اسلام علیکم بھائی .. بہت اچھی نصحیتیں بیان کی گئی ہیں جزاک اللہ
اس بارے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب صرف کھوکھلی اور خالم خولی زندگی گذارنے والے بے عمل مسلمان ہیں
ہم سب اپنی اپنی مرضی کا اسلام تو چاہتے ہیں مگر اسلام کی خاطر اپنی مرضیوں کو قربان نہیں کرنا چاہتے
ہم سب جنت تو چاہتے ہیں مگر جنت کے لیے جو قربانیاں درکار ہیں وہ ہم سب پیش نہیں کرنا چاہتے
ہم سب اطیعو اللہ و رسول قرآن مجید میں پڑھتے ہیں مگر درحقیقت ہماری پہچان بہت سے اپنے اپنے فرقے ہیں
ہم سب اللہ تعالٰی کو خالق و مالک تو جانتے ہیں مگر اُس ذات پاک کو عملا ً معبود نہیں مانتے اور ہم نے بہت سے اپنے معبود بنار رکھے ہیں
جو ہماری ضروریات، پریشانیوں اور غموں میں ہم کو بچاتے ہیں نکالتے ہیں اور جن کو ہم نے مالک یوم دین ہیں بنا رکھا ہے رب اغفرلی
کیا یہ سب باتیں اُس ذات پاک کے علم میں نہیں جو ہم کرتے ہیں اور اس پر ڈٹے رہتے ہیں
کہ جو ہر بات سے باخبر ہے حتیٰ کہ ایک پتہ بھی اگردرخت سے گرتا ہے تو اُسکا بھی اُسے علم ہے
اور جو قادر ہے کہ دلوں کو پھیر دے اور ہم پر اپنی رحمتوں کی برسات نازل فرمادے
اور جو معبود ہے اور تمام انبیاء کرام علیہم اجمعین اور فرشتوں اور تمام مخلوقات کا معبود اور حاجت روا ہے
اور جسکے سامنے تمام انبیاء کرام علیہم اجمعین نے سر کو جھکایا اورہر حال میں اُسی کو پکارا
کیا ہم اُسی اللہ تعالٰی سے ڈرتے ہیں یا ہم نے ڈرنے کے لیے اختیارات کےلیے مُردوں کو دلوں میں جگہ دے دی ہے
اور اب ہمارے دل بھی مُردہ ہو چکے ہیں اللہ تعالٰی ہم سب کو ھدایت پر موت دے آمین
Bookmarks