Results 1 to 7 of 7

Thread: پریڈ لین کے نمازی کی دعا

  1. #1
    mubshar_786 is offline Senior Member+
    Last Online
    15th April 2017 @ 06:52 PM
    Join Date
    27 Jun 2009
    Age
    37
    Posts
    187
    Threads
    38
    Credits
    827
    Thanked
    22

    Default پریڈ لین کے نمازی کی دعا

    خدایا میں مسجد میں آیا تو تیری عبادت کی نیت سے ہوں۔ میری جبیں بندہ نیاز میں بے شمار سجدے تڑپ رہے ہیں لیکن سجدے میں گرنے سے پہلے میں کچھ گزارشات کرنا چاہتا ہوں۔

    اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ جب میری پیشانی زمین پر ہوگی اور دل تیری ثنا کر رہا ہوگا تو میری پشت میں گولی نہیں مار دی جائے گی؟ ظاہر ہے تو یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ میں ایک بزدل عبادت گزار ہوں اور تجھے میرے سجدوں کی ضرورت نہیں ہے۔ میرا ایمان یقیناً کمزور ہے لیکن دل اس سے بھی کمزور۔

    میں تو رکوع میں بھی جاتا ہوں تو سوچتا ہوں کہ میرے ساتھ رکوع میں جانے والا شخص ہوسکتا ہے دشمنِ اسلام ہو اور پیچھے سے آکر گولی چلانے والوں کا جائز نشانہ۔ لیکن مجھے شک ہے کہ حملہ آوروں کا ایمان تو شاید مجھ سے زیادہ مضبوط لیکن مجھے ان کے نشانے کی پختگی پر کوئی یقین نہیں مجھے یہ سوچ کر بھی وحشت ہوتی ہے کہ اگر مجھے جس کا ڈر ہے وہ ہوگیا تو کل ٹیلی ویژن پر میری جانے والی چھوٹی سی جان کو قیمتی کہا جائے گا، ہوسکتا ہے کوئی جوش میں آکر مجھے شہید کہہ دے۔

    اب سچی بات یہ ہے کہ اگرچہ بچپن سے مجھے’شہادت ہے مطلوب مقصود و مومن‘ کا درس دیا گیا ہے لیکن تو دلوں کا حال جانتا ہے اور تجھے پتہ ہے کہ یہ جذبہ اس دل گناہ گار کو چھو کر بھی نہیں گزرا۔ تو جانتا ہے کہ عین اس وقت میرے دل میں نماز ختم کرنے کے بعد ایک گرم روٹی کھانے کی خواہش ہے، یہ تجسس ہے کہ عاصم بٹ آج کل سٹوڈیو میں بند ہوکر کینوس پر کیا گند گھول رہا ہے، اس فکر میں ہوں کہ اگلے ہفتے کوئی ہمارا سٹیج ڈرامہ دیکھنے آئے گا یا نہیں۔ اسکے علاوہ بھی دل میں ایسی ایسی حسرتیں ہیں کہ تیرے حضور انکا ذکر بھی گناہ ہے۔

    ایک اور بات جو مجھے زمین پر گھٹنے ٹیک کر تیرے حضور سربسجود ہونے سے روک رہی ہے اور جس کو سوچ کر میری گردن کے بال کھڑے ہو جاتے ہیں وہ یہ ہے کہ میں جیسے ہی اللہ اکبر کہ کر سجدے میں جاؤں گا، میرے پیچھے پھٹنے والا میرے سے بلند آواز میں نعرہ تکبیر لگا کر پھٹے گا۔پھر مجھے شاید کبھی پتہ نہ چل سکے کہ خدا میرے ساتھ تھا یا مجھے مارنے والے کے ساتھ۔ اور اگر کہیں یہ ثابت ہو گیا کہ تو دونوں کے ساتھ ہے تو کیا کروں گا؟


    پریڈ لین مسجد ایک آفیسر کالونی میں واقع ہے
    میں نے سنا ہے کہ مسجد میں بھی شیطان نمازیوں کو بہکاتا ہے لیکن مسجد کے راستے میں آتے ہوئے مجھے ایک آئیڈیا آیا تھا اگر جان کی امان پاؤں تو عرض کروں؟ میرے گھر میں ایک ٹیلی ویژن ہے اگر اجازت ہو تو اس کے سامنے عبادت کر لیا کروں؟ میں ٹی وی کا ریموٹ کنٹرول دبا کر تیری ثنا بھی سن سکتا ہوں، تیرے گھر کا حج بھی براہ راست دیکھ سکتا ہوں، شیطان کو کنکریاں مارنے کا روح پرور منظر بھی دیکھ سکتا ہوں۔

    اس ٹی وی پر مارنے والے، مارنے والوں کو مارنے کا دعوی کرنے والے، مارنے والوں کی ثنا پڑھنے والے، مرنے والوں کا ماتم کرنے والے سب تو موجود ہیں۔ بیچ بیچ میں کبھی کبھی چمکدار بالوں اور سستی فون کالوں کے اشتہار سننا پڑیں گے۔ لیکن تجارت کی تو تو نے خود اجازت دی ہے بلکہ میں نے کتابوں میں پڑھا ہے کہ پیغمبری پیشہ ہے۔ تو اگر تیری اجازت ہو تو جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے بندگی کے فرائض جیو اور قرآن ٹی وی دیکھ کر ادا کر لیا کروں؟ ہو سکتا ہے تجھے یہ گزارشات ایک بزدل، اور’طاؤس و رباب آخر‘ ٹائپ مسلمان کا بہانہ لگیں اور ظاہر ہے میں تیرے فیصلے سے اختلاف کی جرات نہیں کر سکتا لیکن ایک آخری گزارش سن لے۔ تیرے گھر کے باہر کچھ بوڑھی عورتیں بیٹھی ٹوپیاں اور مسواکیں بیچ کر روٹی کمانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ کیا وہ بھی شہید کہلائیں گی؟ ان کی حالت دیکھ کے لگتا ہے کہ شاید دھماکے سے ہونے والی موت انکے لیئے اس افلاس زدہ زندگی سے آزادی کا پروانہ ہو۔ لیکن یہ جو میرے سے اگلی صف میں نہا دھوکر، سر پر ٹوپی پہن کر میٹرک کا طالب علم ارسلان کھڑا ہے۔اسکا کیا ہوگا۔اسکا باپ تسکین انجم نابینا ہے، اسکی ماں بھی نابینا ہے۔ تو نے ان دونوں پر رحم کیا اور انہیں بینا اولاد سے نوازا۔ لیکن ابھی جب ہماری پشت پر گولیاں برسیں گی اور بارودی لباس پہنے ہوئے تیرے چاہنے والے پھٹیں گے تو بارود بینا اور نابینا کی تمیز نہیں کرے گا۔ تو کیا ارسلان کو اجازت مل سکتی ہے کہ وہ گھر پر بیٹھ کر، ریموٹ کنٹرول کی تسبیح بنا کر تیری بندگی کا فریضہ ادا کر لیا کرے
    ۔

  2. #2
    Aasi_786's Avatar
    Aasi_786 is offline Advance Member
    Last Online
    2nd February 2024 @ 10:00 PM
    Join Date
    14 Jan 2008
    Location
    Islamabad
    Posts
    19,001
    Threads
    2012
    Credits
    1,386
    Thanked
    1109

    Default

    So sad ... Kaisa waqt aa gaya hai...K Masjid bhi mahfooz hain ... ALLAH hamare haal per reham kere ... Ameen

  3. #3
    Shehzad Iqbal's Avatar
    Shehzad Iqbal is offline Advance Member+
    Last Online
    26th November 2023 @ 06:28 PM
    Join Date
    16 Jan 2009
    Location
    Karachi
    Gender
    Male
    Posts
    28,463
    Threads
    2271
    Credits
    11,705
    Thanked
    5385

    Unhappy

    بہت ہی افسوس ناک واقعہ ہوا ہے اور ایک بات تو طے ہے کہ یہ کسی مسلمان کا کام ہو ہی نہیں سکتا ہے
    مزید اس بارے میں جاننے کے لیئے یہ پڑھ لیں۔
    http://itdunya.com/showthread.php?p=1514856#post1514856

  4. #4
    mubshar_786 is offline Senior Member+
    Last Online
    15th April 2017 @ 06:52 PM
    Join Date
    27 Jun 2009
    Age
    37
    Posts
    187
    Threads
    38
    Credits
    827
    Thanked
    22

    Default

    thanks for reply & nice comments of all friends............

  5. #5
    mmajeed is offline Advance Member
    Last Online
    16th January 2021 @ 04:53 PM
    Join Date
    09 Dec 2008
    Age
    46
    Posts
    952
    Threads
    165
    Credits
    1,776
    Thanked
    28

    Default

    mubshar bhai ye main kal he post kar chuka hon halat hazra main chek kejeye koi bhe bhe thread post karney sey pehley search kar lia kejeye k wo pehley post to nahe ho chuka
    !!!! mkhan !!!!!!

  6. #6
    mubshar_786 is offline Senior Member+
    Last Online
    15th April 2017 @ 06:52 PM
    Join Date
    27 Jun 2009
    Age
    37
    Posts
    187
    Threads
    38
    Credits
    827
    Thanked
    22

    Default

    salaam majeed bhai
    aap ke ittalaa kay liay araz hay kay shaid aap nay mere post ka time check nhai kia
    agar nhai kia to abhe kar lain aap ke post raat 10:03 pm pay submit huwe hay jabkay mere dopehr 1:24 pm pay sumbit huwe hay
    barhaal aap ka shukria kay aap nay mujhay reply kia or ITD kay Qawaneen kay baray main remind karwayaa
    thanks again

  7. #7
    mmajeed is offline Advance Member
    Last Online
    16th January 2021 @ 04:53 PM
    Join Date
    09 Dec 2008
    Age
    46
    Posts
    952
    Threads
    165
    Credits
    1,776
    Thanked
    28

    Default

    sorry mene time chek nahe kia..............
    ayenda main khayal rakhonga

Similar Threads

  1. Replies: 1
    Last Post: 25th January 2015, 10:22 PM
  2. Replies: 15
    Last Post: 18th December 2013, 02:10 PM
  3. Replies: 5
    Last Post: 1st March 2011, 12:55 AM
  4. Replies: 2
    Last Post: 25th December 2010, 01:48 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •