انقرہ…ترکی نے پنجاب میں کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کی حامی بھرلی ہے اورکہاہے کہ پاکستان میں جمہوری استحکام تمام سیاسی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ترک وزیراعظم طیب اردگان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان200میگا واٹ کاپاورپلانٹ لگانے کے حوالے سے بات چیت انقرہ میں ہوئی۔طیب اردگان نے کہاکہ پاکستان اورترکی کے عوام قدیم روحانی اورتاریخی رشتوں میں بندھے ہیں، جنہیں معاشی منصوبوں اورتجارتی معاہدوں سے مزیدمضبوط کیاجائے گا۔ان کاکہناتھاکہ پنجاب میں لگنے والاپاور پلانٹ پاکستان اور ترکی کے عوام کی دوستی کی علامت ہوگا۔ شہباز شریف نے کہاکہ ترکی نے ہرمشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اورپاکستانی عوام زلزلے کے دوران متاثرین کی بحالی میں ترکی کے تاریخی کردارکوانتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،بعدمیں وزیراعلیٰ پنجاب نے ترکی میں انسدادجرائم کے بین الاقوامی ادارے ٹیڈاک کابھی دورہ کیا۔