انتہائی مطلوب القاعدہ رہنما ابو یحیٰی ڈرون حملے میں ہلاک
امریکہ کو انتہائی مطلوب القاعدہ رہنما ابو یحیٰی البی ڈرون حملے میں ہلاک ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ڈرون حملے میں ابو یحیٰی البی ہلاک ہوا۔ابو یحیٰی البی امریکہ کی انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل تھا اور اسے زندہ یا مردہ گرفتار کرنے پر 10 لاکھ ڈالر کا انعام تھا- ذرائع کے مطابق ابویحٰیی القاعدہ میں نمبر تین کی پوزیشن رکھتے تھے ڈرون حملے میں ان کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے
Bookmarks