لاہور میں اعلی تربیت یافتہ ایلیٹ پولیس فورس کے نو سو انسٹھ میں سے صرف پانچ جوان ایک کروڑ آبادی کی حفاظت کر رہے ہیں جبکہ باقی کے نو سو چون جوان ایک درجن اعلیٰ حکام کی سیکورٹی پر مامور ہیں۔ایلیٹ فورس ایمرجنسی کی صورت میں صورتحال سے نمٹنے اور سیکورٹی کے فرائض انجام دینے کے لئے اعلی تربیت یافتہ ہے اور لاہور شہر میں ایلیٹ پولیس فورس کے جوانوں کی کل تعداد نو سو انسٹھ ہے۔ نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق ان میں سے سات سو چار وی وی آئی پی شخصیات کی سیکورٹی پر مامور ہیں۔ باقی رہ گئے ایک سو سولہ جوان تو ان میں سے ایک سو گیارہ اسکارٹ ڈیوٹیوں اور کچھ ناکوں پر تعینات ہیں۔اب باقی بچے ایلیٹ پولیس فورس کے کل پانچ جوان ، تو یہ پانچ جوان پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فرائض کی انجام دہی کے لئے تیار ہیں۔
Bookmarks