نیویارک …سینٹرل مانیٹرنگ …گولف جیسا کھیل کھیلنا تو عام طور پر بھی ہر کسی کے بس کی بات نہیں لہٰذا معذور افراد تو اس سے کہیں بہت دور ہی ٹھہر ے لیکن اب نئے بگّی نظام کے ساتھ معذور افراد بھی اس کھیل سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔سائنسی ماہرین نے ایک انتہائی جدید ٹیکنولوجی کی حامل اوٹو بیک پیرا گولفر نامی مشین نما بگّی تیار کی ہے جو معذور افراد کی گولف کھیلنے میں معاونت کرتی ہے۔اس بگّی میں خاص قسم کے ٹائر لگائے گئے ہیں جو گولف کے میدان کو خراب ہونے سے بچاتے ہیں اور مخصوص اخراجی نشست بھی نصب ہے جو مختلف زاویوں سے کھڑے ہوکر شاٹس لگانے میں مدد کرتی ہے۔
Bookmarks