فلوریڈا ... یوں تو امریکا کے خلائی تحقیقی مرکز ناسا کے سائنسدان کائنات کی تسخیر کے مشن میں مصروف رہتے ہیں۔ مگراس سردیوں میں انھوں نے ایک نیا کردار ادا کیا ہے۔ناسا کے سائنسدان فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر کے قریب واقع سمندر سے نایاب نسل کے کچھوؤں کو سردی سے بچانے نکلے ہیں۔ سینکڑوں کی تعداد میں یہ کچھوے سمندری پانی کا درجہ حرارت بہت زیادہ گرنے کی وجہ سے شدید سردی سے متاثر ہوئے تھے۔ ناسا ماہرین کی ٹیم تین سو کے قریب کچھوؤں کو سمندر کے ٹھنڈے پانی سے نکال کر لائی ہے۔ جنہیں نسبتأ گرم جگہ پر رکھا جائے گا۔ اورسمندر کا درجہ حرارت بڑھنے پر واپس چھوڑدیا جائے گا۔
Bookmarks