Page 1 of 3 123 LastLast
Results 1 to 12 of 28

Thread: Mobiles & Hidden Camera Dang.for GIRLs

  1. #1
    Hamad Hussain's Avatar
    Hamad Hussain is offline Senior Member+
    Last Online
    4th February 2016 @ 03:45 PM
    Join Date
    18 Aug 2008
    Age
    36
    Posts
    96
    Threads
    24
    Credits
    955
    Thanked
    16

    Post Mobiles & Hidden Camera Dang.for GIRLs

    Aslam-o-Alaikum
    Dostoon Umeed Hai Ap Ko Pasand Ayega Apni Opinion sy zroor agah kijigia.
    Thanks


    موبائل فون اور چھپے کیمرے
    خواتین اپنی حفاظت خود کریں
    شیطانی ذہنیت کے حامل لوگوں سے بچاؤ کی چند تدابیر
    لڑکی چیخ رہی تھی '' میں مرنا چاہتی ہوں' میں مرنا چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔۔بس۔۔۔۔۔۔'' گھر والوں نے اسے پکڑ رکھا تھا۔ لڑکی نے کمر بند سے لٹک کر پھندا گلے میں ڈالا اور خود کشی کی کوشش کی۔ کمر بند ٹوٹ گیا۔ وہ کرسی جس پر لڑکی گری ہوئی تھی، پھسل گئی اور وہ خود کشی میں کامیاب نہ ہو سکی۔ گھر والوں نے بہت سمجھانے کی کوشش کی۔ وہ سمجھے جن چڑھ گیا ہے۔ دو مرتبہ بابا کے پاس لے گئے۔ میڈیکل اسٹور سے خواب آور گولیاں لاکر کھلائیں لیکن وہ جاگنے پر مسلسل اپنے آپ کو مارنے کا کہتی۔۔۔۔۔۔ روتی۔ کسی کے مشورے پر وہ نفسیات کے ماہر کے پاس لے آئے۔ انہوں نے اکیلے میں جب لڑکی سے اعتماد کے ساتھ باربار بات کی ، اسے فوری پریشانی سے افاقے کے لئے دوادی تو اس نے بتایا ''میں نے انٹر کا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کیا ہے، ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں' میڈیکل کالج میں داخلہ ہو جائے گا۔ میں شروع ہی سے شوخ طبیعت ہوں۔ خاندان میں ' سہیلیوں میں' کلاس فیلوز میں کہیں بھی شادی ہو' مہندی و دیگر تقریبات میں بھر پور شرکت کرتی ہوں۔ لیکن ۔۔۔۔۔۔لیکن آپ گھر والوں کو تو نہیں بتائیں گے؟'' وہ رو ہانسی ہو کر بولی۔ اطمینان دلانے پر اس نے بتایا''میں ایک سہیلی کے بھائی کی شادی میں گئی اس کا بھائی میرا کلاس فیلو بھی ہے ۔ انہوں نے فرمائش پر لڑکیوں کی Gatheringمیں ڈانس کرایا۔ رات کو دیر ہوگئی، میں سہیلی کے گھر رک گئی، کسی نے میرے کپڑے تبدیل کرتے ہوئے اور اکیلا سوتے ہوئے موبائل سے میری فلم بنالی۔ سہیلی کے بھائی کے دوست نے مجھے یہ ایس ایم ایس کردی اور بلیک میل کرنا شروع کیا۔ ڈاکٹر صاحب امی مجھے ہمیشہ منع کرتی تھیں۔ اب میں انہیں کیا بتاؤں کہ میرے ساتھ کیا ہوا ہے! وہ کہتے ہیں تم بس آدھے گھنٹے کےلئے ہم سے مل لو یا پچاس ہزار روپے دے دو۔ ہم اسے آگے ایس ایم ایس نہیں کریں گے۔'' لڑکی کے ایک ماموں کو' جو سمجھدار تھے 'اعتماد میں لے کر اس لڑکے تک رسائی کی۔ انہوں نے وہ مسئلہ کسی نہ کسی طرح حل کرادیا۔ لڑکی کا کچھ دن علاج ہوا ۔ وہ بہتر ہونے لگی۔
    شادی بیاہ کی تقریبات' مہندی' مایوں' ابٹن ' رت جگا' منگنی وغیرہ میں بعض لڑکیاں آپس کی محفل میں ایسی حرکتیں کر جاتی ہیں مثلاً ناچنا' ایسے کم لباس پہن کر ایکٹ کرنا جو وہ اس محفل کے علاوہ ناپسند کریں ' لڑکوں کے کپڑے (بھائیوں وغیرہ کے) پہن کر ڈانس کرلینا وغیرہ۔ ایسی باتیں یا گانے گالینا جو وہ اپنی کسی رشتہ دار وغیرہ کے سامنے گانے یا ایکٹ کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتیں، موبائل میں کیمرے سے اس کی ریکارڈنگ کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔ اس لڑکی کی طرح لڑکیاں ان ویڈیوز کے عام ہونے پر ڈپریشن کا شکار ہو کر خودکشی کا سوچتی ہیں۔ معاشرے میں ان تقریبات میں کیا اور کتنا ہوناچاہےے؟ یہ ایک سوال ہے جو لڑکیوں' ان کے بھائیوں ' اہل خانہ 'بزرگوں سب کے لئے لمحہء فکریہ ہے۔ اپنی بچیوں کو نفسیاتی مریض بننے سے روکنے کےلئے ان تقریبات کے انداز میں تبدیلی کرنی چاہےے اور لڑکیوں کو لڑکیوں کی محفل میں بھی کوئی ایسا کام نہیں کرنا چاہےے جس کی Movieآنے کے بعد وہ ہو جو اس لڑکی کے ساتھ ہوا۔ کیوں کہ بہت سے ملتے جلتے واقعات اکثر ڈاکٹرز کے پاس آتے رہتے ہیں۔ لڑکیوں کو اپنی سہیلیوں وغیرہ کے گھر شادی کی تقریبات میں رکنے سے پرہیز کرنا چاہےے، اگر رکنا بھی پڑے تو لباس ایسے کمرے میں تبدیل کریں جو اندر سے بند ہو سکتا ہو ، کھڑکی پر پردہ ہو اور کمرے کی لائٹ بند کر کے ایسے کونے میں تبدیل کریں جہاں روشنی بہت ہی کم ہو ، مثلاً الماری کے پیچھے سائیڈ میں ۔۔۔۔۔۔ کم روشنی یا نیم اندھیرے میں مووی نہیں بن سکتی۔ یہ آسان سی احتیاط بہت بڑے مسئلے سے بچا سکتی ہے۔ کسی اور کے گھر سے اپنے گھر کو ترجیح دیں۔ اسی طرح بہت کم روشنی والے باتھ روم میں غسل کریں۔ احتیاط رکھیں کہ روشن دان بند ہو۔ ان آسان احتیاطوں سے ممکنہ مشکلات سے بچا جا سکتا ہے۔
    ایک میاں بیوی خود کشی کے لئے ایک جگہ پہنچے۔ انہیں بچا لیا گیا۔ پتا چلا کہ شادی چند دن ہی پہلے ہوئی ہے۔ زندگی کے یاد گار لمحات انہوں نے موبائل سے مووی بنا کر محفوظ کےے تھے۔ ہنی مون کے لئے نکلے تو موبائل چھن گیا ، جس نے چھینا تھا اس نے بلیک میل کیا کہ یہ مووی وہ بیچ دے گا ورنہ بیوی کے سارے زیورات مجھے دے دو۔ اسی طرح کا اور واقعہ ہوا۔ منگنی میں کزن منگیتر نے چند ایسے پوز بنوالیے جو دیگر کزن مذاق میں کہتی رہیں یوں کرو۔۔۔۔۔۔ پھر ان کزن میں سے ایک کے بھائی کے ہاتھ وہ مووی لگ گئی، اس نے اپنے دوست کو دکھائی اور اس نے ایس ایم ایس کردی۔ مووی لڑکی کے بھائی کے پاس دبئی ایس ایم ایس ہوگئی اور عظیم خاندانی جھگڑا ہوا ۔ ایمرجنسی میں زبردستی شادی کرنا پڑی۔ بدنامی الگ ہو گئی۔
    آج کل بیوٹی پارلر جانے کا رواج عام ہے۔ چند بیوٹی پارلز میں دلہنوں کی مووی موبائل کیمرے سے بنی اور دبئی گئی۔ یہ واقعات عام ہوچکے ہیں لیکن بس سننے کی حد تک ۔ بیوٹی پارلرز میں کام کرنے والی خواتین میں سے بہت سوں کے لباس ایسے ہیں جو ہمارے معاشرے سے Matchنہیں کرتے۔ شاہ فیصل کالونی' گلشن اقبال' ناظم آباد کے چند بیوٹی پارلرز میں پینٹ شرٹ' جس میں دوپٹہ نہ ہو' چست پینٹ'قمیض جسم کی کھال سے چپکی ہوئی بغیر آستین کی ۔۔۔۔۔۔ لڑکیاں آپس میں ایک دوسرے کی مووی بنالیتی ہیں۔ اسی طرح کی ایک لڑکی کا رشتہ آیا۔ اس لڑکے کو بیوٹی پارلر کی کسی لڑکی نے Seleeviesاور مختصر ترین کپڑوں کی تصویر ایس ایم ایس کردی۔ رشتہ بھی ختم ہوگیا، لڑکی بھی بدنام ہوگئی۔ یہ بہت اچھے گھرانے کی بچی تھی جو محض کام سیکھنے بیوٹی پارلر جاتی تھی اور مجبوراً لڑکیوں کے سامنے یہ لباس پہن لیتی تھی۔ اس کے ذہن میں بھی نہیں تھا کہ اس کی ساتھی کوئی لڑکی یا کلائنٹ جو آتی ہیں اس کی اس لباس میں تصاویربنا چکی ہیں۔ یہ غریب گھرانہ کافی ''نیک نام '' ہوا۔۔۔۔۔۔ بیوٹی پارلرز میں کام سیکھنے والی لڑکیوں کو احتیاط کرنی چاہےے اور بیوٹی پارلر کی مالکان کو اس پر Convinceکرنا چاہےے کہ وہ لڑکیوں کو زبردستی ایسا لباس نہ پہنوائیں جو ان کے لئے مسائل کا باعث بنے۔ اسی طرح لڑکیوں کو بیوٹی پارلر میں لباس تبدیل کرنے پر مجبور کرنا بھی۔۔۔۔۔۔ اس میں بھی شدید احتیاط کی ضرورت ہے۔ اگر لباس ایسا شائستہ ہو جو لڑکیان گھر سے پہن کر آسکیں تو بہت سی ممکنہ مشکلات سے' جو مووی موبائل سے یا تصویر کھینچنے سے ہو سکتی ہیں۔۔۔۔۔۔ نجات مل جائے گی۔ خواتین کی نمائندہ تنظیموں اور خواتین کی بہبود کے حکومتی ادارے کو کام سےکھنے اور بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی لڑکیوں کے مسائل کو حل کرنے کےلئے ضابطہ اخلاق اور قانون سازی پر توجہ دینی چاہےے۔ لڑکیوں میں بھی احتیاط کرنے کا شعور پیدا ہونا چاہےے۔

  2. #2
    Hamad Hussain's Avatar
    Hamad Hussain is offline Senior Member+
    Last Online
    4th February 2016 @ 03:45 PM
    Join Date
    18 Aug 2008
    Age
    36
    Posts
    96
    Threads
    24
    Credits
    955
    Thanked
    16

    Default

    اسی طرح بیوٹی پارلر جانے والی خواتین کو بھی تھریڈنگ صرف چہرے کی حد تک کرانی چاہےے۔ بہت سی ایسی خواتین جو بہت زیادہ تھریڈنگ کراتی ہیں ان کی مووی و تصاویر دبئی پہنچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ دبئی کے بارے میں بتاتے چلےں کہ یہ بہت بڑی مارکیٹ ہے۔ بہت سی موبائل سے بنی اور شادی کی ویڈیو فلمیں یہاں آتی ہیں۔ ڈیلر ان کو خرید کر ان پر گانے ڈال کر دنیا بھر میں مارکیٹ کر دیتے ہیں۔
    یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ شادی کی فلموںکے بہت سے پوز جو لوگ بڑے ذوق و شوق سے بنواتے ہیں، اس کی کاپی دبئی میں مقبول ہے۔ اسی طرح منگنی، مایوں ، مہندی میں گھروں میں گائے جانے والے گانوں کی اچھی ویڈیو فلمیں بھی دبئی جاتی ہیں۔ ڈیلر اپنے مستقل گاہک رکھنے کےلئے یہ احتیاط کرتے ہیں کہ کراچی کی ویڈیو لاہور میں ریلیز ہونے والی ویڈیو میں ، اور لاہور یا پنڈی کی کراچی میں ریلیز ہونے والی ویڈیو میں ڈالتے ہیں۔ بہت سی وہیں بیچ دیتے ہیں۔ اس طرح شادی کی فلم بنانے والے ان کے مستقل گاہک نیک نام ہی رہتے ہیں۔
    کئی واقعات جو سامنے آئے وہ اس طرح تھے کہ ویڈیو فلم کراچی یالاہور میں بنی ، اور کسی رشتہ دار نے وہ دبئی میں دیکھی۔ گھریلو تقریبات کی ویڈیو بنوانے والوں کو بعد میں پریشانی اور شرمندگی سے بچنے کےلئے احتیاط خود ہی کرنی چاہےے۔ زندگی کے ان خوش گوار لمحات کو اس انداز میں یاد رکھنے کی کوشش کرنا کہ وہ مصیبت بن جائیں، عقلمندی نہیں۔
    ایک اہم بات۔۔۔۔۔۔ ایک شادی کا واقعہ ہے کہ کچھ افراد پینٹ کوٹ میں مووی بنا رہے تھے ۔ کسی نے توجہ نہ دی۔ ہمارے یہاں پینٹ ، کوٹ ، ٹائی سے مرعوبیت کا ماحول ہے۔ ایسے مہمانوں کو زیادہ ہی۔۔۔۔۔۔ کسی کو شک ہوا کہ یہ کون افراد ہیں جو خواتین کیMovieبنا رہے ہیں۔ دولہا والے سمجھتے رہے یہ دلہن والوں کے رشتہ دار ہیں اور دلہن والے سمجھتے رہے یہ دولہا والوں کے رشتہ دار ہیں ۔ Co-Gatheringکے نقصانات یا فائدے ہمارا موضوع نہیں لیکن یہ واقعہ ہمیں بتاتا ہے کہ اس مخلوط محفل کی وجہ سے یہ افراد ان خواتین کی مووی بنارہے تھے، اور جب پتا چلا تو ان کو آواز دی گئی لیکن وہ تیزی سے باہر آئے اور بھاگ گئے۔
    دوسرا واقعہ ملاحظہ کیجئے۔ ایک جگہ شادی ہال کے قریب ڈاکوؤںنے گاڑی روکی۔ زیورات مانگے۔ ایک خاتون نے چھپالےے۔ ڈاکوؤں کے ہاتھ میں موبائل کیمرہ تھا۔ انہوں نے فوراًاس خاتون کی تصویر نکالی اور بتایا کہ شادی میں تم نے زیورات پہن رکھے ہیں ، ہوشیار مت بنو۔
    اب آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ شادی بیاہ کی تقریبات میں خواتین کی مووی بننا کس طرح ڈاکہ زنی میں مدد فراہم کرتی ہے۔ ہر خاتون کا زیور ایکسپوز ہو جاتا ہے اور ڈاکو جدید طریقے سے پلاننگ کر کے ڈاکے مارتے ہیں۔
    مخلوط محفلوں میں موبائل سے فلمیں بنانا یا ایسی محفل رکھنا۔۔۔۔۔۔ کس طرح گھرانوں کا سکون برباد کرتا ہے۔ جس کا گھر یا راستے میں زیور چھین لیا جائے اس کو کہاں سکون ملتا ہے! خوف و غم بعد میں کافی دنوں تک طاری رہتا ہے۔
    ماڈل بننے کی خواہش یا چند سکوں کے عوض اپنی تصاویر کپڑوں وغیرہ کے اشتہار کےلئے کھنچوانا۔ یہ سب کام بہت سی لڑکیاں کر لیتی ہیں۔ بہت سے افراد غریب لڑکیوں کو لے جاتے ہیں۔ مہذب لباس پہن کر وہ تصویر کھنچواتی ہیں اور خوش خوش آجاتی ہیں:'' ہم نے کوئی غلط کام بھی نہیں کیا۔ اتنے پیسے مل گئے۔'' لیکن ان بے چاریوں کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ خواتین کےChanging Roomیا کپڑے بدلنے والے کمرے میں ویڈیو کیمرہ لگا ہے جہاں ان کی کپڑے تبدیل کرنے کے دوران ویڈیو بن چکی ہے جو مہنگے داموں بک جائے گی ۔۔۔۔۔۔ لڑکیوں کو اس میں احتیاط کرنی چاہےے۔ اپنے گھر کے علاوہ کہیں لباس تبدیل نہ کریں۔ اگر خرید نے بھی گئی ہیں تو حتی الامکان احتیاط کریں۔ کم روشنی والے کمرے میں تبدیل کریں تاکہ پریشانیوں سے بچا جاسکے ۔ سب لوگ برے نہیں ، لیکن کب کیا ہو جائے ' کون کیسا ہے؟ اگر نہ معلوم ہو تو احتیاط بہتر ہے۔ کسی نے ایک کیسٹ لا کر دی جس میں مختلف گھریلو لڑکیوں اور کالج کی لڑکیوں کے ساتھ کچھ افراد ۔۔۔۔۔۔ اسی طرح کالج یا کوچنگ سینٹر کے گرلز باتھ روم میں کپڑے صحیح کرتے ہوئے۔۔۔۔۔۔ کسی لڑکی نے یہ فلم بنائی اور پھر ایس ایم ایس کر دی' یہ عام ہوگئی۔ اسی طرح کسی گرلز ہاسٹل کی مختلف لڑکیوں کی تصویر جو موبائل کیمرے سے بنائی گئی تھی ' اس کیسٹ میں موجود تھی۔ جتنی بھی تصویریں یا ویڈیوتھیں ان میں کچھ تو مذاقاً بنائی گئی تھیں ، خاص طور پر گرلز ہاسٹل یا گرلز کوچنگ سینٹر کی ، اور چند لڑکیوں کے ساتھ زبردستی کوئی کھڑا ہوا' اس سے پہلے کہ وہ مزاحمت کرتیں مووی بن چکی تھی۔ یہ زبردستی والی تصاویر عام طور پر ان لڑکیوں کی تھیں جو مخلوط تعلیمی ادارے میں کلاس کے بعد گپ شپ کرنے یا ویسے ہی تفریحاً بیٹھی تھیں اور لڑکے نے کچھ حرکتیں کر دیں اور دوسری لڑکی نے ویڈیو بنالی۔ جس کی بنائی گئی اسے احساس ہی نہ تھا کہ کیا ہو چکا ہے ۔۔۔۔۔۔ یہ فلمیں کراچی میں تو ریلیز نہیں ہوئیں لیکن اسلام آباد کے CD کیفے میں یہ کئی جگہ چل چکی ہیں اور CDکیفے' انٹر نیٹ کیفے کی طرح ہوتے ہیں جس میں ایک کمپیوٹر (Server)پر فلمیں، گانے وغیرہ ڈال دئےے جاتے ہیں اور اسے دوسرے بہت سے کمپیوٹرز سے منسلک کر دیا جاتا ہے۔ اب ہر فرد اپنے کیبن میں اپنے کمپیوٹر پر بیٹھا یہ فلمیں ، گانے دیکھتا، سنتا رہتا ہے۔ کیفے والے اس طرح کی Live Filmsڈالتے رہتے ہیں جو دوسرے شہروں سے آتی ہیں۔ اس طرح کی فلم میں وہ مختلف گانے بھی ڈال دیتے ہیں۔ یہ پروڈکشنز لاہور میں اور دبئی میں ہوتی ہیں لیکن ایڈریس اکثر دبئی کا ہی ہوتا ہے۔
    زلزلہ زدہ علاقے آزاد کشمیر کے ایک شہر میں ایک ادارے میں کام کرنے والی چند لڑکیوں کو مختصر ترین لباس کے ساتھ ناچنے، گانے کی مووی ایس ایم ایس کی گئی اور کہاں کہاں پہنچی ۔ تحقیق پر پتہ چلا کہ ان لڑکیوں کی کچھ دوستوں نے شرط لگا کر ان سے یہ کام کرایا تھا۔ جن کے سامنے یہ ہوا وہ چند مقامی تھے لیکن اس کی موبائل سے ویڈیو بنا کر عام کردی۔ ایک لڑکی کے رشتہ دار تک پہنچی۔ بہت مسائل ہوئے۔ بھولے پن میں شرط لگا کر ایسے کام کر جانا جو بعد میں شرمندگی کا باعث بنیں، نادانی ہے یاعقل مندی؟ لڑکیوں کو عقل مندی سے کام لینا چاہےے۔ کسی کے اکسانے، شرط لگانے یا دوستی میں کسی ایسے لباس یا ایکٹ کو اختیار نہیں کرنا چاہےے جس کی کوئی دوست موبائل سے مووی بنالے اور وہ ان کے لئے شرمندگی اور خاندان کا سکون وچین برباد کرنے والی ہو، اور جس کا نقصان عمر بھر کسی نہ کسی صورت اٹھانا پڑے۔ واقعات تو بہت سے ہیں لیکن ہم یہ سمجھتے ہیں کہ لڑکیوں کی اکثریت معصوم اور بھولی ہوتی ہے۔ وہ بہت سے کام گناہ کرنے یا برا کام کرنے کی نیت سے نہیں بلکہ شغل میں یا دل لگی یا وقت گزاری کےلئے کرتی ہیں۔ وہ اپنے دفاع کی وہ صلاحیت نہیں رکھتیں جو مرد رکھتے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ نے انسانوں کی نفسیات کو قرآن کی سورۃ النساء آیت 34میں اس طرح بیان کیا ہے ۔ مفہوم: مرد عورتوں کے نگہبان 'چوکیدار' حفاظت کرنے والے' Careکرنے والے ' ان کی جان ،مال اور عزت کے محافظ ہیں۔ وہ گھر یا ادارے کے سربراہ ہوں' محکمے کے سربراہ ہوں' حکومت کی وزارت پولیس کے سربراہ ہوں' فرم ہو ' کالج یا کوچنگ سینٹر ہو' ہر جگہ وہاں کے ذمہ دار اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ ان کے دائرہ کار میں جو خواتین ہیں ان کی جان ، مال ، عزت کا تحفظ وہ کریں۔ اگر لڑکیوں کے ساتھ لا علمی میں یادھوکا دے کر یہ کیا جا رہا ہے تو یہ ہر سطح کے مردوں کی ذمے داری ہے کہ وہ عورتوں کی حفاظت کےلئے اپنی صلاحیتوں' اثر و رسوخ اور اختیارات کو استعمال کریں۔
    چند تجاویز جو مفید ہو سکتی ہیں:
    ٭ لڑکیوں میں ہر سطح پر شعور اجاگر کیا جائے کہ وہ کسی کلاس فیلو وغیرہ کے ساتھ علیحدگی میں یا بند کمرے میں اکیلے نشست نہ کریں۔ ٭ مذاق میں بھی کوئی ایسا لباس نہ پہنیں' گانا نہ گائیں' شادی بیاہ میں ناچنا وغیرہ نہ کریں۔ کوئی ایسی ایکٹنگ لڑکیوں کی محفل میں بھی نہ کریں جس کی مووی اگر بن جائے تو انہیں شرمندگی ہو۔ ٭ لڑکیوں کی محفل میں کبھی ایسا لباس نہ پہنیں یا پہن کر ایکٹ نہ کریں جس سے بعد میں مووی بن کر مسئلہ ہو۔ ٭ شادی بیاہ میں سہیلیوں وغیرہ کے گھر نہ رکیں یا کسی بزرگ کے ساتھ رکیں۔ ٭ ہاسٹل میں یا کسی دوسرے کے گھر ایسی جگہ لباس تبدیل کریں جہاں کم روشنی ہو۔ ٭ شادی بیاہ میں زیورپہننا ہو تو مووی ہر گز نہ بنوائیں۔ ٭ کالج کے گرلز ہاسٹلز میں کیمرے والے موبائل فون پر بالکل پابندی ہونی چاہےے۔ ٭ ہر ادارے میں چاہے کوچنگ سینٹر ہو' خواتین کے ٹوائلٹ الگ ہونے چاہئیں۔ ٭ خواتین میں شعور کےلئے انہیں Educateکرنے کا انتظام حکومت کو کرنا چاہےے۔ ٭ حکومت کو ہر سطح پر ایسے قوانین بنانے چاہئیں کہ خواتین بلیک میل کرنے والوں کے خلاف بروقت کارروائی کی جاسکے۔
    آخری اہم بات:معاشرے میں سکون اور چین کو عام کرنے کےلئے ضروری ہے کہ سب کو یہ بات معلوم ہو کہ کسی کی عزت سے کھیلنے کی رب کائنات نے بڑی سخت سزا رکھی ہے۔ باقی تدابیر کے ساتھ اگر یہ شعور عام ہو تو معاشرے سے خوف و غم ختم ہو گا اور خواتین اور ان کے گھر والوں کو سکون و چین نصیب ہوگا۔

  3. #3
    Hamad Hussain's Avatar
    Hamad Hussain is offline Senior Member+
    Last Online
    4th February 2016 @ 03:45 PM
    Join Date
    18 Aug 2008
    Age
    36
    Posts
    96
    Threads
    24
    Credits
    955
    Thanked
    16

    Default

    thanks for reading

  4. #4
    IMUJ1's Avatar
    IMUJ1 is offline Advance Member
    Last Online
    14th September 2019 @ 11:57 AM
    Join Date
    22 Sep 2008
    Location
    Karachi
    Posts
    697
    Threads
    28
    Credits
    1,127
    Thanked
    36

    Default

    ya i am agree with u

  5. #5
    Hamad Hussain's Avatar
    Hamad Hussain is offline Senior Member+
    Last Online
    4th February 2016 @ 03:45 PM
    Join Date
    18 Aug 2008
    Age
    36
    Posts
    96
    Threads
    24
    Credits
    955
    Thanked
    16

    Default

    THanks

  6. #6
    Join Date
    17 Aug 2007
    Location
    Sharjah
    Age
    37
    Gender
    Male
    Posts
    645
    Threads
    98
    Credits
    57
    Thanked
    83

    Default

    Yeah ! You Are Right
    پښتون به نه یم چے په ته باندے پښتو اونکم
    مونګ خو مانځه ته هم نیاتونه په پښتو کے تاړو

  7. #7
    msamib4u's Avatar
    msamib4u is offline Senior Member+
    Last Online
    7th February 2011 @ 07:42 PM
    Join Date
    02 Jun 2009
    Location
    multan
    Age
    34
    Posts
    4,269
    Threads
    56
    Credits
    945
    Thanked
    439

    Default

    your sharing is sooo great
    Well information

  8. #8
    Join Date
    17 Jun 2009
    Location
    QATAR
    Age
    35
    Posts
    324
    Threads
    32
    Thanked
    31

    Default

    Thainkes

  9. #9
    erd43 is offline Advance Member
    Last Online
    5th April 2020 @ 07:01 PM
    Join Date
    29 Oct 2009
    Location
    Rawalpindi
    Age
    35
    Gender
    Male
    Posts
    1,843
    Threads
    136
    Credits
    7
    Thanked
    123

    Default

    bilkul sahe kha apny agree wd u thx 4 sharing ds info

  10. #10
    Join Date
    25 Dec 2009
    Location
    Karachi
    Age
    40
    Posts
    1,166
    Threads
    143
    Thanked
    221

    Default

    thank u bhai...............jo dosron ki ezzaton ka darpa rahta hen on ki apni ezzaten ik din zaroor barbad hojati hen,,bcz dunya mokafat-e-amal ha.

  11. #11
    Khan Gii's Avatar
    Khan Gii is offline Senior Member
    Last Online
    11th November 2017 @ 05:37 PM
    Join Date
    21 Oct 2008
    Location
    Buner
    Gender
    Male
    Posts
    867
    Threads
    105
    Credits
    1,074
    Thanked
    27

    Default

    ap ni bohot achi sharing hi tanx a lot bro

  12. #12
    Sheeda_Pastol's Avatar
    Sheeda_Pastol is offline Senior Member+
    Last Online
    28th November 2010 @ 11:46 AM
    Join Date
    21 Dec 2005
    Location
    IRIS ga mo im nika ?
    Posts
    16,800
    Threads
    125
    Credits
    990
    Thanked
    344

    Default

    bohot achhi batain share ki haain aap nay, yeh waqai aaj kal ka bara masala hai

Page 1 of 3 123 LastLast

Similar Threads

  1. hidden camera
    By straight boy in forum Softwares
    Replies: 12
    Last Post: 27th October 2015, 02:51 PM
  2. same as hidden camera in your mobile
    By zakir00077777 in forum Nokia & Othre Mobiles
    Replies: 45
    Last Post: 23rd January 2011, 02:26 AM
  3. Hidden Camera Alert
    By Rubbeena in forum Baat cheet
    Replies: 30
    Last Post: 4th May 2010, 09:36 AM
  4. Ary hidden Camera(Funny)
    By _aamir_ in forum Videos
    Replies: 1
    Last Post: 28th January 2010, 12:16 PM
  5. Best hidden camera video
    By irfan19 in forum Videos
    Replies: 13
    Last Post: 16th November 2009, 06:46 PM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •