اسلام علیکم بھائی کبھی آپ نے سوچا کہ امام اعظم کا معانی کیا ہوتا ہے جی ہاں "سب سے بڑا امام"
کیا ہم جو امت محمدی صل اللہ علیہ وسلم ہیں ان کے سب سے بڑے امام جناب نعمان بن ثابت المعروف امام ابو حنیفہ ہیں یا پھر
رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارک ہم سب کے لیے سب سے بڑی ہے کہ جن کا کلمہ ہم پڑھتے ہیں اوران سے ہماری محبت کے دعویٰ
بے مثل ہیں اوریہ ایسے بڑے امام ہیں کہ انکے پیچھے واقعہ معراج میں تمام انبیاء کرام علیہم سلام نے نماز ادا کی اور جن کے پیچھے خلفائے راشدین ابوبکروعمروعثمان وعلی وعشرہ مبشرہ و اصحابہ بدررضوان علیہم اجمعین وغیرہم نے نمازیں ادا کی ہیں... کیا انکے بعد حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کا حق نہیں کہ وہ اس اُمت کے امام اعظم کہلاتے اور انکے بعد حضرت عمررضی اللہ عنہ کا اور... اسی طرح ایک لاکھ کے قریب صحابہ کرام رضوان علیہم اجمعین اس امت کے وہ درخشاں امام نہیں ہیں کہ جن کے پاؤں مبارک کی خاک بھی ابو حنیفہ اور ہم نہیں ہو سکتے سوچیے اور امام اعظم کے لقب کا حق صرف رسول اللہ امام الانبیاءوالمرسلین حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کے لیے استعمال کریں ہم سب اُمت محمدی صل اللہ علیہ وسلم اسی لیے ہیں کہ وہ ہمارے امام اعظم ہیں اورہم اُنکی اُمت اورانکی شفاعت کے طالب ہیں اللہ العظیم سے... کہ قیامت والے دن ہم اپنے امام اعظم کی قیادت میں جنت الفردوس میں داخل ہوں آمین
Bookmarks