Page 4 of 4 FirstFirst 1234
Results 37 to 46 of 46

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30

  1. #37
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 29:56] اے میرے بندو! جو ایمان لائے ہو بے شک میری زمین بہت وسیع ہے، لہٰذا صرف میری ہی عبادت کرو تم۔
    [قران آسان تحریک 29:57] ہر جاندار کو چکھنا ہے مزا موت کا۔ پھر ہماری ہی طرف تم واپس لائے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 29:58] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے اُنہوں نے نیک اعمال جگہ دیں گے ہم اُنہیں جنّت کے اندر بلند وبالا عمارتوں میں، بہہ رہی ہوں گی اُن کے نیچے نہریں، رہیں گے وہ ہمیشہ ان میں۔ کیا ہی اچھا ہے اجر نیک عمل کرنے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 29:59] یہ وہ لوگ ہیں جو صبر کرتے ہیں اور اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 29:60] اور کتنے ہی جاندار ہیں جو نہیں اُٹھائے پھرتے اپنا رزق، اللہ ہی رزق دیتا ہے اُنہیں بھی اور تمہیں بھی اور وہ ہے ہر بات کا سُننے والا اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 29:61] اور اگر پوچھو تم اُن سے کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں کو اور زمین کو اور سمخرکر رکھا ہے سُورج کو اور چاند کو، تو ضرورکہیں گے وہ، اللہ نے۔ پھر یہ کہاں بہکے جا رہے ہیں؟
    [قران آسان تحریک 29:62] اللہ ہی کشادہ کرتا ہے رزق جس کے لیے چاہے اپنے بندوں میں سے اور تنگ کرتا ہے جس کے لیے (چاہے) یقینا اللہ ہر بات سے پُوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 29:63] اور اگر پوچُھو تم اُن سے کہ کون برساتا ہے آسمان سے پانی پھر زندہ کرتا ہے اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کے مُردہ ہوجانے کے بعد، تو ضرور کہیں گے کہ اللہ۔ کہہ دیجیے "الحمد للہ" مگر اکثر ان میں سے سمجھتے نہیں ہیں۔
    [قران آسان تحریک 29:64] اور نہیں ہے یہ دُنیاوی زندگی مگر کھیل تماشا اور یقینا آخرت کا گھر ہی حقیقی زندگی ہے کاش! یہ لوگ جانتے۔
    [قران آسان تحریک 29:65] پھر جب سوار ہوتے ہیں یہ کشتی میں تو پکارتے ہیں اللہ کو خالص کر کے اسی کے لیے اپنے دین کو۔ پھر جب بچا کر لے آتا ہے وہ اُنہیں خشکی پر تو یکایک یہ شرک کرنے لگتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 29:66] تاکہ ناشکری کریں اس نجات کی جو ہم نے اُنہیں دی تھی اور تاکہ مزے لوٹیں (دنیاوی زندگی کے) سو عنقریب اُنہیں معلوم ہوجائے گا۔
    [قران آسان تحریک 29:67] کیا نہیں دیکھتے یہ کہ ہم ہی نے بنادیا ہے حرم کو امن کا گہوارہ جبکہ اچک لیے جاتے ہیں انسان اس کے گرد وپیش سے؟ کیا اس کے باوجود یہ لوگ باطل کو مانتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں؟
    [قران آسان تحریک 29:68] اور کون بڑا ظالم ہے اس سے جو بہتان باندھے اللہ پر جُھوٹ کا یا جُھٹلائے حق کو جب بھی وہ اس کے پاس آئے؟ کیا نہیں ہے جہنّم ٹھکانا ایسے جھٹلانے والوں کا؟
    [قران آسان تحریک 29:69] اور وہ لوگ جو جِدّوجُہد کرتے ہیں ہماری خاطر تو ہم ضرور دکھائیں گے اُنہیں اپنے راستے اور یقینا اللہ ساتھ ہے اعلیٰ اور معیاری کارکردگی دکھانے والوں کے۔

  2. #38
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 30:الرّوم

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 30:1] الف۔ لام۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 30:2] مغلوب ہوگئے رومی۔
    [قران آسان تحریک 30:3] (عرب سے) قریب ترین سرزمین میں اور وہ اپنے مغلوب ہونے کے بعد جلد ہی غالب ہوجائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 30:4] چند سالوں میں۔ اللہ ہی کا ہے سارا اختیار پہلے بھی اور بعد میں بھی اور وہ دن ہوگا جبکہ خوش ہوں گے اہلِ ایمان۔
    [قران آسان تحریک 30:5] اللہ کی مدد پر۔ مدد دیتا ہے وہ جس کو چاہے۔ اور وہ ہے زبردست اور نہایت مہربان۔
    [قران آسان تحریک 30:6] یہ وعدہ ہے اللہ کا کبھی نہیں خلاف کرتا اللہ اپنے وعدے کے مگر اکثر انسان (یہ بات) نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 30:7] جانتے ہیں لوگ صرف ظاہری پہلو دنیاوی زندگی کا اور وہ آخرت سے بالکل ہی غافل ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:8] کیا نہیں غور و فکر کیا انہوں نے کبھی اپنے آپ میں۔ کہ نہیں پیدا کیا ہے اللہ نے آسمانوں کو اور زمین کو اور جو کچھ ان کے درمیان ہے مگر برحق اور ایک وقتِ مقرر کے لیے اور واقعہ یہ ہے کہ اکثر انسان اپنے رب کے حضور پیشی کے منکر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:9] کیا نہیں چلے پھرے ہیں یہ زمین میں کہ دیکھتے کیا ہوا انجام ان لوگوں کا جو (ہوگزرے ہیں) ان سے پہلے۔ وہ تھے کہیں زیادہ ان سے طاقت میں اور کھیتی باڑی کی تھی انہوں نے زمین میں اور آباد کیا تھا زمین کو کہیں زیادہ اس سے جتنا آباد کیا ہے انہوں نے اسے اور آئے تھے ان کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر سو نہ تھا اللہ ایسا کہ ظلم کرتا ان پر مگر وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کررہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 30:10] پھر ہوا انجام ان لوگوں کا جنہوں نے برائیاں کی تھیں بہت برا اس وجہ سے کہ جھٹلایا تھا انہوں نے اللہ کی آیات کو اور ان کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 30:11] اللہ ہی ابتدا کرتا ہےتخلیق کی پھر وہی اعادہ کرے گا اس کا پھر اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤگے۔
    [قران آسان تحریک 30:12] اور جس دن برپا ہوگی قیامت، مایوس ہوجائیں گے مجرم۔
    [قران آسان تحریک 30:13] اور نہ ہوگا ان کے لیے ان کے (ٹھہرائے ہوئے) شرکا میں سے کوئی سفارشی بلکہ ہوجائیں گے وہ اپنے شریکوں کے منکر۔
    [قران آسان تحریک 30:14] اور جس دن برپا ہوگی قیامت اس دن بٹ جائیں گے لوگ فرقوں میں۔
    [قران آسان تحریک 30:15] سو جو لوگ ایمان لائے ہیں اور کیے انہوں نے اچھے عمل سو وہ ایک باغ میں ہوں گے، خوش و خرم۔
    [قران آسان تحریک 30:16] اور رہے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیات کو اور آخرت کی پیشی کو سو یہ لوگ عذاب میں ہمیشہ مبتلا رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 30:17] سو پاکی بیان کرتے رہو اللہ کی جب تم شام کرتے ہو اور جب تم صبح کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 30:18] اور اسی کے لیے ہے حمد آسمانوں میں اور زمین میں اور سہ پہر کو اور جب تم ظہر کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 30:19] نکالتا ہے وہ زندہ کو مردہ میں سے اور نکالتا ہے وہی مردہ کو زندہ میں سے اور زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مُردہ ہوجانے کے بعد۔ اور اسی طرح تم بھی نکالے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 30:20] اور اس کی نشانیوں میں سے ہے یہ بھی کہ پیدا فرمایا اس نے تمہیں مٹی سے پھر یکایک تم بشر بن کر پھیلتے جارہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 30:21] اور اُس کی نشانیوں میں سے ہے یہ بھی کہ پیدا کیں اس نے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے بیویاں تاکہ تم سکون حاصل کرو ان کے پاس اور پیدا کردی ان نے تمہارے درمیان محبت اور رحمت، یقینا اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:22] اور اس کی نشانیوں میں سے ہے پیدا فرمانا آسمانوں کا اور زمین کا، اور مختلف ہونا تمہاری زبانوں اور تمہارے رنگوں کا۔ بلاشُبہ اس میں بھی نشانیاں ہیں عالموں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 30:23] اور ان کی نشانیوں میں سے ہے تمہارا سونا رات اور دن میں اور تمہارا تلاش کرنا اس کے فضل کو، یقینا اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو سنتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:24] اور اس کی نشانیوں میں سے ہے کہ وہ دکھلاتا ہے تم کو بجلی کی چمک ڈرانے اور امید دلانے کے لیے اور برساتا ہے آسمان سے پانی پھر زندہ کرتا ہے اس کے ذریعہ سے زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد۔ بے شک اس میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:25] اور اس کی نشانیوں میں سے ہے یہ بھی کہ قائم ہے آسمان اور زمین اس کے حکم سے، پھر جونہی بلائے گا وہ تم کو ایک ہی دفعہ زمین سے (نکلنے کے لیے) تو فوراً ہی تم نکل پڑو گے۔

  3. #39
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 30:26] اور اسی کا مملوک ہے جو کوئی بھی ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔ (اور) سب اسی کے مطیع فرمان بھی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:27] اور وہی ہے جو ابتدا کرتا ہے تخلیق کی پھر اعادہ کرے گا وہی اس کا اور جبکہ یہ بہت آسان ہے اس کے لیے۔ اور اسی کی شان سب سے بلند ہے آسمانوں میں اور زمین میں۔ اور وہ زبردست اور بڑی حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 30:28] بیان کرتا ہے اللہ تمہارے لیے ایک مثال خود تمہاری اپنی ہی۔ کیا ہیں تمہارے لیے تمہارے غلاموں میں سے کچھ ایسے جو ہوں شریک اس رزق میں جو ہم نے تمہیں دیا ہے پھر تم اور وہ اس میں برابر ہوگئے ہو (اور) ڈرتے ہو تم ان سے جیسے ڈرتے ہو تم اپنے جیسوں سے؟ اسی طرح کھول کھول کر بیان کرتے ہیں ہم اپنی آیات ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:29] بلکہ پیروی کررہے ہیں یہ لوگ جو ظالم ہیں اپنی خواہشاتِ نفس کی بغیر علم کے، سوکون ہدایت دے اس کو جسے گمراہ کردیا ہو اللہ نے اور نہیں ہوسکتا ان کا کوئی مدد گار بھی۔
    [قران آسان تحریک 30:30] سو سیدھا رکھو تم اپنا رخ دینِ اسلام کی سمت یکسو ہو کر۔ جو اللہ کا دینِ فطرت ہے جس پر پیدا فرمایا ہے اس نے انسانوں کو، نہیں بدلی جاسکتی اللہ کی بنائی ہوئی ساخت۔ یہی ہے دینِ راست اور درست لیکن بہت سے انسان (اس بات کو) نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 30:31] (درست رکھو اپنا رخ) رجوع کرتے ہوئے اس کی طرف اور اسی سے ڈرو اور قائم کرو نماز اور نہ ہوجانا تم مشرکوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 30:32] (یعنی) ان لوگوں میں سے جنہوں نے پھوٹ ڈال دی اپنے دین میں اور بٹ گئے فرقوں میں۔ ہر فرقہ اس (طریقے) پر جو ان کے پاس ہے مگن ہے۔
    [قران آسان تحریک 30:33] اور جب پہنچتی ہے انسانوں کو کوئی تکلیف تو پکارتے ہیں اپنے رب کو رجوع کرتے ہوئے اسی کی طرف پھر جب وہ چکھاتا ہے انہیں مزہ اپنی رحمت کا تو یکایک کچھ لوگ ان میں سے اپنے رب کے ساتھ شرک کرنے لگتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:34] تاکہ ناشکری کریں وہ ان (نعمتوں) کی جو ہم نے عطافرمائی تھیں انہیں۔ اچھا! تم مزے لوٹ لو۔ پھر عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا۔
    [قران آسان تحریک 30:35] کیا نازل کی ہے ہم نے ان پر کوئی سند جو شہادت دیتی ہو اس شرک (کی صداقت) پر جو یہ اللہ کے ساتھ کررہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:36] اور جب چکھاتے ہیں ہم مزا انسانوں کو رحمت کا تو اتراجاتے ہیں اس پر اور اگر آتی ہے اُن پر کوئی مصیبت بسبب ان کی کرتوتوں کے تو یکایک وہ مایوس ہوجاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:37] کیا نہیں دیکھتے یہ کہ اللہ کشادہ کردیتا ہے رزق جس کے لیے چاہے اور تنگ کردیتا ہے (جس کے لیے چاہے) یقینا اس میں بڑی نشانیاں ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:38] سو دو رشتہ داروں کو ان کا حق اور مسکین کو اور مسافر کو۔ یہ طریقہ زیادہ بہتر ہے ان لوگوں کے لیے جو چاہتے ہیں خوشنودی اللہ کی، اور یہی لوگ فلاح پانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:39] اور جو لین دین کرتے ہو تم کسی قسم کے سود کا تاکہ اضافہ ہو لوگوں کے مالوں میں تو نہیں اضافہ ہوتا اللہ کے نزدیک اور جو دیتے ہو تم کسی قسم کی زکوٰۃ، حاصل کرنے کے لیے خوشنودی اللہ کی سو ایسے ہی لوگ ہیں (اپنامال) بڑھانے والے۔
    [قران آسان تحریک 30:40] اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پیدا کیا پھر تمہیں رزق دیا۔ پھر وہ تم کو موت دیتا ہے پھر وہ زندہ کرے گا تم کو۔ کیا کوئی ہے تمہارے (ٹھہرائے ہوئے) شرکا میں سے ایسا جو کرتا ہو ان کاموں میں سے کچھ بھی؟ پاک ہے اس کی ذات اور بلند و برتر، ہر اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:41] برپا ہوگیا ہے فساد خشکی اور تری میں بسبب اس کے جو کماتے ہیں ہاتھ، انسانوں کے تاکہ مزا چکھائیں انہیں ان کے بعض اعمال کا۔ شاید کہ وہ باز آجائیں۔
    [قران آسان تحریک 30:42] کہہ دو! (ان سے) چلو پھرو زمین میں پھر دیکھو کیا ہوا انجام ان لوگوں کا جو گزرگئے تم سے پہلے، تھے اکثر ان میں سے مشرک۔
    [قران آسان تحریک 30:43] سو سیدھا رکھو مضبوطی کے ساتھ اپنا رخ اس دین کی طرف جو راست اور درست ہے اس سے پہلے کہ آجائے وہ دن کہ نہیں ہے اس کے ٹل جانے کی کوئی صورت اللہ کی طرف سے، اس دن لوگ جدا جدا ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 30:44] جس نے کفر کیا ہوگا، اسی پر وبال ہوگا اس کے کفر کا اور جو کرتے ہیں نیک عمل تو ایسے لوگ اپنے لیے ہی نفع کا سامان کررہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:45] تاکہ جزا دے اللہ ۔ ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور کیے جنہوں نے نیک عمل ۔ اپنے فضل سے۔ بے شک وہ نہیں پسند کرتا کافروں کو۔
    [قران آسان تحریک 30:46] اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ وہ بھیجتا ہے ہواؤں کو خوشخبری دینے والا بنا کر اور تا کہ چکھائے تم کو مزا اپنی رحمت کا اور تاکہ چلیں کشتیاں اس کے حکم سے اور تاکہ تلاش کرو تم اس کا فضل اور تاکہ تم اس کے شکر گزار بنو۔
    [قران آسان تحریک 30:47] اور یقینا بھیجے ہم نے تم سے پہلے رسول ان کی قوموں کی طرف سو لے کر آئے وہ ان کے پاس کھلی نشانیاں پھر سزادی ہم نے ان لوگوں کو جنہوں نے جرم کیا اور ہے ہم پر حق مدد کرنا مومنوں کی۔
    [قران آسان تحریک 30:48] اللہ ہی ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو سو وہ اٹھاتی ہیں بادلوں کو پھر پھیلادیتا ہے ان کو آسمان میں جس طرح چاہے اور تقسم کردیتا ہے ان کو ٹکڑوں میں پھر تو دیکھتا ہے بارش کے قطروں کو کہ نکلتے ہیں وہ اس میں سے۔ پھر جب برساتا ہے وہ اس (بارش) کو جس پر چاہے اپنے بندوں میں سے تو یکایک وہ خوش ہوجاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:49] اور واقعہ یہ ہے کہ تھے وہ اس سے پہلے کہ برسائی جائے بارش ان پر، بالکل مایوس۔
    [قران آسان تحریک 30:50] سو دیکھو اللہ کی رحمت کے اثرات کو کہ کس طرح زندہ کرتا ہے اللہ زمین کو اس کے مردہ ہوجانے کے بعد۔ یقینا یہ ہستی ضرور زندہ کرے گی مردوں کو اور وہ تو ہرچیز پر پوری طرح قادر ہے۔

  4. #40
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 30:51] اور اگر کہیں بھیجتے ہم کوئی ایسی ہوا کہ دیکھتے وہ (اس کے اثرسے) کھیتی کو کہ زرد پڑگئی ہے تو ضرور وہ اس کے بعد بھی کفر ہی کرتے رہتے۔
    [قران آسان تحریک 30:52] پس (اے نبی) تم ہرگز نہیں سنا سکتے مردوں کو اور نہ سناسکتے ہو بہروں کو اپنی پکار جب وہ چلے جارہے ہوں پیٹھ پھیر کر۔
    [قران آسان تحریک 30:53] اور نہیں ہوتم راہِ راست دکھانے والے اندھوں کو اُن کی گمراہی سے نکال کر، نہیں سناسکتے ہو تم مگر انہی کو جو ایمان لاتے ہیں ہماری آیات پر پھر وہ سرتسلیم خم کردیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 30:54] اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیا ہے تم کو ناتواں پھر بخشی کمزوری کے بعد قوّت پھر کردیا اس نے قوت کے بعد کمزور اور بوڑھا۔ پیدا فرماتا ہے ہو جو چاہے اور وہ ہے ہر بات کا جاننے والا، ہر چیز پر قادر۔
    [قران آسان تحریک 30:55] اور جس دن برپا ہوگی قیامت تو قسم کھا کر کہیں گے مجرم کہ نہیں رہے وہ (دنیا میں) مگر ایک ساعت۔ اسی طرح وہ دھوکا کھاتے رہے (دنیا میں)۔
    [قران آسان تحریک 30:56] اور کہیں گے وہ لوگ جنہیں عطا کیا گیا ہے علم اور ایمان بے شک رہے ہو تم نوشتۂ الٰہی کے مطابق روزِ حشر تک، پس یہی ہے روزِ حشر۔ لیکن تم جانتے نہ تھے۔
    [قران آسان تحریک 30:57] سو یہ وہ دن ہے کہ نہیں فائدہ پہنچائے گی ان لوگوں کو جنہوں نے ظلم کیا تھا ان کی معذرت اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 30:58] اور بے شک بیان کی ہیں ہم نے انسانوں کے لیے اس قرآن میں ہرقسم کی مثالیں اور اگر لاؤ تم ان کے سامنے کوئی نشانی تو ضرور کہیں گے کافر لوگ کہ نہیں ہو تم مگر جھوٹے۔
    [قران آسان تحریک 30:59] اسی طرح مہر لگا دیتا ہے اللہ دلوں پر ان لوگوں کے جو سمجھ نہیں رکھتے۔
    [قران آسان تحریک 30:60] پس صبر کرو یقینا وعدہ اللہ کا سچا ہے اور نہ ہلکا پائیں تم کو وہ لوگ جو یقین نہیں لاتے۔

  5. #41
    Nameless's Avatar
    Nameless is offline Senior Member+
    Last Online
    29th November 2009 @ 07:20 PM
    Join Date
    07 Nov 2009
    Location
    Karachi
    Posts
    238
    Threads
    2
    Credits
    945
    Thanked
    10

    Default

    اسلام علیکم
    جزاک اللہ ۔ اللہ پاک آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔ آمین
    Last edited by Nameless; 9th November 2009 at 08:46 PM.

  6. #42
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    اسلام علیکم
    جزاک اللہ ۔ اللہ پاک آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔ آمین

    Wassalam,
    Khanqah Daruslam

  7. #43
    Fatima Iqbal's Avatar
    Fatima Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    28th May 2021 @ 07:59 PM
    Join Date
    02 Mar 2009
    Location
    JEDDAH ,SAUDI A
    Gender
    Female
    Posts
    23,336
    Threads
    1155
    Credits
    1,495
    Thanked
    4053

    Default

    جزاک اللہ خیرا

  8. #44
    AmmarAhmad's Avatar
    AmmarAhmad is offline Junior Member
    Last Online
    8th July 2011 @ 12:22 AM
    Join Date
    03 Feb 2010
    Location
    Ache logon k dil main
    Posts
    19
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked: 1

    Default

    Nice sharing

  9. #45
    quranandbukhari is offline Junior Member
    Last Online
    3rd April 2010 @ 11:06 PM
    Join Date
    03 Apr 2010
    Posts
    6
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    0

    Default thanks

    thanks

  10. #46
    Abu ashar's Avatar
    Abu ashar is offline Advance Member
    Last Online
    22nd February 2022 @ 11:14 PM
    Join Date
    01 Apr 2010
    Location
    Kashmir
    Gender
    Male
    Posts
    4,593
    Threads
    241
    Credits
    1,140
    Thanked
    964

    Default

    Jazak Allah , Great sharing

Page 4 of 4 FirstFirst 1234

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •