جان مکین نے پاکستان میں ڈرون حملوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے جاری رہنے چاہئیں۔افغانستان کے دورے کے موقع پر کابل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ری پبلکن سینیٹر جان مکین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسلامی شدت پسندوں کے خلاف ڈرون حملے امریکی حکمت عملی کا موٴثر حصہ ثابت ہوئے ہیں اور ان حملوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔جان مکین نے کہا کہ افغانستان میں امریکی اڈے پر حملہ جس میں سی آئی اے کے سات ایجنٹ ہلاک ہوئے ڈرون حملوں میں اہم جنگجوؤں کی ہلاکت کا انتقام لینے کے لیے کیا گیا تھا۔