فٹ بال کی دنیا کے نامور کھلاڑی اور لاکھوں فٹ بال شائقین کے ہر دلعزیز34سالہ ڈیوڈ بیکہم بھی فیشن کی دنیا میں عملی قدم رکھنے جارہے ہیں۔مشہور فٹ بالر اور فیشن آئکون سمجھے جانے والے ڈیوڈ بیکہم اپنی اہلیہ وکٹوریہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فیشن انڈسٹری میں اپنا کپڑوں کا برانڈ متعارف کروانے والے ہیں۔اس سلسلے میں ڈیوڈ آجکل انہی شخصیات سے مشاورت کر رہے ہیں جنہوں نے ان کی اہلیہ کواس کامیاب بزنس کے شروع کرنے میں معاونت کی تھی۔واضح رہے کہ ڈیوڈ کا برانڈ مکمل طور پرمینز وےئر کا ترجمان ہوگا لیکن ڈیوڈ کے مطابق فی الحال ان کا پورا دھیان آنے والے فٹ بال ورلڈ کپ کی جانب مرکوز ہے۔
Bookmarks