نئی دہلی…بھارت نے فضا سے فضا میں مار کرنے والے انتہائی تیز رفتار آستراAstraمیزائیل کا تجربہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق میزائل تجربہ ریاست اڑیسہ کے شہر چاندی پور میں کیا گیا ۔ملکی سطح پر تیار کیے گئے انتہائی تیز رفتارآسترامیزائل کا تجربہ دومرتبہ کیاگیا۔125 کلوگرام وزنی اور3.8 میٹرلمبے آسترا میزائل کی رینج80 کلومیٹر ہے جب کہ یہ20 کلومیٹر تک کسی بھی میزائل کا تعاقب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
Bookmarks