کراچی…کراچی میں یوم عاشور کے جلوس میں دھماکے کے بعد جلائی گئی مارکیٹوں کی تعمیر نو کا کام شروع ہوگیا۔کراچی میں شہری حکومت کے ٹھیکیداروں نے یوم عاشور کو جلائی گئی مارکیٹوں کی تعمیرشروع کردیا گیا ہے،جبکہ کچھ دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بھی کام شروع کردیا ہے،جبکہ ان عمارتوں پر سٹی ناظم مصطفی کمال کے ہدایت پر قومی پرچم بھی لہرایا گیا تاکہ دہشت گردوں کو بتایا جائے کہ قوم متحد ہے ۔ان مارکیٹوں میں ایدھی اور دیگر فلاحی اداروں کی جانب سے لنگر کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔
Bookmarks