اسے کہنا
دسمبر جا رہا ہے
دسمبر کے گزرتے ہی
برس اک اور ماضی کی فٍضاؤں میں ڈوب جائے گا
اسے کہنا
دسمبر کے گزرنے سے زرا پہلے
محبت کی کہانی کو کوئی تکمیل دے جانا
اسے کہنا
دسمبر کا مہینہ جیسے گزرے گا
امیدیں ڈوب جایئں گی
وہ سپنے ٹوٹ جایئں گے
اسے کہنا
دسمبر کے گزرنے سے زرا پہلے
محبت کو کوئی تعبیر دے جانا
اسے کہنا مقدر کو ہمارے ڈوب جانے سے بچا لینا
اسے کہنا
دسمبر جا رہا ہے
Bookmarks