Page 3 of 4 FirstFirst 1234 LastLast
Results 25 to 36 of 42

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:41to50

  1. #25
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 48:26] چنانچہ جب پیدا کر لیا کافروں نے اپنے دلوں میں تعصب۔ یعنی جاہلانہ تعصب کو تو نازل فرمائی اللہ نے اپنی سکینت اپنے رسول پر اور مومنوں پر اور پابند رکھا انہیں تقویٰ کی بات کا اور تھے یہی لوگ زیادہ حقدار تقویٰ کے اور اس کے اہل بھی۔ اور ہے اللہ ہر چیز کو پوری طرح جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 48:27] فی الواقع سچا دکھایا تھا اللہ نے اپنے رسول کو خواب جو حق کے مطابق تھا کہ ضرور داخل ہوگے تم مسجدِ حرام میں اللہ کے اذن سے پورے اطمینان کے ساتھ منڈھواؤ گے اپنے سر اور ترشواؤ گے اپنے بال اور تمہیں کوئی خوف نہ ہوگا۔ پس وہ جانتا تھا وہ بات جو تم نہیں جانتے۔ اس لیے اس نے عطا فرمائی اس خواب کے پورا ہونے سے پہلے یہ قریبی فتح۔
    [قران آسان تحریک 48:28] وہی ہے وہ ذات جس نے بھیجا اپنا رسول ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ تا کہ غالب کردے اسے تمام ادیان پر۔ اور کافی ہے اللہ گواہی کے لیے (اس حقیقت پر)۔
    [قران آسان تحریک 48:29] محمد اللہ کے رسول ہیں۔ اور وہ لوگ جو ان کے ساتھ ہیں، زور آور ہیں کافرووں پر (اور مہربان ہیں آپس میں، پاؤ گے تم انہیں مشغول رکوع میں، سجدے میں تلاش کرتے ہیں (ان کاموں سے) اللہ کا فضل اور اس کی خوشنودی۔ ان کی پہچان یہ ہے کہ ان کے چہروں پر سجود کے اثرات نمایاں ہیں۔ یہ ہیں ان کے اوصاف تورات میں۔ اور ان کی مثال انجیل میں۔ (اس طرح ہے) کہ گویا ایک کھیتی ہے جس نے نکالی اپنی کونپل پھر اس کو تقویت دی پھر وہ گدرائی پھر وہ سیدھی کھڑی ہوگئی اپنے تنے پر جو خوش کرتی ہے کاشتکار کو تا کہ جلیں انہیں دیکھ کر کافر۔ وعدہ کیا ہے، اللہ نے ان لوگوں سے جو ایمان لائے اور کیے انہوں نے نیک عمل۔ اس گروہ میں سے مغفرت کا اور اجرِ عظیم کا۔

  2. #26
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 49:الحجرات

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 49:1] اے لوگو جو ایمان لائے ہو نہ پیش قدمی کرو آگے اللہ اور اس کے رسول کے اور ڈرو اللہ سے۔ بے شک اللہ ہے سب کچھ سننے والا اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 49:2] اے لوگو جو ایمان لائے ہو نہ بلند کرو اپنی آوازیں اُوپر نبیﷺ کی آواز کے اور نہ اونچی کرو اپنی آواز اس کے سامنے بات کرتے وقت جیسے اونچی آواز میں بولتے ہو تم ایک دوسرے سے، کہیں ایسا نہ ہو کہ غارت ہوجائیں تمہارے اعمال اور تمہیں خبر بھی نہ ہو۔
    [قران آسان تحریک 49:3] بلاشبہ وہ لوگ جو پست رکھتے ہیں آپنی آواز رسول اللہ کے حضور، یہی لوگ ہیں جن کے دلوں کو جانچ لیا ہے اللہ نے تقویٰ کے لیے ان کے لیے ہے مغفرت اور اجرِ عظیم ۔
    [قران آسان تحریک 49:4] درحقیقت وہ لوگ جو پکارتے ہیں تمہیں حجروں کے باہر سے ان میں سے اکثر بے عقل ہیں۔
    [قران آسان تحریک 49:5] اور اگر وہ صبر کرتے یہاں تک کہ تم نکل کر آ جاتے ان کے پاس تو ہوتا یہ کہیں بہتر ان کے لیے۔ اور اللہ ہے بہت درگزر فرمانے والا اور ہرحالت میں رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 49:6] اے لوگو جو ایمان لائے ہو اگر لے آئے تمہارے پاس کوئی فاسق کوئی خبر تو تحقیق کرلیا کرو کہیں ایسا نہ ہو کہ تم نقصان پہنچا بیٹھو کسی گروہ کو نادانستہ اور ہونا پڑے تمہیں اپنے کیے پر نادم۔
    [قران آسان تحریک 49:7] اور خوب جان رکھو کہ بے شک تم میں موجود ہے اللہ کا رسول۔ اگر مان لیا کرے وہ تمہاری بات بہت سے معاملات میں تو تم مشکلات میں مبتلا ہوجاؤ لیکن اللہ نے محبت عطا کر دی ہے تم کو ایمان کی اور پسندیدہ بنا دیا ہے اسے تمہارے دلوں کے لیے اور نفرت دلا دی ہے تمہیں کفر سے اور فسق سے اور نافرمانی سے۔ ایسے ہی لوگ ہدایت یافتہ ہیں۔
    [قران آسان تحریک 49:8] اللہ کے فضل سے اور اس کے احسان سے۔ اور اللہ ہے سب کچھ جاننے والا اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 49:9] اور اگر دو گروہ اہلِ ایمان میں سے آپس میں لڑ پڑیں تو صلح کرا دو ان دونوں کے درمیان، پھر اگر زیادتی کرے ان میں سے ایک دوسرے گروہ پر تو جنگ کرو اس سے جس نے زیادتی کی ہے یہاں تک کہ وہ پلٹ آئے اللہ کے حکم کی طرف۔ پھر اگر وہ پلٹ آئے تو صلح کرا دو ان دونوں گروہوں کے درمیان عدل کے مطابق اور انصاف کرو۔ بلاشبہ اللہ پسند کرتا ہے انصاف کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 49:10] دراصل مومن تو آپس میں بھائی بھائی ہیں لہٰذا صلح کرا دیا کرو اپنے بھائیوں کے درمیان اور ڈرو اللہ سے امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا۔

  3. #27
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 49:11] اے لوگو جو ایمان لائے ہو! نہ مذاق اڑائیں مرد مردوں کا ہوسکتا ہے کہ ہوں وہ (جن کا مذاق اڑایا جارہا ہے) بہتر مذاق اڑانے والوں سے اور نہ (مذاق اڑائیں) عورتیں عورتوں کا، ہوسکتا ہے کہ ہوں وہ (جن کا مذاق اڑیا جارہا ہے) بہتر مذاق اڑانے والیوں سے۔ اور نہ عیب لگاؤ ایک دوسرے پر اور نہ یاد کرو ایک دوسرے کو برے القاب سے۔ بہت برا ہے نام پیدا کرنا فسق میں ایمان کے بعد اور جو نہ باز آئیں گے (اس روش سے) سو یہی لوگ ہیں ظالم۔
    [قران آسان تحریک 49:12] اے لوگو جو ایمان لائے ہو بچتے رہو بہت گمان کرنے سے، بلاشبہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور نہ تجسس کرو اور نہ غیبت کرے کوئی کسی کی۔ کیا پسند کرے گا تم میں سے کوئی شخص کہ وہ کھائے گوشت اپنے مردہ بھائی کا؟ ظاہر ہے کہ گھن آئے گی تمہیں اس سے۔ پس ڈرو اللہ سے۔ یقینا اللہ ہے بڑا توبہ قبول کرنے والا اور مہربان۔
    [قران آسان تحریک 49:13] اے انسانو! حقیقت یہ ہے کہ پیدا کیا ہے ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پھر بنا دیا ہے ہم نے تم کو قومیں اور قبیلے تاکہ تم ایک دوسرے سے پہچانے جاؤ۔ بلاشبہ تم میں زیادہ عزت والا اللہ کے نزدیک وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیز گار ہے۔ بے شک اللہ ہے ہر بات جاننے والا اور پوری طرح باخبر۔
    [قران آسان تحریک 49:14] کہتے ہیں یہ بدوی لوگ کہ ایمان لے آئے ہم۔ ان سے کہیے! نہیں ایمان لائے تم بلکہ یوں کہو کہ "مسلمان" ہوگئے ہیں ہم اور ہرگز نہیں داخل ہوا ہے ابھی ایمان تمہارے دلوں میں۔ اور اگر تم فرمانبرداری اختیار کرو گے اللہ اور اس کے رسول کی تو نہ کمی کرے گا وہ تمہارے اعمال میں کچھ بھی۔ بے شک اللہ ہے بہت درگزر کرنے والا اور ہر حالت میں رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 49:15] حقیقت میں مومن تو وہ لوگ ہیں جو ایمان لے آئے اللہ پر اور اس کے رسول پر پھر کوئی شک نہ کیا انہوں نے اور جہاد کیا اپنے مالوں اور جانوں سے اللہ کی راہ میں۔ یہی لوگ ہیں سچے۔
    [قران آسان تحریک 49:16] (اے نبیﷺ) ان سے کہیے: کیا جتلاتے ہو تم اللہ کو اپنی دین داری؟ حالانکہ وہ اللہ جانتا ہے ہر وہ بات جو آسمانوں میں ہے اور وہ جو زمین میں ہے۔ اور اللہ تو ہر چیز کا پورا علم رکھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 49:17] احسان جتاتے ہیں یہ لوگ تم پر کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا۔ کہیے نہ احسان جتاؤ تم مجھ پر اپنے اسلام کا۔ بلکہ اللہ احسان رکھتا ہے تم پر کہ اس نے ہدایت دی تمہیں ایمان کی، اگر ہو تم (اپنے دعوے میں) سچے۔
    [قران آسان تحریک 49:18] یقینا اللہ جانتا ہے ہر پوشیدہ چیز آسمانوں کی اور زمین کی۔ اور اللہ دیکھ رہا ہے اسے جو تم کرتے ہو۔

  4. #28
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 50:ق

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 50:1] ق۔ قسم ہے قرآنِ مجید کی۔
    [قران آسان تحریک 50:2] بلکہ تعجب ہے ان لوگوں کو اس بات پر کہ آ گیا ان کے پاس ایک متنبہ کرنے والا جو ان ہی میں سے ہے پھر کہنے لگے منکر یہ تو بڑی عجیب بات ہے۔
    [قران آسان تحریک 50:3] کیا جب مرجائیں گے ہم اور ہوجائیں گے مٹی (تو دوبارہ اٹھائے جائیں گے)۔ یہ دوبارہ اٹھایا جانا بعید ہے (عقل سے)۔
    [قران آسان تحریک 50:4] حالانکہ ہمارے علم میں ہے ایک کتاب جو کچھ کم کرتی ہے زمین ان (کے جسم) میں سے اور ہمارے پاس ہے ایک کتاب جس میں سب کچھ محفوظ ہے۔
    [قران آسان تحریک 50:5] بلکہ انہوں نے تو جھٹلا دیا حق کو جب وہ ان کے پاس آیا سو یہ اب (اسی وجہ سے) الجھن میں پڑے ہوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 50:6] اچھا تو کیا نہیں دیکھا انہوں نے کبھی آسمان کو اپنے اوپر! کس طرح ہم نے بنایا اس کو اور آراستہ کیا؟ اور نہیں ہے اس میں کوئی رخنہ۔
    [قران آسان تحریک 50:7] اور زمین کو بچھایا ہم نے اور ڈال دیے اس میں (پہاڑوں کے) لنگر اور اگائیں اس میں ہرطرح کی خوش منظر نباتات۔
    [قران آسان تحریک 50:8] آنکھیں کھولنے کے لیے اور یاد دہانی کی خاطر ہر اس بندے کو جو (حق کی طرف) رجوع کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 50:9] اور برسایا ہم نے آسمان سے برکت والا پانی پھر آگائے اس سے باغات اور کھیتی کے اناج۔
    [قران آسان تحریک 50:10] اور (پیدا کیے) کھجور کے درخت لمبے لمبے لگتے ہیں جس میں خوشے تہ بہ تہ۔

  5. #29
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 50:11] یہ انتظام ہے رزق کا بندوں کے لیے اور زندگی عطا کرتے ہیں ہم اس پانی کے ذریعہ سے مردہ زمین کو۔ اسی طرح ہوگا (مرے ہوئے انسانوں کا زمین سے) نکلنا۔
    [قران آسان تحریک 50:12] جھٹلایا تھا ان سے پہلے قومِ نوح نے اور اصحاب الرّس نے اور ثمود نے۔
    [قران آسان تحریک 50:13] او رعاد نے اور فرعون نے اور لوط کے بھائیوں نے۔
    [قران آسان تحریک 50:14] اور آیکہ والوں نے اور قومِ تُبَّع نے، ہر ایک نے جھٹلایا رسولوں کو، بالآخر چسپاں ہوگئی (ان پر) میری وعید ۔
    [قران آسان تحریک 50:15] کیا تھک گئے تھے ہم پہلی بار کی تخلیق سے؟ (کہ دوبارہ نہ پیدا کرسکتے)۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ لوگ شک میں پڑے ہوئے ہیں دوبارہ پیدا کیے جانے کے بارے میں۔
    [قران آسان تحریک 50:16] اور یہ حقیقت ہے کہ ہم ہی نے پیدا کیا ہے انسان کو اور ہم جانتے ہیں کہ کیا کیا وسوسے پیدا ہوتے ہیں اس کے دل میں۔ اور ہم زیادہ قریب ہیں اس کے اور اس کی رگِ جان سے بھی۔
    [قران آسان تحریک 50:17] اس وقت بھی جب لکھ رہے ہوتے ہیں دو کاتب اس کے دائیں طرف اور بائیں طرف بیٹھے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 50:18] نہیں نکالتا وہ زبان سے کوئی بات مگر اس کے قریب ہی ایک نگران تیار رہتا ہے (لکھنے کو)۔
    [قران آسان تحریک 50:19] اور طاری ہوگئی موت کی بے ہوشی سب حقیقت کھولنے کے لیے۔ یہ ہے وہ چیز کہ تم اس سے بھاگتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 50:20] اور پھونکا گیا صور، یہ ہے وہ دن جس سے خوف دلایا جاتا تھا (تجھے)۔
    [قران آسان تحریک 50:21] اور آگیا ہر شخص اس حال میں کہ اس کے ساتھ ہے ایک ہانک کر لانے والا اور ایک گواہی دینے والا۔
    [قران آسان تحریک 50:22] درحقیقت تھا تو پڑا ہوا غفلت میں اس سے سو ہٹا دیا ہے ہم نے تیرے سامنے سے پڑا ہوا پردہ سو تیری نگاہ آج کے دن خوب تیز ہے۔
    [قران آسان تحریک 50:23] اور کہے گا اس کا ساتھی یہ ہے وہ جو میری تحویل میں تھا حاضر۔
    [قران آسان تحریک 50:24] (حکم دیا جائے گا) پھینک دو جہنم میں ہر ناشکرے، سرکش کو۔
    [قران آسان تحریک 50:25] جو روکنے والا تھا خیر کے کاموں سے، حد سے تجاوز کرنے والا اور شک میں پڑا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 50:26] جس نے بنا رکھے تھے اللہ کے ساتھ دوسرے معبود سو ڈال دو اسے سخت ترین عذاب میں۔
    [قران آسان تحریک 50:27] عرض کرے گا اس کا ساتھی اے ہمارے مالک! نہیں بنایا تھا میں نے اس کو سرکش بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں مبتلا تھا۔
    [قران آسان تحریک 50:28] ارشاد ہوگا نہ جھگڑا کرو میرے حضور جبکہ ہم پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں تم کو انجامِ بد سے۔
    [قران آسان تحریک 50:29] نہیں بدلا کرتی بات ہمارے ہاں اور نہیں ہیں ہم ظلم کرنے والے اپنے بندوں پر۔
    [قران آسان تحریک 50:30] جس دن پوچھیں گے ہم جہنم سے کیا تو بھرگئی؟ اور وہ کہے گی کیا کچھ اور بھی ہے؟

  6. #30
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 50:31] اور قریب لائی جائے گی جنت، متقیوں کے لیے، کچھ دور نہ ہوگی۔
    [قران آسان تحریک 50:32] یہ ہے وہ چیز جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا، ہر اس شخص کے لیے جو تھا رجوع کرنے والا اور یاد رکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 50:33] جو ڈرتا رہا رحمٰن سے بن دیکھے اور آیا ہے لیے ہوئے دلِ گرویدہ۔
    [قران آسان تحریک 50:34] داخل ہوجاؤ جنت میں سلامتی کے ساتھ۔ یہ دن ہے ہمیشہ رہنے کا۔
    [قران آسان تحریک 50:35] ان کے لیے ہوگی وہاں ہر وہ چیز جو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس ہے اس سے بھی زیادہ۔
    [قران آسان تحریک 50:36] اور کتنی ہی ہلاک کرچکے ہیں ہم ان سے پہلے قومیں جو تھیں بہت زیادہ ان سے طاقتور اور چھان مارا انہوں نے دنیا کے ملکوں کو۔ پھر کیا (ملی انہیں) کوئی جائے پناہ۔
    [قران آسان تحریک 50:37] بلاشبہ اس میں ہے ایک سامانِ عبرت ہر اس شخص کے لیے جو دلِ آگاہ رکھتا ہے اور کان دھرتا ہے دل سے متوجہ ہوکر۔
    [قران آسان تحریک 50:38] بلاشبہ پیدا فرمایا ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان سب چیزوں کو جو ان کے درمیان ہیں چھ دنوں میں۔ اور نہیں لاحق ہوئی ہمیں کسی قسم کی تکان۔
    [قران آسان تحریک 50:39] پس اے نبیﷺ صبر کرو ان باتوں پر جو یہ کہتے ہیں اور تسبیح کرو اپنے رب کی حمد کے ساتھ سورج طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب سے پہلے۔
    [قران آسان تحریک 50:40] اور رات کو بھی پھر اس کی تسبیح کرو اور سجدوں کے بعد بھی۔
    [قران آسان تحریک 50:41] اور سنو جس دن پکارے گا ایک منادی کرنے والا قریب ہی سے۔
    [قران آسان تحریک 50:42] جس دن سن رہے ہوں گے لوگ صور پھونکے جانے کی آواز بالکل ٹھیک ٹھیک، یہ دن ہوگا (مردوں کے زمین سے) نکلنے کا۔
    [قران آسان تحریک 50:43] یقینا ہم ہی زندگی بخشتے ہیں اور موت دیتے ہیں اور ہماری ہی طرف سب کو پلٹنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 50:44] یہ وہ دن ہوگا جب پھٹ جائے گی زمین لوگوں کے لیے (اور وہ اس میں سے نکل کر) تیز تیز بھاگے جا رہے ہوں گے۔ یہ حشر (برپا کرنا) ہمارے لیے بہت آسان ہے۔
    [قران آسان تحریک 50:45] ہم خوب جانتے ہیں جو باتیں یہ بنا رہے ہیں اور نہیں ہو تم ان سے جبراً بات منوانے والے۔ سو تم نصیحت کرتے رہو قرآن سے ہر اس شخص کو جو ڈرتا ہو میری (عذاب کی) وعید سے۔

  7. #31
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    اسلام علیکم
    بہت اچھی شیرنگ چل رہی ہے ، جاری رکھیں ۔ شکریہ

  8. #32
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    اسلام علیکم
    جزاک اللہ ۔ اللہ پاک آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے۔ آمین
    Khanqah Daruslam

  9. #33
    Abu ashar's Avatar
    Abu ashar is offline Advance Member
    Last Online
    22nd February 2022 @ 11:14 PM
    Join Date
    01 Apr 2010
    Location
    Kashmir
    Gender
    Male
    Posts
    4,593
    Threads
    241
    Credits
    1,140
    Thanked
    964

    Default

    Jazak Allah

  10. #34
    shehzad_ktk79's Avatar
    shehzad_ktk79 is offline Senior Member+
    Last Online
    4th November 2014 @ 12:21 PM
    Join Date
    17 Mar 2010
    Posts
    654
    Threads
    55
    Credits
    822
    Thanked
    26

    Default

    SubhanALLAH

  11. #35
    hafizbond is offline Advance Member
    Last Online
    12th July 2022 @ 12:08 PM
    Join Date
    09 Aug 2008
    Age
    42
    Posts
    2,486
    Threads
    841
    Credits
    720
    Thanked
    38

    Default

    Jazak allah .
    Bohot ach-che sharing

  12. #36
    asad678's Avatar
    asad678 is offline Senior Member+
    Last Online
    19th June 2010 @ 04:24 PM
    Join Date
    22 Apr 2010
    Location
    Swabi
    Age
    35
    Posts
    73
    Threads
    1
    Credits
    0
    Thanked
    3

    Arrow Asalamo alaikum

    thanks for sharing Quran terjuma.

Page 3 of 4 FirstFirst 1234 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 26
    Last Post: 12th July 2010, 11:58 AM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •