کابل …دہشت گردوں کو نشانہ بنانے اور اتحادی فوجوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے امریکا مزید ڈرون افغانستان بھیجے گا۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق ڈرون طیارے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دوران سب سے مفید ہتھیار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ اور نئے ڈرون طیارے ایسے بنائے جائیں گے جن کی ہلاکت خیزی مزید زیادہ ہو سکتی ہے۔ ادھر ڈرون طیارے جو ویڈیو انٹیلی جنس فراہم کررہے ہیں وہ اتنی زیادہ ہوچکی ہے کہ اگر اس کو24 گھنٹے تک مسلسل دیکھا جاتا رہے تب بھی ان فٹیجز کو دیکھنے میں24 سال لگ جائیں گے۔ امریکی اخبار کے مطابق ڈرون کی ویڈیو فٹیجز کی مدد سے دہشت گردوں کو بارودی سرنگیں لگاتے ہی نہیں دیکھا جا سکتا بلکہ اس کی مدد سے گھروں میں موجود اسلحے کے ذخیروں کا بھی پتہ چل سکتا ہے۔
Bookmarks