oioioioioi said:
kya tamam pakistani fouj ki yeh hi soch hai jo aap ki hai ???
yaar hum to pakistani fouj ki soch ko acha samajhtay thay .. lekin aap ko dekh ker to darr hi lagta hai bhai ...
Source: Jang Multimedia Dec 24, 2009
شاباش میرے فوجی جوانو، کمر توڑ دو ان دہشت گردوں کی کہ یہ کرائے کے قاتل پھر دوبارہ کبھی ا ٹھہ نہ سکیں، دھکیل دو ان درندوں کو واپس انھی افغانستان کے پہاڑوں اور غاروں میں جہاں سے یہ وحشی درندے نکل کر پاکستان پر قبضہ کرنے کا ناپاک عزم لے کرنکلے تھے یہ پاکستان کو اپنی خالہ جی کا گھر سمجھےہوۓ ہیں ، دہشت گردی اورکھلی غنڈہ گردی سے ہمارے پیارے پاکستان پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھنے والے یہ بزدل اور احمق جان چکے ہیں کہ پاکستان کی عظیم بہادر پاک فوج سے ٹکر لینے کا انجام اچھا نہیں ،
طالبانی دہشت گردو, جان لو کہ یہ پاکستان ہے کوئی افغانستان یا عراق نہیں جہاں تم اپنی من مانی کرتےپھرو گے اور ہم اور ہماری بہادر فوج تمہیں پاکستان کی حدود میں سب کچھہ کرنے دیں گے اور خاموش تماشائی بنے رہیں گے ، یہ تمھاری بھول ہے ,کیا سوچ کر تم نے ہمارے پاکستان کا رخ کیا اور ہمارے اسلام آباد پر چڑھائی کر کے قبضہ جمانے کے ارادے سے منہ اٹھا کر چلے آئے لیکن اب تمہیں تمھاری اس بھول کی سخت سزا ملے گی اور مل رہی ہے وہ سزا جس کو تم کبھی بھول نہ سکو گے
طالبانی دہشت گردو ,جان لو کہ یہ پاکستان ہم نے اپنے عظیم بزرگوں اور اپنے آباو اجداد کی لاکھوں کروڑوں قربانیوں کےبعد حاصل کیا تھا اور کوئی لا ٹری میں نہیں جیتا تھا ,اور اپنے مادر وطن پاکستان کو ہم تم جیسے بزدل چوہوں کے ہتھے کبھی نہیں چڑھنے دیں گے, پاکستان کی بقا، سلامتی اور خود مختاری پر ہم آنچ نہیں آنے دیں گے اور جب تک ایک بھی طالبانی دہشت گرد ہماری پاک سر زمین کی حدود کے اندر موجود ہے پاکستان کی محب وطن عوام اور بہادر پاک فوج چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ان اسلام دشمنوں اور پاکستان دشمنوں کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر کے رہیں گے ، پاک فوج زندہ باد پاکستان پایندہ باد ، قدم بڑہاو پاک فوج ہم سب تمھارے ساتھہ ہیں, طالبانی درندے مردہ باد
Source: Jang Multimedia Online, 24th December, 2009
Bookmarks