بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِجو بھی بدی کمائے گا اور اپنی خطاکاری کے چکر میں پڑا رہے گا وہ دوزخی ہے اور دوزخ ہی میں ہمیشہ رہے گا۔ اور جولوگ ایمان لائیں گے اورنیک عمل کریں گے وہی جنتی ہیں اور جنت میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔
البقرۃ:82-81
اللہ تعالیٰ اھل جنت کو مخاطب فرمائے گا، اے اھل جنت ۔ تو (جنتی) پکار اٹھیں گے ہم حاضر ہیں ہمارے رب اور سعادت و خیر تیرے ہی ہاتھ میں ہے۔اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تم راضی ہو؟ جنتی کہیں گے: ہم کیسے راضی نہ ہوں؟ حالانکہ تونے ہمیں ان نعمتوں سے نوازا ہے کہ جو کسی دوسری مخلوق کو نہیں دیں۔اللہ تعالیٰ فرمائیں گے!کیا میں تمھیں ان نعمتوں سے بھی زیادہ بڑی نعمت نہ دوں؟جنتی عرض کریں گے!کیا ان نعمتوں سے بھی بڑی کوئی نعمت ہے؟ تب اللہ تعالیٰ فرمائے گا! میں تم سے راضی ہوگیا اور اب کبھی تم سے ناراض نہیں ہوں گا
صحیح مسلم ۔ 5057
Bookmarks