Results 1 to 4 of 4

Thread: حج صرف امت محمدیہ پر فرض ہوا ہے۔

  1. #1
    IqbalKuwait's Avatar
    IqbalKuwait is offline Advance Member
    Last Online
    6th March 2024 @ 04:34 AM
    Join Date
    09 Jul 2009
    Location
    Kuwait
    Posts
    2,272
    Threads
    1917
    Credits
    5,577
    Thanked
    194

    Lightbulb حج صرف امت محمدیہ پر فرض ہوا ہے۔

    مشکوۃ شریف:جلد دوم:حدیث نمبر 1033 مکررات 0
    فرضیت حج کی سعادت عظمی ہمارے آقا سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امت کے ساتھ مختص ہے گو کہنے کو تو حج کا رواج حضرت ابراہیم علیہ السلام کے وقت سے ہے مگر اس وقت اس کی فرضیت کا حکم نہ تھا۔ چنانچہ صحیح مسلک یہی ہے کہ
    حج کب فرض ہوا؟ اس بارے میں علماء کے اختلافی اقوال ہیں، کچھ حضرات کہتے ہیں سن ٥ھجری میں فرض ہوا، اکثر علما سن ٦ھجری میں فرضیت کے قائل لیکن زیادہ صحیح قول ان علماء کا ہے جو یہ کہتے ہیں کہ حج سن ٩ھ کے آخر میں فرض ہوا ہے جب کہ اللہ تعالیٰ کا یہ حکم نازل ہوا وللہ علی الناس حج البیت من استطاع الیہ سبیلا۔ یعنی اللہ کی خوشنودی کے لئے لوگوں پر کعبہ کا حج (ضروری ) ہے اور یہ اس شخص پر جو وہاں تک جا سکے۔
    چونکہ یہ حکم سال کے آخر میں نازل ہوا تھا اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تو فعال حج کی تعلیم میں مشغولیت اور آئندہ سال کے لئے سفرحج کے اسباب کی تیاری میں مصروفیت کی وجہ سے خود حج کے لئے تشریف نہیں لے جاسکے، بلکہ اس سال یعنی سن ٩ھ میں حضرت ابوبکر کو حاجیوں کا امیر مقرر فرماکر مکہ بھیج دیا تاکہ وہ لوگوں کو حج کرادیں اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خود سال آئندہ یعنی سن ١٠ھ میں اس حکم الٰہی کی تعمیل میں حج کے لئے تشریف لے گئے یہ عجیب اتفاق ہے کہ فرضیت کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہی پہلا حج کیا جو آخری حج بھی ثابت ہوا۔ چنانچہ یہی حج " حجۃ الوداع" کے نام سے مشہور ہے اسی حج کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرہ عالمتاب اور وجود پر نور نے اس دنیا سے پردہ کیا۔

  2. #2
    naqshbandios_limra's Avatar
    naqshbandios_limra is offline Senior Member+
    Last Online
    27th March 2023 @ 04:00 PM
    Join Date
    28 Aug 2008
    Age
    38
    Gender
    Male
    Posts
    4,267
    Threads
    499
    Credits
    1,323
    Thanked
    626

    Exclamation

    Masha Allah

    Jazak Allah
    Khanqah Daruslam

  3. #3
    I T DUNYA's Avatar
    I T DUNYA is offline Senior Member+
    Last Online
    25th April 2012 @ 06:42 PM
    Join Date
    04 Jul 2011
    Location
    راولپنڈی
    Age
    53
    Gender
    Male
    Posts
    612
    Threads
    101
    Credits
    1,000
    Thanked
    52

    Default

    السلام علیکم
    جزاک اللہ

    معلوماتی تھریڈ ہے۔

    اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہدائیت دیں

    آمین

  4. #4
    M-Qasim's Avatar
    M-Qasim is offline Advance Member+
    Last Online
    7th September 2022 @ 07:41 PM
    Join Date
    22 Mar 2009
    Gender
    Male
    Posts
    33,351
    Threads
    915
    Credits
    1,718
    Thanked
    3391

    Default


    Thanks for Sharing

Similar Threads

  1. Replies: 19
    Last Post: 5th October 2021, 11:24 PM
  2. Replies: 8
    Last Post: 6th February 2016, 10:42 AM

Bookmarks

Posting Permissions

  • You may not post new threads
  • You may not post replies
  • You may not post attachments
  • You may not edit your posts
  •