Results 1 to 9 of 9

Thread: بانجھ اور صاحب اولاد

  1. #1
    shanik is offline Senior Member+
    Last Online
    18th March 2017 @ 02:31 PM
    Join Date
    15 Aug 2009
    Age
    46
    Posts
    292
    Threads
    14
    Credits
    1,117
    Thanked
    38

    Post بانجھ اور صاحب اولاد

    السلام علیکم.

    بانجھ اور صاحب اولاد


    اللہ عزوجل کا دستور ہے کہ وہ کسی کو صرف بیٹی دیتا ہے، کسی کو صرف بیٹا اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جن کو بانجھ بنا دیتا ہے یعنی نہ بیٹی دیتا ہے نہ بیٹا اور اللہ عزوجل کا یہ دستور صرف عام انسانوں تک ہی محدود نہیں بلکہ اس نے اپنے مقرب و مخصوص بندوں یعنی انبیاء علیہم السلام کو بھی اس خصوص میں چاروں طرح کا بنایا ہے. چنانچہ حضرت لوط اور حضرت شعیب علیہم السلام کے صرف بیٹیاں ہی تھیں بیٹے نہیں تھے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کے صرف بیٹے ہی تھے کوئی بیٹی نہیں تھی اور اپنے پیارے حبیب سرور کائینات، سرکاردوعالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو چار بیٹیاں اور چار بیٹے عطا فرمائے جبکہ حضرت عیسٰی اور حضرت یحیٰی علیہم السلام کے کوئی اولاد نہیں ہوئی.
    ---روح البیان جلد 8 صفحہ 342---

    قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ رب العزت جل جلالہ نے اس مضمون کو ان الفاظ میں بیان فرمایا ہے:
    ترجمہ کنزالایمان: ”چاہے بیٹیاں عطا فرمائے. اور جسے چاہے بیٹے دے یا دونوں ملادے بیٹے اور بیٹیاں اور جسے چاہے بانجھ کردے بیشک وہ علم و قدرت والا ہے.“
    سورۃ الشورٰی ع5.

    اللہ تعالٰی بیٹی دے یا بیٹا یا دونوں دے اور یا پھر بانجھ بنادے بہر حال یہ سبھی اس زات پاک کی نعمتیں و رحمتیں ہیں. مزکورہ بالا آیت کے آخر میں یعنی ”بیشک وہ علم و قدرت والا ہے.“ میں اسی طرف اشارہ ہے کہ کون اسقابل ہے کہ اسے بیٹی ملے، کون اس قابل ہے کہ اسے بیٹا ملے، کون اس قابل ہے کہ اسے دونوں ملیں اور کون ایسا ہے کہ اس کے حق میں یہی بہتر ہے کہ اسکے کوئی اولاد ہی نہ ہو. ان باتوں کو اللہ ہی بہتر جانتا ہے کیونکہ وہ مکمل علم والا اور مکمل قدرت والا ہے اور انسان اپنے ہزار علم کہ باوجود اس معاملہ کو نہیں جان سکتا کہ انسان کہ حق میں کیا بہتر ہے اور کیا نہیں ہے. قرآن مجید میں اس بارے میں رب تعالٰی عزوجل کا ارشاد پاک ہے کہ:
    ترجمہ کنزالایمان: اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں بری لگے اور وہ تمہارے حق میں بہتر ہو اور قریب ہے کہ کوئی بات تمہیں پسند آئے اور وہ تمہارے حق میں بری ہو اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے.
    سورۃ البقرہ رکوع26.

    اس لیئے بندوں کو چاہیئے کہ اگر اپنی خواہش کہ مطابق کوئی چیز نہ مل سکے تو ہرگز ہرگز ناراض نہ ہوں بلکہ یہ سوچ کر صبر کریں کہ ہم اس چیز کے لائق ہی نہیں تھے اس لیئے ہمیں اللہ عزوجل نے عطا نہیں فرمائی وہ علیم و قدیر ہے وہ خوب جانتا ہے کہ کون کس چیز کا اہل ہےاور کون اہل نہیں ہے.

    اسکے الطاف تو ہیں عام شہیدی سب پر
    تجھ سے کیا ضد تھی؟ اگر تو کسی قابل ہوتا

    آجکل دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگ بیٹیوں کی پیدائش پر منہ بگاڑ لیتے ہیں بلکہ بعض بد نصیب تو اول فول بک کر کفران نعمت و رحمت کے گناہ میں مبتلا ہو جاتے ہیں. واضح رہے کہ بیٹیوں کی پیدائش پر منہ بگاڑ کر ناراض ہونا یہ زمانہ جاہلیت کی منحوس روایت ہے. چناچہ اللہ عزوجل کا ارشاد پاک ہے کہ:
    ترجمہ کنزالایمان: اور جب ان میں کسی کو بیٹی ہونے کی خوش خبری دی جاتی ہے تو دن بھر اسکا منہ کالا رہتا ہے. اور وہ غصہ کھاتا ہے لوگوں سے چھپتا پھرتا ہے اس بشارت کی بڑائی کے سبب کیا اسی زلت کے ساتھ رکھے گا یا اسے مٹی میں دبادے گا ارے بہت ہی برا حکم لگاتے ہیں.
    سورۃ النحل رکوع7.

    خوب جان لیجئے کہ مسلمانوں کا اسلامی طریقہ یہ ہے کہ بیٹیوں کی پیدائش پر بھی خوش ہوکر اللہ تعالٰی عزوجل کی اس نعمت کا شکر ادا کرے اور مندرجہ زیل احادیث کی بشارتوں پر ایمان رکھ کر سعادت دارین کی کرامتوں سے سرفراز ہو.
    حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم نے اس زیل میں فرمایا:
    1. عورت کہ لیئے یہ بہت ہی مبارک ہے کہ اسکی پہلی اولاد لڑکی ہو.
    2. جس شخص کو کچھ بیٹیاں ملیں اور وہ انکے ساتھ نیک سلوک کرے یہانتک کہ کفو میں انکی شادی کردے تو وہ بیٹیان اسکے لیئے جہنم سے آڑ بن جائیں گی.
    3. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لوگ بیٹیوں کو برا مت سمجھو اس لیئے کہ میں بھی چند بیٹیوں کا باپ ہوں.
    4. جب کوئی لڑکی پیدا ہوتی ہے تو اللہ عزوجل فرماتا ہے کہ اے لڑکی! تو زمین پر اتر. میں تیرے باپ کی مدد کرونگا.

    ---روح البیان جلد 8صفحہ 342---
    اللہ عزوجل ہم سب کا ایمان سلامت رکھے. آمین
    زیشان علی حیدری

  2. #2
    Join Date
    21 Oct 2009
    Location
    City of Textiles
    Age
    34
    Posts
    387
    Threads
    1
    Thanked
    12

    Default

    beshak Allah sab karta hai

  3. #3
    Join Date
    03 Feb 2009
    Posts
    57
    Threads
    1
    Credits
    1,108
    Thanked: 1

    Default

    Beshak Allah hi sab karny walaa hi woo hi ye sub karny ki qudrat rakhta hi

  4. #4
    shanik is offline Senior Member+
    Last Online
    18th March 2017 @ 02:31 PM
    Join Date
    15 Aug 2009
    Age
    46
    Posts
    292
    Threads
    14
    Credits
    1,117
    Thanked
    38

    Default

    Quote zia shehzad said: View Post
    beshak allah sab karta hai
    Quote zeeshanshamsi said: View Post
    beshak allah hi sab karny walaa hi woo hi ye sub karny ki qudrat rakhta hi

    thanks for comments

  5. #5
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Default

    سبحان اللھ
    Khanqah Daruslam

  6. #6
    imrangadit is offline Senior Member+
    Last Online
    7th December 2023 @ 02:12 AM
    Join Date
    01 Apr 2006
    Location
    Florida, USA
    Posts
    329
    Threads
    22
    Credits
    7
    Thanked
    17

    Arrow جزاک اللہ خیرا

    subhan allah

  7. #7
    shanik is offline Senior Member+
    Last Online
    18th March 2017 @ 02:31 PM
    Join Date
    15 Aug 2009
    Age
    46
    Posts
    292
    Threads
    14
    Credits
    1,117
    Thanked
    38

    Default

    shukria

  8. #8
    ilma is offline Senior Member+
    Last Online
    16th April 2010 @ 08:05 PM
    Join Date
    19 Dec 2009
    Age
    44
    Posts
    187
    Threads
    16
    Credits
    0
    Thanked
    30

    Default

    subhanallah

  9. #9
    tiks88's Avatar
    tiks88 is offline Senior Member+
    Last Online
    28th October 2016 @ 06:59 PM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Jeddah
    Age
    51
    Posts
    388
    Threads
    95
    Credits
    0
    Thanked
    55

    Default

    اس کے ساتھ اس تھریڈ کو بھی پڑھ لیا جاے تو معلو م ہو گا کہ بچے کی جنس کے حوالے سے کون ذمہ دار ہے اور قرآن اور سائنس اس کے حوالے سے کیا کہتے ہیں۔ جزاک اللہ

    http://www.itdunya.com/showthread.php?t=121957

Similar Threads

  1. Replies: 5
    Last Post: 20th May 2015, 01:21 AM
  2. Replies: 0
    Last Post: 16th February 2011, 11:20 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •