Results 1 to 2 of 2

Thread: وفاق و صوبائی حکومتوں کااین آر او کا دفاع ک

  1. #1
    Shaikh Brothers's Avatar
    Shaikh Brothers is offline Senior Member+
    Last Online
    11th September 2013 @ 09:52 AM
    Join Date
    17 Jun 2009
    Location
    Karachi...
    Posts
    6,997
    Threads
    202
    Credits
    975
    Thanked
    315

    Post وفاق و صوبائی حکومتوں کااین آر او کا دفاع ک

    وفاق و صوبائی حکومتوں کااین آر او کا دفاع کرنے سے انکار



    Name:  12-30-1899_75946_l.gif
Views: 218
Size:  28.7 KB

    وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں نے سپریم کورٹ کے سامنے این آر او کا دفاع کرنے سے انکار کردیا ہے ۔سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سترہ ججوں پر مشتمل فل کورٹ نے آج سے این آر او سے متعلق دس درخواستوں کی سماعت کا آغاز کیا ۔ ان میں این آر او کے خلاف اور اس سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے دائر درخواستیں شامل ہیں جنہیں یکجا کیا گیا ہے ۔ درخواست گذاروں میں پیپلزپارٹی کے سابق رہنما ڈاکٹرمبشر حسن ، سابق بیوروکریٹ روئیداد خان اور سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد بھی شامل ہیں ۔ سماعت کے دوران قائم مقام اٹارنی جنرل شاہ خاور نے عدالت عظمی کو بتایا حکومت پاکستان اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ سترہویں ترمیم نے آئین کے بنیادی خدوخال کو متاثر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت73 کے آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے ۔ عدالت نے ان سے کہا کہ زیر سماعت معاملہ سترہویں ترمیم کا نہیں این آر او سے متعلق ہے ۔ اس پر قائم مقام اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت این آر او کا دفاع نہیں کرے گی ۔ چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور نیب کے پراسیکیوٹر نے بھی عدالت میں این آر او کا دفاع نہ کرنے کا بیان دیا۔ اس پر عدالت نے کہا کہ حکومت این آر او کا دفاع نہیں کرتی تو کیا اثرات ہوں گے ؟ اس پر عدالت کی معاونت کی جائے سپریم کورٹ نے اس بارے میں بھی وضاحت طلب کی ہے کہ این آر او پارلیمنٹ کی ملکیت ہے یا ختم ہوچکا ہے ۔این آر او پر پارلیمنٹ اور قائمہ کمیٹی برائے قانون میں ہونے والی بحث کا نتیجہ بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بعد میں درخواست گذار ڈاکٹر مبشر حسن کے وکیل نے این آر او کے خلاف دلائل کا آغاز کردیا ۔

  2. #2
    FritZie's Avatar
    FritZie is offline Senior Member+
    Last Online
    5th March 2015 @ 01:46 AM
    Join Date
    21 Aug 2009
    Gender
    Male
    Posts
    21,919
    Threads
    377
    Credits
    935
    Thanked
    1803

    Default

    Nice SharinG....
    Pleas Keep SharinG.......

Similar Threads

  1. Replies: 8
    Last Post: 26th November 2013, 01:12 PM
  2. Replies: 30
    Last Post: 15th August 2012, 10:21 PM
  3. Replies: 2
    Last Post: 15th October 2011, 03:23 PM
  4. Replies: 2
    Last Post: 5th August 2010, 08:53 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •