ایک خواب ہے ،اور اسکو کھونا بھی نہیں ہے
تعبیر کے دھاگے میں پرونا بھی نہیں ہے
لپٹا ہوا ہے دل سے کسی راز کی صورت
وہ شخص کے جس کو میرا ہونا بھی نہیں ہے
یہ عشق و محبّت کی روایت بھی عجیب ہے
پایا نہیں ہے جسکو اسے کھونا بھی نہیں ہے
جس شخص کی خاطر میرا یہ حال ہوا ہے
اسکو میرے مرنے پر رونا بھی نہیں ہے
Bookmarks