Page 2 of 3 FirstFirst 123 LastLast
Results 13 to 24 of 27

Thread: Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:51to60

  1. #13
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 56:31] اور پانی ہردم رواں۔
    [قران آسان تحریک 56:32] اور طرح طرح کے لذیذ پھل بکثرت۔
    [قران آسان تحریک 56:33] کبھی ختم نہ ہونے والے اور بے روک ٹوک۔
    [قران آسان تحریک 56:34] اور نشست گاہیں اونچی اونچی۔
    [قران آسان تحریک 56:35] ہم پیدا کریں گے ان بیویوں کو نئے سرے سے۔
    [قران آسان تحریک 56:36] اور بنادیں گے انہیں کنواریاں۔
    [قران آسان تحریک 56:37] شوہروں کی عاشقِ زار اور عمر میں ہم سن۔
    [قران آسان تحریک 56:38] (یہ سب کچھ) ہوگا دائیں بازو والوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 56:39] وہ بہت ہوں گے اگلوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 56:40] اور بہت ہوں گے پچھلوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 56:41] اور بائیں بازو والے، بائیں بازو والوں (کی بدنصیبی) کا کیا ٹھکانا!۔
    [قران آسان تحریک 56:42] وہ ہوں گے لُو کی لَپٹ میں اور کھولتے ہوئے پانی میں۔
    [قران آسان تحریک 56:43] اور سایے میں، سخت کالے دھویں کے۔
    [قران آسان تحریک 56:44] جو نہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ آرام دہ۔
    [قران آسان تحریک 56:45] یقینا یہ لوگ تھے اس سے پہلے خوش حالی میں مگن۔
    [قران آسان تحریک 56:46] اور اصرار کیا کرتے تھے بڑے بڑے گناہوں پر۔
    [قران آسان تحریک 56:47] اور کہاکرتے تھے کہ جب ہم مرجائیں گے اور ہوجائیں گے مٹی اور ہڈیاں تو کیا یقینا ہم پھر اٹھا کھڑے کیے جائیں گے؟
    [قران آسان تحریک 56:48] اور کیا ہمارے باپ دادا بھی (اٹھائے جائیں گے)۔ جو پہلے گزرچکے ہیں؟
    [قران آسان تحریک 56:49] کہیے بلاشبہ پہلے بھی ارو پچھلے بھی۔
    [قران آسان تحریک 56:50] سب ضرور جمع کیے جانے والے ہیں ایک معین دن کے وقتِ مقرر پر۔
    [قران آسان تحریک 56:51] پھر یقینا تم اے گمراہو اور جھٹلانے والو!۔
    [قران آسان تحریک 56:52] ضرور کھاؤ گے تم ایک درخت میں سے جو از قسمِ "زقُّوم" ہوگا
    [قران آسان تحریک 56:53] سو بھروگے اسی سے اپنے پیٹ۔
    [قران آسان تحریک 56:54] پھر پیوگے اوپر سے کھولتا ہوا پانی۔
    [قران آسان تحریک 56:55] سو پیوگے جیسے پیتے ہیں پیاس کے مارے ہوئے اونٹ۔
    [قران آسان تحریک 56:56] یہ ہوگی بائیں بازو والوں کی ضیافت روزِ جزا۔
    [قران آسان تحریک 56:57] ہم ہی نے پیدا کیا ہے تمہیں پھر کیوں نہیں یقین کرتے تم؟
    [قران آسان تحریک 56:58] کیا کبھی غور کیا تم نے کہ یہ جو نطفہ ڈالتے ہو تم؟
    [قران آسان تحریک 56:59] کیا تم پیدا کرتے ہو بچہ یا ہم ہیں پیدا کرنے والے؟
    [قران آسان تحریک 56:60] ہم مقدر کرچکے ہیں تمہارے درمیان موت اور نہیں ہیں ہم عاجز۔
    [قران آسان تحریک 56:61] اس بات سے کہ بدل دیں ہم تمہارے وجود ہی کو اور پیدا کردیں تمہیں ایسی شکل و صورت میں جس کو تم جانتے ہی نہیں۔
    [قران آسان تحریک 56:62] تو تم کیوں نہیں سبق لیتے؟
    [قران آسان تحریک 56:63] کیا کبھی سوچا تم نے کہ یہ جو تم بیج بوتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 56:64] کیا تم اگاتے ہو اس سے کھیتی یا ہم ہیں اگانے والے؟
    [قران آسان تحریک 56:65] اگر ہم چاہیں تو بنا کر رکھ دیں اسے بھس اور رہ جاؤ تم باتیں بناتے۔
    [قران آسان تحریک 56:66] کہ ہم پر توچٹی پڑگئی ہے۔
    [قران آسان تحریک 56:67] بلکہ ہمارے نصیب ہی پھوٹے ہوئے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 56:68] کیا کبھی سوچا تم نے کہ یہ پانی جو تم پیتے ہو؟
    [قران آسان تحریک 56:69] کیا تم نازل کرتے ہو اسے بادل سے یا ہم ہیں نازل کرنے والے؟
    [قران آسان تحریک 56:70] اگر ہم چاہیں تو بناکر رکھ دیں اسے سخت کھاری پھر کیوں نہیں تم شکر گزار ہوتے۔

  2. #14
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 56:71] کیا تم نے کبھی غور کیا کہ یہ آگ جو تم سلگاتے ہو؟
    [قران آسان تحریک 56:72] کیا تم نے پیدا کیا ہے اس کا درخت یا ہم ہیں ان کے پیدا کرنے والے؟
    [قران آسان تحریک 56:73] ہم نے بنایا ہے آگ کو یاد دہانی کا ذریعہ اور رکھے ہیں اس میں فائدے تمام حاجتمندوں کے لیے۔
    [قران آسان تحریک 56:74] پس اے نبی تسبیح کرو اپنے ربِ عظیم کے نام کی۔
    [قران آسان تحریک 56:75] پس نہیں، قسم کھاتا ہوں میں ستاروں کی گزرگاہوں کی۔
    [قران آسان تحریک 56:76] اور بلاشبہ یہ ایک قسم ہے، اگر تم سمجھو تو۔ بہت بڑی قسم۔
    [قران آسان تحریک 56:77] واقعہ یہ ہے کہ یہ قرآن ہے بلند پایہ۔
    [قران آسان تحریک 56:78] جو (ثبت ہے) ایک محفوظ کتاب میں۔
    [قران آسان تحریک 56:79] نہیں چھوتے اسے مگر وہ جو پاک صاف ہیں۔
    [قران آسان تحریک 56:80] نازل کردہ ہے رب العالمین کی طرف سے۔
    [قران آسان تحریک 56:81] کیا پھر اس کلام کے ساتھ تم بے پروائی برتتے ہو؟۔
    [قران آسان تحریک 56:82] اور رکھا ہے تم نے اپنا حصہ (اللہ کی اس نعمت میں) یہ کہ تم جھٹلاتے ہو اسے۔
    [قران آسان تحریک 56:83] سو کیوں نہیں جب پہنچ جاتی ہے (جان) حلق تک۔
    [قران آسان تحریک 56:84] اور تم اس وقت دیکھ رہے ہوتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 56:85] اور ہم زیادہ قریب ہوتے ہیں اس کے تمہاری نسبت لیکن تم کو نظر نہیں آتے۔
    [قران آسان تحریک 56:86] سو اگر نہیں ہو تم کسی کے محکوم۔
    [قران آسان تحریک 56:87] تو کیوں نہیں لوٹا لیتے اس کی رُوح کو، اگر ہو تم سچے؟
    [قران آسان تحریک 56:88] سو اگر ہوتا ہے مرنے والا مقربین میں سے۔
    [قران آسان تحریک 56:89] تو (اس کے لیے) راحت ہے اور عمدہ رزق ہے اور نعمت بھری جنت ہے۔
    [قران آسان تحریک 56:90] پھر اگر ہے وہ اصحابُ الیمین میں سے۔
    [قران آسان تحریک 56:91] تو (اس کا استقبال ہوگا) "سلام ہو تم پر تم اصحاب الیمین میں سے ہو"۔
    [قران آسان تحریک 56:92] اور اگر ہوگا وہ جھٹلانے والے گمراہ لوگوں میں سے۔
    [قران آسان تحریک 56:93] تو اس کی تواضع کے لیے ہوگا کھولتا ہوا پانی۔
    [قران آسان تحریک 56:94] اور جھونکا جانا جہنم میں۔
    [قران آسان تحریک 56:95] بلاشبہ یہی ہے قطعی حق۔
    [قران آسان تحریک 56:96] پس اے نبی تسبیح کرو اپنے ربِ عظیم کے نام کی۔

  3. #15
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 57:الحديد

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 57:1] تسبیح کی ہے اللہ کی ہر اس چیز نے جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے۔ اور وہی ہے زبردست اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 57:2] اسی کی ہے سلطنت آسمانوں میں اور زمین میں، زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 57:3] وہی اول بھی ہے اور آخر بھی اور ظاہر بھی ہے اور باطن بھی اور وہ ہرچیز کا پورا علم رکھتا ہے۔
    [قران آسان تحریک 57:4] وہی ہے جس نے پید فرمایا آسمانوں کو اور زمین کو چھ دنوں میں پھر جلوہ فرما ہوا عرش پر۔ وہ جانتا ہے اسے بھی جو داخل ہوتا ہے زمین میں اور جو نکلتا ہے اس سے اور جو نازل ہوتا ہے آسمان سے اور جو چڑھتا ہے اس میں۔ اور وہ تمہارے ساتھ ہوتا ہے جہاں بھی ہو تم۔ اور اللہ ان اعمال کو جو تم کرتے ہو دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 57:5] اسی کی ہے سلطنت آسمانوں میں اور زمین میں۔ اور اللہ ہی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں تمام معاملات (فیصلے کے لیے)۔
    [قران آسان تحریک 57:6] وہ داخل کرتا ہے رات کو دن میں اور داخل کرتا ہے دن کو رات میں۔ اور وہ پوری طرح جانتا ہے دلوں میں چھپے ہوئے رازوں کو۔
    [قران آسان تحریک 57:7] ایمان لاؤ اللہ پر اور اس کے رسول پر اور خرچ کرو اس (مال) میں سے جس میں بنایا ہے اس نے تم کو (اپنا) نائب۔ پس وہ لوگ جو ایمان لائے تم میں سے اور خرچ کیا، اُن کے لیے ہے بڑا اجر۔
    [قران آسان تحریک 57:8] اور کیا ہوگیا ہے تمہیں کہ نہیں ایمان لاتے ہو تم اللہ پر۔ جبکہ رسول دعوت دے رہا ہے تمہیں کہ ایمان لاؤ اپنے رب پر اور وہ لے چکا ہے تم سے پختہ عہد بھی، اگر ہو تم ایمان والے۔
    [قران آسان تحریک 57:9] وہی تو ہے جو نازل فرما رہا ہے اپنے بندے پر صاف اور واضح آیات تاکہ نکال لائے تمہیں تاریکیوں سے روشنی میں اور بلاشبہ اللہ تم پر نہایت ہی شفیق اور مہربان ہے۔
    [قران آسان تحریک 57:10] اور کیا ہوگیا ہے تمہیں کہ تم نہیں خرچ کرتے اللہ کی راہ میں جبکہ اللہ ہی کے لیے ہے مراث آسمانوں اور زمین کی۔ نہیں برابر ہوسکتے تم میں سے وہ لوگ جنہوں نے خرچ کیا فتحِ مکہ سے پہلے اور جہاد کیا۔ یہ لوگ بڑے ہیں درجے کے اعتبار سے ان سے جنہوں نے خرچ کیا فتح کے بعد اور جہاد کیا۔ اگرچہ سب سے وعدہ کررکھا ہے اللہ نے بھلائی کا۔ اور اللہ ان اعمال سے جو تم کرتے ہو پوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 57:11] کون ہے جو قرض دے اللہ کو "قرضِ حسنہ" تاکہ وہ بڑھا کر واپس دے اسے اور اس کے لیے ہے بہترین اجر۔
    [قران آسان تحریک 57:12] اس دن جب تم دیکھو گے مومن مردوں اور مومن عورتوں کو کہ دوڑ رہا ہوگا ان کا نور ان کے آگے آگے اور ان کی دائیں جانب (ان سے کہا جائے گا) "بشارت ہے تمہارے لیے" آج ایسی جنتوں کی جن کے نیچے بہہ رہی ہوں گی نہریں، ہمیشہ رہیں گے وہ ان میں یہی ہے بڑی کامیابی۔
    [قران آسان تحریک 57:13] اس دن کہیں گے منافق مرد اور منافق عورتیں اہلِ ایمان سے کہ ذرا ہمارا بھی خیال رکھو تاکہ ہم روشنی حاصل کریں تمہارے نور سے۔ ان سے کہا جائے گا لوٹ جاؤ پیچھے کی طرف اور تلاش کرو روشنی۔ پھر حائل کردی جائے گی ان کے درمیان ایک دیوار جس میں ایک دروازہ ہوگا، اس کے اندر کی طرف ہوگی رحمت اور باہر کی طرف ہوگا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 57:14] پکار پکار کر کہیں گے وہ مومنوں سے کیا نہ تھے ہم بھی تمہارے ساتھ۔ مومن کہیں گے ہاں مگر تم نے خود فتنے میں ڈالا اپنے آپ کو اور موقع پرستی اور شک میں پڑے رہے اور فریب دیتی رہیں تم کو تمنائیں یہاں تک کہ آگیا اللہ کا فیصلہ اور (آخر وقت تک) دھوکے میں مبتلا رکھا تم کو اللہ کے بارے میں دھوکے باز (شیطان) نے۔
    [قران آسان تحریک 57:15] سو آج نہ قبول کیا جائے گا تم سے فدیہ اور نہ ان لوگوں سے جنہوں نے کھلا انکار کیا تھا۔ تمہارا ٹھکانا جہنم ہے، وہی خبر گیری کرنے والی ہے تمہاری، اور یہ بدترین انجام ہے۔
    [قران آسان تحریک 57:16] کیا نہیں آیا ابھی وقت ان لوگوں کے لیے جو ایمان لاچکے ہیں اس بات کا کہ پگھلیں ان کے دل اللہ کے ذکر سے (اور جھکیں آگے) اس کے جو نازل ہوا ہے حق (اللہ کی طرف سے) اور نہ ہوجائیں وہ ان لوگوں کی طرح جنہیں دی گئی تھی کتاب پہلے پھر لمبی گزر گئی ان پر مدت تو سخت ہوگئے ان کے دل۔ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ اکثر ان میں فاسق ہیں۔
    [قران آسان تحریک 57:17] خوب جان لو کہ یہ اللہ ہی ہے جو زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مرجانے کے بعد۔ بے شک کھول کھول کر بیان کردی ہیں ہم نے تمہارے لیے اپنی آیات، تاکہ تم عقل سے کام لو۔
    [قران آسان تحریک 57:18] یقینا صدقہ دینے والے مرد اور صدقہ دینے والی عورتیں اور وہ جنہوں نے قرض دیا ہے اللہ کو "قرضِ حَسَنَہ"، بڑھا چڑھا کر دیا جائے گا ان کو اور ان کے لیے ہے بہترین اجر۔
    [قران آسان تحریک 57:19] اور وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں اللہ پر اور اس کے رسولوں پر وہی ہیں صدیق اور شہید اپنے رب کے نزدیک۔ ان کے لیے ہے ان کا اجر اور ان کا نور۔ اور جن لوگوں نے کفر کیا اور جھٹلایا ہماری آیات کو، یہ لوگ دوزخی ہیں۔
    [قران آسان تحریک 57:20] خوب جان لو کہ دنیاوی زندگی کی حقیقت کھیل اور تماشا اور ظاہری ٹیپ ٹاپ اور ایک دوسرے پر فخر جتانا ہے اور ایک دوسرے سے بڑھ جانے کی کوشش کرنا ہے مال و اولاد میں اس کی مثال ایسے ہے جیسے بارش ہو اور خوش کردے کاشتکاروں کو اس سے پیدا ہونے والی نباتات پھر پک جائے وہ تو دیکھتے ہو تم کہ وہ زرد ہوگئی ہے اور بن کر رہ گئی بھس۔ اور آخرت میں ہے سخت عذاب یا مغفرت اللہ کی طرف سے اور اس کی خوشنودی اور نہیں ہے دنیاوی زندگی مگر سامان دھوکے کا۔

  4. #16
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 57:21] لپکو اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور اس جنت کی طرف جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کی وسعت کی مانند ہے جو تیار کی گئی ہے ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے ہیں اللہ پر اور اس کے رسولوں پر۔ یہ فضل ہے اللہ کا جو عطا فرماتا ہے اپنا فضل جسے وہ چاہے۔ اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 57:22] نہیں پڑتی کوئی مصیبت زمین میں اور نہ تمہاری اپنی جانوں پر مگر وہ (لکھی ہوئی ہے) ایک کتاب میں اس سے پہلے کہ ہم اسے پیدا کریں۔ بلاشبہ یہ بات اللہ کے لیے بہت آسان ہے۔
    [قران آسان تحریک 57:23] یہ اس لیے ہے تا کہ نہ غم کھاؤ کسی نقصان پر اور نہ اِتراؤ تم اس پر جو عطا فرمائے وہ تم کو۔ اور اللہ نہیں پسند کرتا ہر گھمنڈ کرنے والے اور فخر جتانے والے کو۔
    [قران آسان تحریک 57:24] یہ وہ لوگ ہیں جو بخل کرتے ہیں اور اکساتے ہیں دوسرے انسانوں کو بخل پر۔ اور جو شخص روگردانی کرتا ہے (اللہ کے احکام سے) تو بلاشبہ اللہ تو ہے ہی بے نیاز اور نہایت قابلِ تعریف۔
    [قران آسان تحریک 57:25] یقیناً بھیجا ہم نے اپنے رسولوں کو کھلی کھلی نشانیاں دے کر اور نازل کی ہم نے ان کے ساتھ کتاب اور میزان تا کہ قائم ہوں انسان انصاف پر۔ اور اتارا ہم نے لوہا جس میں ہے بڑا زور اور بہت سے فائدے ہیں انسانوں کے لیے اور اس لیے تا کہ معلوم کرے اللہ کہ کون مدد کرتا ہے اس کی اور اس کے رسولوں کی (اللہ کو) دیکھے بغیر بلاشبہ اللہ ہے بڑی قوت والا اور زبردست.
    [قران آسان تحریک 57:26] اور یہ واقعہ ہے کہ بھیجا ہم نے نوح کو اور ابراہیم کو اور رکھ دی ان دونوں کی نسل میں نبوت اور کتاب سو ان کی اولاد میں سے کچھ نے ہدایت اختیار کی اور بہت سے ان میں سے فاسق ہیں۔
    [قران آسان تحریک 57:27] پھر پے در پے بھیجے ہم نے ان کے پیچھے اپنے رسول اور ان کے پیچھے بھیجا ہم نے عیسیٰ ابنِ مریم کو اور دی ہم نے اسے انجیل اور ڈال دی ہم نے دلوں میں ان لوگوں کے جنہوں نے اس کی پیروی کی شفقت اور رحم دلی۔ اور رہی رہبانیت تو ایجاد کرلیا تھا انہوں نے خود ہی اسے نہیں فرض کیا تھا ہم نے اسے ان پر مگر یہ کہ تلاش کریں اللہ کی رضا لیکن نہ خیال رکھا انہوں نے اس کا جیسا کہ خیال رکھنے کا حق تھا۔ پھر عطا کیا ہم نے ان لوگوں کو جو ایمان لائے تھے ان میں سے ان کا اجر۔ اور بہت ان میں سے فاسق ہیں۔
    [قران آسان تحریک 57:28] اے لوگوں جو ایمان لائے ہو ڈرو اللہ سے اور ایمان لاؤ اس کے رسول پر عطا فرمائے گا اللہ تم کو دوہرا حصہ اپنی رحمت کا اور بخشے گا تمہیں ایسا نور کہ چلو گے تم اس کی روشنی میں اور معاف کر دے گا تمہارے قصور۔ اور اللہ ہے بڑا معاف کرنے والا اور نہایت مہربان۔
    [قران آسان تحریک 57:29] (تمہیں یہ روش اختیار کرنی چاہیے) تاکہ اچھی طرح جان لیں اہلِ کتاب کہ نہیں ہیں وہ قادر ذرا بھی اللہ کے فضل پر اور یہ کہ فضل اللہ ہی کے ہاتھ میں ہے۔ وہ عطا فرماتا ہے اپنا فضل جسے چاہے اور اللہ مالک ہے فضلِ عظیم کا۔

  5. #17
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 58:المجادلۃ

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 58:1] یقیناً سن لی اللہ نے بات اس عورت کی جو جھگڑ رہی تھی تم سے اپنے شوہر کے بارے میں اور فریاد کیے جا رہی تھی اللہ سے اور اللہ سن رہا تھا تم دونوں کی گفتگو۔ بلاشبہ اللہ ہر بات سننے والا اور سب کچھ دیکھنے والا۔
    [قران آسان تحریک 58:2] جو لوگ "ظِہار" کرتے ہیں تم میں سے اپنی بیویوں کے ساتھ، نہیں ہو جاتیں ان کی بیویاں ان کی مائیں۔ نہیں ہیں ان کی مائیں مگر وہی جنہوں نے جنا ہے انھیں اور بلاشبہ وہ کہہ رہے ہیں ایک سخت ناپسندیدہ جھوٹی بات۔ اور یقیناً اللہ ہے بڑا معاف کرنے والا اور بہت درگزر فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 58:3] اور وہ لوگ جو "ظِہار" کریں اپنی بیویوں سے پھر رجوع کریں اس (بات) سے جو انہوں نے کہی تھی تو (اس پر) آزاد کرنا ہے ایک غلام، اس سے پہلے کہ وہ ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں۔ یہ ہے وہ نصیحت جو تمھیں کی جا رہی ہے۔ اور اللہ ان اعمال سے جو تم کرتے ہو پوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 58:4] پھر اگر کوئی نہ پائے (غلام) تو (اس پر) روزے رکھنا ہے دو مہینے کے لگاتار، اس سے پہلے کہ وہ ایک دوسرے کو ہاتھ لگائیں۔ پھر جو شخص نہ طاقت رکھتا ہو (روزوں کی) تو (اس پر) کھانا کھلانا ہے ساٹھ مسکینوں کو۔ یہ اس لیے کہ راسخ ہو تمھارا ایمان اللہ پر اور اس کے رسول پر۔ اور یہ حدیں ہیں (مقرر کردہ) اللہ کی اور نہ ماننے والوں کے لیے ہے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 58:5] بے شک وہ لوگ جو مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی وہ ذلیل و خوار کر دیے جائیں گے اسی طرح جیسے ذلیل و خوار کر دیا گیا تھا ان کو جو ان سے پہلے تھے اور نازل کر دیے ہیں ہم نے صاف اور صریح احکام۔ اور نہ ماننے والوں کے لیے ہے عذاب، ذلیل و خوار کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 58:6] یاد رکھو اس دن کو جب پھر سے زندہ کرے گا ان کو اللہ سب کو پھر انھیں بتائے گا کہ وہ کیا کرتے رہے۔ گن گن کر محفوظ کر رکھا ہے ان کا سب کیا دھرا اللہ نے اور وہ اسے بھول گئے ہیں۔ جبکہ اللہ ہر چیز پر شاہد ہے۔
    [قران آسان تحریک 58:7] کیا تم کو خبر نہیں کہ اللہ جانتا ہے ہر وہ بات جو آسمانوں میں ہے اور وہ بھی جو زمین میں ہے۔ اور نہیں ہوتی کوئی سرگوشی تین (آدمیوں) میں مگر ہوتا ہے اللہ ان میں چوتھا اور نہ پانچ میں مگر ہوتا ہے وہ ان میں چھٹا اور نہ اس سے کم میں اور نہ زیادہ میں مگر ہوتا ہے وہ ان کے ساتھ جہاں بھی وہ ہوں پھر وہ بتائے گا انھیں اس کے بارے میں جو وہ کرتے رہے۔ قیامت کے دن۔ بلاشبہ اللہ ہر چیز کے بارے میں پوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 58:8] کیا نہیں دیکھ اتم نے ان لوگوں کو جنہیں منع کیا گیا تھا سرگوشیاں کرنے سے پھر بھی وہ ہراتے رہے اسی بات کو جس سے منع کیا گیا تھا نہیں اور سرگوشیاں کرتے ہیں گناہ کے اور زیادتی کے کاموں کی اور رسول کی نا فرمانی کی۔ اور جب آتے ہیں تمھارے پاس تو سلام کرتے ہیں تمھیں ایسے طریقے سے کہ نہیں سلام بھیجا تم پر اس طرح اللہ نے اور کہتے ہیں اپنے دلوں میں: کیوں نہیں عذاب دیتا ہمیں اللہ ان (باتوں) پر جو ہم کہتے ہیں؟ کافی ہے ان کے لیے جہنم، وہ اسی میں جھلسیں گے سو ہے وہ بہت ہی برا ٹھکانا۔
    [قران آسان تحریک 58:9] اے لوگوں جو ایمان لائے ہو جب تم چھپ کر مشورے کرو آپس میں تو نہ مشورے کرو گناہ، زیادتی اور رسول کی نا فرمانی کی باتوں کے بلکہ مشورے کرو نیکی اور تقویٰ کی باتوں میں۔ اور ڈرو اللہ سے جس کے حضور تم حشر میں پیش کیے جاؤ گے۔
    [قران آسان تحریک 58:10] حقیقت یہ ہے کہ چھپ کر مشورے کرنا شیطانی کام ہے اور اس لیے کیے جاتے ہیں کہ رنجیدہ ہوں وہ لوگ جو ایمان لائے ہیں اور نہیں ہیں یہ نقصان پہنچانے والے انھیں ذرا بھی مگر اللہ کے اذن سے۔ اور اللہ پر مومنوں کو بھروسہ کرنا چاہیے۔
    [قران آسان تحریک 58:11] اے لوگو جو ایمان لائے ہو جب کہا جائے تم سے کہ کشادگی پیدا کرو مجالس میں تو جگہ دے دیا کرو دوسروں کو، کشادگی بخشے گا اللہ تمھیں اور جب کہا جائے کہ اٹھ جاؤ تو اٹھ جایا کرو۔ بلند کرتا اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں تم میں سے۔ اور ان کو جنہیں دیا گیا ہے علم، درجوں کے اعتبار سے۔ اور اللہ ان سب اعمال سے جو تم کرتے ہو پوری طرح باخبر ہے۔
    [قران آسان تحریک 58:12] اے لوگو جو ایمان لائے ہو جب علیٰحدگی میں بات کرنا چاہو تم رسول سے تو پیش کرو تم علیٰحدگی میں بات کرنے سے پہلے کچھ صدقہ۔ یہ طریقہ ہے بہتر تمھارے لیے اور پاکیزہ تر بھی۔ پھر اگر نہ پاؤ تم (صدقہ دینے کے لیے کچھ) تو بے شک اللہ تعالیٰ غفور الرحیم ہے۔
    [قران آسان تحریک 58:13] کیا تم ڈر گئے اس بات سے کہ پیش کرو اپنی علیٰحدگی کی گفتگو سے پہلے صدقات؟َ پھر اگر ایسا نہ کرسکو اور معاف بھی کر دیا ہے تمھیں اللہ نے تو قائم کرو نماز اور دو زکوٰۃ اور فرمانبرداری کرو اللہ کی اور اس کے رسول کی۔ اور اللہ پوری طرح باخبر ہے اس سے جو تم کرتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 58:14] کیا نہیں دکھا تم نے ان کو جنہوں نے دوست بنایا ایسے لوگوں کو جن سے اللہ ناراض ہے۔ نہیں ہیں وہ تم میں سے اور نہ ان میں سے اور قسمیں کھاتے ہیں جھوٹ پر جانتے بوجھتے۔
    [قران آسان تحریک 58:15] مہیا کر رکھا ہے اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب۔ یقیناً بہت ہی برے ہیں وہ کام جو وہ کرتے ہیں۔

  6. #18
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 58:16] بنا رکھا ہے انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال اور اس طرح روکتے ہیں وہ اللہ کی راہ سے اور ہے ان کے لیے ذلت کا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 58:17] ہرگز نہ بچا سکیں گے انھیں ان کے مال اور نہ ان کی اولاد اللہ سے ذرا بھی، یہ جہنّمی ہیں جو جہنّم میں ہمیشہ رہیں گے۔
    [قران آسان تحریک 58:18] جس دن دوبارہ اٹھائے گا اللہ ان سب کو تو قسمیں کھائیں گے اس کے حضور اسی طرح جیسے قومیں کھاتے ہیں تمھارے سامنے اور سمجھیں گے کہ اس طرح کچھ کام بن جائے گا۔ خوب جان رکھو یہی ہے وہ جو پرلے درجے کے جھوٹے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 58:19] مسلّط ہو چکا ہے ان پر شیطان اور بھلا دی ہے اس نے انھیں اللہ کی یاد۔ یہی لوگ شیطان کی پارٹی ہیں۔ جان رکھو کہ شیطان کا گروہ ہی خسارے میں رہنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 58:20] یقیناً وہ لوگ جو مخالفت کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی، وہی سب سے ذلیل مخلوق ہیں۔
    [قران آسان تحریک 58:21] لکھ دیا ہے اللہ نے کہ ضرور غالب آ کر رہوں گا میں اور میرے رسول۔ بلاشبہ اللہ زور آور اور زبردست ہے۔
    [قران آسان تحریک 58:22] نہ پاؤ گے تم ان لوگوں کو جو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور روزِ آخرت پر کہ وہ محبت رکھتے ہوں ان سے جنہوں نے مخالفت کی اللہ کی اور اس کے رسول کی اگرچہ ہوں وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یا اہلِ خاندان۔ یہ وہ لوگ ہیں کہ ثبت کر دیا ہے اللہ نے ان کے دلوں میں ایمان اور قوت بخشی ہے ان کو ایک روح عطا فرما کر اپنی طرف سے اور داخل کرے گا وہ انھیں ایسی جنتوں میں کہ بہہ رہی ہیں ان کے نیچے نہریں ہمیشہ رہیں گے وہ ان میں۔ راضی ہوا اللہ ان سے اور وہ راضی ہوئے اللہ سے یہی ہیں اللہ کی جماعت۔ جان رکھو بلاشبہ اللہ کی جماعت ہی فلاح پانے والی ہے۔

  7. #19
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 59:الحشر

    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 59:1] تسبیح کی ہے اللہ کی ہر اس چیز نے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہ غالب اور بڑی حکمت والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 59:2] وہی ہے جس نے نکالا ان کو جنہوں نے کفر کیا اہلِ کتاب میں ےس ان کے گھروں سے پہلے ہی ملّے ہیں۔ تمھیں گمان بھی نہ تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ یہ سمجھے بیٹھے تھے کہ یقیناً انھیں بچا لیں گی ان کی گڑھیاں اللہ سے مگر آیا ان پر اللہ ایسے رخ سے جدھر ان کا خیال بھی نہ گیا اور ڈال دیا ان کے دلوں میں رعب۔ (نتیجہ یہ ہوا کہ) وہ برباد کرنے لگے اپنے گھروں کو اپنے ہاتھوں اور (برباد کروا رہے تھے) مومنوں کے ہاتھوں سے بھی۔ پس عبرت پکڑو اے آنکھیں رکھنے والو!۔
    [قران آسان تحریک 59:3] اور اگر نہ لکھ دی ہوتی اللہ نے ان کے حق میں جلاوطنی تو جرور عذاب دیتا وہ انھیں دنیا ہی میں اور ان کے لیے آخرت میں تو ہے ہی دوزخ کا عذاب۔
    [قران آسان تحریک 59:4] یہ اس لیے ہوا کہ انہوں نے مخالفت کی تھی اللہ کی اور اس کے رسول کی۔ اور جو بھی مخالفت کرتا ہے اللہ کی تو بلاشبہ اللہ بہت سخت ہے عذاب دینے میں۔
    [قران آسان تحریک 59:5] نہیں کاٹا تم نے کوئی کھجور کا درخت یا رہنے دیا اسے قائم س کی جڑوں پر تو یہ سب ہوا اللہ کے اذن سے اور اس لیے ہوا تاکہ رسوا کرے اللہ نافرمانوں کو۔
    [قران آسان تحریک 59:6] اور جو (مال) پلٹائے اللہ نے اپنے رسول کی طرف ان سے لے کر تو (وہ ایسے مال) نہیں ہیں کہ دوڑاتے ہوں تم نے ان پر گھوڑے یا اونٹ بلکہ اللہ تسلّط عطا فرما دیتا ہے اپنے رسولوں کو جس پر چاہتا ہے۔ اور اللہ ہر چیز پر پوری طرح قادر ہے۔
    [قران آسان تحریک 59:7] جو کچھ پلٹا دے اللہ اپنے رسول کی طرف بستیوں کے لوگوں سے سو وہ ہے اللہ کا اور اس کے رسول کا اور رسول کے رشتہ داروں کا اور ہے یتیموں اور مسکینوں اور مسافروں کے لیے تاکہ نہ کرتا رہے وہ گردش تمھارے مالداروں کے درمیان ہی اور جو کچھ دے تمھیں رسول سو اسے لے لو اور جس سے روک دے تم کو رسول، پس رک جاؤ (اس سے)۔ اور ڈرو اللہ سے۔ بلاشبہ اللہ بہت سخت ہے سزا دینے میں۔
    [قران آسان تحریک 59:8] (نیز وہ مال) ان مفلس مہاجروں کے لیے ہے جو نکال باہر کیے گئے ہیں اپنے گھروں سے اور اپنی جائیدادوں سے جو تلاش کرتے ہیں فضل اللہ کا اور اس کی خوشنودی اور مدد کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی۔ یہی لوگ ہیں سچے۔
    [قران آسان تحریک 59:9] اور یہ (ان لوگوں کے لیے بھی ہے) جو مقیم تھے دارالہجرۃ میں اور ایمان لا چکے تھے مہاجرین کی آمد سے پہلے، محبت کرتے ہیں ان لوگوں سے جو ہجرت کر کے آئے ان کے پاس اور نہیں پاتے اپنے دلوں میں کوئی حاجت تک بھی اس چیز کی جو انھیں دی جائے اور ترجیح دیتے ہیں دوسروں کو اپنی ذات پر اگرچہ ہوں خود حاجتمند۔ اور جو بچا لیے گئے اپنے دل کے لالچ سے سو وہی ہیں درحقیقت فلاح پانے والے۔
    [قران آسان تحریک 59:10] اور (یہ ان کے لیے بھی ہے) جو آئیں گے ان کے بعد، دعا کریں گے (اس طرح): اے ہمارے رب! بخش دے تو ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو جو سبقت لے گئے ہم پر ایمان میں اور نہ رکھ ہمارے دلوں میں کوئی بغض ان کے لیے جو ایمان لائے ہیں، اے ہمارے مالک! یقیناً تو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 59:11] کیا نہیں دیکھا تم نے ان لوگوں کو جنہوں نے منافقت کی روش اختیار کی وہ کہتے ہیں اپنے بھائیوں سے جو کافر ہیں اہلِ کتاب میں سے کہ اگر تمھیں نکالا گیا تو ہم بھی ضرور نکلیں گے تمھارے ساتھ اور بات نہ مانیں گے تمھارے بارے میں کسی کی ہرگز۔ اور اگر تم سے جنگ کی گئی تو ہم ضرور تمھاری مدد کریں گے۔ جبکہ اللہ گواہی دیتا ہے کہ یہ لوگ قطعاً جھوٹے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 59:12] اگر وہ نکالے گئے تو ہرگز نہ نکلیں گے یہ ان کے ساتھ اور اگر ان سے جنگ کی گئی تو ہرگز نہ مدد کریں گے یہ ان کی اور اگر کہیں مدد کی انہوں نے ان کی تو ضرور پھیر جائیں گے پیٹھ۔ پھر کہیں سے کوئی مدد نہ پائیں گے۔

  8. #20
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 59:13] دراصل تمھارا خوف زیادہ سخت ہے ان کے دلوں میں اللہ کے مقابلہ میں۔ یہ اس لیے ہے کہ یہ ایسے لوگ ہیں جو سمجھ بوجھ نہیں رکھتے۔
    [قران آسان تحریک 59:14] نہیں جنگ کریں گے یہ کبھی تم سے اکٹھے مگر قلعہ بند بستیوں میں یا دیواروں کے پیچھے چھپ کر۔ ان کی مخالفت آپس میں بڑی سخت ہے۔ تم خیال کرتے ہو انھیں اکٹھا مگر ان کے دل پھٹے ہوئے ہیں۔ یہ اس لیے کہ وہ ایسے لوگ ہیں جو عقل سے عاری ہیں۔
    [قران آسان تحریک 59:15] ان لوگوں کی طرح جو ان سے تھوڑی مدت پہلے چکھ چکے ہیں سزا اپنے کیے کی اور ان کے لیے ہے درد ناک عذاب۔
    [قران آسان تحریک 59:16] (ان کی) مثال شیطان کی سی ہے جب وہ کہتا ہے انسن سے کہ کفر کر پھر جب وہ کفر کر لیتا ہے تو کہتا ہے کہ میں بری الذمّہ ہوں تجھ سے، یقیناً میں ڈرتا ہوں اللہ سے جو ربُّ العالمین ہے۔
    [قران آسان تحریک 59:17] سو ہوگا ان دونوں کا انجام یہ کہ وہ دونوں جہنم میں جائیں گے اور ہمیشہ رہیں گے اس میں۔ اور یہی ہے سزا ظالموں کی۔
    [قران آسان تحریک 59:18] اے لوگو جو ایمان لائے ہو ڈرو اللہ سے اور چاہیے کہ دیکھے ہر شخص کہ کی اسامان آگے بھیجا ہے اس نے کل کے لیے اور ڈرو اللہ سے۔ یقیناً اللہ پوری طرح باخبر ہے تمھارے سب اعمال سے۔
    [قران آسان تحریک 59:19] اور نہ ہو جاؤ ان لوگوں کی طرح جو بھول گئے اللہ کو سو غافل کر دیا اللہ نے انھیں اپنے آپ سے۔ یہی لوگ ہیں جو نافرمان ہیں۔
    [قران آسان تحریک 59:20] کبھی یکساں نہیں ہوسکتے اہلِ دوزخ اور اہلِ جنت۔ اہلِ جنت ہی مراد پانے والے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 59:21] اگر کہیں نازل کیا ہوتا ہم نے یہ قرآن کسی پہاڑ پر تو ضرور دیکھتے تم اسے کہ وہ دبا جا رہا ہے اور پھٹا پڑتا ہے اللہ کے خوف سے۔ اور یہ مثال بیان کرتے ہیں ہم انسانوں کے لیے تاکہ وہ غور و فکر کریں۔
    [قران آسان تحریک 59:22] وہ اللہ ہی ہے کہ نہیں ہے کوئی معبود سوائے اس کے جاننے والا غائب و حاضر کا۔ وہی ہے بڑا مہربان، نہایت رحم کرنے والا۔
    [قران آسان تحریک 59:23] وہ اللہ ہی ہے کہ نہیں ہے کوئی معبُود سوائے اس کے، بادشاہِ حقیقی، نہایت مقدس، سراسر سلامتی، امن دینے والا، نگہبان، سب پر غالب، اپنا حکم بزور نافذ کرنے والا اور بڑا ہی ہو کر رہنے والا۔ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ کرتے ہیں۔
    [قران آسان تحریک 59:24] وہ اللہ ہی ہے، تخلیق کا منصوبہ بنانے والا (پھر اس کو) نافذ کرنے والا (اور اس کے مطابق) صورت گری کرنے والا اسی کے لیے ہیں تمام بہترین نام۔ تسبیح کر رہی ہے اس کی ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے۔ اور وہ ہے زبردست اور بڑی حکمت والا۔

  9. #21
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    سورۃ 60:الممتحنۃ
    شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم کرنے والا ہے۔
    [قران آسان تحریک 60:1] اے لوگو جو ایمان لائے ہو نہ بناؤ میرے دشمنوں کو اور پانے دشمنوں کو دوست، پینگیں بڑھاتے ہو تم ان کے ساتھ دوستی کی حالانکہ وہ انکار کر چکے ہیں ماننے سے اس کو جو آیا ہے تمھارے پاس حق میں سے، جَلا وطن کرتے ہیں وہ رسول کو اور تمہیں اس بنا پر کہ تم ایمان لائے ہو اللہ پر جو تمھارا رب ہے۔ (نہ بناؤ دوست ان کو) اگر نکلے ہو تم جہاد کے لیے میرے راستے میں اور تمھارا مقصد میری رضاجوئی ہے (تمھیں یہ زیب نہیں دیتا) کہ چھپا کر بھیجتے ہو تم انھیں دوستی کا پیغام حالانکہ میں خوب جانتا ہوں وہ بھی جو تم چھپا کر کرتے ہو اور وہ بھی جو تم علانیہ کرتے ہو۔ اور جو شخص کرے گا ایسا کام تم میں سے تو وہ بھٹک گیا سیدھے راستے سے۔
    [قران آسان تحریک 60:2] اگر قابو پالیں وہ تم پر تو ہوں گے وہ تمھارے دشمن اور چلائیں گے تم پر اپنے ہاتھ اور اپنی زبانیں نقصان پہنچانے کے لیے اور وہ دل سے یہ چاہتے ہیں کہ کسی طرح تم کافر ہو جاؤ۔
    [قران آسان تحریک 60:3] نہ کام آئیں گی تمھارے تمھاری رشتہ داریاں اور نہ تمھاری اولادیں، قیامت کے دن۔ (اور اس دن) فیصلہ کرے گا اللہ تمھارے درمیان۔ اور اللہ ہر اس چیز کو جو تم کر رہے ہو پوری طرح دیکھ رہا ہے۔
    [قران آسان تحریک 60:4] بلاشبہ ہے تمھارے لیے ایک بہترین نمونہ ابراہیم میں اور ان لوگوں میں جو اس کے ساتھ تھے، جب کہا تھا انہوں نے اپنی قوم سے کہ ہم قطعی بیزار ہیں تم سے اور ان سے جنہیں تم پوجتے ہو اللہ کے سوا۔ انکار کرتے ہیں ہم تمھارا اور ہو گئی ہے ہمارے اور تمھارے درمیان عداوت اور دشمنی ہمیشہ کے لیے اِلَّا یہ کہ تم ایمان لے آؤ اللہ پر جو یکتا ہے۔ رہ گیا قول ابراہیم کا جو اس نے پانے باپ سے کہا تھا کہ میں ضرور استغفار کروں گا تیرے لیے اور نہیں اختیار رکھتا میں تم کو بچانے کا اللہ سے ذرا بھی (اس سے مستثنیٰ پے)۔ اے ہمارے رب! تجھ ہی پر ہم نے بھروسہ کیا اور تیری ہی طرف ہم نے رجوع کیا۔ اور تیرے ہی حضور پلٹنا ہے (ہمیں)۔
    [قران آسان تحریک 60:5] اے ہمارے رب! نہ بنانا تو ہمیں آزمائش کافروں کے لیے اور ہمارے قصوروں سے درگزر فرما اے ہمارے مالک! بے شک تو ہی ہے زبردست اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 60:6] یقیناً ہے تمھارے لیے انہی لوگوں (کے طرزِ عمل) میں بہترین نمونہ ہر اس شخص کے لیے جو امید وار ہو اللہ کا اور روزِ آخر کا اور جس نے منہ موڑا (اس سے) تو بے شک اللہ وہ ہے جو بے نیاز اور لائق حمد و ثنا ہے۔
    [قران آسان تحریک 60:7] کچھ بعید نہیں کہ اللہ پیدا کر دے تمھارے اور ان لوگوں کے درمیان جو دشمن ہیں تمھارے، ان میں سے دوستی اور اللہ بڑی قدرت رکھتا ہے۔ اور اللہ ہے بخشنے والا اور نہایت مہربان۔
    [قران آسان تحریک 60:8] نہیں منع کرتا تم کو اللہ ان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے نہیں جنگ کی تم سے دین کے معاملہ میں اور نہیں نکالا تم کو تمھارے گھروں سے اس بات سے کہ تمھارے گھروں سے اس بات سے کہ تم ان سے اچھا سلوک کرو اور انصاف کا برتاؤ کرو ان کے ساتھ۔ بے شک اللہ پسند کرتا ہے انصاف کرنے والوں کو۔
    [قران آسان تحریک 60:9] البتہ منع کرتا ہے تم کو اللہ ان لوگوں کے بارے میں جنہوں نے تمھارے ساتھ جنگ کی دین کے معاملہ میں اور نکالا تم کو تمھارے گھروں سے اور مدد کی ایک دوسرے کی تمھارے نکالنے میں اس سے کہ تم ان سے دوستی کرو۔ اور جو ان سے دوستی کریں گے تو وہی لوگ ظالم ہیں۔


  10. #22
    ~*SEEP*~'s Avatar
    ~*SEEP*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    7th March 2016 @ 07:32 PM
    Join Date
    13 Nov 2006
    Location
    Khawaboon Main ...
    Posts
    13,136
    Threads
    745
    Credits
    -20
    Thanked
    410

    Default

    [قران آسان تحریک 60:10] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو جب آئیں تمھارے پاس مومن عورتیں ہجرت کر کے تو ان کی خوب جانچ پرتال کرلو۔ اللہ بہتر جانتا ہے ان کے ایمان کو۔ پس اگر تمھیں معلوم ہو جائیں کہ وہ ایمان والی ہیں تو نہ واپس کرو تم انھیں کافروں کی طرف نہ وہ عورتیں حلال ہیں ان کافروں کے لیے۔ اور نہ وہ کافر مرد حلال ہیں ان عورتوں کے لیے۔ اور دے دو تم ان کافروں کو جو مہر انہوں نے ادا کیے تھے اور نہیں ہے کچھ گناہ تم پر اس میں کہ نکاح کر لو تم ان سے بشرطیکہ ادا کرو دو تم ان کو مہر ان کے۔ اور مت روکے رکھو (اپنی زوجیت میں) کافر بیویوں کو اور مانگ لو جو (مہر) تم نے دیے تھے اور چاہیے کہ کافر بھی مانگ لیں وہ مہر جو انہوں نے ادا کیے تھے۔ یہ اللہ کا حکم ہے جس کے مطابق وہ فیصلہ کر رہا ہے تمھارے درمیان۔ اور اللہ ہے سب کچھ جاننے والا اور بڑی حکمت والا۔
    [قران آسان تحریک 60:11] اور اگر رہ جائے کچھ تمھاری بیویوں کے مہر میں سے کافروں کی طرف پھر تمھیں موقع ہاتھ آ جائے تو دے دو ان لوگوں کو جن کی بیویاں چلی گئی تھیں، اتنا مہر جو انہوں نے ادا کیا تھا (ان بیویوں کو)۔ اور ڈرو اللہ سے وہ اللہ جس پر تم ایمان رکھتے ہو۔
    [قران آسان تحریک 60:12] اے نبی جب آئیں تمھارے پاس مومن عورتیں تم سے بیعت کرنے کے لیے تو عہد کریں اس بات کا کہ نہ شرک کریں گی اللہ کے ساتھ ذرا بھی اور نہ چوری کریں گی اور نہ زنا کریں گی اور نہ قتل کریں گی اپنی اولاد کو اور نہ باندھیں گی کوئی ایسا بہتان جسے گھڑ لیں وہ خود اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے آگے اور نہ نافرمانی کریں گی وہ تمھاری کسی امرِ معروف (جائز حکم) میں تو ان سے بیعت لے لو اور دعائے مغفرت کرو ان کے لیے اللہ سے۔ بلاشبہ اللہ ہے معاف فرمانے والا اور نہایت رحم فرمانے والا۔
    [قران آسان تحریک 60:13] اے لوگو جو ایمان لائے ہو نہ دوست بناؤ ان لوگوں کو غضب فرمایا ہے اللہ نے جن پر اور جو مایوس ہو گئے ہیں آخرت سے، اسی طرح جس طرح مایوس ہو چکے ہیں کافر جو قبروں میں پڑے ہوئے ہیں۔

  11. #23
    ~*hiway*~'s Avatar
    ~*hiway*~ is offline Senior Member+
    Last Online
    22nd October 2011 @ 06:55 PM
    Join Date
    31 May 2007
    Location
    Khawabon Main .
    Posts
    15,131
    Threads
    364
    Credits
    0
    Thanked
    297

    Default

    اسلام علیکم
    اتنے اچھے تھریڈز کا شکریہ۔

  12. #24
    Ustaad's Avatar
    Ustaad is offline Advance Member
    Last Online
    5th October 2023 @ 07:57 PM
    Join Date
    08 Jan 2009
    Posts
    7,062
    Threads
    382
    Credits
    1,532
    Thanked
    655

    Default

    Walikum Salam

    ALLAH aap ko jazai-e-khair day
    Max img size for signature is 30KB or Less

Page 2 of 3 FirstFirst 123 LastLast

Similar Threads

  1. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:1to10
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 83
    Last Post: 8th November 2013, 08:13 PM
  2. Solved I need Quran Pak With Urdu Tarjuma Mukamal
    By Irfan_shah in forum Solved Problems (IT)
    Replies: 7
    Last Post: 12th March 2012, 09:00 PM
  3. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:11to20
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 52
    Last Post: 12th June 2010, 11:49 PM
  4. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:21to30
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 45
    Last Post: 8th April 2010, 08:51 PM
  5. Quran-e-Pak Ka Mukamal Urdu TarJuma:61to70
    By ~*SEEP*~ in forum Quran
    Replies: 12
    Last Post: 19th January 2010, 03:38 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •