موغا دیشو : صومالیہ کے قریب سمندر میں موجود یورپی یونین کے بحری جہازوں نے بحری قزاقوں کی طرف سے اغواءکئے جانے والے پاکستانی بحری جہاز کو عملے سمیت بحفاظت بازیاب کر الیا ہے۔ بحری قزاقوں نے پاکستانی بحری جہاز کو گزشتہ سال دسمبر میں عملے سمیت افریقہ کے جزیرے سے اغواءکیا تھا۔ یورپی یونین کی بحریکہ کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستانی جہاز کو باغیوں نے ایک برطانوی بحری جہاز کو اغواءکرنے کیلئے استعمال کیا تھا جس کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔ یورپی یونین کی بحریہ کے حکام کے مطابق پاکستانی جہاز سمندر سے مل گیا ہے جس پر سوار ایک شخص کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے جبکہ ملے کے تمام ارکان مکمل طور پر خریت سے ہیں۔ حکام کے مطابق بحری جہاز کو ایندھن اور خوراک فراہم کر کے پاکستان روانہ کر دیا گیا ہے۔
Bookmarks