Page 1 of 4 1234 LastLast
Results 1 to 12 of 42

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:41to50

  1. #1
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:41to50

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    اس تھریڈ میں قرآن کریم کا مکمل اردو ترجمہ دیا جارہا ہےیہ ترجمہ کسی خاص مسلک یا فرقے کا نہیں ہے یہ ترجمہ محترم "مولانا سید شبیر احمد رحمتہ اللہ کا کیا ہوا ہے اور اسے قرآن آسان تحریک سے لیا گیا ہے۔ ہر تھریڈ میں ۱۰ سورتوں کا ترجمہ دیا جائے گا اس پانچویںتھریڈ میں
    سورۃ 41فصّلت سے سورۃ 50:ق تک کا ترجمہ موجود ہے۔

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 41:فصّلت

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 41:1] حا۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 41:2] نازل کی جارہی ہے رحمٰن و رحیم کی طرف سے۔
    [قران آسان تحریک 41:3] ایک ایسی کتاب، کھول کھول کر بیان کیے گئے ہیں جس میں احکام ۔ قرآنِ عربی ۔ ان لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 41:4] (یہ) بشارت دینے والا اور متنبہ کرنے والا ہے۔ پھر بھی منہ موڑ لیا ان میں سے اکثر لوگوں نے اور وہ سن کر نہیں دیتے۔
    [قران آسان تحریک 41:5] اور کہتے ہیں کہ ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں ان باتوں کے لیے جن کی طرف تم ہمیں بلا رہے ہو اور ہمارے کان بہرے ہوگئے ہیں اور ہمارے اور تمہارے درمیان پردہ حائل ہوگیا ہے سو تم بھی اپنا کام کیے جاؤ ہم اپنا کام کیے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 41:6] اے نبیﷺ ان سے کہیے کہ بس میں تو ایک بشر ہوں تم جیسا بتایاجاتا ہے بذریعہ وحی مجھے کہ بس تمہارا معبود ایسا معبود ہے جو ایک ہی ہے۔ سو سیدھے رکھو اپنے رخ، اسی کی طرف اور معافی چاہو اس سے۔ سو ہلاکت ہے مشرکوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 41:7] جو نہیں ادا کرتے زکوٰۃ اور وہی ہیں جو آخرت کا بھی انکار کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 41:8] بلاشبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل ان کے لیے ہے ایک ایسا اجر جس کا سلسلہ کبھی ٹوٹنے والا نہیں۔
    [قران آسان تحریک 41:9] ان سے کہیے کیا تم واقعی انکار کرتے ہو اس ذات کا جس نے پیدا فرمایا ہے زمین کو دو دونوں میں اور ٹھہراتے ہو تم اس کے لیے (دوسروں کو) ہمسر۔ یہی ہے رب سارے جہان والوں کا۔
    [قران آسان تحریک 41:10] اور گاڑے اس نے زمین میں لنگر (پہاڑ) اوپر سے اور برکتیں رکھیں اس میں اور رکھ دیا اندازے کے مطابق اس کے اندر سامانِ خوراک چار دنوں میں۔ جو حاجت مندوں کی ضرورت کے مطابق ہے۔
    [قران آسان تحریک 41:11] پھر وہ متوجہ ہوا آسمان کی طرف جبکہ وہ محض دھواں تھا اور اس نے حُکم دیا اُسے اور زمین کو بھی کہ آجاؤ (وجود میں) خواہ تم چاہو یا نہ چاہو۔ دونوں نے کہا آگئے ہم خوشدلی کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 41:12] پھر بنادیا اس نے انہیں سات آسمان دو دنوں میں اور وحی کردیا ہر آسمان میں اس کا قانون اور آراستہ کردیا ہم نے آسمانِ دنیا کو چراغوں سے اور خوب محفوظ کردیا۔ یہ منصوبہ ہے ایک زبردست ہستی کا جو علیم بھی ہے۔
    [قران آسان تحریک 41:13] پھر اگر یہ منہ موڑیں تو کہو میں تمہیں ڈراتا ہوں اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب سے ویسا ہی عذاب جو ٹوٹ پڑا تھا عاد اور ثمود پر۔
    [قران آسان تحریک 41:14] جب آئے تھے ان کے پاس رسول آگے سے بھی اور پیچھے سے بھی (اور انہیں سمجھایا) کہ نہ عبادت کرو کسی کی سوائے اللہ کے۔ انہوں نے کہا کہ اگر چاہتا ہمارا رب تو نازل کرسکتا تھا فرشتے، لہٰذا ہم اس کا ۔ جو تم دے کر بھیجے گئے ہو ۔ انکار کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 41:15] پس عاد کا حال یہ تھا کہ وہ بڑے بن بیھٹے تھے زمین میں بغیر کسی حق کے اور کہنے لگے کون ہے زیادہ ہم سے قوت میں؟ کیا نہیں دیکھا انہوں نے کہ بے شک اللہ جس نے پیدا کیا ہے انہیں وہ کہیں زیادہ ہے ان سے قوت میں؟ اور وہ ہماری آیات کا انکار کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 41:16] آخر کار بھیجی ہم نے ان پر ہوا، سخت طوفانی چند منحوس دنوں میں تا کہ چکھائیں ہم انہیں مزا ذلت و رسوائی کے عذاب کا، دنیاوی زندگی میں بھی۔ اور آخرت کا عذاب تو ہے ہی زیادہ رسوا کُن اور (وہاں) ان کو مدد بھی نہ ملے گی۔
    [قران آسان تحریک 41:17] رہے ثمود سو ہم نے پیش کی ان کے سامنے راہِ راست مگر انہوں نے پسند کیا اندھا ہی رہنا راستہ دیکھنے کے مقابلہ میں تو آ پکڑا انہیں رسوا کرنے والے عذاب کی کڑک نے بسبب ان کی کرتوتوں کے۔
    [قران آسان تحریک 41:18] اور بچالیا ہم نے ان لوگوں کو جو ایمان لائے اور برے کاموں سے بچتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 41:19] اور جس دن گھیر کر ہانکے جائیں گے دشمن اللہ کے آگ کی طرف پھر ان کی درجہ بندی جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 41:20] یہاں تک کہ جب وہ سب وہاں آجائیں گے تو گواہی دیں گے ان پر ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے جسم کی کھالیں ان اعمال کے جو وہ کرتے رہے۔

  3. #3
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 41:21] اور کہیں گے وہ اپنے اعضا سے، کیوں گواہی دی ہے تم نے ہمارے خلاف؟ تو وہ کہیں گے کہ گویائی دی ہے ہمیں اس اللہ نے جس نے گویائی بخشی ہے ہر چیز کو اور اسی نے پیدا کیا ہے تمہیں پہلی بار اور اسی کی طرف تمہیں لوٹ کر جانا ہے۔
    [قران آسان تحریک 41:22] اور نہیں چھپا کرتے تھے تم (جرائم کرتے وقت) محض اس اندیشہ سے کہ (کہیں نہ) گواہی دیں تمہارے خلاف تمہارے کان اور تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں بلکہ تم یہ سمجھتے تھے کہ اللہ نہیں جانتا بہت سے وہ اعمال جو تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 41:23] اور یہی تمہارا گمان جو تم رکھتے تھے اپنے رب کے بارے میں تمہیں لے ڈوبا۔ اور ہوگئے تم خسارہ اٹھانے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 41:24] پھر اگر وہ صبر کریں (یا نہ کریں) بہرحال آگ ہی ہے ٹھکانا ان کے لیے اور اگر وہ توبہ کرنا چاہیں گے تو نہیں ہیں وہ اس قابل کہ انہیں توبہ کا موقع دیا جائے۔
    [قران آسان تحریک 41:25] اور مسلط کردیے تھے ہم نے ان پر ایسے ساتھی جنہوں نے آراستہ کردکھایا تھا ان کے لیے وہ جو ان کے آگے تھا اور جو ان کے پیچھے تھا اور چسپاں ہو کر رہا ان پر وہی فیصلہ (عذاب کا) جو چسپاں ہو چکا تھا ان امتوں پر جو ان سے پہلے گزر چکی ہیں۔ جنوں کی اور انسانوں کی۔ بلاشبہ یہ لوگ خسارے میں رہنے والے تھے۔
    [قران آسان تحریک 41:26] اور کہا ان لوگوں نے جو کافر ہیں کہ نہ سنو اس قرآن کو اور خلل ڈالو اس میں (جب وہ پڑھ کرسنایا جائے) شاید کہ تم (اس طرح) غالب آجاؤ۔
    [قران آسان تحریک 41:27] تو ہم ضرور چکھائیں گے مزہ ان کو جو کافر ہیں سخت عذاب کا اور سزا دیں گے ہم انہیں ان بدترین حرکتوں کی جو یہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 41:28] یہ رہی سزا اللہ کے دشمنوں کی۔ آگ۔ ان کے لیے ہوگا اس میں گھر ہمیشہ رہنے کا۔ یہ بدلہ ہے اس (جرم) کا کہ وہ ہماری آیات کا انکار کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 41:29] اور کہیں گے کافر اے ہمارے رب! دکھا تو ہمیں وہ دونوں گروہ جنہوں نے گمراہ کیا ہے ہمیں جنوں کے اور انسانوں کے۔ تاکہ روند ڈالیں ہم انہیں اپنے پاؤں تلے تا کہ وہ خوب ذلیل و خوار ہوں۔
    [قران آسان تحریک 41:30] یقینا وہ لوگ جنہوں نے شہادت دی کہ ہمارا رب اللہ ہے پھر اس پر ثابت قدم رہے، نازل ہوتے ہیں ان پر فرشتے (یہ کہتے ہوئے) کہ نہ ڈرو اور نہ غم کرو اور خوش ہوجاؤ اس جنت کی بشارت سے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
    [قران آسان تحریک 41:31] ہم تمہارے ساتھی ہیں دنیاوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی۔ اور تمہیں وہاں ہر وہ چیز ملے گی جس کو چاہے گا تمہارا جی اور تمہیں وہاں ہر وہ چیز ملے گی جو تم منگواؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 41:32] یہ مہمان نوازی ہوگی اس ہستی کی طرف سے جو غفور اور رحیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 41:33] اور اس سے اچھی بات کس کی ہوگی جو دعوت دے اللہ کی طرف اور کرے نیک عمل اور کہے کہ میں یقینا فرماں برداروں میں سے ہوں۔
    [قران آسان تحریک 41:34] اور نہیں یکساں ہو سکتی نیکی اور نہ بدی۔ دفع کرو (برائی کو) ایسے طریقہ سے جو بہترین ہو پھر تم دیکھو گے کہ وہی شخص جس کے اور تمہارے درمیان عداوت تھی گویا کہ وہ جگری دوست بن گیا ہے۔
    [قران آسان تحریک 41:35] اور نہیں نصیب ہوتی یہ صفت مگر ان لوگوں کو جو صبر والے ہیں اور نہیں حاصل ہوتا یہ مقام مگر ان لوگوں کو جو بڑے نصیبے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 41:36] اور اگر اکسائے تمہیں شیطان کسی بھی طریقہ سے تو پناہ مانگ لو اللہ کی۔ بلاشبہ وہ ہے سب کچھ سننے والا اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 41:37] اور اسی کی نشانیوں میں سے ہیں رات اور دن اور سورج اور چاند (لہٰذا) نہ سجدہ کرو تم سورج کو اور نہ چاند کو بلکہ سجدہ کرو اس اللہ کو جس نے انہیں پیدا فرمایا ہے اگر تم فی الواقع اسی کی عبادت کرنے والے ہو۔
    [قران آسان تحریک 41:38] پھر اگر یہ غرور میں آ کر بات نہ مانیں (تو کوئی پروا نہیں) اس لیے کہ وہ (فرشتے) جو تیرے رب کے مقرب ہیں تسبیح کر رہے ہیں اس کی رات دن اور وہ کبھی نہیں تھکتے۔
    [قران آسان تحریک 41:39] اور اللہ ہی کی نشانیوں میں سے ہے یہ کہ تم دیکھتے ہو زمین کو کہ وہ سوکھی پڑی ہے پھر جب برساتے ہیں ہم اس پر پانی تو وہ لہلہا اٹھتی ہے اور پھول جاتی ہے بلاشبہ وہ ہستی جس نے اس زمین کو زندہ کیا ہے ضرور زندگی بخشنے والا ہے مُردوں کو بھی۔ کوئی شک نہیں اس میں کہ وہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 41:40] درحقیقت وہ لوگ جو کجروی اختیار کرتے ہیں ہماری آیات کے بارے میں وہ ہم سے چھپے ہوئے نہیں ہیں۔ تو کیا وہ شخص جسے ڈالا جائے آگ میں بہتر ہے یا وہ جو حاضر ہوگا امن کی حالت میں قیامت کے دن۔ کرتے رہو تم جو چاہو۔ یقینا اللہ تمہارے سب اعمال کو دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 41:41] بلاشبہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ماننے سے انکار کردیا ہے کلامِ نصیحت کو جبکہ وہ ان کے پاس آیا حالانکہ وہ ایک زبردست کتاب ہے۔
    [قران آسان تحریک 41:42] نہیں آسکتا ہے اس کے پاس باطل نہ سامنے سے اور نہ پیچھے سے۔ یہ نازل کردہ ہے اس ہستی کی طرف سے جو ہے بڑی حکمت والی اور قابلِ تعریف۔
    [قران آسان تحریک 41:43] نہیں کہا جارہا ہے تمہارے بارے میں مگر وہی جو کہا گیا تھا ان رسولوں سے جو تم سے پہلے گزرچکے ہیں۔ بے شک تمہارا رب بڑا درگزر کرنے والا ہے اور (اس کے ساتھ ہی) بڑی درد ناک سزا دینے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 41:44] اور اگر بھیجا ہوتا ہم نے اسے عجی قرآن بنا کر تو ضرور اعتراض کرتے یہ لوگ: کیوں نہیں نازل کی گئیں عربی میں اس کی آیات (تا کہ سمجھتے ہم) یہ عجیب بات ہے کہ (کلام) عجمی ہے اور (مخاطب) عربی! ان سے کہیے یہ کتاب، ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاتے ہیں، ہدایت اور شفا ہے۔ اور جو ایمان نہیں لاتے یہ ان کے لیے کانوں کی ڈاٹ اور ان کی آنکھوں کی پٹی ہے۔ (وہ ایسا محسوس کرتے ہیں کہ) انہیں پکارا جارہا ہے دور سے۔
    [قران آسان تحریک 41:45] اور بے شک دی ہم نے موسیٰ کو کتاب تو اختلاف کیا گیا تھا اس کے بارے میں بھی۔ اور اگر نہ ہوتی ایک بات (طے شدہ) پہلے سے ہی تمہارے رب کی طرف سے تو ضرور فیصلہ چکا دیا جاتا ان (اختلاف کرنے والوں) کے درمیان۔ اور یقینا یہ بھی ایک شک میں پڑے ہوئے ہیں اس کتاب کے بارے میں جو انہیں مطمئن نہیں ہونے دیتا۔

  4. #4
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 41:46] جو کرے گا کوئی عمل تو وہ اپنے لیے کرے گا اور جو بدی کرے گا اس کا وبال اسی پر پڑے گا اور نہیں ہے تیرا رب ظالم اپنے بندوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 41:47] اللہ ہی کے پاس ہے قیامت کا علم اور نہیں نکلتا کوئی پھل اپنے غلاف میں سے اور نہیں حاملہ ہوتی کوئی مادہ اور نہ جنتی ہے مگر (یہ سب کچھ) اس کے علم میں ہوتا ہے۔ اور جس دن وہ پُکارے گا انہیں کہ کہاں ہیں میرے شریک؟ تو وہ کہیں گے ہم عرض کرچکے ہیں آپ سے، نہیں ہے ہم میں سے کوئی گواہی دینے والا (اس بات کی)۔
    [قران آسان تحریک 41:48] اور گم ہوجائیں گے ان سے وہ سب جن کو وہ پکارتے تھے اس سے پہلے اور یہ لوگ سمجھ لیں گے کہ نہیں ہے ان کے لیے کوئی جائے پناہ۔
    [قران آسان تحریک 41:49] نہیں تھکتا انسان بھلائی کی دعا مانگنے سے اور اگر پہنچتی ہے اسے کوئی تکلیف تو ہوجاتا ہے وہ مایوس اور دل شکستہ۔
    [قران آسان تحریک 41:50] اور جونہی چکھاتے ہیں ہم مزا اسے اپنی رحمت کا تکلیف کے بعد جو پہنچی ہوتی ہے اسے تو وہ ضرور کہتا ہے کہ یہ میرا حق تھا اور میں نہیں سمجھتا کہ قیامت آئے گی اور اگر میں کہیں پلٹا یا گیا اپنے رب کی طرف تو یقینا ہوگی میرے لیے اس کے ہاں بھی خوشحالی تو ضرور بتائیں گے ہم انہیں جنہوں نے کفر کیا ہے کہ وہ کیا ہے کہ وہ کیا کرتے رہے ہیں؟ اور ضرور چکھائیں کے ہم انہیں مزا سخت عذاب کا۔
    [قران آسان تحریک 41:51] اور جب نعمت دیتے ہیں ہم انسان کو تو وہ منہ پھیرلیتا ہے اور اکڑ جاتا ہے اور جب پہنچتی ہے اسے کوئی تکلیف تو پھر وہ مانگنے لگتا ہے دعائیں لمبی چوڑی۔
    [قران آسان تحریک 41:52] ان سے کہو! کیا تم نے کبھی سوچا کہ اگر ہے (یہ قرآن) اللہ کی طرف سے پھر بھی انکار کرتے رہے تم اس کا تو کون شخص زیادہ بھٹکا ہوا ہوگا اس سے جو مخالفت میں بہت دور نکل گیا ہو؟
    [قران آسان تحریک 41:53] عنقریب دکھائیں گے ہم انہیں اپنی نشانیاں آفاق میں بھی اور ان کے اپنے نفس میں بھی یہاں تک کہ ان کے سامنے کھل کر آجائے گی یہ بات کہ یہ کتاب حق ہے۔ کیا یہ بات کافی نہیں ہے کہ تیرا رب ہر چیز کا شاہد ہے۔
    [قران آسان تحریک 41:54] آگاہ رہو کہ یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں اپنے رب سے ملاقات کے بارے میں اور سن رکھو کہ وہ ہرچیز کا پوری طرح احاطہ کیے ہوئے ہے۔

  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 42:الشورى

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 42:1] حا۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 42:2] عین۔ سین۔ قاف۔
    [قران آسان تحریک 42:3] اسی طرح وحی کرتا ہے، تمہاری طرف اور ان (رسولوں) کی طرف جو تم سے پہلے گزرچکے ہیں، اللہ جو غالب اور کامل حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 42:4] اسی کا ہے جو کچھ ہے آسمانوں میں اور جو کچھ ہے زمین میں۔ اور وہ ہے برتر اور عظیم۔
    [قران آسان تحریک 42:5] قریب ہے کہ آسمان پھٹ پڑیں (ان کے شرک کی بنا پر) اوپر کی طرف سے حالانکہ فرشتے تسبیح کرتے رہتے ہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور درگزر کی درخواستیں کیے جاتے ہیں ان کے لیے جو زمین میں ہیں۔ آگاہ رہو بلاشبہ اللہ ہی ہے بخشنے والا، نہایت مہربان۔
    [قران آسان تحریک 42:6] اور یہ لوگ جنہوں نے بنارکھے ہیں اللہ کے سوا دوسرے سرپرست۔ وہ سب اللہ کی نگاہ میں ہیں اور نہیں ہے تم پر ان کی کوئی ذمہ داری۔
    [قران آسان تحریک 42:7] اور اسی طرح وحی کیا ہے ہم نے تمہاری طرف قرآنِ عربی تا کہ خبردار کرو تم بستیوں کے مرکز (شہرِ مکہ) والوں کو اور ان کو جو اس کے ارد گرد ہیں اور ڈراؤ جمع ہونے کے دن سے جس کے آنے میں کوئی شک نہیں ہے۔ (اس روز) ایک گروہ کو جنت میں جانا ہے اور ایک گروہ کو جہنم میں۔
    [قران آسان تحریک 42:8] اور اگر چاہتا اللہ تو بنادیتا ان سب کو ایک ہی امت لیکن داخل فرماتا ہے وہ جسے چاہے اپنی رحمت میں۔ اور (رہ گئے) ظالم، نہیں ہے ان کا کوئی۔ سرپرست اور نہ مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 42:9] کیا انہوں نے بنارکھے ہیں اللہ کے سوا دوسرے سرپرست حالانکہ ولی تو اللہ ہی ہے اور وہی زندہ کرتا ہے مردوں کو اور وہ ہرچیز پر پوری طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 42:10] اور وہ معاملہ جس کے بارے میں اختلاف ہو تمہیں کسی قسم کا تو اس کا فیصلہ کرنا اللہ کے اختیار میں ہے۔ اللہ جو ایسا ہے، وہی میرا رب ہے، اسی پر میں نے بھروسہ کیا اور اسی کی طرف میں رجوع کرتا ہوں۔
    [قران آسان تحریک 42:11] پیدا کرنے والا آسمانوں کا اور زمین کا، اسی نے بنائے تمہارے لیے تمہاری ہی جنس سے جوڑے اور جانوروں میں سے بھی جوڑے (بنائے) پھیلاتا ہے وہ تمہاری نسلیں اسی طریقہ سے، نہیں ہے اس سے مشابہ (کائنات کی) کوئی چیز۔ اور وہ ہے سب کچھ سننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 42:12] اسی کے پاس ہیں کنجیاں آسمانوں اور زمین (کے خزانوں) کی کھول دیتا ہے وہ رزق جس کے لیے چاہے اور نپا تلا دیتا ہے (جسے چاہے)۔ بلاشبہ وہ ہرچیز کا علم رکھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 42:13] اسی نے مقرر کیا ہے تمہارے لیے دین کا وہ طریقہ جس کی ہدایت کی تھی اس نے نوح کو اور یہی وہ دین ہے جسے وحی کیا ہے ہم نے (اے محمد ﷺ) تمہاری طرف اور وہ جس کا حکم دیا تھا ہم نے ابراہیم، موسیٰ اور عیسیٰ کو، وہ یہ ہے کہ "قائم کرو دین کو اور نہ پھوٹ ڈالو اس میں"۔ بہت گراں ہے مشرکوں پر وہ بات، بلاتے ہو تم انہیں جس کی طرف۔ اللہ منتخب کرلیتا ہے اپنے لیے جسے چاہے اور راستہ دکھاتا ہے اپنی طرف آنے کا اس شخص کو جو رجوع کرتا ہے (اس کی جانب)۔
    [قران آسان تحریک 42:14] اور نہیں فرقوں میں بٹے لوگ مگر اس کے بعد کہ آچکا تھا ان کے پاس صحیح علم۔ (اور ہوئی یہ فرقہ بندی) ایک دوسرے کی ضد میں۔ اور اگر نہ ہوتی ایک بات جو پہلے سے طے ہوچکی تھی تیرے رب کی طرف سے ایک مدتِ مقرر تک کے لیے تو ضرور فیصلہ کردیا جاتا ان کے درمیان اور یقینا وہ لوگ جنہیں وارث بنایا گیا تھا کتاب کا ان کے بعد ضرور شک میں مبتلا ہیں اس کے بارے میں جو انہیں مطمئن نہیں ہونے دیتا۔
    [قران آسان تحریک 42:15] لہٰذا اسی (دن) کی طرف دعوت دو تم اور (اسی پر) ثابت رہو تم جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے اور نہ اتباع کرو ان کی خواہشات کی اور کہو ایمان لایا میں ان پر جو نازل فرمائی ہیں اللہ نے کتابیں۔ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں انصاف کروں تمہارے درمیان۔ اللہ ہی ہمارا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے۔ ہمارے لیے ہیں ہمارے عمل اور تمہارے لیے تمہارے عمل، کوئی جھگڑا نہیں ہمارے اور تمہارے درمیان۔ اللہ جمع کرے گا (ایک روز) ہم سب کو اور اسی کی طرف سب کو پلٹنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 42:16] اور وہ لوگ جو جھگڑا کرتے ہیں اللہ کے بارے میں اس کے بعد بھی کہ لبیک کہا جاچکا ہے اس کی دعوت پر ان کی یہ حجت بازی باطل ہے ان کے رب کے نزدیک اور ان پر غضب ہے (اللہ کا) اور ان کے لیے ہے سخت ترین عذاب۔
    [قران آسان تحریک 42:17] وہ اللہ ہی ہے جس نے نازل فرمائی ہے یہ کتاب حق کے ساتھ اور میزان بھی۔ اور تمہیں کیا خبر کہ شاید فیصلے کی گھڑی قریب ہی آ لگی ہو؟
    [قران آسان تحریک 42:18] جلدی مچا رہے ہیں اس کے بارے میں وہ لوگ جو نہیں ایمان رکھتے اس پر اور وہ جو ایمان والے ہیں ڈرتے ہیں اس (گھڑی) سے اور جانتے ہیں کہ اس کا آنا برحق ہے۔ سن رکھو بلاشبہ جو لوگ شک ڈالنے والی بحثیں کرتے ہیں قیامت کے بارے میں یقینا وہ گمراہی میں بہت دور نکل گئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 42:19] اللہ بہت مہربان ہے اپنے بندوں پر، رزق دیتا ہے جسے چاہے اور وہ ہے قوت والا اور زبردست۔
    [قران آسان تحریک 42:20] جو شخص ہے طلب گار آخرت کی کھیتی کا اضافہ کریں گے ہم اس کے لیے اس کی کھیتی میں اور جو ہے چاہنے والا دنیا کی کھیتی کا دیتے ہیں ہم اسے اسی میں سے اور نہیں ہے اس کے لیے آخرت میں کوئی حصہ۔

  6. #6
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 42:21] کیا بنا رکھے ہیں انہوں نے اپنے لیے (اللہ کے) کچھ ایسے شریک جنہوں نے مقرر کردیا ہے ان کے لیے دین کا ایسا طریقہ جس کی اجازت نہیں دی ہے اللہ نے؟۔ اور اگر نہ ہوتی طے شدہ بات (پہلے سے) تو ضرور فیصلہ چکادیا جاتا ان کے درمیان اور بے شک ایسے ظالموں کے لیے ہی درد ناک عذاب ہے۔
    [قران آسان تحریک 42:22] دیکھو گے تم ظالموں کو کہ ڈر رہے ہوں گے اس (انجام) سے جو انہوں نے اپنے اعمال سے کمایا اور وہ آ کر رہے گا اُن پر اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل، ہوں گے وہ جنتوں کے باغوں میں۔ ہے ان کے لیے ہر وہ چیز جو وہ چاہیں گے، ان کے رب کے پاس۔ یہی تو ہے اللہ کا بڑا فضل۔
    [قران آسان تحریک 42:23] یہی ہے وہ چیز جس کی خوشخبری دیتا ہے اللہ اپنے ان بندوں کو جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل ان سے کہیے کہ نہیں مانگتا میں تم سے اس خدمت پر کوئی اجر سوائے اس کے کہ محبت ہو قرابت داروں میں۔ اور جو بھی کماتا ہے کوئی نیکی تو اضافہ کرتے ہیں ہم اس کے لیے اس میں مزید نیکیوں کا۔ بلاشبہ اللہ ہے درگزر فرمانے والا اور قدر دان۔
    [قران آسان تحریک 42:24] کیا یہ کہتے ہیں کہ اس شخص نے گھڑ لیا ہے بہتان اللہ پر جھوٹا؟ جبکہ اگر چاہے اللہ تو مہر کر دے تیرے دل پر (اگر تو ایسا کرے)۔ اور مٹا دیتا ہے اللہ باطل کو اور حق کردکھاتا ہے حق کو اپنی باتوں سے۔ یقینا وہ پوری طرح باخبر ہے ان باتوں سے جو سینوں میں ہیں۔
    [قران آسان تحریک 42:25] اور وہی ہے جو قبول کرتا ہے توبہ اپنے بندوں کی اور درگزر فرماتا ہے تمام برائیوں سے اور جانتا ہے اسے جو تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 42:26] اور دُعائیں قبول فرماتا ہے ان لوگوں کی جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل اور زیادہ دیتا ہے ان کو اپنے فضل سے، رہے کافر تو ان کے لیے ہے سخت ترین عذاب۔
    [قران آسان تحریک 42:27] اور اگر کشادہ کردیتا اللہ رزق اپنے بندوں کے لیے تو سرکشی کا طوفان برپاکردیتے وہ زمین میں، لیکن نازل فرماتا ہے وہ ایک حساب کے مطابق جتنا چاہتا ہے۔ بلاشبہ وہ اپنے بندوں سے باخبر ہے اور (ان پر) نگاہ رکھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 42:28] اور وہی ہے جو نازل فرماتا ہے بارش مایوس ہوجانے کے بعد اور پھیلادیتا ہے اپنی رحمت۔ اور وہی ہے کام بنانے والا اور سب تعریفوں کے لائق۔
    [قران آسان تحریک 42:29] اور اسی کی نشانیوں میں سے ہے تخلیق آسمانوں کی اور زمین کی اور یہ بھی جو پھیلائی ہے اس نے ان میں جاندار مخلوق اور وہ ہے ان کو جمع کرنے پر جب چاہے پوری طرح قادر۔
    [قران آسان تحریک 42:30] اور جو پہنچتی ہے تمہیں کوئی مصیبت سو وہ کمائی ہوتی ہے تمہارے اپنے ہاتھوں کی اور معاف فرما دیتا ہے وہ بہت سے (قصوروں) کو۔
    [قران آسان تحریک 42:31] اور نہیں ہو تم عاجز کرنے والے (اللہ کو) زمین میں اور نہیں ہے تمہارا اللہ کے سوا کوئی کارساز اور نہ کوئی مدد گار۔
    [قران آسان تحریک 42:32] اور اسی کی نشانیوں میں سے ہیں جہاز سمندر میں پہاڑوں جیسے۔
    [قران آسان تحریک 42:33] اگر وہ چاہے تو ساکن کردے ہوا کو اور وہ رہ جائیں کھڑے کے کھڑے سطحِ سمندر پر۔ بلاشبہ اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ہر اس شخص کے لیے جو صبر و شکر کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 42:34] یا انہیں ڈبو دے بسبب ان کی کرتوتوں کے یا معاف فرما دے وہ بہتوں کو۔
    [قران آسان تحریک 42:35] اور پتہ چل جائے گا ان لوگوں کو جو جھگڑتے ہیں ہماری آیات کے بارے میں۔ کہ نہیں ہے ان کے لیے کوئی جائے پناہ۔
    [قران آسان تحریک 42:36] اور یہ جو دی گئی ہیں تمہیں کسی بھی قسم کی چیزیں یہ سروسامان ہے دُنیاوی زندگی کا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر بھی ہے اور باقی رہنے والا بھی ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے اور اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 42:37] اور ان کے لیے جو بچتے ہیں بڑے بڑے گناہوں سے اور بے حیائی کے کاموں سے اور جب کبھی انہیں غصہ آجائے تو وہ معاف کردیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 42:38] اور ان کے لیے جنہوں نے مان لیا اپنے رب کا حکم اور قائم کی نماز اور اور ان کے معاملات باہم مشورے سے چلتے ہیں۔ اور اس میں سے جو ہم ہی نے انہیں دیا ہے، خرچ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 42:39] اور وہ لوگ کہ جب کی جاتی ہے ان پر کوئی زیادتی تو وہ اس کا بدلہ لیتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 42:40] اس لیے کہ برائی کا بدلہ ویسی ہی برائی ہے لیکن جو شخص معاف کردے اور اصلاح کرے تو اس کا اجر اللہ کے ذمہ ہے۔ بلاشبہ وہ نہیں پسند کرتا ظالموں کو۔
    [قران آسان تحریک 42:41] اور ان کے لیے جو بدلہ لیتے ہیں اپنے اوپر ظلم ہونے کے بعد سو یہ وہ لوگ ہیں کہ نہیں ہے ان کی کوئی پکڑ۔
    [قران آسان تحریک 42:42] پکڑ کے مستحق صرف وہ لوگ ہیں جو ظلم کرتے ہیں لوگوں پر اور زیادتیاں کرتے ہیں زمین میں ناحق، یہ وہ لوگ ہیں کہ ہے ان کے لیے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 42:43] البتہ جو شخص صبر سے کام لے اور درگزر کرے تو یہ بڑے حوصلہ کا کام ہے۔
    [قران آسان تحریک 42:44] اور جسے گمراہ کردے اللہ تو نہیں ہے اس کا کوئی کارساز اللہ کے بعد۔ اور دیکھوگے تم ظالموں کو جب دیکھیں گے وہ عذاب تو کہیں گے: کیا (دنیا میں) پلٹنے کا کوئی راستہ ہے؟
    [قران آسان تحریک 42:45] اور دیکھو گے تم انہیں کہ (جب) پیش کیا جائے گا ان کو آگ کے سامنے، تو جھکے جا رہے ہوں گے ذلت کے مارے اور دیکھیں گے چور نگاہوں سے۔ اور کہیں گے وہ لوگ جو ایمان لائے: درحقیقت گھاٹا اٹھانے والے وہی ہیں جنہوں نے خسارے میں ڈالا اپنے آپ کو اور اپنے گھروالوں کو قیامت کے دن۔ خبردار رہو! بے شک ظالم دائمی عذاب میں ہوں گے۔

  7. #7
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 42:46] اور نہ ہوں گے ان کے لیے کوئی حامی وسرپرست جو مدد کریں ان کی اللہ کے مقابلہ میں اور جسے گمراہ کردے اللہ تو نہیں ہے اس کے لیے۔ (بچاؤ کی) کوئی سبیل۔
    [قران آسان تحریک 42:47] مان لو بات اپنے رب کی اس سے پہلے کہ آجائے وہ دن۔ جس کے ٹلنے کی کوئی صورت نہ ہو۔ اللہ کی طرف سے۔ (اور) نہ ہو تمہارے لیے کوئی جائے پناہ اس دن اور نہ ہو تمہارے لیے انکار کی کوئی صورت۔
    [قران آسان تحریک 42:48] پھر اگر یہ منہ موڑتے ہیں تو نہیں بھیجا ہے ہم نے تم کو ان پر نگران بنا کر۔ نہیں ہے تم پر مگر صرف پہنچا دینے کی ذمہ داری اور بے شک ہم جب چکھاتے ہیں مزا انسان کو اپنی رحمت کا تو اترا جاتا ہے اس پر۔ اور اگر پہنچتی ہے اسے کوئی مصیبت اس کے اپنے کرتوتوں کے نتیجہ میں تو ایسی حالت میں انسان ناشکرا بن جاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 42:49] اللہ ہی کے لیے ہے بادشاہی آسمانوں کی اور زمین کی۔ پیدا فرماتا ہے جو چاہے۔ عطا کرتا ہے جسے چاہے لڑکیاں اور عطا کرتا ہے جسے چاہے لڑکے۔
    [قران آسان تحریک 42:50] یا ملا جلا کر، دیتا ہے انہیں لڑکے اور لڑکیاں اور کردیتا ہے جسے چاہے بانجھ۔ بلا شبہ وہ ہے سب کچھ جاننے والا اور ہر چیز پر قادر۔
    [قران آسان تحریک 42:51] اور نہیں ہے یہ مقام کسی بشر کا کہ بات کرے اس سے اللہ مگر وحی کے ذریعہ سے یا پردے کے پیچھے سے یا وہ بھیجتا ہے پیامبر (فرشتہ) پس وہ وحی کرتا ہے اللہ کے اذن سے جو کچھ اللہ چاہتا ہے۔ بلاشبہ وہ ہے برتر اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 42:52] اور اسی طرح وحی کی ہم نے تمہاری طرف ایک روح اپنے حکم سے۔ نہیں جانتے تھے تم کہ کیا ہوتی ہے کتاب اور نہ (جانتے تھے) ایمان کو مگر بنا دیا ہے ہم نے اس قرآن کو روشنی۔ راہ دکھاتے ہیں ہم اس کے ذریعہ سے جسے چاہیں اپنے بندوں میں سے۔ اور یقینا تم رہنمائی کرتے ہو سیدھے راستے کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 42:53] راستہ اللہ کا جو مالک ہے ہر اس چیز کا جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ خبردار رہو! اللہ ہی کی طرف رجوع کرتے ہیں تمام معاملات۔

  8. #8
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 43:الزخرف

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 43:1] حا۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 43:2] قسم ہے کتاب کی جو (ہر بات) کھول کر بیان کرنے والی ہے۔
    [قران آسان تحریک 43:3] یقینا ہم نے ہی بنایا ہے اسے قرآنِ عربی تا کہ تم سمجھو۔
    [قران آسان تحریک 43:4] اور یہ قرآن لوحِ محفوظ میں ہمارے پاس بہت بلند مرتبہ ہے اور حکمت سے بھرا ہوا ہے۔
    [قران آسان تحریک 43:5] اب کیا ہم تم سے بیزار ہوکر یہ نصیحت بھیجنا چھوڑ دیں اس بنا پر کہ تم حد سے گزر جانے والے لوگ ہو۔
    [قران آسان تحریک 43:6] اور کتنے ہی بھیجے ہیں ہم نے نبی پہلی قوموں میں۔
    [قران آسان تحریک 43:7] لیکن نہیں آتا تھا ان کے پاس کوئی نبی مگر وہ اس کا مذاق اڑایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 43:8] تو ہلاک کردیا ہم نے (ان کو جو) بدرجہا زیادہ تھے اِن سے طاقت میں، اور گزرچکی ہیں مثالیں پہلی قوموں کی۔
    [قران آسان تحریک 43:9] اور اگر پوچھو تم ان سےکہ کس نے پیدا کیا ہے آسمانوں کو اور زمین کو تو یہ ضرور جواب دیں گے کہ پیدا کیا ہے انہیں اس نے جو زبردست ہے اور سب کچھ جاننے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 43:10] جس نے بنایا ہے تمہارے لیے زمین کو گہوارہ اور بنائے تمہارے لیے اس میں راستے تا کہ تم راہ پا سکو۔
    [قران آسان تحریک 43:11] اور وہ جس نے نازل کیا آسمان سے پانی ایک خاص مقدار میں پھر زندہ کیا ہم نے اس کے ذریعہ سے مردہ زمین کو، اسی طرح (زمین سے زندہ کر کے) تم نکالے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 43:12] اور جس نے پیدا فرمائے ہر قسم کے جوڑے اور بنایا تمہارے لیے کشتیوں سے اور جانوروں کو سواری۔
    [قران آسان تحریک 43:13] تا کہ تم چڑھو ان کی پیٹھ پر پھر یاد کرو اپنے رب کی نعمت جب بیٹھ جاؤ اس پر اور کہو: پاک ہے وہ جس نے مسخر کردیا ہے ہمارے لیے اسے حالانکہ نہ رکھتے تھے ہم اسے قابو میں رکھنے کی طاقت۔
    [قران آسان تحریک 43:14] اور بلاشبہ ہم بھی اپنے رب کی طرف ضرور پلٹ کر جانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:15] اور گھڑ لی ہے انہوں نے اس کے لیے اسی کے بندوں میں سے اولاد۔ حقیقت یہ ہے کہ انسان ہے ہی کھلا احسان فراموش۔
    [قران آسان تحریک 43:16] کیا بنالی ہیں اس نے اپنی ہی مخلوق میں سے (اپنے لیے) بیٹیاں اور تمہیں نوازا بیٹوں سے۔
    [قران آسان تحریک 43:17] حالانکہ جب خوشخبری دی جاتی ہے ان میں سے کسی ایک کو اس کی جس سے دی ہے انہوں نے رحمٰن کے لی مثال، تو ہو جاتا ہے اس کا چہرہ، سیاہ اور وہ غم سے بھرجاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 43:18] کیا (اللہ کے حصے میں وہ اولاد ہے) جو پالی جاتی ہے زیوروں میں اور وہ بحث و حجت میں اپنا مدعا بھی واضح نہیں کرسکتی؟
    [قران آسان تحریک 43:19] اور قرار دے دیا ہے انہوں نے فرشتوں کو جو خاص بندے ہیں رحمٰن کے، عورتیں۔ کیا وہ حاضر تھے ان کی تخلیق کے وقت؟ ضرور لکھ لی جائے گے ان کی گواہی اور ان سے باز پُرس کی جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 43:20] اور یہ کہتے ہیں اگر چاہتا رحمٰن تو نہ پوجتے ہم ان بتوں کو۔ نہیں ہے انہیں اس بات کا ذرا بھی علم۔ یہ محض گمان کے تیر تکے چلارہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:21] کیا دی ہے ہم نے انہیں کوئی کتاب اس سے پہلے کہ یہ اس سے (اپنے شرک کے لیے) سند پکڑتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:22] نہیں بلکہ یہ کہتے ہیں کہ ہم نے پایا ہے اپنے آباء واجداد کو ایک خاص طریقہ پر اور ہم بھی ان کے نقشِ قدم پر چل رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:23] اور اسی طرح نہیں بھیجا ہم نے تم سے پہلے کسی بستی میں کوئی متنبہ کرنے والا مگر کہا اس کے کھاتے پیتے لوگوں نے، بے شک پایا ہے ہم نے اپنے باپ دادا کو ایک طریقہ پر اور ہم انہیں کے نقشِ قدم کی پیروی کررہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:24] کہا (ہرنبی نے) کیا (اسی ڈگر پر چلتے رہو گے) اگر لے آؤں میں تمہارے پاس وہ طریقہ جو تمہارے لیے زیادہ صحیح ہے اس سے جس پر پایا تھا تم نے اپنے باپ دادا کو؟ تو انہوں نے جواب دیا: ہم تو اس (دین) کا جو تم دے کر بھیجے گئے ہو انکار ہی کرتے رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 43:25] آخر کار ہم نے ان کی خبر لے ڈالی۔ سو دیکھ لو کیا ہوا انجام جھٹلانے والوں کا؟

  9. #9
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 43:26] اور یاد کرو وہ وقت جب کہا تھا ابراہیم نے اپنے باپ سے اور اپنی قوم سے: بے شک میں بیزارہوں ان (بتوں) سے جن کی تم عبادت کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 43:27] (میرا تعلق تو) اس سے ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے بلاشبہ وہہی ضرور میری رہنمائی فرمائے گا۔
    [قران آسان تحریک 43:28] اور چھوڑ گئے ابراہیم اسی کلمۂ توحید کو ایک پائیدار روایت کے طور پر اپنی اولاد میں تا کہ وہ رجوع کرتے رہیں (اس کی طرف)۔
    [قران آسان تحریک 43:29] ان کے شرک کے باوجود، میں متاعِ حیات دیتا رہا ان کو اور ان کے باپ دادا کو یہاں تک کہ آ گیا ان کے پاس حق اور ایسا رسول جو ہر بات کھول کھول کر بیان کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 43:30] اور جب آیا ان کے پاس حق تو کہنے لگے کہ یہ جادو ہے اور ہم اس کو نہیں مانتے۔
    [قران آسان تحریک 43:31] اور وہ کہتے ہیں کہ کیوں نہیں اتارا گیا یہ قرآن کسی ایسے شخص پر ان دو بستیوں میں سے جو عظیم ہو؟
    [قران آسان تحریک 43:32] کیا وہ تقسیم کرتے ہیں تیرے رب کی رحمت؟ جبکہ ہم نے ہی تقسیم کی ہے ان کے درمیان ان کی روزی دنیاوی زندگی میں اور بلند کیے ہیں ان میں سے بعض کے بعض پر درجے تا کہ بنائیں ان میں سے بعض، بعض کو اپنا خدمت گار۔ اور تیرے رب کی رحمت (نبوت) کہیں بہتر ہے اس (مال و دولت) سے جو یہ جمع کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:33] اور اگر نہ ہوتا یہ (اندیشہ) کہ ہوجائیں گے سب انسان ایک ہی طریقہ کے تو ہم بنا دیتے رحمٰن کے ساتھ کفر کرنے والوں کے لیے، ان کے گھروں کی چھتیں چاندی کی اور سیڑھیاں بھی جن پر وہ چڑھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:34] اور ان کے گھروں کے دروازے اور وہ تخت بھی جن پر یہ تکیہ لگا کر بیٹھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:35] (چاندی) اور سونے کے۔ اور نہیں ہے یہ سب کچھ مگر صرف ساز و سامان دنیاوی زندگی کا۔ اور آخرت تیرے رب کے ہاں ہے متقیوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 43:36] اور جو بھی غفلت برتتا ہے رحمٰن کے ذکر سے تو مسلط کر دیتے ہیں ہم اس پر ایک شیطان پھر وہی ہوتا ہے اس کا رفیق۔
    [قران آسان تحریک 43:37] اور یہ شیطان روکتے رہتے ہیں ان لوگوں کو راہِ راست سے جبکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ٹھیک راستے پر ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:38] یہاں تک کہ جب ایسا شخص پہنچے گا ہمارے ہاں تو کہے گا (اپنے رفیق سے) کاش! ہوتا میرے اور تمہارے درمیان مشرق و مغرب کا فاصلہ کیونکہ (تُوتو) بدترین ساتھی نکلا۔
    [قران آسان تحریک 43:39] (انہیں کہاجائے گا) کہ ہرگز نہیں فائدہ پہنچائے گی تم کو آج کے دن، اس لیے کہ ظلم کرچکے ہو تم۔ یہ بات کہ تم دونوں عذاب میں ایک دوسرے کے شریک ہو۔
    [قران آسان تحریک 43:40] تو کیا (اے نبیﷺ) تم سناؤ گے بہروں کو اور راہ دکھاؤ گے اندھوں کو اور ان لوگوں کو جو پڑے ہوں کھلی گمراہی میں۔
    [قران آسان تحریک 43:41] تو اب خواہ لے جائیں ہم تمہیں (اس دنیا سے) بہر حال ہم ان کو سزا دے کر رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 43:42] یا (یہ بھی ہوسکتا ہے) کہ دکھائیں ہم تمہیں وہ (عذاب) جس سے ڈرایا تھا ہم نے انہیں اس لیے کہ بلاشبہ ہم ان پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:43] سو مضبوطی سے تھامے رہو تم وہ جو وحی کیا گیا ہے تمہاری طرف۔ یقینا تم سیدھے راستے پر ہو۔
    [قران آسان تحریک 43:44] اور درحقیقت یہ کتاب ایک شرف ہے تمہارے لیے اور تمہاری قوم کے لیے۔ اور عنقریب (اس کے متعلق) تم سے جوابدہی ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 43:45] اور پوچھ دیکھو ان سے جنہیں بھیجا ہے ہم نے تم سے پہلے اپنا رسول بنا کر کیا بنائے ہیں ہم نے رحمٰن کے علاوہ کچھ دوسرے معبود جن کی بندگی کی جائے؟
    [قران آسان تحریک 43:46] اور بلاشبہ بھیجا تھا ہم نے موسیٰ کو اپنی آیات کے ساتھ فرعون اور اس کی سلطنت کے سرداروں کی طرف تو موسیٰ نے کہا: جان لو! میں رسول ہوں رب العالمین کا۔
    [قران آسان تحریک 43:47] لیکن جب لایا وہ ان کے پاس ہماری نشانیاں تو وہ ان نشانیوں کا مذاق اڑانے لگے۔
    [قران آسان تحریک 43:48] اور نہیں دکھاتے تھے ہم انہیں کوئی نشانی مگر وہ بڑھ چڑھ کر ہوتی تھی پہلی نشانی سے۔ اور پھر دھرلیا ہم نے ان کو عذاب میں تا کہ وہ اپنی روش سے باز آجائیں۔
    [قران آسان تحریک 43:49] اور (جب بھی عذاب آتا) وہ کہتے : اے جادو گر! دعا کرو ہمارے لیے اپنے رب سے، اس منصب کی بنا پر جو تمہیں حاصل ہے۔ (کہ عذاب دور کردے) تو ہم ضرور راہِ راست پر آجائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 43:50] پھر جب ہم ہٹا دیتے ان سے عذاب تو یکلخت وہ اپنے عہد سے پھر جاتے۔
    [قران آسان تحریک 43:51] اور منادی کرائی فرعون نے اپنی قوم میں، کہا: اے لوگو! کیا نہیں ہے میری ہی حکومت مصر پر اور (کیا نہیں) بہتی ہیں یہ نہریں میرے (محل کے) نیچے؟ کیا تم دیکھتے نہیں؟
    [قران آسان تحریک 43:52] کیا میں بہتر ہوں یا یہ شخص جو ہے ہی ذلیل و حقیر اور جو بات بھی کھول کر بیان نہیں کرسکتا؟
    [قران آسان تحریک 43:53] آخر کیوں نہ اتارے گئے اس پر کنگن سونے کے یا (کیوں نہیں) آئے اس کے ساتھ فرشتے پرا باندھے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 43:54] پس بے وقوف بنایا اس نے اپنی قوم کو اور وہ اس کے کہنے میں آگئے۔ یقینا تھے ہی وہ لوگ فاسق۔
    [قران آسان تحریک 43:55] پھر جب انہوں نے غضب ناک کردیا ہمیں تو سزادی ہم نے انہیں اور غرق کردیا ہم نے ان سب کو۔
    [قران آسان تحریک 43:56] اور بناکر رکھ دیا ہم نے ان کو گئے گزرے اور (عبرت کا) نمونہ بعد والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 43:57] اور جونہی دی گئی ابنِ مریم کی مثال تو یکلخت تمہاری قوم نے اس پر غل مچادیا۔
    [قران آسان تحریک 43:58] اور کہنے لگے: کیا ہمارے معبود اچھے ہیں یا وہ (جو ابنِ مریم ہے)۔ نہیں دی تھی انہوں نے اس کی مثال آپ کے سامنے مگر کج بحثی کے لیے۔ حقیقت یہ ہے کہ ہیں ہی یہ لوگ جھگڑالو۔
    [قران آسان تحریک 43:59] نہیں تھا ابنِ مریم مگر ایک بندہ۔ احسان کیا تھا ہم نے اس پر اور بنا دیا تھا اسے (اپنی قدرت کا) نمونہ بنی اسرائیل کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 43:60] اور اگر چاہتے ہم تو بنا دیتے تم ہی میں سے فرشتے (جو) زمین میں ایک دوسرے کے جانشین ہوتے۔

  10. #10
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 43:61] اور بلاشبہ ابن مریم تو ایک نشانی ہیں قیامت کی پس تم ہرگز نہ شک کرو قیامت کے بارے میں اور میری پیروی کرو، یہی راستہ سیدھا ہے۔
    [قران آسان تحریک 43:62] اور نہ روکے تم کو شیطان بلاشبہ وہ ہے تمہارا کھلا دشمن۔
    [قران آسان تحریک 43:63] اور جب آئے تھے عیسیٰ کھلی نشانیاں لے کر تو کہا اُنہوں نے کہ یقیناً لے کر آیا ہوں میں تمہارے پاس حکمت اور اس لیے آیا ہوں کہ کھول دوں تمہارے سامنے حقیقت بعض ان باتوں کی جن میں تم اختلاف کرتے تھے لہٰذا تم ڈرو اللہ سے اور میری اطاعت کرو۔
    [قران آسان تحریک 43:64] یقینا اللہ ہی میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے سو اسی کی عبادت کرو یہی ہے سیدھا راستہ۔
    [قران آسان تحریک 43:65] اس کے باوجود اختلاف کیا انہوں نے آپس میں اور گروہوں میں بٹ گئے۔ پس تباہی ہے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے ظلم کیا اس وجہ سے کہ ایک دن (ان پر) درد ناک عذاب آئے گا۔
    [قران آسان تحریک 43:66] نہیں انتظار کررہے یہ لوگ مگر قیامت کا کہ آجائے وہ دن پر اچانک اس طرح کہ انہیں خبر بھی نہ ہو۔
    [قران آسان تحریک 43:67] جو آپس میں دوست ہیں اس دن ایک دوسرے کے دشمن ہوں گے سوائے متقیوں کے۔
    [قران آسان تحریک 43:68] (ان سے کہا جائے گا) اے میرے بندو! نہیں ہے کوئی خوف تمہارے لیے آج کے دن اور نہ تم غمگین ہوگے۔
    [قران آسان تحریک 43:69] یہ وہ ہیں جو ایمان لائے ہماری آیات پر اور رہے مطیع فرمان بن کر۔
    [قران آسان تحریک 43:70] داخل ہوجائے جنت میں تم اور تمہاری بیویاں بھی۔ تمہیں خوش کردیا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 43:71] گردش کرائے جائیں گے ان پر تھال سونے کے اور ساغر بھی۔ اور وہاں ہوگی وہ چیزیں جو بھاتی ہیں من کو اور لذت دیتی ہیں آنکھوں کو اور تم اس میں ہمیشہ رہو گے۔
    [قران آسان تحریک 43:72] اور یہ ہے وہ جنت جس کا تمہیں وارث بنایا گیا ہے ان اعمال کے بدلے میں جو تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 43:73] تمہارے لیے اس میں ڈھیروں لذیذ پھل ہوں گے، جن میں سے تم کھاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 43:74] بے شک مجرم جہنم کے عذاب میں ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 43:75] نہ ہلکا کیا جائے گا اُن سے (عذاب) اور وہ اس میں مایوس پڑے رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 43:76] اور نہیں ظلم کیا ہم نے ان پر بلکہ تھے وہ خود ہی (اپنے اوپر ظلم کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 43:77] اور وہ پکاریں گے (داروغۂ جہنم کو) اے مالک! کیا اچھا ہو کہ کام ہی تمام کردے ہمارا، تمہارا رب۔ وہ جواب دے گا تم ہمیشہ (اسی حالت میں) رہو گے۔
    [قران آسان تحریک 43:78] درحقیقت لے کرآئے تھے ہم تمہارے پاس حق مگر تم میں سے اکثر کو حق ہی ناگوار تھا۔
    [قران آسان تحریک 43:79] کیا ان (اہلِ مکہ) نے بھی فیصلہ کرلیا ہے کسی اقدام کا اچھا تو ہم بھی ایک فیصلہ کیے لیتے ہیں؟
    [قران آسان تحریک 43:80] کیا انہیں نے سمجھ رکھا ہے کہ ہم نہیں سنتے ان کے راز کی باتیں اور ان کی سرگوشیاں۔ کیوں نہیں، ہم سب کچھ سن رہے ہیں اور ہمارے فرشتے، ان کے پاس ہی موجود، لکھ رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:81] کہیے اگر ہوتی رحمٰن کی اولاد تو میں سب سے پہلا (اس اولاد کی) عبادت کرنے والا ہوتا۔
    [قران آسان تحریک 43:82] پاک ہے آسمانوں اور زمین کا مالک جو ربُ العرش بھی ہے۔ ان باتوں سے جو یہ اس سے منسوب کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:83] چھوڑ دو انہیں کہ غرق رہیں اور منہمک رہیں اپنے کھیل میں حتّٰی کہ دیکھ لیں وہ، وہ دن جس سے انہیں ڈرایا جارہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 43:84] اور وہی ہے آسمانوں میں بھی معبود اور زمین میں بھی معبود اور وہ ہے حکیم اور علیم۔
    [قران آسان تحریک 43:85] اور بہت بابرکت ہے وہ ذات جس کے لیے ہے بادشاہی، آسمانوں اور زمین کی اور ان سب چیزوں کی جو ان کے درمیان ہیں۔ اور اسی کو قیامت کا علم ہے اور اسی کی طرف تم لوٹائے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 43:86] اور نہیں اختیار رکھتے وہ۔ جنہیں پکارتے ہیں یہ اللہ کے سوا۔ کسی شفاعت کا، (شفاعت) صرف وہ کرسکتے ہیں جو شہادت دیں حق کی اور وہ جانتے بھی ہوں۔
    [قران آسان تحریک 43:87] اور اگر تم ان سے پوچھو کہ کس نے پیدا کیا ہے انہیں تو ضرور کہیں گے یہ کہ اللہ نے پھر کہاں سے یہ دھوکا کھارہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 43:88] قسم ہے رسول کے اس قول کی "اے میرے رب! یقینا یہ ایسے لوگ ہیں جو مان کر نہیں دیتے"۔
    [قران آسان تحریک 43:89] لہٰذا اے نبی درگزر سے کام لو ان کے بارے میں اور کہو، تمہیں سلام۔ سو عنقریب انہیں معلوم ہوجائے گا۔

  11. #11
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 44:الدّخان

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 44:1] حا۔ میم۔
    [قران آسان تحریک 44:2] قسم ہے اس کتابِ مبین کی۔
    [قران آسان تحریک 44:3] بے شک ہم نے نازل کیا ہے اسے ایک برکت والی رات میں اس لیے کہ ہم (لوگوں کو) متنبہ کرنا چاہتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 44:4] اس رات میں فیصلہ کیا جاتا ہے ہر پُر حکمت کام کا۔
    [قران آسان تحریک 44:5] حکم صادر ہوتا ہے ہماری طرف سے۔ کیونکہ بھیجنے والے تھے ایک رسول۔
    [قران آسان تحریک 44:6] بطورِ رحمت تیرے رب کی طرف سے۔ بلاشبہ وہی ہے ہر بات سننے والا اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 44:7] جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور ان سب چیزوں کا جو ان دونوں کے درمیان ہیں اگر ہو تم واقعی یقین رکھنے والے۔
    [قران آسان تحریک 44:8] نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے، وہی زندگی عطا کرتا ہے اور موت دیتا ہے۔ وہی رب ہے تمہارا بھی اور تمہارے آباء و اجداد کا بھی جو پہلے گزرچکے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 44:9] لیکن یہ شک میں پڑے ہوئے کھیل رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 44:10] اچھا تو انتظار کرو اس دن کا جب نمودار ہوگا آسمان صریح دھواں کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 44:11] جوچھا جائے گا انسانوں پر۔ (اور کہیں گے وہ کہ) یہ ہے بڑا درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 44:12] اے ہمارے مالک! ٹال دے ہم سے یہ درد ناک عذاب بے شک ہم ایمان لے آئے۔
    [قران آسان تحریک 44:13] کہاں باقی رہا اب، موقع ان کے لیے نصیحت پکڑنے کا جبکہ آچکا ان کے پاس ایک رسول جو ہر بات کھول کھول کر بتارہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 44:14] پھر بھی منہ موڑ لیا انہوں نے اس سے اور کہنے لگے یہ تو سکھایا پڑھایا ہوا باؤلا ہے۔
    [قران آسان تحریک 44:15] ہم ہٹائے دیتے ہیں عذاب تھوڑی دیر کے لیے یقینا تم پھر وہی کچھ کرو گے جو پہلے کر رہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 44:16] یاد رکھو جس دن آؤ گے تم ہماری بڑی پکڑ کی گرفت میں (اس دن) ہم پوری پوری سزا دے کر رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 44:17] اور بلاشبہ آزمائش میں ڈال چکے ہیں ہم ان سے پہلے قومِ فرعون کو جبکہ آچکا تھا ان کے پاس ایک عالی قدر رسول۔
    [قران آسان تحریک 44:18] (اور اس نے کہا) کہ حوالے کردو میرے اللہ کے بندوں کو۔ بے شک میں ہوں تمہارا امانت دار رسول۔
    [قران آسان تحریک 44:19] اور یہ کہ نہ سرکشی کرو تم اللہ کے مقابلہ میں۔ میں پیش کرتا ہوں تمہارے سامنے (اپنی نبوت کی) کھلی سند۔
    [قران آسان تحریک 44:20] اور میں پناہ لے چکا ہوں اپنے رب کی اور تمہارے رب کی اس سے کہ تم مجھ پر حملہ آور ہو سکو۔

  12. #12
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 44:21] اور اگر نہیں مانتے تم میری بات تو مجھ سے علٰیحدہ رہو۔
    [قران آسان تحریک 44:22] آخر کار اس نے پکارا اور درخواست کی اپنے رب سے واقعہ یہ ہے کہ یہ لوگ مجرم ہیں۔
    [قران آسان تحریک 44:23] (حکم ملا) اچھا تو لے کر چلے جاؤ میرے بندوں کو راتوں رات، دھیان رکھنا کہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا۔
    [قران آسان تحریک 44:24] اور چھوڑ دینا سمندر کو اسی حالت میں (جیسا تمہارے گزرتے وقت ہوں یقینا وہ لشکر غرق ہونے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 44:25] کتنے ہی چھوڑے ہیں انہوں نے باغات، چشمے۔
    [قران آسان تحریک 44:26] اور کھیتیاں اور شاندار محلات۔
    [قران آسان تحریک 44:27] اور عیش و آرام کے سامان جس میں وہ مزے لے رہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 44:28] یہ ہوا ان کا انجام۔ اور وارث بنا دیا ہم نے ان چیزوں کا دوسرے لوگوں کو۔
    [قران آسان تحریک 44:29] پھر نہ روئے ان پر آسمان و زمین اور نہ ہوئے وہ مہلت پانے والے۔
    [قران آسان تحریک 44:30] اور بلاشبہ نجات دی ہم نے بنی اسرائیل کو سخت ذلت والے عذاب سے۔
    [قران آسان تحریک 44:31] (یعنی) فرعون سے۔ یقینا تھا وہ سرکش اور حدسے بڑھ جانے والا۔
    [قران آسان تحریک 44:32] اور بے شک ترجیح دی تھی ہم نے بنی اسرائیل کو دانستہ اہلِ عالم پر۔
    [قران آسان تحریک 44:33] اور دی تھیں ہم نے انہیں ایسی نشانیاں جن میں تھی کھلی آزمائش۔
    [قران آسان تحریک 44:34] یقینا یہ لوگ بڑے زور سے کہتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 44:35] نہیں ہے ہمیں مرنا مگر ایک ہی بار اور نہیں ہیں ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے۔
    [قران آسان تحریک 44:36] (اگر ایسا ہے) تو لاؤ ہمارے باپ دادا کو، اگر ہو تم سچے"۔
    [قران آسان تحریک 44:37] کیا یہ بہتر ہیں یا تُبّع کی قوم اور وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے؟ ہلاک کردیا ہم نے انہیں بھی۔ یقینا تھے وہ مجرم۔
    [قران آسان تحریک 44:38] اور نہیں پیدا کیا ہے ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور وہ سب کچھ جو ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر۔
    [قران آسان تحریک 44:39] نہیں پیدا کیا ہم نے انہیں مگر حق کے ساتھ لیکن ان میں اکثر (یہ بات) نہیں جانتے۔
    [قران آسان تحریک 44:40] بلاشبہ فیصلےکا دن وقت ہے ان سب کے (اٹھاے جانے کا)۔
    [قران آسان تحریک 44:41] اس دن کچھ کام نہ آئے گا کوئی رشتہ دار اور دوست کسی رشتہ دار اور دوست کے ذرا بھی اور نہ انہیں کہیں سے کوئی مدد ملے گی
    [قران آسان تحریک 44:42] الّایہ کہ کسی پر رحم فرمائے اللہ (تو وہ بچ جائے گا)۔ یقینًا وہی ہے زبردست اور بہر حال رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 44:43] بے شک زقُّوم کا درخت۔
    [قران آسان تحریک 44:44] خوراک ہوگی گنہگاروں کی۔
    [قران آسان تحریک 44:45] تیل کی تَلچھٹ جیسا، جوش کھائے گا پیٹوں میں۔

Page 1 of 4 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •