Page 1 of 4 1234 LastLast
Results 1 to 12 of 46

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30

  1. #1
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Post Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    اس تھریڈ میں قرآن کریم کا مکمل اردو ترجمہ دیا جارہا ہےیہ ترجمہ کسی خاص مسلک یا فرقے کا نہیں ہے یہ ترجمہ محترم "مولانا سید شبیر احمد رحمتہ اللہ کا کیا ہوا ہے اور اسے قرآن آسان تحریک سے لیا گیا ہے۔ ہر تھریڈ میں ۱۰ سورتوں کا ترجمہ دیا جائے گا اس تیسرے تھریڈ میںسورۃ 21:الانبياء
    سے سورۃ 30:الرّوم تک کا ترجمہ موجود ہے۔
    Last edited by ~*SEEP*~; 10th November 2009 at 08:27 PM.

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 21:الانبياء

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 21:1] قریب آگیا ہے انسانوں کے حساب کا وقت اور وہ پڑے ہُوئے ہیں غفلت میں مُنہ موڑے ہُوئے۔
    [قران آسان تحریک 21:2] نہیں آتی ہے ان کے پاس کوئی نئی نصیحت اُن کے رب کی طرف سے مگر وہ اُسے سُنتے ہیں اس طرح جیسے کھیل رہے ہوں۔
    [قران آسان تحریک 21:3] غفلت میں پڑے ہُوئے ہیں اُن کے دل اور چُپکے چُپکے سرگوشیاں کرتے ہیں۔ یہ ظالم کہ نہیں ہے یہ شخص مگر ایک بشر تم جیسا۔ کیا تم پھنس جاؤ گے جادُو میں آنکھوں دیکھتے؟۔
    [قران آسان تحریک 21:4] رسُول نے کہا: میرا رب جانتا ہے ہر بات کو آسمانوں میں ہو یا زمین میں اور ہے وہ سب کچھ سُننے والا اور جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 21:5] بلکہ اُنہوں نے تو یہ بھی کہا کہ (یہ قرآن) پراگندہ خواب ہیں بلکہ (یہ بھی کہا) کہ گھڑلایا ہے یہ اِسے بلکہ یہ شخص شاعر ہے۔ اچّھا (اگر یہ رسول ہے) تو اسے چاہیے کہ لائے ہمارے سامنے کوئی نشانی جیسے کہ بھیجے گئے تھے (معجزوں کے ساتھ) پہلے رسول۔
    [قران آسان تحریک 21:6] (معجزے دیکھ کر بھی) ایمان نہ لائی اُن سے پہلے کوئی بستی (نتیجہ یہ ہوا) ہم نے اُسے ہلاک کردیا۔ تو کیا یہ ایمان لائیں گے؟۔
    [قران آسان تحریک 21:7] اور نہیں بھیجا ہم نے تم سے پہلے (جس کو بھی بھیجا) مگر وہ آدمی ہی تھے کہ وحی کیا کرتے تھے ہم اُن کی طرف تو پوچھ لو اہلِ کتاب سے اگر تم نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 21:8] اور نہ دیا تھا ہم نے اُنہیں کوئی ایسا جسم کہ نہ کھاتے ہوں کھانا اور نہ تھے وہ ہمیشہ زندہ رہنے والے بھی۔
    [قران آسان تحریک 21:9] پھر (دیکھ لو) سچّے کر دکھائے ہم نے اُن سے کیے ہُوئے وعدے اور نجات دی ہم نے اُنہیں اور اُن کو بھی جن کو چاہا ہم نے (نجات دینا) اور ہلاک کردیا ہم نے حدسے گزرجانے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 21:10] بے شک نازل کی ہے ہم نے تمہاری طرف ایک ایسی کتاب جس میں تمہارا ہی ذکر ہے، کیا پھر بھی سمجھتے نہیں ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 21:11] اور کتنی ہی پیس ڈالیں ہم نے ایسی بستیاں جو تھیں ظالم اور اُٹھایا ہم نے ان کے بعد دوسری قوموں کو۔
    [قران آسان تحریک 21:12] پھر جب آتا دیکھا اُنہوں نے ہمارا عذاب تو وہ وہاں سے بھاگنے لگے۔
    [قران آسان تحریک 21:13] (ہم نے کہا) مت بھاگو تم اور لوٹ آؤ طرف اپنے عیش و آرام کے اور اپنے گھروں کے شاید کہ اب بھی کوئی تمہارا پُرسانِ حال ہو۔
    [قران آسان تحریک 21:14] وہ کہنے لگے ہماری کم بختی کہ ہم ہی تھے ظالم۔
    [قران آسان تحریک 21:15] پھر رہی یہی اُن کی پُکار یہاں تک کہ بنادیا ہم نے اُنہیں کٹی ہُوئی کھیتی اور بجھی ہُوئی آگ (کی مانند)۔
    [قران آسان تحریک 21:16] اور نہیں پیدا کیا ہے ہم نے آسمان اور زمین کو اور جو کچھ اُن کے درمیان ہے کھیل کے طور پر۔
    [قران آسان تحریک 21:17] اگر بنانا ہوتا ہمیں کھیل تماشا تو بناتے اُسے ہم اپنے ہی پاس سے۔ اگر کہیں ہوتے ہم ایسا کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 21:18] بلکہ ہم تو چوٹ لگاتے ہیں حق سے باطل پر جو اس کا بھیجا نکال دیتا ہے اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے مٹ جاتا ہے اور تمہارے لیے تباہی ہے ان باتوں کی وجہ سے جو تم بناتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 21:19] اور وہی مالک ہے اُن کا جو ہیں آسمانوں میں اور زمین میں۔ اور جو (فرشتے) اس کے پاس ہیں، وہ نہیں تکبّر کرتے اس کی عبادت کرنے سے اور نہ تھکتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:20] تسبیح بیان کرتے رہتے ہیں اس کی شب و روز اور دم نہیں لیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:21] کیا ٹھہرارکھے ہیں اُنہوں نے کچھ معبود زمین سے جو (مُردوں کو زندہ کر کے) اُٹھا کھڑا کرتے ہوں؟۔
    [قران آسان تحریک 21:22] اگر ہوتے زمین و آسمان میں کچھ خدا اللہ کے سِوا تو فساد برپا ہو جاتا ان میں سو پاک ہے اللہ جو مالک ہے عرش کا اُن باتوں سے جو یہ بناتے ہیں۔

  3. #3
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 21:23] نہیں پُوچھا جاسکتا اس سے اس کے کاموں کے بارے میں جبکہ یہ سب جوابدہ ہیں (اُس کے حضور)۔
    [قران آسان تحریک 21:24] کیا اُنہوں نے بنارکھے ہیں اللہ کے سِوا دوسرے خدا، کہو لاؤ تم اپنی دلیل۔ یہ (کتاب) نصیحت ہے ان لوگوں کے لیے جو میرے ساتھ ہیں اور نصیحت ہے ان کے لیے بھی جو مجھ سے پہلے تھے۔ مگر ان میں سے اکثر بے خبر ہیں حقیقت سے اسی لیے وہ منہ موڑے ہُوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:25] اور نہیں بھیجا ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول مگر وحی بھیجتے رہے ہیں ہم اِس کے پاس یہ کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے میرے، سو میری ہی عبادت کرو۔
    [قران آسان تحریک 21:26] اور کہتے ہیں یہ لوگ کہ رکھتا ہے رحمٰن اولاد، پاک ہے وہ (اس سے)۔ بلکہ وہ (رسول) تو بندے ہیں، جنہیں عزّت دی گئی ہے۔
    [قران آسان تحریک 21:27] نہیں پہل کرتے اس کے حضور بولنے میں اور وہ اس کے حُکم پر عمل کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:28] وہ جانتا ہے ہر وہ بات جو ہے سامنے اُن کے اور وہ بھی جو ہے ان کے پیچھے اور نہیں سفارش کرتے وہ مگر اس کی جس کے لیے پسند کرے اللہ (سفارش کو) اور وہ اس کے خوف سے ڈرے رہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:29] اور جو کوئی کہے ان میں سے کہ میں بھی معبود ہوں اللہ کے سِوا تو اُسے سزا دیں گے ہم جہنّم کی۔ ایسی ہی سزا دیتے ہیں ہم ظالموں کو۔
    [قران آسان تحریک 21:30] کیا نہیں دیکھا ان کافروں نے کہ آسمان و زمین تھے دونوں باہم ملے ہُوئے پھر ہم نے اُنہیں جُدا کیا اور پیدا کی ہم نے پانی سے ہر جاندار چیز۔ تو کیا پھر یہ ایمان نہیں لائیں گے؟۔
    [قران آسان تحریک 21:31] اور جمادیے ہم نے زمین میں (پہاڑوں کے) لنگر کہ کہیں ڈُھلک نہ جائے انہیں لے کر اور بنائے ہم نے ان میں کھلے راسے تاکہ وہ اپنا راستہ پالیں۔
    [قران آسان تحریک 21:32] اور بنایا ہم نے آسمان کو محفوظ چھت۔ پھر بھی وہ اس (کائنات) کی نشانیوں سے مُنہ موڑے ہُوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:33] اور وہی تو ہے جس نے پیدا فرمایا رات کو اور دن کو اور سُورج کو اور چاند کو سب اپنے اپنے مدار میں تیر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:34] اور نہیں رکھی ہم نے کسی بشر کے لیے تم سے پہلے بھی، ہمیشہ کی زندگی، پھر کیا اگر تم مرگئے تو یہ ہمیشہ جیتے رہیں گے؟۔
    [قران آسان تحریک 21:35] ہرجاندار کو چکھنا ہےمزا موت کا اور ڈالتے ہیں ہم تمہیں بُرے اور اچّھے حالات میں آزمائش کے لیے۔ اور ہماری ہی طرف تمہیں لوٹ کر آنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 21:36] اور جب دیکھتے ہیں تم کو یہ لوگ جو کافر ہیں تو اور کچھ نہیں کرتے سوائے اس کے کہ مذاق اُڑاتے ہیں۔ (کہتے ہیں) کیا یہی ہے وہ شخص جو نام لیتا ہے تمہارے خداؤں کا (بُرائی سے)؟ اور ان کا حال یہ ہے کہ جب رحمٰن کا ذکر کیا جاتا ہے تو یہ اس کا بھی انکار کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:37] بنایا گیا ہے انسان جلد بازی سے۔ عنقریب دکھاؤں گا میں تمہیں اپنی نشانیاں لہٰذا مجھ سے جلدی مت مچاؤ۔
    [قران آسان تحریک 21:38] اور کہتے ہیں یہ لوگ آخر کب (پُوری) ہوگی یہ دھمکی اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 21:39] کاش! جان لیتے یہ لوگ جو کافر ہیں اس وقت (کی کیفّیت) کو جب نہ روک سکیں گے یہ اپنے چہروں سے آگ اور نہ اپنی پیٹھوں سے اور نہ اُن کو مدد ملے گی۔
    [قران آسان تحریک 21:40] بلکہ آئے گی اِن پر (وہ بلا) اچانک جو بدحواس کردے گی اُنہیں سو نہ طاقت رکھیں گے یہ اُسے دُور ہٹانے کی اور نہ اُنہیں مہلت ملے گی

  4. #4
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 21:41] اور یقینا مذاق اُڑایا گیا تھا رسُولوں کا تم سے پہلے بھی تو گھیرلیا اُن لوگوں کو جنہوں نے مذاق اُڑایا تھا اُن کا اس (عذاب) نے جس کا وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 21:42] ان سے پُوچھو کون ہے جو بچاسکتا ہو تمہیں رات کو اور دن کو رحمٰن (کی پکڑ) سے (سوائے اس کی رحمت کے)؟ پھر بھی یہ اپنے رب کے ذکر سے مُنہ موڑ رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:43] کیا اُن کے کچھ ایسے خدا ہیں جو اُن کی حمایت کریں ہمارے مقابلہ میں، نہیں طاقت رکھتے وہ مدد کرنے کی اپنی بھی اور نہ انہیں ہماری طرف سے تائید حاصل ہے۔
    [قران آسان تحریک 21:44] اصل بات یہ ہے کہ خوب سامان زندگی دیا ہم نے انہیں اور ان کے آباأ اجداد کو یہاں تک کہ گزرگیا ان پر ایک زمانہ کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم گھٹاتے چلے آرہے ہیں زمین کو اس کے اطراف سے تو کیا پھر یہ غالب آجائیں گے؟۔
    [قران آسان تحریک 21:45] کہہ دو! حقیقت یہ ہے کہ میں متنبہ کررہا ہوں تم کو وحی کے ذریعے سے اور نہیں سُنا کرتے بہرے پکار کو جب بھی اُنہیں خبردار کیا جاتا ہے (کسی خطرے سے)۔
    [قران آسان تحریک 21:46] اور اگر چھوبھی جائے اُنہیں جھونکا تیرے رب کے عذاب کا تو یہ ضرور چیخ اُٹھیں گے ہائے ہماری کم بختی! یقینا ہم ہی تھے ظالم۔
    [قران آسان تحریک 21:47] اور رکھیں گے ہم ترازو ٹھیک ٹھیک تولنے والے قیامت کے دن پھر نہ ظلم کی اجائے گا کسی جان پر ذرا بھی۔ اور اگر ہوگا کوئی عمل برابر رائی کے دانے کے بھی تو ہم لے آئیں گے اُسے۔ اور کافی ہیں ہم حساب لینے کو۔
    [قران آسان تحریک 21:48] اور یقینا دے چُکے ہیں ہم موسیٰ اور ہارون کو الفرقان (تورات) اور روشنی اور نصیحت ایسے متقیوں کےلیے۔
    [قران آسان تحریک 21:49] جو ڈرتے رہتے ہیں اپنے رب سے بے دیکھے اور جنہیں حساب کی گھڑی کا کھٹکا لگا ہُوا ہے۔
    [قران آسان تحریک 21:50] اور یہ (قرآن) بھی نصیحت ہے بابرکت، جسے ہم ہی نے نازل کیا ہے تو کیا پھر تم اس (کو قبول کرنے) سے انکاری ہو؟۔
    [قران آسان تحریک 21:51] اور یقینا دی تھی ہم نے ابراہیم کو ہدایت و دانائی اس سے بھی پہلے اور تھے ہم اس کو خُوب جاننے والے۔
    [قران آسان تحریک 21:52] جب کہا اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کیسی ہیں یہ مورتیاں جن (کی پرستش) پر تم جمے بیٹھے ہو۔
    [قران آسان تحریک 21:53] اُنہوں نےکہا: پایا ہے ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو اِن کی عبادت کرتے ہُوئے۔
    [قران آسان تحریک 21:54] ابراہیم نے کہا: یقینا تھے تم اور تمہارے آباؤ اجداد مُبتلا کُھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 21:55] اُنہوں نےکہا: کیا لائے ہو تم ہمارے پاس سچّی بات یا تم مذاق کررہے ہو؟۔
    [قران آسان تحریک 21:56] ابراہیم نے کہا فی الواقع تمہارا رب وہی ہے جو مالک ہے آسمانوں کا اور زمین کا، اسی نے پیدا کیا ہے اُنہیں اور میں تمہارے سامنے اس کی گواہی دیتا ہوں۔
    [قران آسان تحریک 21:57] اور قسم اللہ کی! میں ضرور ایک چال چلوں گا تمہارے بتوں کے ساتھ اس کے بعد کہ تم چلے جاؤ گے پھٹھ پھیر کر۔
    [قران آسان تحریک 21:58] سو کر ڈالا اس نے اُنہیں ٹکڑے ٹکڑے سوائے بڑے بت کے اس خیال سے کہ وہ اس کی طرف رجوع کریں۔
    [قران آسان تحریک 21:59] کہنے لگے جس نے کیا ہے یہ سلوک ہمارے خداؤں کے ساتھ یقینا وہ بڑا ہی ظالم ہے۔
    [قران آسان تحریک 21:60] کچھ لوگوں نے کہا: ہم نے سُنا ہے ایک نوجوان کو جو ذکر کر رہا تھا ان کا، نام ہے اس کا ابراہیم۔

  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 21:61] کہنے لگے: اچھا تو پکڑ لاؤ اُسے لوگوں کے رُوبرُو تاکہ وہ مشاہدہ کریں (کہ اس کی کیسی خبرلی جاتی ہے۔)
    [قران آسان تحریک 21:62] کہنے لگے: کیا تو نے کی ہے یہ حرکت ہمارے خداؤں کے ساتھ اے ابراہیم؟۔
    [قران آسان تحریک 21:63] فرمایا: نہیں بلکہ کیا ہے یہ کام، اِن کے اس بڑے نے، سو پُوچھ لو اُن سے اگر یہ بول سکتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:64] پھر پلٹے وہ اپنے ضمیر کی طرف اور کہنے لگے (اپنے دل میں) یقینا تم ہی ظالم ہو۔
    [قران آسان تحریک 21:65] پھر اُن کی مت پلٹ گئی (اور کہنے لگے) یقینا تم جانتے ہو ابراہیم کہ یہ بولتے نہیں ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:66] ابراہیم نے فرمایا سو کیا تم عبادت کرتے ہو اللہ کے سِوا ان چیزوں کی جو نہ نفع پہنچا سکتی ہیں تمہیں ذرا بھی اور نہ نقصان پہنچاسکتی ہیں تمہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 21:67] تف ہے تم پر بھی اور ان پر بھی جن کو پُوجتے ہو تم اللہ کو چھوڑ کر۔ کیا تم عقل نہیں رکھتے؟۔
    [قران آسان تحریک 21:68] اُنہوں نے کہا جلا ڈالو اس کو اور حمایت کرو اپنے خداؤں کی اگر ہو تم کچھ کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 21:69] حُکم دیا ہم نے اے آگ! ہوجا ٹھنڈی اور بن جا سلامتی ابراہیم پر۔
    [قران آسان تحریک 21:70] اور ارادہ کیا تھا اُنہوں نے ابراہیم کے ساتھ بُرائی کرنے کا مگر ہم نے کردیا اُن کو بُری ناکام۔
    [قران آسان تحریک 21:71] اور بچاکر لے گئے ہم اُسے اور لوط کو اس سرزمین کی طرف کہ برکتیں رکھی ہیں ہم نے اس میں دُنیا والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 21:72] اور عطا کیا ہم نے اُسے اسحٰق۔ اور یعقوب بھی مزید برآں۔ او رہر ایک کو بنایا ہم نے صالح۔
    [قران آسان تحریک 21:73] اور بنادیا ہم نے اُنہیں ایسے امام جو ہدایت دیتے تھے ہمارے حُکم سے اور حُکم دیا ہم نے بذریعہ وحی انہیں نیک کام کرنے، نماز قائم کرنے اور زکوٰۃ دینے کا۔ اور تھے وہ، ہماری عبادت کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 21:74] اور لوط کو بھی (دی تھی ہم نے ہدایت) اور عطا کیا ہم نے اسے حکم اور علم اور نجات دی ہم نے اس کو اس بستی والوں سے جو کیا کرتے تھے بُرے کام، یقینا تھے وہ لوگ بہت بُرے اور فاسق۔
    [قران آسان تحریک 21:75] اور داخل کیا ہم نے لوط کو اپنی رحمت میں یقینا وہ تھا نیک لوگوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 21:76] اور (یاد کرو قصہ) نوح کا، جب اُس نے پُکارا تھا (ہمیں) اس سے پہلے تو قبول کی ہم نے دُعا اس کی اور نجات دلائی اس کو اور اُس کے گھر والوں کو بڑی مُصیبت سے۔
    [قران آسان تحریک 21:77] اور ہم نے بدلہ لیا اُس کا ان لوگوں سے جنہوں نے جھٹلایا تھا ہماری آیات کو، بے شک وہ تھے لوگ بہت بُرے سو غرق کردیا ہم مے ان سب کو۔
    [قران آسان تحریک 21:78] اور (یاد کرو) داؤد اور سلیمان (کا قصّہ) جب فیصلہ کر رہے تھے وہ ایک کھیت (کے مقدمے) کا جب جاگھسی تھیں اس میں بکریاں لوگوں کی اور تھے ہم اُن کے فیصلے پر نگران۔
    [قران آسان تحریک 21:79] او رسمجھادیا ہم نے اس کا (صحیح فیسلہ) سلیمان کو اور دونوں کو ہی عطا کی تھی ہم نے قوّت فیصلہ اور علم اور مسخر کردیا تھا ہم نے داؤد کے ساتھ پہاڑوں کو جو تسبیح کرتے تھے اور پرندوں کو بھی۔ اور تھے ہم ہی (یہ سب) کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 21:80] اور سکھادی تھی ہم نے اُسے صنعتِ زرہ سازی تمہارے لیے تاکہ وہ بچائے تمہیں ایک دوسرے کی مار سے، پھر کیا ہو تم (ہمارا) شکر ادا کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 21:81] اور (مسخر کی تھی ہم نے) سلیمان کے لیے تیز ہوا جو چلتی تھی اس کے حُکم سے اس سرزمین کی طرف کہ برکتیں رکھی ہیں ہم نے اس میں۔ اور ہیں ہم ہرچیز کا علم رکھنے والے۔
    [قران آسان تحریک 21:82] اور (مسخر کردیے تھے اس کے لیے) شیطانوں میں سے ایسے جو غوطے لگاتے تھے اس کے لیے اور کرتے تھے بہت سے کام علاوہ اس کے، اور تھے ہم اُن کے نگران۔
    [قران آسان تحریک 21:83] اور (یاد کرو قصّہ) ایوب کا جب پُکارا تھا اس نے اپنے رب کو، بے شک مجھے لگ گئی ہے بیماری حالانکہ تو سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 21:84] سو قبول کرلی ہم نے دُعا اُس کی اور دُور کردی جو تھی اُسے تکلیف اور دیے ہم نے اُسے اس کے اہل وعیال اور اتنے ہی مزید ان کے ساتھ، ی مہربانی تھی ہماری طرف سے اور تاکہ یاد دہانی ہو عبادت گزاروں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 21:85] اور (یاد کرو قصّے) اسماعیل اور ادریس اور ذُوالکفل کے۔ یہ سب تھے صبر کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 21:86] اور داخل کیا تھا ہم نے ان کو اپنی رحمت میں۔ یقینا وہ تھے صالحین میں سے۔
    [قران آسان تحریک 21:87] اور (یاد کرو قصّہ) مچھلی والے کا جب چلے گئے تھے وہ ناراض ہو کر اور اُنہیں خیال ہُوا تھا کہ نہ گرفت کریں گے ہم اس پر آخر کار پکارا وہ اندھیروں میں کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے تیرے، پاک ہے تیری ذات، بے شک میں ہی تھا قصور وار۔
    [قران آسان تحریک 21:88] پس قبول کرلی ہم نے دُعا اُس کی اور نجات بخشی اُسے غم سے اور اسی طرح ہم نجات دیتے ہیں مومنوں کو۔
    [قران آسان تحریک 21:89] اور (یاد کرو قصّہ) ذکریا کا جب پُکارا اس نے اپنے رب کو اے میرے مالک! نہ چھوڑنا مجھے اکیلا اور آپ ہی میں بہترین وارث۔
    [قران آسان تحریک 21:90] پس قبول کرلی ہم نے دُعا اس کی اور عطا کیا اسے یحیٰی اور درست کردیا ہم نے اس کی خاطر اس کی بیوی کو، یقینا یہ سب لوگ دوڑ دھوپ کیا کرتے تھے نیکی کے کاموں میں اور پُکارتے تھے ہم کو رغبت اور خوف سے اور تھے ہمارے حضور جُھکے رہنے والے۔

  6. #6
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 21:91] اور وہ خاتون (مریم) جس نے حفاظت کی اپنی عصمت کی سو پھونکا ہم نے اس میں اپنی رُوح میں سے اور بنادیا اُسے اور اس کے بیٹے کو (اپنی قدرت کی) نشانی جہاں والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 21:92] درحقیقت یہ (جو بیان ہوا) تمہارا طریقِ زندگی ہے جو ایک ہی دین ہے اور میں تمہارا رب ہُوں سو میری ہی عبادت کرو۔
    [قران آسان تحریک 21:93] مگر اُنہوں نے ٹکڑے ٹکڑے کردیا اپنے دین کو آپس میں۔ سب کو ہمارے ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 21:94] سو جو شخص کرے گا نیک اعمال اور ہو بھی وہ مومن تو ناقدری نہ ہوگی اس کی محنت کی اور یقینا ہم اس کو لکھ رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 21:95] اور طے ہوچُکا ہے اس بستی کے لیے جسے ہلاک کردیا ہے ہم نے کہ وہ نہیں پلٹ سکیں گے۔
    [قران آسان تحریک 21:96] یہاں تک کہ جب کھول دیئے جائیں گے یاجوج اور ماجوج اور وہ ہر بلندی سے نکل پڑیں گے۔
    [قران آسان تحریک 21:97] اور قریب آلگے گا وقت وعدہ برحق (کے پُورے ہونے) کا تو یکایک پھٹے کے پھٹے رہ جائیں گے دیدے ان لوگوں کے جنہوں نے کفر کیا تھا۔ (کہیں گے) ہائے ہماری کمبختی! یقینا رہے ہم ہی غافل اس سے بلکہ تھے ہم ہی ظلم کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 21:98] یقینا تم اور وہ سب جن کو تم پُوجتے ہو اللہ کے سوا ایندھن ہیں جہنّم کا۔ تم اسی میں داخل ہوکر رہو گے۔
    [قران آسان تحریک 21:99] اگر ہوتے یہ لوگ خدا تو نہ جاتے اِس میں اور یہ سب اس میں ہمیشہ رہے گے۔
    [قران آسان تحریک 21:100] وہ اس میں چیخیں چلائیں گے اور وہ وہاں (کچھ) نہ سُن سکیں گے۔
    [قران آسان تحریک 21:101] بے شک وہ لوگ کہ (فیصلہ) ہوچکا ہے پہلے ہی جن کے لیے ہماری طرف سے اچھے انجام کا یہ اس سے دُور رکھے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 21:102] نہ سنیں گے وہ اس کی سرسراہٹ بھی۔ اور وہ ان (نعمتوں) میں جن کی خواہش کریں گے اُن کی جی۔ ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 21:103] نہ غمگین ہوں گے وہ انتہائی گھبراہٹ میں بھی اور استقبال کریں گے اُن کا فرشتے۔ کہ یہ ہے تمہارا وہ دن جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
    [قران آسان تحریک 21:104] جس دن لپیٹ دیں گے ہم آسمان کو اس طرح جیسے سمیٹے جاتے ہیں دفتر میں مکتوبات۔ جس طرح ابتدا کی تھی ہم نے پہلے تخلیق کی (اُسی طرح) ہم پھر اس کا اعادہ کریں گے۔ یہ ایک وعدہ ہے ہمارے ذمّہ یہ ہم ضرور کر کے رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 21:105] اور بے شک ہم لکھ چُکے ہیں زبور میں نصیحت کے بعد کہ بے شک زمین کے وارث ہوں گے میرے وہ بندے جو نیک ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 21:106] یقینا اس میں ایک بڑی آگاہی ہے عبادت گزار لوگوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 21:107] اور نہیں بھیجا ہے ہم نے تم کو اے نبی مگر رحمت بناکر جہاں والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 21:108] کہہ دو! ساری بات یہ ہے کہ وحی بھیجی جاتی ہے میری طرف کہ درحقیقت تمہارا معبود الٰہِ واحد ہے۔ سو کیا تم سر اطاعت جھکاتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 21:109] پھر اگر وہ منہ پھیریں (اس سے) تو کہو خبردار کردیا ہے میں نے تم کو علانیہ طور پر اور نہیں جانتا میں کہ قریب ہے یا دُور وہ چیز جس کا وعدہ کیا جا رہا ہے تم سے۔
    [قران آسان تحریک 21:110] یقینا اللہ ہی جانتا ہے بلند آواز میں کہی ہوئی بات اور جانتا ہے وہ جو تم چُھپاتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 21:111] اور نہیں معلوم مجھے یہ بھی شاید کہ یہ ہو ایک فتنہ تمہارے لیے اور فائدہ اٹھانے کا موقع دیا جا رہا ہو ایک مدّت تک کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 21:112] رسول نے کہا: اے میرے مالک! فیصلہ کردے حق کے مطابق۔ اور ہمارا ربِ رحمٰن ہی مدد گار اور سہارا ہے ان باتوں کے مقابلہ میں جو تم بنارہے ہو۔

  7. #7
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 22:الحج

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:1] اے انسانو! ڈرو اپنے رب سے، بے شک زلزلہ قیامت کا بڑی (ہولناک) چیز ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:2] جس دن دیکھو گے تم اُسے (کیفیت یہ ہوگی کہ) غافل ہوجائے گی ہر دودھ پلانے والی اپنے دُودھ پیتے بچّہ سے اور گرادے گی ہر حاملہ اپنا حمل اور دکھائی دیں گے تم کو لوگ مدہوش، حالانکہ نہیں ہوں گے وہ نشے میں بلکہ یہ عذاب ہوگا اللہ کا، بہت سخت۔
    [قران آسان تحریک 22:3] اور بعض انسان ایسے ہیں جو بخثیں کرتے ہیں اللہ کے بارے میں بغیر علم کے اور پیروی کرتے ہیں ہر شیطان سرکش کی۔
    [قران آسان تحریک 22:4] حالانکہ لکھ دیا گیا ہے شیطان کے نصیب میں کہ جو دوست بنائے گا اُس کو تو وہ یقینا گمراہ کردے گا اُسے اور دکھائے گا اُسے راستہ جہنّم کے عذاب کا۔
    [قران آسان تحریک 22:5] اے انسانو! اگر تمہیں ہے شک جی اُٹھنے میں مرنے کے بعد تو واقعہ یہ ہے کہ ہم ہی نے پیدا کیا ہے تم کو مٹی سے پھر نطفہ سے پھر خون کے لوتھڑے سے پھر بوٹی سے جو شکل والی بھی ہوتی ہے اور بے شکل بھی تاکہ ظاہر کریں ہم تم پر (اپنی قدرت و حکمت)۔ اور ٹھہراتے ہیں ہم رحموں میں جس کو چاہیں ایک وقتِ مقرر تک پھر نکال لاتے ہیں ہم تم کو ایک بچّہ کی صُورت میں پھر (پرورش کرتے ہیں تمہاری) تاکہ پہنچو تم اپنی جوانی کو اور تم میں سے کچھ ایسے ہیں جو مرجاتے ہیں اور تم میں سے کچھ ایسے ہیں جنہیں لوٹا دیا جاتا ہے بدترین عمر کی طرف تاکہ نہ جانے وہ سب کچھ جاننے کے بعد، کچھ بھی۔ اور دیکھتے ہو تم زمین کو کہ سوکھی پڑی ہے پھر جونہی برساتے ہیں ہم اس پر پانی تو وہ لہلہا اُٹھتی ہے اور پھُولنے لگتی ہے اور اُگاتی ہے ہر قسم کی خوش منظر (نباتات)۔
    [قران آسان تحریک 22:6] یہ سب اس وجہ سے ہے کہ اللہ ہی حق ہے اور وہی زندہ کرتا ہے مُردوں کو اور یقینا وہ ہر چیز پر پُوری طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:7] اور یہ کہ قیامت ضرور آئے گی، نہیں کوئی شک اُس (کے آنے) میں اور یہ کہ اللہ ضرور اُٹھائے گا اُنہیں جو جاچکے ہیں قبروں میں۔
    [قران آسان تحریک 22:8] اور کچھ انسان ایسے بھی ہیں جو بحثیں کرتے ہیں اللہ کے بارے میں بغیر علم کے حالانکہ نہ اُنہیں ہدایت ملی ہے اور نہ اُن کے پاس روشن کتاب ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:9] اکڑاے ہُوئے اپنی گردنوں کو، تاکہ گمراہ کریں (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے۔ ایسوں کے لیے ہے دُنیا میں رسوائی اورچکھائیں گے اُنہیں ہم روزِ قیامت عذاب جلتی آگ کا۔
    [قران آسان تحریک 22:10] (کہا جائے گا) یہ بدلہ ہے ان (اعمال) کا جو آگے بھیجے تھے تمہارے ہاتھوں نے اور یقینا اللہ نہیں ہے ظلم کرنے والا اپنے بندوں پر۔
    [قران آسان تحریک 22:11] اور انسانوں میں کوئی ایسا ہے جو بندگی کرتا ہے اللہ کی کنارے پررہ کر پھر اگر پہنچے اُسے کوئی فائدہ تو مطمئن ہوجاتا ہے اس کی وجہ سے اور اگر پہنچتا ہے اُسے کوئی فتنہ تو الٹا پھر جاتا ہے اپنے منہ کے بل۔ گنوادی اس نے دُنیا بھی آخرت بھی۔ یہی ہے کُھلا گھٹا۔
    [قران آسان تحریک 22:12] پُکارتا ہے اللہ کے سوا ان کو جو نہ نقصان پہنچا سکتے ہیں اسے اور اُنہیں جو نہ نفع پہنچاسکتے ہیں اُسے۔ یہی ہے گمراہی پرلے درجے کی۔
    [قران آسان تحریک 22:13] پکارتا ہے وہ اُسے جس کا نقصان زیادہ قریب ہے اُس کے فائدے سے۔ کیا ہی بُرا ہے آقا اور کیا ہی بُرا ہے رفیق۔
    [قران آسان تحریک 22:14] یقنا اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے نیک عمل، ایسی جنتوں میں کہ بہہ رہی ہوں گی ان کے نیچے نہریں، بے شک اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:15] جو شخص رکھتا ہے یہ گمان کہ ہرگز نہیں مدد کرے گا اس کی اللہ دُنیا میں اور آخرت میں، اُسے چاہیے کہ چڑھ جائے ایک رسّی کے ذریعہ آسمان تک اور کاٹ ڈالے پھر دیکھے کیا دُور کرتی ہے اس کی یہ تدبیر اس چیز کو جو اسے ناگوار ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:16] اور اسی طرح نازل کیا ہے ہم نے قرآن کو کھُلی کھُلی نشنیوں کی صُورت میں اور یقینا اللہ ہی ہدایت دیتا ہے جس کو چاہے۔
    [قران آسان تحریک 22:17] بےشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور جو یہودی ہُوئے اور صابئین اور نصاریٰ اور مجوس اور وہ لوگ جنہوں نے شرک کیا بے شک اللہ فیصلہ فرمائے گا ان سب کے درمیان روزِ قیامت۔ یقینا اللہ ہر چیز پر نگران ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:18] کیا نہیں دیکھتے تم کہ بے شک یہ اللہ ہی ہے کہ سجدہ کرتے ہیں جسے وہ سب جو ہیں آسمانوں میں اور وہ بھی جو ہیں زمین میں اور سُورج اور چاند اور ستارے اور پہاڑ اور درخت اور جانور اور بہت سے انسان بھی۔ اور بہت سے ایسے بھی ہیں کہ لازم ہوچُکا ہے ان کے لیے عذاب، اور جسے ذلیل کردے اللہ تو نہیں ہے اُس کے لیے کوئی عزّت دینے والا۔ بے شک اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:19] یہ دو فریق ہیں جن کے درمیان جھگڑا ہے اپنے رب کے معاملہ میں سو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا تراشے جاچُکے ہیں ان کے لیے لباس آگ کے، اور ڈالا جائے گا اُن کے سروں کے اُوپر سے کھولتا ہُوا پانی۔
    [قران آسان تحریک 22:20] گل جائیں گی اس سے تمام وہ چیزیں جو ہیں اُن کے پیٹوں میں اور کھالیں بھی۔
    [قران آسان تحریک 22:21] اور ان کے لیے گُرز ہوں گے لوہے کے۔
    [قران آسان تحریک 22:22] جب بھی ارادہ کریں گے وہ نکلنے کا اس میں سے گھبراکر دھکیل دیے جائیں گے پھر اسی میں اور (کہا جائے گا) چکھو مزا جلنے کی سزاکا۔

  8. #8
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 22:23] یقینا اللہ داخل کرے گا ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے نیک عمل ایسی جنتوں میں کہ بہہ رہی ہیں اُن کے نیچے نہریں، پہنائے جائیں گے ان کو وہاں کنگن سونے کے اور موتی، اور اُن کا لباس وہاں ریشم ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 22:24] اور بدایت بخشی گئی اُن کو پاکیزہ بات (قبول کرنے) کی اور ہدایت بخشی گئی اُنہیں اس راستہ کی جو لائقِ حمد (اللہ) کا ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:25] بے شک وہ لوگ جو کافر ہیں اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے اور مسجدِ حرام سے جسے بنایا ہے ہم نے سب انسانوں کے لیے برابر ہیں مقامی لوگ، اس میں اور باہر سے آنے والے بھی۔ اور جو شخص بھی ارادہ کرے گا اس میں راستی سے ہٹ کر کسی قسم کے ظلم کا، چکھائیں گے ہم اُسے مزا درد ناک عذاب کا۔
    [قران آسان تحریک 22:26] اور (یاد کرو) جب مقرر کی تھی ہم نے ابراہیم کے لیے جگہ اس گھر کی اس ہدایت کے ساتھ کہ نہ شریک بنانا میرے ساتھ کسی چیز کو اور پاک رکھنا میرے گھر کو طواف کرنے والوں کے لیے، قیام کرنے والوں کے لیے اور رکوع و سجود کرنے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 22:27] اور اعلان کردو انسانوں میں حج کا، آئیں گے وہ تمہارے پاس پیدل چل کر اور دُبلے دُبلے اُونٹوں پر جو چلے آرہے ہوں گے تمام دور دراز راستوں سے۔
    [قران آسان تحریک 22:28] تاکہ دیکھیں وہ ان فوائد کو جو ان کے لیے ہیں (حج میں) اور لیں اللہ کا نام چند مقررہ دنوں میں اور ان (جانوروں) پر جو بخشے ہیں اللہ نے اُنہیں از قسمِ مویشی پھر کھاؤ تم خود بھی اس میں سے اور کھلاؤ بھُوک کے مارے محتاجوں کو بھی۔
    [قران آسان تحریک 22:29] پھر چاہیے کہ دُور کریں اپنا میل کچیل اور پُوری کریں اپنی نذریں اور طواف کریں اس قدیم گھر کا۔
    [قران آسان تحریک 22:30] یہ تھا (تعمیر کعبہ کا مقصد) اور جو احترام کرے اللہ کی قائم کردہ حرمتوں کا تو یہ بہتر ہوگا اس کے حق میں اس کے رب کے نزدیک اور حلال کیے گئے ہیں تمہارے لیے مویشی سوائے اُن کے جو بتائے جاچُکے ہیں تمہیں سو پرہیز کرو بتوں کی ناپاکی سے اور پرہیز کرو چھوٹی بات سے۔
    [قران آسان تحریک 22:31] یکسو ہو کر، ہورہو اللہ کے اور نہ ٹھہراؤ شریک (کسی کو) اس کے ساتھ۔ اور جو شرک کرتا ہے اللہ کے ساتھ تو وہ ایسا ہے جیسے گِرگیا ہو آسمان سے اور اُچک لے جائیں اُسے پرندے یا جا پھینکے اُسے ہوا کسی دُور دراز مقام پر۔
    [قران آسان تحریک 22:32] یہ ہے اصل معاملہ اور جو تعظیم کرتا ہے اللہ کی نشانیوں کی سو یقینا یہ (تعظیم کرنا) دل کا تقویٰ ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:33] تمہارے لیے ان جانوروں میں فائدے ہیں ایک وقت مقررتک پھر ان کے حلال ہونے کی جگہ ہے اُس قدیم گھر کے پاس۔
    [قران آسان تحریک 22:34] اور ہر اُمت کے لیے مقرر کیا ہے ہم نے قربانی کا ایک قاعدہ تاکہ لیں وہ نام اللہ کا اُن (جانوروں) پر جو دیے ہیں اُس نے اُن کو از قسم مویشی، اس لیے کہ تمہارا معبود اِلٰہِ واحد ہے سو اسی کے مطیع فرمان بنو۔ اور (اے نبی) بشارت دے دو عاجزی اختیار کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 22:35] جن کا حال یہ ہے کہ جب ذکر کیا جاتا ہے اللہ کا تو کانپ اُٹھتے ہیں ان کے دل اور جو صبر کرتے ہیں اس (مصیبت) پر جو آتی ہے اُن پر اور قائم کرتے ہیں نماز اور اس میں سے جو دیا ہے ہم نے اُنہیں، خرچ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 22:36] اور قربانی کے اُونٹ، شامل کیا ہے ہم نے ان کو تمہارے لیے اللہ کی نشانیوں میں۔ تمہارے لیے اُن میں بھلائی ہے۔ سو لو نام اللہ کا اُن پر صف میں کھڑا کر کے۔ پھر جب گرجائیں وہ پہلو کے بل تو کھاؤ خود بھی اس میں سے اور کھلاؤ صبر سے بیٹھے ہوؤں کو اور سوال کرنے والوں کو بھی۔ اس طرح مسخر کیا ہے ہم نے اُنہیں تمہارے لیے تاکہ شکر ادا کرو۔
    [قران آسان تحریک 22:37] نہیں پہنچتے ہیں اللہ کو ان کے گوشت اور نہ ان کے خون لیکن پہنچتا ہے اسے تقویٰ تمہارا اس طرح مسخر کیا ہے اُنہیں تمہارے لیے تاکہ تم کبریائی بیان کرو اللہ کی اس پر جو ہدایت بخشی ہے اس نے تمہیں اور بشارت دے دو نیکوکار لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 22:38] یقینا اللہ مدافعت کرے گا ان لوگوں کی طرف سے جو ایمان لائے ہیں، یقینا اللہ نہیں پسند کرتا کسی خیانت کرنے والے ناشکرے کو۔
    [قران آسان تحریک 22:39] اجازت دے دی گئی ہے (جنگ کی) ان لوگوں کو جن سے جنگ کی جا رہی ہے کیونکہ وہ مظلوم ہیں اور بے شک اللہ اُن کی مدد پر ہر طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:40] یہ وہ لوگ ہیں جو نکال دیے گئے اپنے گھروں سے ناحق صرف (اس قصور پر) کہ وہ کہتے تھے ہمارا رب اللہ ہے اور اگر نہ دفع کرتا رہتا اللہ انسانوں میں سے بعض کو بعض کے ذریعہ سے تو ضرور مسمار کردی جاتیں خانقاہیں، گرجے، عبادت خانے او رمسجدیں جن میں لیا جاتا ہے اللہ کا نام کثرت سے۔ اور ضرور مدد کرتا ہے اللہ اُن کی جو اس کی مدد کرتے ہیں۔ یقینا ہے اللہ بہت طاقتور اور زبردست۔
    [قران آسان تحریک 22:41] یہ وہ لوگ ہیں کہ اگر اقتدار بخشیں ہم اُنہیں زمین میں تو قائم کرتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور حکم کرتے ہیں نیکی کا اور منع کرتے ہیں بُرائی سے۔ اور اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے انجام سب کاموں کا۔
    [قران آسان تحریک 22:42] اور اگر یہ جھٹلاتے ہیں تم کو (تو کچھ عجب نہیں) اس لیے کہ جُھٹلا چُکی ہیں ان سے پہلے قومِ نوح اور عاد و ثمود۔
    [قران آسان تحریک 22:43] اور قومِ ابراہیم اور قوم لوط ۔
    [قران آسان تحریک 22:44] اور مدین والے۔ اور جھٹلائے گئے تھے موسیٰ بھی تو مُہلت دی میں نے کافروں کو پھر پکڑلیا اُنہیں۔ تو (دیکھ لو) کیسا تھا میرا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 22:45] غرض کتنی ہی بستیاں ہیں کہ ہلاک کیا ہم نے ان کو اس حالت میں کہ و ہ ظلم کررہی تھیں سو وہ اب الٹی پڑی ہیؓں اپنی چھتوں کے بل اور کتنے ہی کنویں ناکارہ ہیں اور مضبوط محل (ویران پڑے ہیں)۔

  9. #9
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 22:46] تو کیا نہیں چلے پھرے یہ زمین میں کہ حاصل ہوجاتے اُن کو ایسے دل کہ سمجھتے یہ ان سے یا ایسے کان کہ سُنتے یہ ان سے (حق بات)۔ واقعہ یہ ہے کہ نہیں اندھی ہوتی ہیں آنکھیں بلکہ اندھے ہوجاتے ہیں وہ دل جو سینوں میں ہیں۔
    [قران آسان تحریک 22:47] اور جلدی مچارہے ہیں یہ لوگ تم سے عذاب کے لیے حالانکہ ہرگز نہیں خلاف کرتا اللہ اپنے وعدہ کے۔ اور دراصل ایک دن تیرے رب کے نزدیک ایک ہزار سال کے برابر ہے تمہارے حساب کی رُوسے۔
    [قران آسان تحریک 22:48] اور کتنی ہی بستیاں ہیں کہ مہلت دی ہم نے اُنہیں (پہلے) جبکہ وہ ظالم تھیں پھر پکڑلیا ہم نے اُنہیں اور میرے ہی پاس سب کو لوٹ کر آنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:49] کہہ دو (اے نبی) اے لوگو! درحقیقت میں تو بس تمہیں خبردار کرنے والا ہوں واضح طور پر۔
    [قران آسان تحریک 22:50] سو جو لوگ ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے اچّھے عمل ان کے لیے ہے مغفرت اور روزی عزّت کی۔
    [قران آسان تحریک 22:51] اور وہ لوگ جو کوشش کریں گے ہماری آیات کو نیچا دکھانے کی ایسے ہی لوگ اہلِ دوزخ ہیں۔
    [قران آسان تحریک 22:52] اور نہیں بھیجا ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول اور نہ کوئی نبی مگر (ایسا ہوتا رہا) کہ جب اس نے تلاوت کی تو خلل اندز ہوا شیطان اُس کی تلاوت میں۔ پھر مٹا دیتا رہا اللہ اس خلل اندازی کو جو شیطان کرتا رہا پھر پختہ کردیتا رہا اللہ اپنی آیات کو اور اللہ علیم و حکیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:53] یہ اس لیے کرتا ہے کہ بنادے اللہ شیطان کے ڈالے ہُوئے خلل کو آزمائش ان لوگوں کے لیے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور سخت ہیں جن کے دل اور بے شک یہ ظالم مخالفت میں بہت دُور نکل گئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 22:54] اور اس لیے بھی کرتا ہے کہ جان لیں وہ لوگ جنہیں دیا گیا ہے علم کہ بے شک قرآن حق ہے تیرے رب کی طرف سے پھر وہ ایمان لے آئیں اس پر اور جھک جائیں اس کے آگے ان کے دل۔ اور یقینا اللہ ہدایت دیتا ہے ان لوگوں کو جو ایمان لائے، سیدھے راستے کی۔
    [قران آسان تحریک 22:55] اور ہمیشہ پڑے رہیں گے وہ لوگ جو کافر ہیں شک میں اس کے بارے میں حتیٰ کہ آجائے گی اُن پر قیامت کی گھڑی اچانک یا آجائے گا اُن پر عذاب نامبارک دن کا۔
    [قران آسان تحریک 22:56] بادشاہی ہوگی اُس دن اللہ کی۔ فیصلہ کرے گا ان کے درمیان پھر جو لوگ ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل (ہوں گے وہ) نعمت بھری جنتوں میں۔
    [قران آسان تحریک 22:57] اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہوگا اور جھٹلایا ہوگا ہماری آیات کو سو ایسے ہی لوگ ہیں کہ اُن کے لیے عذاب رسواکن۔
    [قران آسان تحریک 22:58] اور وہ لوگ جنہوں نے ہجرت کی اللہ کی راہ میں پھر قتل ہُوئے یا مرگئے ضرور بہم پہنچائے گا ان کو اللہ بہترین روزی اور بے شک اللہ ہی ہے بہترین رزق دینے والا۔
    [قران آسان تحریک 22:59] ضرور داخل فرمائے گا انہیں ایسی جگہ جسے وہ بہت پسند کریں گے اور یقینا اللہ ہے ہر بات جاننے والا اور نہایت بُردبار۔
    [قران آسان تحریک 22:60] یہ ہے (ان کا انجام) اور جس نے بدلہ لیا ویسا ہی جیسا کہ ستایا گیا تھا اسے پھر زیادتی کی گئی اس کے ساتھ تو ضرور مدد کرے گا اس کی اللہ۔ بے شک اللہ ہے بہت زیادہ معاف فرمانے والا اور درگزر کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 22:61] یہ (اس لیے) کہ درحقیقت اللہ ہی داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور یقینا اللہ ہے ہر بات سُننے والا اور ہر چیز دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 22:62] یہ (اس لیے) کہ درحقیقت اللہ ہی حق ہے اور یہ کہ درحقیقت جن کو یہ پُکارتے ہیں اللہ کے سوا وہ باطل ہیں اور یہ کہ اللہ ہی ہے بالادست اور بہت بڑا۔
    [قران آسان تحریک 22:63] کیا نہیں دیکھا تونے یہ کہ اللہ ہی برساتا ہے آسمان سے پانی پھر ہوجاتی ہے زمین سرسبز یقینا اللہ لطیف و خبیر ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:64] اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں۔ اور بے شک اللہ ہی ہے بے نیاز اور قابلِ تعریف۔
    [قران آسان تحریک 22:65] کیا نہیں دیکھا تونے یہ کہ اللہ نے مُسخّر کردیا ہے تمہارے لیے جو کچھ ہے زمین میں اور (مُسخّر کردیا ہے) کشتیوں کو جو چلتی ہیں سمندر میں اس کے حُکم سے اور روکے ہُوئے ہے وہی آسمان کو اس سے کہ گِر پڑے زمین پر مگر اس کے حُکم سے، بے شک اللہ لوگوں پر بڑا شفیق اور مہربان ہے۔

  10. #10
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 22:66] اور وہی ہے جس نے تمہیں زندگی بخشی پھر موت دیتا ہے تمہیں پھر زندہ کرے گا تمہیں، بے شک انسان بڑا ہی ناشکرا ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:67] ہر اُمّت کے لیے ہم نے مقرر کیا ہے عبادت کا طریقہ کہ وہ اس طریقہ سے عبادت کرتی ہے پس نہ جھگڑا کرے کوئی تم سے اس معاملہ میں اور دعوت دو تم اپنے رب کی طرف۔ بے شک تم سیدھے راستے پر ہو۔
    [قران آسان تحریک 22:68] اور اگر وہ جھگڑا کریں تم سے تو کہہ دو اللہ ہی بہتر جانتا ہے اس کو جو تم کر رہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 22:69] اللہ فیصلہ کرے گا تمہارے درمیان روزِ قیامت ان باتوں کا جن میں تم اختلاف کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 22:70] کیا نہیں جانتے تم کہ بلاشُبہ اللہ جانتا ہے اس کو جو ہے آسمان میں اور زمین میں۔ بے شک یہ سب کچھ درج ہے ایک کتاب میں۔ بے شک یہ کام اللہ کے لیے آسان ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:71] اور پُوجتے ہیں یہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کو کہ نہیں نازل فرمائی اللہ نے ان کے بارے میں کوئی سند اور ان چیزوں کو کہ نہیں ہے خود انہیں بھی ان کے بارے میں کچھ علم اور نہ ہوگا ایسے ظالموں کا کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 22:72] اور جب تلاوت کی جاتی ہیں ان کے سامنے ہماری واضح آیات تو صاف نظر آجاتے ہیں تم کو اُن لوگوں کے چہروں پر جو کافر ہیں ناپسندیدگی کے آثار، یُوں لگتا ہےکہ ٹوٹ پڑیں گے ان لوگوں پر جو تلاوت کرتے ہیں ان کے سامنے ہماری آیات۔ کہ دو! کیا میں تم کو باتاؤں زیادہ بُری چیز اس سے بھی، وہ آگ ہے۔ جس کا وعدہ کررکھا ہے اللہ نے ان لوگوں سے جو کافر ہیں اور بہت ہی بُرا ہے وہ ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 22:73] اے لوگو! بیان کی جاتی ہے ایک مثال تو غور سے سنو اُسے، یقینا وہ جن کو پکارتے ہو تم اللہ کے سوا ہرگز نہیں پیدا کرسکتے وہ ایک مکھی بھی اگرچہ جمع ہوجائیں وہ سب اس کام کے لیے۔ اور اگر چھین لے جائے ان سے مکّھی کوئی چیز، تو نہیں چھڑا سکتے اس کو اس سے، کمزور ہیں (مدد) مانگنے والے بھی اور وہ بھی جن سے (مدد) مانگی جاتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:74] نہیں پہچان سکے یہ اللہ کو جیسا کہ حق ہے اس کو پہچاننے کا، یقینا اللہ ہی طاقتور اور غالب ہے۔
    [قران آسان تحریک 22:75] اور منتخب فرمالیتا ہے فرشتوں میں سے اپنے پیغام رساں اور انسانوں میں سے بھی۔ بے شک اللہ ہے ہر چیز سُننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 22:76] جانتا ہے اس کو بھی جو ان کے سامنے ہے اور وہ بھی جو اُن کے پیچھے ہے۔ اور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں سب معاملات۔
    [قران آسان تحریک 22:77] اے ایمان والو! رکوع کرو، سجدہ کرو اور عبادت کرو اپنے رب کی۔ اور کرو نیک کام تاکہ تم فلاح پاؤ۔
    [قران آسان تحریک 22:78] اور جہاد کرو اللہ کی راہ میں جیسا کہ حق ہے جہاد کرنے کا۔ اس نے چن لیا ہے تمکو اور نہیں رکھی اس نے تم پر دین میں کوئی تنگی۔ اپنے باپ ابراہیم کی مِلّت پر (قائم ہوجاؤ) اللہ ہی نے تمہارا نام رکھا ہے، --مسلم -- پہلے بھی اور اس قرآن میں بھی تاکہ بنے رسُول گواہ تم پر اور بنو تم گواہ لوگوں پر، سو قائم کرو نماز اور دو زکوٰۃ اور وابستہ ہوجاؤ اللہ کے ساتھ۔ وہی تمہارا مولا ہے، سو کیا ہی اچّھا ہے وہ مولیٰ اور کیا ہی اچھا ہے وہ مدد گار۔

  11. #11
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 23:المؤمنون

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 23:1] یقینا فلاح پاگئے وہ مومن۔
    [قران آسان تحریک 23:2] جو اپنی نماز میں خشوع اختیار کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:3] اور وہ جو بے ہودہ باتوں سے منہ موڑے رہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:4] اور وہ جو زکوٰۃ کے طریقہ پر عامل ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:5] اور وہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:6] سوائے اپنی بیویوں کے یا اُن (عورتوں) کےجو ان کی مِلک میں ہوں کہ وہ (ان سے مباشرت کرنے پر) نہیں ہیں قابلِ ملامت۔
    [قران آسان تحریک 23:7] پھر جو شخص چاہے اس کے علاوہ کچھ اور سو ایسے ہی لوگ زیادتی کرنے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:8] اور اپنے عہد و پیمان کا پاس رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:9] اور وہ لوگ بھی جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:10] یہی لوگ ہیں میراث پانے والے۔
    [قران آسان تحریک 23:11] جو وارث ہوں گے فردوس کے۔ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 23:12] اور بے شک پیدا کیا ہم نے انسان کو مٹی کے جوہر سے۔
    [قران آسان تحریک 23:13] پھر بناکر رکھا ہم نے اس کو نطفہ ایک محفوظ جگہ (رحمِ مادر) میں۔
    [قران آسان تحریک 23:14] پھر شکل دی ہم نے نطفہ کو خُون کے لوتھڑے کی پھر بنا دیا ہم نے لوتھڑے کو بوٹی پھر بنائیں ہم نے بوٹی سے ہڈیاں پھر چڑھایا ہم نے ہڈیوں پر گوشت پھر بنا کھڑا کیا ہم نے اسے ایک دوسری ہی مخلوق، سو بڑا ہی بابرکت ہے اللہ جو سب سے بہتر تخلیق فرمانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 23:15] پھر یقینا تم کو اس کے بعد ضرور مانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 23:16] پھر یقینا تم قیامت کے دن اُٹھا کھڑے کیے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 23:17] اور یقینا ہم نے بنائے ہیں تمہارے اُوپر سات راستے (آسمان) اور نہیں ہیں ہم عملِ تخلیق سے نابلد۔
    [قران آسان تحریک 23:18] اور برسایا ہم نے آسمان سے پانی ایک مخصوص مقدار میں پھر اُسے ٹھہرادیا ہم نے زمین میں اور یقینا ہم اس کو واپس لے جانے پر بھی پُوری طرح قادر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:19] پھر پیدا کیے ہم نے تمہارے لیے اس سے باغات کھجور کے اور انگور کے۔ لگتے ہیں تمہارے لیے ان باغوں میں پھل کثرت سے اور اُنہی میں سے کچھ تم کھاتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 23:20] اور ایک درخت ہے جو نکلتا ہے طورِ سینا سے، اگتا ہے تیل لیے ہُوئے جو سالن بھی ہے کھانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 23:21] اور یقینا تمہرے لیے ہے مویشوں میں بھی ایک مقامِ غور و فکر۔ پلاتے ہیں ہم تم کو اس میں سے جو اُن کے پیٹوں میں ہے اور تمہارے لیے اُن میں بہت سے اور فائدے بھی ہیں اور اُنہی میں سے بعض کو تم کھاتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 23:22] اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کیے جاتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 23:23] اور بے شک بھیجا ہم نے نوح کو اس کی قوم کی طرف سو کہا اس نے اے میرے قوم! عبادت کرو اللہ کی، نہیں ہے تمہارا کوئی معبود اس کے سوا تو کیا تم ڈرتے نہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:24] تو کہا اُن سرداروں نے جنہوں نے انکار کیا تھا ماننے سے اس کی قوم میں سے، نہیں ہے یہ مگر ایک بشر تم ہی جیسا یہ چاہتا ہے کہ برتری حاصل کرے تم پر۔ اور اگر چاہتا اللہ (پیغمبر بھیجنا) تو اُتارتا فرشتوں کو (پیغمبر بناکر)، نہیں سُنا ہم نے بشر کا پیغمبر ہونا اپنے آباؤ اجداد کے وقتوں میں بھی۔
    [قران آسان تحریک 23:25] بات کچھ نہیں ہے مگر یہ کہ اس شخص کو جنون لا حق ہوگیا ہے سو انتظار کرو اس کے بارے میں کچھ مُدّت۔

  12. #12
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 23:26] نوح نے عرض کیا اے میرے رب! میری مدد فرما وہی (عذاب بھیج کر) جس پر یہ مجھے جُھٹلا رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:27] پھر وحی بھیجی ہم نے اُس کی طرف کہ بناؤ ایک کشتی ہماری نگرانی میں اور ہماری وحی کے مطابق پھر جب آجائے ہمارا عذاب اور اُبل پڑے تنور تو بٹھا لو اس میں ہر قسم کے جانوروں میں سے جوڑا جوڑا اور اپنے گھروالوں کو بھی سوائے اُن کے جن کے بارے میں پہلے فیصلہ ہوچُکا ہے اُن میں سے اور کچھ نہ کہنا تم مجھ سے اُن لوگوں کے متعلّق جو ظالم ہیں یقینا وہ غرق ہوکر رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 23:28] پھر جب سوار ہوجاؤ تم اور وہ سب جو تمہارے ساتھ ہیں کشتی پر تو کہنا شکر اس اللہ کا جس نے نجات دی ہمیں ان لوگوں سے جو ظالم ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:29] اور دُعا کرنا اے میرے مالک! اتارنا مجھ کو برکت والی جگہ اور توہی ہے بہترین جگہ دینے والا۔
    [قران آسان تحریک 23:30] بے شک اس واقعہ میں بہت سی نشانیاں ہیں اور یقینا ہم آزمائش تو کر کے ہی رہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:31] پھر پیدا کیے ہم نے ان کے بعد دوسرے دور کے لوگ۔
    [قران آسان تحریک 23:32] پھر بھیجا ہم نے ان میں بھی ایک رسُول اُنہی میں سے (یہ پیغام دے کر) کہ عبادت کرو اللہ کی، نہیں ہے تمہارا کوئی معبود اس کے سوا۔ کیا پھر تم ڈرتے نہیں؟
    [قران آسان تحریک 23:33] اور کہا اُن سرداروں نے اس کی قوم میں سے جنہوں نے ماننے سے انکار کیا اور جھٹلایا آخرت کی پیشی کو حالانکہ خوشحالی عطا کی تھی ہم نے اُنہیں دنیاوی زندگی میں نہیں ہے یہ مگر ایک آدمی تم ہی جسیا
    [قران آسان تحریک 23:34] اور اگر کہیں اطاعت کرلی تم نے ایک بشر کی جو تمہارے ہی جیسا ہے تو یقینا تم اندریں صُورت ضرور گھاٹے میں پڑ جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 23:35] کیا یہ کہتا ہے تم سے کہ جب مرجاؤ گے تم اور بن جاؤ گے مٹّی اور ہڈیاں تو یقینا تم نکالے جاؤ گے (قبروں سے)؟
    [قران آسان تحریک 23:36] ناممکن ہے! بالکل ناممکن! ایسا ہونا جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 23:37] نہیں ہے زندگی مگر یہی ہماری دُنیاوی زندگی (اسی میں) ہم مرتے ہیں اور زندہ رہتے ہیں اور نہیں ہیں ہم ہرگز اُٹھائے جانے والے۔
    [قران آسان تحریک 23:38] نہیں ہے یہ مگر ایک آدمی جس نے گھڑا ہے اللہ پر جُھوٹ اور نہیں ہیں ہم کبھی اس کی بات ماننے والے۔
    [قران آسان تحریک 23:39] اس نے عرض کیا اے میرے رب! میری مدد فرما وہی (عذاب بھیج کر) جس پر یہ مجھے جُھٹلارہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:40] ارشاد ہُوا! قریب ہے کہ ضرور ہو کر رہیں گے یہ نادم۔
    [قران آسان تحریک 23:41] سو آ لیا اُنہیں اک زبردست دھماکے نے وعدۂ برحق کے مطابق تو بنادیا ہم نے اُنہیں خس و خاشاک سو دُوری ہے رحمت سے ظالم لوگوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 23:42] پھر پیداکیں ہم نے ان کے بعد اور دوسری قومیں۔
    [قران آسان تحریک 23:43] نہیں آگے بڑھ سکتی کوئی قدم اپنے وقتِ مقّرر سے اور نہ پیچھے رہ سکتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 23:44] پھر بھیجے ہم نے رسُول اپنے، پے درپے۔ جب بھی آیا کسی اُمّت کے پاس اس کا رسُول تو اُنہوں نے جھٹلایا اُسے سو بھیجتے چلے گئے ہم (ہلاک کر کے) ایک اُمّت کو دوسری کے پیچھے اور بنا دیا ہم نے اُن کو افسانہ سو پھٹکار ہے ان لوگوں پر جو ایمان نہیں لاتے۔
    [قران آسان تحریک 23:45] پھر رسُول بناکر بھیجا ہم نے موسیٰ اور اس کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیوں کے ساتھ اور کُھلی سند دے کر۔
    [قران آسان تحریک 23:46] فرعون اور اُس کے سرداروں کے طرف سو تکبّر کیا اُنہوں نے اور وہ تھے ہی سرکشی کرنے والے لوگ۔
    [قران آسان تحریک 23:47] سو کہنے لگے کیا ہم ایمان لائیں ان دو آدمیوں پر جو ہمارے ہی جیسے ہیں اور اُن کی قوم ہماری غلام ہے؟
    [قران آسان تحریک 23:48] پس اُنہوں نے جھٹلادیا ان دونوں کو سو (آخر کار) ہوگئے وہ ہلاک ہونے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 23:49] اور البتّہ دی تھی ہم نے موسیٰ کو کتاب تاکہ وہ لوگ ہدایت پائیں۔
    [قران آسان تحریک 23:50] اور بنایا ہم نے ابنِ مریم کو اوراُن کی ماں کو ایک نشانی اور پناہ دی ہم نے ان دونوں کو ایک اونچی جگہ پر جو رہنے کے قابل تھی اور (جس میں) چشمے بہہ رہے تھے۔ کھاتا ہے وہی کچھ جو کھاتے ہو تم اور پیتا ہے وہی کچھ جو پیتے ہو تم۔

Page 1 of 4 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •