Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 27

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60

  1. #1
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ

    اس تھریڈ میں قرآن کریم کا مکمل اردو ترجمہ دیا جارہا ہےیہ ترجمہ کسی خاص مسلک یا فرقے کا نہیں ہے یہ ترجمہ محترم "مولانا سید شبیر احمد رحمتہ اللہ کا کیا ہوا ہے اور اسے قرآن آسان تحریک سے لیا گیا ہے۔ ہر تھریڈ میں ۱۰ سورتوں کا ترجمہ دیا جائے گا اس چھٹےتھریڈ میں
    سورۃ 51:الذاريات تا سورۃ 60:الممتحنۃ تک کا ترجمہ موجود ہے۔

  2. #2
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 51:الذاريات

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 51:1] قسم ہے ان ہواؤں کی جو بکھیرتی ہیں اڑا کر۔
    [قران آسان تحریک 51:2] پھر (ان کی جو) اٹھانے والی ہیں (پانی سے) لدے ہوئے بادل ۔
    [قران آسان تحریک 51:3] پھر (ان کی جو) چلنے والی ہیں سبک رفتاری سے۔
    [قران آسان تحریک 51:4] پھر (ان کی جو تقسیم کرنے والی ہیں ایک بڑے کام (بارش) کو۔
    [قران آسان تحریک 51:5] حق یہ ہے کہ جس چیز سے تمہیں ڈرایا جارہا ہے، وہ سچی ہے۔
    [قران آسان تحریک 51:6] اور بلاشبہ اعمال کا بدلہ ضرور مل کر رہنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 51:7] اور قسم ہے آسمان کی جس میں راستے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 51:8] یقینا تم پڑے ہوئے ہو ایسی باتوں میں جو ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
    [قران آسان تحریک 51:9] روگردانی کرتا ہے اس سے وہ شخص جو حق سے پھرا ہوا ہو۔
    [قران آسان تحریک 51:10] مارے گئے قیاس و گمان سے حکم لگانے والے۔
    [قران آسان تحریک 51:11] وہ جو (جہالت میں) غرق اور غفلت میں مدہوش ہیں۔
    [قران آسان تحریک 51:12] پوچھتے ہیں آخر کب آئے گا روزِ جزا؟
    [قران آسان تحریک 51:13] یہ وہ دن ہوگا جب یہ آگ پر تپائے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 51:14] (اور کہا جائے گا) چکھو مزا اپنے فتنے کا، یہ ہے وہ جس کے لیے تم جلدی مچارہے تھے۔
    [قران آسان تحریک 51:15] البتّہ متقی لوگ (اس روز) ہوں گے باغوں میں اور چشموں میں۔
    [قران آسان تحریک 51:16] لے رہے ہوں گے جو عطا فرمایا ہوگا انہیں ان کے رب نے۔ بلاشبہ یہ لوگ تھے اس سے پہلے بہت اچھا اور معیاری کام کرنے والے۔
    [قران آسان تحریک 51:17] تھے یہ لوگ ایسے کہ کم ہی راتوں کو سویا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 51:18] اور رات کے پچھلے پہروں میں یہ استغفار کیا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 51:19] اور تھا ان کے مالوں میں حق مانگنے والوں اور حاجت مندوں کا۔
    [قران آسان تحریک 51:20] اور زمین میں بہت سی نشانیاں ہیں یقین لانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 51:21] اور تمہارے اپنے وجود میں بھی۔ کیا پھر تم کو سوجھتا نہیں؟
    [قران آسان تحریک 51:22] اور آسمان میں ہے تمہارا رزق اور وہ چیز بھی جس کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 51:23] سو قسم ہے آسمان و زمین کے مالک کی بلاشبہ یہ بات ایک حقیقت ہے۔ ایسی ہی جیسا کہ تمہارا باتیں کرنا۔
    [قران آسان تحریک 51:24] (اے نبیﷺ) کیا پہنچی ہے تمہیں حکایت ابراہیم کے مہمانوں کی جو بہت معزز تھے؟
    [قران آسان تحریک 51:25] جب وہ آئے ابراہیم کے پاس اور انہوں نے کہا: سلام ہو تو انہوں نے جواب دیا: تم پر بھی سلام ہو۔ " یہ لوگ اجنبی معلوم ہوتے ہیں۔"
    [قران آسان تحریک 51:26] پھر وہ چپکے سے چلے گئے اپنے گھر والوں کے پاس اور لائے ایک (بھنا ہوا) بچھڑا موٹا تازہ۔
    [قران آسان تحریک 51:27] اور اسے پیش کیا ان کے آگے کہا: آپ کھاتے کیوں نہیں؟
    [قران آسان تحریک 51:28] (جب انہوں نے نہ کھایا) تو محسوس کیا ابراہیم نے اپنے دل میں اس سے ڈر۔ انہوں نے کہا: ڈریے نہیں۔ اور خوشخبری دی انہیں ایک ذی علم لڑکے کی۔
    [قران آسان تحریک 51:29] یہ سن کر آگے بڑھی ان کی بیوی چیختی بڑبڑاتی ہوئی اور پیٹ لیا اس نے اپنا ماتھا اور کہا: بوڑھی اور بانجھ (بچہ جنے گی)!۔
    [قران آسان تحریک 51:30] مہمانوں نے کہا: ایسا ہی ہوگا، فرمایا ہے تیرے رب نے۔ بلاشبہ وہی ہے بڑی حکمت والا اور سب کچھ جاننے والا۔
    [قران آسان تحریک 51:31] ابراہیم نے پوچھا: اچھا تو کیا مہم درپیش ہے تمہیں اے اللہ کے فرشتو؟
    [قران آسان تحریک 51:32] انہوں نے کہا: ہمیں بھیجا گیا ہے ایک مجرم قوم کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 51:33] تاکہ برسائیں ہم ان پر پتھر، (پکی ہوئی) مٹی کے۔
    [قران آسان تحریک 51:34] جو نشان زدہ ہوں تیرے رب کی طرف سے، حد سے گزر جانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 51:35] سو نکال لیا ہم نے ان کو جو تھے اس میں اہلِ ایمان۔


  3. #3
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 51:36] لیکن نہ پایا ہم نے وہاں سوائے ایک گھر کے کوئی مسلمان گھرانہ۔
    [قران آسان تحریک 51:37] اور باقی رہنے دی وہاں ایک نشانی ان لوگوں کے لیے جو ڈرتے ہیں درد ناک عذاب سے۔
    [قران آسان تحریک 51:38] اور (تمہارے لیے عبرت ہے) موسیٰ کے قصے میں جب بھیجا تھا ہم نے اسے فرعون کی طرف ایک واضح سند کے ساتھ۔
    [قران آسان تحریک 51:39] تو وہ اکڑ گیا اپنے بل بوتے پر اور کہنے لگا (کہ یہ) یا تو جادو گر ہے یا کوئی دیوانہ۔
    [قران آسان تحریک 51:40] سو پکڑا ہم نے اسے اور اس کے لشکروں کو اور پھینک دیا ہم نے ان سب کو سمندر میں اس طرح کہ وہ ملامت زدہ ہوکر رہ گیا۔
    [قران آسان تحریک 51:41] اور (تمہارے لیے عبرت ہے) قوم عاد کے واقعہ میں جب بھیجی ہم نے ان پر تباہ وبرباد کردینے والی ہوا۔
    [قران آسان تحریک 51:42] نہیں چھوڑتی تھی وہ کوئی چیز جس پر سے وہ گزر جاتی تھی مگر کر ڈالتی تھی وہ اسے ریزہ ریزہ۔
    [قران آسان تحریک 51:43] اور (تمہارے لیے عبرت ہے) قومِ ثمود کے واقعہ میں جب کہا گیا تھا ان سے کہ مزے لوٹ لو ایک خاص وقت تک۔
    [قران آسان تحریک 51:44] مگر وہ سرکش ہوگئے اور نہ مانا اپنے رب کا حکم تو آ لیا ان کو ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب نے ان کے دیکھتے دیکھتے۔
    [قران آسان تحریک 51:45] پس نہ تو سکت تھی ان میں اٹھنے کی اور نہ تھے وہ اپنا بچاؤ کرنے کے قابل۔
    [قران آسان تحریک 51:46] اور (تمہارے لیے عبرت ہے) قومِ نوح کے واقعہ میں جو ان سے پہلے گزر چکی ہے یقینا تھے ہی یہ لوگ نافرمان و بدکار۔
    [قران آسان تحریک 51:47] اور آسمان کو بنایا ہے ہم نے اپنی قدرت سے اور بلاشبہ ہم اس سے بھی زیادہ وسعت رکھتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 51:48] اور زمین کو بچھایا ہے ہم نے اور کیا ہی اچھے ہموار کرنے والے ہیں ہم۔
    [قران آسان تحریک 51:49] اور ہر چیز کے بنائے ہیں ہم نے جوڑے تاکہ تم سبق لو۔
    [قران آسان تحریک 51:50] پس دوڑو اللہ کی طرف۔ یقینا میں ہوں تمہارے لیے اس کی طرف سے واضح طور پر متنبہ کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 51:51] اور نہ بناؤ اللہ کے ساتھ معبود کسی دوسرے کو۔ یقینا میں ہوں تمہارے لیے اس کی طرف سے واضح طور پر خبردار کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 51:52] اسی طرح نہیں آیا ان لوگوں کے پاس بھی جو ان سے پہلے گزرچکے ہیں کوئی رسول مگر کہا انہوں نے کہ جادو گر ہے یا دیوانہ ہے۔
    [قران آسان تحریک 51:53] کیا ان لوگوں نے آپس میں کوئی سمجھوتہ کرلیا تھا اس بات پر؟ نہیں بلکہ یہ سب سرکش لوگ ہیں۔
    [قران آسان تحریک 51:54] سو موڑ لو تم اپنا رخ ان سے کہ نہیں ہے تم پر کچھ ملامت۔
    [قران آسان تحریک 51:55] اور نصیحت کرتے رہو اس لیے کہ نصیحت فائدہ پہنچاتی ہے اہلِ ایمان کو۔
    [قران آسان تحریک 51:56] اور نہیں پیدا کیا ہے میں نے جن و انس کو مگر محض اس غرض سے کہ میری عبادت کریں۔
    [قران آسان تحریک 51:57] نہیں چاہتا ہوں میں ان سے کوئی رزق اور نہیں چاہتا ہوں میں کہ وہ مجھے کھلائیں۔
    [قران آسان تحریک 51:58] یقینا اللہ تو خود ہی رزاق ہے اور زبردست قوت کا مالک ہے۔
    [قران آسان تحریک 51:59] اور بلاشبہ ان لوگوں کے لیے جنہوں نے ظلم کیا ہے ویسا ہی عذاب تیار ہے جیسا عذاب ان کے ساتھیوں کو مل چکا ہے سو انہیں مجھ سے جلدی نہ مچانی چاہیے۔
    [قران آسان تحریک 51:60] اس لیے کہ تباہی ہے ان لوگوں کے لیے جو کفر کرتے ہیں اس دن (کے عذاب) سے جس سے انہیں ڈرایا جارہا ہے۔

  4. #4
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 52:الطور

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 52:1] قسم ہے طور کی۔
    [قران آسان تحریک 52:2] اور قسم ہے کتاب کی جو لکھی ہوئی ہے۔
    [قران آسان تحریک 52:3] کھلے اوراق میں۔
    [قران آسان تحریک 52:4] اور قسم ہے آٓباد گھر کی۔
    [قران آسان تحریک 52:5] اور قسم ہے اونچی چھت کی۔
    [قران آسان تحریک 52:6] اور قسم ہے موجزن سمندر کی۔
    [قران آسان تحریک 52:7] بے شک تیرے رب کا عذاب ضرور واقع ہونے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 52:8] نہیں ہے اسے کوئی دفع کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 52:9] (یہ واقع ہوگا) اس دن جب ڈگمگائے گا آسمان بڑی شدت سے۔
    [قران آسان تحریک 52:10] اور چل پڑیں گے پہاڑ ایک خاص انداز سے۔
    [قران آسان تحریک 52:11] سو تباہی ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 52:12] وہ جو (آج) اپنی حجت بازیوں کے کھیل میں مشغول ہیں۔
    [قران آسان تحریک 52:13] جس دن دھکیلا جائے گا انہیں جہنم کی آگ کی طرف، دھکے مارمار کر۔
    [قران آسان تحریک 52:14] (کہا جائے گا) یہ ہے وہ آگ جسے تم جھٹلایا کرتے تھے۔
    [قران آسان تحریک 52:15] کیا جادو ہے یہ؟ یا تمہیں کچھ سوجھ نہیں رہا؟
    [قران آسان تحریک 52:16] جاؤ جھلسو اس میں پھر خواہ صبر کرو یا نہ کرو، یکساں ہے تمہارے لیے۔ بس بدلہ دیا جارہا ہے تمہیں ویسا ہی جیسے عمل تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 52:17] یقینا متقی باغوں میں اور نعمتوں میں ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 52:18] لطف لے رہے ہوں گے ان چیزوں کا جو عطا فرمائی ہیں انہیں ان کے رب نے۔ اور بچا لے گا انہیں ان کا رب عذابِ جہنم سے۔
    [قران آسان تحریک 52:19] (ان سے کہا جائے گا) کھاؤ اور پیو مزے سے صلے میں ان اعمال کے جو تم کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 52:20] وہ تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے مسندوں پر قطار اندار قطار۔ اور بیاہ دیں گے ہم انہیں خوبصورت آنکھوں والی حوروں سے۔
    [قران آسان تحریک 52:21] اور وہ لوگ جو ایمان لائے اور چلی ان کے نقشِ قدم پر ان کی اولاد کسی درجۂ ایمان میں، ملادیں گے ہم ان کے ساتھ ان کی اس اولاد کو اور نہ گھٹائیں گے ہم ان کے عمال میں سے کچھ بھی۔ ہر انسان اپنے کمائے ہوئے اعمال کے بدلہ میں رہن ہے۔
    [قران آسان تحریک 52:22] اور دیے چلے جائیں گے ہم انہیں لذیذ پھل اور گوشت ہر قسم کے جو وہ چاہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 52:23] جھپٹ جھپٹ کر لے رہے ہوں گے وہ وہاں ایسے جامِ شراب جس کے اثرسے نہ ببہیودہ باتیں کریں گے اور نہ گناہ کے کام۔
    [قران آسان تحریک 52:24] اور دوڑتے پھریں گے ان کی خدمت کے لیے ایسے لڑکے جو ان ہی کے لیے مخصوص ہوں گے گویا کہ وہ چھاپا کر رکھے ہوئے موتی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 52:25] اور مخاطب ہوں گے اہل جنت ایک دوسرے سے حال احوال پوچھنے کے لیے۔

  5. #5
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 52:26] کہیں گے ہم ایسے لوگ تھے جو اس سے پہلے رہتے تھے اپنے گھر والوں میں اللہ سے ڈرتے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 52:27] آخر کار احسان کیا اللہ نے ہم پر اور بچا لیا ہمیں جھلسا دینے والی ہوا کے عذاب سے۔
    [قران آسان تحریک 52:28] یقینا ہم پہلے (پچھلی زندگی میں) اس سے دعائیں مانگا کرتے تھے۔ واقعی وہ بڑا ہی محسن اور نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 52:29] پس اے نبی تم نصیحت کیے جاؤ کہ نہیں ہو تم اپنے رب کے فضل سے کاہن اور نہ مجنون۔
    [قران آسان تحریک 52:30] کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ شخص شاعر ہے اور انتظار کررہے ہیں ہم اس کے حق میں گردشِ ایام کا؟
    [قران آسان تحریک 52:31] ان سے کہو انتظار کرو اور میں بھی ہوں تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 52:32] کیا حکم دیتی ہیں ان کو ان کی عقلیں ایسی ہی باتوں کا یا پھر وہ سب سرکش لوگ ہیں؟
    [قران آسان تحریک 52:33] کیا یہ کہتے ہیں کہ گھڑ لیا ہے اس قرآن کو اس نے خود ہی؟ نہیں اصل بات یہ ہے کہ یہ ایمان نہیں رکھتے۔
    [قران آسان تحریک 52:34] اچھا تو انہیں چاہیے کہ یہ بنا لائیں کوئی کلام اسی شان کا اگر ہیں یہ سچے۔
    [قران آسان تحریک 52:35] کیا یہ پیدا ہوگئے ہیں بغیر کسی خالق کے یا یہ خود ہی اپنے خالق ہیں؟
    [قران آسان تحریک 52:36] یا پیدا کیا ہے انہوں نے خود ہی آسمانوں کو اور زمین کو۔ اصل بات یہ ہے کہ یہ یقین نہیں رکھتے۔
    [قران آسان تحریک 52:37] کیا ان کے قبضے میں ہیں تیرے رب کے خزانے یا انہی کا حکم چلتا ہے (ان پر)؟
    [قران آسان تحریک 52:38] کیا ان کے پاس ہے کوئی سیڑھی کہ سُن گُن لیتے ہیں یہ اس پر چڑھ کر (عالم بالا کی)؟ اچھا تو لائے وہ شخص جس نے کچھ سنا ہے ان میں سے کوئی کھلی دلیل۔
    [قران آسان تحریک 52:39] کیا اللہ کے لیے تو ہیں بیٹیاں اور تمہارے لیے ہیں بیٹے؟
    [قران آسان تحریک 52:40] کیا مانگتے ہو تم ان سے کوئی اجر جس کی وجہ سے وہ اس زبردستی پڑی چٹی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں؟
    [قران آسان تحریک 52:41] کیا ان کے پاس ہے غیب کے حقائق کا علم جسے وہ لکھ رہے ہیں؟
    [قران آسان تحریک 52:42] کیا یہ چاہتے ہیں کوئی چال چلنا؟ تو وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہے ان کی چال انہی پر پڑے گی۔
    [قران آسان تحریک 52:43] کیا ان کا ہے کوئی معبود اللہ کے سوا؟ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 52:44] اور اگر دیکھ لیں یہ لوگ کوئی ٹکڑا آسمان کا گرتا ہوا تو کہیں گے بادل ہیں جو امڈے چلے آ رہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 52:45] سو اے نبی چھوڑ دیجیے انہیں (ان کے حال پر) یہاں تک کہ پہنچ جائیں اپنے اس دن کو جس میں یہ مار گرائے جائیں گے۔
    [قران آسان تحریک 52:46] جس دن نہ کام آئے گی ان کے ان کی کوئی چال ذرا بھی اور نہ ان کو کوئی مدد ہی پہنچے گی۔
    [قران آسان تحریک 52:47] اور یقیناً ان لوگوں کے لیے جو ظلم کررہے ہیں ایک عذاب ہے پہلے بھی، اس عذاب سے۔ لیکن ان میں سے بہت سے جانتے نہیں۔
    [قران آسان تحریک 52:48] پس اے نبی صبر کرو اپنے رب کا فیصلہ آنے تک اس لیے کہ بلاشبہ تم ہماری نگاہ میں ہو اور تسبیح کرو اپنے رب کی حمد کے ساتھ جب تم اٹھو۔
    [قران آسان تحریک 52:49] اور رات کو بھی پھر اس کی تسبیح کرو اس وقت بھی جب پلٹتے ہیں ستارے۔

  6. #6
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 53:النجم

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 53:1] قسم ہے تارے کی جب وہ غروب ہونے لگے۔
    [قران آسان تحریک 53:2] نہ بھٹکا ہے تمہارا رفیق اور نہ بہکا۔
    [قران آسان تحریک 53:3] اور نہیں بولتا ہے وہ اپنی خواہشِ نفس سے۔
    [قران آسان تحریک 53:4] نہیں ہے یہ کلام مگر ایک وحی، جو نازل کی جارہی ہے۔
    [قران آسان تحریک 53:5] تعلیم دی ہے اسے زبردست قوت والے نے۔
    [قران آسان تحریک 53:6] جو بڑا صاحبِ حکمت ہے۔ پھر سامنے آکھڑا ہوا۔
    [قران آسان تحریک 53:7] جبکہ وہ بالائی اُفُق پر تھا۔
    [قران آسان تحریک 53:8] پھر قریب آیا اور آہستہ آہستہ آگے بڑھا۔
    [قران آسان تحریک 53:9] یہاں تک کہ ہوگیا برابر دوکمانوں کے یا اس سے بھی کم فاصلہ رہ گیا۔
    [قران آسان تحریک 53:10] تب وحی پہنچائی اس نے اللہ کے بندے کو جو وحی پہنچانی تھی۔
    [قران آسان تحریک 53:11] نہ جھوٹ جانا رسول کے دل نے اسے جو دیکھا اس نے۔
    [قران آسان تحریک 53:12] کیا تم اس سے جھگڑتے ہو اس چیز پر جو وہ (آنکھوں سے) دیکھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 53:13] اور بلاشبہ وہ اسے دیکھ چکا ہے اترتے ہوئے ایک بار اور بھی۔
    [قران آسان تحریک 53:14] "سدرۃ المنتہٰی" کے قریب۔
    [قران آسان تحریک 53:15] اس کے آس پاس ہے "جنت الماویٰ"
    [قران آسان تحریک 53:16] جب چھا رہا تھا سدرہ پر جو کچھ چھا رہا تھا۔
    [قران آسان تحریک 53:17] نہ چندھیائی نگاہ اور نہ حد سے بڑھی۔
    [قران آسان تحریک 53:18] بلاشبہ اس نے دیکھیں اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں۔
    [قران آسان تحریک 53:19] بھلا دیکھا ہے تم نے لات کو اور عزیٰ کو؟
    [قران آسان تحریک 53:20] اور تیسری ایک اور (دیوی) مناۃ کو۔
    [قران آسان تحریک 53:21] کیا تمہارے لیے تو ہیں بیٹے اور اللہ کے لیے ہیں بیٹیاں۔
    [قران آسان تحریک 53:22] یہ تو پھر ہے بڑی دھاندلی کی تقسیم!
    [قران آسان تحریک 53:23] نہیں ہیں یہ مگر چند نام جو رکھ لیے ہیں تم نے اور تمہارے آباؤ اجداد نے، نہیں نازل فرمائی ہے اللہ نے ان کے بارے میں کوئی سند، نہیں پیروی کررہے ہیں یہ لوگ مگر وہم و گمان کی اور خواہشاتِ نفس کی۔ حالانکہ آ چکی ہے ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے ہدایت۔
    [قران آسان تحریک 53:24] کیا یہ انسان کا حق ہے کہ اسے مل جائے ہر وہ چیز جس کی وہ تمنا کرے؟ (ظاہر ہے کہ نہیں)۔
    [قران آسان تحریک 53:25] تو پھر اللہ ہی مالک ہے آخرت کا بھی اور دنیا کا بھی۔

  7. #7
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 53:26] اور کتنے ہی فرشتے، ہیں آسمانوں میں، نہیں کام آ سکتی جن کی شفاعت ذرا بھی مگر اس کے بعد کہ اجازت دے اللہ (شفاعت کی) جسے چاہے اور (جن کے لیے) پسند کرے۔
    [قران آسان تحریک 53:27] بلاشبہ جو لوگ نہیں ایمان رکھتے آخرت پر وہ نام رکھتے ہیں فرشتوں کے عورتوں کے سے۔
    [قران آسان تحریک 53:28] حالانکہ نہیں ہے انہیں اس کے بارے میں کچھ بھی علم، نہیں پیروی کرتے وہ مگر گمان کی۔ اور بلاشبہ گمان کام نہیں دے سکتا حق کی جگہ ذرا بھی۔
    [قران آسان تحریک 53:29] سو اے نبی منہ پھیر لو اس شخص سے جو منہ موڑتا ہے ہمارے ذکر سے اور جو نہیں طالب مگر دنیاوی زندگی کا
    [قران آسان تحریک 53:30] یہی ہے انتہا ان لوگوں کے علم کی۔ بے شک تیرا رب ہی ہے جو خوب جانتا ہے اسے جو بھٹک گیا اس کے راستے سے اور وہی خوب جانتا ہے اسے بھی جو سیدھے راستے پر ہے۔
    [قران آسان تحریک 53:31] اور اللہ ہی مالک ہے ہر اس چیز کا جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے تا کہ بدلہ دے ان لوگوں کو جنہوں نے برے کام کیے ان کے اعمال کا اور دے ان لوگوں کو جنہوں نے اچھے کام کیے، اچھا بدلہ۔
    [قران آسان تحریک 53:32] یہ وہ لوگ ہیں جو بچتے ہیں بڑے بڑے گناہوں سے اور بے حیائی کے کاموں سے اِلّٰا یہ کہ کچھ قصور ان سے سرزد ہو جائے۔ بلاشبہ تیرا رب ہے وسیع مغفرت والا۔ وہ خوب جانتا ہے تمہیں اس وقت سے جب پیدا کیا اس نے تم کو زمین سے اور جب تم جنین کی شکل میں تھے اپنی ماؤں کے پیٹیوں میں۔ سو اپنی پاکیزگی کے دعوے نہ کرو۔ وہی بہتر جانتا ہے کہ متقی کون ہے؟
    [قران آسان تحریک 53:33] پھر کیا دیکھا ہے تم نے اے نبی اس شخص کو جو پھر گیا (راہِ حق سے)؟
    [قران آسان تحریک 53:34] اور دیا اس نے تھوڑا سا اور پھر ہاتھ روک لیا؟
    [قران آسان تحریک 53:35] کیا اس کے پاس علمِ غیب ہے کہ وہ دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 53:36] کیا نہیں خبر دی گئی اسے ان باتوں کی جو درج ہیں صحیفوں میں موسیٰ کے۔
    [قران آسان تحریک 53:37] اور (صحیفوں میں) ابراہیم کے جس نے وفا کا حق ادا کردیا؟
    [قران آسان تحریک 53:38] یہ کہ نہیں اٹھاتا کوئی بوجھ اٹھانے والا، بوجھ دوسرے کا۔
    [قران آسان تحریک 53:39] اور یہ کہ نہیں ملتا انسان کو مگر وہی کچھ جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 53:40] اور یہ کہ اس کی کمائی عنقریب اسے دکھائی جائے گی۔
    [قران آسان تحریک 53:41] پھر جزادی جائے گی اسے پوری پوری جزا۔
    [قران آسان تحریک 53:42] اور یہ کہ تیرے رب ہی کے پاس پہنچنا ہے آخر کار (سب کو)۔
    [قران آسان تحریک 53:43] اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اور رلاتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 53:44] اور یہ کہ وہی موت دیتا ہے اور زندہ کرتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 53:45] اوریہ کہ وہی پیدا فرماتا ہے جوڑے نر اور مادہ۔
    [قران آسان تحریک 53:46] ایک بوند سے جب وہ ٹپکائی جاتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 53:47] اور یہ کہ اسی کے ذمہ ہے زندگی بخشنا دوسری بار۔
    [قران آسان تحریک 53:48] اور یہ کہ وہی غنی کرتا ہے اور نپا تلا دیتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 53:49] اور یہ کہ وہی رب ہے شعریٰ (ستارہ) کا۔
    [قران آسان تحریک 53:50] اور یہ کہ اسی نے ہلاک کیا عادِ اولیٰ کو۔
    [قران آسان تحریک 53:51] اور ثمود کو پھر کچھ باقی نہ چھوڑا۔
    [قران آسان تحریک 53:52] اور (ہلاک کیا) قومِ نوح کو اس سے پہلے۔ یقینا وہ تھے ہی سخت ظالم اور سرکش۔
    [قران آسان تحریک 53:53] اور اوندھی گرنے والی بستیوں کو اٹھا پھینکا۔
    [قران آسان تحریک 53:54] پھر چھاگیا ان پر جو کچھ کہ چھایا۔
    [قران آسان تحریک 53:55] پس (اے انسان!) اپنے رب کی کن کن نعمتوں میں تو شک کرے گا۔
    [قران آسان تحریک 53:56] یہ (محمد) بھی متنبہ کرنے والے ہیں پہلے متنبہ کرنے والوں کی طرح۔
    [قران آسان تحریک 53:57] قریب آ لگی ہے آنے والی گھڑی (قیامت کی)۔
    [قران آسان تحریک 53:58] نہیں ہے اسے اللہ کے سوا کوئی ٹالنے والا۔
    [قران آسان تحریک 53:59] کیا یہی باتیں ہیں جن پر تم تعجب کرتے ہو؟
    [قران آسان تحریک 53:60] اور ہنستے ہو اور روتے نہیں ہو؟
    [قران آسان تحریک 53:61] اور تم گا بجا کرٹالتے ہو؟
    [قران آسان تحریک 53:62] پس جھک جاؤ اللہ کے آگے اور اسی کی بندگی بجا لاؤ۔

  8. #8
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 54:القمر

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 54:1] قریب آ گئی گھڑی قیامت کی اور پھٹ گیا چاند۔
    [قران آسان تحریک 54:2] اور ان کا حال یہ ہے کہ اگر دیکھتے ہیں کوئی نشانی تو منہ موڑ جاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ تو جادو ہے جو پہلے سے چلا آ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 54:3] چنانچہ جھٹلایا انہون نے (اس کو بھی) اور پیچھے لگ گئے اپنی خواہشات کے۔ حالانکہ ہر معاملہ کو ایک انجام تک پہنچ کر رہنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 54:4] اور یقینا آ چکی ہیں ان کے پاس (پچھلی قوموں کی) ایسی خبریں جن میں ہے کافی سامانِ عبرت۔
    [قران آسان تحریک 54:5] ایسی حکمت جو نصیحت کے مقصد کو پورا کرتی ہے، مگر کچھ فائدہ نہ دیا ان تنبہیات نے۔
    [قران آسان تحریک 54:6] پس رخ پھیرلو ان سے۔ جس دن پکارے گا ایک پکارنے والا ایک سخت ناگوار چیز کی طرف۔
    [قران آسان تحریک 54:7] (اس وقت) سہمی ہوئی ہوں گی آنکھیں ان کی، نکلیں گے وہ اپنی قبروں سے اس طرح جیسے کہ وہ ہوں منتشر ٹڈیاں۔
    [قران آسان تحریک 54:8] دوڑے جارہے ہوں گے وہ سب پکارنے والے کی طرف۔ کہیں گے کافر یہ دن تو بڑا کٹھن ہے۔
    [قران آسان تحریک 54:9] جھٹلاچکی ہے ان سے پہلے قومِ نوح سو جھٹلایا انہوں نے ہمارے بندے کو اور کہا: یہ تو دیوانہ ہے۔ اور اسے جھڑک دیا گیا۔
    [قران آسان تحریک 54:10] آخر کار اس نے پکارا اپنے رب کو کہ میں مغلوب ہوچکا ہوں سو اب تو انتقام لے (ان سے)۔
    [قران آسان تحریک 54:11] سو کھول دیے ہم نے آسمان کے دہانے موسلادھار بارش کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 54:12] اور جاری کردیے زمین سے چشمے سو آملا پانی (ہر طرف سے) پورا کرنے کے لیے اس کام کو جو مقدر ہوچکا تھا۔
    [قران آسان تحریک 54:13] اور سوار کرا دیا ہم نے نوح کو اس (کشتی) پر جو تختوں اور کیلوں والی تھی۔
    [قران آسان تحریک 54:14] جو چل رہی تھی ہماری نگرانی میں۔ یہ بدلہ تھا اس شخص کی خاطر جس کی ناقدری کی گئی تھی۔
    [قران آسان تحریک 54:15] اور بے شک رہنے دیا ہے ہم نے اس کشتی کو بطورِ نشانی تو کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟
    [قران آسان تحریک 54:16] سو دیکھ لو کیسا تھا میرا عذاب اور (کیسی تھیں) میری تنبیہات۔
    [قران آسان تحریک 54:17] اور بلاشبہ آسان بنادیا ہے ہم نے اس قرآن کو نصیحت کے لیے سو کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟
    [قران آسان تحریک 54:18] جھٹلایا تھا عاد نے سو (دیکھ لو) کیسا تھا میرا عذاب اور (کیسی تھیں) میریتنبہیات؟
    [قران آسان تحریک 54:19] بلاشبہ ہم نے بھیج دی ان پر سخت طوفانی ہوا۔ ایک ایسے منحوس دن میں جس کی نحوست نہ ختم ہونے والی تھی۔
    [قران آسان تحریک 54:20] جو اٹھا اٹھا کر پھینک رہی تھی لوگوں کو اس طرح گویا کہ وہ کھجور کے تنے ہیں جڑ سے اکھڑے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 54:21] سو دیکھو لو کیسا تھا میرا عذاب اور( کیسی تھیں) میری تنبیہات؟
    [قران آسان تحریک 54:22] اور بلاشبہ آسان بنادیا ہے ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے سو کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟
    [قران آسان تحریک 54:23] جھٹلایا تھا ثمود نے تنبیہات کو۔
    [قران آسان تحریک 54:24] سو کہا تھا انہوں نے کیا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ایک ہے اس کی پیروی کریں ہم؟ تو یقینا اس کے معنیٰ یہ ہوں گے کہ ہم بہک گئے ہیں اور ہماری مت ماری گئی ہے۔
    [قران آسان تحریک 54:25] کیا نازل کی گئی ہے صرف اسی پر وحی ہم میں سے، نہیں بلکہ وہ ہے پرلے درجے کا جھوٹا اور شیخی باز۔

  9. #9
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 54:26] عنقریب معلوم ہوجائے گا انہیں کل کہ کون ہے پرلے درجے کا جھوٹا اور شیخی باز۔
    [قران آسان تحریک 54:27] بلاشبہ بھیج رہے ہیں اونٹنی کو آزمائش بناکر ان کے لیے سو انتظار کرو اور صبر کرو۔
    [قران آسان تحریک 54:28] اور خبردار کر دو انہیں کہ پانی کی تقسیم ہوگی ان کے اونٹنی کے درمیان ہر ایک کو اپنی باری پر حاضر ہونا ہوگا۔
    [قران آسان تحریک 54:29] آخر کار انہوں نے پکارا اپنے ساتھی کو اور اس نے اس کام کا بِیڑا اٹھایا اور اس کی کونچیں کاٹ دیں۔
    [قران آسان تحریک 54:30] سو دیکھ لو کیسا تھا میرا عذاب اور (کیسی تھیں) میری تنبیہات۔
    [قران آسان تحریک 54:31] ہم نے بھیجا ان پر ایک زبردست دھماکہ سو ہوکر رہ گئے وہ کچلی ہوئی باڑھ کے چورے کی مانند۔
    [قران آسان تحریک 54:32] اور بلاشبہ آسان بنادیا ہے ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے تو کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟
    [قران آسان تحریک 54:33] جھٹلایا قومِ لوط نے تنبیہات کو۔
    [قران آسان تحریک 54:34] ہم نے بھیج دی ان پر پتھراؤ کرنے والی ہوا سوائے آلِ لوط کے۔ نجات دی ہم نے انہیں رات کے پچھلے پہر۔
    [قران آسان تحریک 54:35] اپنے فضلِ خاص سے۔ اسی طرح جزا دیتے ہیں ہم ہر اس شخص کو جو شکرگزاری کا رویہ اختیار کرتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 54:36] اور یقیناً ڈرایا تھا انہیں لوط نے ہماری پکڑ سے لیکن انہوں نے شک کیا ہماری تنبیہات میں۔
    [قران آسان تحریک 54:37] اور بلاشبہ انہوں نے روکنے کی کوشش کی لوط کو اپنے مہمانوں (کی حفاظت) سے تو ہم نے ان کو اندھا کردیا۔ سو چکھو مزا میرے عذاب کا اور میری تنبیہات کا۔
    [قران آسان تحریک 54:38] اور یقیناً آ لیا ان کو صبح تڑکے ہی ایک ایسے عذاب نے جو نہ ٹلنے والا تھا۔
    [قران آسان تحریک 54:39] سو چکھو مزا میرے عذاب کا اور میری تنبیہات کا۔
    [قران آسان تحریک 54:40] اور یقینا آسان بنادیا ہے ہم نے قرآن کو نصیحت کے لیے تو کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟
    [قران آسان تحریک 54:41] اور بے شک آئی تھیں آلِ فرعون کے پاس بھی بہت سی تنبہیات۔
    [قران آسان تحریک 54:42] جھٹلا دیا انہوں نے ہماری ساری نشانیوں کو سو پکڑلیا ہم نے انہیں جیسے پکڑتا ہے کوئی زبردست قوت والا۔
    [قران آسان تحریک 54:43] کیا تم میں جو کافر ہیں وہ بہتر ہیں ان سے جن کا ذکر کیا گیا ہے یا تمہارے لیے معافی لکھی ہوئی ہے آسمانی کتابوں میں؟
    [قران آسان تحریک 54:44] یا یہ کہتے ہیں کہ ہم ایک مضبوط جتھا ہیں خود اپنا بچاؤ کرلیں گے؟
    [قران آسان تحریک 54:45] عنقریب شکست دے دی جائے گی جتھے کو اور بھاگ جائیں گے وہ پھیر کر پیٹھ۔
    [قران آسان تحریک 54:46] بلکہ قیامت کی گھڑی ہی ان سے نمٹنے کا اصل وقتِ مقرر ہے اور وہ گھڑی ہوگی بڑی آفت اور تلخ تر۔
    [قران آسان تحریک 54:47] یقینا یہ مجرم لوگ بہک گئے ہیں اور ان کی مت ماری گئی ہے۔
    [قران آسان تحریک 54:48] جس دن یہ گھیسٹے جائیں گے آگ میں اپنے منہ کے بل۔ (اور ان سے کہا جائے گا) چکھو مزا جہنم کی لپٹ کا۔
    [قران آسان تحریک 54:49] بے شک ہم نے ہر چیز پیدا کی ہے ایک تقدیر کے مطابق۔
    [قران آسان تحریک 54:50] اور نہیں ہوتا ہے ہمارا حکم مگر یکدم جیسے پلک جھپکتی ہے۔
    [قران آسان تحریک 54:51] اور بلاشبہ ہم ہلاک کرچکے ہیں تم جیسے بہت سے گروہوں کو، سو کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا؟
    [قران آسان تحریک 54:52] اور ہر عمل جو انہوں نے کیا تھا درج ہے اعمال ناموں میں۔
    [قران آسان تحریک 54:53] اور ہر چھوٹی بات اور بڑی چیز لکھی ہوئی ہے۔
    [قران آسان تحریک 54:54] یقینا متقی لوگ ہوں گے باغوں میں اور نہروں میں۔
    [قران آسان تحریک 54:55] سچی عزت کی جگہ قریب بادشاہ کے جو بڑا صاحبِ اقتدار ہے۔

  10. #10
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 55:الرحمن

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 55:1] اللہ نے جو رحمٰن ہے۔
    [قران آسان تحریک 55:2] سکھایا اسی نے قرآن۔
    [قران آسان تحریک 55:3] پیدا فرمایا اسی نے انسان کو۔
    [قران آسان تحریک 55:4] اور سکھایا اسے بولنا۔
    [قران آسان تحریک 55:5] سورج اور چاند پابند ہیں ایک حساب کے۔
    [قران آسان تحریک 55:6] اور جھاڑیاں اور درخت اسی کو سجدہ کررہے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 55:7] اور آسمان کو بلند کیا اللہ نے اور قائم کردیا نظام توازن۔
    [قران آسان تحریک 55:8] تاکہ نہ خلل ڈالو تم بھی عدل و توازن میں۔
    [قران آسان تحریک 55:9] اور ٹھیک ٹھیک تولو انصاف کے ساتھ۔ اور نہ گھاٹا دو تولتے وقت۔
    [قران آسان تحریک 55:10] اور زمین کو بنایا ہے اس نے مخلوقات کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 55:11] اس میں لذیذ پھل ہیں اور کھجور کے درخت ہیں جن کے پھل غلافوں میں لپٹے ہوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 55:12] اور طرح طرح کے غلے جن میں بھوسا بھی ہوتا ہے اور دانہ بھی۔
    [قران آسان تحریک 55:13] پس اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:14] پیدا فرمایا اس نے انسان کو ٹھیکری جیسے سوکھے سڑے گارے سے۔
    [قران آسان تحریک 55:15] اور پیدا کیا اس نے جنوں کو آگ کے شعلے سے۔
    [قران آسان تحریک 55:16] پس اپنے رب کے کن کن عجائب قدرت کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:17] جو رب ہے دونوں مشرقوں کا اور رب ہے دونوں مغربوں کا۔
    [قران آسان تحریک 55:18] سو اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:19] رواں کیے اس نے دو دریا آپس میں ٹکراتے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 55:20] حائل ہے ان کے درمیان ایک پردہ کہ وہ تجاوز نہیں کرتے اپنی حد سے۔
    [قران آسان تحریک 55:21] پس اپنے رب کے کن کن کرشموں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:22] نکلتے ہیں ان دونوں میں سے موتی اور مونگے۔
    [قران آسان تحریک 55:23] پس اپنے رب کی قدرت کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:24] اور اسی کے ہیں یہ جہاز جو اونچے اٹھے ہوئے ہیں سمندر میں پہاڑوں کی مانند۔
    [قران آسان تحریک 55:25] پس اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:26] ہر چیز جو زمین پر ہے فنا ہوجانے والی ہے۔
    [قران آسان تحریک 55:27] اور باقی رہے گی ذات تیرے رب کی جو عظمت و انعام والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 55:28] پس اپنے رب کے کن کن کمالات کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:29] مانگ رہے ہیں اسی سے (اپنی حاجتیں) وہ ہیں آسمانوں میں اور زمین میں۔ ہر آن ہے وہ نئی شان میں۔
    [قران آسان تحریک 55:30] پس اپنے رب کی کن کن صفاتِ حمیدہ کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟

  11. #11
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 55:31] عنقریب فارغ ہوئے جاتے ہیں ہم تمہارے (احتساب) کے لیے اے زمین کے دو بوجھو (گروہِ جن و انس)۔
    [قران آسان تحریک 55:32] پس اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:33] اے گروہِ جن و انس اگر تم کرسکتے ہو یہ کہ نکل بھاگو آسمانوں اور زمین کی سرحدوں سے تو بھاگ دیکھو۔ نہیں بھاگ سکتے تم اس کے لیے بڑا زور چاہیے۔
    [قران آسان تحریک 55:34] سو اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:35] چھوڑا جائے گا تم پر شعلہ آگ کا اور دھواں پھر تم اس کا مقابلہ نہ کرسکو گے۔
    [قران آسان تحریک 55:36] سو اپنے رب کی کن کن قدرتوں کا انکار کرو گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:37] پھر جب پھٹ جائے گا آسمان تو ہوجائے گا وہ سرخ، لال چمڑے کی طرح۔
    [قران آسان تحریک 55:38] سو اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:39] پھر اس دن نہیں پوچھا جائے گا اس کے اپنے گناہوں کے بارے میں کسی جن وانس سے۔
    [قران آسان تحریک 55:40] سواپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:41] پہچان لیے جائیں گے مجرم اپنے چہروں سے اور پکڑ کر گھسیٹا جائے گا انہیں پیشانی کے بالوں سے اور پاؤں سے۔
    [قران آسان تحریک 55:42] سو اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:43] (اس وقت کہا جائے گا) یہ ہے وہ جہنم، جھٹلایا کرتے تھے جسے مجرم۔
    [قران آسان تحریک 55:44] چکر لگاتے رہیں گے وہ آگ اور کھولتے پانی کے درمیان۔
    [قران آسان تحریک 55:45] سو اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:46] اس کے برعکس اس شخص کے لیے جو ڈرتا رہا اپنے رب کے حضور پیش ہونے سے، دو دو جنتیں ہیں۔
    [قران آسان تحریک 55:47] سو اپنے رب کے کن کن انعامات کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:48] بھر پور، ہری بھری ڈالیوں والی۔
    [قران آسان تحریک 55:49] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:50] ان دونوں جنتوں میں دو دو چشمے رواں ہیں۔
    [قران آسان تحریک 55:51] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:52] ہیں دونوں جنتوں میں ہر قسم کے لذیذ پھلوں کی دو دو قسمیں۔
    [قران آسان تحریک 55:53] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:54] بیٹھے ہوں گے تکیے لگا کر ایسے فرشوں پر جن کے استر دبیز ریشم کے ہوں گے اور پھل دونوں جنتوں کے جھکے پڑ رہے ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 55:55] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:56] ہوں گی ان نعمتوں کے درمیان شرمیل نگاہوں والیاں کہ نہ چھوا ہوگا انہیں کسی انسان نے ان سے پہلے اور نہ کسی جن نے۔
    [قران آسان تحریک 55:57] سو اپنے رب کے کن کن انعامات کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:58] خوبصورت ایسی گویا کہ وہ یاقوت اور مرجان ہیں۔
    [قران آسان تحریک 55:59] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:60] نہیں ہے اعلیٰ درجہ کی نیکی کا بدلہ مگر اعلیٰ درجے کی جزا۔
    [قران آسان تحریک 55:61] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:62] اور ان دوجنتوں کے علاوہ دو جنتیں اور ہیں۔
    [قران آسان تحریک 55:63] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:64] گھنی سرسبز و شاداب جنتیں۔
    [قران آسان تحریک 55:65] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:66] ان دونوں میں بھی چشمے ہوں گے ابلتے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 55:67] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:68] ان جنتوں میں ہوں گے لذید پھل اور کھجوریں اور انار۔
    [قران آسان تحریک 55:69] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:70] ان نعمتوں کے درمیان ہوں گی خوب سیرت اور خوبصورت عورتیں۔
    [قران آسان تحریک 55:71] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:72] حوریں ٹھہرائی ہوئی خیموں میں۔
    [قران آسان تحریک 55:73] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:74] نہیں چھوا ہوگا انہیں کسی انسان نے ان سے پہلے اور نہ کسی جن نے۔
    [قران آسان تحریک 55:75] سو اپنے رب کی کن کن نمعتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:76] تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے سبز قالینوں پر جو نادر اور خوبصورت ہوں گے۔
    [قران آسان تحریک 55:77] سو اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے تم اے جن و انس؟
    [قران آسان تحریک 55:78] بہت برکت والا ہے نام تیرے رب کا جو عظمت اور انعام والا ہے۔

  12. #12
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 56:الواقعۃ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 56:1] جب پیش آجائے گا وہ ہونے والا واقعہ۔
    [قران آسان تحریک 56:2] تو نہ ہوگا اس کے وقوع کو کوئی جھٹلانے والا۔
    [قران آسان تحریک 56:3] (ہوگا یہ) تہہ و بالا کردینے والا۔
    [قران آسان تحریک 56:4] جب ہلا ڈالی جائے گی زمین یکبارگی۔
    [قران آسان تحریک 56:5] اور ریزہ ریزہ کردیئے جائیں گے پہاڑ پوری طرح۔
    [قران آسان تحریک 56:6] تو ہوجائیں گے وہ مانندِ غبار بکھرے ہوئے۔
    [قران آسان تحریک 56:7] اور ہوگے تم گروہ تین قسم کے۔
    [قران آسان تحریک 56:8] سو دائیں بازو والے، کیا کہنا دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا!۔
    [قران آسان تحریک 56:9] اور بائیں بازو والے کیا ٹھکانا بائیں بازو والوں (کی بدنصیبی) کا!۔
    [قران آسان تحریک 56:10] اور سبقت لے جانے والے تو ہیں ہی سبقت لے جانے والے۔
    [قران آسان تحریک 56:11] یہ تو ہیں ہی مقرب لوگ۔
    [قران آسان تحریک 56:12] جو رہیں گے نعمت بھری جنتوں میں۔
    [قران آسان تحریک 56:13] بہت ہوں گے پہلوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 56:14] اور کم ہوں گے پچھلوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 56:15] (یہ سب) آراستہ پیراستہ مسندوں پر۔
    [قران آسان تحریک 56:16] تکیے لگائے بیٹھے ہوں گے آمنے سامنے۔
    [قران آسان تحریک 56:17] لیے پھریں گے ان کے ارد گرد ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 56:18] ساغر، صراحی اور جام نتھری ہوئی شراب کے۔
    [قران آسان تحریک 56:19] ایسی کہ نہ سر چکرائے اسے پی کر اور نہ عقل میں فتور آئے۔
    [قران آسان تحریک 56:20] اور (پیش کریں گے) لذیذ پھل تاکہ اس میں سے جسے چاہیں پسند کرلیں۔
    [قران آسان تحریک 56:21] اور (پیش کریں گے) گوشت پرندوں کا تاکہ لے لیں اپنی رغبت کے مطابق۔
    [قران آسان تحریک 56:22] اور حوریں ہوں گی خوبصورت آنکھوں والی۔
    [قران آسان تحریک 56:23] ایسی حسین جیسے موتی جنہیں چھپا کر رکھا گیا ہو۔
    [قران آسان تحریک 56:24] (یہ سب کچھ ملے گا انہیں) جزا کے طور پر ان اعمال کی جو وہ کرتے رہے۔
    [قران آسان تحریک 56:25] نہیں سنیں گے وہ وہاں کوئی بے ہودہ کلام اور نہ گناہ کی بات۔
    [قران آسان تحریک 56:26] سوائے ایک بول کے سلام ہو تم پر، سلام ہو تم پر۔
    [قران آسان تحریک 56:27] اور دائیں بازو والے، کیا کہنا دائیں بازو والوں (کی خوش نصیبی) کا!۔
    [قران آسان تحریک 56:28] (وہ ہوں گے ایسے باغات میں) جن میں بیریاں ہوں گی بے خار۔
    [قران آسان تحریک 56:29] اور کیلے تہ بہ تہ۔
    [قران آسان تحریک 56:30] اور چھاؤں دور تک پھیلی ہوئی۔

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •