Page 3 of 4 FirstFirst 1234 LastLast
Results 25 to 36 of 46

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30

  1. #25
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 26:165] اہلِ عالم میں تم ہی وہ ہو جو جاتے ہو مردوں کے پاس (قضائے شہوت کے لیے)۔
    [قران آسان تحریک 26:166] اور چھوڑ دیتے ہو اُسے جو پیدا کیا ہے تمہارے لیے تمہارے رب نے تمہاری بیویوں میں۔ حقیقت یہ ہے کہ تم تو وہ لوگ ہو جو حد سے گزر گئے ہو۔
    [قران آسان تحریک 26:167] اُنہوں نے کہا: اگر نہ باز آئے تم اے لوط! تو تم لازماً نکال دیئے جاؤ گے (بستی سے)۔
    [قران آسان تحریک 26:168] لوط نے کہا! بے شک میں تمہارے (اس) عمل سے سخت متنفر ہوں۔
    [قران آسان تحریک 26:169] اے میرے مالک! نجات دے مجھے اور میرے گھروالوں کو اس (بدکداری) سے جو یہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 26:170] سو نجات دی ہم نے اُسے اور اس کے گھروالوں کو سب کو۔
    [قران آسان تحریک 26:171] سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں تھی۔
    [قران آسان تحریک 26:172] پھر ہلاک کردیا ہم نے باقی لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 26:173] اور برسائی ہم نے اُن پر ایک بارش سو بہت ہی بُری بارش تھی جو برسی ان تنبیہہ کیے جانے والوں پر۔
    [قران آسان تحریک 26:174] بے شک اس میں ایک نشانی ہے اور نہیں ہیں اِن میں اکثر لوگ ایمان لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:175] اور بے شک تیرا رب ہی ہے زبردست بھی اور رحم والا بھی۔
    [قران آسان تحریک 26:176] جھٹلایا اصحابُ الایکہ نے رسُولوں کو۔
    [قران آسان تحریک 26:177] جب کہا اُن سے شعیب نے: کیا نہیں ڈرتے ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 26:178] بے شک میں ہوں تمہارے لیے رسُولِ امین۔
    [قران آسان تحریک 26:179] سو ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو۔
    [قران آسان تحریک 26:180] اور نہیں طلب کرتا میں تم سے اس کام پر کوئی اجر۔ نہیں ہے میرا اجر مگر ربُّ العالمین کے ذمّہ۔
    [قران آسان تحریک 26:181] پُوری کیا کرو پیمائش اور نہ بنو (دوسروں کو) نقصان پہنچانے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:182] اور تولو صحیح ترازو سے۔
    [قران آسان تحریک 26:183] اور نہ کمی کیا کرو دینے میں لوگوں کو ان کی چیزیں اور مت پھرا کرو زمین میں مفسد بن کر۔
    [قران آسان تحریک 26:184] اور ڈرو اس ذات سے جس نے پیدا کیا ہے تمہیں اور پہلی مخلوق کو۔
    [قران آسان تحریک 26:185] انہوں نے کہا: درحقیقت تم سحرزدہ آدمی ہو۔
    [قران آسان تحریک 26:186] اور نہیں ہو تم مگر ایک آدمی ہم جیسے اور یقینا ہم سمجھتے ہیں تم کو بالکل جُھوٹا۔
    [قران آسان تحریک 26:187] اچّھا تو گراؤ ہم پر کوئی ٹکڑا آسمان کا، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 26:188] شعیب نے کہا: میرا رب بہتر جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 26:189] سو جُھٹلایا اُنہوں نے اُسے آخر کار آگیا اُن پر سائبان والے دن کا عذاب۔ دراصل یہ تھا ایک بڑے ہولناک دن کا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 26:190] بے شک اس میں ہے ایک نشانی۔ اور نہیں ہیں ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:191] اور یقینا تیرا رب ہی ہے زبردست بھی اور رحم فرمانے والا بھی۔
    [قران آسان تحریک 26:192] اور یقینا یہ قرآن نازل کردہ ہے ربُّ العالمین ہی کا۔
    [قران آسان تحریک 26:193] اُترے ہیں اسے لے کر رُوح الامین۔
    [قران آسان تحریک 26:194] تمہارے قلب پر، تاکہ ہوجاؤ تم متنبہ کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:195] (یہ قرآن ہے) عربی زبان میں جو بالکل صاف او رواضح ہے۔

  2. #26
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 26:196] اور یقینا یہ قرآن موجود ہے پہلی اُمتوں کی کتابوں میں۔
    [قران آسان تحریک 26:197] کیا نہیں ہے ان (اہلِ مکّہ) کے لیے یہ کوئی دلیل کہ جانتے ہیں اِسے علماءِ بنی اسرائیل۔
    [قران آسان تحریک 26:198] اور اگر ہم نازل کردیتے اُسے کسی عجمی پر۔
    [قران آسان تحریک 26:199] اور وہ پڑھ کر سُناتا انہیں تو نہ ہوتے یہ اس پر ایمان لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:200] اس طرح ڈال دیتے ہیں ہم اس (انکار اور تکذیب) کو دلوں میں مجرموں کے۔
    [قران آسان تحریک 26:201] یہ ایمان نہیں لائیں گے اس پر حتّٰی کہ (نہ) دیکھ لیں درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 26:202] جو آن پڑتا ہے اِن پر اچانک اس طرح کہ اُنہیں پتہ بھی نہیں چلتا۔
    [قران آسان تحریک 26:203] پھر وہ کہتے ہیں کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے؟
    [قران آسان تحریک 26:204] تو کیا ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں یہ؟
    [قران آسان تحریک 26:205] کیا تم نے غور کیا کہ اگر ہم عیش کرنے دیں اِنہیں برسوں تک۔
    [قران آسان تحریک 26:206] پھر آجائے ان پر وہی چیز جس سے اُنہیں ڈرایا جارہا تھا۔
    [قران آسان تحریک 26:207] کچھ کام نہ آئے گا اُن کے وہ سامانِ عیش جو اُنہیں ملا تھا۔
    [قران آسان تحریک 26:208] اور نہیں ہلاک کیا ہم نے کسی بستی کو مگر آچکے تھے ان کے پاس خبردار کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 26:209] نصیحت کرنے کے لیے۔ اور نہیں ہیں ہم ظالم۔
    [قران آسان تحریک 26:210] اور نہیں لے کر اُترتے اسے شیطان۔
    [قران آسان تحریک 26:211] اور نہ زیب دیتا ہے ان کو (یہ کام) اور نہ یہ اُن کے بس کی بات ہے۔
    [قران آسان تحریک 26:212] بے شک وہ تو اس کی سُن گن سے بھی مغرول کیے جاچکے ہیںَ۔
    [قران آسان تحریک 26:213] سو (اے نبی) نہ پکارو اللہ کے ساتھ کسی دوسرے خدا کو ورنہ ہوجاؤ گے تم عذاب پانے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 26:214] اور متنبہ کرو اپنے خاندان کے قریبی رشتہ داروں کو۔
    [قران آسان تحریک 26:215] اور تواضح سے پیش آؤ ان لوگوں کے ساتھ جو پیروی کریں تمہاری، ایمان لانے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 26:216] لیکن اگر نافرمانی کریں تمہاری تو کہہ دو بے شک میں بری الذّمّہ ہوں ان اعمال سے جو تم کر رہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 26:217] اور بھروسہ کرو اس ذات پر جو زبردست بھی ہے اور رحم فرمانے والا بھی ہے۔
    [قران آسان تحریک 26:218] جو دیکھتا ہے تم کو جب تم کھڑے ہوتے ہو (نماز میں تنہا)۔
    [قران آسان تحریک 26:219] اور تمہاری نقل و حرکت کو بھی سجدہ کرنے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 26:220] بے شک وہی ہے ہر بات کا سُننے والا اور جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 26:221] کیا بتاؤں میں تمہیں کہ کس پر اُترا کرتے ہیں شیطان؟
    [قران آسان تحریک 26:222] اُترتے ہیں وہ ہر جھوٹ گھڑنے والے بدکار پر۔
    [قران آسان تحریک 26:223] جو (سُنی سُنائی بات) ڈال دیتے ہیں کانوں میں اور ان میں سے اکثر جھوٹے ہوتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 26:224] اور رہے شعرا تو چلا کرتے ہیں اُن کے پیچھے بہکے ہوئے لوگ۔
    [قران آسان تحریک 26:225] کیا نہیں دیکھتے ہو تم کہ وہ ہر وادی میں بھٹکتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 26:226] اور بلاشُبہ وہ کہتے ہیں ایسی باتیں جو کرتے نہیں۔
    [قران آسان تحریک 26:227] مگر وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے نیک عمل اور ذکر کیا اللہ کا کثرت سے اور بدلہ لیا اُنہوں نے اس کے بعد کہ زیادتی کی گئی اُن پر اور عنقریب معلوم ہوجائے گا ان لوگوں کو جنہوں نے زیادتی کی کہ کس انجام سے وہ دو چار ہوتے ہیں۔

  3. #27
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 27:النّمل

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 27:1] طا۔ سین۔ یہ آیات ہیں قرآن کی اور ایسی کتاب کی جو اپنا مُدعا صاف صاف بیان کرتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 27:2] ہدایت اور بشارت ہے ان مومنوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 27:3] جو قائم کرتے ہیں نماز اور دیتے ہیں زکوٰۃ اور وہی ہیں جو آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:4] بے شک وہ لوگ جو نہیں ایمان رکھتے آخرت پر خوشنما بنادیا ہے ہم نے اُن کے لیے ان کی کرتوتوں کو اسی لیے وہ بھٹکتے پھرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:5] یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے ہے بدترین عذاب اور وہی ہوں گے آخرت میں سب سے زیادہ خسارہ میں رہنے والے۔
    [قران آسان تحریک 27:6] اور بے شک تم کو (اے نبی) دیا جارہا ہے یہ قرآن اس ہستی کی طرف سے جو حکیم و علیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 27:7] یاد کرو جب کہا موسیٰ نے اپنے گھروالوں سے بے شک میں نے دیکھی ہے ایک آگ۔ عنقریب لاتا ہوں میں تمہارے پاس وہاں سے کوئی خبر یا لے کر آتا ہوں تمہارے لیے کوئی دہکتا ہُوا انگارہ تاکہ تم تاپ سکو۔
    [قران آسان تحریک 27:8] پھر جب آئے موسیٰ آگ کے پاس تو ندا آئی کہ بابرکت ہے وہ جو اس آگ میں ہے اور وہ جو اس کے ارد گرد ہیں اور پاک ہے اللہ، جو رب ہے سب جہانوں کا۔
    [قران آسان تحریک 27:9] اے موسیٰ! یہ میں ہوں اللہ زبردست اور حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 27:10] اور پھینکو اپنی لاٹھی! لیکن جب دیکھا موسیٰ نے اُسے کہ وہ حرکت کررہی ہے گویا کہ وہ سانپ ہے، بھاگے پیٹھ پھیر کر اور مُڑ کر بھی نہ دیکھا۔ (ارشاد ہوا) اے موسیٰ! نہ ڈرو، کیونکہ نہیں ڈرا کرتے میرے حضور، رسُول۔
    [قران آسان تحریک 27:11] ہاں (ڈرتا تو وہ ہے) جس نے گناہ کیا ہو۔ (لیکن وہ بھی اگر) پھر بدل لے (اپنے عمل کو) نیکی سے، بُرائی کے بعد تو یقینا ہوں میں معاف فرمانے والا اور رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 27:12] اور ڈالو اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں، نکلے گا وہ چمکتا ہُوا بغیر کسی تکلیف کے، یہ (دو معجزے) ہیں ان نو معجزوں میں سے (جو دیئے گئے ہیں) فرعون اور اس کی قوم کے لیے۔ یقینا وہ ہیں بدکار لوگ۔
    [قران آسان تحریک 27:13] پھر جب آئے اُن کے پاس معجزے ہمارے، آنکھیں کھول دینے والے۔ تو کہنے لگے یہ تو کُھلا جادُو ہے
    [قران آسان تحریک 27:14] اور انکار کیا اُنہوں نے اُن معجزات کا۔ حالانکہ یقین کر چُکے تھے ان کا اپنے دلوں میں - ظلم اور غرور کی بنا پر۔ سو دیکھ لو کیا ہُوا انجام فساد مچانے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 27:15] اور یقینا عطا کیا تھا ہم نے داؤد اور سلیمان کو غیز معمولی علم اور کہا اُنہوں نے شکر اللہ کا جس نے فضلیت دی ہم دونوں کو اپنے بہت سے مومن بندوں پر۔
    [قران آسان تحریک 27:16] اور وارث بنے سلیمان داؤد کے اور کہا سلمان نے اے لوگو! سکھائی گئی ہیں ہمیں پرندوں کی بولیاں اور عطا کی گئی ہیں ہمیں ہر طرح کی چیزیں۔ بے شک یہی ہے (اللہ کا) نمایاں فضل۔
    [قران آسان تحریک 27:17] (اور ایک مرتبہ) جمع کیے گئے سلمان کے جائزہ کے لیے اس کے تمام لشکر جو مشتمل تھے جنوں، انسانوں اور پرندوں پر پھر اُن کی نظم و ضبط کے ساتھ صف بندی کی گئی۔
    [قران آسان تحریک 27:18] (اور چل پڑے) حتّٰی کہ جب پہنچے وہ چیونٹیوں کی وادی میں تو کہا ایک چیونٹی نے، اے چیونٹیو! گُھس جاؤ اپنے بِلوں میں، کہیں ایسا نہ ہو کہ کچل ڈالیں تمہیں سلیمان اور اُن کا لشکر جبکہ اُنہیں خبر بھی نہ ہو۔
    [قران آسان تحریک 27:19] تو سلیمان مسکراتے ہوئے ہنس پڑے اس کی بات پر اور کہنے لگے اے میرے مالک! مجھے توفیق عطا فرما کہ میں شکر ادا کرتا رہوں تیرے ان احسانات کا جو تُونے کیے ہیں مجھ پر اور میرے والدین پر اور یہ کہ میں کرتا رہوں ایسے نیک عمل جو تجھے پسند ہوں اور داخل فرما تو مجھے اپنی رحمت سے اپنے صالح بندوں میں۔
    [قران آسان تحریک 27:20] اور جائزہ لیا سلیمان نے پرندوں کی فوج کا اور فرمایا: کیا بات ہے؟ نہیں دیکھ رہا ہُوں میں ہُد ہُد کو کیا وہ کہیں غائب ہوگیا ہے؟۔

  4. #28
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 27:21] میں ضرور سزا دُوں گا اسے سخت ترین سزا یا اُسے ذبح کردونگا یا اُسے پیش کرنی ہوگی میرے سامنے کوئی معقول وجہ۔
    [قران آسان تحریک 27:22] پھر تھوڑی ہی دیر کے بعد وہ حاضر ہُوا اور کہنے لگا کہ میں نے حاصل کی ہیں وہ (معلومات) جو آپ کے علم میں نہیں ہیں اور لایا ہُوں میں آپ کے پاس سبا سے ایک یقینی اطلاع۔
    [قران آسان تحریک 27:23] میں نے دیکھا ہے ایک عورت کو جو اُن کی حکمران ہے اور جسے بخشا گیا ہر طرح کا سامان اور اس کا ہے ایک تخت بہت بڑا۔
    [قران آسان تحریک 27:24] اور دیکھا ہے میں نے اُس کو اور اُس کی قوم کو کہ وہ سجدہ کرتے ہیں سُورج کو اللہ کی بجائے اور خوشنما بنا دیے ہیں اُن کے لیے شیطان نے اُن کے اعمال اور اس طرح روک دیا ہے اُنہیں سیدھے راستے سے لہٰذا اب وہ راہ نہیں پاتے۔
    [قران آسان تحریک 27:25] کہ کیوں نہیں کرتے سجدہ اس اللہ کو جو نکالتا ہے پوشیدہ چیزیں آسمانوں کی اور زمین کی اور جانتا ہے وہ باتیں جو تم چُھپاتے ہو اور وہ بھی جو تم ظاہر کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 27:26] وہ اللہ کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اُس کے جو رب ہے عرشِ عظیم کا۔
    [قران آسان تحریک 27:27] سلیمان نے کہا اب ہم دیکھیں گے کیا تونے سچ کہا ہے یا ہے تو جھوٹ بولنے والوں میں سے؟
    [قران آسان تحریک 27:28] لے جا میرا یہ خط اور ڈال دینا اسے ان لوگوں کی طرف پھر واپس آجانا اُن کے پاس سے اور دیکھنا وہ کیا جواب دیتے ہیں؟
    [قران آسان تحریک 27:29] ملکہ بولی اے اہلِ دربار! صُورتِ حال یہ ہے کہ بھیجا گیا ہے مجھے ایک نہایت اہم خط ۔
    [قران آسان تحریک 27:30] وہ خط سلیمان کی طرف سے ہے اور اس طرح شروع ہوتا ہے اللہ کے نام سے جو رحمٰن ہے اور رحیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 27:31] کہ نہ سرکشی کرو تم میرے مقابلہ میں اور حاضر ہوجاؤ مرے پاس مسلم یعنی فرمانبردار بن کر۔
    [قران آسان تحریک 27:32] ملکہ نے کہا اہلِ دربار! مشورہ دو مجھے میرے اس معاملہ میں، نہیں طے کرتی ہوں میں کوئی معاملہ جب تک کہ نہ موجود ہو تم میرے پاس۔
    [قران آسان تحریک 27:33] وہ کہنے لگے کہ ہم طاقتور اور سخت جنگجو ہیں۔ لیکن اختیار آپ کے ہاتھ میں ہے سو آپ خود دیکھ لیں کہ آپ کو کیا فیصلہ کرنا ہے؟
    [قران آسان تحریک 27:34] ملکہ کہنے لگی بلاشُبہ بادشاہ جب داخل ہوتے ہیں کسی بستی میں تو اُجاڑ دیتے ہیں اسے اور کردیتے ہیں وہاں کے عزت داروں کو ذلیل اور ایسا ہی یہ بھی کریں گے۔
    [قران آسان تحریک 27:35] اور میں بھیج رہی ہُوں اُن کی طرف ایک ہدیہ پھر دیکھتی ہُوں کیا جواب لے کر پلٹتے ہیں سفیر۔
    [قران آسان تحریک 27:36] پھر جب آیا وہ (ملکہ کا سفیر) سلیمان کے پاس تو اُنہوں نے کہا کیا تم مدد کرنا چاہتے ہو میری مال سے؟ سو تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جو کچھ دے رکھا ہے مجھے اللہ نے وہ کہیں بہتر ہے اس سے جو اس نے تمہیں دیا ہے مجھے اس کی ضرورت نہیں بلکہ تمہی کو تمہارا یہ ہدیہ مبارک ہو۔
    [قران آسان تحریک 27:37] واپس جاؤ اُن کی طرف (جنہوں نے تمہیں بھیجا ہے) ہم لے کر آئیں گے اُن پر ایسے لشکر کہ نہ مقابلہ کرسکیں وہ اُن کا اور البتہ ضرور نکال دیں گے ہم ان کو وہاں سے ذلیل کر کے اور وہ خوار ہوکر رہ جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 27:38] سلیمان نے کہا: اے اہلِ دربار! کون تم میں سے لاسکتا ہے میرے پاس اس کا تخت اس سے پہلے کہ وہ حاضر ہوں میرے حضورِ مطیع فرمان ہوکر۔
    [قران آسان تحریک 27:39] عرض کیا ایک قوی ہیکل جن نے میں حاضر کردوں گا آپ کے پاس وہ تخت اس سے پہلے کہ آپ اُٹھیں اپنی جگہ سے اور یقینا میں اس کی طاقت رکھتا ہوں اور امانتدار بھی ہُوں۔
    [قران آسان تحریک 27:40] کہا اس شخص نے جس کے پاس تھا کتاب کا علم کہ میں لے آتا ہوں وہ تخت آپ کے پاس اس سے پہلے کہ جھپکے آپ کی پلک۔ چنانچہ جب دیکھا سلیمان نے اس تخت کو رکھا ہوا اپنے پاس تو پُکار اُٹھے یہ فضل ہے میرے رب کا۔ یہ اس لیے ہے تاکہ وہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری کرتا ہوں اور جو کوئی شکر کرتا ہے تو درحقیقت وہ شکر کرتا ہے اپنے ہی فائدے کے لیے اور جو کوئی کفر کرتا ہے تو میرا رب بے نیاز اور بہت کریم ہے۔
    [قران آسان تحریک 27:41] سلیمان نے فرمایا: کہ ناقابِل شناخت بنادو اس کے لیے اس کا تخت ہم دیکھیں گے کہ کیا وہ صحیح بات تک پہنچتی ہے یا ہے ان لوگوں میں سے جو راہِ راست نہیں پاتے؟۔
    [قران آسان تحریک 27:42] پھر جب وہ حاضر ہوئی تو پُوچھا گیا کیا ایسا ہی ہے تمہارا تخت؟ کہنے لگی: یہ تو گویا وہی ہے اور جان گئے تھے ہم تو (ساری بات) اس سے پہلے ہی اور ہوگئے تھے ہم مسلم یعنی مطیعِ فرمان۔
    [قران آسان تحریک 27:43] اور روک رکھا تھا اُسے (مسلمان ہونے سے) ان معبودوں نے جن کو وہ پُوجتی تھی اللہ کے سِوا۔ صُورتِ حال یہ ہے کہ وہ تھی ایک کافر قوم میں سے۔
    [قران آسان تحریک 27:44] کہا گیا اس سے کہ داخل ہوجاؤ محل میں سو جب دیکھا اُس نے اس (کے فرش) کو تو سمجھی وہ اُسے گہرا پانی اور کھول دیں اپنی دونوں پنڈلیاں، سلمیان نے فرمایا: یہ ایک محل ہے جڑے ہُوئے ہیں اس میں شیشے۔ وہ پُکار اُٹھی اے میرے مالک! بے شک میں ظلم کرتی رہی ہوں اپنی جان پر اور میں سر تسلیم خم کرتی ہوں، سلیمان کے ساتھ اللہ ربُّ العالمین کے حضور۔
    [قران آسان تحریک 27:45] اور یقینا بھیجا ہم نے رسُول بناکر ثمود کی طرف اُن کے بھائی صالح کو (اس حکم کے ساتھ) کہ بندگی کرو اللہ کی، تو یکایک وہ دو فریق بن گئے اور باہم جھگڑنے لگے۔
    [قران آسان تحریک 27:46] صالح نے کہا: اے میرے قوم! کیوں جلدی مچاتے ہو تم برائی کے لیے بھلائی سے پہلے؟ کیوں نہیں تم مغفرت طلب کرتے اللہ سے؟ شاید کہ تم پر رحم کیا جائے۔
    [قران آسان تحریک 27:47] کہنے لگے: منحوس قدم پایا ہے ہم نے تمہیں اور اُن کو جو تمہارے ساتھ ہیں۔ صالح نے کہا تمہاری بدقسمتی تو اللہ کے ہاں ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ تم ایسے لوگ ہو جو عذاب میں مُبتلا ہوگے۔
    [قران آسان تحریک 27:48] اور تھے اس شہر میں نوجتھے دار جو فساد مچاتے رہتے تھے ملک میں اور اصلاح کرنا نہیں چاہتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 27:49] انہوں نے کہا: قسم کھاؤ باہم اللہ کی کہ ہم شبخون ماریں گے صالح اور اس کے گھروالوں پر پھر ہم کہہ دیں گے اس کے ولی سے ہم موجود نہ تھے، اس کے خاندان کی ہلاکت کے موقع پر اور ہم بالکل سچ کہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:50] اور چلے وہ ایک چال اور پھر چلے ہم بھی ایک چال جس کی اُنہیں خبر ہی نہ ہُوئی۔

  5. #29
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 27:51] سو دیکھ لو کیا ہُوا انجام اُن کی چال کا، یہ کہ ہم نے تباہ کر کے رکھ دیا اُن کو اور اُن کی ساری قوم کو۔
    [قران آسان تحریک 27:52] سو یہ رہے اُن کے گھر جو ویران پڑے ہیں اس ظلم کے نتیجہ میں جو وہ کیا کرتے تھے۔ بے شک اس میں ایک نشانِ عبرت ہے ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:53] اور بچالیا ہم نے ان لوگوں کو جو ایمان لائے تھے اور اللہ سے ڈرتے رہتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 27:54] اور لوط کو (یاد کرو) جب اس نے کہا اپنی قوم سے یہ کیا ہوگیا ہے تمہیں کہ کرتے ہو بے حیائی کے کام ایک دوسرے کو دکھاتے ہُوئے؟
    [قران آسان تحریک 27:55] کیا تم آتے ہو مردوں کے پاس شہوت رانی کے لیے بجائے عورتوں کے۔ حقیقت یہ ہے کہ تم ایسے لوگ ہو جو سخت جہالت کا کام کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 27:56] سو نہ تھا جواب اس کی قوم کا مگر یہ کہ کہنے لگے نکال دو آلِ لوط کو اپنی بستی سے کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں جو پاکباز رہنا چاہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:57] سو بچا لیا ہم نے اُسے اور اُس کے گھروالوں کو سوائے اس کی بیوی کے، طے کر رکھا تھا ہم نے اس کے لیے کہ (ہوگی) وہ پیچھے رہ جانے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 27:58] اور برسائی ہم نے اُن پر ایک بارش سو بہت ہی بُری ثابت ہُوئی بارش ان لوگوں کے لیے جنہیں متنبہ کیا جاچُکا تھا۔
    [قران آسان تحریک 27:59] کہو! "الحمدللہ"۔ اور سلام ہو اللہ کے ان بندوں پر جنہیں اس نے برگزیدہ بنایا (ان سے پوچھو!) کیا اللہ بہتر ہے یا وہ (معبود) جنہیں یہ لوگ شریک ٹھہراتے ہیں اس کا؟۔
    [قران آسان تحریک 27:60] بھلا وہ کون ہے جس نے پیدا کیا آسمانوں کو اور زمین کو اور برسایا تمہارے لیے آسمان سےپانی؟ (وہ ہم ہیں) پھر اُگائے ہم ہی نے اس کے ذریعہ سے باغات، رونق والے، نہ تھا تمہارے بس میں کہ اُگاسکتے تم اُن میں درخت، کیا کوئی (اور) معبود بھی ہے اللہ کے ساتھ (شریک ان کاموں میں)؟ نہیں بلکہ یہ وہ لوگ ہیں جو سیدھی راہ سے ہٹ کر چلے جارہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:61] بھلا کون ہے وہ جس نے بنایا زمین کو جائے قرار اور رواں کیے اس کے اندر دریا اور بنائے اس کے لیے بوجھل پہاڑ اور حائل کردیا پانی کے دو ذخیروں کے درمیان پردہ؟ کیا کوئی (اور) معبود بھی ہے اللہ کے ساتھ (شریک ان کاموں)؟ نہیں بلکہ ان کی اکثریت نادان ہے۔
    [قران آسان تحریک 27:62] بھلا وہ کون ہے جو دُعا سُنتا ہے بے قرار کی جب وہ اُسے پُکارے اور رفع کرتا ہے اس کی تکلیف اور بناتا ہے تمہیں زمین کا خلیفہ؟ کیا کوئی (اور) معبود بھی ہے اللہ کے ساتھ (شریک ان کاموں میں)؟ تم لوگ کم ہی سوچتے سمجھتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 27:63] بھلا وہ کون ہے جو راستہ دکھاتا ہے تمہیں برو بحر کی تاریکیوں میں؟ اور کون ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو خوشخبری دے کر آگے آگے اپنی رحمت کے؟ کیا کوئی (اور) معبود ہے ساتھ اللہ کے (شریک ان کاموں میں)؟ بہت بلند ہے اللہ اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:64] بھلا وہ کون ہے جو ابتدا کرتا ہے خلق کی پھر اس کا اعادہ کرتا ہے؟ اور کون ہے جو رزق دیتا ہے تم کو آسمان سے اور زمین سے؟ کیا کوئی (اور) معبود ہے اللہ کے ساتھ (شریک ان کاموں میں)؟ کہو! لاؤ تم اپنی دلیل، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 27:65] ان سے کہو، نہیں جانتا جو بھی ہے آسمانوں میں اور زمین میں، غیب کو سوائے اللہ کے اور نہیں جانتے وہ تو یہ بھی کہ کب دوبارہ اُٹھائے جائیں گے وہ۔
    [قران آسان تحریک 27:66] بلکہ گم ہوگیا ہے اُن کا علم ہی آخرت کے معاملہ میں۔ نہیں بلکہ وہ تو شک میں مُبتلا ہیں اس کے بارے میں۔ نہیں بلکہ وہ اُس سے اندھے بنے ہُوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:67] اور کہتے ہیں یہ لوگ جو منکر ہیں کیا جب ہوجائیں گے ہم مٹی اور ہمارے باپ دادا بھی تو کیا واقعی ہمیں نکالا جائے گا (قبروں سے)؟۔
    [قران آسان تحریک 27:68] بلاشُبہ دھمکی دی گئی تھی ایسی ہی ہمیں بھی اور ہمارے آباؤ اجداد کو بھی اس سے پہلے (لیکن) نہیں ہیں یہ باتیں مگر افسانے پہلے لوگوں کے۔
    [قران آسان تحریک 27:69] کہو! چلو پھرو زمین میں اور دیکھو کیا ہُوا انجام مجرموں کا؟۔
    [قران آسان تحریک 27:70] اور (اے نبی) نہ رنج کرو ان (کے حال) پر اور نہ دل تنگ ہو ان چالوں سے جو یہ چل رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:71] اور کہتے ہیں یہ لوگ کہ کب پُوری ہوگی یہ دھمکی، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 27:72] کہو! بہت ممکن ہے کہ لگا ہُوا ہو پیچھے ہی تمہارے کچھ حصّہ اس (عذاب) کا جس کے لیے تم جلدی مچارہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 27:73] اور بے شک تیرا رب بڑا فضل فرمانے والا ہے لوگوں پر لیکن اُن میں سے اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔
    [قران آسان تحریک 27:74] اور بے شک تیرا رب خُوب جانتا ہے اس کو جو چُھپائے ہُوئے ہیں اُن کے سینے اور اُسے بھی جو وہ ظاہر کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:75] اور نہیں ہے کوئی پوشیدہ چیز آسمان میں اور زمین میں مگر وہ درج ہے ایک واضح کتاب میں۔

  6. #30
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 27:76] بلاشُبہ یہ قرآن بیان کرتا ہے، بنی اسرائیل کے سامنے ان باتوں میں سے اکثر (کی حقیقت) جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:77] اور واقعہ یہ ہے کہ یہ (قرآن) بڑی ہدایت اور رحمت ہے ایمان والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 27:78] بلاشُبہ تیرا رب فیصلہ فرمائے گا ان لوگوں کے درمیان اپنے حکم سے اور وہی ہے زبردست اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 27:79] سو (اے نبی) بھروسہ کرو تم اللہ پر، بے شک تم صریح حق پر ہو۔
    [قران آسان تحریک 27:80] بے شک تم نہیں سُنا سکتے مُردوں کو اور نہ تم سُنا سکتے ہو بہروں کو، اپنی پکار جبکہ وہ بھاگے جارہے ہوں یٹھ پھیر کر۔
    [قران آسان تحریک 27:81] اور نہ تم راہ دکھاسکتے ہو اندھوں کو ان کی گمراہی سے نکال کر۔ نہیں سُنا سکتے تم مگر انہی لوگوں کو جو ایمان لاتے ہیں ہماری آیات پر اور پھر وہ فرمانبردار بن جاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:82] اور جب آ پہنچے گا ہماری بات پُورا ہونے کا وقت اُن پر تو نکالیں گے ہم اُن کے لیے ایک جانور زمین سے جو باتیں کرے گا ان سے اس لیے کہ لوگ ہماری آیات کا یقین نہیں کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 27:83] اور جس دن گھیر گھار کر لائیں گے ہم ہر اُمّت میں سے ایک گروہ ان کا جو جھٹلایا کرتا تھا ہماری آیات کو پھر ان کی درجہ بندی کی جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 27:84] یہاں تک کہ جب آجائیں گے سب تو پُوچھے گا اُن کا رب: کیا تم نے جھٹلایا تھا میری آیات کو؟ حالانکہ نہ احاطہ کیا تھا تم نے اُن کا علمی لحاظ سے یہ نہیں تو پھر اور کیا کرتے رہے تم؟۔
    [قران آسان تحریک 27:85] اور پُوری ہوجائے گی ہماری بات اُن پر اُس ظلم کے سبب جو وہ کرتے رہے سو اس وقت وہ کوئی بات نہ بناکسیں گے۔
    [قران آسان تحریک 27:86] کیا نہیں دیکھتے یہ لوگ کہ ہم نے ہی بنایا ہے رات کو تاکہ سکون حاسل کریں یہ اس میں اور دن کو روشن کیا۔ بے شک اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 27:87] اور جس دن پھونکا جائے گا صُور تو ہول کھاجائیں گے، سب جو ہیں آسمانوں میں، اور جو ہیں زمین میں۔ سوائے ان کے جن کو چاہے اللہ اور سب حاضر ہوں گے اس کے حضور، عاجزی کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 27:88] اور دیکھو گے تم پہاڑوں کو تو ایسا گمان ہوگا تمہیں کہ وہ جمے ہُوئے ہیں حالانکہ وہ چل رہے ہوں گے جیسے بادل چلتے ہیں، یہ کرشمہ ہے اس اللہ کا جس نے حکمت کے ساتھ استوار کیا ہر چیز کو۔ بے شک وہ باخبر ہے ہر اس بات سے جو تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 27:89] جو لے کر آئے گا بھلائی تو اُسے ملے گا (صلہ) بہتر اُس سے اور یہ لوگ اس دن کی گبھراہٹ سے محفوظ ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 27:90] اور جو لیے ہُوئے آئے گا بُرائی (شرک) تو وہ اندھے منہ ڈالے جائیں گے آگ میں۔ (کہاجائے گا) نہیں بدلہ مل رہا ہے تم کو مگر ویسا ہی جیسے عمل تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 27:91] اصل بات یہ ہے کہ بس حُکم دیا گیا ہے مجھے تو کہ عبادت کروں میں اس شہر (مکّہ) کے رب کی جس نے محترم بنادیا ہے اُسے اور جو مالک ہے ہر چیز کا۔ اور یہ بھی حکم دیا گیا ہے مجھے کہ بن کر رہوں میں اطاعت شعار۔
    [قران آسان تحریک 27:92] اور یہ کہ میں پڑھ کر سُناؤں قرآن پس جو ہدایت اختیار کرے گا سو وہ تو ہدایت اختیار کرے گا اپنے ہی فائدہ کے لیے اور جو گمراہ ہوگا تو کہہ دو! میں تو بس ہُوں ان لوگوں میں سے جن کا کام خبردار کرنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 27:93] اور کہو! تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں، وہ عنقریب دکھائے گا تمہیں اپنی نشانیاں پھر تم اُنہیں پہچان بھی لوگے۔ اور نہیں ہے تمہارا رب بے خبر ان اعمال سے جو تم کرتے ہو۔

  7. #31
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 28:القصص

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 28:1] طا۔ سین۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 28:2] یہ آیات ہیں ایسی کتاب کی جو اپنا مُدعا صاف صاف بیان کرتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 28:3] سُناتے ہیں ہم تمہیں کچھ حالات موسیٰ اور فرعون کے بالکل ٹھیک ٹھیک، ایسے لوگوں کے فائدے کے لیے جو ایمان لائیں۔
    [قران آسان تحریک 28:4] واقعہ یہ ہے کہ فرعون نے سرکشی کی زمین میں اور تقسیم کردیا تھا اس کے باشندوں کو گروہوں میں ذلیل کرتا تھا ایک گروہ کو ان میں سے، قتل کرتا تھا ان کے بیٹوں کو اور زندہ رہنے دیتا تھا ان کی عورتوں کو بے شک وہ تھا مفسد لوگوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 28:5] اور ہمارا ارادہ تھا کہ احسان کریں ہم اُن پر جو ذلیل کرکے رکھے گئے تھے زمین میں اور بنائیں اُنہیں پیشوا اور بنائیں انہی کو وارث (سلطنت کا)۔
    [قران آسان تحریک 28:6] اور اقتدار بخشیں اُن کو زمین میں اور دکھلائیں فرعون اور ہامان اور ان کے لشکروں کو ان کے ہاتھوں وہی کچھ جس سے وہ ڈرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 28:7] چنانچہ وحی بھیجی ہم نے موسی کی ماں کو کہ دُودھ پلاتی رہ اسے پھر جب خطرہ ہو تجھے اس کی جان کا تو ڈال دینا اُسے دریا میں اور نہ خوف کھانا اور نہ غم کھانا، یقینا ہم واپس لے آئیں گے اُسے تیرے پاس، اور بنائیں گے اُسے رسُول۔
    [قران آسان تحریک 28:8] آخر کار اُٹھالیا اُسے فرعون کے گھروالوں نے تاکہ ہو وہ ان کے لیے دشمن اور باعثِ رنج۔ بے شک فرعون اور ہامان اور ان کے لشکر تھے غلط کار (اپنی تدبیر میں)۔
    [قران آسان تحریک 28:9] اور کہا فرعون کی بیوی نے آنکھوں کی ٹھڈک ہے یہ، میرے لیے اور تیرے لیے، اسے قتل نہ کرنا، بہت ممکن ہے کہ ہمیں فائدہ پہنچائے یا بنالیں ہم اسے بیٹا اور وہ (یہ کہتے وقت انجام سے) بے خبر تھے۔
    [قران آسان تحریک 28:10] اور ہوگیا دل موسیٰ کی ماں کا بے قرار، اس قدر کہ قریب تھا کہ وہ ظاہر کردے اس راز کو، اگر نہ مضبوط کردیتے ہم اس کے دل کو تاکہ وہ (ہمارے وعدہ پر) ایمان لے آئے۔
    [قران آسان تحریک 28:11] اور کہا اس نے موسیٰ کی بہن سے کہ پہچھے پہچھے چلتی جا اس کے سو وہ دیکھتی رہی اُسے ایک طرف ہو کر اس طرح کہ اُنہیں خبر تک نہ ہُوئی۔
    [قران آسان تحریک 28:12] اور حرام کردیے تھے ہم نے موسیٰ پر دُدوھ پلانے والیوں کے دُودھ پہلے ہی، یہ حال دیکھ کر کہا موسیٰ کی بہن نے: کیا میں بتاؤں تمہیں ایسا گھرانہ جو اس کی پرورش کرسکے تمہارے لیے اور وہ ہوں اس کے خیر خواہ بھی۔
    [قران آسان تحریک 28:13] اس طرح لوٹادیا ہم نے اُسے اُس کی ماں کے پاس تاکہ ٹھنڈی ہوں اُس کی آنکھیں اور غمگین نہ ہو اور تاکہ جان لے کہ بلاشُبہ اللہ کا وعدہ سچّا ہے لیکن اکثر لوگ (یہ بات) نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 28:14] اور جب پہنچے موسیٰ اپنی بھر پُور جوانی کو اور ان کا نشوونما مکمل ہوگیا تو عطا کی ہم نے اُسے حکمت اور علم اور ایسی ہی جزا دیتے ہیں ہم اعلیٰ اور معیاری کام کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 28:15] اور داخل ہوئے موسیٰ شہر میں ایسے وقت جب کہ غافل تھے شہر والے تو دیکھا اُنہون نے وہاں دو اسخاص کو جو آپس میں لڑ رہے تھے، یہ (ایک) اُن کی اپنی قوم کا تھا اور یہ (دوسرا) اس کے دُشمنوں میں سے تھا۔ سو مدد طلب کی اُس نے جو اس کی قوم کا تھا اس کے مقابلہ میں جو اس کا دشمن تھا تو گھونسا مارا اُسے موسیٰ نے اور اس کاکام تمام کردیا، موسیٰ بول اُٹھے کہ یہ شیطانی کام ہے۔ بے شک ہے شیطان کُھلا دشمن او صریح گمراہ کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 28:16] عرض کیا: اے میرے رب!بے شک میں نے ظلم کرڈالا ہے اپنے آپ پر سو تو مجھے معاف فرمادے چنانچہ اللہ نے معاف کردیا اُسے، درحقیقت وہی ہے معاف کرنے والا، رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 28:17] عرض کیا: اے میرے رب! یہ جو احسان کیا ہے تُونے مجھ پر لہٰذا میں ہرگز نہ بنوں گا مدد گار مُجرموں کا۔
    [قران آسان تحریک 28:18] پھر صُبح سویرے آئے وہ شہر میں ڈرتے ہُوئے اور خطرہ بھانپتے ہُوئے تو دیکھا کہ وہی شخص جس نے مدد کے لیے پُکارا تھا کل، آواز دے رہا ہے اُنہیں۔ کہا اس سے موسیٰ نے یقینا تو بڑا ہی گمراہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 28:19] پھر جب ارادہ کیا موسیٰ نے کہ پکڑیں اس کو جو دُشمن تھا دونوں کا تو وہ پُکار اُتھا: اے موسیٰ کیا تم چاہتے ہو کہ قتل کر دو مجھے جیسے تم نے قتل کردیا تھا ایک انسان کو کل؟ نہیں چاہتے ہو تم مگر یہ کہ بن کر رہو جبّار اس سرزمین میں اور نہیں چاہتے تم کہ ہو اصلاح کرنے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 28:20] اور آیا ایک شخص شہر کے پرلے سِرے سے دوڑتا ہُوا بولا: اے موسیٰ۔ یقینا سردارانِ قوم سازش کر رہے ہیں تمہارے بارے میں تاکہ تمہیں قتل کردیں سو نکل جاؤ (یہاں سے)، یقین رکھو میں تمہارا خیر خواہ ہوں۔

  8. #32
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 28:21] سو نکل کھڑے ہُوئے موسیٰ وہاں سے ڈرتے ڈرتے ٹوہ لیتے ہُوئے۔ دُعا مانگی اے میرے مالک! بچالے تو مجھے ظالم لوگوں سے۔
    [قران آسان تحریک 28:22] اور جب رخ کیا موسیٰ نے مدین کا تو دل میں کہا: اُمید ہے کہ میرا رب مجھے ڈال دے گا سیدھے راستے پر۔
    [قران آسان تحریک 28:23] اور جب پہنچے مدین کے کنویں پر تو پایا وہاں لوگوں کی ایک جماعت کو کہ پانی پلارہے تھے (اپنے جانوروں کو) اور دیکھا موسیٰ نے اُن سے الگ ایک طرف دوعورتوں کو جو اپنی بکریوں کو روکے کھڑی تھیں، پُوچھا تمہیں کیا پریشانی ہے؟ اُنہوں نے کہا: ہم نہیں پلاسکتیں پانی (اپنے جانوروں کو) جب تک کہ نہ نکال لے جائیں اپنے جانوروں کو چرواہے اور ہمارے والد، بہت بُوڑھے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 28:24] سو پانی پلادیا موسیٰ نے ان دونوں کے جانوروں کو پھر پیچھے جابیٹھے سایے میں اور دُعا کی اے میرے رب! بلاشُبہ جو کچھ تو نازل فرمائے میرے لیے از قسم خیر (میں اس کا) متحاج ہوں۔
    [قران آسان تحریک 28:25] پھر آئی اس کے پاس دونوں میں سے ایک چلتی ہُوئی شرماتی لجاتی اور کہنے لگی: بات یہ ہے کہ میرے والد تم کو بُلارہے ہیں تاکہ دیں تمہیں اجر اس کا جو پانی پلایا تھا تم نے ہمارے جانوروں کو، پھر جب آئے اُن کے پاس موسیٰ اور بیان کیا اُن کے سامنے سارا واقعہ تو اُنہوں نے کہا: نہ ڈرو، بچ نکلے ہو تم ظالم لوگوں سے۔
    [قران آسان تحریک 28:26] کہا: اُن میں سے ایک نے ابا جان! ملازم رکھ لیجیے اسے اس لیے کہ بہترین ملازم وہی ہوسکتا ہے جو ظاقتور اور امانتدار ہو۔
    [قران آسان تحریک 28:27] اُنہوں نے کہا میں چاہتا ہوں کہ نکاح کردُوں تمہارا اپنی ان دو بیٹیوں سے سے ایک کے ساتھ اس شرط پر کہ ملازمت کرو تم میری آٹھ سال۔ پھر اگر تم پورے کردو دس سال تو یہ تم پر موقوف ہے، اور نہیں چاہتا میں کہ تکلیف میں ڈالوں تمہیں۔ ضرور پاؤ گے تم مجھے انشاء اللہ نیک لوگوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 28:28] کہا موسیٰ نے یہ بات طے پاگئی میریے اور آپ کے درمیان، دونوں مدّتوں میں سے جو بھی پُوری کرلوں میں تو نہ ہو کوئی زیادتی مجھ پر اور اللہ اس بات پر جو ہم کہہ رہے ہیں نگہبان ہے۔
    [قران آسان تحریک 28:29] غرض جب پُوری کرلی موسیٰ نے مُدّت اور لے کر چلے اپنے گھروالوں کو تو دیکھی اُنہوں نے طور کی جانب آگ تو کہا اپنے گھروالوں سے ذرا ٹھہرو میں نے دیکھی ہے آگ، شاید کہ لے آؤں میں تمہارے لیے وہاں سے کوئی خبر یا کوئی انگارہ آگ کا (لے آؤں) تاکہ تم تاپ سکو۔
    [قران آسان تحریک 28:30] پھر جب پہنچے موسیٰ وہاں تو پُکارا گیا وادی کے دائیں کنارے پر اُس مبارک خطّہ میں ایک درخت سے کہ اے موسیٰ! بے شک میں ہی ہُوں اللہ جو رب ہے سب جہانوں کا۔
    [قران آسان تحریک 28:31] اور یہ بھی (ارشاد ہُوا) کہ پھینکو اپنی لاٹھی سو جب دیکھا اسے لہراتا ہُوا گویا کہ وہ سانپ ہے تو بھاگ اُٹھے موسیٰ پیٹھ موڑکر اور مڑکر بھی نہ دیکھا (ارشاد ہُوا) اے موسیٰ! آگے بڑھو اور نہ ڈرو یقینا تم محفوظ ہو۔
    [قران آسان تحریک 28:32] ڈالو اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں، نکلے گا وہ چمکتا ہُوا بغیر کسی تکلیف کے اور بھینچ لو اپنا بازو خوف سے بچنے کے لیے، پس یہ دونوں دونشانیاں ہیں تمہارے رب کی طرف سے، فرعون اور اس کے درباریوں کے (سامنے پیش کرنے کے) لیے۔ یقینا وہ لوگ ہیں بڑے نافرمان۔
    [قران آسان تحریک 28:33] عرض کیا اے میرے رب! بات یہ ہے کہ میں قتل کرچُکا ہُوں اُن کا ایک آدمی سو میں ڈرتا ہوں کہ وہ قتل کردیں گے مجھے۔
    [قران آسان تحریک 28:34] اور میرا بھائی ہارون، وہ ہے زیادہ فصیح مجھ سے زبان کے لحاظ سے سو رسول بنادے اُسے میرے ساتھ بطور مدد گار تاکہ وہ میری تصدیق کرے، میں ڈرتا ہُوں کہ جھٹلائیں گے وہ مجھے
    [قران آسان تحریک 28:35] ارشاد ہُوا: ہم مضبوط کیے دیتے ہیں تمہارے بازو تمہارے بھائی سے اور عطا کریں گے تمہیں ایسی قوت کہ نہ پہنچا سکیں گے وہ (کچھ نقصان) تم دونوں کو، بسبب ہمارے معجزات کے، تم دونوں اور جو تمہاری پیروی کریں گے غالب ہوکر رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 28:36] سو جب آئے اُن کے پاس موسیٰ ہماری کُھلی کُھلی نشانیاں لے کر تو اُنہوں نے کہا نہیں ہے، یہ مگر جادُو گھڑا ہوا اور نہیں سُنیں ہم نے ایسی باتیں۔ (کبھی)ج اپنے آباؤ اجداد کے زمانہ میں بھی۔
    [قران آسان تحریک 28:37] اور کہا موسیٰ نے میرا رب بہتر جانتا ہے کہ کون لے کر آیا ہے ہدایت اس کی طرف سے اور (یہ کہ) کس کو ملے گا آخرت کا گھر۔ حق یہ ہے کہ کبھی فلاح نہیں پاتے ظالم لوگ۔
    [قران آسان تحریک 28:38] اور کہا فرعون نے: اے اہلِ دربار! میرے علم میں تو نہیں ہے تمہارا کوئی خدا میرے سوا، سو آگ دہکاؤ میرے واسطے اے ہامان گارے پر (اینٹ پکانے کے لیے) اور بناؤ میرے لیے ایک اُونچا محل شاید کہ میں دیکھ سکوں الٰہِ موسیٰ کو اور اصل میرا خیال تو یہ ہے کہ وہ ہے ہی جُھوٹا۔
    [قران آسان تحریک 28:39] اور بڑائی کا گھمنڈ کیا اس نے اور اس کے لشکروں نے زمین میں ناحق اور یہ سمجھ رکھا تھا اُنہوں نے کہ وہ ہماری طرف لوٹ کر نہیں آئیں گے۔
    [قران آسان تحریک 28:40] آخر کار پکڑلیا ہم نے اُسے اور اس کے لشکروں کو اور پھینک دیا اُنہیں سمندر میں، سو دیکھ لو: کیا ہُوا انجام ظالموں کا؟۔
    [قران آسان تحریک 28:41] اور بنادیا تھا، ہم نے اُنہیں ایسے پیشوا جو دعوت دیتے تھے جہنّم کی طرف اور قیامت کے دن نہیں پہنچے گی اُنہیں مدد (کسی کی طرف سے)۔
    [قران آسان تحریک 28:42] اور لگادی ہے ہم نے ان کے پیچھے اس دُنیا میں لعنت، اور روزِ قیامت بھی ہوں گے وہ اللہ کی رحمت سے دُور اور ذلیل و خوار۔
    [قران آسان تحریک 28:43] اور بے شک عطا کی تھی ہم نے موسیٰ کو کتاب اس کے بعد کہ ہلاک کرچُکے تھے ہم بہت سی پہلی نسلوں کو، (ایسی کتاب) جس میں بصیرتیں تھیں لوگوں کے لیے اور ہدایت اور رحمت تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
    [قران آسان تحریک 28:44] اور (اے محمد) تم موجود نہ تھے (وادیٔ طور کی) مغربی جانب جب عطا کیا تھا ہم نے موسیٰ کو فرمانِ شریعت اور نہ تھے تم شامل مشاہدہ کرنے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 28:45] بات یہ ہے کہ پیدا کیں ہم نے بہت سی نسلیں پھر گزرگیا ان پر ایک طویل زمانہ۔ جبکہ نہ تھے تم رہنے والے اہلِ مدین کے درمیان کہ پڑھ کر سُناتے ان کو ہماری آیات۔ بلکہ ہمیں (تم کو) رسول بناکر بھیجنا تھا۔

  9. #33
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 28:46] اور نہ تھے تم موجود جانبِ طور جب پُکارا تھا ہم نے (موسیٰ کو) لیکن (یہ خبریں جو دی جارہی ہیں) رحمت کی بناپر ہیں تمہارے رب کی طرف سے تاکہ تم متنبّہ کرو ان لوگوں کو نہیں آیا جن کے پاس کوئی متنبہ کرنے والا تم سے پہلے شاید کہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
    [قران آسان تحریک 28:47] اور (اس لیے بھی) کہ ایسا نہ ہو کہ جب آ پڑے اُن پر کوئی مصیبت بسبب ان (کرتوتوں) کے جو آگے بھیج چُکے ہیں ان کے ہاتھ تو کہیں وہ اے ہمارے رب! کیوں نہ بھیجا تونے ہماری طرف کوئی رسُول کہ ہم پیروی کرتے تیری آیات کی اور ہو جاتے مومنوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 28:48] پھر جب آیا اُن کے پاس حق (قرآن) ہماری طرف سے تو کہنے لگے: کیوں نہیں دیا گیا اُسے بھی وہی کچھ جو دیا گیا تھا موسیٰ کوَ تو کیا انہوں نے انکار نہیں کیا تھا اس کا جو دیاگیا تھا موسٰ کو پہلے؟ کہا تھا: یہ دونوں جادُو ہیں جو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں اور کہتے تھے ہم تو سب کا انکار کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 28:49] کہہ دیجیے اچّھا تو لاؤ تم کوئی کتاب اللہ کی طرف سے جو زیادہ ہدایت والی ہو ان دونوں کتابوں سے تاکہ میں اُس کی پیروی کروں اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 28:50] پھر اگر یہ نہ پُورا کرسکیں تمہارا مطالبہ تو جان لو کہ درحقیقت وہ پیروی کررہے ہیں اپنی خواہشات نفس کی۔ اور کون شخص بڑا گمراہ ہے اُس سے جو پیروی کرے اپنی خواہشاتِ نفس کی اللہ کی ہدایت کو چھوڑ کر۔ بے شک اللہ نہیں ہدایت دیتا ظالم لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 28:51] اور یقینا پے در پے پہنچا چُکے ہیں ہم اُنیں (یہ ہدایت کی) بات تاکہ وہ نصیحت حاصل کریں۔
    [قران آسان تحریک 28:52] وہ لوگ جنہیں عطا کی تھی ہم نے کتاب اس سے پہلے وہ اس پر ایمان لاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 28:53] اور جب سُنایا جاتا ہے (یہ کلام) اُن کو تو کہتے ہیں: ایمان لائے ہم اس پر یقینا یہ حق ہے ہمارے رب کی طرف سے ہم تو تھے ہی، اس سے پہلے فرمانبردار۔
    [قران آسان تحریک 28:54] یہ وہ لوگ ہیں کہ دیا جائے گا اُنہیں اُن کا اجر دوبار بسبب اُن کی ثابت قدمی کے اور دفع کرتے ہیں وہ بھلائی کے ذریعہ سے بُرائی کو اور اس میں سے جو ہم نے اُنہیں دیا ہے خرچ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 28:55] اور جب سُنتے ہیں کوئی بے ہودہ بات تو کنارہ کش ہوجاتے ہیں اس سے اور کہتے ہیں: ہمارے لیے ہیں ہمارے عمل اور تمہارے لیے ہیں تمہارے عمل، (ہماری طرف سے) تم کو سلام نہیں پسند کرتے ہم (طریقہ) جاہلوں کا۔
    [قران آسان تحریک 28:56] بلاشُبہ تم (اے نبی) نہیں ہدایت دے سکتے جسے چاہو لیکن اللہ ہدایت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے اور وہ خوب جانتا ہے ہدایت پانے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 28:57] اور وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم نے پیروی اختیار کرلی ہیدایت کی تیرے ساتھ تو اُچک لیے جائیں گے ہم اپنی سرزمین سے۔ کیا نہیں جگہ دی ہم نے اُنہیں حرم میں جو امن والی ہے کہ کھنچے چلے آتے ہیں اُس کی طرف پھل ہر قسم کے بطورِ رزق ہماری طرف سےلیکن ان میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 28:58] اور کتنی ہی ہلاک کرچُکے ہیں ہم، بستیاں کہ جو اِتراگئی تھیں اپنی معیشت پر سو یہ رہے اُن کے مسکن، جو نہ آباد ہُوئے ان کے بعد مگر بہت کم، اور ہوکر رہے (بالآخر) ہم ہی اُن کے وارث۔
    [قران آسان تحریک 28:59] اور نہیں ہے تیرا رب ہلاک کرنے والا بستیوں کو جب تک کہ نہ بھیج لے ان کے مرکز میں کوئی رسُول جو پڑھ کر سُنائے اُنہیں ہماری آیات اور نہیں ہیں ہم ہلاک کرنے والے بستیوں کو مگر اس صُورت میں کہ اُن کے رہنے والے ظالم ہوں۔
    [قران آسان تحریک 28:60] اور جو بھی دی گئی ہے تم کو کوئی چیز سو وہ سازوسامان ہے دنیوی زندگی کا اور اُس کی زینت ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کہیں بہتر ہے اور باقی رہنے والا ہے۔ کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے؟۔
    [قران آسان تحریک 28:61] بھلا وہ شخص جس سے وعدہ کیا ہو ہم نے اچّھا وعدہ اور وہ اُسے پانے والا ہو اس شخص کی مانند ہوسکتا ہے جسے دیا ہم نے سازوسامان دُنیاوی زندگی کا پھر وہ روزِ قیامت اُن میں ہو جو (سزا کے لیے) حاضر کیے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 28:62] اور جس دن پکارے گا وہ اُن کو اور پُوچھے گا کہاں ہیں میرے وہ شرکا جن کا دعویٰ رکھتے تھے تم؟۔
    [قران آسان تحریک 28:63] کہیں گے وہ لوگ جن پر لاگو ہوچکا ہوگا (عذاب کا) فرمان اے ہمارے مالک! یہ ہیں وہ لوگ جن کو گمراہ کیا تھا ہم نے گمراہ کیا تھا ہم نے اُنہیں جس طرح ہم خود گمراہ ہُوئے تھے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں ہم (ان سے) آپ کے حضور یہ لوگ ہماری عبادت نہیں کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 28:64] اور کہا جائے گا کہ پکارو اُن کو جنہیں شریک ٹھہراتے تھے تم (اللہ کا) سو وہ اُنہیں پکاریں گے تو نہیں دیں گے وہ جواب ان کو اور دیکھ لیں گے عذاب (اور تمنّا کریں گے) کاش! ہم ہوتے ہدایت یافتہ۔
    [قران آسان تحریک 28:65] اور جس دن پُکارے گا وہ اُنہیں اور پُوچھے گا کیا جواب دیا تھا تم نے رسُولوں کو؟۔
    [قران آسان تحریک 28:66] اُنہیں کوئی جواب نہ سُوجھے گا اس دن اور وہ ایک دوسرے سے پوچھ بھی نہ سکیں گے۔
    [قران آسان تحریک 28:67] البتّہ جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اور کیے نیک اعمال تو توقع ہے کہ ہو وہ فلاح پانے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 28:68] اور تیرا رب پیدا کرتا ہے جو چاہے اور منتخب کرلیتا ہے (جسے چاہے)۔ نہیں ہے اُن کے پاس کوئی اختیار۔ پاک ہے اللہ اور بلند وبرتر اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 28:69] اور تمہارا رب خُوب جانتا ہے اُسے جو چھپائے ہُوئے ہیں ان کے سینے اور وہ بھی جو یہ ظاہر کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 28:70] اور وہی اللہ ہے، نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے۔ اسی کے لیے ہے حمد دُنیا میں بھی اور آخرت میں بھی۔ اور اسی کی ہے فرمانروائی اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 28:71] ان سے کہیے کیا تم غور کیا کہ اگر کردیتا اللہ تم پر رات کو ہمیشہ رہنے والا قیامت تک کے لیے تو کون ایسا معبود ہے اللہ کے سِوا جو لادیتا تم کو روشنی، کیا تم سُنتے نہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 28:72] ان سے کہیے کیا تم نے غور کیا اگر کردیتا اللہ تم پر دن کو ہمیشہ رہنے والا، قیامت تک کے لیے تو کون ایسا معبود ہے اللہ کے سِوا جو لادیتا تم کو رات جس میں تم سکون حاصل کرتے ہو۔ تو کیا تم کو سوجھتا نہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 28:73] اور یہ بھی اُس کی رحمت ہے کہ بنائے اس نے تمہارے لیے رات اور دن تاکہ تم سکون حاصل کرو رات میں اور تاکہ تم تلاش کرو اس کا فضل (دن میں) اور تاکہ تم (اس کے) شکرگزار بنو۔
    [قران آسان تحریک 28:74] اور جس دن پکارے گا وہ اُنہیں پھر پُوچھے گا کہاں ہیں میرے وہ شرکا جن کا تمہیں دعویٰ تھا۔
    [قران آسان تحریک 28:75] اور نکال لائیں گے ہم ہر اُمّت میں سے ایک گواہ پھر کہیں گے لاؤ اپنی دلیل تو وہ جان لیں گے کہ سچّی بات اللہ ہی کی تھی اور گم ہوجائیں گے ان سے وہ تمام جُھوٹ جو اُنہیں نے گھڑ رکھے تھے۔

  10. #34
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 28:76] واقعہ یہ ہے کہ قارون تھا قومِ موسیٰ میں سے سو سرکشی کی اُس نے اُن کے خلاف اور دے رکھے تھے ہم نے اُسے خزانے اتنے کہ اُن کی کنجیاں اُٹھانا مشکل تھا ایک طاقتور جماعت کے لیے بھی، ایک دفعہ کہا اُس سے اُس کی قوم نے کہ نہ اِترا، بے شک اللہ نہیں پسند کرتا اِترانے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 28:77] اور طلب کر اس میں سے جو دے رکھا ہے تجھے اللہ نے، گھر آخرت کا اور نہ فراموش کر اپنا حصّہ دُنیا میں سے اور بھلائی کر جیسے بھلائی کی ہے اللہ نے تیرے ساتھ اور نہ کوشش کر فساد مچانے کی زمین میں۔ بے شک اللہ نہیں پسند کرتا فساد مچانے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 28:78] اس نے کہا: حقیقت یہ ہے کہ دیا گیا ہے یہ سب کچھ مجھے اس علم کی بنا پر جو مجھے حاصل ہے۔ کیا نہیں جانتا وہ کہ اللہ یقینا ہلاک کرچُکا ہے اس سے پہلے بہت سی قوموں کو جس کے لوگ کہیں زیادہ تھے اس سے قوّت میں اور بہت زیادہ تھے جمعیت کے لحاظ سے، اور نہیں پُوچھا جاتا (بوقتِ ہلاکت) ان کے گناہوں کے بارے میں مجرموں سے۔'
    [قران آسان تحریک 28:79] پھر (ایک دن) نکلا وہ اپنی قوم کے سامنے بڑے ٹھاٹھ سے۔ تو کہنے لگے وہ لوگ جو طالب تھے دُنیاوی زندگی کے کاش! ہمیں بھی حاصل ہوتا جیسا کچھ دیاگیا ہے قارون کو، یقینا وہ بڑے نصیبے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 28:80] اور کہنے لگے وہ لوگ جنہیں دیا گیا تھا علم، افسوس ہے تم پر، اللہ کا ثواب کہیں بہتر ہے اس شخص کے لیے جو ایمان لائے اور کرے نیک عمل اور نہیں ملتی یہ نعمت مگر صبر کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 28:81] آخر کار دھنسا دیا ہم نے اُسے بھی اور اس کے گھر کو بھی زمین میں۔ پھر نہ تھی اس کے لیے کوئی جماعت جو مدد کرتی اس کی اللہ کے سِوا، اور نہ ہوسکا وہ خود بھی اپنی مدد آپ کرنے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 28:82] اور پھر صبح کے وقت، وہ لوگ جو تمنّا کررہے تھے اس کے مربتہ کی کل تک، کہنےلگے! افسوس (ہم بھول گئے تھے) کہ اللہ کشادہ کرتا ہے رزق جس کے لیے چاہے اپنے بندوں میں سے اور نپا تلا دیتا ہے (جسے چاہے) اور اگر نہ کیا ہوتا احسان اللہ نے ہم پر تو دھنسادیتا ہم کو بھی۔ افسوس (ہم بُھول گئے) کہ نہیں فلاح پایا کرتے کافر۔
    [قران آسان تحریک 28:83] وہ آخرت کا گھر خاص کردیں گے ہم ان لوگوں کے لیے جو نہیں چاہتے ہیں بڑا بننا زمین میں اور نہ مچاتے ہیں فساد۔ اور انجام کی بھلائی متقیوں ہی کے لیے ہے۔
    [قران آسان تحریک 28:84] جو شخص لے کر آئے گا کوئی بھلائی اس کے لیے ہے (صلہ) اس سے بہتر اور جو لے کر آئے گا بُرائی سو نہیں ملے گا بدلہ ان لوگوں کو جنہوں نے کیے ہیں بُرے کام مگر ویسا ہی جیسا وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 28:85] یقینا وہ ذات جس نے ذمّہ داری ڈالی ہے تم پر اس قرآن کی، ضرور پہنچانے والا ہے تمہیں ایک بہترین انجام تک۔ ان سے کہہ دو! میرا رب ہی خُوب جانتا ہے کہ کون لے کر آیا ہے ہدایت اور کون ہے جو مُبتلا ہے کُھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 28:86] اور نہ تھے تم اُمیدوار اس بات کے کہ نازل کیا جائے گا تم پر قرآن۔ مگر یہ تو رحمت ہے تمہارے رب کی۔ سو ہرگز نہ بننا تم مدد گار کافروں کے۔
    [قران آسان تحریک 28:87] اور نہ روکنے پائیں تم کو (کافر) اللہ کے احکام سے اس کے بعد کہ وہ نازل ہو چُکے ہیں تمہاری طرف اور دعوت دیتے رہو اپنے رب کی طرف اور ہرگز نہ ہوجانا تم مشرکوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 28:88] اور نہ پُکارو تم اللہ کے ساتھ کوئی معبود دُوسرا۔ نہیں ہے کوئی معبُود سوائے اس کے۔ ہرچیز ہلاک ہونے والی ہے سوائے اس کی ذات کے۔ اسی کے لیے ہے فرامانروائی اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔

  11. #35
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 29:العنكبوت
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 29:1] الف۔ لام۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 29:2] کیا سمجھ رکھا ہے انسانوں نے یہ کہ وہ چھوڑ دیے جائیں گے محض اتنا کہنے پر کہ ایمان لائے ہم (اللہ پر) اور اُن کو آزمایا نہ جائے گا؟۔
    [قران آسان تحریک 29:3] اور یقینا آزمایا تھا ہم نے ان لوگوں کو جو اُن سے پہلے تھے سو ضرور دیکھ کر رہے گا اللہ ان لوگوں کو جو سچّے ہیں اور ضرور دیکھ کر رہے گا وہ جھوٹوں کو۔
    [قران آسان تحریک 29:4] کیا سمجھے بیٹھے ہیں وہ لوگ جو کررہے ہیں بُری حرکتیں (اسلام کے خلاف) کہ وہ بازی لے جائیں گے ہم سے، بہت ہی بری ہے وہ بات جو یہ سمجھے بیٹھے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 29:5] جو شخص رکھتا ہے توقع اللہ سے ملنے کی تو اُسے معلوم ہونا چاہیے کہ اللہ کا مقرر کیا ہُوا وقت ضرور آنے والا ہے۔ اور وہ ہے ہر بات سُننے والا اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 29:6] اور جو شخص محنت کرتا ہے سو وہ محنت کرتا ہے اپنے ہی بھلے کے لیے۔ یقینا اللہ بے نیاز ہے سب جہان والوں سے۔
    [قران آسان تحریک 29:7] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے اچھے عمل ہم ضرور دُور کردیں گے اُن سے اُن کی بُرائیاں اور ضرور جزادیں گے ہم اُنہیں بہت بہتر ان کے عملوں سے جو وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 29:8] اور ہدایت کی ہے ہم نے انسان کو اپنے والدین کے ساتھ نیک سلوک کی۔ لیکن اگر وہ زور ڈالیں تجھ پر کہ شریک ٹھہرائے تو میرے ساتھ ایسے (معبودوں کو) کہ نہیں ہے تجھے اُن کے بارے میں کوئی علم تو نہ اطاعت کر تو اُن کی، میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے تم سب کو پھر میں تمہیں بتاؤں گا کہ تم کیا کرتے رہے ہو؟۔
    [قران آسان تحریک 29:9] اور جو لوگ ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے اچھے عمل ضرور شامل کریں گے ہم اُنہیں صالحین میں۔
    [قران آسان تحریک 29:10] اور انسانوں میں سے کچھ ایسے ہیں جو کہتے ہیں ایمان لائے ہم اللہ پر پھر جب ستایا گیا اُنہیں اللہ کی راہ میں تو سمجھنے لگتے ہیں وہ انسانوں کے ستانے کو اللہ کی عذاب کی مانند اور اگر آ پہنچتی ہے نصرت تمہارے رب کی طرف سے (مسلمانوں کو) تو کہتے ہیں کہ ہم تو تھے ہی تمہارے ساتھ۔ کیا نہیں ہے اللہ پُوری طرح باخبر ان باتوں سے جو ہیں دلوں میں سب دُنیا والوں کے۔
    [قران آسان تحریک 29:11] اور ضرور دیکھ کر رہے گا اللہ ان لوگوں کو جوایمان لائے ہیں اور ضرور دیکھ کر رہے گا منافقین کو۔
    [قران آسان تحریک 29:12] اور کہتے ہیں یہ کافر ان لوگوں سے جو ایمان لائے کہ پیروی کرو تم ہمارے طریقے کی اور ہم اُٹھالیں گے بوجھ تمہارے گناہوں کا، حالانکہ نہیں ہیں وہ اُٹھانے والے اُن کی خطاؤں میں سے کچھ بھی، وہ قطعاً جُھوٹے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 29:13] اور اس طرح ضرور اُٹھائیں گے وہ اپنے بوجھ، اور کچھ مزید بوجھ اپنے بوجھوں کے ساتھ، اور ضرور باز پرس ہوگی اُن سے روزِ قیامت اس جھوٹ کے بارے میں جو یہ گھڑتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 29:14] اور واقعہ یہ ہے کہ بھیجا ہم نے نوح کو اُن کی قوم کی طرف سو رہے وہ ان میں پچاس کم ایک ہزار سال۔ سو آ لیا اُنہیں طوفان نے اس حالت میں کہ وہ ظلم کررہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 29:15] پس بچالیا ہم نے نوح کو اور کشتی میں سوار لوگوں کو اور بنادیا ہم نے اُسے نشانِ عبرت جہان والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 29:16] اور (بھیجا ہم نے) ابراہیم کو، تو اس وقت کہا اُس نے اپنی قوم سے کہ بندگی کرو اللہ کی اور اسی سے ڈرو، یہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم سمجھو۔
    [قران آسان تحریک 29:17] درحقیقت یہ جن کو تم پُوجتے ہو اللہ کے سوا، وہ تو بُت ہیں اور گھڑرہے ہو تم جُھوٹ۔ بے شک وہ (معبود) جن کو تم پُوجتے ہو اللہ کے سوا، نہیں اختیار رکھتے وہ تمہیں کوئی رزق دینے کا، سو طلب کرو اللہ سے رزق اور اسی کی بندگی کرو اور شکر ادا کرو اس کا۔ اُسی کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 29:18] اور اگر جھٹلاتے ہو تم تو بے شک جھٹلایا تھا بہت سی قوموں نے تم سے پہلے بھی۔ اور نہیں ہے رسُول پر ذمّہ داری مگر کھول کر پیغام پہنچادینے کی۔
    [قران آسان تحریک 29:19] کیا نہیں دیکھا اُنہوں نے کبھی کہ کس طرح ابتدا کرتا ہے اللہ خلق کی پھر اس کا اعادہ کرتا ہے؟ بلاشُبہ یہ (اعادہ) اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔
    [قران آسان تحریک 29:20] ان سے کہو! چلو پھرو زمین میں پھر دیکھو کہ کس طرح ابتدا کی ہے اس نے خلق کی پھر اللہ ہی عطا کرے گا زندگی آخرت کی۔ بے شک اللہ ہر چیز پر پُوری طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 29:21] سزادے جسے چاہے اور رحم فرمائے جس پر چاہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے۔
    [قران آسان تحریک 29:22] اور نہیں ہو تم عاجز کرنے والے (اللہ کو) زمین میں اور نہ آسمان میں اور نہیں ہے تمہارا اللہ کے سِوا کوئی دوست اور نہ (کوئی) مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 29:23] اور جنہوں نے انکار کیا ہے اللہ کی آیات کا اور اس کے حضور پیش ہونے کا یہ وہ لوگ ہیں جو مایُوس ہوچُکے ہیں میری رحمت سے اور اُنہی کے لیے ہے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 29:24] سو نہ تھا جواب اُن کی قوم کا مگر یہ کہ کہا اُنہوں نے قتل کردو ابراہیم کو یا جلادو اُسے۔ سو بچالیا اُسے اللہ نے آگ سے۔ بے شک اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 29:25] اور کہا ابراہیم نے: درحقیقت یہ جو بنارکھے ہیں تم نے اللہ کے سوا بت (یہ تو ہیں) ذریعہ دوستی کا تمہارے درمیان صرف دُنیاوی زندگی میں پھر قیامت کے دن انکار کرے گا تم میں سے ہر ایک دوسرے کا اور لعنت بھیجیں گے ایک دوسرے پر اور ٹھکانا ہوگا تمہارا دوذخ اور نہ ہوگا تمہارا کوئی مدد گار۔


  12. #36
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 29:26] سو ایمان لائے اس پر صرف لوط۔ اور اُنہوں نے کہا میں ہجرت کرتا ہوں اپنے رب کی طرف، بے شک وہی ہے زبردست اور حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 29:27] اور عطاکی ہم نے اُنہیں اسحٰق اور یعقوب (جیسی اولاد) اور قائم رکھا ہم نے اس کی نسل میں (سلسلہ) نبوّت اور کتاب کا اور عطا کیا ہم نے اُسے اُس کا اجر دُنیا میں۔ اور یقینا وہ آخرت میں ہوگا صالحین میں سے۔
    [قران آسان تحریک 29:28] اور (بھیجا ہم نے) لوط کو تو اس وقت کہا اُنہوں نے اپنی قوم سے بلاشُبہ تم ارتکاب کرتے ہو ایسے فحش کام کا کہ نہیں کیا تم سے پہلے ایسا کام کسی نے دُنیا والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 29:29] کیا تم جاتے ہو مردوں پر اور راہزنی کرتے ہو اور ارتکاب کرتے ہو اپنی مجلسوں میں بے حیائی کا۔ سو نہ تھا جواب اس کی قوم کا مگر یہ کہ وہ کہنے لگے: لے آؤ ہم پر عذابِ الٰہی، اگر ہو تم سچّے۔
    [قران آسان تحریک 29:30] لوط نے کہا: اے میرے رب! مدد فرما میری مقابلہ میں ان مفسد لوگوں کے۔
    [قران آسان تحریک 29:31] اور جب آئے ہمارے فرشتے ابراہیم کے پاس بشارت لے کر تو اُنہوں نے کہا یقینا ہم ہلاک کرنے والے ہیں اس بستی کے لوگوں کو، بے شک اس بستی کے لوگ ہیں ظالم۔
    [قران آسان تحریک 29:32] ابراہیم نے کہا مگر وہاں تو لوط بھی ہیں۔ وہ کہنے لگے ہم خُوب جانتے ہیں کہ کون ہے وہاں؟ ہم ضرور بچالیں گے اُسے اور اس کے گھروالوں کو سوائے اس کی بیوی کے، جو ہے پیچھے رہ جانے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 29:33] اور جب آئے ہمارے فرشتے لوط کے پاس تو پریشان ہوگئے وہ اُنہیں دیکھ کر اور دل تنگ ہوئے اُن کے باعث اور کہا فرشتوں نے کہ نہ ڈرو اور نہ رنج کرو۔ یقینا ہم بچالیں گے تم کو اور تمہارے گھروالوں کو سوائے تمہاری بیوی کے جو ہے پیچھے رہ جانے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 29:34] یقینا ہم نازل کرنے والے ہیں اس بستی والوں پر عذاب آسمان سے کیونکہ وہ بدکاریاں کیا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 29:35] اور البتّہ چھوڑدی ہے ہم نے اس میں سے ایک کھلی نشانی ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 29:36] اور بھیجا ہم نے مدین کی طرف اُن کے بھائی شعیب کو سو کہا اُنہوں نے اے میری قوم! عبادت کرو اللہ کی اور اُمید وار رہو روزِ آخر کے اور مت پھرو زمین میں فسادی بن کر۔
    [قران آسان تحریک 29:37] سو اُنہوں نے جھٹلادیا اُسے پھر آ پکڑا اُنہیں ایک سخت زلزلے نے تو رہ گئے وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے۔
    [قران آسان تحریک 29:38] اور(ہلاک کیا) عاد کو اور ثمود کو اور یقینا آنکھوں کے سامنے ہیں تمہارے، ان کے مسکن۔ اور خوشنما بنادیا تھا اُن کے لیے شیطان نے ان کے (بُرے) اعمال کو اور روک دیا تھا اُنہیں راہِ راست سے حالانکہ تھے وہ خاصے ہوشیار۔
    [قران آسان تحریک 29:39] اور (ہلاک کیا ہم نے) قارون کو، فرعون کو، اور ہامان کو۔ اور بلاشُبہ لے کر آئے تھے ان کے پاس موسیٰ کُھلی نشانیاں تو اُنہوں نے تکبّر کیا زمین میں حالانکہ نہیں تھے وہ سبقت لے جانے والے (ہم سے)۔
    [قران آسان تحریک 29:40] سو ان سب کو پکڑا ہم نے ان کے گناہوں کے سبب سو ان میں سے کچھ ایسے ہیں کہ بھیجی ہم نے اُن پر پتھراؤ کرنے والی ہوا، اور اُن میں سے کچھ ایسے ہیں جنہیں آ لیا ایک زبردست دھماکے نے اور اُن میں سے کچھ ایسے ہیں کہ دھنسادیا اُنہیں ہم نے زمین میں اور اُن میں سے کچھ ایسے ہیں جنہیں غرق کردیا ہم نے، اور نہ تھا اللہ کہ ظلم کرتا اُن پر بلکہ وہ خود ہی اپنے اُوپر ظلم کر رہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 29:41] مثال ان لوگوں کی جنہوں نے بنارکھا ہے اللہ کے سوا دوسروں کو اپنا سرپرست، مکڑی کی سی ہے جو بناتی ہے ایک گھر۔ اور بلاشُبہ سب سے کمزور گھر، مکڑی کا گھر ہوتا ہے۔ کاش! یہ لوگ جانتے ہوتے۔
    [قران آسان تحریک 29:42] بے شک اللہ جانتا ہے اسے جسے پکارتے ہیں یہ اس کے سوا کسی بھی چیز کو اور وہی ہے زبردست اور حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 29:43] اور یہ مثالیں ہیں جو بیان کرتے ہیں ہم انسانوں کے لیے اور نہیں سمجھتے ان باتوں کو مگر اہلِ علم۔
    [قران آسان تحریک 29:44] پیدا کیا ہے اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو برحق۔ درحقیقت اس میں ایک نشانی ہے اہلِ ایمان کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 29:45] تلاوت کرو اے نبی اس کی جو وحی کیا گیا ہے تمہاری طرف بطورِ کتاب اور قائم کرو نماز، یقینا نماز روکتی ہے بے حیائی اور بُرے کاموں سے، اور اللہ کا ذکر ہی ہے سب سے بڑا اور اللہ جانتا ہے اسے جو تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 29:46] اور نہ بحث کرو اہلِ کتاب سے مگر ایسے طریقہ سے جو سب سے اچھا ہو سوائے ان لوگوں کے جو ظالم ہیں ان میں سے، اور کہو کہ ایمان لائے ہم تو اس پر جو نازل کیا گیا ہماری طرف اور جو نازل کیا گیا تمہاری طرف اور ہمارا معبود اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم اسی کے مطیعِ فرمان ہیں۔
    [قران آسان تحریک 29:47] اور اے نبی اسی طرح نازل کی ہے ہم نے تمہاری طرف یہ کتاب۔ سو وہ لوگ جنہیں دی تھی ہم نے کتاب وہ تو ایمان لاتے ہیں اس پر اور ان (اہلِ مکّہ) میں سے بھی کچھ ایسے ہیں جو ایمان لارہے ہیں اس قرآن پر اور نہیں انکار کرتے ہماری آیات کا مگر کافر۔
    [قران آسان تحریک 29:48] اور نہیں پڑھتے تھے تم اس سے پہلے کوئی کتاب اور نہ لکھتے تھے تم اُسے اپنے ہاتھ سے، اگر ایسا ہوتا تو ضرور شک میں پڑسکتے تھے یہ باطل پرست لوگ۔
    [قران آسان تحریک 29:49] دراصل قرآن، آیات بینات ہیں ان لوگوں کے سینوں میں جنہیں دیا گیا ہے علم اور نہیں انکار کرتے ہماری آیات کا مگر ظالم۔
    [قران آسان تحریک 29:50] اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ کیوں نہ نازل کی گئیں اُس پر نشانیاں اس کے رب کی طرف سے۔ کہو حقیقت یہ ہے کہ نشانیاں تو اللہ ہی کے اختیار میں ہیں۔ اور میں تو بس تنبیہ کرنے والا ہوں واضح طور پر۔
    [قران آسان تحریک 29:51] کیا (یہ نشانی) کافی نہیں ہے اُن کے لیے کہ ہم نے نازل کی ہے تم پر یہ کتاب جو پڑھ کر سُنائی جاتی ہے اُنہیں، بے شک اس میں بڑی رحمت ہے اور نصیحت ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 29:52] کہہ دو اے نبی! کافی ہے اللہ میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لیے، وہ جانتا ہے اسے بھی جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے اور جو لوگ مانتے ہیں باطل کو اور انکار کرتے ہیں اللہ کا، وہی ہیں گھاٹا اُٹھانے والے۔
    [قران آسان تحریک 29:53] اور مطالبہ کررہے ہیں یہ لوگ تم سے جلد عذاب لانے کا اور اگر نہ ہوتا ایک وقتِ مقرر تو ضرور آجاتا ان پر عذاب اور یہ آکر رہے گا اُن پر اچانک اس طرح کہ انہیں پتا بھی نہ چلے گا۔
    [قران آسان تحریک 29:54] یہ لوگ جلدی مچارہے ہیں تم سے عذاب کے لیے حالانکہ جہنّم گھیرے میں لیے ہُوئے ہے کافروں کو۔
    [قران آسان تحریک 29:55] جس دن گھیر لے گا اُنہیں عذاب اُن کے اُوپر سے بھی اور اُن کے پاؤں کے نیچے سے بھی اور فرمائے گا وہ چکھو مزا ان کرتوتوں کا جو تم کرتے رہے۔

Page 3 of 4 FirstFirst 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •