صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 683 حدیث مرفوع مکررات 12
ابو عاصم، مالک سمی، ابوصالح، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ شہداء یہ لوگ ہیں جو ڈوب کر مرے اور جو پیٹ کے مرض میں مرے، اور جو طاعون میں مرے، اور جو دب کر مرے۔ اور آپ نے فرمایا کہ اگر لوگ جان لیں کہ بتداء وقت نماز پڑھنے میں کیا (فضیلت) ہے تو بے شک اس کی طرف سبقت کر یں، اور اگر وہ جان لیں کہ عشاء اور صبح کی نماز (باجماعت) میں کیا (ثواب) ہے، تو یقینا ان میں آکر شریک ہوں اگرچہ گھٹنوں کے بل چلنا پڑے، اور اگر وہ جان لیں کہ پہلی صف میں کیا (فضیلت ہے) تو بلا شبہ (اس کے لیے) قرعہ اندازی کریں۔