وہ معاف کردے ہماری خطائیں اور یہ جرم جس پر مجبور کیا تھا تونے ہمیں یعنی جادُوگری اور اللہ ہی ہے سب سے اچھا اور ہمیشہ رہنے والا۔
    [قران آسان تحریک 20:74] واقعہ یہ ہے کہ جو حاضر ہوگا اپنے رب کے حضور مجُرم بن کر تو بے شک اُس کے لیے ہے جہنّم۔ نہ مرے گا وہ اس میں اور نہ جیے گا۔
    [قران آسان تحریک 20:75] اور جو حاضر ہوگا اس کے حضور ایمان کے ساتھ اس طرح کہ کیے ہوں گے ان نے نیک کام سو یہی لوگ ہیں کہ ہیں اُن کے لیے درجے بلند۔
    [قران آسان تحریک 20:76] باغات سدا بہار کہ بہہ رہی ہیں ان کے نیچے نہریں وہ ہمیشہ رہیں گے اُن میں اور یہ بدلہ ہے اس شخص کا جس نے پاکیزگی اختیار کی۔
    [قران آسان تحریک 20:77] اور یقینا ہم ہی نے وحی کی موسیٰ کو کہ چل پڑو راتوں رات لے کر میرے بندوں کو۔ پھر (عصا) مار کر بنا دو ان کے لیے ایک راستہ سمندر میں خشک، نہ ڈر ہو تم کو پکڑے جانے کا اور نہ خوف ہو تمہیں (ڈوبنے کا)۔
    [قران آسان تحریک 20:78] سو پیچھے لگ گیا اُن کے فرعون اپنے لشکر کے ساتھ تو ڈھانپ لیا ان کو سمندر نے جیسا کہ ڈھانپنے کا حق تھا۔
    [قران آسان تحریک 20:79] اور گمراہ کیا فرعون نے اپنی قوم کو اور نہ کی کوئی رہنمائی۔
    [قران آسان تحریک 20:80] اے بنی اسرائیل! یقینا ہم نے نجات دی تمہیں تمہارے دشمنوں سے اور وقتِ حاضری مقّرر کیا تھا تمہارے لیے طور کی دائیں جانب اور اُتارا ہم نے تم پر من اور سلویٰ۔
    [قران آسان تحریک 20:81] (اور کہا) کھاؤ وہ پاکیزہ چیزیں جو عطا کی ہیں ہم نے تم کو اور نہ سرکشی کرنا اس کے معاملہ میں ورنہ ٹوٹ پڑے گا تم پر میرا غضب اور وہ شخص کہ جس پر ٹوٹا میرا غضب، یقینا وہ ہلاک ہوگیا۔
    [قران آسان تحریک 20:82] اور بے شک میں غفار ہوں اس شخص کے حق میں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور کیے اچھّے کام پھر چلتا رہا سیدھی راہ۔
    [قران آسان تحریک 20:83] اور کیا چیز پہلے لے آئی تجھے تیری قوم سے اے مُوسیٰ۔
    [قران آسان تحریک 20:84] عرض کیا: وہ آرہے ہیں میرے پیچھے اور جلد حاضر ہوگیا ہُوں میں تیرے حضور اے میرے مالک! تاکہ تو خوش ہوجائے۔
    [قران آسان تحریک 20:85] فرمایا: اچّھا تو واقعہ یہ ہے کہ فتنہ میں مُبتلا کردیا ہے ہم نے تمہاری قوم کو تمہارے پیچھے اور گمراہ کردیا ہے اُنہیں سامری نے۔
    [قران آسان تحریک 20:86] سو لوٹے موسیٰ اپنی قوم کی طرف غصّے میں بھرے ہُوئے غمگین، فرمایا: اے میری قوم! کیا نہیں وعدہ کیا تھا تم سے تمہارے رب نے ایک اچّھا وعدہ؟ یا پھر طویل ہوگئی تھی تم پر مدّت یا چاہتے تھے تم کہ ا ٓپڑے تم پر غضب تمہارے رب کا اور اسی لیے خلاف کیا تم نے مجھ سے کیے ہُوئے وعدے کے؟۔
    [قران آسان تحریک 20:87] اُنہوں نے کہا: نہیں خلاف کیا ہم نے تیرے وعدے کے اپنے اختیار سے بلکہ ہُوا یہ کہ لد گیا تھا ہم پر بوجھ لوگوں کے زیورات کا سو ہم نے اُسے اُتار پھینکا اور اسی طرح (کچھ) ڈالا سامری نے بھی۔
    [قران آسان تحریک 20:88] پھر نکال لایا اُن کے سامنے بچھڑے کا سا دھڑ جس میں سے گائے کی آواز نکلتی تھی سو وہ کہنے لگے یہی ہے تمہارا معبود اور موسیٰ کا معبُود بھی۔ لیکن وہ (اِسے) بھُول گیا۔
    [قران آسان تحریک 20:89] کیا نہیں دیکھتے یہ لوگ یہ بھی کہ نہیں جواب دیتا وہ ان کو کسی بات کا اور نہیں اختیار رکھتا ان کو نقصان پہنچانے اور نہ نفع پہنچانے کا۔
    [قران آسان تحریک 20:90] اور یقینا کہا تھا اُن سے ہارون نے اس سے پہلے اے میری قوم! اصل بات یہ ہے کہ تم فتنے میں پڑگئے ہو اس کی وجہ سے اور بے شک تمہارا رب رحمٰن ہے تو میری پیروی کرو اور مانو میرا حُکم۔
    [قران آسان تحریک 20:91] اُنہون نے کہا: ہم تو رہیں گے مشغول اسی کی پرستش میں حتّٰی کہ لوٹ آئیں ہمارے پاس موسیٰ۔
    [قران آسان تحریک 20:92] موسیٰ نے کہا: اے ہارون! کس چیز نے روکا تمہیں جب دیکھا تھا تم نے اُنہیں کہ وہ گمراہ ہورہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 20:93] اس بات سے کہ تم میری پیروی نہ کرو۔ تو کیا تم نے خلاف ورزی کی میرے حکم کی؟
    [قران آسان تحریک 20:94] ہارون نے کہا: اے میرے ماں جائے! نہ پکڑیے میری ڈاڑھی اور نہ میرے سر کے بال۔ میں ڈرگیا تھا اس بات سے کہ تم کہو گے تفرقہ ڈال دیا تم نے درمیان بنی اسرائیل کے اور نہیں پاس کیا تم نے میری بات کا۔

  8. #44
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 20:95] کہا موسیٰ نے: کیا معاملہ ہے تیرا اے سامری؟
    [قران آسان تحریک 20:96] اس نے کہا: میں نے دیکھی تھی وہ چیز جو اُنہیں نظر نہ آئی تو اُٹھالی میں نے مُٹھی بھر (مٹی) فرشتہ کے نقشِ قدم کی اور اُسے ڈال دیا اور اسی طرح سمجھایا تھا مجھے میرے نفس نے۔
    [قران آسان تحریک 20:97] موسیٰ نے کہا: اچھا تو جاؤ یقینا ہے (سزا) تیرے لیے زندگی بھر کہ کہتا رہے: مجھے نہ چُھونا۔ اور بے شک تیرے لیے ایک وقت مقّرر ہے (عذاب کا) جو نہ ٹل سکے گا تجھ سے اور ذرا دیکھ اپنے اس خدا کو کہ کرتا رہا تھا تو جس کی عبادت۔ ہم ضرور جلادیں گے اسے پھر بکھیردیں گے ہم اُسے سمندر میں ریزہ ریزہ کر کے۔
    [قران آسان تحریک 20:98] حقیقت یہ ہے کہ تمہارا معبود اللہ ہے وہ اللہ کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے، حاوی ہے وہ ہر چیز پر اپنے علم سے۔
    [قران آسان تحریک 20:99] اسی طرح بیان کرتے ہیں ہم تمہارے سامنے (اے نبی) خبریں گزرے ہُوئے حالات کی اور یقینا عطا کی ہے ہم نے تمہیں اپنی طرف سے ایک نصیحت (کی کتاب)۔
    [قران آسان تحریک 20:100] جس نے منہ موڑا اس سے تو یقینا وہ اٹھائے گا قیامت کے دن بڑا بوجھ (گناہوں کا)۔
    [قران آسان تحریک 20:101] ہمیشہ رہیں گے ایسے لوگ اسی حالت میں اور بُرا ہوگا اُن کے لیے قیامت کے دن یہ بوجھ۔
    [قران آسان تحریک 20:102] اُس دن جب پُھونکا جائے گا صور اور گھیر لائیں گے ہم مجرموں کو اس دن (اس حالت میں) کہ اُن کی آنکھیں پتھرائی ہوئی ہوں گی۔
    [قران آسان تحریک 20:103] باتیں کریں گے چُپکے چُپکے آپس میں کہ نہیں رہے تم (دُنیا میں) مگر کوئی دس دن۔
    [قران آسان تحریک 20:104] ہمیں خوب معلوم ہے کہ وہ کیا باتیں کریں گے؟ جب کہے گا وہ جو اُن میں سب سے بہتر اندازہ لگانے والا ہوگا کہ نہیں رہے ہو تم (دُنیا میں) مگر ایک دن۔
    [قران آسان تحریک 20:105] اور وہ پُوچھتے ہیں تم سے پہاڑوں کے متعلّق سو کہو ریزہ ریزہ کر کے اڑا دے گا ان کو میرا رب مکمل طور پر۔
    [قران آسان تحریک 20:106] اور کر چھوڑے گا زمین کو چٹیل میدان۔
    [قران آسان تحریک 20:107] نہ دیکھے گا اس میں کوئی بَل اور نہ کوئی سلوٹ۔
    [قران آسان تحریک 20:108] اس دن پیچھے پیچھے چلیں گے سب لوگ پُکارنے والے کے (اس طرح) کہ ذرا بھی اکڑ نہیں دکھاسکیں گے اور پست ہوجائیں گی آوازیں رحمٰن کے حضور، نہ سُنے گا تو مگر کُھسر پُھسر۔
    [قران آسان تحریک 20:109] اس دن نہ فائدہ دے گی شفاعت مگر اُسے جس کے لیے اجازت دے رحمٰن اور پسند کرے اس کا بولنا۔
    [قران آسان تحریک 20:110] جانتا ہے وہ ان باتوں کو بھی جو انسانوں کے سامنے ہیں اور ان کو بھی جو اُن کے پیچھے ہیں اور نہیں احاطہ کرسکتے سب مل کر بھی اس کا اپنے علم سے۔
    [قران آسان تحریک 20:111] اور (اس دن) جھک جائیں گے عاجزی کے ساتھ سب چہرے حی وقیوم کے آگے اور یقینا نامُراد ہوگا وہ جو اُٹھائے ہُوئے ہوگا بوجھ ظلم کا۔
    [قران آسان تحریک 20:112] اور جس نے کیے ہوں گے نیک اعمال اور وہ مومن بھی ہوگا تو اُسے نہ خوف ہوگا کسی قسم کے ظلم کا اور نہ حق تلفی کا۔
    [قران آسان تحریک 20:113] اور اسی طرح نازل کی ہے ہم نے یہ کتاب قر آن عربی زبان میں اور طرح طرح سے دُہرایا ہے ہم نے اس میں تنبیہات کو شاید کہ لوگ پرہیزگار بن جائیں یا پیدا کرے یہ ان میں سمجھ بُوجھ۔
    [قران آسان تحریک 20:114] پس بلند وبرتر ہے اللہ، بادشاہِ حقیقی، اور مت جلدی کرو قر آن پرھنے میں اس سے پہلے کہ پُوری پہنچے تم تک اُس کی وحی اور دُعا کرو اے میرے مالک! زیادہ عطا کر مجھے علم۔
    [قران آسان تحریک 20:115] اور یقینا ایک حُکم دیا تھا ہم نے آدم کو اس سے پہلے لیکن وہ بُھول گیا اور نہ پایا ہم نے اس میں عزم۔
    [قران آسان تحریک 20:116] اور (یاد کرو) جب کہا تھا ہم نے فرشتوں سے کہ سجدہ کرو آدم کو تو سجدہ کیا سب نے سوائے ابلیس کے۔ اس نے انکار کیا۔
    [قران آسان تحریک 20:117] تو ہم نے کہا اے آدم! بے شک یہ دُشمن ہے تیرا اور تیری بیوی کا، سو نہ نکلوا دے تم دونوں کو جنّت سے اور پڑجاؤ تم مصیبت میں۔
    [قران آسان تحریک 20:118] یقینا تمہیں یہ آسائش حاصل ہے کہ نہ بھوکے رہتے ہو تم یہاں اور نہ ننگے رہتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 20:119] اور یقینا یہ بھی کہ تم نہ پیاسے رہتے ہو یہاں اور نہ دُھوپ ستاتی ہے تم کو۔
    [قران آسان تحریک 20:120] پھر پُھسلایا اُس کو شیطان نے، کہا اے آدم! کیا میں بتاؤں تمہیں ایسا درخت جس سے (مِلتی ہے) ابدی زندگی اور سلطنتِ لازوال۔

  9. #45
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 20:121] تو کھا لیا ان دونوں نے اس میں سے تو کھل گئے ان کے سامنے ان کے ستر اور لگے وہ ڈھانکنے اپنے آپ کو جنّت کے پتوں سے۔ گویا کہ نافرمانی کی آدم نے اپنے رب کی اور بھٹک گئے۔
    [قران آسان تحریک 20:122] پھر برگزیدہ کیا اس کو اس کے رب نے اور توبہ قبول فرمائی اُس کی اور اُسے ہدایت بخش دی۔
    [قران آسان تحریک 20:123] ارشاد ہُوا: اترجاؤ تم دونوں یہاں سے سب کے سب۔ (اور رہو گے تم) ایک دوسرے کے دُشمن پھر اگر آئے تمہارے پاس جو ضرور آئے گی میری طرف سے ہدایت۔ تو جو پیروی کرے گا میری ہدایت کی وہ نہ تو بھٹکے گا اور نہ بدبخت ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 20:124] اور جو منہ موڑے گا میری کتاب ہدایت سے تو یقینا ہوگی اس کے لیے تنگ و ترش زندگی اور اُٹھائیں گے ہم اُسے روز قیامت اندھا۔
    [قران آسان تحریک 20:125] وہ کہے گا اے میرے مالک! کیوں اُٹھایا ہے تونے مجھے اندھا جبکہ تھا میں آنکھوں والا۔
    [قران آسان تحریک 20:126] ارشاد ہوگا ایسے ہی جیسے آئی تھیں تمہارے پاس ہماری نشانیاں سو بھلادیا تھا تو نے اُنہیں اور اسی طرح آج بھلادیا جائے گا تجھے۔
    [قران آسان تحریک 20:127] اور ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں ہم ہر اس شخص کو جو حد سے بڑھ جاتا ہے اور نہیں ایمان لاتا اپنے رب کی آیات پر۔ اور یقینا عذابِ آخرت ہے زیادہ سخت اور زیادہ دیر رہنے والا۔
    [قران آسان تحریک 20:128] تو کیا پھر نہیں رہنمائی ملی ان کو (اس بات سے کہ) کتنی ہی ہلاک کی ہیں ہم نے اِن سے پہلے قومیں کہ چل رہے ہیں یہ اُن کی بستیوں میں۔ بے شک اس میں بہت سی نشانیاں ہیں اہلِ عقل کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 20:129] اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو طے ہوچُکی تھی پہلے ہی تمہارے رب کی طرف سے تو ضرور چکا دیا جاتا اِن کا فیصلہ اور (فیصلے کا) ایک وقت بھی مقّرر ہے۔
    [قران آسان تحریک 20:130] سو صبر کیجیے ان کی باتوں پر اور تسبیح کیجیے اپنے رب کی حمد کے ساتھ سُورج نکلنے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے، اور رات کے اوقات میں بھی پھر تسبیح کیجیے (اس کی) اور دن کے کناروں پر بھی (یہی وہ طریقہ ہے) جس سے ممکن ہے تمہیں خوشی حاصل ہو۔
    [قران آسان تحریک 20:131] اور نہ آنکھ اُٹھا کر دیکھو تم اس کی طرف جو ساز و سامانِ (دینوی) دیا ہے ہم نے ان میں سے مختلف قسم کے لوگوں کو جو شان و شوکت ہے دُنیاوی زندگی کی۔ تاکہ آزمائش کریں ہم ان کی اُس سے۔ اور تیرے رب کا دیا ہُوا رزق ہے بہتر اور باقی رہنے والا۔
    [قران آسان تحریک 20:132] اور حُکم دو اپنے گھر والوں کو نماز کا اور پابند رہو خود بھی اس کے۔ نہیں مانگتے ہم تم سے رزق۔ (بلکہ) ہم تو رزق دیتے ہیں تمہیں۔ اور انجام کی بھلائی تقویٰ سے ہے۔
    [قران آسان تحریک 20:133] اور وہ کہتے ہیں کیوں نہیں لاتا یہ شخص ہمارے سامنے کوئی معجزہ اپنے رب کی طرف سے۔ کیا نہیں آگیا اُن کے پاس واضح بیان ان (تعلیمات) کا جو پہلی کتابوں میں تھیں۔
    [قران آسان تحریک 20:134] اور اگر کہیں ہم نے ہلاک کردیا ہوتا ان کو کسی عذاب سے اس سے پہلے تو ضرور کہتے یہ اے ہمارے مالک! کیوں نہیں بھیجا تو نے ہماری طرف کوئی رُسول کہ ہم پیروی اختیار کرلیتے تیری آیات کی اس سے پہلے کہ ہم ذلیل و خوار ہوتے۔
    [قران آسان تحریک 20:135] کہہ دو! ہر ایک منتظر ہے (اپنے نتیجہ کا) سو تم بھی انتظار کرو سو عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا کہ کون ہیں سیدھی راہ پر (چلنے والے) اور کون ہیں ہدایت یافتہ۔

  10. #46
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    اسلام علیکم
    بہت شکریہ ثوبی جی ۔ جزاک اللہ ۔ آپ بہت ثواب کا کام کر رہی ہیں۔ اللہ پاک آپ کو اس کا اجر دے۔ آمین

  11. #47
    Join Date
    05 Dec 2008
    Location
    MA K Qadmo Taly
    Gender
    Male
    Posts
    5,557
    Threads
    52
    Credits
    1,368
    Thanked
    261

    Default

    SubhanAllah Allah Pak app ko Ess ka Aager Zaroor dey Aamin.
    GOD Bless U
    Keep Sharing
    /\/\/\/Coming Soon With New \/\/\/\

  12. #48
    Nameless's Avatar
    Nameless is offline Senior Member+
    Last Online
    29th November 2009 @ 07:20 PM
    Join Date
    07 Nov 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    238
    Threads
    2
    Credits
    945
    Thanked
    10

    Default

    اسلام علیکم
    جزاک اللہ ۔ اللہ پاک آپ کو اس کا اجر دے۔ آمین

Page 4 of 5 FirstFirst 12345 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •