پاکستان کے لئے سب سے بڑا خطرہ کون؟
پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ امریکا
اسلام آباد : گیلیپ پاکستان کے تازہ سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت کا ماننا ہے کہ امریکہ ملک کے لئے بھارت اور طالبان سے بھی بڑا خطرہ ہے۔ ستاون فیصد لوگوں نے امریکہ کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ۔ تازہ سروے کے مطابق ستاون فیصد پاکستانی امریکا کو ملکی سلامتی کےلئے بھارت اور طالبان سے بڑا خطرہ مانتے ہیں ۔ بھارت کو سب سے بڑا خطرہ قراردینے والوں کی تعداد اٹھارہ فیصد تھی جبکہ طالبان کو گیارہ فیصد پاکستانیوں نے ملکی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا۔ پاکستانیوں کی اکثریت کا خیال ہے کہ اگر امریکہ شدت پسندی کا خاتمہ چاہتا ہے تو اس کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہیئے۔
اوپر والی نیوز آپ نے پڑھ لی اب اپنا ووٹ بھی کاسٹ کردیجئے کہ پاکستان کے لئے حقیقی خطرہ کون بھارت،طالبان ،امریکہ
Bookmarks