ٹورنٹو…سی ایم ڈی…جانوروں میں کتے کی وفاداری کے قصے عام ہیں۔ مالک سے وفاداری کی خاطر یہ اپنے سے کئی گناطاقتور اور خطرناک دشمن سے ٹکرانے اور جان کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ایسا ہی ایک ڈرامائی واقعہ گزشتہ دنوں کینیڈ امیں پیش آیا جب 18ماہ کا کتا اپنے مالک 11 برس کے Austin Foreman کی جان بچانے کے لیے اپنے سے کئی گنا اور خطرناک پہاڑوں کے بادشاہ تیندوا سے لڑ پڑا۔کتا اپنے مالک کے ساتھ کھڑا تھا لیکن تیندوکو دیکھ کر اس نے خطرہ بھانپ لیا اور تیندوے پر حملہ کردیا، اس دورانAustin وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہوگیا اور گھر پہنچ کر اس نے اپنی ماں سے تمام کہانی بیان کی۔ پولیس کے پہنچنے تک تیندوا کتے پر حاوی ہوچکا تھا اور اس نے اپنے خونخوار دانتوں سے کتے کی گردن پکڑرکھی تھی ۔رائل کینیڈین ماؤنٹین پولیس کانسٹیبل Chad Gravelle کا کہنا ہے کہ چونکہ امریکی نسل کا یہ تیندوا نایاب ہے اس لیے اس بچانے کے لیے پہلے میں ہوائی فائر کیے تاکہ وہ کتے کو چھوڑ دے لیکن جب اس نے دیکھا کہ تیندوا کتے کو مارنا چاہتا ہے تو اس کے پاس نایاب نسل کے اس امریکی تیندوے کو مارنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا اور اس نے تیندوے کو گولی مار دی۔
Bookmarks