Results 1 to 3 of 3

Thread: مشرف کے دور میں قرضے معاف کرانے والوں کی فہ

  1. #1
    Shaikh Brothers's Avatar
    Shaikh Brothers is offline Senior Member+
    Last Online
    11th September 2013 @ 09:52 AM
    Join Date
    17 Jun 2009
    Location
    Karachi...
    Posts
    6,997
    Threads
    202
    Credits
    975
    Thanked
    315

    Post مشرف کے دور میں قرضے معاف کرانے والوں کی فہ


    سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں 60 ارب روپے سے زائد کے قرضے معاف کرانے والوں کی فہرست منظر عام پر آگئی ، 1985 ء سے 1999 ء تک 120 ارب روپے کے قرضے معاف کرائے گئے۔ جبکہ دیگر ارکان نے اس وقت نیشنل بینک اور یونائیٹڈ بینک آف پاکستان سمیت تین بینکوں سے بارہ کروڑروپے کے قرضے خاموشی کے ساتھ معاف کرالئے، جب وہ برسراقتدار تھے۔ یہ انکشاف قومی اسمبلی کی لائبریری کے سرکاری ریکارڈ میں کیا گیا ہے جس سے باضابطہ طور پر حقیقت اس کی تصدیق ہو گئی ہے کہ متعدد بااثر سیاستدانوں اور ان کے اہل خانہ نے متعدد بینکوں سے لئے گئے قرضے اپنی شوگر ملز ٹیکسٹائل ملز اور دیگر صنعتی یونٹوں کے لئے لئے گئے قرضے خاموشی کے ساتھ معاف کرالئے۔ یہ بینک قرضے ماضی میں زیادہ تر سرکاری نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ کی جانب سے معاف کئے گئے۔دی نیوز کو دستیاب سرکاری ریکارڈ سے جو نیشنل اسمبلی میں گزشتہ ایک دہائی کے حوالے سے پیش کیا گیا یہ لرزہ خیز انکشاف ہوتا ہے کہ 1985ء سے 2002ء کے دوران مجموعی طور پر30ارب روپے کے قرضے معاف کئے گئے جو بااثر سیاستدانوں اور طاقتور صنعتی گروپوں پرواجب الادا تھے۔ کچھ قرضے بینکاری قوانین کے مطابق درست طور پر معاف کرائے گئے جبکہ بڑی تعداد میں ملی بھگت تھی ۔یہ فہرست 1993ء میں اس وقت کی معین قریشی کی زیر قیادت نگراں حکومت نے مرتب کی تھی جبکہ 2007ء میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 2002ء سے2007ء کے دوران مشرف حکومت نے 54 ارب روپے معاف کئے اس طرح معاف کرائی جانے والی کل رقم 85ارب روپے بنتی ہے لیکن قومی اسمبلی میں حال ہی میں وقفہ سوالات میں بتایا گیا کہ معاف کرائے گئے قرضوں کی رقم پی پی پی کے حالیہ دور میں معاف کئے گئے قرضوں کو ملا کر ایک کھرب روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔1985ء سے2002ء کے دوران قرضوں کی معافی کی بہتی گنگامیں اشنان کرنے والے افراد اور خاندانوں کی سرکاری فہرست سے اس بات کا انکشاف ہوتا ہے۔

    کیا قرضے معاف کروانے والوں سے رقوم کی وصولی ممکن ہوسکے گی؟



  2. #2
    Aasi_786's Avatar
    Aasi_786 is offline Advance Member
    Last Online
    2nd February 2024 @ 10:00 PM
    Join Date
    14 Jan 2008
    Location
    Islamabad
    Posts
    19,001
    Threads
    2012
    Credits
    1,386
    Thanked
    1109

    Default

    Thanks for iNfo

  3. #3
    masoom no 1 is offline Member
    Last Online
    19th August 2017 @ 06:52 PM
    Join Date
    21 Oct 2007
    Location
    belgium
    Posts
    8,935
    Threads
    239
    Thanked
    586

    Default

    shaikh bhai achi sharing ki aap ne
    yaar ye jo paisay wapis to mushkil he ayain

Similar Threads

  1. Replies: 72
    Last Post: 29th July 2018, 05:33 PM
  2. Replies: 3
    Last Post: 27th November 2011, 01:34 PM
  3. Replies: 11
    Last Post: 25th February 2010, 04:36 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 23rd January 2010, 05:57 AM
  5. Replies: 4
    Last Post: 23rd December 2009, 10:06 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •