آپ ادھر ادھر کے لنک پر معلومات ڈھونڈ رہے تھے اس لیے سمجھ نہیں سکے۔اس فورم کے اوپر ہی ایک "ایزی پیسہ" کا بینر موجو ہے جو آپ کو اسکی آفیشل ویب سائیٹ پر لےجائے گا۔ ۔ آپ بے دھڑک اس پر کلک کرسکتے ہیں۔
اس سروس کا مختصر خلاصہ یہ کہ اگر آپ کو کسی دوسرے شہر یا گائوں وغیرہ میں رقم بھیجنی ہے تو اپنا آپ اپنی قریبی ایزی پیسہ شاپ پر جائیں، اورمتعلقہ فرد جسے آپ رقم بھیج رہے ہیں اسکا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر دیں اور انہیں بتائیں کہ آپ کتنی رقم بھیجنا چاہتے ہیں دوکاندار اسے سیٹ اپ کرکے آپ سے کہے گا یہ آپ اسکا پاسورڈ اپنے ہاتھ سے ڈالیں۔ آپ پاسورڈ دے دیجئے۔ اور اس سے رسید لے لیجئے تاکہ سند رہے۔
اس کیلئے آپ سے بھی شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر لیا جائے گا۔ رقم منتقل ہوتے ہی آپ کے نمبر پر ایک میسج آئے گا کہ آپکی رقم بخوبی ٹرانسفر ہوگئی ہے۔
ایک ایسا ہی میسج رقم وصول کرنے والے کے پاس بھی آئے گا کہ اسے رقم بھیجی گئی ہے۔
اگر آپ اسطرح سے کسی کو رقم بھیجنا چاہ رہے ہیں تو اس بات تصدیق ضرور کرلیں کہ اس علاقے میں کوئی قریبی ایزی پیسہ شاپ موجود ہے تاکہ رقم وصول کرنے والا باآسانی وہاں سے پیسے لے سکے۔
آہ ۔۔۔ جب میں نے اس پوسٹ کا پری ویو دیکھا تو پتا چلا کہ اسکا مناسب جواب دے دیا گیا ہے لیکن اتنا سارا ٹائپ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کرنے کا دل نہیں چاہ رہا اسلیئے ۔ ۔ ۔ ۔
Bookmarks