2036 ... لاکھوں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں ...
ماسکو : روسی خلائی تحقیقاتی اداروں نے کہا ہے کہ سال 2036ءمیں ایک بڑے شہاب ثاقب کے زمین سے ٹکرانے سے لاکھوں افراد لقمہ اجل بن سکتے ہیں۔ روسی سائنسدانوں نے ایک اجلاس میں دنیا کو اس بڑے خطرہ سے بچانے کیلئے غور و خوض شروع کر دیا ہے۔ روسی خلائی تحقیقی ادارے کے سربراہ ایناتولی پرمانوف کے مطابق اجلاس میں 26 سال بعد کرہ ارض کو شہاب ثاقب کے اس ممکنہ ٹکراﺅ سے ہونے والی تباہی سے بچانے کیلئے منصوبہ تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے روسی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ بہت جلد سائنسی ٹیکنیکل کونسل کے ماہرین ملاقات کریں گے جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ اس شہاب ثاقب کو زمین سے ٹکرانے سے کیسے روکا جائے۔
Bookmarks