Page 2 of 4 FirstFirst 1234 LastLast
Results 13 to 24 of 46

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30

  1. #13
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 23:51] اور حُکم دیا (ہم نے ہر دور میں) اے پیغمبرو! کھاؤ پاک چیزیں اور کرو نیک کام۔ یقینا میں ان (اعمال) سے جو تم کرتے ہو خُوب واقف ہوں۔
    [قران آسان تحریک 23:52] اور بے شک یہ تمہاری جماعت ایک ہی مِلّت ہے اور میں تمہارا رب ہوں سو مجھ ہی سے ڈرو۔
    [قران آسان تحریک 23:53] مگر کرلیا لوگوں نے اپنے دین کو باہم ٹکڑے ٹکڑے۔ ہرگروہ اس پر جو اُن کے پاس ہے مگن ہے۔
    [قران آسان تحریک 23:54] سو رہنے دو اُنہیں ڈوبا ہوا اپنی غفلت میں ایک وقت خاص تک۔
    [قران آسان تحریک 23:55] کیا یہ سمجھتے ہیں کہ یہ جو مدد دیے جارہے ہیں ہم ان کو مال و اولاد سے۔
    [قران آسان تحریک 23:56] گویا ہم سرگرم ہیں ان کو بھلائیاں دینے میں؟ ہرگز نہیں بلکہ، یہ سمجھتے نہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:57] حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ جو اپنے رب کے خوف سے لرزتے رہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:58] اور وہ لوگ جو اپنے رب کی آیات پر ایمان لاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:59] اور وہ لوگ جو اپنے رب کے ساتھ (کسی کو) شرک نہیں ٹھہراتے۔
    [قران آسان تحریک 23:60] اور وہ لوگ جو دیتے ہیں (اللہ کی راہ میں) جو کچھ بھی دیتے ہیں اس حال میں کہ اُن کے دل کانپتے رہتے ہیں۔ اس خوف سے کہ یقینا اُنہیں اپنے رب کی طرف لوٹ کرجانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 23:61] یہی ہیں وہ لوگ جو دوڑنے والے ہیں بھلائیوں کی طرف اور یہی ہیں جو بھلائی کو سب سے آگے بڑھ کر پالینے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:62] اور نہیں ذمّہ داری کا بوجھ ڈالتے ہم کسی جان پر مگر اس کی طاقت کے مطابق اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو بیان کرتی ہے (ہر ایک کا حال) بالکل ٹھیک ٹھیک اور لوگوں پر بہرحال ظلم نہیں کیا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 23:63] مگر ان کے دل غافل ہیں اس (بات) سے اور ان کے پاس اور بہت سے کام ہیں اس کے علاوہ جو وہ کر رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:64] یہاں تک کہ جب ہم مبتلا کردیں گے اُن کے خوشحال لوگوں کو عذاب میں تو وہ بلبلا اُٹھیں گے۔
    [قران آسان تحریک 23:65] (کہا جائے گا) مت چّلاؤ آج۔ یقینا تم کو ہم سے کوئی نہیں بچاسکتا۔
    [قران آسان تحریک 23:66] یقینا میری آیات پڑھ کر سُنائی جاتی تھیں تمہیں تو تم اُلٹے پاؤں بھاگ نکلتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 23:67] اپنے گھمنڈ میں مبتلا رہتے ہُوئے، اس پر پبتیاں کستے ہوئے، بے ہودہ بکواس کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 23:68] کیا پھر کبھی نہیں غورکیا اُنہوں نے اس کلام پر؟ یا آئی ہے اُن کے پاس کوئی ایسی بات جو نہیں آئی تھی ان کے پہلے آباؤ اجداد کے پاس؟
    [قران آسان تحریک 23:69] یا نہیں پہچانتے ہیں یہ اپنے رسُول کو اس لیے یہ اس سے بدکتے ہیں؟
    [قران آسان تحریک 23:70] یا یہ کہتے ہیں کہ وہ دیوانہ ہے؟ نہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ آیا ہے وہ ان کے پا حق لے کر اور اُن کی اکثریت حق کو ناپسند کرتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 23:71] حالانکہ اگر پیروی کرنے لگے حق ان کی خواہشاتِ نفس کی تو فساد برپا ہوجائے آسمانوں میں اور زمین میں اور اُن میں جو اُن کے درمیان ہیں، نہیں بلکہ لائے ہیں ہم اُن کے پاس اُن کے لیے نصیحت اور وہ اپنی ہی نصیحت سے مُنہ موڑے ہُوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:72] کیا مانگتے ہو تم ان سے کوئی معاوضہ، حالانکہ صلہ تمہارے رب کا کہیں بہتر ہے اور وہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 23:73] اور واقعہ یہ ہے کہ تم تو بلاتے ہو اُن کو سیدھے راستے کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 23:74] اور بلاشُبہ وہ لوگ جو نہیں ایمان لاتے آخرت پر سیدھے راستہ سے ہٹ کر چلنا چاہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:75] اور اگر رحم کریں ہم اُن پر اور دُور کردیں ان کی تکلیف تو ضررور اصرار کریں وہ اپنی سرکشی پر اور بھٹکتے پھریں۔
    [قران آسان تحریک 23:76] اور یقینا ہم نے مبتلا کیا ہے اُن کو عذاب میں لیکن نہ جُھکے یہ اپنے رب کے حضور اور نہ اُنہوں نے عاجزی اختیار کی۔
    [قران آسان تحریک 23:77] یہاں تک کہ جب کھول دیں گے ہم ان پر دروازہ سخت ترین عذاب کا تو یکایک وہ اس حالت میں مایُوس ہوکار بیٹھ جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 23:78] اور وہی تو ہے جس نے بنائے تمہارے کان، آنکھیں اور دل و دماغ۔ مگر کم ہی تم شکرگزار ہوتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 23:79] اور وہی ہے جس نے پھیلایا تمہیں زمین میں اور اسی کی طرف سمیٹے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 23:80] اور وہی ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور اُسی کے ہاتھ میں ہے بدلنا رات اور دن کا۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 23:81] مگر یہ لوگ کہتے ہیں ویسی ہی بات جو کہی تھی پہلوں نے۔
    [قران آسان تحریک 23:82] کہتے ہیں کیا جب ہم مرجائیں گے اور ہوجائیں گے مٹّی اور ہڈیاں تو کیا واقعی ہم پھر دوبارہ اُٹھائے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 23:83] یقینا دھمکی دی گئی تھی ہمیں بھی اور ہمارے آباؤ اجداد کو بھی اِسی بات کی اس سے پہلے بھی، نہیں ہیں یہ باتیں مگر کہانیاں پہلے لوگوں کی۔
    [قران آسان تحریک 23:84] ان سے پُوچھو کس کی ہے یہ زمین اور جو بستے ہیں اس میں اگر تم جانتے ہو؟
    [قران آسان تحریک 23:85] تو وہ ضرور کہیں گے اللہ کی۔ کہو پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
    [قران آسان تحریک 23:86] ان سے پُوچھو کون ہے مالک سات آسمانوں کا اور مالک ہے عرش عظیم کا؟
    [قران آسان تحریک 23:87] وہ ضرور کہیں گے، اللہ۔ کہو پھر، تم کیوں نہیں ڈرتے؟
    [قران آسان تحریک 23:88] اُن سے پُوچھو کون ہے وہ جس کے ہاتھ میں ہے اقتدار ہر چیز کا اور وہ پناہ دیتا ہے اور کوئی پناہ نہیں دے سکتا اس کے مقابلے میں اگر تم جانتے ہو؟
    [قران آسان تحریک 23:89] وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ۔ کہو پھر کہاں سے دھوکہ کھارہے ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 23:90] اصل بات یہ ہے کہ لائے ہیں ہم اُن کے سامنے حق اور یقینا یہ سخت جھوٹے ہیں۔

  2. #14
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 23:91] نہیں بنایا اللہ نے کسی کو بیٹا اور نہیں ہے اس کے ساتھ کوئی دوسرا معبود اگر ایسا ہوتا تو لے کر چل دیتا ہر معبود اپنی مخلوق کو اور وہ چڑھ دوڑتے ایک دوسرے پر۔ پاک ہے اللہ ان باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں (اس کے بارے میں)۔
    [قران آسان تحریک 23:92] وہ تو جاننے والا ہے ہر چُھپے اور کُھلے کا اور وہ بلند و بالا ہے ان سب چیزوں سے جنہیں یہ (اس کا) شریک ٹھہراتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:93] (اے نبی) دُعا کرو اے میرے مالک! اگر تو دکھائے مجھے وہ عذاب جس سے اُنہیں ڈرایا جا رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 23:94] تو اے میرے مالک! نہ کیجیو مجھے شامل ان ظالم لوگوں میں۔
    [قران آسان تحریک 23:95] اور یقینا ہم اس بات پر کہ۔ دکھائیں ہم تم کو وہ عذاب جس کی ہم اُنہیں دھمکی دے رہے ہیں۔ پُوری طرح قادر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:96] اے نبی جواب دو بُرائی کا اس طریقے سے جو ہو بہترین۔ ہم خوب جانتے ہیں ان باتوں کو جو یہ بنارہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 23:97] اور دُعا کرو اے میرے مالک! میں تیری پناہ طلب کرتا ہوں شیطانوں کی اکساہٹوں سے۔
    [قران آسان تحریک 23:98] اور پناہ طلب کرتا ہوں تیری اے میرے مالک! اس بات سے کہ وہ میرے پاس آئیں (بوقتِ موت)۔
    [قران آسان تحریک 23:99] (یہ لوگ باز نہ آئیں گے) یہاں تک کہ جب آن گھڑی ہوگی ان میں سے کسی (کے سر) پر موت تو کہے گا اے میرے مالک! مجھے واپس بھیج دے۔
    [قران آسان تحریک 23:100] اُمید ہے کہ میں کروں گا نیک عمل اپنی چھوڑی ہُوئی دُنیا میں ہرگز نہیں! یہ تو بس ایک بات ہے جو وہ کہہ رہا ہے۔ اب تو اُن کے پیچھے برزخ ہے اُس دن تک کہ سب دوبارہ اُٹھائے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 23:101] پھر جب پھونکا جائے گا صور تو نہ باقی رہیں گے رشتے ناتے اُن کے درمیان اُس دن اور نہ وہ ایک دوسرے کو پُوچھیں گے۔
    [قران آسان تحریک 23:102] سو جن کے بھاری ہوں گے پلڑے سو وہی فلاح پائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 23:103] اور جن کے ہلکے ہوں گے پلڑے سو وہی ہیں جنہوں نے گھاٹے میں ڈال دیا اپنے آپ کو اور جہنّم میں یہ ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 23:104] جھلس دے گی اُن کے چہروں کو آگ اور وہ اس میں انتہائی بدشکل ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 23:105] (اُن سے کہا جائے گا) کیا ایسا نہیں تھا کہ میری آیات پڑھی جاتی تھیں تمہارے سامنے اور تم اُنہیں جھٹلایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 23:106] وہ عرض کریں گے اے ہمارے مالک! چھاگئی تھی ہم پر ہماری بدبختی اور تھے ہم گمراہ لوگ۔
    [قران آسان تحریک 23:107] اے ہمارے رب! نکال دے تو ہمیں یہاں سے پھر اگر ہم دوبارہ ایسا کریں تو یقینا ہم ظالم ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 23:108] ارشاد ہوگا دُور ہو جاؤ میرے سامنے سے اور پڑے رہو اسی میں اور مجھ سے بات نہ کرو۔
    [قران آسان تحریک 23:109] صُورتِ حال یہ ہے کہ تھا ایک گروہ میرے بندوں میں سے جو دُعا مانگا کرتا تھا کہ اے ہمارے مالک! ہم ایمان لائے سو بخش دے تو ہمیں اور ہم پر رحم فرما اور تو ہی سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 23:110] تو اُڑایا کرتے تھے تم اُن کا مذاق یہاں تک کہ غافل ہوگئے تم (ان کی ضد میں) میری یاد سے اور تم ان کی ہنسی اُڑاتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 23:111] بے شک میں بدلہ دے رہا ہوں اُنہیں آج اُن کے صبر کا اور یقینا وہی ہیں کامیاب۔
    [قران آسان تحریک 23:112] ارشاد ہوگا کتنی مُدّت رہے تم زمین میں سالوں کے حساب سے؟
    [قران آسان تحریک 23:113] وہ کہیں گے رہے ہم ایک دن یا دن کا کچھ حصّہ، پوچھ لیجیے شمار کرنے والوں سے۔
    [قران آسان تحریک 23:114] ارشاد ہوگا: نہیں رہے تھے تم تھوڑی دیر کاش! تم جانتے اس حقیقت کو۔
    [قران آسان تحریک 23:115] کیا تم نے یہ سمجھ رکھا تھا کہ ہم نے جو پیدا کیا ہے تم کو یہ بے مقصد تھا اور یہ کہ تم ہماری طرف نہیں لوٹائے جاؤ گے؟۔
    [قران آسان تحریک 23:116] سو بالا و برتر ہے اللہ بادشاہِ حقیقی، نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے جو مالک ہے عرشِ کریم کا۔
    [قران آسان تحریک 23:117] اور جس نے پُکارا اللہ کے ساتھ کسی دوسرے معبود کو، نہیں ہے کوئی دلیل اس کے پاس اس بات کی، تو یقینا اس کا حساب اس کے رب کے ہاں ہوگا۔ واقعہ یہ ہے کہ کبھی نہیں فلاح پاتے ایسے کافر۔
    [قران آسان تحریک 23:118] اور اے نبی دُعا کرو اے میرے مالک! بخش دے اور رحم فرما اور تُو ہے سب سے بہتر رحم فرمانے والا۔

  3. #15
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 24:النّور

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:1] یہ ایک اہم سورت ہے جسے نازل کیا ہے ہم نے اور اس (کے احکام) کو فرض کیا ہے ہم نے اور نازل کیے ہیں ہم نے اس میں واضح احکام تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔
    [قران آسان تحریک 24:2] زانی عورت اور زانی مرد، کوڑے مارو ہر ایک کو ان دونوں میں سے، سو سو کوڑے اور نہ دامن گیر ہو تم کو ان کے سلسلہ میں ترس کھانے کا جذبہ اللہ کے دین کے معاملے میں اگر رکھتے ہو تم ایمان اللہ پر اور روزِ آخرت پر اور چاہیے کہ مشاہدہ کرے ان کی سزا کا ایک گروہ مومنوں کا۔
    [قران آسان تحریک 24:3] زانی مرد نہ نکاح کرے مگر زانیہ سے یا مشرکہ سے اور زانیہ سے نہ نکاح کرے مگر زانی مرد یا مشرک۔ اور حرام کردیا گیا ہے ان سے نکاح کرنا اہلِ ایمان پر۔
    [قران آسان تحریک 24:4] اور وہ لوگ جو تہمت لگائیں پاک دامن عورتوں پر پھر نہ لاسکیں وہ چار گواہ تو کوڑے مارو اُنہیں اسی کوڑے اور نہ قبول کرو اُن کی گواہی کبھی بھی اور یہی لوگ ہیں فاسق۔
    [قران آسان تحریک 24:5] مگر وہ جو توبہ کرلیں اس کے بعد اور اصلاح کرلیں تو بے شک اللہ ہے معاف فرمانے والا، رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 24:6] اور وہ لوگ جو الزام لگائیں اپنی بیویوں پر اور نہ ہو اُن کے پاس گواہ سوائے اپنی ذات کے تو گواہی ان میں سے ہر ایک کی (یہ ہے) کہ چار مرتبہ شہادت دے اللہ کی قسم کھاکر کہ بے شک وہ (اپنے الزام میں) سچّا ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:7] اور پانچویں بار کہے کہ لعنت اللہ کی اس پر اگر ہو وہ جھُوٹا۔
    [قران آسان تحریک 24:8] اور ٹل جائے گی اس عورت سے سزا اس طرح کہ گواہی دے وہ چار شہادتیں اللہ کی قسم کھاکر کہ بے شک وہ جھُوٹا ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:9] اور پانچویں بار کہے کہ اللہ کا غضب ہو اس عورت پر اگر ہو وہ مرد سچّا۔
    [قران آسان تحریک 24:10] اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت اور یہ کہ اللہ ہے بہت توبہ قبول کرنے والا اور حکمت والا (تو تم بڑی مصیبت میں پڑجاتے)۔
    [قران آسان تحریک 24:11] بلاشُبہ وہ لوگ جو گھڑکر لائے ہیں بہتان، ایک جتھا ہیں تم میں سے، مت سمجھو تم اس واقعے کو شر اپنے لیے۔ بلکہ وہ خیر ہے تمہارے لیے۔ ہر ایک شخص کے لیے ہے ان میں سے اتنی (سزا) جتنا کمایا اُس نے گناہ اور وہ جس نے ذمّہ داری اُٹھائی تہمت کے بڑے حصّے کی اُن میں سے، اس کے لیے ہے عذاب عظیم۔
    [قران آسان تحریک 24:12] کیوں نہ ایسا ہوا کہ جب سُنا تھا تم نے اس الزام کو تو گمان کرتے مومن مرد اور مومن عورتیں اپنے آپ ہی نیک گمان اور کہتے یہ تو ہے بُہتان، کُھلا۔
    [قران آسان تحریک 24:13] کیوں نہ لائے یہ اس الزام پر چار گواہ۔ پھر جبکہ نہیں لاسکے وہ گواہ تو یہ لوگ اللہ کے نزدیک خود ہی جُھوٹے ٹھہرے۔
    [قران آسان تحریک 24:14] اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی تو آ لیتا تم کو اس (الزام) کی وجہ سے جو پھیلا رہے تھے تم، کوئی بڑا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 24:15] جب تم اسے لے رہے تھے ایک دوسرے سے اپنی زبانوں پر اور کہہ رہے تھے اپنے مونہوں سے ایسی بات کہ نہیں تھا تمیں اس کے بارے میں کوئی علم اور سمجھ رہے تھے تم اُسے ایک معمولی بات، حالانکہ وہ اللہ کے نزدیک بہت بڑی تھی۔
    [قران آسان تحریک 24:16] اور کیوں نہ جب تم نے سُنا اُسے توکہا نہیں زیب دیتا ہمیں یہ کہ کہیں ہم ایسی بات، سُبحان اللہ یہ تو ایک بہتانِ عظیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:17] نصیحت کرتا ہے تم کو اللہ کہ (نہ) دہرانا تم ایسی کوئی حرکت کبھی بھی اگر ہو تم مومن۔
    [قران آسان تحریک 24:18] اور کھول کھول کر بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لیے اپنے احکام۔ اور اللہ علیم و حکیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:19] بے شک وہ لوگ جو چاہتے ہیں کہ پھیلے بے حیائی ان لوگوں میں جو ایمان والے ہیں ان کے لیے ہے درد ناک عذاب دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 24:20] اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کی رحمت اور یہ بات کہ اللہ بہت شفیق اور مہربان ہے (تو تم تباہ ہوجاتے)۔
    [قران آسان تحریک 24:21] اے ایمان والو! نہ چلو شیطان کے نقشِ قدم پر۔ اور جو پیروی کرے گا شیطان کے نقشِ قدم کی تو پھر وہ تو ضرور حکم دے گا بے حیائی کا اور بُرے کاموں کا۔ اور اگر نہ ہوتا اللہ کا فضل تم پر اور اس کے رحمت، تو نہ پاک ہوسکتا تم میں سے کوئی ایک کبھی بھی مگر اللہ پاک کردیتا ہے جسے چاہے اور اللہ سمیع و علیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:22] اور نہ قسم کھائیں وہ لوگ جو صاحبِ فضل ہیں تم میں سے اور (صاحب) حیثیّت بھی کہ (نہ) دیں گے وہ قرابت داروں کو اور مساکین کو اور اللہ کی راہ میں ہجرت کرنے والوں کو اور اُنہیں چاہیے کہ معاف کردیں اور درگزر سے کام لیں۔ کیا نہیں پسند کرتے تم یہ بات کہ معاف کرے اللہ تمہیں؟ اور اللہ ہے معاف کرنے والا، رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 24:23] بے شک وہ لوگ جو تہمت لگاتے ہیں پاک دامن، بے خبر مومن عورتوں پر، لعنت کی گئی اُن پر دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اور اُن کے لیے ہے عذابِ عظیم۔
    [قران آسان تحریک 24:24] اُس دن جب گواہی دیں گی ان کے خلاف خود اُن کی زبانیں اور ان کے ہاتھ اور ان کے پاؤں اور (کرتوتوں) کی جو وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 24:25] اُس دن پُورا پُورا دے گا اُن کو اللہ بدلہ اُن کا جس کے وہ مستحق ہیں اور اُنہیں معلوم ہوجائے گا کہ بے شک اللہ ہی ہے حق کو سچ کر دکھانے والا۔

  4. #16
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 24:26] خبیث عورتیں ہیں خبیث مردوں کے لیے اور خبیث مرد خبیث عورتوں کے لیے، اور پاکیزہ عورتیں ہیں پاکیزہ مردوں کے لیے، اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے، یہ لوگ پاک ہیں ان باتوں سے جو بناتے ہیں یہ (مفسد)۔ ان کے لیے ہے بخشش اور رزِق کریم۔
    [قران آسان تحریک 24:27] اے ایمان والو! نہ داخل ہوگھروں میں سوائے اپنے گھروں کے جب تک کہ اجازت نہ لے لو اور سلام (نہ) کرلو گھروالوں کو۔ یہ طریقہ بہتر ہے تمہارے لیے توقع ہے کہ تم اس نصیحت کا خیال رکھو گے۔
    [قران آسان تحریک 24:28] پھر اگر نہ پاؤ تم گھر میں کسی کو تو نہ داخل ہو اس میں جب تک کہ نہ اجازت ملے تم کو اور اگر کہا جائے تم سے کہ لوٹ جاؤ تو لوٹ جاؤ یہ طریقہ زیادہ پاکیزہ ہے تمہارے لیے۔ اور اللہ تمہارے اعمال سے پُوری طرح واقف ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:29] نہیں ہے تم پر کوئی گناہ اس میں کہ داخل ہو تم ایسے گھروں جن میں کوئی رہتا نہ ہو، جن میں سامان یا فائدہ ہو تمہارا اور اللہ خوب جانتا ہے اس کو جو تم ظاہر کرتے ہو اور اس کو بھی جو تم چُھپاتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 24:30] کہو مومن مردوں سے کہ نیچی رکھیں اپنی نظریں اور حفاظت کریں اپنی شرمگاہوں کی، یہ طریقہ زیادہ پاکیزہ ہے ان کے لیے۔ بے شک اللہ پُوری طرح باخبر ہے ان (باتوں) سے جو وہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 24:31] اور کہو مومن عورتوں سے کہ نیچی رکھیں اپنی نظریں اور حفاظت کریں اپنی شرمگاہوں کی اور نہ ظاہر کریں اپنا بناؤ سنگار مگر جو خود ظاہر ہوجائے اور مارے رکھیں بُکل اپنی اوڑھنیوں کے اپنے سینوں پر اور نہ ظاہر کریں اپنا بناؤ سنگار مگر سامنے اپنے شوہروں کے یا اپنے باپوں کے یا شوہروں کے باپوں کے یا بیٹوں کے یا اپنے شوہروں کے بیٹوں کے یا اپنے بھائیوں کے یا اپنے بھتیجوں کے یا اپنے بھانجوں کے یا اپنی عورتوں کے یا (اُن کے سامنے) جو ان کی ملکِ یمین میں ہوں یا ان خادموں کے (سامنے) جنہیں خواہش نہ ہو (عورتوں کی) خواہ مرد ہی کیوں نہ ہوں یا ان بچّوں کے (سامنے) جو ابھی واقف نہ ہُوئے ہوں عورتوں کی پوشیدہ باتوں سے۔ اور نہ مار کر چلیں (زمین پر) اپنے پاؤں اس طرح کہ ظاہر ہو وہ زینت جو اُنہوں نے چُھپارکھی ہے۔ اور توبہ کرو اللہ کے حضور سب مل کر اے مومنو! تاکہ تم فلاح پاجاؤ۔
    [قران آسان تحریک 24:32] اور نکاح کر دیا کرو (ان مردوں اور عورتوں کا) جو مجّرد ہوں تم میں سے اور اپنے ان غلاموں اور لونڈیوں کا جو صلاحیّت رکھتے ہوں۔ اگر ہوں گے یہ مفلس تو غنی کردے گا اُن کو اللہ اپنے فضل سے۔ اور اللہ ہے بڑی وسعتوں کا مالک، سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 24:33] اور چاہیے کہ پاکدامن رہیں وہ لوگ جو نہیں قدرت رکھتے نکاح کی حتی کہ غنی کردے اُنہیں اللہ اپنے فضل سے۔ اور وہ خواہش رکھتے ہیں مُکاتبت (معاہدۂ آزادی) کی تمہارے غلام اور لونڈیوں میں سے تو ان سے مُکاتبت کرلو، اگر پاؤ تم ان میں بھلائی۔ اور دو تم اُنہیں اللہ کے مال میں سے جو اُس نے تمہیں دیا ہے۔ اور نہ مجبور کرو تم اپنے لونڈیوں کو بدکاری پر۔ جبکہ چاہتی ہوں وہ پاکدامن رہنا۔ اس غرض سے کہ حاصل کر لو تم دُنیاوی زندگی کا فائدہ اور جو کوئی اُنہیں مجبور کرے گا تو بے شک اللہ اس بنا پر کہ وہ مجبور کی گئی ہیں معاف فرمانے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:34] اور یقینا نازل کیے ہیں ہم نے تمہاری طرف ایسے احکام جو واضح ہیں اور مثالیں ان لوگوں کی جو گزر چُکے ہیں تم سے پہلے اور نصیحتیں، متقیوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 24:35] اللہ نُور ہے آسمانوں کا اور زمین کا۔ مثال اس کے نور کی ایسی ہے جیسے ایک طاق ہو جس میں رکھا ہو چراغ۔ یہ چراغ ایک فانوس میں ہو اور یہ فانوس ایسا ہو جیسے ایک ستارہ موتی کی طرح چمکتا ہُوا جو روشن کیا جاتا ہو زیتون کے مبارک درخت (کے تیل) سے جو نہ شرقی ہے اور نہ غربی قریب ہے کہ اس کا تیل بھڑک اُٹھے خواہ نہ چھوئے اُسے آگ۔ روشنی پر روشنی۔ رہنمائی عطا فرماتا ہے اللہ اپنے نُور کی جسے چاہے۔ اور بیان کرتا ہے اللہ یہ مثالیں لوگوں کے لیے۔ اور اللہ ہرچیز کو خُوب جانتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:36] (یہ طاق) ان گھروں میں ہیں جن کے متعلّق حُکم دیا ہے اللہ نے کہ بلند کیا جائے یعنی تعظیم کی جائے اُن کی اور لیا جائے اُن میں اس کا نام تسبیح کرتے ہیں اس کی ان گھروں میں صبح و شام۔
    [قران آسان تحریک 24:37] ایسے لوگ جنہیں نہیں غافل کرتی سوداگری اور نہ خرید و فروخت اللہ کے ذکر سے اور نماز قائم کرنے سے اور زکوٰۃ اداکرنے سے، ڈرتے رہتے ہیں وہ اس دن سے جس میں الٹ جائیں گے دل اور (پتھرا جائیں گی) آنکھیں۔
    [قران آسان تحریک 24:38] (وہ یہ سب کچھ اس لیے کر رہے ہیں) تاکہ جزادے اُنہیں اللہ بہتر اس سے جو عمل کیے اُنہوں نے اور زیادہ نوازے اُنہیں اپنے فضل سے۔ اور اللہ رزق دیتا ہے جسے چاہے بے حساب۔
    [قران آسان تحریک 24:39] اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے اعمال کی مثال سرابِ صحرا کی سی ہے جسے سمجھتا ہے پیاسا پانی۔ یہاں تک کہ جب آتا ہے وہ اس کے پاس تو نہیں پاتا اُسے کچھ بھی موجود پاتا ہے اللہ کو وہاں جو پُورا پُورا چکا دیتا ہے اس کو حساب اُس کا اور اللہ جلد حساب چُکانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:40] یا ان کی مثال ایسی ہے جیسے تاریکیاں ہوں ایک گہرے سمندر میں چھائی ہُوئی ہو اس پر ایک موج اُس کے اُوپر ایک اور موج ہو اور اس کے اُوپر بادل ہوں (گویا کہ) تاریکیاں ہیں ایک دوسرے پر (چھائی ہُوئیں) جب نکالے کوئی اپنا ہاتھ تو نہ دیکھ پائے اُسے اور وہ شخص کو نہ بخشے اللہ اس کو روشنی تو نہیں پائے گا وہ (کہیں بھی) روشنی۔
    [قران آسان تحریک 24:41] کیا نہیں دیکھتے تم کہ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں وہ سب جو ہیں آسمانوں میں اور زمین میں اور وہ پرندے بھی جو پر پھیلائے (اُڑ رہے ہیں)؟ ہر ایک نے جان لیا ہے طریقہ اپنی نماز اور تسبیح کا اور اللہ خُوب جانتا ہے اس کو جو یہ سب کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 24:42] اور اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی۔ اور اللہ ہی کی طرف سب کو پلٹنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:43] کیا نہیں دیکھتے تم کہ اللہ اہستہ آہستہ چلاتا ہے بادلوں کو پھر جوڑدیتا ہے اُنہیں باہم پھر اکٹھا کردیتا ہے اُنہیں تہہ بہ تہہ پھر تم دیکھتے ہو کہ بارش کے قطرے ٹپکتے ہیں اس کے اندر سے۔ اور برساتا ہے آسمان سے ان پہاڑوں کی بدولت جو اس میں (بلند) ہیں اولے۔ اور پہنچاتا ہے (نقصان) اُس سے جسے چاہے اور ہٹادیتا ہے اُنہیں جس سے چاہے ایسا لگتا ہے کہ بجلی کی چمک آنکھوں کو اُچک لے جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 24:44] الٹ پلٹ کر لاتا ہے اللہ رات کو اور دن کو۔ بے شک اس میں ایک سبق ہے آنکھوں والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 24:45] اور اللہ ہی نے پیدا کیا ہے ہرجاندار کو پانی سے سو ان میں سے وہ بھی ہیں جو چلتے ہیں اپنے پیٹ کے بل اور ان میں سے وہ بھی ہیں جو چلتے ہیں دو ٹانگوں پر، اور ان میں سے وہ بھی ہیں جو چلتے ہیں چار ٹانگوں پر پیدا فرماتا ہے اللہ جو چاہتا ہے۔ بےشک اللہ ہرچیز پر پُوری طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:46] بلاشُبہ نازل کیے ہیں ہم نے ایسے احکام جو واضح ہیں۔ اور اللہ ہی ہدایت دیتا ہے جسے چاہے صراطِ مستقیم کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 24:47] اور کہتے ہیں یہ لوگ ایمان لائے ہم اللہ پر اور رسُول پر اور ہم نے اطاعت قبول کرلی پھر بھی مُنہ موڑ جاتا ہے ایک گروہ ان میں سے اس کے بعد اور نہیں ہیں ایسے لوگ درحقیقت مومن۔
    [قران آسان تحریک 24:48] اور جب بلایاجاتا ہے اُنہیں اللہ اور اس کے رسُول کی طرف تاکہ وہ فیصلہ کرے اُن کے مقدمات کا تو ایک گروہ ان میں سے پہلوتہی کرتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:49] اور اگر مل رہا ہو حق ان کو تو چلے آتے ہیں اس کی طرف اطاعت شعار بن کر۔
    [قران آسان تحریک 24:50] کیا اُن کے دلوں میں کوئی بیماری ہے؟ یا یہ شک میں پڑے ہوئے ہیں؟ یا اُن کو یہ خوف ہے؟ کہ ظلم کرے گا اللہ اُن پر اور اس کا رسول بھی۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ خود ظالم ہیں۔

  5. #17
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 24:51] در اصل اہلِ ایمان کی بات تو یہ ہے جب وہ بلائے جائیں اللہ اور اس کے رسُول کی طرف تاکہ رسول فیصلہ کرے اُن کے مقدمات کا تو وہ کہیں: ہم نے سُنا؟ اور اطاعت کی اور یہی لوگ ہیں فلاح پانے والے۔
    [قران آسان تحریک 24:52] اور جس نے اطاعت کی اللہ اور اس کے رسول کی اور ڈرا اللہ سے اور بچا اس (کی نافرمانی) سے سو یہی لوگ ہیں کامیاب۔
    [قران آسان تحریک 24:53] اور قسمیں کھاتے ہیں یہ اللہ کی، بڑی سخت قسمیں کہ اگر تم حکم دو اُنہیں تو ضرور نکل کھڑے ہوں گے (اپنے گھروں سے) کہو! قسمیں نہ کھاؤ، اصل چیز، دستور کے مطابق اطاعت ہے۔ بے شک اللہ پُوری طرح باخبر ہے تمہارے کرتوتوں سے۔
    [قران آسان تحریک 24:54] ان سے کہہ دو کہ اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسُول کی پھر اگر تم منہ موڑو گے تو جان لو کہ رسول پر تو ذمہ داری ہے صرف اس فرض کی جو عائد کیا گیا ہے اس پر اور تم پر ذمّہ داری ہے اس کی جو ڈالا گیا ہے تم پر اور اگر تم اطاعت کروگے رسول کی تو ہدایت پا جاؤ گے اور نہیں ہے رسُول پر ذمّہ داری مگر حکم پہنچا دینے کی کھول کھول کر۔
    [قران آسان تحریک 24:55] وعدہ فرمایا ہے اللہ نے ان لوگوں سے جو ایمان لائے تم میں سے اور کیے اُنہوں نے اچھے عمل کہ ضرور خلیفہ بنائے گا ان کو زمین میں جس طرح خلیفہ بنایا تھا اس نے ان لوگوں کو جو ان سے پہلے تھے اور ضرور قائم کردے گا مضبوط بُنیادوں پر اُن کے لیے اُن کے اس دین کو جسے پسند کرلیا ہے اللہ نے ان کے لیے اور ضرور بدل دے گا ان کی حالتِ خوف کو امن سے۔ بس وہ میری عبادت کرتے رہیں اور نہ شریک بنائیں میرے ساتھ کسی کو اور جو کفر کرے گا اس کے بعد تو ایسے ہی لوگ فاسق ہیں۔
    [قران آسان تحریک 24:56] اور قائم کرو نماز اور ادا کرو زکوٰۃ اور اطاعت کرو رسُول کی اُمید ہے کہ رحم کیا جائے گا تم پر۔
    [قران آسان تحریک 24:57] اور نہ خیال کرو تم ان کے بارے میں جو کافر ہیں کہ وہ عاجز کر دیں گے (اللہ کو) زمین میں اور ان کا ٹھکانا جہنّم ہے جو بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:58] اے لوگو جو ایمان لائے ہو لازم ہے کہ اجازت طلب کریں تم سے وہ جو تمہارے ملک یمین میں ہیں اور وہ (بچے) بھی جو نہ پہنچے ہوں عقل و شعور کو تم میں سے، تین اوقات میں۔ نمازِ فجر سے پہلے، اور جب تم اُتار دیتے ہو اپنے کپڑے دوپہر کے وقت اور بعد نمازِ عشا کے۔ یہ تین (اوقات) تمہاری بے پردگی کے ہیں۔ نہیں ہے تم پر اور نہ ان پر کوئی گناہ ان اوقات کے بعد آتے جاتے رہتے ہو تم ایک دوسرے کے پاس۔ اس طرح کھول کھول کر بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لیے اپنے احکامات اور اللہ علیم و حکیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:59] اور جب پہنچ جائیں تمہارے بچّے، سِنِّ رُشد کو تو لازم ہے کہ اجازت طلب کریں وہ بھی جیسے کہ اجازت طلب کرتے ہیں وہ جو اُن سے پہلے (بالغ ہوئے) ہیں۔ اس طرح کھول کھول کر بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لیے اپنے احکام اور اللہ علیم و حکیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:60] اور خانہ نشین بُوڑھی عورتیں جن کو نہ رہی ہو توقّع نکاح کی کچھ نہیں ان پر گناہ اس بات میں کہ اُتار رکھیں اپنے کپڑے بشرطیکہ نہ نمائش کرنا چاہتی ہوں (اپنی) زینت کی تاہم وہ بھی حیادار رہیں تو زیادہ بہتر ہے ان کے لیے۔ اور اللہ سمیع و علیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 24:61] نہیں ہے اندھے پر کوئی حرج اور نہ لنگڑے پر کوئی حرج اور نہ بیمار پر کوئی حرج اور نہ تمہارے اوپر اس بات میں کہ کھاؤ تم اپنے گھروں سے یا اپنے باپ دادا کے گھروں سے یا اپنی ماں اور نانی کے گھروں سے یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے یا اپنی بہنوں کے گھروں سے یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے یا اپنے ماموؤں کے گھروں سے یا اپنی خالاؤں کے گھروں سے یا (ان گھروں سے) جن کی چابیاں تمہارے قبضہ میں ہوں یا اپنے دوستوں (کے گھروں) سے۔ نہیں ہے تم پر کوئی گناہ اس میں کہ کھاؤ تم سب مِل کر یا علٰیحدہ علٰیحدہ۔ پھر جب داخل ہو تم گھروں میں تو سلام کیا کرو اپنے لوگوں کو دُعائے خیر کے طور پر جو اللہ کی طرف سے ہے، بڑی بابرکت اور پاکیزہ۔ اس طرح کھول کھول کر بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لیے اپنے احکام تاکہ تم سمجھ بوجھ سے کام لو۔
    [قران آسان تحریک 24:62] مومن تو صرف وہ لوگ ہیں جو ایمان لائے ہیں اللہ پر اور اس کے رسُول پر اور جب ہوتے ہیں وہ اللہ کے رسُول کے ساتھ کسی اجتماعی کام کے موقعہ پر تو نہیں جاتے جب تک کہ اجازت نہ لے لیں رسول اللہ سے، بے شک وہ لوگ جو اجازت مانگتے ہیں تم سے وہی ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور اس کے رسُول پر۔ پھر جب اجازت طلب کریں تم سے اپنے کسی کام کے لیے تو اجازت دے دو جس کو چاہو ان میں سے اور دعائے مغفرت کرو ان کے لیے اللہ سے۔ بے شک اللہ ہے بخشنے والا اور رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 24:63] مت سمجھ بیٹھو رسول کے بلانے کو اپنے درمیان اور طرح جیسے بلاتے ہو تم آپس میں ایک دوسرے کو۔ بے شک خُوب جانتا ہے اللہ ان لوگوں کو جو کھسک جاتے ہیں تم میں سے ایک دوسرے کی آڑ لیتے ہُوئے۔ سو لازم ہے کہ ڈریں وہ لوگ جو خلاف ورزی کرتے ہیں رسول کے حکم کی اس بات سے کہ کہیں نہ آپڑے اُن پر کوئی فتنہ یا نہ آ لے اُنہیں درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 24:64] خبردار رہو بے شک اللہ ہی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔ اور وہ خُوب جانتا ہے اس (روش) کو جس پر تم ہو۔ اور جس دن لوٹائے جائیں گے وہ اس کے حضور تو وہ اُنہیں بتادے گا کہ وہ کیا کرتے رہے اور اللہ ہر چیز سے پُوری طرح باخبر ہے۔

  6. #18
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 25:الفرقان

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 25:1] بہت بابرکت ہے وہ جس نے نازل فرمایا الفرقان اپنے بندے پر تاکہ ہو وہ پُورے جہاں والوں کے لیے خبردار کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 25:2] وہی جو مالک ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی کا اور نہیں بنایا اس نے کسی کو اپنا بیٹا اور ہرگز نہیں ہے اس کا کوئی شریک بادشاہی میں اور پیدا فرمایا اس نے ہرچیز کو پھر مقّرر کردی اُس کی ایک تقدیر۔
    [قران آسان تحریک 25:3] اور بنالیے ہیں ان لوگوں نے اس کے علاوہ ایسے معبود جو نہیں پیدا کرتے کوئی چیز بلکہ وہ تو خود پیدا کیے گئے ہیں اور جو نہیں اختیار رکھتے خود اپنے لیے بھی نقصان کا اور نہ نفع کا اور نہ اختیار رکھتے ہیں مارنے کا اور نہ زندہ کرنے کا اور نہ دوبارہ اُٹھانے کا۔
    [قران آسان تحریک 25:4] اور کہتے ہیں وہ لوگ جو کافر ہیں کہ نہیں ہے یہ (فرقان) مگر ایک من گھڑت چیز جسے گھڑ لیا ہے اس نے خود ہی اور مدد کی ہے اس کی اس کام میں کچھ دوسرے لوگوں نے درحقیقت اُتر آئے ہیں یہ لوگ ظلم اور جُھوٹ پر۔
    [قران آسان تحریک 25:5] اور کہتے ہیں کہ یہ کہانیاں ہیں پہلے لوگوں کی جنہیں نقل کرالیتا ہے یہ پھر وہ سُنائی جاتی ہیں اسے صبح و شام۔
    [قران آسان تحریک 25:6] کہہ دو! نازل کیا ہے اس کو اس نے جو جانتا ہے راز آسمانوں کے اور زمین کے۔ بے شک وہ ہے بڑا معاف فرمانے والا اور رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 25:7] اور وہ کہتے ہیں کیسا ہے یہ رسُول کہ کھاتا ہے کھانا اور چلتا پھرتا ہے بازاروں میں۔ کیوں نہیں نازل کیا گیا اس کی طرف کوئی فرشتہ جو رہتا اس کے ساتھ ڈرانے کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 25:8] یا اُتارا جاتا اس کی طرف کوئی خزانہ یا ہوتا اس کے پاس کوئی باغ کہ کھاتا اس میں سے (پھل)۔ اور کہتے ہیں یہ ظالم کہ نہیں کر رہے تم پیروی مگر ایک ایسے شخص کی جو سحر زدہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 25:9] ذرا دیکھو! کیسی کیسی چسپاں کررہے ہیں یہ تم پر مثالیں، سو ایسے بہک گئے ہیں یہ کہ نہیں پاتے اب کوئی راستہ۔
    [قران آسان تحریک 25:10] بڑا بابرکت ہے وہ جو اگر چاہے تو عطا کرسکتا ہے تمہیں بہتر اس سے (جو یہ کہتے ہیں) ایسے باغات کو بہتی ہوں ان کے نیچے نہریں، اور بنادے تمہارے لیے محلّات۔
    [قران آسان تحریک 25:11] اصل بات یہ ہے کہ جھٹلاتے ہیں یہ قیامت کو۔ اور تیّار کررکھی ہے ہم نے اس کے لیے جو جھٹلائے قیامت کو، دوزخ۔
    [قران آسان تحریک 25:12] جب دیکھے گی وہ اُنہیں دُور سے تو سُنیں گے یہ اس کا غیظ و غضب اور پُرجوش آواز۔
    [قران آسان تحریک 25:13] اور جب یہ ڈالے جائیں گے اس کی کسی تنگ جگہ میں مشکیں باندھ کر تو مانگنے لگیں گے وہ اس وقت موت۔
    [قران آسان تحریک 25:14] (کہا جائے گا) مت مانگو آج صرف ایک موت کو بلکہ مانگو بہت سی موتیں۔
    [قران آسان تحریک 25:15] ان سے پوچھو کیا یہ انجام بہتر ہے یا وہ ابدی جنّت؟ جس کا وعدہ کیا گیا ہے پرہیزگاروں سے جو ہوگی ان کی جزا بھی اور آخری ٹھکانا بھی۔
    [قران آسان تحریک 25:16] ان کو وہاں ہر وہ چیز ملے گی جو وہ چاہیں گے اور ہمیشہ رہیں گے۔ ہے یہ تیرے رب کی طرف سے ایسا وعدہ جو واجب الادا ہے۔
    [قران آسان تحریک 25:17] اور جس دن گھیر گھار کر لائے گا اُنہیں اللہ اور ان کو بھی جن کی یہ عبادت کرتے رہے اللہ کے سوا پھر اُن سے پُوچھے گا کیا تم نے گمراہ کیا تھا؟ میرے ان بندوں کو یا یہ خود ہی بھٹک گئے تھے راہ راست سے۔
    [قران آسان تحریک 25:18] وہ عرض کریں گے پاک ہے تیری ذات، نہ تھا یہ مناسب ہمارے لیے کہ ہم بناتے تیرے سوا کسی کو اپنا مولیٰ، لیکن خوب فائدے پہنچائے اُنہیں تونے اور ان کے باپ دادا کو حتی کہ وہ غافل ہوگئے تیری یاد سے اور ہوکر رہ گئے شامت زدہ۔
    [قران آسان تحریک 25:19] سو جھٹلادیں گے وہ تم کو تمہاری ان باتوں کے بارے میں جو تم کہہ رہے ہو اور نہیں طاقت رکھو گے تم (اپنی شامت کو) ٹالنے کی اور نہ مدد (پاؤ گے) اور جس نے بھی ظلم کیا ہے تم میں سے چکھائیں گے ہم اسے مزہ بہت بڑے عذاب کا۔
    [قران آسان تحریک 25:20] اور نہیں بھیجا ہم نے تم سے پہلے کوئی رسول مگر وہ سب کھاتے تھے کھانا اور چلتے پھرتے تھے بازاروں میں۔ اور بنایا ہے ہم نے تم کو ایک دوسرے کے لیے آزمائش کہ کیا تم ثابت قدم رہتے ہو؟ اور تیرا رب سب کچھ دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 25:21ا] ور کہتے ہیں وہ لوگ جو اندیشہ نہیں رکھتے پیش ہونے کا ہمارے حضور، کیوں نہ نازل کیے گئے ہم پر فرشتے یا دیکھتے ہم اپنے رب کو۔ درحقیقت بڑا سمجھ رکھا ہے اُنہوں نے (اپنے آپ کو) اپنے نفس میں اور سرکشی کر رہے ہیں، بہت بڑی سرکشی۔
    [قران آسان تحریک 25:22] جس دن یہ دیکھیں گے فرشتوں کو نہیں ہوگی کوئی بشارت اس دن مجرموں کے لیے اور کہیں گے اللہ کی پناہ۔
    [قران آسان تحریک 25:23] اور متوجہ ہوں گے ہم ان کے کیے ہوئے عمل کی طرف اور بنادیں گے ہم اس کو اڑتا ہُوا غبار۔
    [قران آسان تحریک 25:24] اہلِ جنّت اُس دن بہتر ہوں گے ٹھکانے کے لحاظ سے اور بہتر ہوں گے آرامگاہ کے لحاظ سے۔
    [قران آسان تحریک 25:25] اور جس دن پھٹ جائے گا آسمان اور ایک بادل نمودار ہوگا اور اُتارے جائیں گے فرشتے کثرت سے۔

  7. #19
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 25:26] بادشاہی اس دن حقیقتا رحمٰن کی ہوگی۔ اور ہوگا یہ دن کافروں پر بہت سخت۔
    [قران آسان تحریک 25:27] اور جس دن چبائے گا ظالم اپنے ہاتھ اور کہے گا کاش! میں لگ جاتا رسُول کے ساتھ راہ پر۔
    [قران آسان تحریک 25:28] ہائے میری بدبختی کاش! نہ بنایا ہوتا میں نے فلاں شخص کو دوست۔
    [قران آسان تحریک 25:29] یقینا بہکادیا اس نے مجھے نصیحت سے اس کے بعد بھی کہ وہ آگئی تھی میرے پاس اور شیطان انسان کو ذلیل کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 25:30] اور کہے گا رسُول اے میرے رب! یقینا میری قوم نے بنالیا تھا اس قرآن کو نشانۂ تضیحک اور چھوڑ رکھا تھا اُسے۔
    [قران آسان تحریک 25:31] اور اِسی طرح بنایا ہم نے ہر نبی کے لیے دشمن مجرموں کو اور کافی ہے تیرا رب ہدایت دینے والا اور مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 25:32] اور کہتے ہیں وہ لوگ جو کافر ہیں کیوں نہ اُتارا گیا اس پر قرآن پُورا ایک ہی بار۔ (ہاں) ایسے ہی کیا گیا ہے۔ تاکہ جمادیں ہم اس طرح تمہارا دل اور اُتارا ہے ہم نے اُسے ایک ترتیب کے ساتھ ٹھہر ٹھہرکر۔
    [قران آسان تحریک 25:33] اور نہ لے کر آئیں یہ تمہارے پاس کوئی نرالی بات مگر لائیں گے ہم تمہارے پاس حق اور بہترین وضاحت۔
    [قران آسان تحریک 25:34] جو لوگ دھکیلے جائیں گے اپنے مُنہ کے بل جہنّم کی طرف، یہی لوگ ہیں بدترین درجہ کے لحاظ سے اور بھٹکے ہُوئے ہیں راہ سے۔
    [قران آسان تحریک 25:35] اور بے شک دی تھی ہم نے موسیٰ کو کتاب اور لگایا تھا ہم نے اس کے ساتھ اس کے بھائی ہارون کو بطورِ مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 25:36] تو ہم نے کہا کہ جاؤ تم دونوں ان لوگوں کی طرف جنہوں نے جُھٹلایا ہے ہماری آیات کو۔ آخر کار ہلاک کردیا ہم نے اُن کو پُوری طرح۔
    [قران آسان تحریک 25:37] اور (اسی طرح) قومِ نوح کو جب جھٹلایا اُنہوں نے ہمارے رسولوں کو تو ہم نے اُنہیں غرق کردیا اور بنادیا اُنہیں لوگوں کے لیے نشانِ عبرت اور تیّار کررکھا ہے ہم نے ظالموں کے لیے ایک درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 25:38] اور (اسی طرح) عاد اور ثمود اور اصحاب الرس (تباہ کیے گئے) اور بہت سی اُمتوں کو بھی اُن کے درمیان۔
    [قران آسان تحریک 25:39] ان سب کو سمجھایا تھا ہم نے (دوسروں کی) مثالیں دے کر اور (جب وہ نہ مانے تو) سب کو ہلاک کردیا ہم نے پُوری طرح۔
    [قران آسان تحریک 25:40] اور بےشک گزرچُکے ہیں یہ اس بستی پر سے جس پر برسائی گئی تھی بدترین بارش۔ کیا پھر نہیں دیکھا اُنہوں نے اس کا حال۔ اصل بات یہ ہے کہ ہیں یہ لوگ ایسے جو توقّع ہی نہیں رکھتے دوبارہ اُٹھائے جانے کی۔
    [قران آسان تحریک 25:41] اور جب دیکھتے ہیں یہ تمہیں تو کچھ نہیں کرتے تمہارے ساتھ سوائے مذاق اُڑانے کے۔ (کہتے ہیں) کیا یہ ہے وہ شخص جس کو بھیجا ہے اللہ نے رسول بناکر؟
    [قران آسان تحریک 25:42] قریب تھا کہ یہ برگشتہ کردیتا ہمیں ہمارے معبودوں سے اگر نہ ثابت قدم رہتے ہم اُن (کی عقیدت) پر اور عنقریب اُنہوں معلوم ہوجائے گا جب یہ دیکیں گے عذاب کہ کون زیادہ بھٹکا ہُوا ہے (سیدھے) راستے سے؟
    [قران آسان تحریک 25:43] کیا تم نے دیکھا اس کو جس نے بنارکھا ہے اپنا معبود اپنی خواہشاتِ نفس کو۔ کیا ہوسکتے ہو تم اس شخص کو (ہدایت دینے کے) ذمّہ دار؟
    [قران آسان تحریک 25:44] کیا تم یہ خیال کرتے ہو کہ ان میں سےا کثر لوگ سُنتے ہیں یا سمجھتے ہیں؟ نہیں ہیں وہ مگر جانوروں کی مانند بلکہ یہ تو (جانوروں سے بھی) زیادہ گمراہ ہیں راستہ کے اعتبار سے۔
    [قران آسان تحریک 25:45] کیا نہیں دیکھا تم نے کہ تمہارا رب کسی طرح گھٹاتا اور بڑھاتا ہے سایے کو؟ حالانکہ اگر چاہتا تو کردیتا اس کو ساکن پھر بنا دیا ہم نے سُورج کو اس پر دلیل۔
    [قران آسان تحریک 25:46] پھر قبضہ میں لے لیتے ہیں ہم اس کو اپنی طرف آہستہ آہستہ سمیٹ کر۔
    [قران آسان تحریک 25:47] اور وہی تو ہے جس نے بنایا تمہارے لیے رات کو لباس اور نیند کو باعثِ سُکون اور بنایا دن کو جی اُٹھنے کا وقت۔
    [قران آسان تحریک 25:48] اور وہی ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو بشارت بنا کر اپنی رحمت کے آگے آگے اور برسایا ہم نے آسمان سے پانی پاک کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 25:49] تاکہ زندہ کریں ہم اس کے زریعہ سے مردہ زمین کو اور پلائیں ہم وہ پانی ان کو جو پیدا کیے ہیں ہم نے چوپائے اور انسان بہت سے۔
    [قران آسان تحریک 25:50] اور یقینا ہم بار بار دہراتے ہیں اس (کرشمہ) کو ان کے سامنے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں۔ اس کے باوجود بضد ہیں بہت سے انسان (کہ وہ نہیں اختیار کریں گے کوئی رویّہ) سوائے کفر و ناشکری کے۔
    [قران آسان تحریک 25:51] اور اگر ہم چاہتے تو اُٹھا کھڑا کرتے ہر بستی میں ایک خبردار کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 25:52] سو (اے نبی) ہرگز نہ مانو بات کافروں کی اور جہاد کرو ان کے ساتھ اس قرآن کے ذریعہ سے زبردست جہاد۔
    [قران آسان تحریک 25:53] اور وہی ہے جس نے مِلایا دوسمندروں کو یہ (ایک) میٹھا پیاس بجھانے والا ہے اور یہ (دوسرا) سخت نمکین، کڑوا اور حائل کردیا ان کے درمیان ایک پردہ اور اک رکاوٹ جو (دونوں کو ملنے سے) روکے ہوئے ہے۔
    [قران آسان تحریک 25:54] اور وہی ہے جس نے پیدا کیا پانی سے آدمی پھر بنائے اس کے لیے نسب اور سُسرال۔ اور ہے تیرا رب بڑی قدرت والا۔
    [قران آسان تحریک 25:55] اور پُوجتے ہیں یہ اللہ کے سوا اُن کو جو نہ نفع پہنچا سکتے ہیں اُنہیں اور نہ نقصان۔ اور ہیں کافر اپنے رب کے مقابلہ میں ایک دوسرے کے مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 25:56] اور نہیں بھیجا ہے ہم نے تمہیں مگر بشارت دینے والا اور خبردار کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 25:57] اُن سے کہو (اے نبی) نہیں مانگتا میں تم سے اس کام پر کوئی اُجرت اس کے سوا کہ جو چاہے اختیار کرلے اپنے رب کا راستہ۔
    [قران آسان تحریک 25:58] اور بھروسہ رکھو اس زندۂ جاوید پر جو کبھی مرنے والا نہیں اور تسبیح کرو اس کی حمد کے ساتھ۔ اور کافی ہے اس کا اپنے بندوں کے گناہوں سے باخبر ہونا۔
    [قران آسان تحریک 25:59] وہ ذات جس نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین کو اور ان سب کو جو ان دونوں کے درمیان ہیں چھ دنوں میں پھر جلوہ فرما ہُوا عرش پر۔ وہ رحمٰن ہے سو پوچھو! اس کی شان، بس کسی جاننے والے سے۔
    [قران آسان تحریک 25:60] اور جب کہاجاتا ہے ان سے کہ سجدہ کرو رحمٰن کو تو کہتے ہیں: رحمٰن کیا ہوتا ہے؟ کیا بس ہم سجدہ کریں اسی کو جسے تم کہہ دو؟ اور اضافہ کردیتی ہے (یہ دعوت) اُن کی نفرت میں۔

  8. #20
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 25:61] بہت بابرکت ہے وہ ذات جس نے بنائے آسمان میں بُرج اور بنایا اس میں روشن چراغ اور ایک چمکتا ہُوا چاند۔
    [قران آسان تحریک 25:62] اور وہی ہے جس نے بنایا رات اور دن کو ایک دوسرے کے پیچھے آنے والا (ان میں یاد دہانی ہے) ہر اس شخص کے لیے جو چاہے سبق لینا یا چاہے شکرگزار ہونا۔
    [قران آسان تحریک 25:63] اور رحمٰٰن کے حقیقی بندے وہ ہیں جو چلتے ہیں زمین پر اطمینان اور وقار سے اور جب منہ آتے ہیں اُن کے جاہل لوگ تو کہتے ہیں وہ (اچھا صاحب) سلام!۔
    [قران آسان تحریک 25:64] اور وہ لوگ جو راتیں گزارتے ہیں اپنے رب کے حضور سجدے میں پڑکر اور کھڑے رہ کر۔
    [قران آسان تحریک 25:65] اور وہ لوگ جو دُعائیں مانگتے ہیں: اے ہمارے رب! ٹال دے ہم سے جہنم کا عذاب، بے شک اس کا عذاب ہے جان کا لاگو۔
    [قران آسان تحریک 25:66] یقینا وہ بہت ہی بُرا ٹھکانا ہے اور بدترین جگہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 25:67] اور وہ لوگ جو جب خرچ کرتے ہیں تو نہ اسراف کرتے ہیں اور نہ بخل کرتے ہیں اور ہوتا ہے (ان کا خرچ کرنا) اور دونوں کے درمیان اعتدال سے۔
    [قران آسان تحریک 25:68] اور وہ لوگ جو نہیں شریک کرتے پکارنے میں اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کو اور نہ قتل کرتے ہیں اس جان کو جسے حرام کردیا ہے اللہ نے مگر جائز طریقے سے۔ اور نہ زنا کرتے ہیں۔ اور جو شخص بھی کرے گا ایسا تو وہ پائے گا بدلہ اپنے گناہوں کا۔
    [قران آسان تحریک 25:69] دگنا کیا جائے گا اس کے لیے عذاب روزِ قیات اور پڑا رہے گا وہ ہمیشہ اس میں ذلیل و خوار ہوکر۔
    [قران آسان تحریک 25:70] مگر جس نے توبہ کرلی اور ایمان لا کر کیے اچّھے عمل سو ایسے لوگوں کے لیے بدل دے گا اللہ ان کی برائیوں کو نیکیوں سے اور ہے اللہ بہت معاف فرمانے والا، رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 25:71] اور جس نے توبہ کی اور کیے نیک عمل تو بے شک وہ پلٹ آیا اللہ کی طرف جیسا کہ پلٹنے کا حق ۔
    [قران آسان تحریک 25:72] اور وہ لوگ جو نہیں گواہ بنتے جھوٹ کے اور جب گزرتے ہیں بیہودہ کاموں کے پاس سے تو گزر جاتے ہیں سنجیدگی کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 25:73] اور وہ لوگ جنہیں اگر نصیحت کی جاتی ہے اپنے رب کی آیات سنا کر تو نہیں گرتے اس پر بہرے اور اندھے بن کر (بلکہ غور سے سُنتے ہیں)۔
    [قران آسان تحریک 25:74] اور وہ لوگ جو دعائیں مانگے ہیں: اے ہمارے مالک! عطا فرما تو ہمیں ایسی بیویاں اور ایسی اولاد جو آنکھوں کی ٹھنڈک ہو اور بنا دے تو ہمیں متقیوں میں مثالی کردار والا۔
    [قران آسان تحریک 25:75] یہی ہیں وہ لوگ جو پائیں گے اُونچے محل بدلہ میں اپنے صبر کے اور استقبال ہوگا ان کا وہاں آداب و تسلیمات سے۔
    [قران آسان تحریک 25:76] وہ ہمیشہ رہیں گے اس میں۔ کیا ہی اچّھا ہے وہ ٹھکانا اور رہنے کی جگہ۔
    [قران آسان تحریک 25:77] (اے نبی) کہہ دو! کیا پروا ہوتی تمہاری میرے رب کو اگر نہ پُکارتے ہوتے تم اس کو لیکن اب جبکہ تم نے جھٹلا دیا تو عنقریب پاؤ گے تم ایسی سزا جس سے جان چھڑانی محال ہوگی۔

  9. #21
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 26:الشعراء
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 26:1] طا۔ سین۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 26:2] یہ آیات ہیں ایسی کتاب کی جو اپنا مُدعا صاف صاف بیان کرتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 26:3] (اے نبی) شاید تم کھودو گے اپنی جان اس (غم) میں کہ یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔
    [قران آسان تحریک 26:4] اگر ہم چاہیں تو نازل کرسکتے ہیں اُن پر آسمان سے ایسی نشانی کہ رہ جائیں ان کی گردنیں اس کے آگے جھکی ہوئی۔
    [قران آسان تحریک 26:5] جب بھی آتی ہے ان کے پاس کوئی نصیحت رحمٰن کی طرف سے نئی، تو یہ اس سے مُنہ موڑے رہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 26:6] اب جبکہ یہ جھٹلاچُکے ہیں سو عنقریب آکر رہیں گے ان کے پاس اُن تنبیہات کے نتائج جن کا یہ مذاق اُڑایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 26:7] کیا نہیں دیکھا اُنہوں نے کبھی زمین کو کہ کتنی زیادہ اگائی ہیں ہم نے اس میں ہرطرح کی عمدہ اقسام (نباتات کی)۔
    [قران آسان تحریک 26:8] یقینا اس میں ایک نشانی ہے۔ مگر نہیں ہیں اُن میں سے اکثر ایمان لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:9] اور بے شک تیرا رب ہی ہے زبردست اور رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 26:10] اور جب پُکارا تھا تیرے رب نے موسیٰ کو کہ جاؤ ظالم لوگوں کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 26:11] (یعنی) قومِ فرعون کے پاس کیا وہ ڈریں گے نہیں"؟
    [قران آسان تحریک 26:12] موسیٰ نے عرض کیا: اے میرے مالک! میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے جھٹلائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 26:13] اور گُھٹتا ہے میرا سینہ اور نہیں چلتی ہے میری زبان سو رسالت بھیج دے ہارون کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 26:14] اور اُن کا میرے اُوپر ایک جُرم کا الزام بھی ہے لہٰذا میں ڈرتا ہوں کہ وہ مجھے قتل کردیں گے۔
    [قران آسان تحریک 26:15] ارشاد ہُوا: ہرگز ایسا نہیں ہوگا! اچھا لے جاؤ تم دونوں ہماری نشانیاں، یقینا ہم تمہارے ساتھ ہیں اور سب کچھ سُنتے رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 26:16] اور جاؤ تم دونوں فرعون کے پاس اور کہنا کہ ہم رسول ہیں ربُّ العالمین کے۔
    [قران آسان تحریک 26:17] تاکہ بھیج دے تو ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو۔
    [قران آسان تحریک 26:18] وہ کہنے لگا کہ کیا نہیں پالا تھا ہم نے تجھے اپنے ہاں جبکہ تو ایک چھوٹا سا تچّہ تھا؟ اور رہا تھا تو ہمارے ہاں اپنی عمر کے کئی سال۔
    [قران آسان تحریک 26:19] اور کی تھی تو نے وہ حرکت جو کی تھی تونے اورتو ہے بڑا ناشکرا۔
    [قران آسان تحریک 26:20] موسیٰ نے کہا کہ کی تھی میں نے وہ حرکت اس وقت جبکہ تھا میں نادان۔
    [قران آسان تحریک 26:21] پھر میں بھاگ گیا تھا تمہارے پاس سے جب مجھے ڈر ہُوا تھا تم سے پھر عطا کی مجھے میرے رب نے حکمت اور شامل فرمادیا مجھے رسُولوں میں۔
    [قران آسان تحریک 26:22] اور وہ احسان جو جتارہا ہے تو مجھ پر اس کی حقیقت یہ ہے کہ تُو نے غلام بنا رکھا ہے بنی اسرائیل کو۔
    [قران آسان تحریک 26:23] فرعون نے کہا! کیا ہے یہ ربُّ العالمین؟
    [قران آسان تحریک 26:24] فرمایا: وہی جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور ان سب چیزوں کا جو اُن کے درمیان ہیں اگر ہو تم یقین لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:25] کہا فرعون نے ان لوگوں سے جو اس کے ارد گرد تھے، کیا نہیں سُنا تم نے (یہ کیا کہ رہا ہے)؟


  10. #22
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 26:26] موسیٰ نے کہا: وہی جو رب ہے تمہارا بھی اور رب ہے تمہارے آباؤ اجداد کا بھی جو پہلے گزرچُکے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 26:27] فرعون نے کہا: (حاضرین سے) بے شک تمہارا یہ رسول جو بھیجا گیا ہے تمہاری طرف ضرور دیوانہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 26:28] موسیٰ نے کہا: وہی جو رب ہے مشرق و مغرب کا اور ان سب کا جو ان کے درمیان ہیں اگر تم کچھ عقل رکھتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 26:29] فرعون نے کہا: اگر مانوگے تم کوئی معبود میرے سِوا تو (یاد رکھو) ڈال دُوں گا میں تمہیں قیدیوں کے ساتھ (سڑنے کے لیے)۔
    [قران آسان تحریک 26:30] موسیٰ نے کہا: کیا پھر بھی اگر لے آؤں میں تمہارے سامنے کوئی واضح چیز (معجزہ)!
    [قران آسان تحریک 26:31] فرعون کے کہا: اچھا پیش کرو وہ معجزہ، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 26:32] سو پھینکا موسیٰ نے اپنا عصا تو یکا یک بن گیا وہ اژدہا سچ مچ کا۔
    [قران آسان تحریک 26:33] اور کھینچا اُنہوں نے اپنا ہاتھ (بغل سے) تو اچانک وہ چمک رہا تھا دیکھنے والوں کے سامنے۔
    [قران آسان تحریک 26:34] کہا فرعون نے سرداروں سے جو اس کے ارد گرد تھے کہ یقینا یہ ایک جادوگر ہے، بڑا ماہر۔
    [قران آسان تحریک 26:35] جو چاہتا ہے کہ نکال دے تمہیں تمہاری سرزمین سے اپنے جادو (کے زور) سے تو بتاؤ اب کیا مشورہ دیتے ہو تم؟
    [قران آسان تحریک 26:36] اُنہوں نے کہا: انتظار میں رکھو اس کو اور اس کے بھائی کو اور بھیج دو شہروں میں ہرکارے۔
    [قران آسان تحریک 26:37] جو لے آئیں گے تمہارے پاس ہر قسم کے بڑے بڑے ماہر جادو گر۔
    [قران آسان تحریک 26:38] پھر اکٹّھے کیے گئے جادُوگر ایک خاص دن، وقتِ مقّرر پر۔
    [قران آسان تحریک 26:39] اور لوگوں میں منادی کردی گئی کہ لوگو اکھٹے ہوجاؤ۔
    [قران آسان تحریک 26:40] تاکہ ہم ساتھ دیں جادُوگروں کا اگر رہیں وہ غالب۔
    [قران آسان تحریک 26:41] پھر جب آئے جادُوگر تو اُنہوں نے کہا فرعون سے کیا واقعی ہمیں کوئی بڑا انعام ملے گا، اگر رہے ہم غالب۔
    [قران آسان تحریک 26:42] فرعون نے کہا: ہاں اور یقینا تم اس وقت شامل ہوجاؤ گے مقربین میں۔
    [قران آسان تحریک 26:43] کہا ان سے موسیٰ نے کہ پھینکو جو تمہیں پھینکنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 26:44] سو پھینکیں اُنہوں نے اپنی رسّیاں اور اپنی لاٹھیاں اور کہنے لگے: فرعون کے اقبال سے یقینا ہم ہی غالب رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 26:45] پھر پھینکا موسیٰ نے اپنا عصا تو یکایک وہ ہڑپ کرتا چلاجا رہا تھا اُن کے جھوٹے شعبدوں کو۔
    [قران آسان تحریک 26:46] چنانچہ گِر پڑے بے اختیار ہو کر جادُو گر سجدے میں۔
    [قران آسان تحریک 26:47] اور بول اُٹھے: ایمان لائے ہم ربُّ العالمین پر۔
    [قران آسان تحریک 26:48] جو رب ہے موسیٰ اور ہارون کا۔
    [قران آسان تحریک 26:49] فرعون نے کہا: کیا مان لی تم نے بات موسیٰ کی پہلے اس سے کہ اجازت دُوں میں تمہیں؟ یقینا یہی تمہارا وہ بڑا ہے جس نے سکھایا ہے تمہیں جادُو۔ اچّھا : تو عنقریب پتہ چل جائے گا تمہیں!۔ میں ضرور کٹواؤں گا تمہارے ہاتھ اور تمہارے پاؤں مخالف سَمتوں سے اور ضرور سولی پر چڑھادوں گا تم سب کو۔
    [قران آسان تحریک 26:50] اُنہوں نے کہا: نہیں کچھ پروا، بے شک ہم سب اپنے رب کے حضور لوٹنے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 26:51] بے شک ہم توقّع رکھتے ہیں کہ بخش دے گا ہماری خاطر ہمارا مالک ہماری خطائیں اس بنا پر کہ سب سے پہلے ہم ہی ایمان لانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 26:52] اور وحی بھیجی ہم نے موسیٰ کی طرف کہ نکل پڑو راتوں رات لے کر میرے بندوں کو یقینا تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 26:53] پھر بھیجے فرعون نے شہروں میں ہر کارے۔
    [قران آسان تحریک 26:54] (اور کہلا بھیجا) دیکھو! یہ لوگ ہیں ایک حقیر سا ٹولہ۔
    [قران آسان تحریک 26:55] اور واقعہ یہ ہے کہ اُنہوں نے ہمیں سخت غصّہ دلایا ہے۔
    [قران آسان تحریک 26:56] اور یقینا ہم ایک بڑی جماعت ہیں ہمیں چوکنا رہنا چاہیے۔
    [قران آسان تحریک 26:57] اور اس طرح ہم نے نکال دیا اُنہیں باغوں سے اور چشموں سے۔
    [قران آسان تحریک 26:58] اور خزانوں اور بہترین قیام گاہوں سے۔
    [قران آسان تحریک 26:59] یہ تو ہوا اُن کے ساتھ۔ اور وارث بنادیا ہم نے اِن سب کا بنی اسرائیل کو۔
    [قران آسان تحریک 26:60] سو پیچھے چل پڑے وہ بنی اسرائیل کے صبح کے وقت۔
    [قران آسان تحریک 26:61] پھر جب آمنا سامنا ہُوا دونوں گروہوں کا تو کہنے لگے موسیٰ کے ساتھی یقینا ہم تو پکڑے گئے۔
    [قران آسان تحریک 26:62] موسی نے کہا: ہرگز نہیں، بے شک میرے ساتھ ہے میرا رب وہ ضرور میرے لیے راہ نکالے گا۔
    [قران آسان تحریک 26:63] سو وحی بھیجی ہم نے موسیٰ کی طرف کہ مارو اپنا عصا سمندر پر۔ تو وہ پھٹ گیا اور ہوگیا ہر ٹکڑا ایک بڑے پہاڑ کی مانند۔
    [قران آسان تحریک 26:64] اور قریب لے آئے ہم اسی جگہ دوسرے گروہ کو بھی۔
    [قران آسان تحریک 26:65] اور بچالیا ہم نے موسیٰ کو اور ان کو جو اس کے ساتھ تھے، سب کو۔
    [قران آسان تحریک 26:66] پھر غرق کردیا ہم نے دوسرے گروہ کو۔
    [قران آسان تحریک 26:67] بے شک اس واقعہ میں ایک نشانی ہے۔ مگر نہیں ہے اِن (اہلِ مکّہ) کی اکثریّت ایمان لانے والی۔
    [قران آسان تحریک 26:68] اور یقینا تیرا رب ہی ہے زبردست اور رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 26:69] اور سُناؤ اُنہیں قِصّہ ابراہیم کا۔
    [قران آسان تحریک 26:70] جب پُوچھا تھا اُنہوں نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے: کیا ہیں یہ جن کو تم پُوجتے ہو؟۔
    [قران آسان تحریک 26:71] وہ کہنے لگے کہ پوجتے ہیں ہم کچھ بُتّوں کو پھر لگے رہتے ہیں ہم اُنہی کی سیوا میں۔
    [قران آسان تحریک 26:72] ابراہیم نے پُوچھا: کیا یہ سُنتے ہیں تمہاری دُعا جب تم اُنہیں پُکارتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 26:73] یا پہنچاتے ہیں تم کوفائدہ یا نقصان۔
    [قران آسان تحریک 26:74] انہوں نے کہا: نہیں بلکہ پایا ہے ہم نے اپنے آباؤ اجداد کو ایسا ہی کرتے ہُوئے۔
    [قران آسان تحریک 26:75] ابراہیم نے کہا: اچھا کیا تم نے کبھی سوچا کیا ہیں یہ جن کی تم پُوجا کرتے رہے ہو؟

  11. #23
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 26:76] (یعنی) تم اور تمہارے وہ باپ دادا جو پہلے ہو گزرے۔
    [قران آسان تحریک 26:77] کیونکہ یہ سب میرے تو دشمن ہیں۔ سوائے ربُّ العالمین کے۔
    [قران آسان تحریک 26:78] جس نے پیدا کیا ہے مجھے پھر وہی میری رہنمائی فرماتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 26:79] اور وہی ہے جو مجھے کھلاتا ہے اور پلاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 26:80] اور جب میں بیمار ہوتا ہُوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 26:81] اور وہی ہے جو مجھے موت دے گا اور پھر دوبارہ زندہ کرے گا۔
    [قران آسان تحریک 26:82] اور وہی ہے جس سے میں اُمید رکھتا ہوں کہ وہ بخش دے گا میری خطائیں روز جزا۔
    [قران آسان تحریک 26:83] اے میرے مالک! عطا فرما تو مجھے حکمت اور شامل فرما تو مجھے صالحین میں۔
    [قران آسان تحریک 26:84] اور باقی رکھ میرا ذکرِ خیر بعد والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 26:85] اور شامل فرما تو مجھے نعمت بھری جنّت کے وارثوں میں۔
    [قران آسان تحریک 26:86] اور معاف کردے تو میرے باپ کو یقینا تھا وہ گمراہ لوگوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 26:87] اور نہ رُسوا کیجیو تو مجھے اس دن جب سب (زندہ کر کے) اُٹھائے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 26:88] جس دن نہ فائدہ پہنچائے گا مال اور نہ بیٹے۔
    [قران آسان تحریک 26:89] صرف وہ (بچے گا) جو حاضر ہوگا اللہ کے حضور قلبِ سلیم لیے ہُوئے۔
    [قران آسان تحریک 26:90] اور قریب کردی جائے گی جنّت متقیوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 26:91] اور کھول دی جائے گی جہنّم گمراہوں کے سامنے۔
    [قران آسان تحریک 26:92] اور کہا جائے گا ان سے کہاں ہیں وہ جنہیں تم پُوجتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 26:93] اللہ کے سوا کیا وہ تمہاری مدد کرسکتے ہیں؟ یا اپنا بھی بچاؤ کرسکتے ہیں؟
    [قران آسان تحریک 26:94] پھر اوندھے منہ ڈال دیے جائیں گے سب جہنّم میں وہ بھی اور سب گمراہ بھی۔
    [قران آسان تحریک 26:95] اور ابلیس کا لشکر بھی سارے کا سارا۔
    [قران آسان تحریک 26:96] کہیں گے جبکہ وہ وہاں باہم جھگڑرہے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 26:97] اللہ کی قسم یقینا تھے ہم کھلی گمراہی میں مُبتلا۔
    [قران آسان تحریک 26:98] جب ہم برابر قرار دیتے تھے تمہیں ربُّ العالمین کے۔
    [قران آسان تحریک 26:99] اور نہیں گمراہ کیا تھا ہمیں مگر ان مجرموں نے۔
    [قران آسان تحریک 26:100] اب نہیں ہے ہمارا کوئی شفاعت کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 26:101] اور نہ کوئی جگری دوست۔
    [قران آسان تحریک 26:102] کاش! ہوتا ہمارے لیے پلٹنے کا ایک موقع تو ہوجاتے ہم مومن۔
    [قران آسان تحریک 26:103] بے شک اس (قصّۂ ابراہیم) میں ایک نشانی ہے۔ مگر نہیں ہیں ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:104] اور حقیقت تیرا رب ہی ہے زبردست بھی اور رحم کرنے والا بھی۔
    [قران آسان تحریک 26:105] جھٹلایا قومِ نوح نے رسُولوں کو۔
    [قران آسان تحریک 26:106] جب کہا تھا ان سے اُن کے بھائی نوح نے کیا نہیں ڈرتے ہو تم؟
    [قران آسان تحریک 26:107] یقینا میں ہُوں تمہارے لیے رسُولِ امین۔
    [قران آسان تحریک 26:108] سو ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو۔
    [قران آسان تحریک 26:109] اور نہیں مانگتا ہوں میں تم سے اس کام پر کوئی اجر، نہیں ہے میرا اجر مگر ربُّ العالمین کے ذمّہ۔
    [قران آسان تحریک 26:110] سو ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو۔

  12. #24
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 26:111] وہ کہنے لگے، کیا ہم ایمان لے آئیں تم پر جبکہ پیروی کر رہے ہیں تمہاری رذیل ترین لوگ؟
    [قران آسان تحریک 26:112] نوح نے کہا: کیا جانوں میں کہ وہ کیا، کیا کرتے تھے؟
    [قران آسان تحریک 26:113] نہیں ہے اُن کا حساب مگر میرے رب کے ذمّہ کاش! تم کچھ شعور سے کام لیتے۔
    [قران آسان تحریک 26:114] اور نہیں ہوں میں دھتکارنے والا ایمان والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 26:115] نہیں ہوں میں مگر واضح طور پر متنبہ کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 26:116] اُنہوں نے کہا اگر نہ باز آئے تم اے نوح! تو شامل ہوکر رہو گے تم سنگسار کیے ہُوئے لوگوں میں۔
    [قران آسان تحریک 26:117] نوح نے فریاد کی اے میرے مالک! واقعہ یہ ہے کہ میری قوم نے مجھے جھٹلا دیا ہے۔
    [قران آسان تحریک 26:118] سو فیصلہ فرمادے تو میرے اور ان کے درمیان دوٹوک فیصلہ اور نجات دے مجھے اور ان کو بھی جو میرے ساتھ ہیں مومنوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 26:119] سو بچالیا ہم نے اُسے اور اُن کو جو اس کے ساتھ تھے ایک لدی ہوئی کشتی میں۔
    [قران آسان تحریک 26:120] پھر غرق کردیا ہم نے اس کے بعد باقی لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 26:121] بے شک اس (قصّہ) میں ایک نشانی ہے۔ اور نہیں ہیں اِن میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:122] اور یقینا تیرا رب ہی ہے زبردست بھی اور رحم فرمانے ولاا بھی۔
    [قران آسان تحریک 26:123] جھٹلایا عاد نے رسُولوں کو۔
    [قران آسان تحریک 26:124] جب کہا اُن سے اُن کے بھائی ہود نے کہ کیا نہیں ڈرتے ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 26:125] بے شک میں ہُوں تمہارے لیے رسُولِ امین۔
    [قران آسان تحریک 26:126] سو ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو۔
    [قران آسان تحریک 26:127] اور نہیں مانگتا ہوں میں تم سے اس کام پر کوئی اجر، نہیں ہے میرا اجر مگر ربُّ العالمین کے ذمّہ۔
    [قران آسان تحریک 26:128] کیا بناتے ہو تم ہر اُونچے مقام پر ایک یادگار عمارت بے فائدہ۔
    [قران آسان تحریک 26:129] اور تعمیر کرتے ہو تم بڑی بڑی عمارتیں، گویا کہ تم ہمیشہ رہو گے۔
    [قران آسان تحریک 26:130] اور جب تم ہاتھ ڈالتے ہو ( کسی پر) تو ہاتھ ڈالتے ہو جبّار بن کر۔
    [قران آسان تحریک 26:131] سو ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو۔
    [قران آسان تحریک 26:132] اور ڈرو اس سے جس نے وہ کچھ دیا ہے تمہیں جو تم جانتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 26:133] اس نے عطا فرمائے تمہیں جانور اور بیٹے۔
    [قران آسان تحریک 26:134] اور باغات اور چشمے۔
    [قران آسان تحریک 26:135] بے شک میں ڈرتا ہوں تمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب سے۔
    [قران آسان تحریک 26:136] اُنہوں نے کہا: برابر ہے۔ ہمارے لیے نصیحت کرو تم ہمیں یا نہ کرو۔
    [قران آسان تحریک 26:137] نہیں ہیں یہ باتیں مگر عادت پہلے لوگوں کی۔
    [قران آسان تحریک 26:138] اور نہیں ہیں ہم عذاب میں مُبتلا ہونے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:139] آخر کار جُھٹلادیا اُنہوں نے ہُود کو اور ہلاک کردیا ہم نے اُنہیں۔ بے شک اس میں ایک نشانی ہے۔ مگر نہیں ہیں اِن میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:140] اور بے شک تیرا رب ہی زبردست بھی اور رحم کرنے والا بھی۔
    [قران آسان تحریک 26:141] جُھٹلایا ثمود نے رسولوں کو۔
    [قران آسان تحریک 26:142] جب کہا ان سے اُن کے بھائی صالح نے، کیا نہیں ڈرتے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 26:143] بے شک میں ہوں تمہارے لیے رسُولِ امین۔
    [قران آسان تحریک 26:144] سو ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو۔
    [قران آسان تحریک 26:145] اور نہیں مانگتا ہوں میں تم سے اس کام پر کوئی اجر، نہیں ہے میرا اجر مگر ربُّ العالمین کے ذمّہ۔
    [قران آسان تحریک 26:146] کیا رہنے دیا جائے گا تمہیں ان سب (نعمتوں) میں جو یہاں ہیں بے خوف و خطر۔
    [قران آسان تحریک 26:147] یعنی باغوں میں اور چشموں میں۔
    [قران آسان تحریک 26:148] اور کھیتوں میں اور نخلستانوں میں جن کے خوشے رس بھرے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 26:149] اور تراشتے رہو گے یُونہی تم پہاڑوں میں گھر، فخر کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 26:150] سو ڈور اللہ سے اور میری اطاعت کرو۔
    [قران آسان تحریک 26:151] اور نہ مانو حُکم اِن حد سے بڑھنے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 26:152] جو فساد مچاتے ہیں زمین میں اور کوئی اصلاح نہیں کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 26:153] وہ کہنے لگے اصل معاملہ یہ ہے کہ تم ایک سحرزدہ شخص ہو۔
    [قران آسان تحریک 26:154] حالانکہ نہیں ہو تم مگر ایک آدمی ہم جیسے۔ سو لاؤ کوئی نشانی اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 26:155] صالح نے کہا: یہ ہے ایک اُونٹنی، اس کے لیے ہے باری پینے کی اور تمہاری بھی باری ہے پینے کی (ایک ایک) دن مقّرر۔
    [قران آسان تحریک 26:156] اور مت چھونا تم اُسے بُرے ارادے سے، اگر ایسا کرو گے تو آ لے گا تم کو ایک ہولناک دن کا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 26:157] مگر مار ڈالا اُنہوں نے اس کو اور آخر کار پچھتاتے رہ گئے۔
    [قران آسان تحریک 26:158] اور آلیا اُنہیں عذاب نے۔ یقینا اس میں ایک نشانی ہے۔ اور نہیں ہیں اِن میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:159] اور بے شک تیرا رب ہی ہے زبردست بھی اور رحم والا بھی۔
    [قران آسان تحریک 26:160] جھٹلایا قومِ لوط نے رسُولوں کو۔
    [قران آسان تحریک 26:161] جب کہا اُن سے اُن کے بھائی لوط نے، کیا نہیں ڈرتے ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 26:162] بے شک میں ہُوں تمہارے لیے رسُولِ امین۔
    [قران آسان تحریک 26:163] سو ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو۔
    [قران آسان تحریک 26:164] اور نہیں طلب کرتا میں تم سے اس کام پر کوئی اجر، نہیں ہی میرا اجر مگر ربُّ المالمین کے ذمّہ۔


Page 2 of 4 FirstFirst 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •