Page 3 of 4 FirstFirst 1234 LastLast
Results 25 to 36 of 42

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:31to40

  1. #25
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 38:36] چنانچہ ہم نے مسخر کردیا اس کے لیے ہوا کو جو چلتی تھی اس کے حکم سے نرمی کے ساتھ جہاں وہ پہنچنا چاہتا تھا۔
    [قران آسان تحریک 38:37] اور (مسخر کردیا ہم نے) سرکش جنوں کو جو نہایت ماہر معمار اور غوطہ خور تھے۔
    [قران آسان تحریک 38:38] اور کچھ دوسرے بھی جو جکڑے رہتے تھے بیڑیوں میں۔
    [قران آسان تحریک 38:39] (اور ہم نے کہا) یہ ہماری بخشش ہے سو بان تو جسے چاہے دے اور جس سے چاہے روک لے۔ کوئی حساب نہیں۔
    [قران آسان تحریک 38:40] اور بے شک اس کے لیے ہے ہمارے ہاں مقامِ تقرب اور بہترین انجام۔
    [قران آسان تحریک 38:41] اور ذکر کرو ہمارے بندے ایوب کا۔ جب پکارا اس نے اپنے رب کو کہ بے شک ڈال دیا ہے مجھے شیطان نے تکلیف میں اور عذاب میں۔
    [قران آسان تحریک 38:42] (ہم نے اسے حکم دیا کہ) مارو زمین پر اپنا پاؤں یہ رہا غسل کرنے کا ٹھنڈا (پانی) اور پینے کا۔
    [قران آسان تحریک 38:43] اور عطا کردیے ہم نے اسے اس کے اہل و عیال اور اتنے ہی مزید ان کے ساتھ اپنی رحمتِ خاص سے تاکہ یاد دہانی ہو عقل و شعور رکھنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 38:44] اور (ہم نے کہا) پکڑو اپنے ہاتھ میں تنکوں کا گٹھا اور مارو اس سے اور اپنی قسم نہ توڑو۔ بلاشبہ پایا ہم نے اُسے صبر کرنے والا، بہترین بندہ۔ اور یقینا تھا وہ بہت زیادہ رجوع کرنے والا (اپنے رب کی طرف)۔
    [قران آسان تحریک 38:45] اور ذکر کرو ہمارے بندوں ابراہیمؑ، اسحاقؑ اور یعقوبؑ کا جو تھے بڑی قوتِ عمل رکھنے والے اور صاحبِ بصیرت۔
    [قران آسان تحریک 38:46] یقینا ہم نے انہیں برگزیدہ کیا تھا ایک خاص صفت کی بنا پر جو دارِ آخرت کی یاد تھی۔
    [قران آسان تحریک 38:47] اور بلاشبہ وہ ہمارے ہاں چنے ہوئے نیک بندوں میں ہیں۔
    [قران آسان تحریک 38:48] اور ذکر کرو اسمٰعیلؑ کا اور الیسعؑ کا اور ذوالکفلؑ کا۔ اور یہ سب نیک بندوں میں سے تھے۔
    [قران آسان تحریک 38:49] یہ ایک ذکر تھا۔ اور بے شک متقیوں کے لیے ہے بہترین ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 38:50] جنتیں ہمیشہ رہنے والی، کھلے ہوئے ہوں گے ان کے لیے ان کے دروازے۔
    [قران آسان تحریک 38:51] وہ تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے ان جنتوں میں اور طلب کررہے ہوں گے وہاں ڈھیروں لزیذ پھل اور مشروبات۔
    [قران آسان تحریک 38:52] اور اُن کے پاس ہوں گی شرمیلی اور ہم سن (حوریں)۔
    [قران آسان تحریک 38:53] یہ ہے وہ جس کا وعدہ کیا گیا تھا تم سے کہ ملے گا حساب کے دن۔
    [قران آسان تحریک 38:54] بے شک یہ ہے ہمارا رزق جو کبھی ختم نہ ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 38:55] یہ (تو ہے متقیوں کا انجام)۔ اور بلاشبہ سرکشوں کے لیے ہے بدترین ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 38:56] یعنی جہنم، جھلسائے جائیں گے وہ اس میں، پس یہ ہے بہت ہی بری قیام گاہ۔
    [قران آسان تحریک 38:57] یہ ہے عذاب پس وہ چکھیں مزا اس کا بصورت کھولتے ہوئے پانی اور پیپ لہو کے۔
    [قران آسان تحریک 38:58] اور اس کے علاوہ اسی قسم کے دوسرے عذاب۔
    [قران آسان تحریک 38:59] (جب یہ جہنم میں ڈالے جائیں گے تو کہا جائے گا) یہ ایک لشکر ہے جو گھسا چلا آرہا ہے تمہارے پاس، کوئی خوش آمدید نہیں ان کے لیے۔ بے شک یہ جھلسنے والے ہیں آگ میں۔
    [قران آسان تحریک 38:60] (اور دوسرے) کہیں گے نہیں بکہ تم ہی (جھلسائے جاؤ گے) کوئی خیر مقدم نہیں تمہارے لیے، یہ تم ہی ہو جو ہمارے آگے لائے ہو یہ انجام سو بہت ہی بری ہے یہ جائے قرار۔
    [قران آسان تحریک 38:61] وہ کہیں گے ہمارے مالک! جو آگے لایا ہے ہمارے یہ مصیبت سو دے تو اُسے عذاب دگنا جہنم کا۔
    [قران آسان تحریک 38:62] اور وہ کہیں گے کیا بات ہے نہیں دیکھتے ہم ان لوگوں کو (یہاں) کہ ہم سمجھتے تھے ان کو برے لوگوں میں سے؟۔
    [قران آسان تحریک 38:63] کیا بنا رکھا تھا ہم نے (یونہی) ان کا مذاق یا چوک گئی ہیں ان کو دیکھنے سے ہماری آنکھیں۔
    [قران آسان تحریک 38:64] بلاشبہ یہ سچ ہے، (اسی طرح کے) جھگڑے ہوں گے اہلِ دوزخ میں۔
    [قران آسان تحریک 38:65] ان سے کہیے! میں تو بس خبردار کرنے والا ہوں، اور نہیں ہے کوئی معبود سوائے اللہ کے جویکتا ہے، سب پر غالب ہے۔

  2. #26
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 38:66] مالک ہے آسمانوں کا، زمین کا اور ان سب چیزوں کا جو ان کے درمیان ہیں۔ وہ ہے زبردست اور بہت درگزر کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 38:67] ان سے کہو یہ ایک بڑی خبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 38:68] جسے سن کر تم منہ موڑ رہے ہو۔
    [قران آسان تحریک 38:69] نہیں تھی مجھے کچھ خبر عالمِ بالا کی جب (وہاں) یہ جھگڑ رہے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 38:70] نہیں وحی کی جارہی ہیں (یہ باتیں) میری طرف مگر صرف اس لیے کہ میں کھلا کھلا خبردار کرنے والا ہوں۔
    [قران آسان تحریک 38:71] جب کہا تیرے رب نے فرشتوں سے کہ میں پیدا کرنے والا ہوں ایک بشر مٹی سے۔
    [قران آسان تحریک 38:72] پھر جب میں اسے مکمل کردوں اور پھونک دوں اس میں اپنی روح تو گرجانا تم اس کے آگے سجدہ کرتے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 38:73] چنانچہ سجدے میں گرگئے فرشتے سب کے سب اکٹھے۔
    [قران آسان تحریک 38:74] سوائے ابلیس کے۔ اس نے اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور ہوگیا کافروں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 38:75] فرمایا: اے ابلیس! کس چیز نے روکا تجھے سجدہ کرنے سے اس کو جسے پیدا کیا ہے میں نے اپنے ہاتھوں سے۔ کیا تو، گھمنڈ کررہا ہے یا تو کوئی برتر ہستی ہے؟۔
    [قران آسان تحریک 38:76] اس نے کہا میں بہتر ہوں اس سے۔ پیدا کیا ہے تو نے مجھے آگ سے اور پیدا کیا ہے اسے مٹی سے۔
    [قران آسان تحریک 38:77] فرمایا: اچھا تو نکل جا یہاں سے بلاشُبہ تو ہے ہی مردود۔
    [قران آسان تحریک 38:78] اور یقینا تجھ پر ہے میری لعنت روزِ جزا تک۔
    [قران آسان تحریک 38:79] وہ بولا اے میرے رب! اچھا تو، مہلت دے تو مجھے اس دن تک کے لیے جب سب دوبارہ اٹھائے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 38:80] ارشاد ہوا! اچھا تو تجھے مہلت ہے۔
    [قران آسان تحریک 38:81] اس دن تک جس کا وقت مقرر ہے۔
    [قران آسان تحریک 38:82] اس نے کہا سو قسم ہے تیری عزت کی میں بہکا کر رہوں گےا ان سب کو۔
    [قران آسان تحریک 38:83] سوائے تیرے ان بندوں کے جنہیں تونے (اپنے لیے) خاص کرلیا ہے۔
    [قران آسان تحریک 38:84] ارشاد ہوا: تو حق یہ ہے اور میں حق ہی کہا کرتا ہوں۔
    [قران آسان تحریک 38:85] --کہ میں ضرور بھروں گا جہنم تجھ سے اور ان سے جو پیروی کریں تیری ان میں سے ۔ سب سے --۔
    [قران آسان تحریک 38:86] (اے نبی) ان سے کہہ دیجیے نہیں مانگتا میں تم سے اس خدمت پر کوئی اجر اور نہیں ہوں میں بناوٹ کرنے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 38:87] نہیں ہے یہ قرآن مگر ایک نصیحت تمام جہاں والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 38:88] اور یقینا معلوم ہوجائے گی تمہیں قرآن کی دی ہوئی خبر کی حقیقت کچھ مدت کے بعد۔

  3. #27
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 39:الزمر

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 39:1] نزول اس کتاب کا اللہ کی طرف سے ہے جو زبردست اور حکمتوں والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 39:2] بلاشبہ ہم ہی نے نازل کی ہے تمہاری طرف یہ کتاب برحق سو عبادت کرو اللہ کی خالص کرتے ہوئے اسی کے لیے اپنی مکمل اطاعت۔
    [قران آسان تحریک 39:3] جان لو! اللہ ہی کا حق ہے خالص عبادت و اطاعت۔ اور وہ لوگ جنہوں نے بنارکھے ہیں اس کے سوا دوسرے سرپرست۔ (اور کہتے ہیں) کہ نہیں عبادت کرتے ہم ان کی مگر اس غرض سے کہ پہنچادیں وہ ہمیں قریب اللہ کے کسی درجے میں۔ بےشک اللہ فیصلہ کرے گا ان کے درمیان ان سب باتوں کا جن میں وہ اختلاف کررہے ہیں۔ بلاشبہ اللہ نہیں راہ دکھاتا ایسے شخص کو جو ہو جھوٹا اور منکرِ حق۔
    [قران آسان تحریک 39:4] اگر چاہتا اللہ کہ بنائے کوئی بیٹا تو منتخب کرلیتا اپنی مخلوق میں سے جسے چاہتا۔ پاک ہے اس کی ذات (ایسی باتوں سے)۔ وہ تو اللہ ہے جو یکتا ہے اور سب پر غالب ہے۔
    [قران آسان تحریک 39:5] اسی نے پیدا کیے ہیں آسمان و زمین برحق، وہی لپیٹتا ہے رات کو دن پر اور لپیٹتا ہے دن کو رات پر اور مسخر کررکھا ہے اسی نے سُورج اور چاند کو۔ ان میں سے ہر ایک چلے جارہا ہے ایک مدتِ مقرر تک۔ جان رکھو وہ ہے زبردست اور بہت درگزر کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 39:6] اسی نے پید اکیا ہے تم کو ایک جان سے پھر بنایا اسی میں سے اس کا جوڑا اور پیدا کیے اس نے تمہارے لیے چوپائیوں میں سے آٹھ جوڑے۔ پیدا کرتا چلاجاتا ہے وہی تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک شکل کے بعد دوسری شکل میں تین تاریک پردوں میں یہ ہے اللہ جو تمہارا رب ہے، اسی کو سزا وار ہے بادشاہی۔ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے۔ پھر تم کدھر سے پھرائے جارہے ہو!۔
    [قران آسان تحریک 39:7] اگر تم کفر کرو تو بلاشبہ اللہ ہے بے نیاز تم سے۔ اور نہیں پسند کرتا وہ اپنے بندوں کے لیے کفر۔ اور اگر تم شکر کرو تو پسند کرتا ہے وہ اسے تمہارے لیے۔ اور نہیں اٹھاتا کوئی بوجھ اٹھانے والا بوجھ دوسرے کا۔ پھر تمہارے رب ہی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے پھر وہ تمہیں بتائے گا کہ تم کیا کرتے رہے؟ بے شک وہ ہے پوری طرح باخبر ان باتوں سے جو دلوں میں ہوتی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 39:8] اور جب پہنچتی ہے انسان کو کوئی تکلیف تو پکارتا ہے اپنے رب کو، رجوع کرتے ہوئے اس کی طرف پھر جب وہ نوازتا ہے اس کو کسی نعمت سے جو اسی کی طرف سے ہوتی ہے تو یہ بھول جاتا ہے اس (مصیبت) کو دعا کررہا تھا جس سے نجات کے لیے پہلے۔ اور ٹھہرانے لگتا ہے اللہ کا ہمسر (دوسروں کو) تاکہ بھٹکادیں وہ اس کو اللہ کی راہ سے۔ ان سے کہیے مزے لوٹ لو اپنے کفر سے تھوڑے دن، یقینا تم جہنمی ہو۔
    [قران آسان تحریک 39:9] (بھلا یہ شخص بہتر ہے؟) یا وہ جو مطیع فرمان بن کر، رات کی گھڑیوں میں سجدہ کرتا ہے اور کھڑا رہتا ہے (اللہ کے حضور) ڈرتا ہے آخرت سے اور امیدوار رہتا ہے اپنے رب کی رحمت کا۔ ان سے پوچھو کہیں برابر ہوسکتے ہیں وہ لوگ جو جاننے والے ہیں اور وہ جو کچھ نہیں جانتے؟ حقیقت یہ ہے کہ نصیحت قبول کرتے ہیں صرف وہ لوگ جو عقل والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 39:10] کہیے (اللہ فرماتا ہے) اے میرے بندو جو ایمان لے آئے ہو ڈرتے رہو اپنے رب سے۔ ان لوگوں کے لیے جنہوں نے نیکی کا رویہ اختیار کیا اس دنیا میں بھلائی ہے۔ اور اللہ کی زمین وسیع ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ دیا جائے گا ان لوگوں کو جنہوں نے صبر کیا ان کا اجر بے حساب۔
    [قران آسان تحریک 39:11] کہیے: بلاشبہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اللہ کی، خالص کر کے صرف اسی کے لیے اپنی مکمل اطاعت۔
    [قران آسان تحریک 39:12] اور حکم دیا گیا ہے مجھے کہ بنوں میں سب سے پہلا "مسلم"۔
    [قران آسان تحریک 39:13] کہہ دیجیے! بے شک میں ڈرتا ہوں ۔ اگر نافرمانی کی میں نے اپنے رب کی ۔ ایک بڑے دن کے عذاب سے۔
    [قران آسان تحریک 39:14] کہیے کہ اللہ ہی کی عبادت کرتا ہوں میں تو خالص کر کے، اسی کے لیے اپنی مکمل اطاعت۔
    [قران آسان تحریک 39:15] سو عبادت کرتے رہو تم جس کی چاہو اس کے سوا۔ کہہ دو: بلاشبہ دیوالیے وہی ہیں جنہوں نے گھاٹے میں ڈال دیا اپنے آپ کو اور پنے گھروالوں کو قیامت کے دن۔ خوب سن رکھو یہی ہے کھلا دیوالیہ پن۔
    [قران آسان تحریک 39:16] ان کے اوپر چھائے ہوئے ہوں گے سائبان آگ کے اور اُن کے نیچے بھی سائبان ہوگے۔ (آگ کے)۔ یہ ہے وہ (انجام) ڈراتا ہے اللہ جس سے اپنے بندوں کو۔ اے میرے بندو! سو مجھ ہی سے ڈرتے رہو۔
    [قران آسان تحریک 39:17] اور وہ لوگ جنہوں نے اجتناب کیا طاغوت کی بندگی سے اور رجوع ہوئے اللہ کی طرف ان کے لیے ہے خوشخبری۔ سو (اے نبی) بشارت دے دو میرے بندودں کو۔
    [قران آسان تحریک 39:18] جو غور سے سنتے ہیں بات پھر پیروی کرتے ہیں اس کے بہترین پہلو کی۔ یہی ہو لوگ ہیں جنہیں ہدایت بخشی ہے اللہ نے اور یہی ہیں جو عقل والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 39:19] بھلا وہ شخص کہ چسپاں ہوچکا ہے جس پر فیصلہ عذاب کا (اسے کون بچاسکتا ہے) کیا تم چھڑا سکتے ہو اسے جو گرچکا ہے آگ میں؟۔
    [قران آسان تحریک 39:20] لیکن وہ لوگ جو ڈرتے رہے اپنے رب سے ان کے لیے ہیں اونچے اونچے محل جن کے اوپر آراستہ بالاخانے ہیں، بہہ رہی ہیں ان کے نیچے نہریں۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے۔ نہیں خلاف کرتا اللہ اپنے وعدے کے۔

  4. #28
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 39:21] کیا نہیں دیکھتے تم کہ اللہ نے برسایا ہے آسمان سے پانی، پھر جاری کردیا ہے اسے سوتوں اور چشموں کی شکل میں زمین کے اندر، پھر نکالتا ہے اس پانی کے ذریعہ سے کھیتیاں ایسی کہ مختلف ہیں ان کی قسمیں پھر وہ پک کر سوکھ جاتی ہیں پھر تم دیکھتے ہو انہیں زرد پھر آخر کار کردیتا ہے انہیں چورا چوورا۔ بلاشبہ اس میں ہے بڑی نصیحت عقل مندوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 39:22] بھلا وہ شخص کہ کھول دیا ہو اللہ نے اس کا سینہ اسلام کے لیے جس کے نتیجہ میں ہو وہ روشنی میں اپنے رب کی طرف سے (کہیں ہوسکتا ہے ایسے شخص کی مانند جس کا دل سخت ہو؟) سو بربادی ہے ان لوگوں کے لیے جن کے دل سخت ہوگئے ہیں (اور ) نوہ غافل ہیں اللہ کی یاد سے یہی لوگ ہیں پڑے ہوئے کھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 39:23] اللہ نے نازل فرمایا ہے بہترین کلام، ایک ایسی کتاب (جس کے تمام اجزا) ہم رنگ ہیں اور مضامین دہرائے گئے ہیں، رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں اسے سن کر ان لوگوں کے جسم پر جو ڈرتے ہیں اپے رب سے پھر نرم ہوکر ان کے جسم اور ان کے دل راغب ہوجاتے ہیں اللہ کے ذکر کی طرف۔ یہ ہے ہدایت اللہ کی، راہ دکھاتا ہے وہ اس کے ذریعہ سے جسے چاہتا ہے اور جسے گمراہ کردے اللہ تو نہیں ہے اسے کوئی ہدایت دینے والا۔
    [قران آسان تحریک 39:24] سو بھلا وہ شخص جو روکے گا اپنے منہ پر بدترین عذاب قیامت کے دن (اس جیسا ہوسکتا ہے جو اس سے محفوظ ہو)؟ اور کہا جائے گا ایسے ظالموں سے کہ چکھو مزا ان (گناہوں) کا جو تم کماتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 39:25] جھٹلاچکے ہیں وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے بالآخر پہنچا ان پر عذاب ایسے رخ سے جدھر ان کا خیال بھی نہ جاسکتا تھا۔
    [قران آسان تحریک 39:26] سو چکھایا ان کو مزا اللہ نے رسوائی کا دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت کا عذاب تو اس سے بھی شدید تر ہوگا۔ کاش جانتے یہ لوگ!۔
    [قران آسان تحریک 39:27] اور بلاشبہ بیان کی ہیں ہم نے لوگوں کو سمجھانے کے لیے اس قرآن میں سب طرح کی مثالیں تاکہ یہ لوگ نصیحت پکڑیں۔
    [قران آسان تحریک 39:28] ایسا قرآن جو عربی زبان میں ہے جس میں کوئی کجی نہیں تاکہ وہ (برے انجام سے) بچیں۔
    [قران آسان تحریک 39:29] بیان کرتا ہے اللہ ایک مثال، ایک شخص ہے جس کے ہیں بہت سے آقا کج خالق اور ایک (دوسرا) شخص ہے جو پورے کا پورا غلام ہے ایک ہی شخص کا۔ کیا ان دونوں کا حال یکساں ہوسکتا ہے؟۔ (ہرگز نہیں) الحمد للہ اصل بات یہ ہے کہ اکثر لوگ سمجھ نہیں رکھتے۔
    [قران آسان تحریک 39:30] بے شک تمہیں بھی مرنا ہے اور ان لوگوں کو بھی مرنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 39:31] پھر یقینا تم سب قیامت کے دن اپنے رب کے حضور اپنا مقدمہ پیش کرو گے۔
    [قران آسان تحریک 39:32] سو کون بڑا ظالم ہے اس شخص سے جس نے جھوٹ باندھا اللہ پر اور جھٹلایا سچ کو جب وہ اس کے پاس آیا۔ کیا نہیں ہے جہنم میں ٹھکانا ایسے کافروں کا؟
    [قران آسان تحریک 39:33] اس کے برعکس وہ شخص جو لے کا آیا سچی بات اور اس کی تصدیق کی ایسے ہی لوگ عذاب سے بچنے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 39:34] ان کو ملے گی ہر وہ چیز جو وہ چاہیں گے، اپنے رب کے پاس۔ یہ ہے بدلہ اچھا اور معیاری کام کرنے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 39:35] تاکہ ساقط کردے اللہ ان سے وہ بدترین اعمال جو انہوں نے کیے اور بدلہ میں دے انہیں ان کا اجر بلحاظ ان کے بہترین اعمال کے جو وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 39:36] کیا نہیں ہے اللہ کافی اپنے بندے کے لیے؟ جبکہ ڈراتے ہیں یہ تم کو ان سے جو اس کے سوا ہیں۔ اور جسے گمراہی میں ڈال دے اللہ تو نہیں ہے اسے کوئی راہ دکھانے والا۔
    [قران آسان تحریک 39:37] اور جس کو ہدایت دے اللہ تو نہیں ہے اسے کوئی بھٹکانے والا کیا نہیں ہے اللہ زبردست اور بدلہ لینے والا؟
    [قران آسان تحریک 39:38] اور اگر تم پوچھو ان سے کہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں اور زمین کو؟ تو یہ ضرور کہیں گے: اللہ نے۔ ان سے کہو پھر تمہارا کیا خیال ہے کہ جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا اگرچاہے مجھے اللہ نقصان پہنچانا تو کیا یہ دیویاں بچالیں گی مجھے اس کے نقصان سے اور اگر چاہے مجھ پر اپنی مہربانی کرنا تو کیا یہ روک سکیں گی اس کی رحمت کو۔ کہہ دو: کافی ہے میرے لیے اللہ۔ اسی پر بھروسہ رکھتے ہیں بھروسہ کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 39:39] کہہ دیجیے اے میری قوم کے لوگو! تم کیے جاؤ اپنی جگہ اپنا کام، میں کرتا رہوں گا۔ (اپنا کام) سو عنقریب تمہیں معلوم ہوجائے گا۔
    [قران آسان تحریک 39:40] کہ کس پر آتا ہے عذاب رسوا کرنے والا اور کسے ملتی ہے وہ سزا جو سدا رہنے والی ہے۔
    [قران آسان تحریک 39:41] بلاشبہ ہم ہی نے نازل کی ہے تم پر (اے نبیﷺ) یہ کتاب انسانوں کے لیے سچائی کے ساتھ سو جو شخص سیدھا راستہ اختیار کرتا ہے تو اپنے ہی بھلے کے لیے کرتا ہے۔ اور جو بھٹکے گا تو بس اس کے بھٹکنے کا وبال اسی پر ہوگا۔ اور نہیں ہے تم پر ان کی کوئی ذمہ داری۔

  5. #29
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 39:42] وہ اللہ ہی ہے جو قبض کرتا ہے روحیں موت کے وقت اور جو مرا نہیں ہے (اس کی روح) قبض کرتا ہے اس کی نیند میں۔ پھر روک لیتا ہے انہیں جن کے لیے فیصلہ ہوچکا ہے۔ موت کا اور واپس بھیج دیتا ہے دوسروں کو ایک وقتِ مقرر کے لیے۔ بلاشبہ اس بات میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو غور و فکر کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 39:43] کیا انہوں نے بنارکھے ہیں اللہ کے حضور (پیش کرنے کے لیے) کچھ سفارشی۔ ان سے کہیے کہ اگر وہ نہ اختیار رکھتے ہوں ذرا بھی اور نہ سمجھتے ہوں کوئی بات (کیا پھر بھی سفارش کرسکیں گے؟)۔
    [قران آسان تحریک 39:44] کہہ دیجیے: اللہ ہی کے اختیار میں ہے شفاعت ساری کی ساری اسی کی ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی۔ پھر اسی کی طرف تم پلٹائے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 39:45] اور جب ذکر کیا جاتا ہے اکیلے اللہ کا کڑھنے لگتے ہیں دل ان لوگوں کے جو ایمان نہیں رکھتے آخرت پر۔ اور جب ذکر کیا جاتا ہے ان کا جو اس کے سوا ہیں تو یکایک وہ خوشی سے کِھل اٹھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 39:46] کہہ دو اے اللہ! پیدا کرنے والے آسمانوں اور زمین کے، جاننے والے چھپے اور کھلے کو، توہی فیصلہ کرے گا اپنے بندوں کے درمیان ان باتوں کا جن میں یہ اختلاف کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 39:47] اور اگر کہیں ہو ان لوگوں کے پاس جو ظلم (شرک) کرتے رہے، وہ کچھ جو زمین میں ہے سارے کا سارا اور اتنا ہی اور اس کے ساتھ تو ضرور فدیہ میں دے ڈالیں وہ اسے برے عذاب سے (بچنے کے لیے)، قیامت کے دن۔ اور ان کے سامنے آئے گا (اس دن) اللہ کی طرف سے وہ کچھ جس کا انہوں نے کبھی اندازہ ہی نہیں کیا ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 39:48] اور ظاہر ہوجائیں گے ان پر برے نتائج ان اعمال کے جو وہ کماتے رہے اور مسلط ہوجائے گی ان پر وہ چیز جس کا وہ مذاق اُڑایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 39:49] پھر جب چھو بھی جاتی ہے انسان کو کوئی تکلیف تو ہمیں پکارتا ہے۔ اور جب ہم بخشتے ہیں اسے کوئی نعمت اپنی طرف سے تو وہ کہتا ہے دراصل دی گئی ہے یہ مجھے میرے علم کی بنا پر، نہیں بلکہ یہ آزمائش ہے لیکن بہت سے لوگ نہیں سمجھتے۔
    [قران آسان تحریک 39:50] کہی تھی یہی بات ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے سو کچھ کام نہ آیا ان کے وہ جو وہ کماتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 39:51] پھر بھگتنے پڑے انہیں برے نتائج اپنی کمائی کے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے ظلم کیا ہے ان میں سے عنقریب بھگتنے پڑیں گے اِن کو بھی برے نتائج اپنی کمائی کے۔ اور نہیں ہیں یہ کسی طرح عاجز کردنے والے (اللہ کو)۔
    [قران آسان تحریک 39:52] کیا یہ نہیں جانتے کہ بے شک اللہ ہی کشادہ کردیتا ہے رزق جس کے لیے چاہے اور تنگ کردیتا ہے (جس کے لیے چاہے)۔ بلاشبہ اس میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں۔ ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 39:53] کہہ دو! (اللہ فرماتا ہے کہ) اے میرے بندو! جنہوں نے ظلم کیا ہے اپنی جانوں پر، مایوس نہ ہونا اللہ کی رحمت سے بلاشبہ اللہ معاف فرمادیتا ہے سارے گناہ۔ یقینا وہ تو ہے ہی گناہ معاف فرمانے والا، مہربان۔
    [قران آسان تحریک 39:54] اور پلٹ آؤ اپنے رب کی طرف اور فرمانبردار بن جاؤ اس کے اس سے پہلے کہ آجائے تم پر عذاب پھر نہ مدد مل سکے تمہیں کہیں سے بھی۔
    [قران آسان تحریک 39:55] اور پیروی اختیار کرلو اس (بہترین کتاب) کی جو نازل کی گئی ہے تمہاری طرف، تمہارے رب کی طرف سے، اس سے پہلے کہ آپڑے تم پر عذاب اچانک اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔
    [قران آسان تحریک 39:56] )یہ اس لیے بتایا جارہا ہے تاکہ) نہ کہے کوئی متنفس ہائے افسوس! ان کوتاہیوں پر جو کرتا رہا میں اللہ کی جناب میں اور واقعہ یہ ہے کہ تھا میں بھی مذاق اڑانے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 39:57] یا کہے کوئی کہ اگر اللہ نے مجھے ہدایت بخشی ہوتی تو ضرور ہوتا میں بھی متقیوں میں۔
    [قران آسان تحریک 39:58] یا کہے جب عذاب دیکھے کاش! کسی طرح مل جائے مجھے ایک اور موقعہ اور ہوجاؤں میں شامل اچھا اور معیاری عمل کرنے والوں میں۔
    [قران آسان تحریک 39:59] (اسے یہ جواب ملے گا) کیوں نہیں یقینا آئی تھیں تیرے پاس میری آیات لیکن تونے جھٹلایا انہیں اور تکبر کیا اور تھا تو کافروں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 39:60] اور قیامت کے دن دیکھو گے تم ان لوگوں کو جنہوں نے جُھوٹ باندھے اللہ پر، ان کے منہ کالے ہوں گے۔ کیا نہیں ہے جہنم میں ٹھکانا غرور کرنے والوں کا؟
    [قران آسان تحریک 39:61] اور نجات دے گا اللہ ان لوگوں کو جنہوں نے تقویٰ اختیار کیا ان کے مقامِ کامرانی (جنت) میں پہنچا کر۔ نہ پہنچے گی انہیں کوئی تکلیف اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 39:62] اللہ ہی خالق ہے ہر چیز اک۔ اور وہی ہے ہر چیز پر نگران۔
    [قران آسان تحریک 39:63] اسی کے پاس ہیں کنجیاں آسمانوں اور زمین (کے خزانوں) کی۔ اور وہ لوگ جو انکار کرتے رہے اللہ کی آیات کا، یہی لوگ ہیں گھاٹے میں رہنے والے۔
    [قران آسان تحریک 39:64] ان سے کہہ دو! کیا پھر غیر اللہ کے بارے میں حکم دیتے ہو تم مجھے کہ میں (ان کی) عبادت کروں اے جاہلو!۔

  6. #30
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 39:65] جبکہ وحی بھیجی گئی ہے تیری طرف اور ان (انبیا) کی طرف جو تجھ سے پہلے تھے یہ کہ اگر تم نے شرک کیا تو ضرور ضائع ہوجائیں گے تمہارے تمام اعمال اور ضرور ہوجاؤ گے تم گھاٹے میں رہنے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 39:66] نہیں بلکہ صرف اللہ ہی کی عبادت کرو تم اور ہوجاؤ شکرگزار بندوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 39:67] نہیں پہچان سکے یہ اللہ کو جیسا کہ حق ہے اس کو پہچاننے کا، جبکہ اس کی شان یہ ہے کہ زمین ساری کی ساری اس کی مٹھی میں ہوگی قیامت کے دن اور آسمان لپٹے ہوئے ہوں گے اس کے ہاتھ میں۔ پاک ہے وہ اور بالاتر اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 39:68] اور صور پھونکا جائے گا تو بے ہوش ہوکر گر پڑیں گے وہ سب جو ہیں آسمانوں میں اور جو ہیں زمین میں سوائے ان کے جنہیں اللہ چہاہے۔ پھر پھونکا جائے گا اس میں دوسری بار، تو یکایک وہ سب اٹھ کھڑے ہوں گے اور دیکھ رہے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 39:69] اور جگمگا اٹھے گی زمین اپنے رب کے نور سے اور لا کر رکھ دی جائے گی اعمال کی کتاب اور حاضر کر دیے جائیں گے تمام انیبا اور گواہ اور فیصلہ کیا جائے گا لوگوں کے درمیان انصاف کے ساتھ اور کسی پر ظلم نہ ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 39:70] اور پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا ہر متنفس کو ان اعمال کا جو انہوں نے کیے ہوں گے اور اللہ خوب جانتا ہے ان اعمال کو جو وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 39:71] اور ہانکے جائیں گے وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا جہنم کی طرف گروہ درگردہ۔ یہاں تک کہ جب وہ پہنچیں گے وہاں تو کھولے جائیں گے اس کے دروازے، اور کہیں گے ان سے جہنم کے محافظ کیا نہیں آئے تھے تمہارے پاس رسول جو تم ہی میں سے تھے، پڑھ کر سنایا کرتے تھے تم کو تمہارے رب کی آیات اور ڈرایا کرتے تھے تمہیں، تمہاری اس دن کی پیشی سے؟ وہ کہیں گے ہاں آئے تھے مگر سچ ثابت ہوگیا عذاب کا فیصلہ کافروں پر۔
    [قران آسان تحریک 39:72] کہا جائے گا داخل ہوجاؤ جہنم کے دروازوں میں۔ ہمیشہ رہیں گے وہ اس میں۔ سو بہت ہی برا ہے ٹھکانا متکبروں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 39:73] اور لے جایا جائے گا ان لوگوں کو جو ڈرتے رہے اپنے رب سے جنت کی طرف گروہ در گروہ یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے اور کھولے جا چکے ہوں گے (پہلے ہی) اس کے دروازے اور کہیں گے ان سے اس کے منتظمین سلام ہو تم پر بڑے اچھے رہے تم سو داخل ہوجاؤ جنت میں ہمیشہ کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 39:74] اور کہیں گے وہ شکر اللہ کا جس نے سچ کردکھایا (ہمارے ساتھ کیا ہوا) اپنا وعدہ اور وارث بنا دیا ہمیں اس سرزمین کا۔ (اس طرح کہ) رہیں سہیں ہم جنت میں جہاں چاہیں۔ پس بہت ہی اچھا ہے اجر اچھے عمل کرنے والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 39:75] اور دیکھو گے تم فرشتوں کو حلقہ بنائے ہوئے عرش کے اردگرد، تسبیح کررہے ہوں گے اپنے رب کی حمد کے ساتھ۔ اور فیصلہ چکادیا جائے گا لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ اور پکارا جائے گا (ہر طرف) "الحمد للہ رب العالمین"۔

  7. #31
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 40:غافر

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 40:1] حا۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 40:2] نازل کی جارہی ہے یہ کتاب اللہ کی طرف سے جو ہے زبردست اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 40:3] معاف کرنے والا گناہوں کا، قبول فرمانے والا توبہ کا، سخت سزا دینے والا، بڑا صاحبِ فضل۔ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے۔ اسی کی طرف (سب کو) پلٹنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 40:4] نہیں جھگڑا کرتے اللہ کی آیات میں مگر وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا۔ سو دھوکے میں نہ ڈالے تمہیں ان کی چلت پھرت ملکوں میں۔
    [قران آسان تحریک 40:5] جھٹلایا تھا ان سے پہلے قومِ نوح نے اور بہت سے گروہوں نے ان کے بعد اور جھپٹی ہر امت اپنے رسول پر تا کہ اسے گرفتار کر لے اور جھگڑتے رہے جھوٹے دلائل سے تاکہ نیچا دکھائیں اس کے ذریعہ سے حق کو۔ آخر کار پکڑ لیا میں نے انہیں۔ پس دیکھ لو کیسی سخت تھی میری سزا!۔
    [قران آسان تحریک 40:6] اور اس طرح سچ ثابت ہوگیا فیصلہ تیرے رب کا ان لوگوں پر جو کفر کرتے رہے "کہ بلاشبہ یہ جہنمی ہیں"۔
    [قران آسان تحریک 40:7] وہ (فرشتے) جو اٹھائے ہوئے ہیں عرش اور وہ بھی جو اس کے اردگرد ہیں تسبیح کرتے رہتے ہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور وہ ایمان رکھتے ہیں اس پر اور دعائے مغفرت کرتے ہیں اہلِ ایمان کے لیے۔ (وہ کہتے ہیں کہ) اے ہمارے رب! چھایا ہوا ہے تو ہر چیز پر رحمت اور علم کے ساتھ سو معاف کردے ان لوگوں کو جنہوں نے توبہ کی اور چلے تیرے راستہ پر اور بچالے انہیں عذابِ جہنم سے۔
    [قران آسان تحریک 40:8] اے ہمارے رب! داخل کردے انہیں ایسی جنتوں میں جو ہمیشہ رہنے والی ہیں جن کا تونے اُن سے وعدہ کیا ہے اور ان کو بھی جو صالح ہوں ان کے والدین، بیویوں اور اولاد میں سے (داخل کردے جنت میں) بلاشبہ توہی ہے سب پر غالب اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 40:9] اور بچالے تو انہیں برائیوں سے اور جس کو تو نے بچا لیا اس دن برے انجام سے تو درحقیقت تو نے اس پر رحم فرمایا اور یہی ہے بڑی کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 40:10] بلاشبہ جن لوگوں نے کفر کیا ان سے پکار کر کہا جائے گا، سنو! اللہ کا غصہ کہیں زیادہ تھا تمہارے غصے سے، جو (آج) تم کو اپنے اوپر آرہا ہے ۔ اس وقت جب دعوت دی جاتی تھی تم کو ایمان کی اورتم مان کر نہیں دیتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 40:11] وہ کہیں گے اے ہمارے رب! موت دی تونے ہمیں دو بار اور زندہ بھی کیا تو نے ہمیں دو بار سو اعتراف کرتے ہیں ہم اپنے گناہوں کا تو کیا (اس عذاب سے) نکلنے کا ہے کوئی راستہ؟
    [قران آسان تحریک 40:12] (جواب ملے گا) تمہاری یہ حالت اس وجہ سے ہے کہ جب دعوت دی جاتی تھی اِلٰہ واحد کی تو تم انکار کردیتے تھے اور اگر شرک کیاجاتا تھا اس کے ساتھ تو تم مان لیتے تھے۔ تو فیصلہ (آج) اللہ کے اختیار میں ہے جر برتر اور بڑا ہے۔
    [قران آسان تحریک 40:13] وہی ہے جو دکھاتا ہے تمہیں اپنی نشانیاں اور نازل کرتا ہے تمہارے لیے آسمان سے رزق لیکن نہیں سبق حاصل کرتا مگر وہ جو (اللہ کی طرف) رجوع کرنے والا ہو۔
    [قران آسان تحریک 40:14] سو پکارو تم اللہ کو۔ خالص کر کے اسی کے لیے اپنی عبادت و اطاعت خواہ ناپسند کریں (تمہارے اس فعل کو) کافر۔
    [قران آسان تحریک 40:15] وہ ہے بلند درجوں والا، عرش کا مالک جو نازل کرتا ہے وحی اپنے حکم سے جس پر چاہے اپنے بندوں میں سے تاکہ وہ خبردار کرے پیشی کے دن سے۔
    [قران آسان تحریک 40:16] وہ دن جب سب لوگ بے پردہ ہوں گے، نہ چھپی ہوگی اللہ پر ان کی کوئی بات۔ (اس دن پوچھا جائے گا) کس کی ہے بادشاہی آج؟ (سارا عالم پکار اٹھے گا) اللہ واحدِ قہار کی۔
    [قران آسان تحریک 40:17] آج بدلہ دیا جائے گا ہر متنفس کو اس کی کمائی کا۔ نہ ظلم ہوگا (کسی پر) آج۔ بلاشبہ اللہ بہت جلد حساب چکانے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 40:18] اور ڈراؤ تم ان لوگوں کو اس دن سے جو قریب آ لگا ہے جب کلیجے منہ کو آرہے ہوں گے اور لوگ چپ چاپ غم کے گھونٹ پی رہے ہوں گے۔ نہیں ہوگا ظالموں کے لیے کوئی مشفق دوست اور نہ کوئی شفاعت کرنے والا جس کی بات مانی جائے۔
    [قران آسان تحریک 40:19] اللہ جانتا ہے نگاہوں کی چوری کو اور اسے بھی جو چھپائے ہوئے ہیں سینے۔
    [قران آسان تحریک 40:20] اور (اسی بنا پر) اللہ فیصلہ کرے گا ٹھیک ٹھیک، بے لاگ۔ اور وہ جنہیں یہ پکارتے ہیں اس کے سِوا وہ نہیں فیصلہ کرسکتے کسی چیز کا ۔ بے شک اللہ ہی ہے سب کچھ سننے والا اور دیکھنے والا۔

  8. #32
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 40:21] کیا نہیں چلے پھرے یہ لوگ زمین میں کہ دیکھتے کیا ہوا انجام ان لوگوں کا جو تھے ان سے پہلے، تھے وہ زیادہ زبردست ان سے طاقت میں اور آثار کے لحاظ سے (جو چھوڑ گئے ہیں) زمین میں، سو پکڑ لیا انہیں اللہ نے بسبب ان کے گناہوں کے۔ اور نہ ہوا ان کو اللہ سے کوئی بچانے والا۔
    [قران آسان تحریک 40:22] یہ (انجام) اس لیے ہوا کہ آتے رہے ان کے پاس ان کے رسول روشن دلائل، معجزات اور ہدایات لے کر لیکن انہوں نے ماننے سے انکار کردیا سو پکڑلیا ان کو اللہ نے۔ یقینا وہ بڑی قوت والا اور بڑا سخت ہے سزا دینے میں۔
    [قران آسان تحریک 40:23] اور بلاشبہ بھیجا تھا ہم نے موسٰی کو ساتھ اپنی نشانیوں کے اور (ماموریت کی) کھلی سند کے۔
    [قران آسان تحریک 40:24] طرف فرعون کے اور ہامان کے اور قارون کے تو کہا ان سب نے کہ جادوگر ہے، کذّاب ہے۔
    [قران آسان تحریک 40:25] پھر جب لے آیا وہ اُن کے پاس حق ہماری طرف سےتو وہ کہنے لگے قتل کرو ان لوگوں کے بیٹوں کو جو ایمان لا کر (شامل) ہوگئے ہیں اس کے ساتھ اور زندہ رہنے دو ان کی لڑکیوں کو، اورنہ ہوئیں چالیں کافروں کی مگر بیکار۔
    [قران آسان تحریک 40:26] اور کہا فرعون نے (اپنے درباریوں سے) چھوڑو مجھے تاکہ میں قتل کردوں موسٰی کو اور وہ پکار دیکھے اپنے رب کو۔ بلاشبہ مجھے اندیشہ ہے کہ یہ بدل ڈالے گا تمہارا دین یا برپا کر دے گا ملک میں فساد۔
    [قران آسان تحریک 40:27] اور کہا موسٰی نے میں نے پناہ لے لی ہے اپنے رب کی اور تمہارے رب کی ہر اس متکبر (کے شر) سے جو نہیں ایمان رکھتا یومِ حساب پر۔
    [قران آسان تحریک 40:28] اور کہا ایک شخص نے جو مومن تھا آلِ فرعون میں سے (لیکن) چھپائے ہوئے تھا اپنا ایمان! کیا تم قتل کروگے ایک شخص کو صرف اس بنا پر کہ وہ کہتا ہے میرا رب اللہ ہے حالانکہ وہ لایا ہے تمہارے پاس کھلی نشانیاں تمہارے رب کی طرف سے۔ اور اگر ہوا وہ جھوٹا تو اسی پر پلٹ پڑے گا اس کا جھوٹ اور اگر ہے وہ سچا تو ضرور دوچار ہونا پڑے گا تم کو بعض ان نتائج سے جن سے وہ ڈرا رہا ہے تمیں۔ بلاشبہ اللہ نہیں ہدایت دیتا ایسے شخص کو جو ہے حد سے گزرجانے والا کذاب۔
    [قران آسان تحریک 40:29] اے میری قوم کے لوگو! حاصل ہے تمہیں بادشاہی آج، غالب ہو اپنی سرزمین میں، لیکن کون بچاسکے گا ہمیں اللہ کے عذاب سے اگر وہ آ پڑا ہم پر۔ کہا فرعون نے نہیں سجھا رہا ہوں میں تم کو مگر وہی بات جو میں صحیح سمجھتا ہوں اور نہیں رہنمائی کر رہا ہوں میں تمہاری مگر ایسے راستے کی طرف جو درست ہے ۔
    [قران آسان تحریک 40:30] اور کہا اس شخص نے جو ایمان لاچکا تھا: اے میری قوم کے لوگو! بلاشبہ مجھے خوف ہے تمہارے بارے میں کہ وہ (عذاب کا) دن نہ آجائے جو پہلی امتوں پرآیا تھا۔

  9. #33
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 40:31] جیسا کہ آچکا ہے قومِ نوح پر ،عاد پر اور ثمود پر اور ان پر جو ان کے بعد تھے۔ اور نہیں اللہ ارادہ کرتا ظلم کا اپنے بندوں پر۔
    [قران آسان تحریک 40:32] اور اے میری قوم! مجھے ڈرہے تم پر فریاد و فغان کے دن کا ۔
    [قران آسان تحریک 40:33] جس دن تم پھرو گے بھاگے بھاگے (لیکن) نہیں ہوگا تمہیں اللہ سے کوئی بچانے والا اور جسے گمراہ کردے اللہ تو نہیں ہے اس کے لیے کوئی راستہ دکھانے والا ۔
    [قران آسان تحریک 40:34] اور بے شک آچکے ہیں تمہارے پاس یوسف اس سے پہلے بینات لے کر، مگر رہے تھے تم مبتلا شک میں اس (تعلیم) کے بارے میں جو وہ لے کر آئے تھے تمہارے پاس یہاں تک کہ جب ان کا انتقال ہوگیا تو تم نے کہا ہر گز نہیں بھیجے گا اللہ اس کے بعد کوئی رسول ۔اسی طرح گمراہ کردیتا ہے اللہ ان لوگوں کو جو ہوتے ہیں حد سے گزرنے والے اور شک کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 40:35] جو جھگڑا کرتے ہیں اللہ کی آیات میں بغیر کسی سند کے جو ان کے پاس آئی ہو سخت ناپسندیدہ ہے (یہ رویہ) اللہ کے نزدیک اور ان کے نزدیک بھی جو ایمان لائے ہیں۔ اسی طرح مہر لگا دیتا ہے اللہ ہراس دل پر جو ہو متکبر اور سرکش ۔
    [قران آسان تحریک 40:36] اور کہا فرعون نے اے ہامان! بناؤ میرے لیے ایک اونچا محل شاید کہ میں پہنچ جاؤں (اس کےذر یعہ سے) راستوں تک۔
    [قران آسان تحریک 40:37] یعنی آسمانوں کے راستوں تک اور جھانک کر دیکھ سکوں موسٰی کے خدا کو اور بلاشبہ میں سمجھتاہوں موسٰی کو جھوٹا۔ اور اس طرح خوشنما بنا دیئے گئے فرعون کے لیے اس کے برے کام اور روک دیا گیا وہ راہِ راست سے اور نہیں تھی فرعون کی چالبازی، مگر تباہی کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 40:38] اور کہا اس شخص نے جو ایمان لایا تھا : اے میری قوم کے لوگو! میری پیروی کرو، دکھاؤں گا میں تمہیں راستہ نیکی کا ۔
    [قران آسان تحریک 40:39] اے میری قوم! درحقیقت یہ دنیاوی زندگی فائدہ ہے (قلیل) اور بلاشبہ آخرت ہی ہمیشہ کے قیام کی جگہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 40:40] جو کرتاہے کوئی برا کام تو نہیں بدلہ دیاجاتا اُسے مگر ویسا ہی جو کرتاہے کوئی نیک عمل مرد ہو یاعورت اور ہو وہ مومن تو ایسے سب لوگ داخل ہوں گے جنت میں، رزق دیاجائے گا انہیں وہاں بے حساب۔
    [قران آسان تحریک 40:41] اور اے میری قوم کے لوگو! یہ کیا ماجرا ہے کہ بلاتاہوں میں تمہیں نجات کی طرف اور دعوت دیتے ہو تم مجھے آگ کی طرف ۔
    [قران آسان تحریک 40:42] دعوت دیتے ہو تم مجھے کہ میں کفر کروں اللہ سے اور شریک بناؤں اس کے ساتھ ایسی چیزوں کو کہ نہیں ہے مجھے ان کے بارے میں کچھ علم۔اور میں بلا رہا ہوں تمہیں اس کی طرف جو زبردست اور بہت بخشنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 40:43] حق یہ ہے کہ وہ (معبود)، بلا رہے ہو تم مجھے جن کی طرف، نہیں ہے ان کے لیے دعوت دنیا میں اور نہ آخرت میں اور یہ کہ ہم سب کو پلٹنا ہے اللہ ہی کی طرف اور یہ کہ حد سے گزر نے والے ہی آگ (میں جانے ) والے ہیں ۔
    [قران آسان تحریک 40:44] سو عنقریب تم یاد کرو گے اسے جو میں کہہ رہا ہوں تم سے اور سپرد کرتا ہوں میں اپنا معاملہ اللہ کو بلاشبہ اللہ نگہبان ہے اپنے بندوں پر۔
    [قران آسان تحریک 40:45] آخر کار بچا لیا اس کو اللہ نے ان کی بدترین چالوں سے اور آ گھیرا آلِ فرعون کو بدترین عذاب نے۔
    [قران آسان تحریک 40:46] وہ دوخ کی آگ ہے جس کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں وہ صبح و شام اور جس دن برپا ہوگی قیامت کی گھڑی (حکم ہوگا) داخل کرو آلِ فرعون کو سخت ترین عذاب میں۔
    [قران آسان تحریک 40:47] اور جب یہ جھگڑ رہے ہوں گے آپس میں جہنم میں تو کہیں گے وہ لوگ جو کمزور تھے ان سے جو بڑے بنے ہوئے تھے: ہم تھے تمہارے تابع تو کیا تم ہٹا سکتے ہو ہم سے آگ کا کچھ حصہ
    [قران آسان تحریک 40:48] کہیں گے وہ لوگ جو بڑے بنے ہوئے تھے: ہم سب کے سب جہنم میں ہیں بلاشبہ اللہ فیصلہ فرما چکا ہے اپنے بندوں کے درمیان۔
    [قران آسان تحریک 40:49] اور کہیں گے وہ لوگ جو آگ میں جل رہے ہوں گے جہنم کے کارندوں سے کہ درخواست کرو اپنے رب سے کہ وہ تخفیف کردے ہمارے لیے عذاب میں ایک ہی دن کی۔
    [قران آسان تحریک 40:50] وہ کہیں گے کیا نہیں آتے رہے تمہارے پاس تمہارے رسول کھلی نشانیاں لے کر؟ تو وہ کہیں گے: ہاں آئے تھے۔ فرشتے جواب دیں گے پھر تو تم خود ہی دعا کرو۔ اور نہیں ہے کافروں کی دعا مگر بیکار۔

  10. #34
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 40:51] یقینا ہم ضرور مدد کرتے ہیں اپنے رسولوں کی اور ان لوگوں کی جو ایمان لائے، دنیاوی زندگی میں بھی اور اس دن بھی جب (گواہی کے لیے) کھڑے ہوں گے گواہ۔
    [قران آسان تحریک 40:52] یہ وہ دن ہے جب نہیں فائدہ دے گی ظالموں کو ان کی معذرت اور ان پر لعنت پڑے گی اور ان کے لیے ہوگا بدترین ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 40:53] اور بلاشبہ دی تھی ہم نے موسیٰ کو ہدایت اور وارث بنایا تھا بنی اسرائیل کو اس کتاب کا۔
    [قران آسان تحریک 40:54] جس میں تھی ہدایت اور نصیحت، عقل مندوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 40:55] پس (اے نبیﷺ) صبر کرو۔ یقینا وعدہ اللہ کا سچا ہے اور معافی طلب کرو تم اپنی کوتاہیوں کی اور تسبیح بیان کرو اپنے رب کی حمد کے ساتھ شام کے وقت اور صبح کے وقت۔
    [قران آسان تحریک 40:56] بے شک وہ لوگ جو جھگڑتے ہیں اللہ کی آیات میں بغیر کسی دلیل کے جو ان کے پاس آئی ہو، نہیں ہے ان کے دلوں میں مگر ایک ایسا گھمنڈ، جس تک وہ کبھی نہیں پہنچ سکیں گے۔ تو پناہ مانگتے رہیے اللہ کی۔ بلاشبہ وہی ہے سب کچھ سننے والا، دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 40:57] حقیقتاً پیدا فرمانا آسمانوں اور زمین کا کہیں بڑا کام ہے انسان کے پیدا کرنے سے، لیکن بہت سے انسان یہ بات نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 40:58] اور نہیں برابر ہوسکتا اندھا اور آنکھوں والا۔ اسی طرح وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے جنہوں نے نیک عمل نہیں (برابر ہوسکتے) ان کے جو ہیں بدکار۔(حقیقت یہ ہے کہ) بہت کم تم غور و فکر کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 40:59] بلاشبہ قیامت کی گھڑی ضرور آنے والی ہے کوئی شک نہیں اس (کے آنے) میں۔ اس کے باوجود بہت سے انسان نہیں مانتے۔
    [قران آسان تحریک 40:60] اور فرمایا تمہارے رب نے پُکارو مجھے، قبول کروں گا میں دعائیں تمہاری۔ یقینا وہ لوگ جو گھمنڈ میں آکر منہ موڑتے ہیں میری عبادت (دعا) سے وہ ضرور داخل ہوں گے جہنم میں ذلیل و خوار ہو کر۔
    [قران آسان تحریک 40:61] اللہ وہ ذات ہے جس نے بنایا ہے تمہارے لیے رات کو تا کہ تم سکون حاصل کرو اس میں اور دن کو روشن کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ بڑا فضل فرمانے والا ہے انسانوں پر مگر اکثر انسان شکر ادا نہیں کرتے۔
    [قران آسان تحریک 40:62] یہ ہے اللہ جو تمہارا رب ہے خالق ہر چیز کا۔ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے پھر کدھر سے بہکائے جا رہے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 40:63] اسی طرح بہکائے جاتے رہے ہیں وہ سب لوگ جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 40:64] اللہ ہی وہ ہے جس نے بنایا تمہارے لیے زمین کو جائے قرار اور آسمان کو چھت اور تمہاری شکل و صورت بنائی سو بہت ہی اچھی بنائیں تمہاری صورتیں اور تمہیں بطورِ رزق دیں پاکیزہ چیزیں۔ یہ ہے اللہ جو تمہارا رب ہے۔ پس بہت ہی بابرکت ہے اللہ جو رب ہے پوری کائنات کا۔
    [قران آسان تحریک 40:65] وہی زندۂ جاوید ہے۔ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے لہٰذا عبادت کرو تم اسی کی خالص کر کے اسی کے لیے اپنی اطاعت کو۔ سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو رب ہے تمام جہانوں کا۔
    [قران آسان تحریک 40:66] اے نبیﷺ کہہ دو! مجھے منع کردیا گیا ہے اس سے کہ میں عبادت کروں اُن کی جنہیں تم پکارتے ہو اللہ کے سوا (یہ کام میں کیسے کرسکتا ہوں) جبکہ آ چکی ہیں میرے پاس کھلی نشانیاں میرے رب کی طرف سے اور حکم دیا گیا ہے کہ میں اپنا سر جھکا دوں رب العالمین کے آگے۔
    [قران آسان تحریک 40:67] وہی تو ہے جس نے پیدا کیا ہے تم کو مٹی سے پھر نطفے سے پھر خون کے لوتھڑے سے پھر نکالتا ہے وہ تمہیں بچے کی شکل میں پھر (بڑھاتا ہے تمہیں) تا کہ پہنچ جاؤ تم اپنی بھرپور جوانی کو پھر (اور بڑھاتا ہے) تا کہ ہوجاؤ تم بوڑھے اور تم میں سے کچھ وہ ہیں جو واپس بلا لیے جاتے ہیں پہلے ہی اور یہ اس لیے کیا جاتا ہے تا کہ تم پہنچ جاؤ اپنے وقتِ مقرر تک اور تا کہ تم سمجھو (حقیقت کو)۔
    [قران آسان تحریک 40:68] وہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور موت دیتا ہے اور جب فیصلہ فرما لیتا ہے وہ کسی بات کا تو بس، حکم دیتا ہے اسے کہ ہو جا اور وہ ہو جاتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 40:69] کیا نہیں دیکھا تم نے ان لوگوں کو جو جھگڑے کرتے ہیں اللہ کی آیات میں۔ یہ کہاں سے پھرائے جا رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 40:70] وہ لوگ جو جھٹلاتے ہیں اس کتاب کو اور ان تعلیمات کو جو بھیجیں ہم نے دے کر اپنے رسولوں کو سو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا۔

  11. #35
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 40:71] جب طوق ان کی گردنوں میں ہوں گے اور زنجیریں (جن میں جکڑ کر) وہ گھسیٹے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 40:72] کھولتے ہوئے پانی کی طرف پھر آگ میں جھونک دیے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 40:73] پھر پوچھا جائے گا ان سے کہاں ہیں وہ جن کو تم شریک ٹھہرایا کرتے تھے؟
    [قران آسان تحریک 40:74] اللہ کے سوا۔ وہ کہیں گے گم ہوگئے وہ ہم سے بلکہ نہیں! پکارتے ہی نہ تھے ہم اس سے پہلے کسی کو۔ اسی طرح اللہ بدحواس کردیتا ہے کافروں کو۔
    [قران آسان تحریک 40:75] (ان سے کہا جائے گا) تمہارا یہ (انجام) اس لیے ہوا کہ تم اتراتے تھے زمین میں بغیر حق کے اور اس بنا پر کہ تم اکڑتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 40:76] (اب) داخل ہوجاؤ جہنم کے دروازوں میں ہمیشہ رہو گے تم اس میں، سو بہت ہی برا ہے ٹھکانا متکبروں کا۔
    [قران آسان تحریک 40:77] پس (اے نبیﷺ) صبر کرو بلاشبہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اب چاہیں تو ہم دکھائیں تم کو بعض وہ (نتائج) جن سے ہم انہیں ڈرا رہے ہیں یا تمہیں دنیا سے واپس بلالیں۔ اس لیے کہ بالآخر ہماری ہی طرف سب لوٹائے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 40:78] اور بلاشبہ بھیجے ہم نے رسول تم سے پہلے، کچھ ان میں سے ایسے ہیں جن کے حالات بیان کیے ہیں ہم نے تم سے اور بعض ان میں سے ایسے ہیں جن کے حالات نہں بتائے ہم نے تم کو۔ اور نہیں ہے کسی رسول کے اختیار میں کہ لائے کوئی معجزہ بغیر اللہ کے اذن کے۔ پھر جب آجاتا ہے اللہ کا حکم تو فیصلہ کردیا جاتا ہے حق کے مطابق اور خسارے میں پڑ جاتے ہیں اس وقت غلط کار لوگ۔
    [قران آسان تحریک 40:79] یہ اللہ ہی ہے جس نے پیدا کیے ہیں تمہارے لیے مویشی تاکہ سوار ہو تم ان میں سے کچھ پر اور کچھ وہ ہیں جنہیں تم کھاتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 40:80] اور تمہارے لیے ان میں ہیں بہت سے فوائد اور یہ اس لیے بھی ہیں تا کہ پہنچو تم ان پر سوار ہو کر ان مقاصد تک جو تمہیں مطلوب ہوں۔ اور ان پر اور کشتیوں پر بھی لادے جاتے ہو تم۔
    [قران آسان تحریک 40:81] اور دکھاتا ہے تم کو اللہ اپنی نشانیاں، تو اللہ کی کن کن نشانیوں کا تم انکار کرو گے۔
    [قران آسان تحریک 40:82] کیا نہیں چلے پھرے ہیں یہ لوگ زمین میں تا کہ دیکھتے وہ کہ کیا ہوا انجام ان لوگوں کا جو تھے ان سے پہلے۔ تھے وہ زیادہ ان سے (تعداد میں) اور بڑھ کر طاقت میں اور (چھوڑ گئے ہیں) بہت سے آثار زمین میں، لیکن کسی کام نہ آیا ان کے جو کچھ وہ کماتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 40:83] پھر جب آئے ان کے پاس ان کے رسول کھلی نشانیاں لے کر تو وہ مگن رہے اس علم پر جو ان کے پاس تھا اور گھیر لیا ان کو اسی چیز نے جس کا وہ مذاق اڑایا کرتےتھے۔
    [قران آسان تحریک 40:84] پھر جب انہوں نے دیکھا ہمارا عذاب تو پکار اٹھے ایمان لائے ہم اللہ پر جو یکتا و یگانہ ہے اور انکار کرتے ہیں ہم ان کا جنہیں ہم اس کا شریک ٹھہراتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 40:85] مگر نہ فائدہ پہنچا سکتا تھا ان کو ان کا ایمان جب دیکھا لیا تھا انہوں نے ہمارا عذاب۔ یہی اللہ کا قانون ہے جو پہلے سے چلا آ رہا ہے اس کے بندوں میں۔ اور خسارے میں پڑ جاتے ہیں ایسے وقت میں وہ لوگ جنہوں نے کفر اختیار کیا۔

  12. #36
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    اسلام علیکم
    بہت زبردست شیرنگ کی ہے آپ نے ۔ جاری رکھیں۔

Page 3 of 4 FirstFirst 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •