Page 2 of 4 FirstFirst 1234 LastLast
Results 13 to 24 of 42

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:31to40

  1. #13
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 36:يس

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:1]یس۔ حمد اللہ ہی کے لیے ہے جو بنانے والا ہے آسمانوں کا اور زمین کا (اور) مقرر کرنے والا ہے فرشتوں کو پیغام رساں (ایسے فرشتے) جن کے پرہیں دو دو تین تین چار چار۔ وہ اضافہ کرتا ہے تخلیق میں جیسا چاہے۔ بلاشبہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:2] جو کھولتا ہے اللہ لوگوں کے لیے (دروازہ اپنی) رحمت کا تو نہیں ہے کوئی روکنے والا اس کا اور جو روک دے وہ تو نہیں ہے کوئی کھولنے والا اس کا اللہ کے بعد۔ اور رہے وہ زبردست اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 35:3] اے لوگو! یاد کرو اللہ کے احسانات جو تم پر ہیں۔ کیا ہے کوئی خالق اللہ کے سوا جو رزق دیتا ہو تم کو آسمان سے اور زمین سے؟ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے پھر کدھر سے تم بہکائے جارہے ہو؟۔
    [قران آسان تحریک 35:4] اور اگر جھٹلاتے ہیں یہ لوگ تم کو اے نبی (تو کوئی بات نہیں) اس لیے کہ بلاشبہ جھٹلائے جاچکے ہیں بہت سے رسول تم سے پہلے اور اللہ ہی کی طرف (بالآخر) رجوع ہونے والے ہیں تمام معاملات۔
    [قران آسان تحریک 35:5] اے لوگو!یقینا اللہ کا وعدہ برحق ہے۔ سو نہ دھوکے میں ڈالے تم کو دنیاوی زندگی اور نہ دھوکا دینے پائیں تمہیں اللہ کے بارے میں وہ بڑا دھوکے باز۔
    [قران آسان تحریک 35:6] حقیقت یہ ہے کہ شیطان تمہارا دشمن ہے لہٰذا تم بھی اسے دشمن ہی سمجھو۔ اصل بات یہ ہے کہ وہ بلاتا ہے اپنے ماننے والوں کو تاکہ ہوجائیں وہ شامل دوزخیوں میں۔
    [قران آسان تحریک 35:7] جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لیے ہے سخت ترین عذاب۔ اور جو لوگ ایمان لائے اور کرتے رہے نیک عمل اُن کے لیے ہے مغفرت اور بڑا اجر۔
    [قران آسان تحریک 35:8] سو بھلا وہ شخص کہ خوشنما بنادیا گیا ہو اس کے لیے اس کا برا عمل اور سمجھ رہا ہو وہ اس کو اچھا (کچھ ٹھکانا نہیں اس کی گمراہی کا) اس لیے کہ درحقیقت اللہ گمراہی میں ڈال دیتا ہے جسے چاہے۔ اور راہِ راست دکھاتا ہے جسے چاہے۔ پس اے نبی! نہ گھلے تیری جان ان کی خاطر حسرت و غم میں۔ بلاشبہ اللہ بوری طرح باخبر ہے ان باتوں سے جو یہ کررہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 35:9] اور یہ اللہ ہی تو ہے جو بھیجتا ہے ہواؤں کو پھر وہ اٹھاتی ہیں بادل پھر ہم چلاتے ہیں اسے مردہ زمین کی طرف اور زندہ کردیتے ہیں اس کے ذریعہ سے اس میں کو اس کے مرجانے کے بعد۔ اسی طرح ہوگا (مرے ہوئے انسانوں کا) جی اٹھنا۔
    [قران آسان تحریک 35:10] جو چاہتا ہے عزت تو للہ ہی کے لیے ہے عزت ساری کی ساری۔ اسی کی طرف چڑھتے ہیں پاکیزہ کلمات اور عملِ صالح ان کو اونچا اٹھاتا ہے۔ اور وہ لوگ جو چلتے ہیں بری چالیں ان کے لیے ہے سخت عذاب اور ان کی چالیں خود ہی غارت ہونے والی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 35:11] او راللہ ہی نے پیدا کیا ہے تم کو مٹی سے پھر نطفہ سے پھر بنادیا ہے اسی نے تم کو جوڑا (مرد و عورت) اور نہیں حاملہ ہوتی کوئی مادہ اور نہیں بچہ جنتی مگر اللہ کے علم کے مطابق۔ اور نہیں عمرپباتا کوئی عمر پانے والا اور نہ کمی ہوتی ہے اس کی عمر میں مگر یہ سب لکھا ہوا ہے ایک کتاب میں۔ بلاشبہ یہ سب اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:12] اور نہیں یکساں ہوسکتے دودریا، یہ (ایک) میٹھا ہے پیاس بجھانے والا اور خوشگوار ہے پینے میں اور یہ (دوسرا) کھاری اور کڑوا ہے اور ہرایک میں سے کھاتے ہو تم گوشت تروتازہ اور نکالتے ہوسامانِ زینت جسے تم پہنتے ہو۔ اور دیکھتے ہو تم کشتیوں کو (کہ چلی جارہی ہیں وہ) اس میں سینہ چیرتی ہوئی تاکہ تلاش کرو تم اللہ کا فضل اور تاکہ تم (اس کے) شکرگزار بنو۔
    [قران آسان تحریک 35:13] داخل کرتا ہے وہ رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں اور مسخر کررکھا ہے اس نے سورج اور چاند کو سب کے سب چلے جارہے ہیں ایک وقتِ مقرر تک۔ یہی ہے اللہ تمہارا رب، اسی کی ہے بادشاہی۔ اور وہ (دوسرے) جنہیں پکارتے ہو تم اس کے سوا نہیں ہیں وہ مالک پرِ کاہ کے بھی۔
    [قران آسان تحریک 35:14] اگر پکارو تم انہیں تو نہیں سن سکتے وہ تمہاری دعائیں اور اگر سن لیں تو نہیں جواب دے سکتے تمہیں۔ اور قیامت کے دن انکار کردیں گے وہ تمہارے شرک کا۔ اور نہیں خبر دے سکتا تمہیں (حقیقت کی) ایسی سوائے اس کے جو سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:15] اے لوگو! تم محتاج ہو اللہ کے اور اللہ وہ ہے جو بے نیاز اور لائقِ حمد و ثنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:16] اگر وہ چاہے تو لے جائے تمہیں اور لے آئے (تمہاری جگہ) نئی مخلوق۔
    [قران آسان تحریک 35:17] اور نہیں ہے ایسا کرنا اللہ کے لیے کچھ دُشوار۔
    [قران آسان تحریک 35:18] اور نہیں اُٹھائے گا کوئی بوجھ اُٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ۔ اور اگر پکارے گا کوئی لدا ہُوا شخص اپنا بوجھ اُٹھانے کے لیے تو نہ اُٹھایا جائے گا اُس کے بوجھ میں سے کچھ بھی، اگرچہ ہو وہ کوئی قریبی رشتہ دار۔ حقیقت حال یہ ہے کہ تم متنبہ کرسکتے ہو انہی لوگوں کو جو ڈرتے ہیں اپنے رب سے بن دیکھے اور قائم کرتے ہیں نماز۔ اور جو شخص بھی پاکیزگی اختیار کرتا ہے تو بس پاکیزگی اختیار کرتا ہے اپنے ہی فائدے کے لیے اور اللہ ہی کی طرف سے کو پلٹنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:19] اور نہیں برابر ہوسکتا اندھا اور آنکھوں والا۔
    [قران آسان تحریک 35:20] اور نہ تاریکیاں اور نہ روشنی
    [قران آسان تحریک 35:21] اور نہ چھاؤں اور نہ دُھوپ کی تپش۔
    [قران آسان تحریک 35:22] اور نہ برابر ہوسکتے ہیں زندے اور نہ مُردے۔ بلاشبہ اللہ سنواتا ہے جسے چاہے اور نہ تم (اے نبی) سنا سکتے ہو ان کو جو قبروں میں (مدفون) ہیں۔
    [قران آسان تحریک 35:23] نہیں ہو تم مگر متنبہ کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 35:24] یقینا ہم نے بھیجا ہے تم کو حق کے ساتھ خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بناکر۔ اور نہیں ہے کوئی امت مگر ضرور آیا ہے اس میں کوئی متنبہ کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 35:25] : اور اگر یہ جھٹلاتے ہیں تمہیں تو بلاشبہ جھٹلایا تھا ان لوگوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے، آئے تھے ان کے پاس ان کے رسول کھلے دلائل، صحیفے اور روشن ہدایات دینے والی کتاب، لے کر۔

  2. #14
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 35:26] پھر پکڑلیا میں نے ان لوگوں کو جنہوں نے نہ مانا سو دیکھ لو کیسی (سخت) تھی میری سزا۔
    [قران آسان تحریک 35:27] کیا نہیں دیکھتے تم کہ اللہ برساتا ہے آسمان سے پانی پھر نکالتے ہیں ہم اس کے ذریعہ سے طرح طرح کے پھل مختلف ہوتے ہیں ان کے رنگ۔ اور پہاڑوں میں دھاریاں ہیں سفید اور سُرخ کہ مختلف ہیں اُن کے رنگ اور گہرے سیاہ بھی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 35:28] اور انسانوں اور جانوروں اور چوپایوں میں بھی، مختلف رنگ ہیں، اسی طرح ہے، بس ڈرتے ہیں اللہ سے تو اس کے وہ بندے جو (اللہ کی ذات و صفات کا) علم رکھتے ہیں۔ بلاشُبہ اللہ ہے زبردست اور درگزر فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 35:29] یقینا جو لوگ تلاوت کرتے ہیں کتاب اللہ کی اور نماز قائم کرتے ہیں اور خرچ کرتے ہیں، اس میں سے جو رزق دیا ہے ہم نے انہیں ، چھپاکر اور علانیہ وہ توقع رکھتے ہیں ایسی تجارت کی کہ جس میں ہرگز خسارہ نہیں ہے۔
    [قران آسان تحریک 35:30] اس لیے کہ پورے پورے دے گا اللہ اُن کو اُن کے اجر اور زیادہ دے گا اُنہیں اپنے فضل سے۔ بلاشبہ وہ ہے بخشنے والا اور قدر دان۔
    [قران آسان تحریک 35:31] اور یہ جو وحی کیا ہے ہم نے تمہاری طرف کتاب میں سے یہی حق ہے جو تصدیق کرتا ہوا آیا ہے ان (کتابوں) کی جو اس سے پہلے موجود تھیں۔ بے شک اللہ اپنے بندوں کے حال سے ہے پوری طرح باخبر اور ہر چیز پر نگاہ رکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 35:32] پرھ وارث بنایا ہم نے کتاب کا ان لوگوں کو جنہیں منتخب کیا تھا ہم نے اپنے بندوں میں سے، سو ان میں سے کوئی تو ظلم کرنے والا ہے اپنی جان پر اور ان میں سے کچھ میانہ روہیں اور کچھ ان میں سے سبقت لے جانے والے ہیں نیکیوں میں اللہ کے اِذن سے۔ یہی ہے بہت بڑا فضل۔
    [قران آسان تحریک 35:33] جنتیں ہیں ہمیشہ رہنے والی، داخل ہوں گے یہ ان میں آراستہ کیا جائے گا انہیں وہاں سونے کے کنگنوں سے اور موتیوں سے اور ان کا لباس وہاں ریشم ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 35:34] اور وہ کہیں گے شکر ہے اللہ کا جس نے دُور کیا ہم سے غم۔ بلاشبہ ہمارا رب ہے معاف فرمانے والا اور قدر دان۔
    [قران آسان تحریک 35:35] جس نے ٹھہرادیا ہمیں ابدی قیام گاہ میں اپنے فضل سے۔ نہیں پیش آتی ہمیں یہاں کوئی مشقت اور نہیں لاحق ہوتے ہمیں یہاں تکان۔
    [قران آسان تحریک 35:36] اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ان کے لیے ہے جہنم کی آگ۔ نہ فیصلہ کیا جائے گا ان کے بارے میں کہ مرجائیں اور نہ ہلکا کیا جائے گا ان سے جہنم کا عذاب۔ اسی طرح بدلہ دیتے ہیں ہم ہر اس شخص کو جو کفر کرنیوالا ہو۔
    [قران آسان تحریک 35:37] اور وہ چیخ چیخ کر کہیں گے جہنم میں، اے ہمارے رب! نکال لے تو ہمیں یہاں سے تاکہ کریں ہم نیک عمل مختلف ان اعمال سے جو کیا کرتے تھے ہم۔ (جواب ملے گا) کیا نہیں دی تھی ہم نے تم کو اتنی عمر جس میں نصیحت حاصل کرسکتا تھا جو نصیحت حاصل کرنا چاہتا اور آئے تمہارے پاس متنبہ کرنے والے۔ لہٰذا چکھو تم مزا اب (اپنے کرتوتوں کا) اور نہیں ہے ظالموں کا کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 35:38] بے شک اللہ واقف ہے آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں سے۔ بلاشبہ وہ جانتا ہے دلوں کے رازوں کو۔
    [قران آسان تحریک 35:39] وہی تو ہے جس نے بنایا تم کو خلیفہ زمین میں۔ لہٰذا جو کفر کتا ہے تو اسی پر ہے (وبال) اس کے کفر کا۔ اور نہیں بڑھاتا کافروں کے لیے ان کا کفر، ان کے رب کے حضور مگر غضب کو اور نہیں اضافہ کرتا کافروں کے لیے ان کا کفر مگر خسارے میں۔
    [قران آسان تحریک 35:40] (اے نبی) اُن سے کہو کبھی تم نے دیکھا بھی ہے اپنے اُن شریکوں کو جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا؟ مجھے بناؤ انہوں نے کیا پیدا کیا ہے زمین میں؟ یا ان کی ہے کوئی شرکت آسمانوں میں؟ یا عطا کی ہے ہم نے انہیں کوئی کتاب جو ان کے پاس بطورِ سند ہو؟ نہیں بلکہ حقیقت میں نہیں وعدہ کرتے یہ ظالم ایک دوسرے سے مگر جھوٹا۔
    [قران آسان تحریک 35:41] بلاشبہ اللہ ہی ہے جو روکے ہوئے ہے آسمانوں کو اور زمین کو ٹل جانے سے اور اگر وہ ٹل جائیں تو نہیں روک سکتا اُنہیں کوئی دوسرا اللہ کے بعد؟ یقینا وہ ہے بڑا حلیم اور درگزر کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 35:42] اور قسمیں کھایا کرتے تھے یہ اللہ کی سخت ترین قسمیں کہ اگر آتا ان کے پاس کوئی متنبہ کرنے والا تو ہوتے یہ زیادہ ہدایت یافتہ ہر ایک امت سے لیکن جب آیا ان کے پاس متنبہ کرنے والا تو نہ اضافہ کیا (اس کی آمدنے) ان میں مگر نفرت کا۔
    [قران آسان تحریک 35:43] (جس کی وجہ سے) سرکشی کرنے لگے وہ زمین میں اور بری بری چالیں چلنے لگے اور نہیں پڑتی بری چال مگر اس کے چلنے والے پر۔ سو نہیں انتظار کررہے وہ مگر (اللہ کی) اسی سنت کا جو پہلوں پر لاگو تھی اور نہیں پاؤ گے تم سنت اللہ میں کوئی تبدیلی اور نہ پاؤ گے تم سنت اللہ کے مقررہ طریقہ سے پھراہوا۔
    [قران آسان تحریک 35:44] کیا نہیں چلے پھرے یہ زمین میں کہ دیکھتے کیا ہو انجام ان لوگوں کا جو ان سے پہلے تھے اور تھے وہ بہت زیادہ ان سے قوت میں۔ اور نہیں ہے اللہ ایسا کہ عاجز کرسکے اسے کوئی چیز آسمانوں میں اور نہ زمین میں۔ بلاشبہ وہ ہے ہر بات جاننے والا اور ہر چیز پر پُوری قدرت رکھنے والا۔ اور اگر کہیں گرفت فرماتا اللہ انسانوں کی ان کے کرتوتوں پر تو نہ چھوڑتا زمین پر کوئی چلنے پھرنے والا لیکن وہ انہیں مہلت دے رہا ہے ایک وقتِ مقرر تک پھر جب آجائے گا ان کا وقتِ مقرر ۔ تو امرِ واقعہ یہ ہے کہ اللہ اپنے بندوں کو پوری طرح دیکھ لے گا۔
    [قران آسان تحریک 35:45] اور اگر کہیں گرفت فرماتا اللہ انسانوں کی ان کے کرتوتں پر تو نہ چھوڑتا زمین پر کوئی چلنے پھرنے والا لیکن وہ انہیں مہلت دے رہا ہے ایک وقت مقرر تک پھر جب آجائے گا ان کا وقت مقرر --- تو امرِ واقعہ یہ ہے کہ اللہ اپنے بندوں کو پوری طرح دیکھ لے گا۔
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 36:1] یا۔ سین
    [قران آسان تحریک 36:2] قسم ہے قرآنِ حکیم کی۔
    [قران آسان تحریک 36:3] یقینا تم رسولوں میں سے ہو۔
    [قران آسان تحریک 36:4] سیدھے راستے پر ہو۔
    [قران آسان تحریک 36:5] (یہ قرآنِ حکیم) نازل کردہ ہے غالب اور مہربان ہستی کا۔
    [قران آسان تحریک 36:6] تاکہ تم متنبہ کرو ایسی قوم کو کہ نہیں متنبہ کیے گئے ان کے باپ دادا اسی وجہ سے وہ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:7] یقینا پوری ہوچکی اللہ کی بات ان میں سے اکثر پر لہٰذا وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 36:8] بلاشبہ ہم نے ڈال دیے ہیں ان کی گردنوں میں طوق اور اُنہوں نے جکڑلیا ہے (ان کو) تھوڑیوں تک اس لیے وہ سر اٹھائے کھڑے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:9] اور کھڑی کردی ہے ہم نے ان کے آگے ایک دیوار اور ان کے پیچھے ایک دیوار اور اس طرح ہم نے انہیں ڈھانک دیا ہے لہٰذا وہ کچھ نہیں دیکھ سکتے۔
    [قران آسان تحریک 36:10] اور یکساں ہے ان کے لیے خواہ تم خبردار کرو انہیں یانہ کرو وہ ایمان نہیں لاڑیں گے۔
    [قران آسان تحریک 36:11] تم تو بس خبردار کرسکتے ہو اس شخص کو جو پیروی کرے نصیحت کی اور ڈرے رحمٰن سے بن دیکھے۔ سو خوشخبری دے دو تم اُسے مغفرت کی اور اجرِ کریم کی۔
    [قران آسان تحریک 36:12] یقینا ہم ہی زندہ کریں گے مُردوں کو اور لکھتے جارہے ہیں ہم ان اعمال کو جو انہوں نے کرکے آگے بھیج دیے اور (وہ بھی جو) باقی چھوڑے اور ہرچیز کو درج کر رکھا ہے ہم نے ایک بڑی کتاب میں جو ہربات کھول کھول کر بیان کرتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 36:13] اور سناؤ تم انہیں مثال کے طور پر بستی والوں کا (قصہ)۔ جب آئے تھے ان کے پاس پیغمبر۔
    [قران آسان تحریک 36:14] جب بھیجے تھے ہم نے ان کی طرف دو (پیغمبر) تو جھٹلا دیا انہوں نے ان کو پھر تقویت دی ہم نے (انہیں) تیسرے (پیغمبر) سے اور انہوں نے کہا ہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:15] انہوں نے کہا نہیں ہو تم مگر ایک بشر ہماری طرح کے اور نہیں نازل کیا ہے رحمان نے کچھ بھی، نہیں بولتے ہو تم مگر صریح جھوٹ۔
    [قران آسان تحریک 36:16] انہوں نے کہا: ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم ضرور تمہاری طرف رسول بناکر بھیجے گئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:17] اور نہیں ہے ہم پر ذمہ داری سوائے صاف صاف پیغام پہنچادینے کی۔
    [قران آسان تحریک 36:18] انہوں نے کہا: ہم تمہیں نامبارک سمجھتے ہیں، اگر نہ باز آئے تم تو ہم ضرور سنگسار کردیں گے تمہیں اور پاؤ گے تم ہمارے ہاتھوں درد ناک سزا۔





  3. #15
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 36:19] انہوں نے کہا: تمہاری نحوست تو تمہارے ساتھ ہی لگی ہوئی ہے (یہ باتیں تم) کیا اس لیے کررہے ہو کہ تمہیں نصیحت کی گئی ہے؟ اسل با یہ ہے کہ تم ایسے لوگ ہو جو حد سے بڑھ گئے ہو۔
    [قران آسان تحریک 36:20] اور آیا شہر کے دور دراز گوشے سے ایک شخص دوڑتا ہوا اور اس نے کہا: اے میری قوم کے لوگو! پیروی اختیار کرو ان رسولں کی۔
    [قران آسان تحریک 36:21] پیروی کرو ان لوگوں کی جو نہیں مانگتے تم سے کوئی اجر اور وہ ٹھیک راستے پر بھی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:22] اور کیا ہوا ہے مجھے کہ میں بندگی نہ کروں اس ذات کی جس نے مجھے پیدا کیا ہے اور جس کی طرف تم سب لوٹائے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 36:23] کیا بنالوں میں اسے چھوڑ کر اوروں کو معبود؟ حالانکہ اگر ارادہ کرے رحمٰن مجھے نقصان پہنچانے کا تو نہ کام آسکے میرے ان کی شفاعت ذرابھی اور نہ ہی وہ مجھے چھڑا سکیں۔
    [قران آسان تحریک 36:24] یقینا میں اگر ایسا کروں تو ضرور کھلی گمراہی میں مبتلا ہوجاؤں گا۔
    [قران آسان تحریک 36:25] بلاشبہ میں تو ایمان لے آیا اس پر جو تمہارا رب ہے اور تم بھی میری بات مان لو۔
    [قران آسان تحریک 36:26] (اُسے قتل کردیا گیا) ۔ سو کہا گیا اسے کہ داخل ہوؤ جنت میں۔ اس نے کہا: کاش! میری قوم کے لوگ جان لیتے۔
    [قران آسان تحریک 36:27] کہ کس چیز کی بدولت مغفرت فرمادی ہے میری میرے رب نے اور شامل فرمادیا ہے مجھے باعزت لوگوں میں۔
    [قران آسان تحریک 36:28] اور نہیں بھیجا ہم نے اس کی قوم پر اس واقعہ کے بعد کوئی لشکر آسمان سے اور نہ ہم بھیجا کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:29] نہیں تھا وہ (جو کچھ ہوا) مگر انیک چنگھاڑ، جس سے ایک دم وہ سب ہلاک ہوکر رہ گئے۔
    [قران آسان تحریک 36:30] افسوس بندوں کے حال پر! جب بھی آتا ہے ان کے پاس کوئی رسول تو وہ اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:31] کیا نہیں دیکھا انہوں نے کہ کتنی ہی (قومیں) ہلاک کرچکے ہیں ہم ان سے پہلے مختلف زمانوں میں جو یقینا ان کے پاس لوٹ کر نہیں آئیں گی۔
    [قران آسان تحریک 36:32] اور نہیں کوئی ان میں سے، مگر سب کو ہمارے حضور حاضر کیا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 36:33] اور نشانی ہے ان کے لیے مردہ زمین، زندہ کرتے ہیں ہم اسے اور نکالتے ہیں ہم اس میں سے غلہ پھر اس میں سے یہ کھاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:34] اور پیدا کیے ہم نے اس میں باغ کھجوروں کے اور انگوروں کے اور پھاڑ نکالے ہم نے اس میں چشمے۔
    [قران آسان تحریک 36:35] تاکہ کھائیں یہ ان کا پھل حالانکہ نہیں ہے یہ بنایا ہوا اُن کے ہاتھوں کا۔ کیا پھر بھی یہ شکرادا نہیں کریں گے؟۔

  4. #16
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 36:36] پاک ہے وہ ذات جس نے بنائے جوڑے ہر قسم کے اس میں سے بھی جو اگاتی ہے زمین اور خود ان کی اپنی جنس میں سے بھی اور ان چیزوں میں سے بھی جنہیں یہ نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 36:37] اور ایک نشانی ان کے لیے رات ہے، کھینچ لیتے ہیں ہم اس پر سے دن کو تو یک لخت ان پر اندھیراچھا جاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 36:38] اور سورج چلاجارہا ہے اپنے ٹھکانے کی طرف، یہ نظام بنایا ہوا ہے ایک زبردست اور علیم ہستی کا۔
    [قران آسان تحریک 36:39] اور چاند، مقرر کردی ہیں ہم نے اس کے لیے منزلیں یہاں تک کہ وہ (ان سے گزرتا ہوا) ہوجاتا ہے پھر کھجور کی پرانی شاخ کی طرح۔
    [قران آسان تحریک 36:40] نہ تو سورج کے بس میں ہے کہ جاپکڑے چاند کو اور نہ رات سبقت لے جاسکتی ہے دن پر۔ اور سب کے سب اپنے اپنے مدار میں گردش کررہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:41] اور نشانی ہے ان کے لیے کہ ہم نے سوار کرایا ان کی نسل کو ایک بھری ہوئی کشتی میں۔
    [قران آسان تحریک 36:42] اور پیدا کیں ہم نے اُن کے لیے اس جیسی (اور چیزیں) جن پر وہ سوار ہوتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:43] اور اگر ہم چاہیں تو غرق کردیں انہیں پھر نہ ہو کوئی فریاد سننے والا ان کا اور نہ وہ بچائے جاسکیں۔
    [قران آسان تحریک 36:44] مگر یہ رحمت ہی ہے ہماری (جو انہیں پار لگاتی ہے) اور (زندگی سے) فائدہ اٹھانے کا موقع دیتی ہے ایک وقتِ خاص تک۔
    [قران آسان تحریک 36:45] اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ ڈرو اس (عذاب) سے جو تمہارے سامنے ہے اور جو تمہارے پیچھے ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے (تو یہ کان نہیں دھرتے)۔
    [قران آسان تحریک 36:46] اور نہیں آتی ان کے سامنے کوئی نشانی ان کے رب کی نشانیوں میں سے مگر یہ اس سے منہ پھیرلیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:47] اور جب کہا جاتا ہے ان سے کہ خرچ کرو اس میں سے جو رزق دیا ہے تم کو اللہ نے تو کہتے ہیں یہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ان سے جو ایمان لائے ہیں کہ کیا کھلائیں ہم انہیں کہ اگر چاہتا اللہ تو خود انہیں کھلادیتا؟ نہیں ہو تم مگر مبتلا کھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 36:48] اور کہتے ہیں یہ لوگ: کب پوری ہوگی یہ دھمکی اگر ہو تم سچے؟۔
    [قران آسان تحریک 36:49] نہیں انتظار کررہے یہ مگر ایک چنگھاڑ کا جو انہیں آلے گی اس حالت میں کہ وہ باہم جھگڑرہے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 36:50] پھر نہ تو وہ وصیت کرسکیں گے اور نہ اپنے گھروالوں کی طرف لوٹ سکیں گے۔
    [قران آسان تحریک 36:51] اور (پھر دوبارہ) پھونکا جائے گا صور تو یکایک یہ اپنی قبروں میں سے نکل کر اپنے رب کے حضور (پیش ہونے کے لیے) چل پڑیں گے۔
    [قران آسان تحریک 36:52] (اور گھبرا کر) کہیں گے ہائے ہماری بدبختی! کس نے اٹھا کھڑا کیا ہمیں ہماری خواب گاہوں سے؟ ارے! یہ تو وہی ہے جس کا وعدہ کیاتھا رحمٰن نے اور سچ فرمایا تھا رسولوں نے۔
    [قران آسان تحریک 36:53] نہیں ہوگی یہ مگر ایک چنگھاڑ کہ یک لخت وہ سب کے سب ہمارے سامنے حاضر کردیے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 36:54] سو آج نہیں ظلم کیا جائے گا کیس جان پر ذرا بھی اور نہ بدلہ دیا جائے گا تم کو مگر وہی جو تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 36:55] بلاشبہ اہلِ جنت آج اپنی دلچسپیوں میں مشغول لطف اندوز ہورہے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 36:56] وہ اور ان کی بیویاں گھنے سایوں میں مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 36:57] ان کے لیے ہوں گے وہاں لذیذ پھل اور ان کو ہر وہ چیز ملے گی جو وہ طلب کریں گے۔
    [قران آسان تحریک 36:58] سلام کہلایا جائے گا (انہیں) ربِ رحیم کی طرف سے۔
    [قران آسان تحریک 36:59] اور چھٹ کر الگ ہوجاؤ تم آج اے مجرمو!
    [قران آسان تحریک 36:60] کیا نہیں ہدایت کی تھے میں نے تمہیں؟ اے اولادِ آدم کہ نہ عبادت کرنا تم شیطان کی، بلاشبہ وہ تمہارا کھلا دشمن ہے۔
    [قران آسان تحریک 36:61] اور یہ کہ عبادت کرنا میری یہی ہے سیدھا راستہ۔
    [قران آسان تحریک 36:62] اور یقینا گمراہ کیا ہے اس نے تم میں سے بہت سی مخلوق کو۔ کیا پھر بھی تم عقل سے کام نہیں لیتے؟۔

  5. #17
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 36:63] یہ ہے وہ جہنم جس سے تمہیں ڈرایا جاتا تھا۔
    [قران آسان تحریک 36:64] داخل ہوجاؤ تم اس میں آج اس کفر کے بدلے میں جو تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 36:65] آج بندکیے دیتے ہیں ہم ان کے منہ اور بولیں گے ہم سے ان کے ہاتھ اور گواہی دیں گے ان کے پاؤں ان اعمال کی جو یہ (دنیا میں) کماتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 36:66] اور اگر ہم چاہیں تو مٹا دیں ان کی آنکھیں پھر لپکیں یہ راستے کی طرف لیکن کہاں سجھائی دے گا ان کو۔
    [قران آسان تحریک 36:67] اور اگر ہم چاہیں تو ان کو مسخ کر کے رکھ دیں اُن کی جگہ پر ہی پھر نہ یہ آگے چل سکیں اور نہ پیچھے پلٹ سکیں۔
    [قران آسان تحریک 36:68] اور جس شخس کو ہم لمبی عمر دیتے ہیں، الٹ دیتے ہیں ہم اس کی ساخت کو۔ کیا (یہ حالات دیکھ کر بھی) انہیں عقل نہیں آتی؟۔
    [قران آسان تحریک 36:69] اور نہیں سکھائی ہم نے اس نبی کو شاعری اور نہیں تھی اس کے شایانِ شان یہ چیز۔ نہیں ہے یہ مگر ایک نصیحت اور صاف پڑھی جانے والی کتاب۔
    [قران آسان تحریک 36:70] تاکہ خبردار کرے وہ (اس کے ذریعہ سے) ہر اس شخص کو جو زندہ ہے اور حجت قائم ہو انکار کرنے والوں پر۔
    [قران آسان تحریک 36:71] کیا نہیں دیکھتے یہ لوگ کہ ہم نے پیدا کیے ہیں اُن کے لیے اپنی بنائی ہوئی چیزوں میں سے چوپائے بھی اور اب یہ ان کے مالک ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:72] کردیا ہم نے ان کو ان کے قابو میں سو ان ہی پر یہ سوار بھی ہوتے ہیں اور انہیں کا (گوشت) کھاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:73] اور ان کے لیے ہیں ان میں طرح طرح کے فائدے اور مشروبات۔ پھر کیوں یہ شکرگزار نہیں ہوتے؟۔
    [قران آسان تحریک 36:74] اور بنالیے ہیں انہوں نے اللہ کے سوا کئی خدا اس امید پر کہ ان کی مدد کی جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 36:75] نہیں کرسکتے وہ خدا ان کی مدد بلکہ یہ لوگ خود (الٹے) ان کے لیے حاضر باش لشکر بنے ہوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:76] لہٰذا نہ رنجیدہ کریں تم کو ان کی باتیں۔ یقینا ہم جانتے ہیں وہ باتیں بھی جو یہ چھپاتے ہیں اور وہ بھی جو یہ ظاہر کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 36:77] کیا کبھی غور نہیں کیا انسان نے کہ ہم نے پیدا کیا ہے اسے نطفہ سے؟ پھر یکایک وہ بن گیا کھلا جھگڑالو۔
    [قران آسان تحریک 36:78] اور اب وہ چسپاں کرتا ہے ہم پر مثالیں اور بھول جاتا ہے اپنی پیدائش کو۔ کہتا ہے کون زندہ کرے گا ہڈیوں کو جبکہ وہ بوسیدہ ہوچکی ہوں گی؟۔
    [قران آسان تحریک 36:79] کہو! زندہ کرے گا انہیں وہی جس نے پیدا کیا تھا انہیں پہلی بار۔ اور وہ تو ہر تخلیق سے پوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 36:80] وہی جس نے بنائی تمہارے لیے سبز درخت سے آگ پھر اب تم اس سے چولہے دہکاتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 36:81] کیا بھلا نہیں ہے، وہ ہستی جس نے پیدا فرمایا آسمانوں کو اور زمین کو، قادر اس بات پر کہ پیدا کرے ان جیسوں کو؟ کیوں نہیں جبکہ وہی ہے ماہر خلّاق اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 36:82] بس اس کی شان تو یہ ہے کہ جب ارادہ کرتا ہے وہ کسی چیز کا تو حکم دیتا ہے اسے کہ "ہوجا" اور وہ ہوجاتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 36:83] پس پاک ہے وہ ذات جس کے ہاتھ میں ہے مکمل اقتدار ہر چیز کا اور اسی کی طرف تم پلٹائے جانے والے ہو۔

  6. #18
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 37:الصافات

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 37:1] قسم ہے صف باندھنے والوں کی، قطار در قطار۔
    [قران آسان تحریک 37:2] اور (قسم ہے) ان کی جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:3] اور (قسم ہے) ان کی جو تلاوت کرتے ہیں کلامِ نصیحت۔
    [قران آسان تحریک 37:4] بلاشبہ تمہارا معبودِ حقیقی بس ایک ہی ہے۔
    [قران آسان تحریک 37:5] جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور ان سب چیزوں کا جو ان کے درمیان ہیں اور رب ہے مشرقوں کا۔
    [قران آسان تحریک 37:6] ہم ہی نے آراستہ کیا ہے آسمانِ دنیا کو تاروں کی زینت سے۔
    [قران آسان تحریک 37:7] اور محفوظ کردیا ہے اس کو ہر سرکش شیطان سے۔
    [قران آسان تحریک 37:8] نہیں سن سکتے یہ ملاءِ اعلیٰ کی باتیں اور مارے ہانکے جاتے ہیں ہر طرف سے۔
    [قران آسان تحریک 37:9] بھگانے کے لیے اور ہے ان کے لیے عذاب، دائمی۔
    [قران آسان تحریک 37:10] الا یہ کہ کوئی اچک لے اڑتی ہوئی کوئی بات (جو ایسا کرتا ہے) تو پیچھا کرتا ہے اس کا چمکتا ہوا انگارہ۔
    [قران آسان تحریک 37:11] سو پوچھو ان سے کیا ان کا (دوبارہ) پیدا کرنا زیادہ مشکل ہے یا اس مخلوق کا (پیدا کرنا) جو ہم نے پیدا کی (پہلی بار)؟ بلاشبہ ہم نے پیدا کیا ہے ان کو ایک لیس دار گارے سے۔
    [قران آسان تحریک 37:12] صورتِ حال یہ ہے کہ (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) تم حیران ہو اور یہ مذاق اڑارہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:13] اور جب انہیں سمجھایا جاتا ہے تو نہیں سمجھتے۔
    [قران آسان تحریک 37:14] اور جب دیکھتے ہیں کوئی نشانی تو ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:15] اور کہتے ہیں کہ نہیں ہے یہ مگر کھلا جادو۔
    [قران آسان تحریک 37:16] کیا (کہیں ایسا ہوسکتا ہے) کہ جب ہم مرچکے ہوں گے اور بن جائیں گے مٹی اور ہڈیاں تو کیا پھر بھی ہم اٹھائے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 37:17] اور کیا ہمارے پہلے آباؤ اجداد بھی؟
    [قران آسان تحریک 37:18] ان سے کہو ہاں! اور تم بے بس ہو۔
    [قران آسان تحریک 37:19] پس ساری بات اتنی سی ہے کہ وہ ہوگی ایک زور کی آواز اور یہ سب (قبر سے اٹھ کر) دیکھ رہے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 37:20] اور کہیں گے ہائے ہماری کم بختی! یہ تو یومِ جزا ہے۔
    [قران آسان تحریک 37:21] یہ وہی فیصلے کا دن ہے جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 37:22] (حکم ہوگا) گھیر لاؤ ان سب لوگوں کو جنہوں نے ظلم کیا تھا اور ان کے ساتھیوں کو اور ان کو بھی نہیں یہ پوجا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 37:23] اللہ کے سوا اور چلاؤ ان کو دوزخ کی راہ پر۔
    [قران آسان تحریک 37:24] اور ذرا ٹھہراؤ انہیں، ان سے پوچھ گچھ ہونی ہے۔
    [قران آسان تحریک 37:25] کیا ہوگیا ہے تمہیں کہ ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے!۔

  7. #19
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 37:26] بلکہ واقعہ یہ ہے کہ آج تو یہ انتہائی فرمانبردار بنے ہوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:27] اور بڑھیں گے ایک دوسرے کی طرف (اور) باہم تکرار شروع کردیں گے۔
    [قران آسان تحریک 37:28] (پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے تم آتے تھے ہمارے پاس خیر خواہ بن کر قسمیں کھاتے ہوئے (ہمیں گمراہ کرنے کے لیے)۔
    [قران آسان تحریک 37:29] وہ جواب دیں گے نہیں بلکہ تم خود نہ تھے ایمان لانے والے۔
    [قران آسان تحریک 37:30] اور نہ تھا ہمارا تم پر کوئی زور بلکہ تھے تم سرکش لوگ۔
    [قران آسان تحریک 37:31] سو پوری ہوگئی ہمارے بارے میں بات ہمارے رب کی کہ اب ہمیں مزا چکھنا پڑے گا (عذاب کا)۔
    [قران آسان تحریک 37:32] سو ہم نے تم کو بہکایا (کیونکہ) ہم خود ہی تھے بہکے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 37:33] چنانچہ یہ سب آج عذاب میں ایک دوسرے کے ساتھ شریک ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 37:34] یقینا ہم یہی کچھ کیا کرتے ہیں مجرموں کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 37:35] یقینا یہ وہ لوگ تھے جب ان سے کہا جاتا تھا۔ کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے تو اکڑ جاتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 37:36] اور کہتے تھے کہ کیا ہم چھوڑ دیں اپنے معبودوں کو ایک شاعر کی خاطر جو دیوانہ ہے؟۔
    [قران آسان تحریک 37:37] حالانکہ وہ لے کر آیا ہے حق اور اس نے تصدیق کی ہے (پہلے) رسولوں کی۔
    [قران آسان تحریک 37:38] لازمًا تم چکھنے والے ہومزا دردناک عذاب کا۔
    [قران آسان تحریک 37:39] اور نہیں بدلہ دیا جارہا ہے تم کو مگر انہی (اعمال) کا جو تم کرتے رہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 37:40] سوائے اللہ کے دن بندوں کے جنہیں اس نے (اپنے لیے)خاص کر دیا ہے۔
    [قران آسان تحریک 37:41] ان کے لیے رزق ہوگا جانا بوجھا۔
    [قران آسان تحریک 37:42] (یعنی) پھل اور میوے اور وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 37:43] نعمت بھری جنتوں میں۔
    [قران آسان تحریک 37:44] مسندوں پر آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 37:45] پھرائے جائیں گے ان کے درمیان جام (شراب کے) چشموں سے بھر بھر کر۔
    [قران آسان تحریک 37:46] چمکتی ہوئی جو مزیدار ہوگی پینے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 37:47] نہ اس میں خمار ہوگا اور نہ وہ اسے پی کر بہکیں گے۔
    [قران آسان تحریک 37:48] اور ان کے پاس ہوں گی حوریں نیچی نگاہوں اور خوبصورت آنکھوں والی۔
    [قران آسان تحریک 37:49] (اتنی نازک) جیسے انڈے (کے چھلکے) کے اندر چھپی ہوئی جھلی۔
    [قران آسان تحریک 37:50] پھر متوجہ ہوکر ایک دوسرے کی طرف حالات پوچھیں گے۔
    [قران آسان تحریک 37:51] کہے گا ایک کہنے والا ان میں سے دراصل تھا میرا ایک ہم نشیں۔
    [قران آسان تحریک 37:52] جو کہا کرتا تھا کیا واقعی تم بھی (ایسی باتوں کو) باور کرنے والوں میں سے ہو۔
    [قران آسان تحریک 37:53] کیا جب ہم مرچکے ہوں گے اور ہوجائیں گے مٹی اور ہڈیاں تو کیا پھر بھی ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟۔
    [قران آسان تحریک 37:54] وہ پوچھے گا کیا تمہیں کچھ خبر ہے (کہ وہ کہاں ہے)؟۔
    [قران آسان تحریک 37:55] پھر (جب) وہ خود جھانک کر دیکھے گا تو اسے لے گا جہنم کے وسط میں۔
    [قران آسان تحریک 37:56] اور اس سے کہے گا اللہ کی قسم قریب تھا کہ تو مجھے ہلاک کردیتا۔
    [قران آسان تحریک 37:57] اور اگر نہ ہوتا فضل میرے رب کا تو ہوتا میں بھی (آج) ان لوگوں میں جو پکڑے ہوئے آئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:58] کیا یہ واقعہ نہیں ہے کہ اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 37:59] سوائے اس موت کے جو ہمیں پہلے آچکی ہے اور نہ ہمیں عذاب دیا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 37:60] بلاشبہ یہی ہے بہت بڑی کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 37:61] ایسی ہی کامیابی کے لیے چاہیے کہ عمل کریں عمل کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 37:62] کیا یہ بہتر ہے ضیافت کے لحاظ سے یا زَقُّوم کا درخت؟۔
    [قران آسان تحریک 37:63] ہم نے بنایا ہے اسے آزمائش ظالموں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 37:64] یقینا وہ ایک درخت ہے جو نکلتا ہے جہنم کی تہ سے۔
    [قران آسان تحریک 37:65] اس کے شگوفے ایسے ہیں گویا کہ وہ ناگ کے پھن ہیں۔

  8. #20
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 37:66] چنانچہ انہیں کھانا ہوگا اسی کو اور بھرنے ہوں گے اسی سے اپنے پیٹ۔
    [قران آسان تحریک 37:67] پھر یقینا ان کے لیے ہوگا اس پر پینے کے لیے کھولتا ہوا پانی۔
    [قران آسان تحریک 37:68] پھر ان کی واپسی جہنم ہی کی طرف ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 37:69] یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے پایا اپنے باپ دادا کو گمراہ۔
    [قران آسان تحریک 37:70] اور اب وہ ان کے نقشِ قدم پر دوڑے چلے جارہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:71] حالانکہ گمراہ ہوچکی ہے ان سے قبل، پہلوں کی اکثریت۔
    [قران آسان تحریک 37:72] اور بلاشبہ بھیجے تھے ہم نے ان میں بھی متنبہ کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 37:73] سو دیکھ لو کیا ہوا انجام ان لوگوں کا جنہیں متنبہ کردیا گیا تھا۔
    [قران آسان تحریک 37:74] مگر (بچے اس انجامِ بد سے) اللہ کے وہ بندے جنہیں اُس نے (اپنے لیے) خاس کرلیا تھا۔
    [قران آسان تحریک 37:75] اور بے شک پکارا تھا ہمیں نوح نے تو دیکھو کتنے اچھے ہیں ہم پکارسننے والے۔
    [قران آسان تحریک 37:76] اور نجات دی ہم نے اسے اور اس کے گھروالوں کو بلائے عظیم سے۔
    [قران آسان تحریک 37:77] اور کیا ہم نے اس کی نسل کو ایسا کہ وہی باقی رہے۔
    [قران آسان تحریک 37:78] اور باقی رکھا ہم نے اس کے لیے پچھلی نسلوں میں۔
    [قران آسان تحریک 37:79] یہ کہ "سلام ہو نوح پر" دنیاوالوں میں۔
    [قران آسان تحریک 37:80] بالشبہ ہم اسی طرح جزادیتے ہیں اچھا او رمعیاری کام کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 37:81] یقینا وہ تھا ہمارے مومن بندوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 37:82] پھر غرق کردیا ہم نے باقی سب کو۔
    [قران آسان تحریک 37:83] اور بے شک اسی کے طریقے پر چلنے والوں میں سے تھا ابراہیم۔
    [قران آسان تحریک 37:84] جب آیا وہ اپنے رب کے حضور قلبِ سلیم لے کر۔
    [قران آسان تحریک 37:85] جب کہا تھا اس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کیا ہیں یہ جن کی تم عبادت کرتے ہو؟۔
    [قران آسان تحریک 37:86] کیا خودساختہ خداؤں کے ۔ اللہ کو چھوڑ کر۔ طالب ہو تم؟۔
    [قران آسان تحریک 37:87] سو کیا گمان ہے تمہارا رب العالمین کے بارے میں؟۔
    [قران آسان تحریک 37:88] پھر ڈالی اس نے ایک نگاہ ستاروں پر۔
    [قران آسان تحریک 37:89] اور کہا میری تو طبیعت خراب ہے۔
    [قران آسان تحریک 37:90] سو واپس چلے گئے وہ اسے چھوڑ کر الٹے پاؤں۔
    [قران آسان تحریک 37:91] پھر چپکے سے جاگھسے ابراہیم ان کے معبودوں کے پاس اور کہا تم کھاتے کیوں نہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 37:92] تمہیں کیا ہوا ہے تم بولتے نہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 37:93] پھر پل پڑے ان پر مارتے ہوئے داہنے ہاتھ سے۔
    [قران آسان تحریک 37:94] پھر آئے وہ لوگ ابراہیم کے پاس دوڑتے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 37:95] ابراہیم نے کہا کیا پوجتے ہو تم انہیں جنہیں تراشتے ہو تم خود ہی؟۔
    [قران آسان تحریک 37:96] حالانکہ اللہ نے پیدا کیا ہے تم کو بھی اور ان چیزوں کو بھی جو تم بناتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 37:97] انہوں نے کہا تیار کرو ابراہیم کے لیے ایک الاؤ اور ڈال دو اسے دہکتی ہوئی آگ میں۔
    [قران آسان تحریک 37:98] سو ارادہ کیا انہوں نے اس کے ساتھ چال چلنے کا سو ہم نے انہیں نیچا دکھا دیا۔
    [قران آسان تحریک 37:99] اور (آگ سے نکلنے کے بعد) ابراہیم نے کہا میں جارہا ہوں اپنے رب کی طرف، وہ ضرور میری رہنمائی کرے گا۔
    [قران آسان تحریک 37:100] اے میرے رب! عطا کر تو مجھے (بیٹا) جو صالحین میں سے ہو۔
    [قران آسان تحریک 37:101] سو بشارت دی ہم نے اسے ایک بردبار لڑکے کی۔
    [قران آسان تحریک 37:102] چنانچہ جب پہنچ گیا وہ ان کے ساتھ دوڑ دھوپ (کی عمر) کو تو کہا ابراہیم نے اے بیٹھے! میں دیکھتا ہوں خواب میں کہ میں تمہیں ذبح کررہا ہوں تو سوچ کر بتاؤ تمہارا کیا خیال ہے؟ بیٹے نے کہا: ابا جان! کرڈالیے وہ کام جس کا آپ کو حکم دیا جارہا ہے ضرور پائیں گے آپ مجھے انشاء اللہ صابروں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 37:103] پھر جب سرتسلیم خم کردیا ان دونوں نے اور لٹادیا اسے ابراہیم نے ماتھے کے بل۔
    [قران آسان تحریک 37:104] ندا دی ہم نے اسے اے ابراہیم!۔
    [قران آسان تحریک 37:105] بلاشبہ سچ کردکھایا تم نے اپنا خواب، بے شک ہم ایسی ہی جزا دیتے ہیں اچھا اور معیاری کام کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 37:106] بلاشبہ یہی تھی ایک کھلی آزمائش۔
    [قران آسان تحریک 37:107] اور فدیہ میں دے کر اس کے ایک بڑی قربانی (ہم نے اسے چھڑالیا)۔
    [قران آسان تحریک 37:108] اور باقی رکھا ہم نے ان کے لیے پچھلی نسلوں میں۔
    [قران آسان تحریک 37:109] یہ کہ --سلام ہو ابراہیم پر -- ۔
    [قران آسان تحریک 37:110] ایسی ہی جزا دیتے ہیں ہم اچھا اور معیاری کام کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 37:111] بلاشبہ وہ تھا ہمارے مومن بندوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 37:112] اور بشارت دی ہم نے اسے اسحٰق کی جو نبی ہوگا صالحین میں سے۔
    [قران آسان تحریک 37:113] اور برکت دی ہم نے اسے اور اسحٰق کو اور ان دونوں کی نسل میں ہے کوئی تو محسن اور کوئی اپنی جان پر کھلا ظلم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 37:114] اور بلاشبہ احسان کیا ہم نے موسیٰ اور ہارون پر بھی۔





  9. #21
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 37:115] اور نجات دلائی ہم نے ان دونوں کو اور ان کی قوم کو بلائے عظیم سے۔
    [قران آسان تحریک 37:116] اور مدد کی ہم نے ان کی، سو ہوکر رہے وہی غالب۔
    [قران آسان تحریک 37:117] اور دی ہم نے ان کو ایک کتاب، ہر بات واضح کرنے والی۔
    [قران آسان تحریک 37:118] اور دکھائی ہم نے انہیں راہِ راست۔
    [قران آسان تحریک 37:119] اور باقی رکھا ہم نے ان دونوں کے لیے پچھلی نسلوں میں۔
    [قران آسان تحریک 37:120] یہ کہ -- سلام ہو موسٰیؑ اور ہارونؑ پر --
    [قران آسان تحریک 37:121] بلاشبہ ہم ایسی ہی جزا دیتے ہیں اچھا اور معیاری کام کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 37:122] اور یقینا وہ دونوں تھے ہمارے مومن بندوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 37:123] اور بلاشبہ الیاسؑ بھی رسولوں میں سے تھا۔
    [قران آسان تحریک 37:124] جھب کہا اس نے اپنی قوم سے تم لوگ ڈرتے کیوں نہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 37:125] کیا عبادت کرتے ہو تم بعل کی اور چھوڑ دیتے ہو احسن الخالقین کو۔
    [قران آسان تحریک 37:126] یعنی اللہ کو جورب ہے تمہارا اور رب ہے تمہارے اگلے پچھلے آباء اجداد کا بھی۔
    [قران آسان تحریک 37:127] تو جھٹلا دیا انہوں نے اسے چنانچہ وہ اب (سزا کے لیے) پیش کیے جانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:128] بجز اللہ کے ان بندوں کے جنہیں اس نے (اپنے لیے) خاس کرلیا ہے۔
    [قران آسان تحریک 37:129] اور باقی رکھا ہم نے اس کے لیے پچھلی نسلوں میں۔
    [قران آسان تحریک 37:130] یہ کہ "سلام ہو الیاس پر"۔
    [قران آسان تحریک 37:131] بلاشبہ ہم ایسی ہی جزا دیتے ہیں اچھا اور معیاری کام کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 37:132] اور یقینا وہ تھا ہمارے مومن بندوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 37:133] اور بلاشبہ لوط بھی رسولوں میں سے تھا۔
    [قران آسان تحریک 37:134] (یاد کرو) جب نجات دی ہم نے اسے اور اس کے سب گھروالوں کو۔
    [قران آسان تحریک 37:135] سوائے ایک بڑھیا کے جو تھی پیچھے رہ جانے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 37:136] پھر تباہ و برباد کردیا ہم نے باقی سب کو۔
    [قران آسان تحریک 37:137] اور بے شک تم گزرتے ہو ان کے پاس سے صبح کے وقت بھی۔
    [قران آسان تحریک 37:138] اور شام کے وقت بھی۔ کیا پھر بھی تم نہیں سمجھتے؟۔
    [قران آسان تحریک 37:139] اور بالاشبہ یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھا۔
    [قران آسان تحریک 37:140] (یاد کرو) جب بھاگ نکلا وہ ایک بھری ہوئی کشتی کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 37:141] پھر شریک ہوا قرعہ اندازی میں اور ہار گیا۔
    [قران آسان تحریک 37:142] چنانچہ نگل لیا اسے مچھلی نے اور ٹھہرا وہ قابلِ ملامت۔
    [قران آسان تحریک 37:143] سو اگر نہ ہوتی یہ بات کہ تھا وہ تسبیح کرنے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 37:144] تو ضرور رہ جاتا مچھلی کے پیٹ میں روزِ قیامت تک۔
    [قران آسان تحریک 37:145] پھر پھینک دیا ہم نے اسے ایک چٹیل میدان میں جبکہ وہ سقیم حالت میں تھا۔
    [قران آسان تحریک 37:146] اور اگادیا ہم نے اس کے اوپر درخت بیلدار۔
    [قران آسان تحریک 37:147] اور رسول بناکر بھیجا تھا ہم نے اسے ایک لاکھ یا اس سے کچھ زائد لوگوں کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 37:148] سو وہ ایمان لے آئے اور فائدہ پہنچایا ہم نے انہیں ایک مدت تک۔
    [قران آسان تحریک 37:149] سو ذرا پوچھیے ان لوگوں سے کیا (یہ صحیح ہے کیا تیرے رب کی تو ہیں بیٹیاں اور ان کے لیے بیٹے؟۔
    [قران آسان تحریک 37:150] یا یہ بات بھی کہ بنایا ہے ہم نے فرشتوں کو عورتیں اور یہ لوگ اس کے گواہ ہیں۔

  10. #22
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 37:151] خوب سن لو کہ یقینا نہ ان کی من گھڑت بات ہےجو یہ کہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:152] کہ اللہ اولاد رکھتا ہے اور یقینا یہ جھوٹے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:153] کیا اس نے منتخب کیا ہے بیٹیوں کو بیٹوں پر؟۔
    [قران آسان تحریک 37:154] کیا ہوگیا ہے تمہیں! تم کیسے حکم لگا رہے ہو!
    [قران آسان تحریک 37:155] کیا تم غور نہیں کرتے؟۔
    [قران آسان تحریک 37:156] کیا ہے تنمہارے پاس (اپنی ان باتوں کے لیے ) کوئی کھلی سند؟۔
    [قران آسان تحریک 37:157] اچھا، تو لاؤ اپنی کتاب اگرتم سچے ہو۔
    [قران آسان تحریک 37:158] اور بنارکھا ہے انہوں نے اللہ کے اور پوشیدہ مخلوق (فرشتوں) کے درمیان رشتہ۔ حالانکہ خوب جانتے ہیں فرشتے کہ یہ لوگ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:159] (اور وہ کہتے ہیں کہ) پاک ہے اللہ کی ذات ان باتوں سے جو یہ بناتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:160] اس سزا سے بچیں گے اللہ کے وہ بندے جنہیں اس نے (اپنے لیے) خاص کرلیا ہے۔
    [قران آسان تحریک 37:161] بلاشبہ تم اور یہ، جن کی تم عبادت کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 37:162] نہیں ہو تم سب اللہ کے خلاف (کسی کو) بہکانے والے۔
    [قران آسان تحریک 37:163] سوائے اس کے جو جانے والا ہو جہنم میں۔
    [قران آسان تحریک 37:164] اور نہیں ہے ہم میں سے کوئی، مگر ہے اس کا ایک مقام مقرر۔
    [قران آسان تحریک 37:165] اور بلاشبہ ہم ہی ہیں جو صف بستہ کھڑے رہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:166] اور ہم ہی ہیں جو اس کی تسبیح کرتے رہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:167] اور اگرچہ یہ کہا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 37:168] کاش! ہوتی ہمارے پاس بھی کوئی کتابِ نصیحت جو ملی تھی پہلے لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 37:169] تو ضرور ہوتے ہم اللہ کے خاص بندے۔
    [قران آسان تحریک 37:170] (لیکن جب وہ آگئی) تو انکار کردیا انہوں نے اس کے ماننے سے سو عنقریب انہیں معلوم ہوجا ئے گا (اس روش کا نتیجہ)۔
    [قران آسان تحریک 37:171] اور بلاشبہ پہلے ہوچکا ہے ہمارا فیصلہ اپنے ان بندوں کے بارے میں جنہیں ہم نے رسول بناکر بھیجا۔
    [قران آسان تحریک 37:172] کہ یقینا ان کی ضرور مدد کی جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 37:173] اور یقینا ہمارے ہی لشکر ضرور غالب ہوکر رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 37:174] پس (اے نبی) انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو کچھ مدت کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 37:175] اور دیکھتے رہو انہیں، سو عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے۔
    [قران آسان تحریک 37:176] کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچارہے ہیں؟۔
    [قران آسان تحریک 37:177] پھر جب وہ آ اترے گا ان کے صحن میں تو بہت برا ہوگا حال ان لوگوں کا جنہیں متنبہ کیا جارہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 37:178] لہٰذا انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو کچھ مدت کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 37:179] او ردیکھتے رہو سو عنقریب یہ بھی دیکھ لیں گے۔
    [قران آسان تحریک 37:180] پاک ہے تیرا رب جو مالک ہے عزت کا ان تمام باتوں سے جو یہ بنارہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 37:181] اور سلام ہے رسولوں پر۔
    [قران آسان تحریک 37:182] اور ساری تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جو رب ہے سب جہانوں کا۔

  11. #23
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 38:ص
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 38:1] صاد۔ قسم ہے قرآن کی جو نصیحت سے پر ہے۔
    [قران آسان تحریک 38:2] مگر یہ لوگ جو ماننے سے انکار کررہے ہیں سخت تکبر اور ضد میں مبتلا ہیں۔
    [قران آسان تحریک 38:3] کتنی ہی ہلاک کرچکے ہیں ہم ان سے پہلے قومیں تو (عذاب کے وقت) وہ فریاد کرنے لگے، مگر نہیں تھا وہ وقت بچنے کا۔
    [قران آسان تحریک 38:4] اور انہیں تعجب ہوا اس بات پر کہ آیا ان کے پاس ایک ڈرانے والا جو انہی میں سے ہے اور کہا منکرین نے کہ یہ ہے جادودگر، سخت جھوٹا۔
    [قران آسان تحریک 38:5] کیا بنا ڈالا ہے اس نے سارے معبودوں کی جگہ ایک معبود؟ بلاشبہ یہ تو ایک بہت ہی عجیب بات ہے۔
    [قران آسان تحریک 38:6] اور نکل گئے ان کے سردار (یہ کہتے ہوئے) کہ چلو اور ڈٹے رہو اپنے معبودوں (کی عبادت) پر بلاشبہ یہ (کہ الہٰ ایک ہے) ایسی بات ہے جس کا کچھ اور مقصد ہے۔
    [قران آسان تحریک 38:7] نہ سنی ہم نے کوئی ایسی بات زمانۂ قریب کی ملّت میں، نہیں ہے یہ مگر ایک من گھڑت بات۔
    [قران آسان تحریک 38:8] کیا نازل کیا گیا ہے صرف اسی پر یہ ذکر ہم سب میں سے؟ واقعہ یہ ہے کہ یہ لوگ شک میں مبتلا ہیں میری یاد دہانی کے بارے میں، اصل بات یہ ہے (یہ باتیں اس لیے بنارہے ہیں کہ) ابھی نہیں چکھا انہوں نے مزا عذاب کا۔
    [قران آسان تحریک 38:9] کیا ہیں ان کے پاس خزانے تیرے رب کی رحمت کے جو ہے زبردست اور بہت زیادہ عطاکرنے والا؟۔
    [قران آسان تحریک 38:10] یا کیا ہے ان کی بادشاہی آسمانوں اور زمین پر اور ان چیزون پر جو ان کے درمیان ہیں؟ اچھا تو انہیں چاہیے کہ یہ چڑھ کر دیکھیں عالم اسباب (کی بلندیوں) پر۔
    [قران آسان تحریک 38:11] یہ بھی تو ایک لشکر ہے چھوٹا سا جو اسی جگہ شکست کھاجائے گا (جس طرح) دوسرے اسی قسم کے لشکروں نے (شکست کھائی)۔
    [قران آسان تحریک 38:12] جھٹلایا تھا ان سے پہلے قومِ نوح، عاد او رمیخوں والے فرعون نے۔
    [قران آسان تحریک 38:13] اور ثمود اور قومِ لوط اور ایکہ والوں نے، یہی وہ لشکر تھے (جنہوں نے شکست کھائی)۔
    [قران آسان تحریک 38:14] نہیں تھے یہ سب مگر جھٹلایا تھا اُنہوں نے اللہ کے رسولوں کو تو چسپاں ہوگیا ان پر فیصلہ میرے عذاب کا۔
    [قران آسان تحریک 38:15] اور نہیں انتظار کررہے یہ (مکہ والے بھی) مگر ایک چنگھاڑ کا، نہ ہوگا جس کے بعد کوئی دھماکہ۔
    [قران آسان تحریک 38:16] اور یہ کہتے ہیں اے ہمارے رب! جلدی سے دے دے تو ہمیں ہمارا حصہ یومِ حساب سے پہلے ہی۔
    [قران آسان تحریک 38:17] (اے نبی) صبر کرو ان (باتوں) پر جو یہ کہتے ہیں اور بیان کرو (ان کے سامنے) ہمارے بندے داؤد (کا قصہ) جو بڑی قوتوں کا مالک تھا، بلاشبہ وہ اپنے رب کی طرف کثرت سے رجوع کرنے والا تھا۔
    [قران آسان تحریک 38:18] ہم نے مسخر کررکھا تھا پہاڑوں کو اس کے ساتھ تسبیح کرتے تھے وہ شام کے وقت اور صبح کے وقت۔
    [قران آسان تحریک 38:19] اور پرندے سمٹ آتے تھے۔ یہ سب کے سب اس کی طرف متوجہ ہوجاتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 38:20] اور مستحکم کردی تھی ہم نے اس کی حکومت اور عطا کی تھی ہم نے اسے حکمت اور فیصلہ کن بات کہنے کی صلاحیت۔


  12. #24
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 38:21] اور کیا پہنچی ہے تمہیں خبر مقدمے والوں کی۔ جب دیوار پھاند کر گھس آئے تھے وہ محراب میں۔
    [قران آسان تحریک 38:22] جب پہنچے وہ داؤدؑ کے پاس تو وہ گھبراگئے انہیں دیکھ کر، انہوں نے کہا ڈریے نہیں، ہم مقدمے کے دو فریق ہیں زیادتی کی ہے ہم میں سے ایک نے دوسرے پر، سو فیصلہ دیجیے ہمارے درمیان ٹھیک ٹھیک اور بے انصافی نہ کیجیے اور ہماری رہنمائی کیجیے راہِ راست کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 38:23] واقعہ یہ ہے کہ یہ میرا بھائی ہے۔ اس کی ہیں ننانویں دنبیاں اور میری ہے ایک ہی دنبی۔ اب یہ کہتا ہے وہ بھی میری حوالے کردے اور اس نے مجھے باتوں سے دبالیا ہے۔
    [قران آسان تحریک 38:24] داؤد نے کہا بلاشبہ ظلم کیاہے اس نے تم پر، مطالبہ کر کے تیری دُنبی کو (ملالینے کا) اپنی دنبیوں میں۔ اور واقعہ یہ ہے کہ بہت سے مل جل کر ساتھ رہنے والے زیادیتاں کرتے رہتے ہیں ایک دوسرے پر سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور کیے انہون نے نیک عمل اور بہت ہی کم ہیں ایسے لوگ۔ اور سمجھ گیا داؤد کہ دراصل ازمائش کی ہے ہم نے اس کی سو اس نے معافی مانگی اپنے رب سے اور گرگیا سجدے میں اور رجوع کرلیا۔
    [قران آسان تحریک 38:25] تو معاف کردیا ہم نے اس کا یہ قصور۔ اور بلاشبہ اسے ہمارے ہاں حاصل ہے قرب اور بہتر انجام۔
    [قران آسان تحریک 38:26] اے داؤد! ہم نے بنایا ہے تم کو خلیفہ زمین میں تو فیصلہ کرو لوگوں کے درمیان حق کے ساتھ اور نہ پیروی کرنا خواہشِ نفس کی کیونکہ وہ تم کو بھٹکادے گی اللہ کی راہ سے۔ یقینا جو لوگ بھٹک جاتے ہیں اللہ کی راہ سے ان کے لیے ہے سخت عذاب اس بنا پر کہ وہ بھول گئے یومِ حساب کو۔
    [قران آسان تحریک 38:27] اور نہیں پیدا کیا ہے ہم نے آسمان اور زمین کو اور اس کو جو ان کے درمیان ہے بے مقصد۔ یہ گمان ہے ان لوگوں کا جو کافر ہیں۔ سوبربادی ہے ان لوگوں کے لیے جو کافر ہیں (کہ جلیں گے وہ) آگ میں۔
    [قران آسان تحریک 38:28] کیا ہم کرسکتے ہیں ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل ان لوگوں کی طرح جنہوں نے فساد مچایا زمین میں، یا ہم کرسکتے ہیں متقیوں کو فاجروں کی مانند؟۔
    [قران آسان تحریک 38:29] یہ کتاب جسے نازل کیا ہے ہم نے تمہاری طرف بڑی برکت والی ہے اور (نازل کی ہے) اس غرض سے کہ غور و فکر کریں اس کی آیات پر اور نصیحت حاصل کریں (اُس سے) عقل و شعور رکھنے والے۔
    [قران آسان تحریک 38:30] اور عطا کیا ہم نے داؤد کو سلیمان (جیسا بیٹا)، بہت اچھا بندہ بلاشبہ وہ اپنے رب کی طرف کثرت سے رجوع کرنے والا تھا۔
    [قران آسان تحریک 38:31] (یہ واقعہ قابلِ ذکر ہے کہ) جب پیش کیے گئے اس کے سامنے شام کے وقت خوب سَدھے ہوئے گھوڑے۔
    [قران آسان تحریک 38:32] تو اس نے کہا میں نے دوست رکھا ہے مال کی محبت کو اپنے رب کی یاد کی وجہ سے، یہاں تک کہ جب وہ (گھوڑے) نظروں سے اوجھل ہوگئے۔
    [قران آسان تحریک 38:33] تو (اس نے حکم دیا) واپس لاؤ میرے پاس پھر لگا ہاتھ پھیرنے ان کی پنڈلیوں پر اور گردنوں پر۔
    [قران آسان تحریک 38:34] اور بلاشبہ آزمائش میں ڈالا ہم نے سلیمان کو بھی اور ڈال دیا اس کی کرسی پر ایک جسد پھر اس نے رجوع کیا۔
    [قران آسان تحریک 38:35] (اس وقت) سلیمان نے دعا کی: اے میرے مالک! مجھے معاف کردے اور عطا فرما تو مجھے ایسی حکومت جو نہ سزاوار ہو کسی کو میرے بعد۔ بلاشبہ تو ہی ہے سب سے زیادہ عطافرمانے والا۔

Page 2 of 4 FirstFirst 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •