لندن …سینٹرل مانیٹرنگ …برطانیہ سے تعلق رکھنے والی13سالہپیگی ہومز کی گاڑی کو16اگست2009میں حادثہ پیش آیا اور سر پر آئی شدید چوٹوں کے باعث وہ کومے میں چلی گئی تھی۔پیگیکو ڈاکٹروں نے وینٹیلیٹر(زندگی کو مصنوعی سانس فراہم کرنے والی مشین)پر زندہ رکھا ہوا تھا اور اس کے والدین کو مشورہ دیا جارہا تھا کے پیگیکے بچنے کی اُمیدانتہائی کم ہے لہٰذا اس کا مصنوعی تنفس ہٹوادیا جائے۔اسے قدرت کا کرشمہ کہا جائے یا پیگی کی مضبوط قوتِ ارادی کہ اس نے ڈاکٹروں کے دعووں کو غلط ثابت کرتے ہوئے137دن بعد بلاآخر آنکھیں کھول دیں اور اپنے والدین کے فیصلے کو صحیح ثابت کردیا۔ واضح رہے کہ اس طرح کی بیماری میں مبتلا90فیصد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
Bookmarks