صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر 525 حدیث متواتر حدیث مرفوع مکررات 21 متفق علیہ
سلیمان بن عبدالرحمن ابوالولید اوزاعی یحیی بن ابی کثیر عبداللہ بن ابوقتادہ اپنے والد ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسو اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھا خواب اللہ کی جانب سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے پس جو تم میں سے کوئی ایسا برا خواب دیکھے جو ڈراؤنا ہو تو وہ اپنی بائیں جانب تھتکارے اور اللہ کے ذریعے اس کے شر سے پناہ مانگے تو وہ خواب اسے کچھ بھی ضرر نہ پہنچائے گا۔ (سند دوم)
Bookmarks