Last edited by Fatima Iqbal; 11th January 2010 at 11:17 AM. Reason: سکرین شاٹس، لنک تھریڈ
Bohat sukriya ke app ne is taraf tawaja delay agar app yahan us ka link bhi de dain tu acha hoga
sukriya
MashaAllah bahut nazuk maslay ki taraf aap ne tawajoh dilai hai
is software k wo link jo ITD mein threads ki soorat mein mojod hain un ko bhi yahan ikatha ker k dea jay ta keh is software ki jaanch kernay k baad ager koi kharabi aai to in threads ko delete ker dea jay
السّلام علیکم فاطمہ بیٹی۔
فوری توجہ دینے کے لیے میں ممنون ہوں۔ بحیثیت مسلمان یہ میرا فرض تھا کہ اس طرح کے سنگین مسٔلے کی نشاندہی کرتا۔ میں نے کسی پر احسان نہیں کیا۔ اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ میں نے تھریڈ کو ایڈٹ کر کے سکرین شاٹس،تھریڈ لنک اور ڈاؤن لوڈ لنک شامل کر دیے ہیں۔ اب یہ آپ پر اور مینجمنٹ پر ہے کہ وہ اس سلسلے میں کیا کرتے ہیں۔ میں نے اپنا فرض نبھانے کی کوشش کی ہے۔
" راقم "
السّلام علیکم محترم سپر موڈریٹر صاحب۔
اللہ آپ کو سلامت رکھے اور جزائے خیر عطا فرمائے کہ آپ نے بہت جلد اس تھریڈ کی طرف توجہ فرمائی۔
میں نے حسبِ ہدایت تھریڈ لنک، ڈاؤن لوڈ لنک اورسکرین شاٹس شامل کر دیے ہیں۔ میں قرآن مجید کا عالِم تو نہیں ہوں لیکن جن اغلاط کی نشاندہی کی ہےوہ میں نے اپنے علم کی حد تک کی ہے۔ اصل نشاندہی کوئی حافظِ قرآن ہی کر سکتا ہے۔
اس مسٔلہ کی طرف فوری توجہ دینے کے لیے میں ممنون ہوں۔
" راقم "
السلام علیکم
جزاک اللہ
نعوذ باللہ من زالک
آپ نے بہت ہی اہم مسئلے کی نشان دہی کی ہی آپ کی نشاندہی واقعی درست ہے میں نے یہ تھریڈ فوری طور پر ہٹادیا ہے تاکہ اس پر مزید تحقیق کی جاسکے
السّلامُ علیکم محترم شیدا پستول صاحب۔
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ یہ مسٔلہ اتنا نازک اور اہم ہے کہ اس کے بارے میں مکمل تحقیق ہونی چاہیے اور تحقیق کے نتائج بھی آئی ٹی دنیا میں شیئر کیے جانے چاہییں۔ اگر ایسا فانٹ کے کسی مسٔلے کی وجہ سے ہوا یا جان بوجھ کر ایسا کیا گیا، دونوں صورتوں میں یہ مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش ہے۔
مجھے پوری امید ہے کہ آئی ٹی کی مینجمنٹ جلد سے جلد اس سلسلے میں پوری تحقیق کر کے حقائق سامنے لائے گی۔اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔ آمین۔
" راقم "
Bookmarks