ہوسکتا ہے کہ بعض آن لائن ٹرکس کے ذریعے آپ وقتی طور پر اپنی ونڈوز کو اوریجنل بنا لیں۔ لیکن بہت جلد آپ دوبارہ اسی مسئلے میں مبتلا ہوجائیں گے۔ کیونکہ جو ٹرک آپ کے علم میں ہو کیا وجہہ ہے کہ مائکرو سوفٹ اس کے بارے میں نہیں جانتا ہو؟؟؟
اس طرح کی کئی ٹرکس اب تک بن چکی ہیں اور بہت جلد ہی مائکرو سوفٹ کی طرف سےان کا سدباب بھی کر لیا گیا ہے۔
نے جو ٹرک پیش کی ہے وہ اپنے پچھلے سال کی انتہائی کامیاب ٹرک تھی۔ BARi_Bhatti
میں نے بھی اسی ٹرک کے ذریعے اپنی ونڈوز کو جینون بنا یا تھا۔ لیکن اب اس کا استعمال خطرناک ہے کیونکہ اس مین دی ہوئی "پروڈکٹ کی" کو مائکرو سوفٹ بلاک کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ اس کے علاوہ بھی کئی ""پروڈکٹ کیز" تھیں مگر سب بلاک ہوچکی ہیں۔
آجکل بھی ایک نئی ٹرک کا بہت شہرہ ہے اور وہ اس وقت سو فیصد کام کررہی ہے۔ لیکن میں نے اسے ہرگز استعمال نہیں کیا کیونکہ مجھے کوئی اندازہ نہیں کہ ونڈوز اپ ڈیٹ کرنے کے دوران میں کس وقت اس کا پیچ ڈائون لوڈ کرلوں اور میری ونڈوز میں وہ ہی مسئلہ آجائے جس سے آپ اس وقت دوچار ہیں۔ کیونکہ اس سے پہلے ایسا ہی ہوا تھا میں نے بے فکری سے اپنی ونڈوز کو آٹو اپ ڈیٹ پر رکھا ہوا تھا کیونکہ مجھے اطمنان تھا کہ میری ونڈوز جین ون ہے۔ پھر ایک دن مجھے پتا چلا کہ میری ونڈوز ڈیڈ ہوچکی ہے۔
کیا اسکا حل یہ ہے کہ ونڈوز کو اپ ڈیٹ ہی نہ کیا جائے؟
اگر یہ حل ہے تو پھر ونڈوز کو جینون بنانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟
Bookmarks