جاپان سے تعلق رکھنے والے آبی اور ماحولیاتی ماہر ہایاشائی نے ایک سو مچھلی نما روبوٹ تیار کیے ہیں۔ ان روبوٹس کو تیار کرنے کے لیے ہایاشائی نے ناکارہ اور استعمال شدہ اشیاء کو ازسر نو استعمال کیا جس میں برساتی کوٹ سے لے کر گاڑی کی ونڈ اسکرین کے وائپر تک شامل ہیں۔ روبوٹکس کی دنیا اور سمندری حیات کے بارے میں ہایاشائی کی گہری معلومات نے اسے حقیقی روپ اختیار کیے ہاتھ سے بنی روبوٹک مچھلیاں تیار کرنے میں بہت مدد دی۔ ان روبوٹک سمندری حیات میں کچھوے سے لے کر دو ملین ین کی لاگت سے تیار ہونے والی 5 فٹ لمبی تاریخی مچھلی کا مماثل بھی شامل ہے۔ ریموٹ کنٹرول نظام سے منسلک ان روبوٹک مچھلیوں میں اندرونی طور پرمتحرک موٹریں نصب ہیں اور ان کے بڑے نمونے ناصرف اپنا منہ کھول بند کرسکتے ہیں بلکہ مصنوعی شکار بھی کھا سکتے ہیں۔
Bookmarks